Baaghi TV

Author: +9251

  • پریانکا چوپڑا کو دیکھ کر دل ٹوٹ گیا معمر رانا

    پریانکا چوپڑا کو دیکھ کر دل ٹوٹ گیا معمر رانا

    لالی وڈ اداکار معمر رانا نے ہمیشہ یہ دعوی کیا ہے کہ ان کی بالی وڈ‌ کے ہیروز کے ساتھ بہت دوستی ہے، ان کا یہ بھی دعوی ہے کہ سلمان خان کا پاکستان میں مجھ سے بہتر کوئی دوست نہیں ہے، معمر رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اور سلمان خان ایک بار ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور باتوں میں مصروف تھے ، اسی دوران ہمارے پاس پریانکا چوپڑا آکر بیٹھ گئی میں اور سلمان خان باتوں میں مصروف تھے تو پریانکا اٹھ کر چلی گئی ، جب وہ اٹھ کر چلی گئی تو میں نے پوچھا کہ سلمان یہ کون تھی جو آئی تھی ، تو سلمان خان نے کہا کہ تم نے پہچانا نہیں یہ پریانکا چوپڑا تھی ،

    میں نے کہا کہ نہیں میں نے نہیں‌پہچانا .” اسکو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا اور میرا جو اس پر کرش تھا وہ ختم ہو گیا” کیونکہ وہ دیکھنے میں بالکل بھی اچھی نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ بالی وڈ کی اداکارائوں سے بہتر تو ہماری اداکارائیں ہیں جو حقیقت میں‌ بھی خوبصورت ہیں . انہوں نے کہا کہ ریما ، میرا ، ریشم یہ بہت خوبصورت اداکارائیں ہیں ان کی بیوٹی جینوئن ہے.

    سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

  • دوسرا شوہر بیرون ملک ایک سڑک پر ملا عائشہ جہانزیب

    دوسرا شوہر بیرون ملک ایک سڑک پر ملا عائشہ جہانزیب

    معروف ہوسٹ عائشہ جہانزیب نے حال ہی میں جو انٹرویو دیا ہے اس میں کافی کھل کر اپنی زندگی کے چھپے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے. انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے مرتے وقت شادی کرنے کا کہا، بولیں میرے شوہر نے مجھے چھوڑ دیا تھا میں نے شادی نہیں کی لیکن تم کر لو، زندگی بہت لمبی ہے اور زمہ داریاں ہیں ان کو بانٹنے والا کوئی ہونا چاہیے. میں نے اپنی امی کی اس خواہش کو پورا کرنے کےلئے دوسری شادی کی اور میری شادی میرے ہی ایک غیر شادی شدہ فرینڈ سے ہوئی۔ میرے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد میں اپنے بچوں کو باہر کے ملک لے گئی ،

    تاکہ یہ اس صدمے سے باہر نکل سکیں، وہاں میرا دوسرا شوہر مجھے سڑک پر ملا وییں ہماری دوستی ہوگئی، پھر ہم نے شادی کر لی۔ ”میرا دوسرا شوہر بہت اچھا انسان ہے اس نے بہت اچھے سے تمام معاملات کو ہینڈل کیا ہے۔” میرے دوسرے شوہر نے ہمیشہ سمجھداری سے کام لیا اور مجھے کبھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ میں نے دوسری شادی کرکے غلطی کی ہے، پہلے شوہر کے بچے بھی میرے دوسرے شوہر ایسے سنبھالے ہیں ان کو والد کا پیار ایسے دیا ہے کہ میرے پاس الفاظ ہی نہیں کہ کیا تعریف کروں.

    سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

     

     

  • مجھے چوڑیاں کا 85 ہزار معاوضہ ملا معمر رانا

    مجھے چوڑیاں کا 85 ہزار معاوضہ ملا معمر رانا

    لالی وڈ اداکار معمر رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری فلم چوڑیاں جو کہ ساٹھ لاکھ میں‌تیار ہوئی تھی، لیکن اس نے 48 کروڑ کا بزنس کیا ، مجھے اس فلم کا 85 ہزار ملا تھا ، اور میری خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ پتہ نہیں کیا خزانہ میرے ہاتھ لگ گیا ہے. مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میں کیا کروں اتنے زیادہ پیسوں کا، انہوں نے کہاکہ آج کی فلمیں ڈرامہ لگتی ہیں ، ہمیں اس پر توجہ دینی چاہیے ، اگر ہم اس پر توجہ نہیں دیں گے اور جلدی یہ نہیں‌ہو گا تو پھر تو بہت جلد میں بھی یوٹیوب چینل پر ہی بیٹھا ہوا نظر آئوں گا، معمر رانا نے کہا کہ کچھ فلمیں اچھی بھی بنی ہیں جس میں بول قابل زکر ہے.

    لوگوں نے اس فلم کو بہت زیادہ پسند کیا . معمر رانا نے کہا کہ سنی دیول کی فلم غدر ہٹ ہوئی ہے لیکن پاکستان مخالف ایجنڈا ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے، اور ”سنی دیول بھارتی فلموں میں ڈائیلاگ بولتا رہتا ہے کبھی پاکستان آ کر ایسے ڈائیلاگ بول کر دکھائے نا”. بالی وڈ کے حالات تو خود بہت خراب ہیں بس وہ فلمیں چلانے کےلئے پریشان نظر آتے ہیں ایسے میں‌پٹھان اور غدر ہٹ ہوجاتی ہے تو وہ اچھلنا شروع کر دیتے ہیں .

    سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

  • مجھے کسی کی تنقید سے فرق نہیں  پڑتا وینا ملک

    مجھے کسی کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا وینا ملک

    باصلاحیت اداکارہ وینا ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ مجھے اگر کوئی فلم آفر ہوئی اور اسکا سکرپٹ اچھا ہوا تو میں یقینا ضرور کروں گی ، بڑی سکرین تو ہر آرٹسٹ کا جنون ہوتا ہے اور ہم نے تو صحیح معنوں میں شہرت حاصل کی ہی بڑی سکرین سے تھی. انہوں نے کہا کہ کافی سال ہو چکے ہیں کہ میں نے دیکھاہی نہیں کہ آج کیسا کام ہو رہا ہے ، یا کون کون کام کررہا ہے. سب فنکار اچھا کام کرتے ہیں ، وینا ملک نے کہا کہ میں نے 8 سال تک کام صرف اسلئے نہیں کیا کیونکہ مجھے اپنے بچوں پر توجہ دینی تھی میں سنگل پیرنٹ کے طور پر اپنے بچے پال رہی ہوں اور ان کو ایک اچھا انسان بنانے پر توجہ دے رہی ہوں،

    وینا ملک نے کہا کہ” مجھے تنقید سے بالکل بھی فرق نہیں پڑتا، لوگوں کا کام ہے تنقید کرنا” ، میں پبلک فیگر ہوں اگر میری کسی بات یا کام پر کوئی تنقید کرتا ہے تو مجھے فرق نہیں پڑتا. انہوں نے کہا کہ میں ایک کامیڈی شو کررہی ہوں بہت مزا آرہا ہے، میں نے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں جب بھی ٹی وی یا بڑی سکرین پر آتی ہوں میرے مداح مجھے پسند کرتے ہیں.

    سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

  • فریحہ پرویز جلد ہی یوٹیوب پر پروگرام شروع کریں گی

    فریحہ پرویز جلد ہی یوٹیوب پر پروگرام شروع کریں گی

    معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بہت جلد اپنے یوٹیوب چینل پر ایک پروگرام کرنے جا رہی ہوں جو کہ موسیقی پر مبنی ہو گا. انہوں نے کہا کہ میں نے موسیقی سے بریک نہیں لیا تھا لیکن کورونا کے بعد حالات کافی تبدیل ہو گئے تھے جس کی وجہ سے کام کم ہو گیا تھا، اسی دوران میں نے اپنا بزنش شروع کیا اور بزنس میں بہت سارے چیلنجز رہے. انہوں نے کہا کہ میں نے کوک سٹوڈیو میں بھی گانا گایا بہت اچھا تجربہ رہا ہے، اب حالات بدل چکے ہیں پہلے کیسٹس ریلیز ہوتی تھیں ، سپانسرز ڈھونڈنے پڑتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے.

