Baaghi TV

Author: +9251

  • روس یوکرین مذاکرات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے:صدر زیلنسکی

    روس یوکرین مذاکرات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے:صدر زیلنسکی

    کیف:روس یوکرین مذاکرات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے،اطلاعات کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران بھی روس نے حملے جاری رکھے تاہم روس نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے اور یوکرین نے بھی جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی خواہشات کا ظہار کیا ہے.

    یوکرینی صدر کے مطابق یوکرینی وفد کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کے متعلق فیصلہ کریں گے، صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس صرف دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنا وقت ضائع نہ کرے کیونکہ یوکرین اس طرح کے حربوں کو نہیں مانتا۔

    دوسری جانب یوکرین پر متنازع بیان پر بلغاریہ کے وزیر دفاع اسٹیفن یانیف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، بلغاریہ کے وزیر دفاع نے یوکرین پر روسی کارروائی کو جنگ کہنے سے گریز کیا تھا، اسٹیفن یانیف نے یوکرین میں روسی کارروائی کو فوجی مداخلت قرار دیا ہے۔

     

    امریکی حکام کے مطابق اب تک روسی افواج نے 380 میزائل فائر کیے ہیں، یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر بھی قبضے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے۔

    روس کے مرکزی بینک نے شرح سود میں بھی اضافہ کر دیا ہے، روسی مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ شرح سود کو 9.5 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر رہے ہیں، فیصلہ روبل کی قدر میں کمی اور افراطِ زر جیسے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹانے کے لیے اٹھایا گیا۔ماسکو نے کمپنیوں کو غیر ملکی کرنسی سے ہونے والی آمدن کا80 فیصد فروخت کرنے کا بھی حکم دیا ہے،

     

     

     

    ادھر اطلاعات کے مطابق جنگ میں شدت آگئی ہے اور یوکرینی فوجی دستوں نے روسی افواج کی پیش قدمی روک دی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یوکرینی عوام اپنے فوجیوں کا حوصلہ بڑھانےکے لیے خطرات کی پرواہ کیئے بغیر کھلے عام پھررہےہیں

     

     

    دوسری طرف روس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فوجی دستے دوسرے بڑے شہر میں داخل ہوچکے ہیں اور شہر میں گشت کررہے ہیں

  • فاسٹ باولر حارث روف کوکورونا ہوگیا

    فاسٹ باولر حارث روف کوکورونا ہوگیا

    لاہور:فاسٹ باولر حارث روف کوکورونا ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث روف کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق حارث روف کا راولپنڈی بائیو سکیور ببل شفٹ ہونے پرکوویڈ ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا۔

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑیوں کا کوویڈ تیسٹ منفی آیا ہے۔

    حارث روف آج قومی اسکواڈ کے ہمراہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہے تھے۔ آج صبح ہونے والےکوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت رپورٹ آنے پر ٹیم ڈاکٹر نے حارث روف کو گراؤنڈ سے باہر بلوا کر آئیسولیشن میں منتقل کیا۔

    قومی اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کا دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ ہوٹل پہنچنے کے بعد کیا گیا۔

    ٹیسٹ اسکواڈ
    کپتان بابراعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاھین شاہ آفریدی، شان مسعود، زاہد محود۔

    ریزرو پلیئرز
    سرفراز احمد، نسیم شاہ، محمد عباس، یاسر شاہ، کامران غلام

    یاد رہے کہ چند دن پہلے لاہور قلندرز کے فاسٹ باولر نے 153.8 میل فی گھنٹا کی رفتار سے گیند کروا کر سب سے تیز گیند کروانے کا اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالاحارث روف نے دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باولر بننے کی ٹھان لی۔

    حارث روف نے موجودہ دور میں دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باولر بننے کی ٹھان لی، لاہور قلندرز کے فاسٹ باولر نے پی ایس ایل کی 7 سالہ تاریخ میں سب سے تیز گیند کروانے کا اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ای ایس 7 کے میچ میں لاہور قلندرز کے حارث روف نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

