Baaghi TV

ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ترکش جنرل کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا، جنرل یاسر گلر نے خطے میں بحری استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

More posts