Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی میں پولیس پر حملہ دہشتگردی کی بڑی واردات نکلا

    کراچی میں پولیس پر حملہ دہشتگردی کی بڑی واردات نکلا

    کراچی: فیڈرل بی ایریا میں پولیس پر حملہ اسٹریٹ کرائم نہیں بلکہ ایک منظم دہشت گردی کی بڑی واردات نکلا۔

    پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کی مکمل منظر کشی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لی پولیس پارٹی پر ٹارگیٹڈ فائرنگ کی تحقیقات کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی سپرد کی جائے گی ۔

    قانون کے محافظ خود ہی دہشت گردوں کے نشانے پر آگئے ۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 22 میں پولیس موبائل کو کس فلمی انداز میں گھیر کر اسے نشانہ بنایا گیا اس تمام واقعہ کی منظر کشی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔

    پولیس موبائل پر پانچ دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے لئے تین موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان کو پولیس موبائل کو نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا گیا ہے کہ ملزمان سڑک پر کھلے عام پولیس موبائل کا راستہ روک کر فائرنگ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں کو حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کا موقع نہ ملا ، اور ملزمان با آسانی حملہ کر کے فرار ہو گئے۔

    فوٹیجز میں دیکھا گیا ہے پانچ حملہ آوروں میں سے تین نے ہیلمٹ لگا رکھے تھے ، جبکہ سیاہ کوٹ پینٹ اور ٹائی پہنے ایک ہاتھ میں پستول اور دوسرے ہاتھ میں بیگ پکڑے ملزم کو بھی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس موبائل نے جیسے ہی موڑ کاٹا وہاں موجود ملزم نے موٹرسائیکل سے اتر کر فائرنگ کی اور ملزمان کو پولیس کے تعاقب میں بھاگتے ہوئے فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دیگر ملزمان نے بھی موٹر سائیکلوں سے اتر کر پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار 35 سالہ عامر ولد شاہنواز اور دو راہگیر کامران شاہ اور ناصر علی زخمی ہوئے۔

    پولیس اہلکار کو تین گولیاں لگی ہیں جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ موبائل پر حملے کے مقدمہ کی تحقیقات کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے سپرد کی جائیں گی ۔

  • کراچی میں سعودی سفارتخانہ پر حملے میں ملوث دہشت گرد ذکی کاظمی گرفتار

    کراچی میں سعودی سفارتخانہ پر حملے میں ملوث دہشت گرد ذکی کاظمی گرفتار

    کراچی: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ انویسٹی گیشن پولیس نے فرقہ واریت کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرفتار دہشت گرد ذکی کاظمی کے دیگر ساتھیوں میں کاشف ، ابرار ، محسن ، دانش ، علی عرف ببلو ، سکندر ، راشد اور کاشان شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سال 2011 میں سعودی سفارت خانے پر دستی بم حملہ کیا تھا ۔ وہ شارع نور جہاں ، اقبال مارکیٹ ، سرسید ٹاؤن ، تیموریہ ، مبینہ ٹاؤن اور عیدگاہ تھانے میں درج مقدمات میں مفرور تھا جس میں 3 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور ایک مسجد پر دستی بم حملے کا بھی مقدمہ شامل ہے

  • کراچی ڈکیتوں سے بچاؤ ،تحریر .ام سلمیٰ

    کراچی ڈکیتوں سے بچاؤ ،تحریر .ام سلمیٰ

    کراچی ڈکیتوں سے بچاؤ ،تحریر .ام سلمیٰ

    کراچی میں پچھلے کئی سالوں سے اسٹریٹ کرائمز میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے لیکن پچھلے کئی ماہ میں یے اضافہ کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ زندگی اور قیمتی اشیاء کی حفاظت کے حوالے سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی بنیادی وجوہات تک پہنچنے کے لیے آپ کو ماہر معاشیات یا فلسفی بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ جرائم کی بڑھتی ہوئی رواں ماہ ایک اور بات سامنے آئی ہے کہ اس طرح کے جرائم جیل کے اندر سے آپریٹ ہو رہے ہیں. یہ کرنے والے اور اِنکی سرپرستی کرنے والے اس قدر مضبوط ہوگئے ہیں کہ انکو جیل کے اندر سے ایسے کام کرنے میں کوئی دقت پیش نہں آرہی ہے۔اور کئی واقعات میں خود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد ملوث پائے گئے ہیں. جو عام شہریوں نے پکڑنے کے بعد پولیس کے حوالے کیے ہیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے سندھ کی صوبائی حکومت کے پاس کوئی فوری حل نہں نظر آتا.