  • جاپان نے روس کے خلاف نئی جنگ چھیڑدی

    جاپان نے روس کے خلاف نئی جنگ چھیڑدی

    ٹوکیو: جاپان نے روس کے خلاف نئی جنگ چھیڑدی ، ایک طرف یوکرین اور روس کے درمیان میزائلوں ، گولہ باورود کی جنگ ہے تو دوسری طرف جاپان نے روس کے خلاف معاشی پابندیوں کی جنگ چھیڑ کی نیا محاذ کھول دیا ہے ، اسی سلسلے میں‌ جاپان نے روس کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین پر حملے کے تناظر میں جاپان، ماسکو پر پابندیوں کو زیادہ مؤثر بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اس سلسلے میں جاپانی حکومت نے روس کے مرکزی بینک کے ساتھ لین دین محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جاپانی حکام کے مطابق بینک آف جاپان میں روسی مرکزی بینک کے کھربوں ین غیر ملکی کرنسی ذخائر کی شکل میں پڑے ہوئے ہیں، انھیں منجمد کر دیا جائے گا۔

    مغربی ملکوں کی جانب سے سخت نئی اقتصادی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد پیر کے روز روسی روبل کی قدر گر کر اب تک کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

    بینک آف رشیا کرنسی منڈیوں میں روبل کے دفاع کے لیے اپنے بین الاقوامی محفوظ ذخائر کو استعمال کے لیے منظم کرتا رہا ہے، لیکن اگر اُس کے ذخائر منجمد کر دیے گئے تو بینک کو ایسا کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔

    ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ اگر روبل کی قدر تیزی سے گرتی رہی تو افراطِ زر میں اضافہ ہوگا جس سے روسی معیشت کو دھچکا لگے گا۔

    بتایا جاتا ہے کہ روس کا مرکزی بینک اپنے غیر ملکی کرنسی ذخائر کی بڑی مقدار ڈالر، یُورو اور یُوآن میں رکھتا ہے، تاہم جاپانی حکام کو یقین ہے کہ حکومتی اقدام سے روس کے خلاف پابندیوں کو زیادہ مؤثر بنانے میں مدد ملے گی

    دوسری طرف لڑائی میں شدت آگئی ہے اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک اور ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس کی فوج کو دارالحکومت کئیف کی دفاعی لائن کو توڑنے نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ روس یوکرین کے تھرمل پاور پلانٹ کو نشانہ بنا رہا ہے جو کیئف کی30 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرتا ہے

  • غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے،مگرمیں کیا کرتا ہوں محمد رضوان نے بتادیا

    غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے،مگرمیں کیا کرتا ہوں محمد رضوان نے بتادیا

    لاہور: غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے،مگرمیں کیا کرتا ہوں محمد رضوان نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنے غصے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    پاکستان کرکٹ کی شان ،خوش طبعیت کے مالک محمد رضوان نے مزید کیا کہا سنتے ہیں ان کی زبانی ،پی ایس ایل 7 کے دوران محمد رضوان اپنے ٹھنڈے مزاج اور ہر وقت مسکراتے رہنے کے سبب خاصے مقبول ہوئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آئیں۔

    پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا کہ خود کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    رضوان نے کہا میری کوشش ہوتی ہے کہ میں کسی پر غصہ نہ کروں کیوں کہ ہم سب انسان ہیں اسی لیے ہر انسان سے غلطی ہوتی رہتی ہے لیکن پھر بھی اگر کوئی ایسی چیز نظر آئے جس سے ٹیم یا قوم کا نقصان ہوتا دیکھوں تو غصہ بھی کرتا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ سامنےوالا بھی میری طرح انسان ہے لہٰذا کوشش کرتا ہوں خود کو ٹھنڈا رکھوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں جتنے بھی کپتان آئے ان کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ایونٹ کے انعقاد سے ہر کھلاڑی کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر:زکورہ اور ٹینگ پورہ قتل عام کی برسی   :   مگرعالمی برادری خاموش

    مقبوضہ کشمیر:زکورہ اور ٹینگ پورہ قتل عام کی برسی : مگرعالمی برادری خاموش

    مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی سفاکوں نے 1990 کے اوائل سے ہی یہاں کی سرزمین کو انسانی خون سے نہلایا ہے،مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے ناجائز اور غاصبانہ قبضے کے خاتمے کیلئے اہل کشمیر کی شروع کی گی تحریک آزادی کو کمزوراور ختم کرنے کی کوشش میں بھارتی سفاکوں نے اجتماعی قتل عام کے درجنوں واقعات دہرائے،پھر قاتل اور سفاک اہلکاروں کو یہاں نافذ بدنامہ زمانہ قوانین کی استثناء کی اڑ میں انصاف کے کٹہرے میں بھی نہیں لایا جاسکا،اجتماعی قتل عام کے ان سانحات میں زکورہ اور ٹینگ پورہ سرینگربھی شامل ہیں جہاں1990ء میں آج ہی کے دن سیتا کے پجاریوں اور وردی میں ملبوس دہشت گرد بھارتی فوجیوں نے 50سے زائد کشمیریوں کو خاک و خون میں نہلادیا۔

