Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی والوجب تک کرپٹ پارلیمانی نظام کو نہیں بدلیں گے،ہمارے حالات نہیں بدلیں گے:چیئرمین پاکستان پارٹی

    کراچی والوجب تک کرپٹ پارلیمانی نظام کو نہیں بدلیں گے،ہمارے حالات نہیں بدلیں گے:چیئرمین پاکستان پارٹی

    کراچی:کراچی والوجب تک کرپٹ پارلیمانی نظام کو نہیں بدلیں گے،ہمارے حالات نہیں بدلیں گے:چیئرمین پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم عوام پاکستان پارٹی ملک میں نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کررہی ہے ہماری پارٹی نے دوسال قبل ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کا آغاز کیا تھا الحمداللہ آج اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کے نعرے کی گونج اقتدار کے ایوانوں میں بھی سنائی دے رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار ہم عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد امجد چوہدھری نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام پاکستان پارٹی اللہ کی مدد اور عوامی قوت سے کرپشن سے لتھڑے نظام کو تبدیل کرکے پاکستان کا رخ ذرعی اور صنعتی ترقی کے ذریعے معاشی خود مختاری کی جانب موڑ دیں گے جس کے لیے ہمارا اقتدار میں آنا بے حد ضروری ہے تاکہ پیچیدہ مسائل پر آسانی سے قابو پایا جا سکے۔

    وائس چیئرمین سینٹرل عبدالطیف بلوچ نے کہا کہ ہم کب تک آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے قرض کی بھیک مانگ کر کاروبار مملکت چلائیں گے دوسروں پر انحصار قومی و ملی غیرت کو ختم کرکے شکست اور غلامی کی دلدل میں دھکیل دیتا ہے۔یوکرین کی تازہ مثال ہم سب کے سامنے ہے یوکرین امریکہ اور یورپ کی مدد کی خوش فہمی میں مبتلا رہا جب روس حملہ آور ہوا تو کوئی مدد کو نہ پہنچا ہمیں بھی اس مثال سے سبق سیکھ کر ملک کی معاشی اور دفاعی قوت کو بڑھانا ہوگا اور یہ سب کرپٹ پارلیمانی نظام کے خاتمے کے بعد مستحکم اور کرپشن سے پاک نظام حکومت قائم کرنے سے ہی ممکن ہوسکے گا۔

  • اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لےتوہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:پاکستان پیپلزپارٹی

    اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لےتوہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:پاکستان پیپلزپارٹی

    کراچی :اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لے توہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کی طرف ہاتھ بڑھا دیا، اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے عوامی مارچ کے 38 مطالبات کے نکات کو جاری کردیا اور کہا کہ اگر حکومت ہمارے یہ مطالبات مان لیتی ہے تو ہمیں حکومت پرکوئی اعتراض‌ نہیں اور نہ ہی ہماری کوئی لڑائی ہے

    ہاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے جومطالبات پیش کیئے گئے ہیں ان کی تفصیل کچھ یوں‌ ہے ،

    حکومت ہر سطح پر ایماندارانہ اور آزادانہ انتخابات کروائے جائیں،

    1973 کے آئین کے مطابق حکومت کا نظم و نسق چلایا جائے،

    1973 کے آئین میں دئیے گئے مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے جدا جدا اختیارات کے اصولوں کی پاسداری کی جائے،

    تمام اداروں کے اپنی اپنی آ ئینی حدود میں رہتے ہوئے کارکردگی اور اختیارات ہوں،

    پارلیمنٹ اور کمیٹی سسٹم کا استحکام اور پائیداری کی جائے،

    اعلی عد لیہ کے ججوں کی تقرری کے سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی کے 1973 کے آئین میں دئے گئے کردار کا ازسر نو تعین کیا جائے، پ

    آزاد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا قیام کیا جائے، پی پی پی عوامی مارچ کا مطالبہ

    قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے، پی پی پی عوامی مارچ کا مطالبہ

    ایک آزاد اور قابل احتساب عد لیہ کو ممکن بنایا جائے، پی پی پی عوامی مارچ کا مطالبہ

    ملک بھر کے تمام مزدوروں کو سندھ کی طرز پر یونین سازی کا حق دیا جائے، پی پی پی عوامی مارچ کا مطالبہ

