Baaghi TV

Author: +9251

  • یوم پاکستان پوٹھوہار کبڈی کپ ٹورنامنٹ  22 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

    یوم پاکستان پوٹھوہار کبڈی کپ ٹورنامنٹ 22 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

    اسلام آباد ۔ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے تعاون سے یوم پاکستان پوٹھوہار کبڈی کپ ٹورنامنٹ 22 مارچ سے دھمیال سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر و صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی راجہ شاہد اقبال نے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پوٹھوہار ریجن، سنٹرل پنجاب ریجن، ویسٹ پنجاب ریجن اور سائوتھ پنجاب ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ان ٹیموں میں ملک بھر سے نامور قومی اور انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے لئے سات لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

    اول آنے والی ٹیم کے لئے تین لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو ایک، ایک لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 23 مارچ کو سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔ جس کےمہمان خصوصی پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر و صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ ہونگے۔ جو فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

  • اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقرإ کی خوکشی یا حادثاتی موت:تحقیقات شروع

    اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقرإ کی خوکشی یا حادثاتی موت:تحقیقات شروع

    اسلام آباد:اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقرإ کی خوکشی یا حادثاتی موت:تحقیقات شروع ،اطلاعات کے مطابق پولی کلینک پر موجود ایس ایس پی ٹریفک سید عارف حسین شاہ نے بتایا کہ اقرا میری بیٹی کی طرح تھی میری فیملی ممبر تھیں اور مجھے بابا کہ کر بلاتی تھی میں نے ہمیشہ اقرار کو اپنی بیٹیوں کی طرح شفقت کی اقرار آج 11 بجے بنک کےلٸے گٸی جہاں سے وہ میرے گھر پر آٸیں

    گھر پر آنے کے کچھ دیر بعد اقرا کو خون کی الٹی شروع ہوگٸی جن کو میں نے خود اپنے ملازم کے ساتھ پولی کلینک لے گھر گیا اور ساتھ ہی اقرا کی فیملی جو کراچی میں رہاٸش پزیر ہے ان کو فوری اطلاع بھی دی

    پولی کلینک پہنچنے کے بعد اقرار کا علاج جاری تھا کہ تقریبا گھنٹے کے بعد ان کی موت واقع ہوگٸی پولی کلینک کے ریکارڈ میں میرا نام ہے اقرا کا ڈتھ سرٹیفیکیٹ بھی میں نے ہی وصول کیا

    تمام تر شکوک شبہات کلیٸر کرنے کےلٸے ان کا پوسٹ مارکروایا گیااقرا کی فیملی نے مجھے پوسٹ مارٹم کرانے سے منع کیا لیکن پھر بھی ہم نے اقرا کا پوسٹ مارٹم کروایا

  • راولپینڈی میں فلیگ مارچ شروع :اگلے چند دن اہم

    راولپینڈی میں فلیگ مارچ شروع :اگلے چند دن اہم

    راولپنڈی:راولپینڈی میں فلیگ مارچ شروع :اگلے چند دن اہم ،اطلاعات کے مطابق سی پی او عمر سعیدملک کی ہدایت پرایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس کا چونترہ کے علاقہ میں فلیگ مارچ شروع کردیا ہے

    ذرائع کے مطابق فلیگ مارچ میں ایس پی صدر، ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او چونترہ اور پولیس کمانڈوز اور دستوں نے شرکت کی، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فلیگ مارچ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا،

    ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاضکا کہنا ہے کہ فلیگ مار چ کا مقصدجرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آڑ میں قبضہ مافیا اور قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے،

    ادھر اسلام آبادمیں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا،ریڈزون کے باہر ایک کلومیٹر تک کے رقبے کو بھی ریڈزون میں شامل کردیا گیا

    ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق ریڈزون میں ایمبیسی روڈ، ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، خیابان اقبال بھی اس فیصلے کی لپیٹ میں ہیں‌شاہراہ سہروردی، سیرینا چوک، ڈھوکری چوک، کو بھی ریڈزون قراردیدیا گیا،

