Baaghi TV

Author: +9251

  • روس کے پاس کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ہی نہیں: روسی وزیر خارجہ کے اس بیان پرمغرب پریشان

    روس کے پاس کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ہی نہیں: روسی وزیر خارجہ کے اس بیان پرمغرب پریشان

    ماسکو: روس کے پاس کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ہی نہیں: روسی وزیر خارجہ کے اس بیان پرمغرب پریشان،اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے ایک تازہ بیان میں واضح کیا ہے کہ روس کے پاس درمیانے یا کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر یوکرین کے شہر خارکیف میں ایک تاریخی عمارت کو میزائل سے نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس کے پاس کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ہی نہیں ہیں۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بیان میں کہا کہ یوکرین اشتعال انگیزیاں کر رہا ہے، تاہم روس یوکرین میں جوہری کارروائی سے ہر ممکن گریز کرے گا انھوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ واشنگٹن اور مغرب روس کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔

     

     

    واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کا آج پانچواں روز ہے، اس دوران سیکڑوں شہری اور فوجی میزائل حملوں اور گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو چکے ہیں، کیف، اڈیسہ اور خارکیف پر روسی افواج کی شیلنگ جاری ہے, پیر کو اوختیرکا میں ایک فوجی اڈے پر روسی توپ خانے کے حملے میں کم از کم 70 یوکرینی فوجی ہلاک ہونے کے اطلاعات ہیں۔

     

     

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف کی جانب ایک بہت بڑے روسی فوجی قافلےکی پیش قدمی دیکھی گئی ہے، روسی فوجی قافلہ سڑک پر 40 میل تک پھیلا ہوا تھا، روسی فوجی کانوائے میں ٹینک اور دیگر جنگی گاڑیاں موجود تھیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی تصاویر سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی ہیں۔

  • پاکستان آسٹریلیا سیریز :شائقین کرکٹ کیلئے این سی او سی نے خوشخبری سنا دی

    پاکستان آسٹریلیا سیریز :شائقین کرکٹ کیلئے این سی او سی نے خوشخبری سنا دی

    این سی او سی نے پاکستان آسٹریلیا سیریز کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت دے دی۔ پی سی بی کے مطابق راولپنڈی میں 4 مارچ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں 100 فیصد تماشائی انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکے گے، جبکہ لاہور اور کراچی میں ہونے والے میچزمیں بھی اسٹیڈیم فل ہوں گے۔

    پی سی بی نے این سی او سی کے فیصلے سے پہلے 50 فیصد تماشائیوں کے لیے ٹکٹیں فروخت کے لیے رکھی تھیں، این سی او سی کے فیصلے کے بعد پی سی بی نے بقایا 50 فیصد تماشائیوں کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کھول دی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 12 سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو مکمل ویکسینیشن کے ساتھ میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ 12 سال سے کم عمر لوگ ویکسینیشن کے بغیر اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

    آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

    سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔

    سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • ہائی کورٹ نے گھرسے بھاگ کرشادی کرنے والی لڑکی ورثا کوواپس کرنے کا حکم دےدیا

    ہائی کورٹ نے گھرسے بھاگ کرشادی کرنے والی لڑکی ورثا کوواپس کرنے کا حکم دےدیا

    اسلام آباد :ہائی کورٹ نے گھرسے بھاگ کرشادی کرنے والی لڑکی ورثا کوواپس کرنے کا حکم دےدیا ،طلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 18سال سےکم عمرکی شادی غیر قانونی قرار دیدی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے تحریری فیصلہ جاری کیاہے جس کے مطابق 18 سال سےکم عمر لڑکی خود شادی نہیں کرسکتی اور نہ ہی اس کے ورثا اس کی شادی کراسکتے ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ حیاتیاتی طورپربلوغت کی عمر 18سال ہے، محض جسمانی تبدیلیوں پر 18سال سے پہلے قانونی طور پربلوغت نہیں ہوتی۔ عدالت نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں وضاحت نہ ہونےکا معاملہ کابینہ ڈویژن اور پارلیمنٹ کے سامنے رکھنےکی ہدایت کی ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں 16 سالہ سویرا فلک شیرکو واپس والدہ کے سپرد کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او گولڑہ دارالامان سے لڑکی واپس والدہ کے سپرد کریں۔

