Baaghi TV

Author: +9251

  • ہمارامستقبل بچالیں:یوکرین سے واپس آنے والے طلبا کا پاکستان کے بڑوں کوخط

    ہمارامستقبل بچالیں:یوکرین سے واپس آنے والے طلبا کا پاکستان کے بڑوں کوخط

    اسلام آباد:آپ سے ایک عرض ہے:یوکرین سے واپس آنے والے طلبا کا پاکستان کے بڑوں کوخط،اطلاعات کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے نتیجے میں تعلیم سے محروم ہونے والے طلبا نے اپنا مستقبل بچانے کے لیے پاکستان کے بڑوں کو خط لکھا ہے

    ذرائع کے مطابق یوکرین سے واپس آنے والے طلبا کی طرف سے یہ خط وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، چیف جسٹس آف پاکستان سمت ملک کی دیگرمقتدرشخصیات کو لکھا گیاہے

     

     

    اس خط میں کہا گیاہےکہ پاکستانی طلبا جو کہ یوکرین میں زیرتعلیم تھے،یہ پاکستانی طلبا جن کے والدین نے اپنی جمع پونجی سے اپنے بچوں‌کوتعلیم حاصل کنرے کے لیے بھیجا،والدین نے اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیالیکن افسوس کے ساتھ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں اور سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی طلبا یوکرین سے واپس آگئے ہیں

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”472263″ /]

    ان طالعلموں کی طرف سے خط میں عرض کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے ان بچوں کی بقیہ تعلیم وتربیت کا انتظام کرے اور ان کا مستقبل بچا لے

    ان پاکستانی طلبا نے خط میں درخواست کی ہے کہ یوکرین سے واپس آنے والے پاکستانی طلبا کو پاکستانی یونیورسٹیز میں داخلہ دے کر انکی باقی تعلیم مکمل کرنے میں تعاون کریں اور اپنا بھرپورکرداربھی ادا کریں

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق یوکرین میں مقیم پاکستانی طلبہ کی تعداد قریب تین ہزار تھی جبکہ پاکستانی برادری سمیت شہریوں کی کل تعداد قریب سات ہزار تھی۔

    یعنی یوکرین میں کچھ تو خاص تھا کہ پاکستانی طلبا بہتر تعلیم کے لیے اس ملک کی طرف بھی رُخ کر رہے تھے۔ان میں سے اکثر پاکستانی طالب علم پاکستان واپس آچکے ہیں اور جو پیچھے رہ گئے ہیں ان کی پاکستان واپسی کے لیے حکومت کوشاں ہیں

  • لوئر دیر جلسہ: وزیر اعظم سمیت 10 افراد 14 مارچ کو الیکشن کمیشن طلب:پیغام پہنچ گیا

    لوئر دیر جلسہ: وزیر اعظم سمیت 10 افراد 14 مارچ کو الیکشن کمیشن طلب:پیغام پہنچ گیا

    دیر:لوئر دیر جلسہ: وزیر اعظم سمیت 10 افراد 14 مارچ کو الیکشن کمیشن طلب:پیغام پہنچ گیا،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے لوئر دیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ، گورنر اور وفاقی وزراء کو 14 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان خان، وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 10 افراد کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”472247″ /]

     

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹسز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 مارچ صبح ساڑھے 10بجے، وفاقی وزیر ترقی اسد عمر کو 11بجے، صوبائی وزیر زکوة و عشر انور زیب خان کو صبح ساڑھے 11بجے، رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خان کو 12بجے، وزیر اعلیٰ کے معاون شفیع اللہ کو ساڑھے 12بجے، وزیر اعلیٰ محمود خان کو دوپہر ایک بجے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو دو بجے، وزیر دفاع پرویز خٹک کو اڑھائی بجے، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کو تین بجے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سہہ پہر ساڑھے تین بجے طلب کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں جاری بلدیاتی الیکشن کیلئے طے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ عوامی نمائندے خود یا پھر اپنے نمائندہ کے ذریعے حاضری یقینی بنا کر اپنا تحریری جواب جمع کرائیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے 80 سے زائد اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں:بیگانے بھی اپنے بن گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب سے 80 سے زائد اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں:بیگانے بھی اپنے بن گئے

