Baaghi TV

Author: +9251

  • روسی طیارہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق

    روسی طیارہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق

    روس کے دارالحکومت ماسکو سے سینٹ پیٹرز برگ جانے والا ایک کاروباری طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جانے والا ایک بزنس جیٹ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے علاوہ ازیں آر ٹی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافروں کی فہرست میں ممکنہ طور پر روسی صدر ولا دی میر پیوٹن کے خلاف مسلح بغاوت کرنے والی نجی فوج ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوژن بھی شامل تھے لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا وہ جہاز میں موجود تھے۔


    تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ویگنر پرائیویٹ ملٹری کمپنی کے بانی پریگوزن کا ہی تھا، اور روسی سویلین ایوی ایشن کے ریگولیٹر نے کہا کہ پریگوزن مسافروں کی فہرست میں تھے تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا وہ پرواز میں سوار ہوئے یا نہیں جبکہ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے ایمرجنسی آفیشلز کے حوالے سے بتایا کہ طیارے میں تین پائلٹ اور سات مسافر سوار تھے اور وہ اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں جو ماسکو کے شمال میں 100 کلومیٹر سے زیادہ دور پیش آیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    واضح رہے کہ مبینہ طور پر کریش ہونے والے ایمبریئر طیارے کو حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں کی فہرست کے مطابق، ان میں یوگینی پریگوژن کا نام اور کنیت بھی شامل ہے جبکہ دوسری جانب بی بی سی کے مطابق ویگنر سے منسلک ٹیلی گرام چینل گرے زون نے اطلاع دی تھی کہ ایمبریئر طیارے کو ماسکو کے شمال میں واقع تویر کے علاقے میں روسی ائیر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا تھا۔

  • مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے  بُری خبر

    مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بُری خبر

    ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان نے جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے جبکہ ڈریپ نے جان بچانے والی25 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور ادویات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے وٹیفکیشن کے مطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی ادویات میں کینسر کے علاج کی نئی دوا لوریکا کی قمیت 8 لاکھ 46 ہزار 857 روپے مقرر کردی گئی۔

    جبکہ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا پڑوسی ملک بھارت میں 2 لاکھ 90 ہزار روپے کی ہے جبکہ پاکستان میں تقریبا ساڑھے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے اور ڈریپ نے دمے کے مریضوں کے استعمال کی ان ہیلر کی قیمت 1390 روپے کردی، اس کے ساتھ ہیپاٹائٹس کے ایک انجیکشن کی قمیت 10 ہزار 275 روپے کردی گئی جبکہ پیراسٹامول ڈائیفن ہائیڈرامائن ہائیڈروکلورائیڈ جو پیناڈول نائٹ کے برانڈ کے نام سے فروخت کی جاتی ہے کی 20 گولیوں کے پتے کی قیمت 192 روپے کر دی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکیوین کی قیمت ایک ہزار 7 روپے کر دی گئی، کینسر میں استعمال ہونے والا انجیکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے کر دی گئی، اس کے علاوہ انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسہ کی قیمت 15 ہزار 356 روپے کر دی گئی۔

  • اردو کے ممتاز ہندوستانی شاعر ارتضی نشاط

    اردو کے ممتاز ہندوستانی شاعر ارتضی نشاط

    کرسی ہے، تمھارا یہ جنازہ تو نہیں ہے
    کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے

    اردو کے ممتاز ہندوستانی شاعر ارتضی نشاط 6 ماہ کی طویل علالت کے بعد 84 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے ۔ ارتضی نشاط 15 اکتوبر 1938 میں اردو کے نامور شاعر رضا حسین شاہد کے گھر بدایوں میں پیدا ہوئے ۔ نشاط صاحب کے والد بھی شاعر، دادا مسکین حسین مسکین بدایونی بھی شاعر اور پر دادا خادم حسین خادم بدایونی بھی معروف شاعر تھے۔ نشاط کے والد رضا حسین شاہد آل انڈیا ریڈیو میں بحیثیت پروڈیوسر ملازم تھے انہوں نے 1950 کی دہائی میں بدایوں سے نقل مکانی کر کے ممبئی میں مستقل بنیادوں پر رہائش اختیار کی ۔ نشاط نے ابتدائی تعلیم بدایوں میں حاصل کی اور مزید تعلیم ممبئی میں حاصل کی ۔

