Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ڈی ایم اتحاد کےعلاوہ جوبھی حکومت آئے گی گرا دی جائے گی:جاوید لطیف کے نیک عزائم

    پی ڈی ایم اتحاد کےعلاوہ جوبھی حکومت آئے گی گرا دی جائے گی:جاوید لطیف کے نیک عزائم

    لاہور:‘پی ٹی آئی ممبران سمجھتے ہیں کہ بزدار کے بعد چودھری کو تبدیلی نہیں کہا جاسکتا’ن لیگ کے رہمنا جاوید لطیف نے اپنے عزائم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کے علاوہ جوبھی حکومت آئے گی گرا دی جائے گی

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممبران سمجھتے ہیں کہ بزدار کے بعد چودھری کو تبدیلی نہیں کہا جاسکتا۔

    اپنے جاری کردہ بیان میں چیئرمین میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی آزاد ممبران سے پارٹی کی بنائی رابطہ کمیٹی رابطے میں ہے۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ مرکز میں اتوار کو کامیابی کے بعد اپوزیشن اکابرین کی مشاورت سے وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار کا اعلان کیاجائےگا۔

    انہوں نے بتایا کہ مرکز کی طرح پنجاب میں اسمبلی ارکان کو دھمکانے کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے، عمران خان کی مرضی کے خلاف ووٹ دینے پر ڈی سیٹ کا قانون پڑھ کر بار بار یہ سنا رہے ہیں۔

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ڈی سیٹ کی دھمکی دینے والے بھول رہے ہیں کہ اکاون فیصد رائے رکھنے والوں کو قانون نہ سنایا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ منگل اور بدھ کو مرکز کی طرز پر پنجاب میں بھی بڑا سرپرائز دیں گے، پی ٹی آئی ممبران سمجھتے ہیں کہ بزدار کے بعد چودھری کو تبدیلی نہیں کہا جاسکتا۔

     

  • وزیراعلی کے انتخاب میں سرپرائز دیں گے:پنجاب میں اٹھنے والی شرارتیں دب جائیں گی :طاہر بشیرچیمہ

    وزیراعلی کے انتخاب میں سرپرائز دیں گے:پنجاب میں اٹھنے والی شرارتیں دب جائیں گی :طاہر بشیرچیمہ

    لاہور:جنوبی پنجاب ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین طاہر بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے انتخاب میں سرپرائز دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اٹھنے والی شرارتیں بھی جلد دم توڑ جائیں گی

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب محاذ کے خالق اور جوڑتوڑ کے ماہر طاہر بشیرچیمہ بھی پرویزالہی کی حمایت میں نکل آئے اور پرویز الہی سے ملاقات کے بعد طاہر بشیرچیمہ نےایم پی ایز سے رابطے شروع کردیے۔

    جنوبی پنجاب ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین طاہر بشیر چیمہ نے اے آروائی نیوز سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہمارا خاندان کافی عرصے سے سیاست میں ہے اور ارکان اسمبلی سے ذاتی تعلقات بن چکے ہیں۔

    طاہر بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے معاملے میں مس مینجمنٹ ہوئی جس سے صورتحال خراب ہوئی اور میری توجہ ذیادہ صوبائی حکومت کی طرف رہی۔

    انھوں نے مزید کہا چوہدری پرویزالہی سے بھی خاندانی تعلق ہے، وزیراعلی کے انتخاب میں سرپرائز دیں گے، تحریک انصاف کے 7 سے 8 ایم پی ایز سے زیادہ ناراض نہیں، انہیں بھی منالیں گے تاہم نون لیگ کے 14 ایم پی ایز پرویزالہی کو ووٹ دیں گے۔

    جنوبی پنجاب ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ طارق بشیرچیمہ شاید اپوزیشن کے ساتھ بات چیت پردوسرا فیصلہ کرنا چاہتے تھے، وہ تجربہ کارسیاستدان ہیں، وہ پرویزالہی کے ساتھ ہی رہیں گے۔