    لاہور:تحریک عدم اعتماد، وزیراعلیٰ پنجاب سے 80 سے زائد اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر 80 سے زائد اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے 80 سے زائد اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ترین گروپ، علیم گروپ اور ہم خیال گروپ کے اراکین اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کیں۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی بھی ملے، وزیر اعلی عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں 10 گھنٹے تک جاری رہیں۔

    اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جب کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لئے ہدایات دیں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف متحد اور پہلے سے مضبوط جماعت ہے، کوئی ہم میں خلیج پیدا نہیں کر سکتا، اپوزیشن کی جانب سے خرید وفروخت کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ مخالفین پہلے بھی منڈیاں لگا چکے ہیں لیکن اب ان کا مقابلہ تحریک انصاف سے ہے، پاکستان میں چھانگا ماگا یا مری کی سیاست نہیں چلے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں صرف ترقی اور خوشحالی کی سیاست ہو گی، تحریک عدم اعتماد میں یقینی ناکامی دیکھ کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ اراکین اسمبلی نے مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات کے اجرا ء پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

  • وزیراعظم کے اپنے ان کے دشمن ہیں :عامرلیاقت

    وزیراعظم کے اپنے ان کے دشمن ہیں :عامرلیاقت

    کراچی:وزیراعظم کے اپنے ان کے دشمن ہیں :عامرلیاقت نے وزیراعظم کے ترجمانوں کوآڑے ہاتھوں لے لیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت وزیراعظم کے اپنے ہی وزیراعظم کو سمجھانے پر لگے ہوئے ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس سلسلے میں‌ کراچی سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی زیادہ فعال نظرآتے ہیں

    اس حوالے سے ڈاکٹر عامرلیاقت کہتے ہیں کہ خان صاحب ٹی وی شوز میں حکومت کی نمائندگی کرنے والے (شہباز گِل کے علاوہ)
    @SHABAZGIL رہی سہی کثر بھی نکال دیں گے ، شیخ رشیدکو بھی سنجھائیے سلطان راہی صرف ایک تھے وہ وزیر داخلہ بن کرآئیں مولا جٹ نہیں،مجھے خدشہ ہے کہ ہمارے کافی اراکین عدم اعتماد والے دن ہاؤس میں ہونگے

    یاد رہے کہ کل بھی ڈاکٹرعامرلیاقت نے وزیراعظم کے نام پیغام بھیجا تھا جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم صاحب اپنے لوگوں سے بھی مل لیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی اور ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی تھی، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    ڈاکٹرعامر لیاقت شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب اپنے لوگوں سے بھی مل لیں، ایم کیو ایم والے 6 ہیں اور ہم 14 ہیں، آپ مجھ سے تو ملنا ہی نہیں چاہتے۔

     

     

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے ووٹ ڈالنے والا کراچی کا ایک فالتو ایم این اے سمجھ رکھا ہے، اب اسلام آباد ہی میں ملیں گے، ان شا اللہ۔

    دریں اثنا وزیر اعظم کے گورنرہاؤس میں خطاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گورنر ہاؤس کی تقریب میں وزیراعظم ابھی خطاب کررہے ہیں تمام ایم این ایز اور ایم پی ایزُ موجود ہیں، مجھے نہیں بلایا گیا۔

  • ‏فضل الرحمان،چودھری برادران اور شہبازشریف معاہدے کے  ضامن بنیں،  ایم کیو ایم کی شرط

    ‏فضل الرحمان،چودھری برادران اور شہبازشریف معاہدے کے ضامن بنیں، ایم کیو ایم کی شرط

