Baaghi TV

Author: +9251

  • سری لنکا:معاشی بحران شدت اختیارکرگیا:     احتجاجی مظاہروں   میں  بھی  شدت آگئی

    سری لنکا:معاشی بحران شدت اختیارکرگیا: احتجاجی مظاہروں میں بھی شدت آگئی

    کولمبو : سری لنکا:معاشی بحران شدت اختیارکرگیا،احتجاجی مظاہروں میں بھی شدت آگئی ،اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران کی وجہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کے باعث صدر راج پکسے نے جمعرات کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی،مگراس کے باوجود عوام الناس کے معاشی حالات سدرھنے کا نام نہیں لے رہے ۔

    کل جمعہ کے دن صدر راج پکسے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ سلامتی، امن عامہ کا تحفظ اور ضروری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    جمعرات کو کولمبو میں صدر راج پکسے کی رہائش گاہ کے سامنے سینکڑوں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے پولیس نے 53 افراد کو گرفتار کیا اور کولمبو میں کرفیو بھی بافذ کی تھی۔

    مظاہرین صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سری لنکن صدر کی رہائش گاہ کے قریب مظاہرین نے گاڑیوں کو آگ بھی لگائی۔ ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران 20 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    بدترین معاشی بحران کے علاوہ سری لنکن شہریوں کو بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا بھی ہے۔ شہریوں کو پیٹرول کے لیے کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

    دوسری جانب سری لنکا کے سیاحت کے وزیر نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے مظاہروں سے معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچے گا۔ ملک میں اقوام متحدہ کی نمائندہ ہنا سنگر ہمدی نے احتجاج کرنے والے افراد اور جھڑپوں میں ملوث تمام فریقین سے تحمل کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور تشدد کی رپورٹس تشویشناک ہیں

  • چین:کورونا وائرس کا دوبارہ پھیلاو تیزی سے جاری،2500 سے زائد نئے کیسز

    چین:کورونا وائرس کا دوبارہ پھیلاو تیزی سے جاری،2500 سے زائد نئے کیسز

    بیجنگ: چین:کورونا وائرس کا دوبارہ پھیلاو تیزی سے جاری،2500 سے زائد نئے کیسز،اطلاعات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی جائے پیدائش چین میں مہلک وائرس کے 2500 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اس سے ایک دن پہلے یہاں اس مہلک وائرس سے متاثرہ 1,787 نئے لوگ پائے گئے تھے۔جمعہ کو سامنے آنے والے نئے کیسز میں سے شمال مشرقی صوبے جیلن میں، شنگھائی میں اور شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ میں یہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے 43 نئے لوگ بھی کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے بیرون ملک سے یہاں آنے والے 40 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

    یہاں جمعہ کو اس وبا سے 4,307 مریض شفایاب ہو ئے ہیں ۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کووڈ-19 مریضوں کی تعداد 27,128 ہے، جن میں سے 58 کی حالت نازک ہے۔جمعہ کو یہاں کووڈ-19 سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 4,638 پر مستحکم ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق چینی حکومت نے پاکستانی طرز کا سمارٹ لاک شروع کررکھا ہے اورحکومت کا کہنا ہے کہ سمجھ سے باہر ہےکہ بہت زیادہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے کے باوجود بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،

    ادھر عالمی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگریہ معاملہ قابو میں نہ آیا تودنیا ایک بارپھربحرانوں کا شکارہوجائے گی اورپھریہ کورونا ایک نئی شکل میں تباہی مچاسکتا ہے جس کی روک تھام کےلیے مل بیٹھ کرکوششیں ضروری ہیں‌

  • شہبازشریف بھی لام لیٹ گئے:جس قوم کوعمران خان عظیم کہتےہیں شہبازشریف نےبھکاری قراردیا

    شہبازشریف بھی لام لیٹ گئے:جس قوم کوعمران خان عظیم کہتےہیں شہبازشریف نےبھکاری قراردیا

    لاہور: اینکرکے سوال پرشہبازشریف بھی لام لیٹ گئے:جس قوم کوعمران خان عظیم کہتےہیں شہبازشریف نےبھکاری قراردیا ا،طلاعات کے مطابق کیا مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستانی قوم کو بھوکا اور بھکاری مان لیا ہے؟

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے اینکر نے سوال کیا کہ خواجہ آصف نے کہا امریکا ہمارا وینٹی لیٹر ہے، خواجہ آصف نے کہا امریکا کے بغیر نہیں رہ سکتے کوئی قدم اٹھایا تو گھٹنوں پر آجائیں گے۔

    اس پر شہباز شریف نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بھکاری اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں کرسکتے، ہمیں اپنی قوم کا پیٹ پالنا ہے۔‘ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم کیسے کسی سے لڑ سکتے ہیں کیسے نعرے لگا سکتے ہیں یہ ہماری بقا کا مسئلہ ہے۔