    طاہربشیرچیمہ نے کہا کہ ترین گروپ کامطالبہ مائنس بزدارتھا تو اب ان سے بات چیت چل رہی ہے، نون لیگ کے ایک ایم پی اے نے تویہ بھی کہا کہ وہ پرویزالہی کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں۔

  • سال2021 میں اسلامی بینکاری اثاثوں میں 1.3 کھرب روپے کا تاریخی اضافہ ریکارڈ:اسٹیٹ بینک آف پاکستان

    سال2021 میں اسلامی بینکاری اثاثوں میں 1.3 کھرب روپے کا تاریخی اضافہ ریکارڈ:اسٹیٹ بینک آف پاکستان

    اسلام آباد:سال2021 میں اسلامی بینکاری اثاثوں میں 1.3 کھرب روپے کا تاریخی اضافہ ریکارڈ:اطلاعاعت کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں اسلامی بینکاری صنعت نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ۔

    اسلامی بینکاری کے اثاثے 5 کھرب روپے کی حد کو عبور کرکے تاریخ کے بلند ترین 1308 ارب روپے اضافے کے ساتھ 5577 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپازٹس 822 ارب روپے اضافے کے ساتھ 4211 ارب روپے تک جاپہنچے ہیں۔اسلامی بینکاری صنعت کے اثاثوں میں 2021 میں 30.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اسلامی بینکاری ڈپازٹس اسی عرصے میں 24.2 فیصد بڑھے۔

    دسمبر 2021 تک اسلامی بینکاری اثاثوں اور ڈپازٹس کا حصہ مجموعی بینکاری صنعت میں بالترتیب 18.6 فیصد اور 19.4 فیصد بڑھ گیا۔
    اسلامی بینکاری صنعت کے اثاثوں میں اضافہ نجی اور سرکاری شعبے دونوں کی سرمایہ کاری سے ممکن ہوا۔

    2021 کے دوران اسلامی بینکاری صنعت کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری میں 716 ارب روپے (38.1 فیصد) کا اضافہ درج کیا گیا جو ایک سال کے دوران اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ بھی ہے۔

    حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ملکی ریاستی سکوک بانڈز کے باعث اسلامی بینکاری صنعت کی سرمایہ کاری میں 591 ارب روپے (46.9 فیصد) کا اضافہ ہوا۔

    فنڈنگ ​​کے لحاظ سے 2021 کے دوران اسلامی بینکاری صنعت کے کرنٹ ڈپازٹس اور سیونگ ڈپازٹس میں بالترتیب 441 ارب روپے اور 277 ارب روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈپازٹس میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ 2021 کے دوران 500 نئی اسلامی بینکاری برانچوں کے اضافے سے ملک میں اسلامی بینکاری خدمات کی دستیابی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    اب 125 اضلاع میں برانچوں کی کل تعداد 3956 ہے جو ملک بھر میں موجود کمرشل بینکوں کی کل برانچوں کی تعداد کا تقریباً 25 فیصد ہے۔

  • جیوتو جھوٹ بول کر”جیو”شہبازشریف یا آصف زرداری سے چوہدری پرویزالٰہی نے کوئی رابطہ نہیں کیا:ذرائع

    جیوتو جھوٹ بول کر”جیو”شہبازشریف یا آصف زرداری سے چوہدری پرویزالٰہی نے کوئی رابطہ نہیں کیا:ذرائع

    لاہور : جیوتو جھوٹ بول کر”جیو”شہبازشریف یا آصف زرداری سے چوہدری پرویزالٰہی نے کوئی رابطہ نہیں کیا:ذرائع نے بعض میڈیا ذرائع پرچلنے والی ان خبروں کو نہ صرف جھوٹ بلکہ جھوٹوں کا پلندہ قراردیا ہے ،