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ساتھ دینے کیلئے متحدہ اپوزیشن کے سامنے مطالبات رکھ دیے۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے شہری سندھ سے متعلق اہم مطالبات کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ شہری سندھ کیلئے نوکریوں میں 40فیصد کوٹہ، بااختیار بلدیاتی نظام اور صوبائی مالیاتی کمیشن بنایا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ معاہدہ تحریری ہو، مطالبات پر متحدہ اپوزیشن ضامن بنے۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ نے شرط عائد کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان، چوہدری برادران اور شہباز شریف معاہدے کے ضامن بنیں۔

    ساڑھے تین سال بعد اب حکومت پر بھروسہ نہیں ہے، ایم کیو ایم
    دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال بعد اب حکومت پر بھروسہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان ضمانت دیں تو آصف زرداری کے وعدے پر اعتبار کرکے اپوزیشن کے ساتھ جاسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

  • کوئٹہ میں دستی بم حملہ:پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا

    کوئٹہ میں دستی بم حملہ:پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا

    کوئٹہ :کوئٹہ میں دستی بم حملہ:پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا،اطلاعات کے کوئٹہ میں دستی بم حملہ ہونے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دستی بم لیویز آفس کے پارکنگ میں پھینکا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور اس کیس پر مزید تفتیش جاری ہے۔

  • پاکستان کا جے 10 سی بھارت کے فرانسیسی رافیل طیارے پربازی لے گیا

    پاکستان کا جے 10 سی بھارت کے فرانسیسی رافیل طیارے پربازی لے گیا

    راولپنڈی :پاکستان کا جے 10 سی بھارت کے فرانسیسی رافیل طیارے پربازی لے گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان دفاعی شعبے میں اہم صلاحیتیں حاصل کررہا ہے اور پاک فضائیہ کی صلاحیت میں نمایاں اور ناقابل تسخیردفاعی اضافہ چین کا تیار کردہ جدید فائٹر طیارہ جے 10 سی ہے۔

    جے 10 سی چین کا تیارہ کردہ پھرتیلا تیز رفتار کم وزن جدید لڑاکا طیارہ ہے جو دنیا کے بہترین لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کررہا ہے۔

    چین کے فضائی ادارے چنگڈو کے تیار کردہ جے ٹین سی میں جدید ہتھیاروں، ایویانیکس نظام، کے ساتھ 6 ہزار کلوگرام وزن تک جنگی ہتھیارمیزائل ، بم اورفیول لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ جنگی طیارہ ملٹی پل ٹارگٹس یعنی بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

    جے ٹین سی، فائرکنٹرول ریڈار، لیزرگائیڈڈ بم اور میزائل سے لیس ہونے صلاحیت رکھتا ہے جو 250 کلومیٹر رینج میں کارروائی کرسکتا ہے۔ چین اور پاکستان کی مشترکہ فضائی مشقوں شاہین میں اس طیارے کو خوب آزمایا جاچکا ہے۔

    جے 10سی لڑاکا طیارے سمندری یا آبی سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان طیاروں کے حصول سے بحیرہ عرب میں پاکستانی بحریہ کی صلاحیت بھی بڑھ جائے گی۔

    پاکستان اپنے روایتی حریف کی تیاریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ بھارت کے حال ہی میں خریدے گئے رافیل طیاروں کا جے ٹین سی سے مختصر تقابلی جائزہ لیں تو دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے، امریکی طیارے ایف 35 میں بالکل ایسا ریڈار نصب ہے۔

    اس کے ساتھ اس میں پی ایل 15 میزائل نصب ہے اس کی رینج 200 کلومیٹر ہے۔یہ جدید لڑاکا طیارہ فضا سے فضا، فضا سے زمین اور اینٹی شپ میزائل فائرکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    جے ٹین میں پی ایل 8 اور پی ایل 10 میڈیم رینج ریڈار گائیڈڈ میزائل اور پی ایل 12 اور پی ایل 15 ان گائیڈڈ لیزر بم استعمال کرنے کی صلاحیت موجودہے۔