    یاد رہےکہ وزیراعظم پاکستان اپنی قوم کوبڑی عظیم قوم کہتے ہیں اورقوم کوخودداری اورغیرت کا درس دیتے ہیں ، اسی قوم جسے عمران‌ خان عظیم قوم کہتےہیں شہبازشریف نے انتہائی تذلیل کرتے ہوئے بھکاری قراردیا ،جس کے بعدعوام میں سخت ردعمل پایا جارہا ہے

    فواد چوہدری کا ردعمل

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے نصب العین بنا لیا ہے ہر طاقتور ملک کے سامنے لیٹ جانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان جیسے لوگوں نے پاکستان کوایک غلام ملک بنا کرچھوڑا ہے، یہ لوگ غیرملکی طاقتوں کے آلہ کاربن کران کے سامنے لیٹ جاتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ غیرت نام کی چیزسے ان کا دور تک تعلق نہیں ہے، ہم نےکبھی نہیں کہاکہ ملکوں سے لڑنا چاہتے ہیں، ہم کہتےہیں ہماری قوم کااحترام کیاجائے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جیسےلوگ ذہنی غلام ہیں گفتگوسےاندازہ لگالیں، اس خاندان کی ساری عمراسی احساس محرومی میں گزرگئی ہے۔

  • یوکرینی افواج کا روسی آئل ڈپو پر حملہ، روس کا شدید ردِعمل

    یوکرینی افواج کا روسی آئل ڈپو پر حملہ، روس کا شدید ردِعمل

    ماسکو:یوکرینی افواج کا روسی آئل ڈپو پر حملہ، روس کا شدید ردِعمل ،اطلاعات کے مطابق یوکرین میں لڑائی روکنے کے لیے جمعے کو کیف اور ماسکو کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔ دوسری جانب، روسی حکام نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے گن شپ ہیلی کاپٹر نے سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے روس میں موجود آئل ڈپو پر حملہ کیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے علاقے بیلگوروڈ کے گورنر کا کہنا ہے کہ روسی سرزمین پر دو گن شپ ہیلی کاپٹرز کے حملے سے آگ لگ گئی اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

    اس تناظر میں کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کی سرزمین پر یہ واقعہ یوکرین اور روس کے نمائندوں کے درمیان جمعے کو ویڈیو لنک پر دوبارہ شروع ہونے والے مذاکرات کے عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یقینی طور پر یہ ایسی چیز نہیں ہے جسے مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے آرام دہ کہا جا سکے۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات منگل کو ترکی میں روسی اور یوکرینی وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد ہو رہے ہیں۔

    یوکرین نے روسی وفد کے ساتھ ملاقات میں ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ نیٹو میں شمولیت کی کوشش نہیں کرے گا۔ اس کے علاوہ اُس نے اپنی غیرجانبدار فوجی پوزیشن کے لیے متعدد غیرملکی ممالک سے ضمانت دلوانے کی بھی پیشکش کی تاہم، روسی وفد کے سربراہ ولادیمیر میڈنسکی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ جزیرہ نما کریمیا پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے اور روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے زیر قبضہ مشرقی یوکرین میں علاقے کو وسعت دینے کے بارے میں ماسکو کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    دوسری جانب انٹرنیشنل کمیٹی فار ریڈ کراس نے کہا ہے کہ ریلیف آپریشن کے لیے ابھی بھی پیچیدہ لاجسٹکس پر کام کیا جارہا ہے تاکہ ماریوپول میں ہنگامی امداد پہنچائی جا سکے اور شہریوں کو شہر سے باہر لے جایا جا سکے۔

    خیال رہے، ماریوپول کے شہریوں کو گذشتہ کئی ہفتوں سے شدید لڑائی کی وجہ سے پانی، خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔

  • اناں ونڈےریوڑیاں،مُڑمُڑدیوےاپنڑیاں نوں:شہباز       وزیراعظم؛حمزہ وزیراعلٰی:اطاعت فرض نافرمانی گناہ

    اناں ونڈےریوڑیاں،مُڑمُڑدیوےاپنڑیاں نوں:شہباز وزیراعظم؛حمزہ وزیراعلٰی:اطاعت فرض نافرمانی گناہ

    لاہور:اناں ونڈے ریوڑیاں،تےمُڑمُڑدیوےاپنڑیاں نوں:شہبازوزیراعظم؛حمزہ وزیراعلٰی :اطاعت فرض نافرمانی کبیرہ گناہ ، اس شاہ فرمان کی پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ن لیگ کے ترجمان حمزہ شہباز ہوں گے۔

    رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہوں گے، پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کے نام کی تجویز دی تھی اور ن لیگ کے قائد نوازشریف نے حمزہ شہباز کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