    اس کے ساتھ ساتھ مری روڈتھرڈ ایونیو، خیابان اقبال کا ساؤتھ ایریا، چائنہ ایمبیسی بھی ریڈزون ایریا قراردیا گیا ہے سیکیورٹی فورسز کو ریڈزون میں ہمہ وقت ریڈالرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ریڈزون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

  • دو سابق وزرائے اعظم کو ریلیف مل گیا

    دو سابق وزرائے اعظم کو ریلیف مل گیا

    اسلام آباد: دو سابق وزرائے اعظم کو ریلیف مل گیا اطلاعات کے مطابق سابق اوگرا چئیرمین غیرقانونی تقرری نیب ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے دو سابق وزرائے اعظم کو ریلیف دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری سے متعلق نیب کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت دو سابق وزرائےاعظم کو ریلیف دیا گیا ہے۔

    احتساب عدالت نے نیب ریفرنس کو چیلنج کرنے کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔سابق وزراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سمیت دیگر کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سید یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کے خلاف احتساب عدالت ٹرائل چلانے کا اختیار نہیں رکھتی۔

    عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ سکندر میکن، توقیر صادق، شوکت درانی، جاوید نذیر ریفرنس میں ملزمان نامزد تھے۔

    نیب نے ملزمان پر خلاف قانون توقیر صادق کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

  • منحرف ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 21 سے کم ہوکر13 رہ گئی :شو کاز نوٹسزجاری:مشکل وقت ہے طاری

    منحرف ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 21 سے کم ہوکر13 رہ گئی :شو کاز نوٹسزجاری:مشکل وقت ہے طاری

    لاہور: منحرف ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 21 سے کم ہوکر13 رہ گئی :شو کاز نوٹسزجاری:مشکل وقت ہے طاری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے منحرف 13 ارکان قومی اسمبلی کے شو کاز نوٹسز پر دستخط کر دیے۔

    ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے، ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق 7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ منحرف ارکان کو آج شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

    یہ واضح نہیں کہ شوکاز کن 13 ارکارن کو جاری کیے جائیں گے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں 24 کے قریب پی ٹی آئی ارکان موجود ہیں۔

    ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے بعد ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور دونوں جانب سے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، اسی تناظر میں ترین گروپ میں بھی تقسیم دکھائی دیتی ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کچھ حکومت تو کچھ اپوزیشن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں

    ذرائع کے مطابق لاہور میں ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں جہانگیرترین نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، ترین گروپ نے جہانگیرترین کو موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جبکہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    مشاورتی اجلاس میں حمزہ شہباز اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد تمام تر معاملات کا جائزہ لیا گیا جبکہ ترین گروپ کی اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کی۔

    ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ ترین گروپ نے اجلاس میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے، مائنس بزدار اعلان پر قائم ہیں۔اجلاس میں ترین گروپ نے حتمی فیصلے کا اختیار جہانگیرترین کو دے دیا ہے۔

  • ترین گروپ بھی تقسیم کچھ حکومت تو کچھ اپوزیشن کا ساتھ دینے کے خواہاں

    ترین گروپ بھی تقسیم کچھ حکومت تو کچھ اپوزیشن کا ساتھ دینے کے خواہاں

    لاہور:ترین گروپ بھی تقسیم کچھ حکومت تو کچھ اپوزیشن کا ساتھ دینے کے خواہاں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے بعد ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور دونوں جانب سے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، اسی تناظر میں ترین گروپ میں بھی تقسیم دکھائی دیتی ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کچھ حکومت تو کچھ اپوزیشن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں

    ذرائع کے مطابق لاہور میں ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں جہانگیرترین نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، ترین گروپ نے جہانگیرترین کو موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جبکہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    مشاورتی اجلاس میں حمزہ شہباز اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد تمام تر معاملات کا جائزہ لیا گیا جبکہ ترین گروپ کی اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کی۔

    ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ ترین گروپ نے اجلاس میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے، مائنس بزدار اعلان پر قائم ہیں۔

    اجلاس میں ترین گروپ نے حتمی فیصلے کا اختیار جہانگیرترین کو دے دیا ہے۔

  • کپتان OIC کی تیاریوں میں مصروف ہے:بہت جلد اچھی خبر ملے گی:ان شااللہ کپتان ہی جیتے گا:شاہ محمود قریشی