    خیال رہےکہ لڑکی کی والدہ ممتاز بی بی نے مئی 2021 میں بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا، لڑکی نے ہائی کورٹ میں مرضی سے شادی کرنے کا بیان دیا تھا۔لڑکی کی والدہ ممتاز بی بی نےبیٹی کی بازیابی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پرفیصلہ سنایا گیا۔

    مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں وضاحت نہ ہونے کے معاملے پر کابینہ ڈویژن، پارلیمنٹ کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی

    بیٹی کی بازیابی کیلئے دائر ممتاز بی بی کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا کہ ایس ایچ او گولڑہ دارالامان سے لڑکی واپس والدہ کے سپرد کریں۔ لڑکی نے ہائیکورٹ میں مرضی سے شادی کرنے کا بیان بھی دے رکھا تھا۔

  • عدم اعتمادکی دھمکی دینےوالوں کاایک دوسرےپراعتماد      نہیں:سازشی نامراد لوٹیں گے:اہم شخصیت کا دعویٰ

    عدم اعتمادکی دھمکی دینےوالوں کاایک دوسرےپراعتماد نہیں:سازشی نامراد لوٹیں گے:اہم شخصیت کا دعویٰ

    اسلام آباد :عدم اعتماد کی دھمکی دینے والوں کا ایک دوسرے پراعتماد نہیں:سازشی نامراد لوٹیں گے:اہم شخصیت کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کو ڈیڈلاک پڑچکا ہےکوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی اور 23 مارچ کا کوئی لانگ مارچ نظرنہیں آ رہا۔حالانکہ میں نے ان کے استقبال کا بندوبست کررکھا ہے

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو بےشک اسلام آباد آئیں انہیں کوئی رکاوٹ نہیں ملے گی آج وزیراعظم کی چوہدری براداران سے ملاقات کے بعد سب کچھ واضح ہوگیا ہے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی،عمران خان نےملاقات کر کے اچھا کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج ملاقات کیلئے نہ جاتےتو افواہین جنم لیتی ق لیگ اور ایم کیوایم ہماری اتحادی جماعتیں ہیں، چھانگامانگا،مری کی سیاست اب نہیں چلےگی اپوزیشن ممبران کوکہاں لےکرجائےگی اب ماضی نہیں حال ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں سےرابطےرہنےچاہئیں،وزیراعظم ملاقاتیں کریں گے حکومتی ممبران پورےہیں کوئی ممبر کہیں نہیں جارہا، بلاول بھٹوکےپاس ہمارےممبران کےنام ہیں تواعلان کردیں اپوزیشن اپنےلوگوں کودیکھےکہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتمادمیں ڈیڈلاک پیداہو چکا ہے اپوزیشن اپنی سیاسی موت خودمرچکی ہے اپوزیشن کی پوزیشن خراب عمران خان کی پوزیشن بہترہے، 9دن اپوزیشن اپنےممبران کوسنبھال کرنہیں رکھ سکتی، عدم اعتماد کیلئے9دن ہوتےہیں ان کےتلوں میں تیل نہیں۔

  • یوکرینی دارالحکومت کیف پرروس کے لیے قبضہ مشکل ہوگیا: دفاع کی ذمہ داریاں اہم فوجی کمانڈر کے سپرد

    یوکرینی دارالحکومت کیف پرروس کے لیے قبضہ مشکل ہوگیا: دفاع کی ذمہ داریاں اہم فوجی کمانڈر کے سپرد