    یہ طیارہ فضا سے سطح زمین پر مار کرنے والے KD-88 اور YJ-91-A اینٹی شپ میزائل اور اینٹی ریڈی ایشن میزائل استعمال کرنے کی مہارت بھی رکھتا ہے۔ چین نے جے ٹین سی طیارے کو سیمی اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی متعارف کرایا ہے

  • مشرق وسطیٰ کے 16 ہزار رضا کار یوکرین میں روسی فوج کا ساتھ دینے کیلئے تیار:امریکہ کا انکار

    مشرق وسطیٰ کے 16 ہزار رضا کار یوکرین میں روسی فوج کا ساتھ دینے کیلئے تیار:امریکہ کا انکار

    ماسکو : مشرق وسطیٰ کے 16 ہزار رضا کار یوکرین میں روسی فوج کا ساتھ دینے کیلئے تیار،روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی رضاکار جو یوکرین میں روسی فوج کے ساتھ مل کر لڑنے کے خواہش مند ہیں انہیں اس کی اجازت دی جائے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

    روس کی سکیورٹی کونسل کی میٹنگ ہوئی جس میں یوکرین سے جنگ اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں روسی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے 16 ہزار رضاکار روس فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہیں۔

    ملکہ برطانیہ کے محافظ دستے میں شامل اہلکار روس کیخلاف لڑنے کیلئے یوکرین چلا گیااجلاس میں روسی صدر نے کہا ہے کہ غیرملکی رضا کاروں کو روس کیلئے لڑنے کی اجازت دی جائے گی۔

    اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے خلاف لڑنے کیلئے تیار رضاکاروں میں شام سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں جنہیں شہری علاقوں میں لڑائی کا تجربہ ہے۔

    دوسری جانب روسی صدارتی محل کا کہنا ہے کہ شام اور مشرق وسطیٰ کے جنگجوؤں کویوکرین میں روس کیلئے لڑنے کی اجازت دی جائے گی۔

    صدارتی محل کا کہنا ہے کہ یوکرین میں لڑنے کی خواہش کرنے والوں میں زیادہ ترمشرق وسطیٰ اور شامی شہری ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج جمہ 11 مارچ کو روس کے ان الزامات پر غور و خوض کر رہی ہے جن میں کہا گیا کہ ماسکو کو یوکرین میں ’’امریکی حیاتیاتی ہتھیاروں سے جڑی سرگرمیوں‘‘ کے نشانات ملے ہیں۔

    روس کی طرف سے عائد کردہ ان الزامات کی سختی سے تردید یوکرائنی صدر وولادیمیر زیلنسکی کی طرف سے بھی کی گئی ہے اور امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے بھی۔

    امریکا نے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہروس ممکنہ طور پر یوکرین کے خلاف حیاتیاتی یا کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے میدان تیار کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی مشن کی ترجمان اولیویا ڈالٹن کے مطابق،

    ”یہ اسی طرح کی من گھڑت کوشش ہے جس کے بارے میں ہم نے پہلے ہی خبردار کیا تھا۔ روس اسے کسی حیاتیاتی یا کیمیائی حملے کے جواز کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا روس کو سلامتی کونسل کے ذریعے جھوٹ کے پھیلاؤ کی اجازت نہیں دے گا۔

    یوکرینی صدر وولادیمیر زیلنسکی نے روسی الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزام بذات خود ایک بری علامت ہے۔ روس کی طرف سے سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کا اعلان ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا گیا جو اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر اول دیمتری پولیانسکی کی طرف سے جاری کی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ یوکرین امریکی مدد کے ساتھ ملک میں کیمیائی اور حیاتیاتی لیبارٹریاں چلا رہا ہے۔