    تعلیم سے فراغت کے بعد نومبر 1957 میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت الیکٹرک پاور سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بطور کلرک ملازمت حاصل کی ۔ 1987 میں ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد روزنامہ انقلاب ممبئی میں بطور فیچر ایڈیٹر اور قطع نگار ملازمت اختیار کی ۔ پاکستان میں رئیس امروہوی کی طرح ہندوستان میں نشاط نے روزنامہ انقلاب میں روزانہ کی بنیاد پر حالات حاضرہ کے مطابق قطع نگاری کی بنیاد ڈالی۔ ارتضی نشاط گزشتہ نصف صدی سے ہندوستانی شعر و ادب کے میدان میں نہایت فعال اور مقبول ترین شعراء کی فہرست کے صف اول میں شامل رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    ارتضی نشاط صاحب کے اب تک 4 شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں جن میں "ریت کی رسی” ، ” کہرام” ، "تکذبان” اور ، ” واقعی” شامل ہیں جبکہ ان کا پانچواں شعری مجموعہ "غزل دل ربا ہے مری” زیر طباعت ہے ۔ نشاط کو کئی کتابوں پر سرکاری ایوارڈ مل چکے ہیں ۔ غیر سرکاری سطح پر بھی ان کی ادبی خدمات کو سراہا گیا ہے ۔ روزنامہ انقلاب (ممبئی) میں ان کے قطعات الف ۔ نون کے نام سے بلا ناغہ 48 سالوں تک شائع ہوتے رہے ہیں ۔

    ارتضی نشاط کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    فسادی شرپسندوں میں کتابیں بانٹ دی جائیں
    کہ ملبے سے کسی بچے کا اک بستہ نکلتا ہے

    ہر طرف تھا سمندر مگر
    ہر زمیں کربلا سی رہی

  • میٹا کا نیا فیچر، اب واٹس ایپ صارفین بغیر نام گروپ بناسکیں گے

    میٹا کا نیا فیچر، اب واٹس ایپ صارفین بغیر نام گروپ بناسکیں گے

    واٹس ایپ انفو کے مطابق واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے جو صارفین کو بغیر کسی نام کے گروپ چیٹس بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ فیچرجس کا فی الحال محدود تعداد میں صارفین کے ساتھ تجربہ کیا جا رہا ہےچھ افراد تک گروپ چیٹس کے لیے دستیاب ہوگا جبکہ جب کوئی صارف بغیر نام کے گروپ چیٹ بناتا ہے تو اس کا نام خود بخود ان لوگوں کے نام پر رکھا جائے گا جو اس میں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گروپ کا نام ہر صارف کے لیے مختلف ہوگااس بات پر منحصر ہے کہ اس نے اپنے فون میں دوسرے اراکین کو کیسے محفوظ کیا ہے۔ جیسے کہ مثال کے طور پراگر آپ اپنے دوستوں جان اور جین کے ساتھ گروپ چیٹ بناتے ہیں تو آپ کا فون گروپ کا نام جان جین رکھے گا۔ تاہم جان کا فون اس گروپ کا نام جین اور آپ رکھ سکتا ہے جبکہ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ نیا فیچر اس لیے بنایا گیا ہے کہ گروپ چیٹس کو جلدی اور آسانی سے بنایا جا سکے۔

    خیال رہے کہ کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہم جانتے ہیں کہ بعض اوقات آپ کو جلدی میں ایک گروپ بنانے کی ضرورت ہوتی ہےیا آپ کے ذہن میں گروپ کا کوئی موضوع نہیں ہوتا ہے۔ تاہم یہ نیا فیچر گروپ چیٹ کے ساتھ شروع کرنا آسان بناتا ہےبغیر کسی نام کے آنے کی فکر کیے بغیریہ گروپ بنا دے گا اور توقع ہے کہ یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    علاوہ ازیں نئے گروپ چیٹ فیچر کے علاوہ واٹس ایپ دیگر بہتریوں پر بھی کام کر رہا ہےجس میں ایک بگ کو ٹھیک کرنا بھی شامل ہے جس کی وجہ سے تصاویر کو گروپ چیٹ میں بھیجے جانے پر سکڑ جاتا ہے اور کمپنی مبینہ طور پر ایک ایسے فیچر پر بھی کام کر رہی ہے جو صارفین کو بیان کرکے اسٹیکرز بنانے کی اجازت دے گی۔

  • چیئرمین سینیٹ  سے  امریکی وفدکی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ سے امریکی وفدکی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسلام آباد میں امریکی وفد نے ملاقات کی۔امریکی وفد میں ریپبلکن ڈیرن لاہود، ایڈم ہوورڈ، جان لافر، لیفٹننٹ کرنل کیٹلن شگورے اور پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم شامل تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون، تجارتی شراکت داری اور عوام سے عوام کے تبادلے سمیت مختلف موضوعات بھی زیر بحث آئے۔