    32 برس کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی شہدا کے متاثرین اب بھی انصاف کے حصول کے منتظر ہیں،یکم مارچ 1990ء میں زکورہ کراسنگ اور ٹینگ پورہ سرینگر اجتماعی قتل عام کی یادیں اہل کشمیر کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں۔ زکورہ اور ٹینگ پورہ سرینگر جیسے انسانی قتل عام کے سانحات نے بھارتی فوجیوں کا سفاک چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔بھارتی سفاک صرف زکورہ اور ٹینگ پورہ تک ہی محدود نہیں رہے بلکہ ایک کے بعد ایک اجتماعی قتل عام کے سانحات دہرائے،مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے اور بھارتی فوجی گزشتہ 7 دہائیوں سے کشمیری عوام کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

    گزشتہ 33 برسوں میں 95,970 سے زائد کشمیری بھارتی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو مجرمانہ خاموشی ترک کرکے بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کی نسل کشی کا نوٹس لینا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے ٹریبونل کو زکوہ اور ٹینگ پورہ اجتماعی قتل عام اور دیگر سانحات میں ملوث بھارتی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کرکے انہیں انصاف کے کٹہروں میں کھڑا کرنا چاہیے۔

    اہل کشمیرعظیم اور لازوال قربانیوں سے مزین تحریک آزادی کو جاری وساری رکھے ہوئے ہیں اور گزشتہ ماہ فروری میں بھی8کشمیری بھارتی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے،جن میں سے 3 نوجوانوں کو فرضی مقابلے میں شہید کیا گیا۔کشمیری عوام شہدا کے مشن کو ہر حال میںمنطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کیلئے بہایا جانے والا شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گااور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے

  • مقبوضہ کشمیر:فروری میں 8کشمیری شہید:بھارتی فوج کے مظالم جاری

    مقبوضہ کشمیر:فروری میں 8کشمیری شہید:بھارتی فوج کے مظالم جاری

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:فروری میں 8کشمیری شہید:بھارتی فوج کے مظالم جاری:کشمیریوں کی طرف سے مذمت جاری ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ فروری میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سےآج جاری کردہ اعداد و شمار کےمطابق ان میں سے3نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا۔گزشتہ ماہ بھارتی فورسز نے تلاشی اور محاصرے کی 179کارروائیوں کے دوران 107نوجوانوں کو گرفتار کیا جبکہ پر امن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے کم سے کم 10کشمیریوں کو زخمی کر دیا ۔ گزشتہ ماہ بھارتی فوجیوں نے تین خواتین کی بے حرمتی کی اور دو مکانوں کو تباہ کردیا ۔

    بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے جعلی مقابلوں میں نہتے کشمیری نوجوانوں کاقتل عام ، شہریوں کی گرفتاریوں اور گھروں اور بستیوں کوتباہ کرنے کا گھنائوناسلسلہ مسلسل جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔تاہم انہوںنے واضح کیاکہ وہ دن دور نہیں جب جموں وکشمیرمیں آزادی کا سورج طلوع ہو گا ۔ کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوجی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی تحریک مزاحمت کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کی حکومت ، سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیمیں ، سول سوسائٹی اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانیوالے مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے بھارت کیخلاف منظم تحریک شروع کریں

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی،ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان،غلام احمد گلزار، الطاف احمد شاہ، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام ، فاروق احمد ڈار،سید شاہد شاہ ، سید شکیل احمد ، انجینئر رشید، امیر حمزاہ ، محمد یوسف فلاحی ، ڈاکٹر قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر غلام محمد بٹ ، غلا قادر بٹ ، محمد یوسف میر ، رفیق احمد گنائی ، غلام احمد بٹ ، شکیل احمد یتو، 65سالہ محمد شعبان ڈار، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز ، محمد احسن اونتو، کشمیری صحافی آصف سلطان،سجاد احمد ڈار ، فہد شاہ اور درجن سے زائد کشمیری خواتین سمیت چار ہزار سے زائد حریت رہنماء ، کارکن ، نوجوان اور طلباء کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے شہری حقوق پامال کئے جارہے ہیں ۔

  • بھارت میں زرعی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی کا خدشہ: قحط پیدا ہوسکتا ہے:اقوام متحدہ

    بھارت میں زرعی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی کا خدشہ: قحط پیدا ہوسکتا ہے:اقوام متحدہ