    کیف :یوکرینی دارالحکومت کیف پرروس کے لیے قبضہ مشکل ہوگیا: دفاع کی ذمہ داریاں اہم فوجی کمانڈر کے سپرد ،اطلاعات کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے دارالحکومت کیف کا دفاع مضبوط کرنے کیلئے فوجی کمانڈ تبدیل کردی۔اطلاعات یہ بھی ہیں‌ کہ ایک بار پھر روسی حملوں میں تیزی آگئی ہے اور جنگ چھٹے روز بھی جاری ہے۔

    روسی فوج کی جانب سے دارالحکومت کیف کی جانب تیزی سے پیشقدمی کی جارہی ہے اور ایسے میں یوکرین نے بھی دارالحکومت کا دفاع مضبوط بنانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔

    یوکرینی صدر نے قوم سے خطاب میں کہا کہ دارالحکومت کا دفاع سب سے پہلی ترجیح ہے اور اس کیلئے ملٹری ایڈمنسٹریشن میں تبدیلی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت کے دفاع کیلئے جنرل میکولا زیرنوف کو ملٹری انتظامیہ کا سربراہ بنایا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ جنرل میکولا زیرنوف ملک کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے رکن ہیں۔

    روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کا آج چھٹا روز ہے اور ایسے میں دارالحکومت کیف اور دیگر علاقوں میں جنگ جاری ہے۔

    گزشتہ روز روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایک بار پھر روسی حملوں میں تیزی آگئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف کے سینٹرل اسکوائر پر میزائل حملہ کیا جس میں کم سے کم 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

     

    اُدھر روسی افواج نے یوکرین کے شہر اوختیرکا میں بھی حملے کیے اور ایک فوجی اڈہ تباہ کیا، اس حملے میں 70 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ آج روسی فوج نے ایک اور یوکرینی شہر خیرسون کو بھی گھیرے میں لیکر حملہ کیا ہے اور اب تک وہاں جنگ جاری ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق خیرسون میں روسی فوجیوں نے باہر جانے والے راستوں پر چوکیاں بنا لی ہیں۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج کا بڑا کانوائے یوکرینی دارالحکومت کیف کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کانوائے کی کیف کی جانب پیشقدمی کی تصدیق سیٹلائٹ تصاویر کی ذریعے بھی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب روس نے حملے کے بعد سے لوہانسک اور دونیستک کے علاوہ دارالحکومت کیف کے اردگرد کے علاقے اور خارکیف کے بھی کچھ مقامات پر قبضہ کرلیا ہے۔روس فوج کریمیا کی جانب سے بھی پیشقدمی کرتے ہوئے متعدد مقامات کا کنٹرول سنبھال چکی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سےملاقات:وزیراعلٰی پنجاب کون ہوگا؟معاملات طئےپاگئے

    وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سےملاقات:وزیراعلٰی پنجاب کون ہوگا؟معاملات طئےپاگئے

    لاہور:وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات:معاملات طئے پاگئے:اپوزیشن والے دیکھتے رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق ملک میں موجودہ سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے اور تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہو گئے، سب سے پہلے چودھری برادران سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئے۔

    وزیراعظم عمران خان چودھری برادران کی رہائشگاہ پہنچے تو مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری مونس الہی، چودھری سالک، شافع حسین، طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوئے۔