    طلبا کے لئے یونین سازی کا حق اور طالبعلموں کی فلاح و بہبود کےامور میں ان کا فیصلہ ساز کردار تسلیم کیا جائے،

    آزادی اظہار کے حق کو یقینی بنایا جائے،

    پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں باضابطہ اور غیر اعلانیہ دونوں قسم کی سنسر شپ کا خاتمہ کیا جائے،

    میڈیا کمیشن کی رپورٹ کی سفارشات کے مطابق پیمرا کی آزادی کے لئے نئی قانون سازی کی جائے،

    سائبر کرائم قانون کی تمام غیر منصفانہ اور جابرانہ دفعات کا خاتمہ کیا جائے،

    تمام پبلک اداروں میں ڈیٹا کے تحفظ کے لئے نئی قانون سازی کی جائے،

    تمام ضرورت مند مردوں اور خواتین کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی توسیع اور اصلاح کی جائے،

    ایک مساوات کمیشن کا قیام کیا جائے جو صوبوں کی مشاورت سے تمام خواتین اور اقلیتوں کے لئے منصفانہ اجرت اور روزگار پالیسی مرتب کرے،

    خواتین کے خلاف تشدد، گھریلو تشدد، تیزاب کے حملوں اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے قوانین پر لازمی عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے،

    تمام پبلک مقامات ، پبلک ٹرانسپورٹ اور پبلک سہولیات میں خواتین، بچوں اور خصوصی اقلیتوں کے افراد کا باسہولت داخلہ یقینی بنایا جائے،

    16 سال کی عمر تک بچوں کی آئین میں دی گئی شق کے مطابق لازمی تعلیم کو ایک مقررہ مدت کے اندر اندر یقینی بنایا جائے،

    قابل استطاعت صحت اور علاج معالجے کے حقوق کی فراہمی کو سرکاری اور منظور شدہ نجی شعبے کے اسپتالوں کے نیٹ ورک کے ذریعے یقینی بنایا جائے،

    ان خواتین کے لئے جنہیں زچہ اور بچہ کے سلسلے کی مفت خدمات اور نقد معاوضے کی ضرورت ہے ایک مقررہ مدت کے اندر اندر ان حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،

    اقلیتوں کی جبری تبدیلی مذہب کی روک تھام کے لئے موثر قانون سازی اور اس پر عملدرآمد کیا جائے،

    صوبائی خودمختاری اور آئین کی اٹھارویں ترمیم اور آئین کی دیگر شقوں کے تحت دئے گئے صوبائی حقوق مثلا نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے مقررہ مدت پر اجرا کی گارنٹی دی جائے،

    بلوچستان کے عوام کے پاکستان کے آئین کے تحت دئیے گئے حقوق کی یقینی فراہمی اور ان کی فیصلہ سازی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے،

    ایسے افراد کے سوا جن پر خطرناک نوعیت کے الزامات ہیں تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانا اور سیاسی گفت و شنید کے ذریعے بلوچ سیاسی رہنماوں کو ملک میں واپس لانے اور ان کو مرکزی سیاسی دھارے میں شامل کرنے پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے،

    آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت تیل اور گیس پیدا کرنے والے صوبوں کو ان کی تیل اور گیس کی پیداوارپر اپنی ضروریات پوری کرنے کے ترجیحی حقوق کو موثر بنایا جائے،

    پر تشدد انتہا پسندی کی بیخ کنی کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،

    جنوبی پنجاب کے عوام کی شناخت اور ان کی خواہشات کے مطابق جنوبی پنجاب کے نئے صوبے کا قیام اور اس علاقے کو نظر انداز کئے جانے اور اس کی پسماندگی کا خاتمہ کیا جائے،

    گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے علاقہ جات کی مالیاتی خودمختاری اور ان کو ان کے ریونیو اور مرکز سے تفویض کردہ مالی وسائل پر مکمل اختیار دیا جائے،

    مزدوروں کو قابل گزارہ اجرت کی ادائیگی کا حق دیا جائے،

    تمام مزدوروں بشمول ان مزدورں کے جو معیشت کے ان فارمل شعبوں ، کنٹریکٹ لیبر ، اپنے گھر سے کام ، گھریلو ملازمین اور موسمی مزدورہیں سوشل سیکیورٹی کا تحفظ فراہم کیا جائے،