    اس حوالے سے پارٹی کی طرف سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مسلم لیگ ق نے چوہدری پرویز الٰہی کے شہبازشریف یا آصف زرداری سے رابطے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع ق لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا کسی اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہیں ہے ، شہبازشریف یا آصف زرداری سےرابطےکی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    ذرائع ق لیگ کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی پی ٹی آئی ،دیگر جماعتوں کےایم پی ایز سےرابطے میں ہیں، کامیابی کے لیےپرویزالٰہی کےپاس نمبرگیم پوری ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ وفاق کےنتائج کچھ بھی ہوں پنجاب میں سرپرائز دیں گے۔

    گذشتہ روز راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے نمبر پورے ہوگئے، بس چند ناراض اراکین رہ گئے جلد وہ بھی پرویزالہیٰ کے ساتھ ہوں گے۔

    دوسری جانب چوہدری ظہیر الدین نے کہا تھا کہ ترین گروپ سے بھی رابطے میں ہیں، جلد مثبت پیشرفت ہوگی ، ن لیگ کے بیشتر افراد پرویز الہٰی کے ساتھ ہیں، پنجاب میں سب کچھ نمبرنگ گیم ہے۔

  • ’وقت فیصلہ کرے گا دو دن بعد کس کی حکومت ہوگی:فواد چوہدری

    ’وقت فیصلہ کرے گا دو دن بعد کس کی حکومت ہوگی:فواد چوہدری

    اسلام آباد: ’وقت فیصلہ کرے گا دو دن بعد کس کی حکومت ہوگی:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وقت فیصلہ کرے گا کہ دو دن بعد کس کی حکومت ہوگی۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں دھمکی آمیز مراسلے کی حقیقت سامنے آگئی، یہ لوگ کہتے تھے کہ ایسا کوئی مراسلہ نہیں ہے، ہم نے دعوت دی آجائیں ایسا مراسلہ موجود ہے، شہباز شریف تو ماننے کے لیے ہی تیار نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو دعوت دی لیکن وہ پھر بھی نہیں آئے، ان کو دیکھنا چاہیے کہ کیا وہ عالمی سازش کا حصہ بننا چاہتے ہیں، ہمارا کام آگاہ کرنا تھا ہم نے قوم کو آگاہ کردیا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ خالد مگسی کہتے ہیں مراسلہ دیکھنا چاہتے ہیں، کمیٹی کا اجلاس بلایا عین وقت پر اپوزیشن نے آنے سے انکار کردیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جان بوجھ کر ایسی حرکت کی جارہی ہے تو مطلب سازش کا حصہ ہیں، ایسے لوگوں کو پاکستان کی سالمیت سے کوئی سروکار نہیں ہے، یہ لوگ صرف اپنے اثاثے بچانے کے لیے حکومت میں آنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے والے ملک کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان اس ملک کے سفیر اور اس ملک کو بھرپور جوابی پیغام بھیجے گا، کمیٹی نے وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی کے فیصلےکی توثیق کی کہ معاملے کو پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیٹی کے ان کیمرا سیشن میں لانا چاہیے۔

  • ‏عمران خان آج پھر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے تھے:فضل الرحمان

    ‏عمران خان آج پھر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے تھے:فضل الرحمان

    اسلام آباد:‏عمران خان آج پھر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے تھے:فضل الرحمان نے عمران خان کی تقریر پراپنا غصہ نکالنا شروع کردیا ،فضل الرحمن نے کہا کہ اب وہ میدان میں آگئے توضمیرفروش ہوگئے،

    فضل الرحمن نے کہا کہ جب جہازاڑاکرممبران خرید رہے تھےتب باضمیرتھے،ایک ہارا ہوا انسان شکست کا اعتراف کررہا تھا، وزیراعظم کی تقریرکومسترد کرتے ہیں، امریکا سے برملا اختلاف صرف ہم نے کیا

    امریکی صدرفون کرنے کوتیارنہیں توعالمی سازش ہوگئی،جب ٹرمپ سے پذیرائی ملی توواپسی پرجشن منایا گیا،فضل الرحمان نےکہا کہ آپ کا آناعالمی سازش اورجاناتمہاری غلطیوں کانتیجہ ہے، آپ الزام لگا رہےہوکہ غیرملکی سازش ہورہی ہے، اوآئی سی اجلاس میں امریکی وفدکودعوت دی گئی،