    اس دوران عمران خان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذمہ دار ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس ملاقات میں چوہدری برادران نے اپنے عہد کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم کل بھی آپ کے ساتھ تھے آج بھی آپ کے ساتھ ہیں ، ہمیں پاکستان عزیز ہے ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران کی پاکستان کے لیے خدمات کو خراج تحیسین پیش کیا،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے جس کے بارے میں اہم اعلان متوقع ہے ،باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے نام قرعہ نکل سکتا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چوہدری برادران کی طرف سے کپتان کی اس پیش کش کو شکریہ کے ساتھ واپس کردیا گیا ہے ، لیکن امکان ہے کہ کپتان چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلیٰ بنا کر پنجاب سے ن لیگ کا خاتمہ کردیں‌گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگلے چند دنوں میں پنجاب میں عثمان بزدار کے خلاف کئی اور گروہ سامنے آجائیں ، ان میں علیم خان بھی درپردہ سازشوں میں مصروف نظرآتے ہیں اور امکان یہ ہے کہ بزدار کے لیے ن لیگ سے زیادہ خطرناک اپنے ہی لوگ ہوں گے ،اس کے ساتھ ساتھ جہانگیرترین خان کے زیرسایہ ارکان اسمبلی بھی آنے والوں دنوں میں پاکستان اور پنجاب کی سیاست میں بڑے اہم اور سرگرم دکھائی دیں‌گے

    ان تمام ترحالات کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان عثمان بزدار کو بچانے کی آخری حد تک کوشش کریں‌ گے اور اگر معاملات سنبھل نہ سکے تو پھر پنجاب کا وزیراعلیٰ بدلنا ناگزیر ہوجائے گا اور اس صورت میں اگلا پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا اس کا فیصلہ چوہدری برادران اور وزیراعظم عمران خان کریں گے

    دوسری طرف عمران خان سیاسی صورت حال کے تناظر میں تیزی سے سیاسی کارڈز کھیلنے لگے، وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے محاذ پر متحرک ہوئے ہیں اور عوامی ریلیف کے اقدامات میں بھی وزیر اعظم نے سب کو حیران کردیا۔

    عمران خان نے مسلم لیگ ق سے رابطوں کے بعد دیگر اتحادیوں سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے بھی جلد ملاقات کا امکان ہے۔

    اُدھر وزیر اعظم نے اپنی جماعت کے اراکین پارلیمنٹ سے بھی رابطے تیز کردئیے، دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم کی پنجاب کے چار ڈویژن کے اراکین پارلیمنٹ سے طویل ملاقات ہوئی، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیر فعال کرنے کے لیے وزیراعظم نے خود رابطوں کا محاز سنبھال لیا۔
    اور

    چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن دونوں نہیں چاہتیں پرویزالٰہی وزیراعلیٰ بنے، دونوں کو خدشہ ہے جو لوگ ان جماعتوں میں گئے ہیں وہ واپس ق لیگ میں نہ آجائیں۔

  • لاہورکےہسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں:اہم وجہ سامنےآگئی

    لاہورکےہسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں:اہم وجہ سامنےآگئی

    لاہور: لاہورکےہسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں:اہم وجہ سامنےآگئی،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بڑے سرکاری اسپتالوں کے مردہ خانے نامعلوم افراد کی لاشوں سے بھر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث میو اسپتال اور جناح اسپتال میں لائی گئی لاشوں کی شناخت ایک ماہ سے زائد وقت کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ کی جا سکی۔

    نامعلوم لاشوں سے مردہ خانے بھر چکے ہیں اور ان کی تدفین کے لیے سنیجدہ کوششیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے دونوں بڑے اسپتالوں میں اس وقت 31 لاشیں موجود ہیں جن سے تعفن پھیلنے لگا ہے۔

    میو اسپتال میں 20 اور جناح اسپتال میں 11 نامعلوم لاشیں رکھی گئی ہیں جن کی تدفین پولیس کی غفلت کے باعث نہیں کی گئی۔

    شناخت اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کی تدفین کا عمل مکمل کیا جاتا ہے لیکن ایک ماہ سے یہ لاشیں مردہ خانے میں ہی رکھی ہوئی ہیں۔

  • پاکستان زندہ باد : اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھربڑا اعزاز مل گیا

    پاکستان زندہ باد : اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھربڑا اعزاز مل گیا

