Baaghi TV

Author: +9251

  • شہید بی بی کی حکومت کوگرانےکیلیےبھی عدم اعتماد لائی گئی:اب عمران خان کی باری ہے:بلاول

    شہید بی بی کی حکومت کوگرانےکیلیےبھی عدم اعتماد لائی گئی:اب عمران خان کی باری ہے:بلاول

    اسلام آباد:شہید بی بی کی حکومت کوگرانےکیلیےبھی عدم اعتماد لائی گئی:اب عمران خان کی باری ہے:بلاول نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا ذکر کرتےہوئے اپنی مرحوم والدہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر بھی بات کی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بزدل کپتان عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگ رہا ہے، حکومت کے اب آخری دن شروع ہوچکے ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ بزدل کپتان عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگ رہا ہے، جیتنے والا کپتان کبھی نہیں بھاگتا، آئین پاکستان کہتا ہے کہ 14دن کے اندر اجلاس بلایا جائے گا، عمران خان کو پہلے دن سے اپنی شکست نظر آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے سپیکر سے آئین کی خلاف ورزی کرائی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے آج 14 دن گزرنے کے باوجود سیشن نہیں بلایا، آئین کہتا ہے 14 دن کے اندر اجلاس بلوانا ہے، جب شہید بی بی کیخلاف عدم اعتماد پیش ہوئی ساتویں روز ووٹنگ کرائی گئی تھی، عمران خان پہلے دن سے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اس عمل سے بھاگ جائیں، ہم کپتان کو ملک کی قسمت کے ساتھ نہیں کھیلنے دیں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے آئین توڑا ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان پر عمل نہیں کیا، چیف جسٹس پاکستان نے کل کیلئے سیاسی جماعتوں کو نوٹس بھجوائے ہیں، سب نے دیکھا عمران خان نے پارلیمان اور لاجز پر حملہ کیا، منحرف ممبران کو سندھ ہاؤس منتقل کیا گیا تو اس نے پروپیگنڈا شروع کر دیا، عوام آپ کو ووٹ نہیں ڈالنا چاہتے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے اب آخری دن شروع ہوچکے ہیں، اب آپ کو ہر چیز کا حساب دینا ہوگا، یہ بھی لکھا جائیگا کون ساشخص اس کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کے ساتھ کھڑا تھا، اب آپ کو اپنی کرپشن اور معاشی پالیسی کا حساب دینا پڑیگا، آپ کے پاس ہر ادارہ تھا 3 سال میں کیوں کسی کیخلاف کرپشن کا ثبوت پیش نہیں کیا، ہم آپ کی فارن فنڈنگ کیس کی کرپشن کا حساب مانگ رہے ہیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ کیا مدینہ کی ریاست اجازت دیتی ہے اس طرح کی زبان استعمال کی جائے جیسے آپ کر رہے ہیں، یہ مت سمجھیں آپ بھٹو بن سکتے ہیں، نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، آصف زرداری نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کیا، سابق صدر نے جو کیا عوام کیلئے کیا، ہم اس کے نتائج بھگتنے کیلئے بھی تیار تھے۔

    بلاول کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا کام ہی یہ تھا سی پیک کو سبوتاژ کرو اور آپ نے یہ کیا، آپ کا کام تھا کشمیر کاز کو سبوتاژ کرنا، آپ کو ٹاسک دیا گیا تھا پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچاؤ، انہوں نے کہا کہ او آئی سی ممالک سے آنے والے ہمارے مہمان ہیں ، یہ پاکستان پر نہیں افغانستان پر ہو رہی ہے، یہ کانفرنس طالبان کیلئے بلوائی جا رہی ہے۔

    پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ اگر ہمت ہے تو آؤ اور پارلیمان میں ہمارا مقابلہ کرو، ہم نے ہمیشہ اس ملک میں جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے، اگر اس کو کھیلنے نہیں دیں گے تو یہ کسی کو کھیلنے نہیں دے گا،

  • ارکانِ اسمبلی کی خرید و فروخت سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے:تحریک لبیک

    ارکانِ اسمبلی کی خرید و فروخت سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے:تحریک لبیک

    لاہور:تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی والدہ محترمہ مرحومہ کے آٹھویں سالانہ ختم مبارک اور مناظر کبیر، مفکر اسلام، مفتی محمد عابد جلالی رحمۃ اللہ علیہ کے دوسرے سالانہ ختم شریف کے موقع پر چوک حافظ الحدیث بھکھی شریف کی جلسہ گاہ میں تاریخی ”عظمت قرآن کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔

    کانفرنس کی صدارت برصغیر کی عظیم روحانی درگاہ کوٹلہ شریف کے سجادہ نشین پیر طریقت حضرت ڈاکٹر میاں صغیر احمد نقشبندی نے کی۔ کانفرنس میں قرآن مجید کا حفظ مکمل کرنے والے پچاس (50) حفاظ کرام کی دستارِ فضیلت کی گئی۔ کانفرنس کا اعلامیہ پیش کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: رسول اکرم ﷺ کی ہر نسبت کا احترام فرض ہے۔ آل و اصحاب رسول ﷺ کی محبت میں وساطت مصطفی ﷺ کو پیش نظر رکھنا فرض ہے۔ اہل بیت اطہار علیہم الرضوان اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی محبت آپس میں لازم و ملزوم ہے۔یہ محبت انتشار کی نہیں، اتحاد کی دعوت دیتی ہے اور یہ تبھی ہو سکتا ہے، جب اہل بیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہر دو اطراف کے ساتھ ر سول اکرم ﷺ کی وساطت سے محبت کی جائے۔

    ارکانِ اسمبلی کی خرید و فروخت سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کا ایک دوسرے کے بارے میں گفتگو کا لہجہ باعث شرم ہے۔ ایسے لوگوں کے سیاست میں رہنے سے پاکستان کے مسائل کبھی بھی حل نہیں ہوں گے۔ یہ لوگ سیاست کے لیے بد نما داغ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اکثر ارکانِ اسمبلی کا کوئی ویژن نہیں، مفادات کے گرد گھومتی سیاست نے عوامی نمائندگان کو بھیڑ بکریوں کی صف میں لاکر کھڑا کر دیا ہے۔ اس وقت تک ہمارا ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا جب تک لفظ سیاست کو غلط معنی و مفہوم سے نکال کر اپنے اصل مصداق کی طرف لوٹا نہ دیا جائے۔ نواز شریف، زرداری اور عمران خان سب کھوٹے سکے ہیں۔پاکستان کے مسائل کا حل صرف اسی سیاست میں ہے جو نظام مصطفی ﷺ کے تابع ہو۔ مولوی فضل الرحمن نے مذہبی سیاست کو داغدار کیا ہے۔

    مذہبی سیاست سے لوگوں کے دلوں میں بدگمانیاں پیدا کرنے میں جہاں لبرل طبقے کا حصہ ہے، وہاں مولوی فضل الرحمان جیسے نام نہاد علماء کا بھی کردار ہے۔ چوک اعظم لیہ میں جماعۃ المسلمین نامی تنظیم کے رکن زاہد ظفر ملعون کی طرف سے عالم اسلام کی عقیدتوں کے مرکز گنبد خضریٰ کے خلاف کی گئی مبینہ گستاخیوں کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس ملعون کی پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تحریک صراط مستقیم ضلع لیہ کے امیر صاحبزادہ محمد عمر حفیظ نقشبندی کی کوششوں سے اگرچہ اس ملعون کو گرفتار تو کر لیا گیا ہے مگر ابھی تک اس کے خلاف 295C کے تحت F.I.R نہیں کاٹی گئی، آج کا یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس ملعون کے خلاف 295C کے تحت فی الفور F.I.R کاٹ کے اس کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

    مجاہد آزادی حضرت پیر سید صبغۃ اللہ شاہ راشدی کے یوم شہادت (20 مارچ) پر آج ہم ان کے حریت پسندانہ کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انگریز کے خلاف ان کا جہاد تاریخ برصغیر کا روشن باب ہے۔ ذات خداوندی جل جلالہ کے مبینہ گستاخ امرجلیل سمیت سیفی علی نامی ملعونہ، ملعون آصف رضا علوی، امجد جوہری ملعون، حامد رضا سلطانی ملعون، نوید عاشق ملعون و دیگر گستاخانِ صحابہ و اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کی عدم گرفتاری پر ہم حکومت پاکستان کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

    آج کا یہ اجتماع امام اہل سنت، حافظ الحدیث حضرت پیر سید محمد جلال الدین شاہ صاحب نقشبندی قادری قدس سرہٗ العزیز کی عظیم دینی، ملی اور روحانی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور یہ عہد کرتا ہے کہ ان کے مشن کے تحت تحفظ عقائد اہل سنت اور غلبہئ اسلام کے لیے آخری سانس تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ مانگٹ شریف کے عظیم مذہبی پیشوا شیخ الحدیث مفتی محمد عبد اللطیف مجددی جلالی قدس سرہ العزیز، چند دن پہلے جن کا وصال ہوا، یہ اجتماع ان کی دینی ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ آئندہ کے لائحہ عمل کے لحاظ سے ان شاء اللہ تعالیٰ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک سلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام گجرات میں ڈویژنل سطح پہ ”سنی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ سندھ سطح پر ”سنی کانفرنس“ کا  انعقاد 28 مئی کو کراچی کی سرزمین پہ کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب میں بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں :پاکستان