    زرعی شعبے کے مزدوروں اور چھوٹے کسانوں پر لیبر قوانین ، کم سے کم اجرت کے قانون ، سوشل سیکیورٹی اور زیادہ سے زیادہ کام کے اوقات کے قوانین کا اطلاق کیا جائے،

    اس وقت سندھ واحد صوبہ ہے جس میں خواتین کھیت مزدوروں کو رجسٹر کرنے اور اان کو قانونی تحفظ اور حقوق فراہم کرنے کے لئے قانون پاس کیا گیا ہے، ان قوانین کو تمام ملک میں لاگو کیا جائے،

    زرعی اجناس کی قیمتوں اور ان پر سبسڈی کے لئے ایک نیا فریم ورک تشکیل دیا جائے جس سے قومی پیمانے پر غذائی تحفظ کے حق کی پاسداری، مستحکم نرخوں اور شہری اور دیہی عوام کی یکساں آمدنی کو یقینی بنایا جائے،

    غریب طبقات کے لئے رہائش کی فراہمی کے حق اور ان کو جبری طور پر گھر سے بے دخل کرنے کے خلاف قانون سازی کی جائے،

    کچی آبادیوں اور انتہائی پسماندہ علاقوں کو ریگولرائز کرنے اور ان کو بنیادی شہری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے قانونی فریم ورک کی تیاری کی جائے،

    یاد رہے کہ اس پہلے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نےعوام کے ووٹ اور پیٹ پر ڈاکا مارا، کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آ گیا، ہمارا عوامی مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

    لانگ مارچ کی روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قائد عوام اور شہید بینظیر کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے کیلئے نکلے ہیں، ہرپاکستانی کےحقوق کا تحفظ کریں گے۔ عمران خان نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا مگر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان حکومت کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ چکی۔

    یہ پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔ موجودہ حکومت اٹھارویں ترمیم کوختم کررہی ہے، این ایف سی ایوارڈ نہیں دے رہی۔ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، سندھ حکومت کم وسائل کیساتھ زیادہ محنت کر کے صوبے کی خدمت کر رہی ہے، عمران کو بھگائیں گے تو تمام صوبوں کو ان کا حق ملے گا، اب وقت آ گیا کہ ہم وفاقی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لیکر آئیں۔ عمران خان نےانسانی حقوق پرحملہ کرچکے،اب ہم برداشت نہیں کرسکتے، ہم یہاں سے نکلیں گے تو بنی گالا سے چیخیں آئیں گی، اسلام آباد پہنچ کر اس حکومت پر حملہ کریں گے۔

  • زرداری مافیا سے نجات ملے گی تو سندھ کرے گا ترقی اورہوگی خوشحالی:اسد عمر

    زرداری مافیا سے نجات ملے گی تو سندھ کرے گا ترقی اورہوگی خوشحالی:اسد عمر

    کراچی : زرداری مافیا سے نجات ملے گی تو سندھ کرے گا ترقی اورہوگی خوشحالی:اطلاعات کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جب تک زرداری مافیا سے نجات نہیں ملتی سندھ کو اس کا حق نہیں مل سکتا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے لکھا ہے کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، زراعت کے لیے زرخیز زمین بھی ہے۔

    جاری کردہ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سندھ کے پاس دریا، ساحل سمندر، بندرگاہ، پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی، مالیاتی اور تجارتی شہر کراچی سب ہونے کے باوجود بھی عوام پریشان حال ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ جب تک زرداری مافیا سے نجات نہیں ملتی، سندھ کو اس کا حق نہیں ملے گا۔

    دوسری طرف کل سے پی ٹی آئی نے گھوٹکی سے پی پی پی حکومت کے خلاف سندھ حقوق مارچ کا آغاز کردیا ہے کارکنوں کا قافلہ انصاف ہاؤس سکھر سے گھوٹکی کے لیے روانہ ہوا جس کی قیادت پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی اور جنرل سیکریٹری مبین جتوئی نے سکھر میں کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے بعد کی۔

    مارچ سکھر پہنچنے کے بعد آج شکارپور، کشمور اور جیکب آباد کی طرف روانہ ہوچکا ہے۔ مارچ کے شرکاء کا شکارپور، کشمور اور جیکب آباد میں مقامی رہنما استقبال کرنے والے ہیں‌۔

     

     

    کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ’’کرپشن‘‘ کا احتساب کیا جائے۔“میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے حقوق کا حساب دیں،” انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگ 15 سال سے “تکلیف” کا شکار ہیں۔

    قریشی نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو پیغام دیں گے کہ سندھی تیار ہیں اور وہ جلد دورہ کریں کیونکہ لوگ ان کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔

    اپنے استقبال کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر نے لکھا: “پی ٹی آئی کے قافلے کا تاریخی استقبال اور سندھ حق مارچ کا شاندار آغاز کرپٹ حکمرانوں سے نجات کی تحریک کے لیے سندھ کے عوام کی حمایت کا واضح پیغام ہے۔

     

    اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے صوبے کے باسیوں سے پی پی پی کی حکومت سے نجات کے لیے پی ٹی آئی کے مارچ میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔

    انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ “سندھ کے لوگوں کو زرداری مافیا سے نجات کے لیے پی ٹی آئی کے سندھ حق مارچ کے لیے نکلنا چاہیے،” انہوں نے ایک ٹوئٹ میں ان پر زور دیا کہ وہ وفاق کے ساتھ کھڑے ہوں اور علاقائی سطح پر جانے والی جماعتوں کو مسترد کریں۔

  • اسلام آباد پہنچ کرحکومت پرحملہ کردیں گے:بلاول بھٹو

    اسلام آباد پہنچ کرحکومت پرحملہ کردیں گے:بلاول بھٹو

    کراچی :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نےعوام کے ووٹ اور پیٹ پر ڈاکا مارا، کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آ گیا، ہمارا عوامی مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ اطلاعات کے مطابق باغ جناح کراچی میں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے آغاز پر خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا عوامی مارچ حکومت کےخلاف اعلان جنگ ہے، ہمارا یہ سفر قائد اعظم کے شہر کراچی سے شروع ہو رہا ہے، کہا اسلام آباد پہنچ کرحکومت پرحملہ کریں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک نالائق نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے حق پر ڈاکا مارا ہے، عمران خان نے معیشت کا بیڑا غرق اور جمہوریت کاجنازہ نکال دیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام کی محنت کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت چلتی ہے لیکن سلیکٹڈ نے عوام کے ووٹ،جیب اور پیٹ پر ڈاکا مارا ، اب وقت آگیا ہے کہ کٹھ پتلی کو جانا ہے، ہم 1973کے آئین کا تحفظ کریں گے، ہم ہر پاکستانی کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل، جیالے انتہائی پُرجوش نظر آ رہے ہیں، کراچی شہر میں ہر طرف پیپلز پارٹی کے جھنڈے اور قد آور پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں سے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے رہائش گاہ سے روانگی سے قبل بلاول کو امام ضامن باندھا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی بلاول کے ہمراہ ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا آخری پڑائو راولپنڈی میں ہو گا، تیاریوں کے حوالے سے راولپنڈی میں بھی پیپلزپارٹی آج جلسہ منعقد کرے گی۔

  • روسی افواج نے دارالحکومت کیف کوجانے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی

    روسی افواج نے دارالحکومت کیف کوجانے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی

    کیف: روسی افواج نے دارالحکومت کیف کوجانے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی ،اطلاعات کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کے دفتر نے کہا ہے کہ روس یافواج نے ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں ایک گیس پائ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جبکہ دارالحکومت کیئف کے ایک ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

    یوکرین کی سرکاری مواصلاتی سروس نے کہا ہے کہ دارالحکومت سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر تیل کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے زہریلا دھواں اٹھ رہا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ یوکرین کی فوج کی جانب سے سخت مزاحمت ملنے پر روس کی حملہ آور فوج کو مایوسی کا سامنا ہے جبکہ پیش قدمی سست ہونے کے باعث فوج دارالحکومت کیئف میں داخل نہیں ہو سکی۔

    دوسری جانب یوکرینی شہری قریبی ممالک میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ جعمرات سے حملے کے بعد تین بچوں سمیت 198 شہری ہلاک ہوئےہیں۔

    اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ اور مغربی اتحادی ممالک یوکرین کی فوج کو ہتھیار بھجوا رہے ہیں جبکہ امریکہ کا آئندہ دنوں میں مزید اسلحے کی ترسیل کا ارادہ ہے تاکہ روس کے زمینی اور فضائی حملوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ پینٹاگون کے مطابق روس کی حملہ آور فوج کا 50 فیصد اس وقت یوکرین میں موجود ہے تاہم غیر متوقع طور پر مزاحمت کا سامنا کرنے کے باعث پیش رفت آہستہ ہے۔