    اسلام آباد:پاکستان زندہ باد : اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھربڑا اعزاز مل گیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی لیڈرشپ مل گئی اور پاکستان عشرہ ماحولیات میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے میں بازی لے گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کی پھر سے اقوام متحدہ اسمبلی میں گونج سنائی دی اور پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی لیڈرشپ مل گئی۔

    یواین ماحولیات اسمبلی نے پاکستان سمیت 3ممالک کو ماحولیات لیڈر ملک قرار دیا، جس میں پاکستان کے علاوہ جرمنی اور ایل سلواڈور شامل ہیں۔

    ایل سلواڈور کو عشرہ ماحولیات منانے کا آئیڈیا دینے اور جرمنی کو ماحولیات پر زیادہ سرمایہ کاری میں کرنے پر لیڈر شپ ملی جبکہ پاکستان عشرہ ماحولیات میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے میں بازی لے گیا۔پاکستان ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ کو دنیا بھر میں ماڈل کے طور پر پیش کرے گا۔

    اقوام متحدہ ماحولیاتی اسمبلی میں دنیا بھر کے ماحولیات وزیر شریک ہوئے ، اسمبلی میں معاون خصوصی ملک اسلم کو خطاب کا موقع دیا گیا۔

    ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم کے ماحولیاتی وژن میں سیکھنے کو بہت کچھ ہے ، پاکستان نے پائیدار ترقی کے لئے ماحول کے خلاف جنگ ختم کی، ہم نے ماحولیات میں سرمایہ کاری کی تو ہمیں اس کا معاشی فائدہ ملا۔

  • امریکہ،یورپ اوردیگرنیٹواتحادیوں نےروس پرایٹمی حملے سے زیادہ خطرناک حملہ کردیا

    امریکہ،یورپ اوردیگرنیٹواتحادیوں نےروس پرایٹمی حملے سے زیادہ خطرناک حملہ کردیا

    واشنگٹن: امریکہ،یورپ اوردیگرنیٹواتحادیوں نےروس پرایٹمی حملے سے زیادہ خطرناک حملہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر حملوں میں کمی کا کوئی عندیہ نہیں دیا جبکہ دوسری جانب روس کے یوکرین پرحملے کے جواب میں امریکہ ،یورپ اوردیگرنیٹواتحادیوں نے روس کے ایٹمی حملوں کے جواب میں ایٹمی حملے سے زیادہ سخت جوابی حملہ کرکے عالمی سطح پر اس کی سیاسی و اقتصادی تنہائی میں اضافہ کردیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکہ اور اتحادی ممالک نے روس کو معاشی طور پر سزا دینے کے لیے صدر پوتن سمیت اہم شخصیات اور کاروباری کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ خیال رہے کہ دوسری عالمی جنگ عظیم کے بعد سے یوکرین پر حملہ کسی بھی یورپی ریاست پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔

    امریکہ نے دو جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر اپنی فوج یوکرین بھجوانے سے انکار کیا ہے تاہم امریکہ اور دیگر اتحادی ممالک نے یوکرین کو عسکری امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    کینیڈا نے کہا ہے کہ وہ روسی خام تیل کی درآمد پر پابندی عائد کرے گا جبکہ امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کو روسی توانائی کے شعبے پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔

    روس کی سب سے زیادہ کمائی تیل کی برآمد سے ہوتی ہے۔ لنڈسے گراہم نے کہا کہ ’ہم توانائی کے شعبے کو ہتھیار کے طور پر نہیں استعمال کر رہے۔ ہم پوتن کو نشانہ نہیں بنا رہے جہاں سے انہیں سب سے زیادہ تکلیف پہنچ سکتی ہے۔‘

    منگل کو متعدد کمپنیوں کے روس میں اپنے دفاتر بند کرنے کا ارادہ ہے جس سے ملک کی معیت کو مزید نقصان پہنچے گا۔ بڑے بینکوں، ایئر لائنز اور گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے شپمنٹ معطل کرنے کے علاوہ روس کے ساتھ شراکت داری ختم کرتے ہوئے اس کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