    کپتان OIC کی تیاریوں میں مصروف ہے:بہت جلد اچھی خبر ملے گی:ان شااللہ کپتان ہی جیتے گا:شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد :کپتان اوآئی سی کی تیاریوں میں مصروف ہے:بہت جلد اچھی خبردےگا:شاہ محمود قریشی کا اعلان سن کراپوزیشن حیران ، اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی،وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد حسین چوہدری اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس نے ایک بارپھرحکومت کوسنبھلتے ہوئے دکھایا ہے

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ ہوئی،اس اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ ہم عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کریں گے اور انہیں انشاء اللہ شکست دیں گے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اس ابہام کو دور کرنا چاہتا ہوں کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، کسی طرح کی رکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے،یہ بھی واضح کر دوں کہ سندھ میں گورنر راج کا نہ کوئی ارادہ تھا نہ ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعید غنی صاحب اور بلاول بیٹا بے جا پریشان نہ ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اتحادیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں تسلسل سے کہہ رہا ہوں کہ ہمارے اتحادی ہمیں نہیں چھوڑیں گے،میں چوہدری صاحبان کو اچھی طرح جانتا ہوں، وہ جذباتی نہیں سیاسی فیصلے کرتے ہیں، انہیں علم ہے کہ نون لیگ ان کیلئے کتنی گنجائش رکھتی ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 2018 میں ان کے راستے میں روڑے نون لیگ نے اٹکائے،

    وزیرخارجہ نے کہا کہ پنجاب میں اکثریت نون لیگ کی ہے وہ جب چاہیں کرسی کھینچ سکتے ہیں، سیاسی سوچ رکھنے والے جانتے ہیں کہ چوھدری صاحبان وضع دار لوگ ہیں کوئی غیر سیاسی فیصلہ نہیں کریں گے،کراچی میں پیپلز پارٹی نے جو ایم کیو ایم کے ساتھ سلوک کیا وہ سب کے علم میں ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے سیاسی لوگ ہیں وہ پچھلے چار سال میں ایم کیو ایم کےساتھ، پیپلز پارٹی کے سلوک کو نہیں بھولیں گے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو سندھ ہاؤس میں ہیں سیاسی لوگ ہیں انہیں علم ہے کہ آئین اور قانون کا تقاضا کیا ہے، وہ بلے کے نشان پر جیت کر آئے ہیں وہ کسی مخالف کی گود میں نہیں بیٹھیں گے، نون لیگ نے ماضی میں کئی لوگوں سے ٹکٹوں کے وعدے کیے جو ایفا نہ ہوئے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ ہمارے کولیگ ہیں ہم ان سے کہیں گے کہ وہ سیاسی حریفوں کی گود میں نہ بیٹھیں،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں ان سے کہوں گا کہ ٹھنڈے دل سے اس پر غور کریں، آج پولیٹیکل کمیٹی نے وزیر اعظم کی صدارت میں فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی اس اپیل کے باوجود منحرف ہوتا ہے تو اسے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا،میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف میں مائینس ون کی کوئی گنجائش نہیں ہے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں جب پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے ادوار میں مائنس ون کی بات کی گئی تو کیا نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے اس پر اتفاق کیا، آج شہباز شریف، نواز شریف کی جگہ نہیں لے سکتا،عمران خان بانی ہیں انہوں نے تحریک انصاف کا پودا لگایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج الحمد للہ چار حکومتیں انہوں نے قائم کی ہیں،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں بھی تبدیلی کی ہوا دیکھ کر آ رہا ہوں، اپوزیشن کو اس بات پر ضرور غور کرنا چاہیے کہ افغانستان کی صورتحال کیا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان ابھی تک حادثاتی طور پر چلائے گئے میزائل کی کوئی توجیع نہیں دے سکا،ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی صورتحال کے باعث معیشتیں شدید متاثر ہو رہی ہیں،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا اس صورت حال میں ملک عدم استحکام کا متحمل ہو سکتا ہے؟ میں آج اپنے دوستوں کو بھی کہوں گا کہ اپنی گفتگو میں پارلیمانی لہجہ استعمال کریں اور الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کریں، آج پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں سب کی متفقہ رائے تھی کہ نہ ہمیں گورنر راج کی کوئی ضرورت ہے اور نہ ارادہ ہے، شاہ جی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک ان کا آئینی حق ہے ہم مقابلہ کریں گے،