    اس سے پہلے متحدہ قومی موومنٹ کے متحدہ اپوزیشن میں شامل ہونے کے موقع پر کی گئی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی جس کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایم کیو ایم کا یہ فیصلہ پاکستان کیلئے سیاسی یکجہتی کا اظہار ہے، چار سال پہلے شروع ہونے والے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، تمسخر کی سیاست نے معاشرے کی بنیادوں کو ہلادیا،

    جنہوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ان کیلئے موقع ہے کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔ متحدہ اپوزیشن کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا ہے کہ اب سب کچھ ہاتھ سے نکل گیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے متحدہ اپوزیشن میں شامل ہونے کے موقع پر کی گئی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے

  • شہباز شریف وزیراعظم کی طرف سےامریکہ کا نام لینے پرناراض ہوگئے

    شہباز شریف وزیراعظم کی طرف سےامریکہ کا نام لینے پرناراض ہوگئے

    اسلام آباد:شہباز شریف وزیراعظم کی طرف سےامریکہ کا نام لینے پرناراض ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کے لئے سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی اقتدار بچانے کے لئے پاکستان کو نشانے پر لے آئے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطاب ختم ہوگیا ہو تو 172 ارکان پورے کریں، آپ کی کرپشن، نالائقی اور نااہلی نے ملک کو معاشی، سماجی، خارجہ تباہی سے دوچار کیا، عمران نیازی کی تقاریر پر پابندی لگائی جائے، وہ ملک کے سفارتی تعلقات تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج کے خطاب تک عوام اور پارلیمنٹ کو خط نہیں دکھایا گیا، صرف مندرجات بتائے جا رہے ہیں، خط نہ دکھانے کا مطلب ہے کہ کوئی خط نہیں، عمران نیازی ہمیشہ کی طرح اب ایک نیا جھوٹ بول رہے ہیں، کرپشن، ریاست مدینہ کے بیانیوں کے بعد اب سازشی خط کا بیانیہ لائے ہیں، عوام انہیں اور ان کے ہر جھوٹ کو مسترد کر چکے ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ دوگھنٹے جلسے میں اور ایک گھنٹہ قوم سے خطاب میں جس خط کا ذکر کیا، وہ خط ہے ہی نہیں، ایک سفارتی کیبل کو سازش کا رنگ دے کر پیش کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ن لیگ ، پی پی اور فضل الرحمن کے دور میں امریکی پاکستانیوں کوڈرون حملوں مارتے تھے اور یہ پاکستانیوں کے قتل عام پرخاموش رہتے تھے بلکہ ان کو کوئی پرواہ تک نہیں ہوتی تھی ، یہ بیان سُن کرشہبازشریف جزباتی ہوگئے اور پھراس قسم کے الزامات کا سلسلہ شروع کردیا

    اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیا اور لکھا کہ یہ ہر روز ثابت کرتا ہے کہ یہ اس کرسی کے قابل نہیں تھا۔

  • دوسرا ون ڈے میچ:امام اوربابرکی سنچریاں، پاکستان نےرنزکا کوہ ہمالیہ سرکرلیا:جیت کرسیریزبرابرکردی

    دوسرا ون ڈے میچ:امام اوربابرکی سنچریاں، پاکستان نےرنزکا کوہ ہمالیہ سرکرلیا:جیت کرسیریزبرابرکردی

    لاہور:دوسرا ون ڈے میچ: امام اور بابر کی سنچریاں، پاکستان نے رنز کا کوہ ہمالیہ سر کر لیا:جیت کرسیریزبرابرکردی ،اطلاعات کے مطابق امام الحق کی سنچری اور بابر اعظم کی قائدانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 349 رنز کا کوہ ہمالیہ 6 وکٹ سے سر کر کے تین میچوں کی سیریز 1،1 سے برابر کر دی ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پاکستان اننگز

    آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی سنچری کی بدولت صرف 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے ایک مرتبہ پھر اپنی بلے بازی سے مخالف ٹیم پر دھاک بٹھا دی اور اپنے کیریئر کی 15 اور بطور کپتان چوتھی سنچری سکور کرکے آسٹریلیا کے خلاف یہ اعزاز حاصل کرنے والے والے پہلے قائد بن گئے، انہوں نے 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 83 گیندوں پر 114 رنز کی اننگز کھیلی۔

    امام الحق نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری جڑ دی، انہوں نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 97 گیندوں پر 106 رنز بنائے، محمد رضوان 26 گیندوں پر 23 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے ایڈم زمپا نے 2، نیتھن ایلس اور مارکس سٹوئنس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلیا اننگز

    پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 348 رنز بنائے، بین مک ڈرموٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 108 گیندوں پر 104 رنز کی باری کھیلی، ٹریوس ہیڈ 89 اور کپتان فنچ صفر،مارنس لبوشین 59، الیکس کیری، کیمرون گرین 5،5،مارکس سٹوئنس 49 اور شان ایبٹ 28 سکور بناکر آؤٹ ہوئے۔

     

     

    بابر الیون کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم جونیئر نے 2، زاہد محمود اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

    پاکستان سکواڈ

    آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لئے پاکستان کے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زاہد محمود شامل تھے۔

    آسٹریلیا سکواڈ

    پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لئے آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، بین مک ڈرموٹ، مارنس لبوشین، مارکس سٹوئنس، ایلکس کیری، کیمرون گرین، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور مچل سویپسن شامل تھے۔

  • وزیراعظم صاحب لائسنس والا ہتھیار پاس رکھتا ہوں:عامر لیاقت کی لیاقت سے بھرپوردھمکی

    وزیراعظم صاحب لائسنس والا ہتھیار پاس رکھتا ہوں:عامر لیاقت کی لیاقت سے بھرپوردھمکی

    اسلام آباد:وزیراعظم صاحب لائسنس والا ہتھیار پاس رکھتا ہوں:عامر لیاقت کی لیاقت سے بھرپوردھمکی،اطلاعات کے مطابق معروف ٹی وی اینکرپی ٹی آئی ایم این اے عامر لیاقت حسین جو کہ بے تُکّے بیانات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں آج ایک عجیب دھمکی دے کراپنی لیاقت برقرار رکھی

    ڈاکٹرعامرلیاقت کہتے ہیں‌کہ منحرف وزیراعظم صاحب اتوار کو تو جو بھی ہو اچھا نہیں کہ چھٹی والے دن ہی چھٹی ہو کسی کو پتہ ہی نہیں چلے گا چھٹی ہوگئی!لیکن اگر چھٹی والے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر غنڈے جمع کیے تومیں اپنا لائسنس والا ہتھیار ساتھ رکھتا ہوں، اور آپ تو جانتے ہی ہیں میں کہاں سے آیا ہوں؟

     

    https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1509568103771910144?t=Wx6RFOnIbcGy-gw-9cv1jg&s=19