    سعودی عرب میں بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں :پاکستان

    اسلام آباد :سعودی عرب میں بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے حوثیوں کی جانب سے جازان پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغے جانے کا مقصد شہری انفراسٹرکچر اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا ، یہ بات قابل تعریف ہے کہ رائل سعودی ائیر ڈیفنس فورس نے بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے نشانہ بنانے اورمعصوم جانوں کے ضیاع کو روکا ہے۔

    عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں، پاکستان حوثی ملیشیا کی جانب سے ان حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمدکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک اور کروز میزائلوں سمیت بارودی ڈرونز سے حملہ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک اور کروز میزائلوں سمیت بارودی ڈرونز سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دو شہروں جازان اور خمیس مشیط پر بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے علاوہ بارودی ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد سعودی آرامکو کی آئل تنصیبات اور شہری آبادی کو نشانہ بنانا تھا تاہم سعودی ڈیفینس سسٹم نے میزائل اور ڈرونز طیاروں کو فضا میں ہیں مار گرایا۔

    وزارت داخلہ کے مطابق ان کے ٹکڑے گرنے سے رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ ایک پٹرول پمپ پر میزائل کے ٹکڑے گرنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

    سعودی وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا یے تاہم سعودی عرب یمن میں قیام امن کے لئے جو کوششیں کر رہا ہے ان کو حوثی باغی ایسے حملے کرکے سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • سعودی عرب میں آئل فیکٹری:گیس تنصیبات اور بجلی گھر پر میزائل حملے:بہت زیادہ نقصان

    سعودی عرب میں آئل فیکٹری:گیس تنصیبات اور بجلی گھر پر میزائل حملے:بہت زیادہ نقصان

    ریاض:سعودی عرب میں آئل فیکٹری:گیس تنصیبات اور بجلی گھر پر میزائل حملے:بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے تین بڑے شہروں جازان، خمیس مشیط اور الجنب میں میزائل حملے کیے جسے اتحادی افواج نے ناکام بنا دیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر جازان کی آئل فیکٹری، خمیس مشیط میں گیس اسٹیشن اور الجنوب میں بجلی گھر پر میزائل حملے کیے۔ میزائل حملوں کے شکار مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی۔

    سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے حوثی باغیوں کے تینوں مقامات پر داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جس کے باعث بھاری نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں میں آئل فیکٹری کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا جس کے باعث تیل کی سپلائی متاثر بھی ہوئی جب کہ بڑے علاقے کو بجلی اور گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خمیس مشیط میں ایک عمارت اور کاروں میں آگ لگی ہوئی ہے جب کہ آئل فیکٹری، گیس اسٹیشن اور بجلی گھر میں ایمبولینسیں داخل ہو رہی ہیں۔

  • شامی صدر کی میزبانی :امریکہ نے عرب امارات پرناراضگی کا اظہارکردیا

    شامی صدر کی میزبانی :امریکہ نے عرب امارات پرناراضگی کا اظہارکردیا

    دبئی: شامی صدر کی میزبانی :امریکہ نے عرب امارات پرناراضگی کا اظہارکردیا ،اطلاعات کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے اور ملک کے حکمرانوں سے ملاقات کی تاہم امریکا نے اپنے اتحادی ملک امارات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 10 سالہ خانہ جنگی کے بعد شام کے صدر بشارالاسد پہلی بار متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ گئے تاہم امریکا کو اس دورے سے زیادہ خوشی نہیں ہوئی۔

    شام کے صدر نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔

    اے ایف پی کے مطابق شامی صدر کے امارات کے دورے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم بشار الاسد کو قانونی حیثیت دینے کی اس واضح کوشش سے سخت مایوس اور پریشان ہیں۔

    ترجمان نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ صدر بشار الاسد ہزاروں شامی شہریوں کے قتل عام، لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے اور ہزاروں کے معذور ہونے کے ذمہ دار اور جواب دہ ہیں۔