    امریکہ نے روس کے مرکزی بینک اور آمدنی کے دیگر ذرائع پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں جس سے روسی روبل کی قدر میں مزید کمی آئی ہے جبکہ چند روسی بینکوں کو عالمی ترسیلات زر کا نیٹ ورک ’سویفٹ‘ کے اسستعمال سے روکا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں برطانوی تیل کی کمپنیوں بی پی اور شیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی تیل کی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں سے اپنے شیئرز نکال رہے ہیں۔

    روس ثقافتی اور سپورٹس کی سطح پر بھی عالمی تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ ہالی وڈ کے دو بڑے سٹوڈیوز ڈزنی اور وارنر بروس نے بھی کہا ہے کہ وہ آئندہ آنے والی فلموں کی ریلیز روس میں معطل کر رہا ہے۔

    ڈزنی نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ یوکرین پر حملے اور اس سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کے باعث روس کے تھیٹر میں ’ٹرننگ ریڈ‘ سمیت دیگر آئندہ آنے والی فلموں کی ریلیز معطل کر رہے ہیں۔

    روسی حکومت سے منسلک میڈیا اداروں کی جانب سے معلومات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کے علاوہ مائیکروسافٹ نے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کی رات گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس کی فوج کو دارالحکومت کئیف کی دفاعی لائن کو توڑنے نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ روس یوکرین کے تھرمل پاور پلانٹ کو نشانہ بنا رہا ہے جو کیئف کی30 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرتا ہے

  • حارث روف کے بعد اظہرعلی کے حوالے سے بُری خبرآگئی

    حارث روف کے بعد اظہرعلی کے حوالے سے بُری خبرآگئی

    لاہور:حارث روف کے بعد اظہرعلی کے حوالے سے بُری خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں گیند لگنے سے اظہر علی زخمی ہوگئے۔

    منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن جاری تھا۔ اس دوران بیٹنگ کرتےہوئے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی تیز گیند اظہرعلی کو لگی۔

    اظہر علی نیٹ کی وکٹ پر گرگئے۔اس دوران وہاں موجود کھلاڑی اور فیزیونے فوری طور پر اظہر علی کا اٹھایا۔ڈاکٹرز کےمطابق اظہر علی کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں لیکن وہ 24 گھنٹے آبزرویشن میں رہیں گے۔ٹیم انتظامیہ کےمطابق گیند لگنے کے بعد اظہر علی نے فیلڈنگ اور کیچنگ پریکٹس بھی کی۔

    ٹیسٹ اسکواڈ
    کپتان بابراعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاھین شاہ آفریدی، شان مسعود، زاہد محود۔

    ریزرو پلیئرز
    سرفراز احمد، نسیم شاہ، محمد عباس، یاسر شاہ، کامران غلام

    چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کے بجائے ایک تسلسل برقرار رکھا گیا ہے، اس سے نہ صرف کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھے گا بلکہ یہ ان کی سال 2021 میں عمدہ کارکردگی کا صلہ بھی سمجھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 27 فروری سے 6 اپریل تک پاکستان میں موجود رہے گی۔ تاریخی دورہ کا آغاز 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز سے ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔

    مہمان ٹیم دورے کے دوران 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اس خبرنے کرکٹ شائقین کو غمگین کردیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق حارث روف کا راولپنڈی بائیو سکیور ببل شفٹ ہونے پرکوویڈ ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا۔

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑیوں کا کوویڈ تیسٹ منفی آیا ہے۔

    حارث روف آج قومی اسکواڈ کے ہمراہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہے تھے۔ آج صبح ہونے والےکوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت رپورٹ آنے پر ٹیم ڈاکٹر نے حارث روف کو گراؤنڈ سے باہر بلوا کر آئیسولیشن میں منتقل کیا۔

    قومی اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کا دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ ہوٹل پہنچنے کے بعد کیا گیا۔