    جبکہ جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نےکہا کہ تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تجارتی تعلقات اور تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام امریکہ کو سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی میں ایک دوست اور اہم شراکت دار سمجھتے ہیں۔

    امریکی وفد نے علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔وفد نے پاکستان کے ترقیاتی اہداف پورے کرنے کیلئے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ جبکہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ملاقات میں ایک دوسرے کے مثالی جمہوری طریقوں سے باہمی طور پر مستفید ہونے اور پارلیمانی تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان تجربات کے تبادلے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

    تاہم امریکی وفد نے کہا کہ پاکستان میں آکر خوشی ہوئی۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں اور ہم دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے یہاں موجود ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات تاریخی، متحرک اور دیرپا ہیں، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ ہم نے دہشت گردی کی وجہ سے نقصان اٹھایا ہے۔ 80 ہزار لوگوں نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان افغان مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے۔ ہمیں امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔دہشت گردی کی وجہ سے امریکہ اور پاکستان دونوں کا نقصان ہوا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔بے گناہ کشمیریوں کو تشدد اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ امریکہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا حامی ہونے کے ناطے آگے آکر مقبوضہ کشمیر کے معصوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھا سکتا ہے۔

  • موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کی روک تھام کرنی ہوگی. نگراں وزیراعظم

    موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کی روک تھام کرنی ہوگی. نگراں وزیراعظم

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے سیاست سے بالاتر ہو کر قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا، سرکاری محکموں اور دیگر ریاستی اداروں کو بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں شجرکاری مہم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گیسوں کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے ہمیں حقوق العباد، حقوق اللہ اور نباتات کے حقوق کا درس ملتا ہے، ان نعمتوں کی قدر کرنے کی ضرورت ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے للے اس طرف توجہ دینا ہوگی، آلودگی اور ماحول کو متاثر کرنے والے دیگر عوامل سے منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں جس کا نتیجہ کبھی ہم سیلاب، کبھی زلزلہ یا کبھی دیگر قدرتی آفات کی صورت میں دیکھتے ہیں خیال رہے کہ انوار الحق کاکڑ نے مزید یہ بھی کہا کہ گیسوں کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود گزشتہ سال سیلاب سے بہت نقصان ہوا، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل اور منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے قومی جذبے کے تحت کام کرنا ہوگا اور سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور دیگر فریقین کو موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کے حل کو اپنی ترجیح بنانا ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق

    جبکہ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں اور دیگر ریاستی اداروں کو بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ہم تو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے لیکن جہاں تک وسائل کی فراہمی اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے دیگر اقدامات کی ضرورت ہے، عالمی برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

  • وکیل قتل کیس؛ سماعت کرنے والا  بینچ تبدیل

    وکیل قتل کیس؛ سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وکیل قتل کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل کردیا گیا ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے سربراہ، اس کے علاوہ جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل بھی 3 رکنی بینچ میں شامل۔

    تاہم یاد رہے کہ گزشتہ سماعت جسٹس یحیحی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی تھی اور عدالت نے دستیاب بینچ کے سامنے 24 اگست کو سماعت مقرر کرنے کا حکم دیا تھا اور سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار اور شامل تفتیش کرنے سے روک رکھا ہے۔

    جبکہ واضح رہے کہ چند ماہ قبل کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر جاں بحق ہوگئے تھے، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار تھے جس کے بعد 7 جون 2023 کو سنگین غداری کیس کے پٹیشنر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ کوئٹہ میں پی ٹی آئی چئیرمین کیخلاف درج کیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    یاد رہے کہ مقدمہ مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں شہید جمیل کاکڑ تھانہ میں درج کیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف جمیل شہید پولیس تھانے میں زیر تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 109، 34 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 6 اور 7 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 15 جون کو وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر قتل کیس میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (ون) نے چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جبکہ تحریک انصاف کے وکلاء نے وان ارنٹ گرفتاری بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا،
    21 جون کو لاہور ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں وکیل کے قتل کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی 3 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

  • دواؤں کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے کل  ایپ لاؤنچ کررہے. نگران وزیر صحت

    دواؤں کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے کل ایپ لاؤنچ کررہے. نگران وزیر صحت

    نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بتایا کہ دواؤں کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ایپ بنا دی گئی ہے۔ جبکہ انہوں نے بتایا کہ ہمیں دواؤں کی قلت کا پہلے دن پتہ چلا تومسئلہ منیجمنٹ اور ذخیرہ اندوزی کا تھا۔ اور عوام کو مانیٹرنگ میں شامل کرنے کیلئے ایپ بنا دی ایپ کو کل لانچ کر دیا گیا جائے گا۔ملک بھر سے دواؤں کی ذخیرہ اندوزی رپورٹ ہو سکے گی۔

    علاوہ ازیں انہوں نےکہا کہ دواؤں کی قیمتوں کے معاملے پر بھی کمپنیوں سے بات کریں گے۔عوام کو بہتری کی امید دلا دیتا ہوں۔ تاہم نگران وفاقی وزیر صحت کا کہناتھا کہ ہائی رسک ایریاز سے پولیو کیس آ رہے ہیں پولیو وائرس کا پھیلاؤ روک کر دکھائیں گےامید ہے دسمبر کے بعد پولیو کا پھیلاؤ ختم ہو جائے گا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق

    علاوہ ازیں اس سے قبل نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا تھا کہ ہسپتالوں میں سب ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں، صورت حال تبدیل ہونے میں وقت لگے گا۔ جبکہ نگران وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے جاری کئے ہیں، ایمرجنسی وارڈز کی صورت حال بہتر بنائیں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں رہنما کاونٹر قائم کئے جا رہے ہیں، مریضوں کے ساتھ عملے کے رابطوں کا بھی فقدان ہے جو رہنما کاؤنٹر ختم کریں گے۔ ہسپتالوں میں سب ٹھیک کرنا سرکار کی ذمہ داری نہیں، ہسپتالوں کا عملہ جگہ کو اپنا سمجھیں گا تو بہتری آئے گی۔

  • چیف جسٹس عمران خان کو بچانے کی کوششیں کررہا. نواز شریف

    چیف جسٹس عمران خان کو بچانے کی کوششیں کررہا. نواز شریف

    چیف جسٹس چیئرمین عمران خان کو بچانے کی کوششیں کررہا ہے اور اس کے لئے وہ اپنی ساکھ بھی داؤ پر لگارہے ہیں جبکہ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں میاں نواز شریف نے کہا سب جانتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کرپٹ ہیں اور انہوں نے پاکستان کو تباہ کیا ہے جس میں دستور کی بار بار خلاف ورزی کی گئی اور کون نہیں جانتا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لانے والے جنرل باجوہ اورجنرل فیض ہی تھے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص یعنی عمران خان نےپاکستانی قوم کے اخلاقیات کو تباہ کیا ان کو غنڈہ گردی سکھائی، اوراپوزیشن میں سوائے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے سوا کچھ نہیں کیا،اس کے باوجود ہم نے قوم کی خدمت کی جبکہ اقتدار میں آکر اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    پشاور،نگران وزیر اعلی کےپی کے کا صحت کارڈ سہولت بند کرنے کا نوٹس
    ائی جی پی خیبر پختونخوا کا نوشہرہ اور مردان میں پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح
    نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ یہ شخص دھرنوں کے وقت کہتا تھاکہ نواز شریف کو پرائم منسٹر ہاؤس سے گھسیٹ کر نکالوں گا،اور نواز شریف کے جیل میں کمرے سے پنکھا اور اے سی اتروادوں گا ،اورثاقب نثار رکارڈ پر ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے اور عمران کو لانا ہے۔

  • الیکشن کمیشن سے ملاقات کیلئے مسلم  لیگ ن کا 7 رکنی وفد تشکیل

    الیکشن کمیشن سے ملاقات کیلئے مسلم لیگ ن کا 7 رکنی وفد تشکیل

    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے لیے 7 رکنی پارٹی وفد تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو باضابطہ دعوت دی ہے، ن لیگ کو 25 اگست کی صبح 11 بجے الیکشن کمشن آنے کی دعوت دی ہے۔

    جبکہ واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملاقات میں انتخابی عمل پر مشاورت کی جائے گی، الیکشن کمیشن سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ ن نے 7 رکنی پارٹی وفد تشکیل دے دیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مزید بتایا کہ اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق وفد میں شامل ہوں گے، احسن اقبال، امیر مقام، زاہد حامد، عطاء تارڑ بھی وفد کاحصہ ہوں گے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن روڈ میپ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خط کے زریعے چوبیس اگست کو دن دو بجے مدعو کرلیا اور الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو 24 اگست شام 3 بجے، 25 اگست دن11 بجے شہباز شریف کو اور آصف علی زرداری کو 29 اگست شام 3 بجے مدعوکرلیا۔ تاہم ملاقات میں حلقہ بندیوں، انتخابی فہرستوں، عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پربات کی جائے گی۔