    چند روز قبل اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والا ایک تاجر کلفٹن کے نواحی علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں اس وقت اپنی جان اور مال سے ہاتھ دھو بیٹھا جب وہ بینک سے 70 لاکھ روپے سے زائد نکال کر جا رہا تھا۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت کی تو اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ کراچی میں جان کی قیمت اب ایک موبائل فون کی قیمت جتنی رہ گئی ہے کیوں کے چھینے والے افراد مزاحمت کرنے والوں کو ایک گولی سے اِنکی جان کا خاتمہ کر دیتے ہیں.

    اسی دن ایک نوبیاہتا نوجوان کو ایک اور پوش علاقے میں اس کی رہائش گاہ پر اس کی والدہ، بہن اور خاندان کے دیگر افراد کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ملک کے معاشی حب میں تقریباً آئے روز ڈکیتیوں اور قتل و غارت گری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ معمولی مزاحمت پر لوگ مارے جا رہے ہیں۔ شہری اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ معمولی رقم بھی لے جانے سے ڈرتے ہیں۔ATM سے پیسے نکالتے ڈرتے ہیں کوئی بھی محفوظ محسوس نہیں کر رہا ہے۔تو ایسے میں اگر گورنمنٹ ہر شخص کو بینکنگ کے طرف لا نا چاہتی ہے تو اس سے پہلے گورنمنٹ کو حالات سازگار بنانا ہونگے.

    ان جرائم کے بڑھنے کی سب سے بنیادی وجہ ان جرائم کو کنٹرول نہ کرنا ہے جب تک ان کا صحیح طرح سد باب نہں کیا جائے گا اس میں اضافہ ہوتا رہے ہے اور باقی ساری وجوہات جن کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ اور کم ہوتے روزگار کے مواقع کے مجموعی اثرات جرائم کے بڑھتے ہوئے گراف میں ظاہر ہو رہے ہیں، بشمول لوٹ مار۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 کے پہلے آٹھ مہینوں میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کے تقریباً پچاس ہزار واقعات رونما ہوئے جن میں زیادہ تر اغوا برائے تاوان، قتل، گاڑیوں کی چوری کے ساتھ ساتھ موبائل فون چھیننے کے واقعات تھے ۔ اور ہر ماہ اس میں اضافہ ہی دیکھنے میں آرہا ہے اور اس کی بنیادی وجہ کئی سالوں سے ہوتے ہوئے ان واقعات کا کوئی صحیح سد باب نہں ہو رہا تو جرائم پیشہ لوگ اور مضبوط ہوجاتے ہیں. مجرم دن دیہاڑے دکانداروں عام شہریوں کو کو تیزی سے نشانہ بنا رہے ہیں، جس سے تاجر اورہر عام شخص اپنی جانوں اور قیمتی چیزوں کے خوف میں مبتلا ہیں۔

    روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ملک کو معاشی وسعت کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ بیمار معیشت کو صحت کی طرف واپس لانا ایک بہت بڑا کام ہے۔ یہ حقیقت کہ صوبائی وزیر اعلیٰ اور کے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر وزیر تعلیم سعید غنی نے کئی موقعوں پر سنگین جرائم کی صورتحال کو تسلیم کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کے موجودہ نظام میں کمزوری ہے جس کے باعث حالات دن بہ دن بد تر ہو رہے ہیں. ان حالات سے قانون کی حکمرانی کو نافذ کرنے کی حکومت کی اہلیت پر لوگوں کے گھٹتے ہوئے اعتماد کو فروغ مل رہا ہے.حکومت کو جلد سے جلد عملی طور پے ان حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے میدان میں آنا ہوگا ورنہ صورتحال اس سے زیادہ کہیں اور بد تر ہوجائے گی۔

    Twitter handle
    @umesalma_

  • تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ سے وزیر اعظم نے گھبرانا شروع کر دیا ہے : بلاول بھٹو

    تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ سے وزیر اعظم نے گھبرانا شروع کر دیا ہے : بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف کراچی مزار قائد سے شروع ہونے والا لانگ مارچ حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول سے ہوتا ہوا بدین پہنچ گیا، جہاں بلاول بھٹو نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ کراچی، ٹھٹھہ اور سجاول کے عوام نے ’گو سلیکٹڈ گو‘ کا فیصلہ سنادیا جبکہ تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ سے وزیراعظم عمران خان نے گھبرانا شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف مزار قائد سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جو 10 دنوں میں 34 شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔ اس موقع پر سیکڑوں کارکنان درجنوں گاڑیوں میں شہر اور ملک کے دیگر حصوں سے مزار قائد پہنچے۔ کارکنان نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جب کہ وہ وقفے وقفے سے پارٹی کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے تھے۔

    کراچی سے روانگی کے پر بلاول نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی کو بھگا کر جمہوری نظام لائیں گے، عمران خان کی حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے جس نے کرپشن ختم کرنے وعدہ کیا مگر عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ نالائق نیازی نے ملک کی معیشت تباہ کردی، تین سال دیکھ چکے اب سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی کو گھر جانا ہے، کٹھ پتلی کے خلاف کراچی کے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکےہیں۔

  • پٹرول دس روپے سستا، بجلی بھی سستی،وزیراعظم کا متوقع اعلان

    پٹرول دس روپے سستا، بجلی بھی سستی،وزیراعظم کا متوقع اعلان

    پٹرول دس روپے سستا، بجلی بھی سستی،وزیراعظم کا متوقع اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک کی ایک پشتو میں ویڈیو سامنے آئی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرویزخٹک ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں ،پرویز خٹک کے ساتھ دیگر پارٹی رہنما بھی موجود ہیں، پشتو میں اس خطاب کے دوران وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو خوشخبری سنانے والے ہیں، پٹرول کی قیمتیں دنیا میں بڑھ رہی ہیں لیکن وزیراعظم قوم سے خطاب میں پٹرول دس روپے سستا کرنے کا اعلان کریں گے، وزیراعظم بجلی سستی کرنے کا بھی اعلان کریں گے ،فی یونٹ بجلی پانچ روہے سستی کی جائے گی،

    https://twitter.com/sana_J2/status/1498222655044005890

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم سے آخری خطاب کر کے قوم کا مزید وقت ہی ضائع کرینگے،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس شخص پرعوام کو اعتماد نہیں وہ کیا عوام کو اعتماد میں لیں گے غیر ملکی فنڈنگ،آٹا ،چینی ،بجلی اور گیس چوری کا حساب دیں، قوم سے کئے اپنے جھوٹے وعدوں پر معافی مانگیں ، سیاسی مخالفین پر جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگیں؟مہنگائی میں کمی،50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری کا اعلان اب ممکن نہیں،آئی ایم ایف نہیں جاوں گا جیسے جھوٹے اعلان بھی اب ممکن نہیں رہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں یہی کہیں گے کسی کو نہیں چھوڑوں گا، قوم ان کے خطاب سن سن کر تنگ آچکی ہے، پپو کو ڈانس کرنا نہیں آتا، اسے جانا ہوگا،

    قبل ازیں ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کے پکوڑے والے کاغذ ہر جگہ کام نہیں آتے،انہی کاغذات کی بنا پہ اٹلی،یو ای اے،امریکہ اور برطانیہ میں تحقیقات کیں،شہبازشریف وہاں سے بھی انٹرنیشنل صادق و امین ڈکلیئر ہوئے ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز 4 سال سے عدالتوں میں پیشیاں اور عمرانی بغض بھگت رہے ہیں،عمران نیازی کے دور میں حمزہ شہباز2سال جیل کاٹ چکے ہیں عمران خان اور عثمان بزدار سے ایک ایک رات جیل میں نہیں گزاری جانی ایف آئی اے نے شہبازشریف پر وہی کیس بنایا جس میں نیب کو ڈھائی سال سے کچھ نہیں مل سکا، شہبازشریف کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی حقیقت بشیر میمن نے عیاں کردی شہزاد اکبر ہر دوسرے دن ایف آئی اے لاہور آفس کے چکر لگاتا تھا،ایف آئی اے شہبازشریف کےخلاف ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا،شہزاد اکبر آج کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا،شہبازشریف سپریم کورٹ،لاہور ہائیکورٹ اور احتساب عدالت سے سرخرو ہوچکے ہیں،

    وزیر اعظم عمران خان  آج قوم سے خطاب کریں گے،وزیراعظم قوم کو موجودہ ملکی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے ،خطاب عالمی مہنگائی کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کے تناظر میں ہوگا، وزیراعظم قوم سے خطاب میں ایک بار پھر گھبرانا نہیں کہیں گے اور اعلان کریں گے کہ ہم مہنگائی میں کمی کے لئے کوشش کر رہے ہیں،