    پنجاب میں سیاسی ماحول گرم ہوتے ہی نوازشریف نے حمزہ شہبازشریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کردیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کے نام کی سفارش کی تھی۔ پارلیمانی پارٹی کو حمزہ شہباز کے علاوہ دوسرے نام کا بھی کہا گیا۔ لیکن وہ نام نوازشریف نے سختی سے مسترد کردیا ، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے دوبارہ بھی متفقہ طور پر حمزہ شہباز کا نام تجویز کیا۔

    اس سے پہلے کل زرداری نے اپنی بیٹی آصفہ کومیدان میں اتارا ہے اور کہا ہے کہ اب لوگ میری بیٹی کی اطاعت کریں اور سیاست میں ان کو اپنا لیڈرقبول کرلیں

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود اور خواجہ عمران نذیر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار حمزہ شہباز ہوں گے۔

    خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ فلور کراسنگ والی کوئی بات نہیں ہے، لوگوں نے اپنے حلقوں میں بھی واپس جانا ہے۔ ہم انشاء اللہ کامیابی حاصل کریں گے۔

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران تحریک مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب میں اپنا امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے دھڑا دھڑ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ مختلف اراکین صوبائی اسمبلی سے بھی ان کی ملاقاتیں جاری ہیں۔

    تحریک انصاف کے ایک ہم خیال گروپ جو غضنفر چھینہ کی قیادت میں قائم ہے جسے چھینہ گروپ بھی کہا جاتا ہے نے پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ پرویز الٰہی آئندہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

    پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 اراکین پر مشتمل ہے جبکہ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی پارٹی کو 186 اراکین کی حمایت حاصل ہونا ضروری ہے۔ حکومتی اتحاد میں تحریک انصاف کے پاس 183 اراکین ہیں، ق لیگ کے پاس 10 اور راہ حق پارٹی کے پاس ایک رکن ہے۔ اپوزیشن اتحاد میں مسلم لیگ ن کے پاس 165 اراکین، پیپلز پارٹی کے پاس 7 کا ہندسہ ہے اور ان کی کل تعداد 172 بنتی ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ پرویز الٰہی کو وزیر اعلٰی بننے کے لیے تحریک انصاف کے تمام اراکین کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔

  • اسلام آباد سے خیر کی خبریں نہیں آرہیں:جونہیں ہونا چاہیے تھا وہ کچھ ہونے جارہا ہے:مبشرلقمان

    اسلام آباد سے خیر کی خبریں نہیں آرہیں:جونہیں ہونا چاہیے تھا وہ کچھ ہونے جارہا ہے:مبشرلقمان

    اسلام آباد :اسلام آباد سے خیر کی خبریں نہیں آرہیں:کچھ خلاف توقع ہونے جارہا ہے:اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی مبشرلقمان نے اسلام آباد سے مصدقہ خبروں کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کچھ خلاف توقع ہونے جارہا ہےاور اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان کی حمایت بھی حاصل ہے

     

    مبشرلقمان کی طرف سے اس پیغام کو بڑا حساس سمجھا جارہا ہے اور کئی قسم کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں‌

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اسلام آباد میں اس وقت سب ٹھیک نہیں ہے۔ کچھ لوگ وزیراعظم عمران خان کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ کوئی سخت قدم نہ اٹھائیں مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی اس وقت پریشان ہیں کہ اگرکچھ ایسا ہوگیا جس کی آئین میں گنجائش نہیں تو پھرکیا صورت حال ہوگی

    ادھراسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن ریڈزون کی سیکیورٹی فول پروف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ریڈزون میں عام افرادکوداخلےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔ ریڈزون داخلہ کیلئےصرف مارگلہ روڈکاراستہ استعمال کیا جا سکےگا۔

    ریڈزون جانے والے راستوں پر تھری لیئرز کنٹینرز نصب کئےجائیں گے۔ اتوار کو راولپنڈی سے سیاسی ریلیوں کو اسلام آباد نہیں جانے دیا جائے گا۔

    اتوار کے دن 2شفٹوں میں 8 ہزار اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے سیکورٹی کیلئے3ہزار اہلکار پنجاب پولیس،ایک ہزار ایف سی سےمانگ لئےگئے۔ سیکورٹی انتظامات میں رینجرزکی معاونت بھی حاصل کی جائےگی۔

    پولیس نے پارلیمنٹ لاجز آنے والے وزٹرز کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے رکن کو غیرضروری افراد کو لانے سے روکنے کیلئے اسپیکر سےگزارش کی جائے گی۔

     

  • الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی ری اوپننگ کی مناسبت سے موسیقی کی محفل کاانعقاد