    عہدیدار نے کہا کہ بالخصوص یوکرین کے شمالی حصوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی خاطر خواہ پیش قدمی نہ ہونے پر روسی فوج کی مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق روسی افواج دارالحکومت کیئف سے تقریباً 30 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔

  • روس کےیوکرین پر حملے تیز:سلامتی کونسل میں ووٹنگ:حالات عالمی جنگ کی طرف گامزن

    روس کےیوکرین پر حملے تیز:سلامتی کونسل میں ووٹنگ:حالات عالمی جنگ کی طرف گامزن

    کیف:روس کےیوکرین پر حملے تیز:سلامتی کونسل میں ووٹنگ:حالات عالمی جنگ کی طرف گامزن ،اطلاعات کے مطابق روس نے یوکرین پر حملے تیز کر دیئے، دارالحکومت کیف میں بھی گھمسان کی لڑائی جاری ہے، اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس بلانے کےلیے سلامتی کونسل میں امریکی قراردار پر ووٹنگ آج ہوگی۔

    یوکرین کےخلاف روس پوری قوت میدان میں لے آیا، یوکرینی اہداف پر حملوں میں تیزی کے بعد دارالحکومت کیف زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ روس نے دارلحکومت کیف کی ایک ائیر فیلڈ پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے، روسی وزیرخارجہ کےمطابق کیف کے مغربی حصے کو بھی یوکرینی فوج سے کاٹ دیا گیا ہے۔

    یوکرین اور روس کی جانب سے ایک دوسرے کونقصان پہنچانے کے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں، یوکرین حکام نے روسی پیش قدمی روکنے اور ہزاروں روسی فوجیوں کی ہلاکت اورزخمی ہونےکا دعویٰ کیا ہے، یوکرین میں تباہی کی فوٹجز بھی سامنے آئی ہیں، ایک خاتون جلتے گھر کے سامنے بیٹی کے ساتھ کھڑی طنز کررہی ہے کہ پوٹن کا شکریہ جس نے ہمارا گھر تباہ کردیا۔

    ادھر امریکا اورالبانیہ کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ایک اور ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا ہے، میٹنگ میں جنرل اسمبلی کاخصوصی اجلاس بلانے پر ووٹنگ ہو گی، اجلاس بلانے کے خلاف مستقل 5 ارکان میں سے کسی کو ویٹو کا اختیار نہیں ہو گا۔

    ادھر معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات روس کے خلاف جانے لگے ہیں اور یوکرین کے باسیوں نے روسی پیش قدمی روک دی ہے ، یوکرین کے شمالی حصوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی خاطر خواہ پیش قدمی نہ ہونے پر روسی فوج کی مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق روسی افواج دارالحکومت کیئف سے تقریباً 30 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔

  • سلطانزیا قلندرز:پی ایس ایل سیون کا چیمپئن کون ہوگا:     پتے لگ جان گے

    سلطانزیا قلندرز:پی ایس ایل سیون کا چیمپئن کون ہوگا: پتے لگ جان گے

    لاہور: سلطانز یا قلندرز: پی ایس ایل سیون کا چیمپئن کون ہوگا:پتے لگ جان گے ،اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا چیمپئن کون ہو گا، فیصلے کا دن آ گیا۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ٹائٹل مقابلے میں آج مدمقابل ہوں گی، کپتان محمد رضوان اور شاہین آفریدی نے جیت پر نظریں جما لیں۔

    زندہ دلان کے شہر میں کرکٹ کی زندہ دلی کا آج فیصلہ کن دن ہے، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہو رہے ہیں، ٹائٹل کی جنگ قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان میں شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گی۔ فاتح ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملیں گے، رنر اپ کو تین کروڑ بیس لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی.