  • رقص کرتے نوجوان نے خود کو خنجر سے مار ڈالاتو دوسری طرف اسٹیڈیم کی چھت گرگئی

    رقص کرتے نوجوان نے خود کو خنجر سے مار ڈالاتو دوسری طرف اسٹیڈیم کی چھت گرگئی

    نئی دہلی:رقص کرتے نوجوان نے خود کو خنجر سے مار ڈالاتو دوسری طرف اسٹیڈیم کی چھت گرگئی ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک نوجوان نے رقص کرتے کرتے خود کو خنجر مار کر شدید زخمی کرلیا، بعد ازاں اس کی موت واقع ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اندور میں پیش آیا جب ایک نوجوان نے ہولی کے تہوار کی خوشی میں ڈانس کرتے ہوئے اپنے ہی سینے میں خنجر مار کر خود کو ہلاک کرلیا۔

    38 سالہ نوجوان گوپال سولنکی نے اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے غلطی سے خود کو زخمی کر لیا۔

    پولیس کے مطابق نوجوان نشے کی حالت میں تھا، ڈانس کرتے ہوئے خنجر اس کے ہاتھ میں تھا اور ایک اسٹنٹ کرنے کی کوشش میں اس نے خنجر خود کو مارا۔

    اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں یہ سارا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں ایک گانے کی دھن پر گوپال کو اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک موقع پر وہ اپنے ہی سینے پر خنجر سے چار مرتبہ وار کرتا نظر آتا ہے۔

    پولیس کے مطابق نوجوان کے دوست اور رشتہ دار اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے گئے، لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    ادھربھارت میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کی گیلری منہدم ہوگئی جس کے باعث 100 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبال اسٹیڈیم کی گیلری منہدم ہونے کا واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فائنل فٹبال میچ کے دوران پیش آیا۔

    پولیس رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں گنجائش سے زائد تماش بین پہنچ گئے تھے جس کے باعث بانسوں سے بنائی گئی گیلری منہدم ہوگئی۔

    زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

    اسپتال انتظامیہ نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • سابق صدرجنرل پرویزمشرف بھارتیوں‌ کےاعصاب پرسوار:سجےدت کوملاقات کرنےپردہشت گردقرا دیا

    سابق صدرجنرل پرویزمشرف بھارتیوں‌ کےاعصاب پرسوار:سجےدت کوملاقات کرنےپردہشت گردقرا دیا

    ممبئی :سابق صدرجنرل پرویزمشرف بھارتیوں‌ کے اعصاب پرسوار:سجےدت کوملاقات کرنے پردہشت گردقرا دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی بھارت کےخلاف پالیسی، ابھی تک بھارتیوں‌ کےلیے ڈراونے خواب بن کرآرہی ہے، اس سلسلے میں تازہ واقعی اس وقت پیش آیا جب بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی مبینہ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

    گزشتہ دنوں سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور اداکار سنجے دت کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان دونوں شخصیات کی ملاقات دبئی میں ہوئی۔

    دونوں شخصیات کی ملاقات کی تصویر جیسے ہی وائرل ہوئی تو بھارتی سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور سنجے دت کو غدار اور دہشت گرد کہنے لگے۔

    سنجے دت اور پرویز مشرف کی تصویر پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے نفرت انگیز تبصروں نے بھارتیوں پرجنرل پرویز مشرف کے خوف کو واضح کردیا ہے

     

    رنجن صارف نے کہا کہ سنجے دت کو گرفتار کرو جیل میں ڈالو، یہ غدار ہے۔اور ساتھ ہی اس پرتقید کے وار تیز کردیئے

     

    ایک بھارتی صارف نے کہا کہ دہشت گرد ہمیشہ دہشت گرد ہی رہتا ہے۔

     

     

    ایک اور بھارتی صارف نے سنجے دت کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس شخص کی شخصیت کو بہتر دِکھانے کے لیے بائیوپک بناتے ہیں لیکن ہر بار اس کا اصل چہرہ سامنے آجاتا ہے۔

     

    گوتم نامی صارف نے کہا کہ کیا اس ملاقات کے بارے میں سیکیورٹی ایجنسیز کو معلوم ہے؟

     

    https://twitter.com/LiberalAadmi/status/1504737243306491908?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1504737243306491908%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1064193

    صارف نے سنجے دت کو ریاست کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے فوری ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔

    دوسری جانب سنجے دت اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے تصویر کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔

  • جوبائیڈن مجرم اور فاؤچی ملک کیلئے تباہی ہے،ٹرمپ کی لفظی گولہ باری

    جوبائیڈن مجرم اور فاؤچی ملک کیلئے تباہی ہے،ٹرمپ کی لفظی گولہ باری

    واشنگٹن:جوبائیڈن مجرم اور فاؤچی ملک کیلئے تباہی ہے،ٹرمپ کی لفظی گولہ باری،اطلاعات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدرجوبائیڈن پرسخت تنقید کی ہے اور کہا ہےکہ جوبائیڈن امریکی قوم کا مجرم ہے اور یہ شخص ملک کے لیے تباہی کا سبب بن رہا ہے