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب میں روس اوریوکرین تنازع پربات کریں گے ۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں معیشت اورعالمی چیلنجز پرقوم کواعتماد میں لیں گے۔

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ارکان کی عدم دلچسپی، کمیٹی کا اجلاس کورم کے بغیر ہی ہونے لگ گیا

    پاکستان بار کونسل کے تمام امیدواروں کی ڈگریاں چیک کرنے کا حکم

    وکلا کی جعلی ڈگریوں کے حوالے سے کیس،عدالت نے اہم شخصیت کو کیا طلب

    جعلی ڈگریوں پرملازمت کیس میں سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

    جعلی ڈگری کیس، عدالت نے سابق سینیٹر کو سزا سنا دی،گرفتار کرنیکا حکم

  • یوکرین:ایٹمی تنصیبات پرروس کے میزائل حملے:امریکہ اوراتحادیوں کی طرف سے سخت ردعمل

    یوکرین:ایٹمی تنصیبات پرروس کے میزائل حملے:امریکہ اوراتحادیوں کی طرف سے سخت ردعمل

    کیف: ایٹمی تنصیبات پرروس کے میزائل حملے:امریکہ اوراتحادیوں کی طرف سے سخت ردعمل ،اطلاعات کے مطابق کیف میں یوکرائن کے جوہری توانائی کے نگران محکمے نے اتوار ستائیس فروری کی صبح بتایا کہ روسی دستوں نے گزشتہ رات ملکی دارالحکومت کے مضافات میں جوہری فاضل مادوں کی ایک ذخیرہ گاہ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

    یوکرائنی جوہری تنصیبات کے منتظم ادارے نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ آیا ان میزائل حملوں کے بعد جوہری فاضل مادوں کی اس ذخیرہ گاہ سے تابکار شعاعیں بھی خارج ہونا شروع ہو گئیں۔

    دوسری طرف انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی میزائل اس جوہری تنصیب گاہ کی حفاظتی باڑ کو لگے مگر عمارت اور اس میں ذخیرہ کردہ ایٹمی کوڑے کے کنٹینر بظاہر محفوظ رہے۔

    یوکرائنی حکام کے مطابق روسی دستوں نے گزشتہ رات بھی یوکرائن کے کئی شہروں پر اپنے میزائل حملے جاری رکھے۔ اس دوران کییف کے نواح میں واسِلکیف کے مقام پر گولہ باری میں تیل کے ایک بڑے ڈپو کو آگ لگ گئی۔اس شہر کی خاتون میئر نتالیا بالاسینووچ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا، ”دشمن ہر چیز کو تباہ کر دینا چاہتا ہے۔‘‘

    اس شہر میں تیل کی ذخیرہ گاہ کو گولہ باری کے بعد لگنے والی وسیع تر آگ کے باعث حکام نے مقامی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ زہریلے دھوئیں کے گہرے بادلوں کی وجہ سے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    یوکرائن کی اسپیشل کمیونیکیشنز سروس کے مطابق روسی فوج نے گزشتہ رات ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف میں قدرتی گیس کی ایک بڑی پائپ لائن کو بھی میزائل حملہ کر کے تباہ کر دیا۔

    یوکرائنی حکام کے مطابق روسی فوجی گاڑیاں اب اس شمال مشرقی شہر کی سڑکوں پر دکھائی دے رہی ہیں۔ ساتھ ہی اسی شہر میں ایک نو منزلہ رہائشی عمارت کو بھی توپوں سے گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔

    گولہ باری کے وقت اس عمارت کے زیادہ تر رہائشی اپنی حفاظت کے لیے عمارت کے تہہ خانے میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

    ماسکو سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی یوکرائن کے شہر خیرسون اور جنوب مشرقی شہر بیردیانسک کا ‘مکمل‘ محاصرہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گہا کہ روسی فورسز یوکرائن کے مختلف حصوں میں اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    روسی خبر رساں اداروں کے ذریعے نشر کردہ ملکی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے ایک بیان کے مطابق، ”گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روسی مسلح افواج نے یوکرائن کے دو شہروں خیرسون اور بیردیانسک کو مکمل طور پر اپنے محاصرے میں لے لیا۔‘‘