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا تصادم کا نہ ارادہ تھا نہ ہے نہ ہو گا،ابھی پیپلز پارٹی والے سرکاری وسائل پر مارچ لیکر اسلام آباد آئے ہم نے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی،

  • ننکانہ صاحب میں ڈیجٹل لائبریری کا افتتاح

    ننکانہ صاحب میں ڈیجٹل لائبریری کا افتتاح

    ننکانہ صاحب:ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز اور سی او چغتائی لائبریری ڈاکٹر اختر سہیل چغتائی نے ننکانہ صاحب میں ڈیجٹل لائبریری کا افتتاح کردیا۔

    ڈیجیٹل لائبریری کےفتتاح کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زینب طاہر،سی او میونسپل ننکانہ یونٹ و دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے ۔کنسلٹنٹ چغتائی پبلک لائبریری ریحانہ کوثرنے پبلک لائبریری کے قیام اور اسکی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ پبلک لائبریری کا قیام ننکانہ صاحب کے شہریوں کے لیے ناگزیر ہے۔ڈیجٹل لائبریری میں علم سے محبت کرنے والوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔بابا گورونانک کے شہر میں دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی تعلیمات کے حوالے سے لٹریچر فراہم کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پبلک لائبریری میں 1930سے2021تک کی شائع شدہ کہ تمام اہم کتب موجود ہونگی۔لائبریری میں آنے والے شہریوں کو اچھااور سازگار ماحول فراہم کیا جائے ۔۔E ڈیجٹل لائبریری میں علم سے محبت رکھنے والوں کے لیب ٹاپ سمیت تمام سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے

  • نیپرا نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد:نیپرا نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی ،اطلاعات کے مطابق نیپرا نے بجلی پانچ روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی ۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    حکومت کی جانب سے بجلی 5 روپے سستی کرنے کے معاملے پر نیپرا نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے وزیر اعظم کے مراعاتی پیکج پر اپنا فیصلہ جاری کیا ہے۔

    نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے ۔ وفاقی حکومت اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو مارچ سے جون تک بجلی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فراہم کیاجائے گا۔ حکومت بجلی صارفین کو 106 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

  • اسلام آباد میں دفعہ 144:معاملات مزید بگڑنے لگے

    اسلام آباد میں دفعہ 144:معاملات مزید بگڑنے لگے

    اسلام آباد :اسلام آباد میں دفعہ 144:معاملات مزید بگڑنے لگے،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔ ریڈزون کے باہر ایک کلومیٹر تک کے رقبے کو بھی ریڈزون میں شامل کردیا گیا ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈزون میں ایمبیسی روڈ، ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، خیابان اقبال،شاہراہ سہروردی، سیرینا چوک، ڈھوکری چوک، شامل ہیں۔ دیگر علاقوں میں مری روڈتھرڈ ایونیو، خیابان اقبال کا ساؤتھ ایریا، چائنہ ایمبیسی کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ریڈزون میں ہمہ وقت ریڈالرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریڈزون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، دفعہ 144 کو مزید دوماہ کیلئے لاگو کردیا گیا۔

    ادھر وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کی سندھ ہاؤس میں داخلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی افسوس ناک بات ہے، یہ پولیس کی کوتاہی ہے اور آئی جی سے کہا ہے کہ ان سب کوگرفتار کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کوتاہی اور غیرذمہ داری کی ہے، ان کے خلاف نوٹس لیں، ابھی تو 20 سے 25 دن ہیں، اگر ملک اسی طرح آگے چلتا رہا تو کل پرسوں او آئی سی ہے تو پتہ نہیں کیا ہوگا، یہ تو ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی تو ایک ہزار رینجرز اور طلب کیے اور ملک میں حالات اور زیادہ خراب ہوئے تو 10 سے 15 دن بعد 245 کے تحت فوج بھی طلب کرسکتے ہیں کیونکہ ملک کی سالمیت کا مسئلہ ہے۔