    اقوام متحدہ میں روس کے ایک اور نائب سفیر نے بدھ کے روز ان الزامات کو دہرایا تھا اور مغربی میڈیا پر زور دیا تھا کہ یوکرین میں موجود خفیہ حیاتیاتی لیباٹریوں کے بارے میں رپورٹ کرے۔

    بعد ازاں روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ٹوئیٹ میں ”یوکرینی سرزمین پر امریکا کی ملٹری بائیولوجیکل سرگرمیوں سے متعلق تجزیاتی دستاویزات‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس معاملے کا جائزہ لے۔

    یوکرینی صدر وولادیمیر زیلنسکی نے روسی الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزام بذات خود ایک بری علامت ہے: ”اس سے مجھے بہت زیادہ پریشانی ہوئی ہے کیونکہ ہم اکثر اس بات کے قائل رہے ہیں کہ اگر آپ روس کے منصوبوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو وہ وہی ہوں گے جس کا الزام روس دوسروں پر لگائے۔‘‘

    جمعرات کو اپنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی کا مزید کہنا تھا، ”میں ایک ذی شعور شخص ہوں، ایک ذی شعور ملک اور لوگوں کا صدر ہوں۔ میں دو بچوں کا باپ ہوں۔۔۔ اور میری سر زمین پر کیمیائی یا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا کوئی بھی ہتھیار تیار نہیں کیا گیا ہے۔ پوری دنیا یہ جانتی ہے۔‘‘

    اقوام متحدہ کی طرف سے جمعرات 10 مارچ کی شام اعلان کیا گیا کہ روسی درخواست پر یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق دن دس بجے منعقد کی جائے گی تاہم بعد میں ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے کا اعلان کیا گیا۔

    اقوم متحدہ کے تخفیف اسلحہ سے متعلق معاملات کے سربراہ ایزومی ناکامیتسو اور سیاسی معاملات کی سربراہ روزمیری ڈی کارلو سلامتی کونسل کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گی۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    کراچی :‏مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار، اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان کوبالآخرسیکورٹی اداروں نے تلاش کرہی لیا اور پولیس کو مطلوب ن لیگی رہنما کو کراچی سے گرفتارکرلیا گیا ہے ،

    ادھر کراچی سے ذرائع کے مطابق چوہدری تنویرخان محكمہ اینٹی كرپشن راولپنڈی کو مطلوب ہیں، دو روز قبل اینٹی کرپشن کی ٹیم نے انکے گھر ہونے والی بیٹے کی ولیمہ تقریب میں بھی چھاپہ مارا تھا

    ٰیاد رہے کہ اس سے قبل بھی چوہدری تنویر کو گرفتار کرنے کی کئی کوششیں ہوچکی ہیں ، اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم چوہدری تنویر کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچی، مگر وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے گھر کے کمروں کی تلاشی لی، چوہدری تنویر بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر پر سرکاری اراضی پر قبضے اور فراڈ کا الزام ہے۔

    اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں چوہدری تنویر پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

  • پاکستان کے16 سالہ احسن رمضان نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان کے16 سالہ احسن رمضان نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    لاہور:پاکستان کے16 سالہ احسن رمضان نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی ،اطلاعات کے مطابق ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے کم عمر کھلاڑی احسن رمضان نے تاریخ رقم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق 16 سالہ احسن رمضان نے دوحہ میں منعقدہ انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

    احسن رمضان نے فائنل میں ایران کے عامر سرکوش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-6 سے شکست دی۔وہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے تیسرے کم عمر کھلاڑی ہیں۔

     

    یاد رہے کہ احسن رمضان نے سیمی فائنل میں اپنے سینئر ہم وطن اور دفاعی چیمپئن محمد آصف کو شکست دی تھی ۔فتح کے بعد وہ محمد آصف کے گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان چوتھی مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے ۔اس سے قبل محمد آصف دو مرتبہ اور محمد یوسف ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن چکے ہیں۔