    نئی دلی:بھارت میں زرعی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی کا خدشہ:اگلے چند سالوں میں قحط پیدا ہوسکتا ہے:اطلاعات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث بھارت میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے زرعی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی کا خدشہ ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے بھارت کے ساحلی علاقوں اور ہمالیہ سے متصل خطے بری طرح متاثرہوں گے ۔

    بھارت کے متعلق یہ انکشاف اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے برے میں بین الحکومتی پینل کی رپورٹ میں کیاگیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اگر بھارت نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں تاخیر کی تو اس تبدیلی کی شدت پوری دنیا کے لیے بہت مہلک ثابت ہوگی۔ رپورٹ میں بھارت میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے زرعی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    آئی پی سی سی کی رپورٹ تیار کرنے والوں میں سے ایک انجل پرکاش نے کہا کہ آئندہ سال میں شہری آبادی کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگااور اگلے 15 برس میں ملک کی 60 کروڑ کی آبادی شہروں میں مقیم ہو گی جو کہ موجودہ امریکہ کی آبادی سے دوگنی ہو گی۔ بھارت کی ساحلی پٹی 7500کلومیٹر پر محیط ہے۔ ممبئی، کولکتہ، چنائی، وشاکھاپٹنم، پوری اور گوا جیسے علاقوں میں زیادہ گرمی پڑ سکتی ہے۔ ان علاقوں کو سطح سمندر بلند ہونے کی وجہ سے سیلاب جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے اوران علاقوں میں سمندری طوفان کا بھی خطرہ ہے۔

    اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے برے میں بین الحکومتی پینل کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی نصف آبادی کو خطرات لاحق ہیں۔ تمام تر کوششوں کے باوجود ماحولیاتی نظام میں بہتری نہیں ہورہی ہے ۔ اگر درجہ حرارت 1-4ڈگری سیلسیس بڑھنے کا اندازہ لگایا جائے تو بھارت میں، چاول کی پیداوار میں 10سے 30فیصد تک ، جب کہ مکئی کی پیداوار میں 25سے 70فیصد تک کمی ہو سکتی ہے ۔

    سائوتھ ایشین وائر کے مطابق رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ زراعت اور خوراک کے نظام سے متعلق خطرات بتدریج بڑھیں گے، جس کے پورے خطے پر مختلف اثرات ہوں گے۔رپورٹ میں لوگوں کے لیے اس خطرے سے نمٹنے اور اپنی زندگی کے حالات کو بہتر بنانے کے طریقے بھی بیان کیے گئے ہیں۔رپورٹ کو 195 ممالک نے منظور کیاہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں گرمی اور نمی کی مقدار بڑھے گی اور یہ انسانوں کے لیے خطرہ بن جائے گی۔ ہندوستانی شہر شدید گرمی، شہری سیلاب، سطح سمندر میں اضافے کے مسائل اورطوفانوں کا شکار رہیں گے۔ اس صدی کے وسط تک بھارت کو ساحلی سیلاب کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رپورٹ میں جنوبی ہندوستان کے تلنگانہ میں پرانی پانی کی ذخیرہ اندوزی کی ٹیکنالوجی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ 67 ممالک کے 270 سے زائد سائنسدانوں نے تیار کی ہے اور اسے 195 حکومتوں نے منظور کیا ہے۔ رپورٹ سے ظاہر ہوتاہے کہ بگڑتی ہوئی آب و ہوا کے اثرات دنیا کے ہر حصے میں تباہ کن ہیں اور وہ اس سیارے پر موجود ہر جاندار چیز کو متاثر کرتے ہیں یعنی انسان، جانور، وہ پودوں اور پوری ماحولیات کو متاثر کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کی 3ارب60کروڑکی آبادی ان علاقوں میں رہتی ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔ اگلی دو دہائیوں میں دنیا بھر میں درجہ حرارت میں 1.5 سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے غذائی تحفظ، آبی قلت، جنگلات میں لگنے والی آگ، صحت، نقل و حمل کا نظام، شہری انفراسٹرکچر، سیلاب جیسے مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے۔یہ رپورٹ آئی پی سی سی کی چھٹی تشخیصی رپورٹ کی دوسری قسط ہے۔ چھٹی رپورٹ اس سال مکمل ہو جائے گی۔

  • عامر لیاقت کے ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

    عامر لیاقت کے ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

    کراچی: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اورٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کے ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