  • بھارت کوکسی بھی مہم جوئی سےبازرہناچاہیے:پاکستان کی بھارت کو وارننگ

    بھارت کوکسی بھی مہم جوئی سےبازرہناچاہیے:پاکستان کی بھارت کو وارننگ

    اسلام آباد:بھارت کوکسی بھی مہم جوئی سےبازرہناچاہیے:پاکستان کی بھارت کو وارننگ .اطلاعات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفط کے عزم کا اعادہ کرتا ہے بھارت کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر دفترخارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کےتحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور علاقائی امن واستحکام کا حامی ہے۔

    ترجمان کے مطابق بھارت کیخلاف پاکستان کے ردعمل کو3برس مکمل ہوگئے ہیں، بھارت نے 26 فروری 2019 کوپاکستانی حدود میں فضائی حملہ کیا تو بھارت کی اس مذموم کوشش کو ہماری بہادرمسلح افواج نےناکام بنایا۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے اپنی خودمختاری کا تحفظ اورانتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اگلے ہی دن 27 فروری 2019 کو پھر2بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی طیاروں کے دوبارہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے دونوں بھارتی طیاروں کو مارگرایا۔

    عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کو آئندہ کسی بھی مہم جوئی سےبازرہناچاہیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیر کے حوالے سے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر تنازع کےپرامن حل کےلیےاپنےعزم پرزوردیتےہیں۔

    ادھر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں، 27 فروری 2019 کو بھارت کو ثابت کرکے دکھایا۔ مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں، مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے، ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو ثابت کرکے دکھایا جب اس نے حملے کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی۔

  • محمد رضوان پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 قرار

    محمد رضوان پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 قرار

    لاہور :ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا قرار دیا گیا ہے۔پی سی بی ایوارڈز میں سب سے قیمتی کرکٹر اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کے 13 میچز میں 546 رنز بنانے پر پلیئر آف دا ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ اس دوران انہوں نے47 چوکے اور 9 چھکے جڑنےسمیت 7 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس دوران انہوں نے وکٹوں کے پیچھے بھی 9 شکار کیے۔

    لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بالترتیب ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر اور بہترین باؤلر قرار دیا گیا ہے۔ فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کیے۔ شادب خان نے 6.47 کے اکانومی ریٹ سے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔

    خوشدل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آلراؤنڈراوربہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔ انہوں نے ایونٹ میں 153 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 16 وکٹیں بھی حاصل کیں۔لاہور قلندرز کے زمان خان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا ۔ پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے زمان خان نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس دوران امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ راشد ریاض جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز کو دیا گیا۔امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے علاوہ تمام ایوارڈز کمنٹری پینل میں شامل ارکان کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔

    ایوارڈز:
    پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
    پارک ویو سٹی امپائرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7– راشد ریاض (3.5 ملین روپے)
    ٹک ٹاک بیٹرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7- فخر زمان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)
    جے ڈاٹ باؤلرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل – شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (3.5 ملین روپے)
    جوبلی انشورنس وکٹ کیپرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
    اوساکا بیٹریز فیلڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
    برائٹو پینٹس آل راؤنڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
    زیک آئل ایمرجنگ کرکٹر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 – زمان خان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)
    گولوٹلو سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ – ملتان سلطانز (3.5 ملین روپے)

  • یورپ کا روس کے خلاف اتحاد:فضائی راستے بند:روسی طیارے گزریں گے توگرا دیں گے:جرمنی کا پیغام

    یورپ کا روس کے خلاف اتحاد:فضائی راستے بند:روسی طیارے گزریں گے توگرا دیں گے:جرمنی کا پیغام

    برلن :یورپ کا روس کے خلاف اتحاد:فضائی راستے بندکردیئے:روسی طیارے گزریں گے توگرا دیں گے:جرمنی کا پیغام،اطلاعات کے مطابق یوکرین میں روسی فوجی کاروائی کے درمیان جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دے گا۔

    روس پر فضائی راستے بند کرنے میں ایسا کرنے سے جرمنی ان یورپی ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جو پہلے ہی روسی ایئر لائنز پر پابندی لگا چکے ہیں۔

    جرمنی کی وفاقی وزارت برائے نقل و حمل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر نے اعلان کیا کہ وزیر ٹرانسپورٹ وولکر وِسِنگ "روسی طیاروں کے لیے جرمن فضائی حدود کو روکنے کی حمایت کرتے ہیں اور اس کے لیے ہر چیز کو تیار رکھنے کا حکم دیا ہے۔”