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے امریکا کا نام لے لیا لیکن جیسے ہی غلطی کا احساس ہوا تو رک گئے اور کہا کہ مجھے ملک کا نام نہیں لینا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا خطاب ریکارڈ نہیں کیا بلکہ قوم سے براہ راست بات کررہا ہوں کیوں کہ آج پاکستان فیصلہ کن موڑ پر ہے اور آج دل کی باتیں کرنا چاہتا ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری طرح کا آدمی سیاست میں کیوں آیا ، میں خوش قسمت انسان ہوں ، جس کو اللہ نے سب کچھ دے دیا تھا، شاید کسی کو اتنی شہرت اور دولت ملے جتنی مجھے سیاست میں آنے سے پہلے ملی تھی ، مجھے آج بھی کسی چیز کی ضرورت نہیں تھی جب کہ زیادہ تر لوگوں کو سیاست میں آنے سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی پہلی نسل تھا جو آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے تھے، میرے ماں باپ غلامی کے دور میں پیدا ہوئے تھے اور مجھے وہ ہمیشہ یہ احساس دلاتے تھے کہ تم خوش قسمت ہو جو آزاد ملک میں پیدا ہوئے جب کہ لوگ مجھے پوچھتے تھے آپ کو سیاست میں آنے کی ضرورت کیا تھی ، یعنی اگر آپ کو صرف ضرورت تو آپ سیاست میں آئیں ، نظریہ بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو پوری دنیا میں پاکستان کی مثالیں دی جاتی تھیں، پاکستان نے اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا جب کہ خود داری آزاد قوم کی نشانی ہوتی ہے، اور جہاں انصاف نہ ہو وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں ، طاقتور اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہو تو وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ خودداری ایک آزاد قوم کی نشانی ہوتی ہے، جہاں انصاف نہیں ہوتا وہ قومی تباہ ہوجاتی ہیں، مسلمان قوم غلام نہیں بن سکتی، کیونکہ لا الہ الا اللہ کا مطلب ہی یہ ہے کہ اللہ کے سوا کسی بندگی نہیں، اللہ نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا ہے، فرشتوں سے بھی بڑا درجہ دیا ہے، لیکن ہم میں جب ایمان کی کمزوری ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی تھی ، ریاست مدینہ مسلمانوں کیلئے رول ماڈل ہے اور کلمہ ہمیں کسی کے سامنے جھکنا نہیں سیکھاتا جب کہ اللہ کو شرک پسند نہیں اور غلامی پیسے کی ہو یا خوف کی یہ شرک ہے ، سب سے بڑا شرک پیسے کی پوجا کرنا ہے، ہمیں بھی اپنے پیغمبر کے راستے پر چلنا چاہیے، وہ عظمت کا راستہ ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 سالہ سیاست میں ایک چیز کہی ہے کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، ہم کسی کے خلاف نہیں لیکن ملکی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں جب کہ 9،11 میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا اور اس وقت بھی دوسروں کی جنگ میں شرکت کی مخالفت کی تھی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی فیصلہ کیا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہوگی، ماضی میں ہمیں امریکا کی جانب سے بار بار ڈو مور کہا گیا اور کسی سینیئر سیاستدان نے ڈرون حملوں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا تاکہ وہ ناراض نہ ہوجائیں، میں واحد سیاست تھا جس نے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مظاہرے کیے اور مجھے طالبان خان کہا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں 7 یا 8 مارچ کو امریکا کی جانب سے ایک پیغام آیا لیکن جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو رک گئے اور کہا کہ مجھے ملک کا نام نہیں لینا تھا اور پھر کہا کہ باہر کے ایک عزت دار ملک نے خط بھیجا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ بظاہر وزیراعظم کے خلاف ہے لیکن یہ اصل میں ہمارے ملک کے خلاف ہے ، ابھی جو ہورہا ہے وہ پہلے سے ہی طے ہوگیا تھا ، خط میں ہمیں کہا گیا کہ ہم پاکستان کو پھر سے معاف کردیں گے اگر عمران خان عدم اعتماد ہارجائے یعنی عمران خان چلا جائے تو ہم پاکستان کو معاف کردیں گے ورنہ پاکستان کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اتوار کو ہوگی اور اتوار کو اس ملک کا فیصلہ ہونے لگا ہے کہ ملک کس طرف جائ ےگا کیا وہی غلامہ پالیسی، کرپٹ لوگ، جن پر 30 30 سال سے کرپشن کے کیسز ہیں ، بدقسمتی سے کوئی اور ملک ہوتا تو وہاں انصاف کا نظام زیادہ (یعنی طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کا قانون ہوتا) ، لیکن ہمارے انصاف کے نظام میں وہ صلاحیت نہیں ہے۔