    گذشتہ روز آرام کے دن بھی ٹیمیں فُل ایکشن میں رہیں، نیٹ پریکٹس، بیٹنگ، بولنگ کے سیشن کئے گئے۔ چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے میں زورکا جوڑ ہو گا، رش بھی کھڑکی توڑ ہو گا۔

    چھکے چوکے اور وکٹیں دیکھنے کے لیے پرستار، انتظار میں بے قرار ہیں۔ لاہور قلندرز کو میزبان ہونے کا مان ہے تو ملتان سلطانز بھی گذشتہ سال کی چمپئن ہے۔ رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں تین بار آمنے سامنے آئیں، لاہور کی ٹیم ایک بار فاتح رہی، آخری پانچ میچز میں سے چار بار ملتان سلطانز ہی جیتے۔ آج فتح پانے کے لیے کپتان رضوان اور شاہین خان پرعزم ہیں تو پرستار بھی پرجوش ہیں ۔

    یاد رہے کہ آج فائنل میں جیتنے والے کو ملنے والے انعام پر بھی بحث چل پڑی ہے اور کہا جارہاہے کہ جو پی ایس ایل کے پچھلے 6 ایڈیشنز تک لیگ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جاتی رہی ہے۔

    تاہم اس بار انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس بار جیتنے والی ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملیں گے جب کہ رنرز اپ ٹیم کو 3کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

  • پاکستان زندہ باد:ملک وقوم کی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں:وزیراعظم کا پاک فوج کے شاہینوں کوخراج تحسین

    پاکستان زندہ باد:ملک وقوم کی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں:وزیراعظم کا پاک فوج کے شاہینوں کوخراج تحسین

    اسلام آباد: ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں:اللہ میرے شاہینوں کو سلامت رکھیں:پاکستان زندہ باد،اطلاعات کے مطابق آج 27 فروری کے دن قوم جہاں پاک فوج کے شاہینوں کی طرف سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے اور ذلت آمیزشکست دینے کے اس عظیم دن کی تیسری سالگرہ منارہی ہے، وہاں آج پاکستان کی قیادت نے ایک بار پھرقوم کو حوصلہ دیتے ہوئے بڑا اہم پیغام دیا ہے ،

    اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں، 27 فروری 2019 کو بھارت کو ثابت کرکے دکھایا۔ مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے۔اس سے قبل ایک تقریب میں وزیراعظم نے پاکستانی قوم اور پاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ میرے شاہینوں کو اللہ سلامت رکھیں اللہ نے ان کے ہاتھوں فتح لکھ رکھی ہے ، انہوں نے جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے پاک فضائیہ کے شاہنیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے 27 فروری 2019 کو بھارتی ونگ کمانڈرکو زندہ گرفتار کرکے طیاروں کو تباہ کرکے بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوا دیئے تھے

     

    وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں، مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے، ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو ثابت کرکے دکھایا جب اس نے حملے کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی۔

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج نے ناکام بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آج کے دن کی مناسبت سے شئیر کیے گئے اپنے پیغام میں کہاکہ آج 27 فروری کو ہم آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کی تیسری سالگرہ منا رہے ہیں۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ وارانہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ پاک فضائیہ نے دو بھارتی جنگی جہاز مار گرائے۔ پاک بحریہ نے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر زوردار جواب دیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جارحیت کے جواب میں صرف ہتھیار اور تعداد نہیں بلکہ قوم کا عزم اورمسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں کامیاب رہتی ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام کے اختتام میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

  • ‎وفاقی وزیرمراد سعید نےپروپیگنڈہ اوربہتان تراشی پرریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

    ‎وفاقی وزیرمراد سعید نےپروپیگنڈہ اوربہتان تراشی پرریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

    اسلام آباد:‎وفاقی وزیر مراد سعید نےپروپیگنڈہ اوربہتان تراشی پرریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے خلاف جاری پروپیگنڈہ اور بہتان تراشی پر قانونی نوٹس بھیج دیا

    ‎ریحام خان کے خلاف اس نوٹس مین وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے طلباء تنظیم کا بانی صدر رہے اس نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ مراد سعید نے پورے پاکستان میں انصاف یوتھ ونگ کو منظم کیا

    ‎ریحام کے خلاف نوٹس میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ مراد سعید نے ججز بحالی تحریک، ڈرون حملوں کے خلاف مہم، دہشت گردی کے خلاف اور دیگر تحریکوں اور عوامی ایشوز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

    ‎مراد سعید کو 2013 کے انتخابات میں اپنی سیاسی جدوجہد کی وجہ سے پارٹی ٹکٹ ملا اور ریکارڈ ووٹ کے ساتھ رکن اسمبلی بنا،مراد سعید نے پارلیمانی اور سیاسی میدان میں متحرک کردار ادا کیا اور ملک کی سیاست میں نام بنایا