    علاوہ ازیں جرمن ایئر لائن لوتھانسا نے روس کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فضائی حدود سے آنے والی پروازوں کو جلد ہی روک دیا جائے گا۔

    جرمنی اب ان یورپی ممالک میں شامل ہو گیا ہے جس نے روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔ ان میں برطانیہ، پولینڈ، بلغاریہ اور جمہوریہ چیک جیسے ممالک شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس نے بھی ان ممالک کو اپنی فضائی حدود بند کرکے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

    اتوار کے روز، روس کی فیڈرل ایجنسی برائے ہوائی نقل و حمل نے کہا کہ "لاتویا، لتھوانیا، سلووینیا اور ایسٹونیا کے ہوابازی حکام کے اس مخالفانہ فیصلے کا مطلب ہے کہ روس اپنی سرزمین پر ان ممالک کی پروازوں پر بھی پابندیاں عائد کرے گا۔”

    جرمنی نے بھی ہفتے کے روز یورپی کمیشن میں شمولیت اختیار کی، فرانس، اٹلی، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ اور دیگر ممالک نے روس کے خلاف پابندیوں کے نئے دور کا اعلان کیا ہے۔

    ان ممالک نے کہا کہ "منتخب روسی بینکوں کوسویفٹ میسجنگ سسٹم سے ہٹا دیا جائے گا”۔ یہ بھی بتایا گیا کہ جرمنی ٹینک شکن ہتھیار اور زمین سے فضا میں مار

  • لاہور قلندرز کی کامیابی  کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:عثمان بزدارنے مبارکباد کا پیغام بھیج دیا

    لاہور قلندرز کی کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:عثمان بزدارنے مبارکباد کا پیغام بھیج دیا

    لاہور:لاہور قلندرز کی کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:عثمان بزدارنے مبارکباد کا پیغام بھیج دیا ،اطلاعات کے مطاابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور قلندرز کی فتح پر بہت خوش دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان سپر لیگ سیون فائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی، محمد حفیظ، بروک اور ویزے نے شاندار بلے بازی کرکے لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی زبردست کپتانی اورعمدہ باولنگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور قلندرز کی کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، شائقین کرکٹ نے فائنل کو خوب انجوائے کیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا کامیاب انعقاد انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ آج پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہوئی ہے،لاہورمیں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل کو یادگار میچ کے طو رپر یاد رکھاجائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، خوشدل شاہ 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    قلندرز نے محمد حفیظ کی ذمہ درانہ اور اختتامی اوورز میں بروک اور ویزے کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، حفیظ 46 گیندوں پر 69 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    لاہور قلندرز کی اننگز

    لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا صرف 25 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹاپ 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے، ان فارم فخر زمان3، عبداللہ شفیق 14 اور ذیشان اشرف 7 رنز بناسکے۔

    3 وکٹیں گرنے کے بعد حفیظ اور کامران غلام کے درمیان 54 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم 79 رنز کے مجموعی اسکور پر کامران 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم دوسری جانب سے حفیظ نے ذمہ درانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی 46 گیندوں پر 69 رنز بناسکے۔

    اس کے علاوہ اختتامی اوورز میں ہیری بروک اور ڈیوڈ ویزا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت قلندرز نے مقررہ اوورز میں180 رنز بنائے۔

    ہیری بروک نے22 گیندوں پر41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزا نے8 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

    سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ ولی اور شاہنواز دھانی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ملتان سلطانز کی اننگز

    181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سلطانز کے بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے۔اوپنرز شان مسعود اور کپتان رضوان اس بار اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے،شان 19 جبکہ رضوان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    اس کے علاوہ رائیلی روسو 15، امیر عظمت6 اور آصف آفریدی ایک رنز بناکر پویلین لوٹے،ایک وقت پر ٹم ڈیوڈ اور خوشدل کے درمیان51 رنزکی شراکت داری قائم ہوئی لیکن وہ بھی سلطانز کو کامیابی نہ دلواسکی۔

    ٹم ڈیوڈ 27 جبکہ خوشدل شاہ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے یوں پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ محمد حفیظ اور زمان خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ٹاس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئر مین پی سی بی رمیز راجا نے ایونٹ کے بہترین انعقاد پر سکیورٹی اداروں سمیت تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