    ایک ویب سائٹ کوانٹرویو میں عامر لیاقت سے مشابہت رکھنے والے عثمان فیروزی کا کہنا تھا کہ آٹھویں کلاس میں ایک ٹیچر نے بتایا تھا کہ میری شکل اور بولنے کا انداز عامر لیاقت سے ملتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کا پروگرام شوق سے دیکھتا تھا اور پھر آہستہ آہستہ ان کے لباس، اسٹائل اورلباس کو کاپی کرنا شروع کردیا۔
    عثمان فیروزی نے مزید بتایا کہ لوگ انہیں دیکھ کردھوکا کھا جاتے ہیں اورعامر لیاقت سمجھ کر سلام کرتے ہیں۔ عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبروں کے بعد بازار گیا تولوگوں نے شادی کی مبارکباد دی۔

    عثمان فیروزی کا مزید کہنا تھا کہ میری ابھی ایک شادی بھی نہیں عامر لیاقت دعا کریں کہ ان کی بھی 4 شادیاں ہوں۔

  • صحافی اطہر متین کا قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک

    صحافی اطہر متین کا قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک

    کراچی: نجی ٹی وی کے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    ایس ایس پی قمبر کے مطابق قمبر اور کراچی پولیس کی شہداد کورٹ میں مشترکہ کارروائی کے دوران نارتھ ناظم آباد میں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

    ایس ایس پی مشیر احمد بروھی کا کہنا ہے کہ قمبر پولیس اور کراچی پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی، ملزم قمبر شہداد کورٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوا۔ ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔

    ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ملزم انور حسنی نے اطہر متین پر فائر کئے تھے، ملزم کا دوسرا ساتھی چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب 18 فروری کوگاڑی پرفائرنگ کے واقعے میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے۔

    سندھ پولیس نے 26 فروری کو اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھاملزم کو منگھوپیر کے علاقے بلوچستان بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سندھ پولیس نے نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث ایک شخص اشرف کوگرفتارکرلیا ہے

  • جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پر تشدد ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج

    جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پر تشدد ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی: صدر پولیس نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے والے ڈاکٹروں کے خلاف ان کے کوآرڈینٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

    صدر پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ اجمل خان یوسفزئی نے مقدمہ درج کرایا ہے کہ وہ پیشے کے لحاظ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول کا کوآرڈی نیٹر ہوں اور 28 فروری کو دوپہر ساڑھے 12بجے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول سرجیکل وارڈ 21 میں معمول کے مطابق مریضوں کا چیک اپ کر رہے تھے اور میں بھی ان کے ساتھ تھا۔

    مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ اسی اثنا میں کچھ ڈاکٹرز جس میں ڈاکٹر وانیش ، ڈاکٹر کلیم کھوسو ، ڈاکٹر خدا بخش کھوسو اور ڈاکٹر بہادر سمیت دیگر 2 ڈاکٹرز جن کے نام مجھے معلوم نہیں جنھیں میں سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں اچانک وارڈ میں آئے اور پروفیسر شاہد رسول سے گالم گلوچ اور اپنے موبائل فون سے وڈیو بھی بنانا شروع کر دی جس پر پروفیسر شاہد رسول نے انھیں منع کیا تو وہ سب مشتعل ہوگئے اور پروفیسر شاہد رسول پر حملہ کر دیا، دھکم پیل شروع کر دی جس پر میں نے اور وہاں پر موجود گارڈز نے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول کو ان کے حملے سے بچایا لیکن وہ مسلسل گارڈز کی موجودگی میں انھیں گالم گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

    مدعی کے مطابق انھوں نے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شاہد رسول کے مشورے پر نامزد و دیگر نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرانے تھانے آیا ہوں جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 110 سال 2022 درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

    دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی بیان چلایا جو قابل مذمت اور غیر اخلاقی ہے ، وائی ڈی اے کا وفد ڈاکٹر کلیم کھوسو اور ڈاکٹر یاسر خان کی قیادت میں سرجیکل وارڈ گیا جب بات چیت شروع کی گئی تو ڈائریکٹر نے بغیر کوئی بات سنے دھمکیاں دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وائی ڈی اے نے اپنے جائز مطالبات کی خاطر 2 ماہ پہلے ایڈمن بلاک کے سامنے 10 دن احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اس دوران بھی ہم پر حملے کیے گئے مگر اب تک مطالبات کی منظوری نہیں ہوئی، جائز حقوق کی بات کرنے پر دھمکیاں ، جھوٹے الزامات اور پولیس گردی سے ہراساں کیا جاتا ہے۔