    لاہور:الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی ری اوپننگ کی مناسبت سے موسیقی کی محفل کاانعقادکیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے تقریب کے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج الحمراء کے لئے تاریخی دن ہے،نوجوانوں کے موقع فراہم کرنے کے راہ ہموار کر رہے ہیں۔

    سینئر چیف پی اینڈ ڈی سلمان افتخار شامی اور یاسر مبین کی خصوصی شرکت کی۔سینئر چیف پی اینڈ ڈی سلمان افتخار شامی نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء اکیڈمی نوجوانوں کے روشن مستقبل کا ادارہ ہے۔نامور آرٹسٹ استاد حامد علی،ترنم ناز،عبد الرؤف،سارہ رضا خان،ایمان فاطمہ و دیگر مہمان اعزاز تھے۔

    پروگرام میں الحمراء اکیڈمی کے اساتذہ و نوجوانوں آرٹسٹو ں کی پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا۔الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی تزئین و آرائش کے بعد ری اوپن کیا گیا ہے۔دیباکرن،رمشا اشرف،فلک،نرشا سرفراز،حسن،تحسین،ایمان فاطمہ نے اپنے فن کا جادو جگایا۔الحمرا اکیڈمی اساتذہ نے قومی ترانہ پیش کیا،نامور گٹارسٹ سجاد طافو کی متاثر کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

    الحمراء اکیڈمی کو نیا انداز ملنے پر تمام اساتذہ و نوجوان آرٹسٹ پرمسرت نظر آئے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض نوین روما نے بخوبی احسن نبھائے۔

  • پاکستان میں امریکی مداخلت نامنظور:امریکہ سازشوں کے ذریعےحکومتیں گرانا بندکردے:سراج الحق

    پاکستان میں امریکی مداخلت نامنظور:امریکہ سازشوں کے ذریعےحکومتیں گرانا بندکردے:سراج الحق

    لاہور:پاکستان میں امریکی مداخلت نامنظور:امریکہ سازشوں کے ذریعےحکومتیں گرانا بندکردے ،اطلاعات کے مطابق سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکہ پوری دنیا میں حکومتیں گرانے اور بنانےمیں کردار ادا کرتا رہا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستانی سیاست میں امریکی مداخلت آج کی بات نہیں، عرصہ دراز سے یہ سلسلہ چلا آرہا ہے۔

    اپنے پیغام میں سراج الحق نے کہا کہ امریکہ پوری دنیا میں حکومتیں گرانے اور بنانےمیں کردار ادا کرتا رہا ہے، کوئی خط آیا تھا تو بروقت پارلیمنٹ میں پیش کرنا چاہیے تھا۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پہلے خط چھپائے رکھا، سیاسی معاملات بگڑے تو قوم کےسامنے لائے، خود مشکوک بنایا۔

     

  • بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کااعلان:کے پی میں جیت گیا کپتان:پی ڈی ایم منہ دیکھتی رہ گئی

    بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کااعلان:کے پی میں جیت گیا کپتان:پی ڈی ایم منہ دیکھتی رہ گئی

    کوئٹہ:الیکشن کمیشن کابلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کااعلان:کے پی میں جیت گیا کپتان:پی ڈی ایم منہ دیکھتی رہ گئی ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کااعلان کر دیا، کوئٹہ اور ضلع لسبیلہ کے علاوہ صوبے بھر کے دیگر اضلاع میں 29 مئی کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہونگے۔

    صوبائی دارلحکومت کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ اور لسبیلہ میں دوبارہ حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔

    صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی سے متعلق تمام تر شیڈول بھی جلد جاری کیا جائے گا، بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سکیورٹی کے بھی انتظامات سخت کئے جائیں گے۔

    بلدیاتی انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی اپنے اپنے پارٹی امیدواروں کے انتخاب کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

    ادھر کے پی بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف سب سے آگے ہے ،اب تک کی پارٹی پوزیشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق65 تحصیل کونسلز میں سے 48 کے نتائج مکمل ہوچکے ہیں اور پی ٹی آئی 24 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہوئی ہے۔

    اس کےعلاوہ جے یو آئی 7 ،مسلم لیگ ن 2 ،جماعت اسلامی 3 ، پیپلز پارٹی ایک اور عوامی نیشنل پارٹی 2 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہوئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلےمیں کامیابی پرپارٹی کارکنوں کومبارکباد دی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کےپی کی عوام نے غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں بکنے والےغداروں کو بھرپور طریقے سے مسترد کردیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے نتائج تمام غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کیلئے تنبیہہ ہے۔

  • آرمی چیف سے امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ملاقات

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان سے متعلق امریکا کے سابق مندوب زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں افغانستان اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر زلمے خلیل زاد کا شکریہ اداکیا۔ زلمے خلیل زاد نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے پاکستان کے ساتھ ہرسطح پر سفارتی تعاون کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