    ‎اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح 2018 کے انتخابات میں اپنی جماعت کے ٹکٹ پر دوبارہ عوام کا اعتماد ملا اور بڑی کامیابی حاصل کی

    ‎ستمبر 2018میں سٹیٹ منسٹر بنے اور حکومت کے وژن کے مطابق پہلے سو دن میں وزارت کے اہداف حاصل کر کے وفاقی وزیر بنے .مراد سعید نے سابقہ فاٹا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کامیاب انتخابی مہم میں اپنی جماعت کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے پارٹی کا پیغام بہترین انداز میں پہنچایا

    ‎حال ہی میں وزارتوں کو دئیے گئے اہداف کی تقریب منعقد ہوئ جس میں مراد سعید کی وزارت کو پہلا نمبر ملا ۸۸ دئیے گئے اہداف کو سو فیصد حاصل کر کے establishment division کے طے شدہ criteria کے مطابق وزارت مواصلات پہلے نمبر پر آیا

    اس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دنوں آپکے مسودہ کا حوالہ دے کر وزارت مواصلات کی کاکردگی کو متنازعہ بنایا گیا جس سے درخواست کنندہ کی ہتک کے علاوہ وزارت سے منسلک اہلکاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی،مراد سعید کی تمام کامیابیوں کو متنازعہ بنانے کے لئے آپکی تحریر کا حوالہ دے کر بہتان تراشی اور غلیظ پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے

    ‎آپکے نام سے پہلے ایک مسودہ لیک ہو جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی اور بعد میں شائع کردہ مسودہ کا حوالہ دیکر مراد سعید پر تہمت لگائ گئی ،آپ 14 دن کے اندر اپنی تحریر کی وضاحت کر کے معافی مانگے ورنہ قانونی کاروائ کے لئے تیار ہو جائے

    ‎نوٹس کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگراموں تقریروں اور سوشل میڈیا پوسٹس بھی اٹیچ کئے گئے ہیں اسکی وضاحت بھی مانگی گئی ہے ، اس نوٹس میں‌ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تمام بہتانوں میں آپکی تحریر کا نہ صرف حوالہ ہے بلکہ آپ اسکو ریٹویٹ بھی کرتی رہی ہے، اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 14 دن میں وضاحت اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں عدالت سے سخت سزا اور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کی جائے گی

  • پاک افواج نے27 فروری کوبھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک افواج نے27 فروری کوبھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

    لاہور:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج تین سال مکمل ہو گئے، 27 فروری کو بھارت کی ناکام جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے 27 فروری کو "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ” کے دوران بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے۔ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔ مادروطن کی حفاظت کے لیے آج کا دن پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسلحہ اور تعداد میں زیادہ ہونا نہیں صرف قومی عزم اور پیشہ وارانہ تیاری سےہی کامیابی ملتی ہے ۔

     

     

    یاد رہے کہ تین سال قبل 27 فروری کو پاکستان کے جری ہوابازوں نے بھارت کے نام نہاد سورماوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا کر تاریخ رقم کی تھی۔ دو بھارتی جنگی جہاز زمین بوس ہوئے جبکہ بھارتی ہوا باز ابھینندن گرفتار کر لیا گیا تھا، اس معرکے سے منسوب پاک فضائیہ کی جنگی گیلری آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ابھینندن کے زیراستعمال یونیفارم اور جنگی ہوابازی میں استعمال ہونے والا سامان دشمن کی پسپائی کی داستان سنا رہا ہے۔

    گیلری کی ایک دیوار پر ابھینندن کے طیارے کو مارگرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خان، بھارت کے دوسرے جہاز کو مارگرانے والے سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی جبکہ بھارت کے خلاف اہم مشن میں شامل گروپ کیپٹن فہیم خان کی تصاویر آویزاں ہیں۔

    ستائس فروری کو پاک فضائیہ کی جرات کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، پاکستان اور بھارت کے مابین جنگوں کے دوران پاکستان ائیرفورس کی جانب سے دشمن ملک کے ہوابازوں کوناکوں چنے چبوانے اورانھیں کاری ضرب لگانے کی داستانیں بکھری پڑی ہیں۔