    ٹرمپ نے جوبائیڈن پرلفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایریزونا کے شہر فونیکس میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن ایک مجرم ہے۔ وہ پکڑا جاچکا ہے۔

     

     

    ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرکسی کواس کے مجرم ہونے پر شک ہے تو اس کا لیب ٹاپ چیک کرلیں آپ کو بہت سا گند اس میں سے مل جائے گا اور یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ جوبائیڈن کی حرکات کیسی ہیں‌

    امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدرجوبائیڈن پرسخت تنقید کی ہے۔امریکی چینل فاکس نیوزکوانٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے تاریخ میں کسی بھی دوسرے صدر سے زیادہ امریکہ کی تذلیل کی ہے۔مجھے نہیں لگتا کہ ان تمام سالوں میں امریکا کو اتنی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔نہیں جانتا اسے فوجی شکست کہوں یا نفسیاتی شکست۔یہ ہمارے ملک کے لیے ایک خوفناک وقت ہے۔

    سابق صدر ٹرمپ نے اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے جو بائیڈن پر ”امریکا کو مزید تقسیم کرنے” کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

    انہوں نے ایک بیان میں اپنے ان سازشی نظریات کا بھی اعادہ کیا کہ نومبر 2020 کے انتخابات ”چوری” کر لیے گئے تھے اور انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے دعووں کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ اسی بنیاد پر جو بائیڈن عہدہ صدارت پر فائز ہوئے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے

  • کینیڈا:مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی،حملہ آورکون جان کرہرکوئی حیران

    کینیڈا:مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی،حملہ آورکون جان کرہرکوئی حیران

    اٹاوا:کینیڈا:مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی،حملہ آورکون جان کرہرکوئی حیران ،اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے شہر مسیساگا میں واقع مسجد میں ایک شخص نے کلہاڑی کے ذریعے حملے کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فجر کی نماز کے وقت مذکورہ ملزم کلہاڑی سے حملہ آور ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    متاثرہ مسجد دارالتوحید اسلامک سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نمازیوں نے 24 سالہ حملہ آور کو قابو میں کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے مسجد پر کلہاڑی سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ایسے پُرتشدد واقعات کی کینیڈا میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں ان لوگوں کے حوصلے پر بھی داد دینا چاہتا ہوں جو آج صبح وہاں موجود تھے۔ پولیس حملہ آور سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ کینیڈا میں مسلمانوں‌پر حملوں میں آضافہ ہوگیا ہے اور آئے روز انتہا پسندوں کی طرف سے یا توکوئی مسلمان ان حملون کا نشانہ بنتا ہے یا پھرکوئی مسجد یا اسلامک سینٹر،مگراس کےباوجود حکومت کی طرف سے مسلمانوں کی حفاظت کے لیے کوئی خاطرخواہ انتظامات نہیں‌ کیئے گئے

    دوسری طرف مسلمان عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرتوں اورسازشوں کا سلسلہ ختم کرنے کے اقدامات کرے

  • ڈی پی او انور سعید کنگرا کی ہدایت پر منڈی بہاؤالدین پولیس کی بڑی کارروائی

    ڈی پی او انور سعید کنگرا کی ہدایت پر منڈی بہاؤالدین پولیس کی بڑی کارروائی

    بدنام زمانہ اجرتی قاتل و ڈکیت لیاقت عرف لیاقو تھانہ صدر پولیس مقابلے میں ہلاک
    رپورٹ (بیوروچیف کاشف تنویر) تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونےوالا اجرتی قاتل پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔رات تقریبا2 بجے تھانہ صدر پولیس نے 2مشکوک موٹر سائیکل جن پر 3 کس مشکوک افراد سوار تھے روکنےکی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔جس سے چوکی رسول کی گاڑی تباہ ہو گئی۔جوابی فائرنگ میں ایک کس ما را گیا اور 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔مرنے والے کی شناخت لیاقت عرف لیاقو کے نام سے ہوئی جو کہ قتل،اقدام قتل،ڈکیتی اور بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں مجرم اشتھاری تھا۔مرنے والے سے 1عدد کلاشنکوف مع 2 میگزین اور 40 ضرب زندہ روند بھی برآمد ہوئے۔مرنے والے سے برآمدہ موٹر سائیکل منڈی بہاؤالدین تھانہ صدر کے علاقہ سے دوران واردات گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی ۔
    #baaghitv #DCMBDin #dcmbdin #PunjabPolitics #punjabpolice #GujaratNews #haqeeqikhabar #mandinews #phalia #malakwal #pakistannews #MandiBahauddin