    ”اب تو آپ اپنے یوٹیوب چینل پر آرام سے اپنی چیز اپلوڈ کر سکتےہیں اور کما سکتے ہیں. ”انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اداکاری سے توبہ بہت جلدی کر لی تھی میرا جنون موسیقی تھا. مجھے گھر کے کاموں میں بہت زیادہ دلچپسی ہے میں گھر کا ہر کام کر لیتی ہوں، کھانا بھی بنا لیتی ہوں. فریحہ پرویز نے کہا کہ میں بہت جلد اپنا ایک گانا ریلیز کرنے جا رہی ہوں. امید ہے کہ شائقین کو پسند آئیگا. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں موسیقی کی دنیا میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے.

    سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

  • فوجی بغاوت کے بعد نیجر کی رُکنیت معطل

    فوجی بغاوت کے بعد نیجر کی رُکنیت معطل

    افریقی یونین نے نیجر میں سویلین حکمرانی کی بحالی تک اس کی رُکنیت معطل کردی ہے جبکہ نیجر کی فوجی جنتا نے گذشتہ ماہ صدر محمدبازوم کی حکومت ختم کردی تھی اور اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔نیجر کی افریقی یونین میں شرکت معطل کرنے کے معاملے پر رکن ممالک کے درمیان شدید اختلاف پیدا ہوئے ہیں۔ عالمی ادارے کی خبر کے مطابق تتنظیم کی امن اور سلامتی کونسل نے منگل کے روز افریقی یونین کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ نیجر میں فوج کی تعیناتی کے اقتصادی ، سماجی اور سلامتی سے متعلق مضمرات کا جائزہ لے اور اس کی رپورٹ واپس کونسل کو پیش کرے۔

    جبکہ نیجر کے اعلیٰ فوجی افسروں نے 26 جولائی کو صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا جس کے ردعمل میں مغربی افریقا کے علاقائی بلاک ایکوواس نے ان کی حکومت کی بحالی کے لیے فوجی قوت کے استعمال کی دھمکی دی تھی اور مغربی افریقا کی ریاستوں کی اقتصادی کمیونٹی (ایکوواس) نے نیجر میں جمہوریت کی بحالی کے لیے آخری چارہ کار کے طور پر’’متبادل فورس کو فعال کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

    علاوہ ازیں اس نے کہا ہے کہ وہ کارروائی کے لیے تیار ہے البتہ وہ مسئلہ کے سفارتی حل کی امید میں کوششیں بھی جاری رکھے گی، افریقی یونین نے گذشتہ ہفتے رکن ممالک کے درمیان نیجر میں فوجی مداخلت کے معاملے پرمختلف نکتہ ہائے نظر کو سلجھانے کے لیے ایک اجلاس بھی منعقد کیا تھا۔ نیجر میں فوجی بغاوت سے بین الاقوامی سطح پر ساحل کی صورت حال کے بارے میں تشویش پیدا ہوئی ہے جہاں داعش اور القاعدہ سے وابستہ شورش پسندی میں اضافہ ہورہا ہے۔

    خیال رہے کہ نیجر مغربی افریقا کا چوتھا ملک ہے جہاں 2020ء کے بعد فوجی بغاوت برپا ہوئی ہے۔اس سے پہلے بورکینافاسو ، گنی اور مالی میں فوجی بغاوتیں برپا ہوچکی ہیں اور ان ممالک میں مسلح افواج نے منتخب حکومتوں کو چلتا کیا ہے جبکہ بورکینا فاسو اور مالی کی فوجی جنتاؤں نے خبردار کیا ہے کہ ان کے پڑوس میں واقع ملک میں کسی بھی فوجی مداخلت کو وہ اپنے ملکوں کے خلاف ’’اعلان جنگ‘‘ قراردیں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    تاہم یادرہے کہ فرانس سے 1960ء میں آزادی کے بعد نیجر کی تاریخ میں یہ پانچویں فوجی بغاوت ہے۔محمد بازوم سنہ 2021ء میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں منتخب ہوئے تھے اور ملک میں پہلی مرتبہ پُرامن طریقے سے انتقالِ اقتدار کا تاریخی عمل مکمل ہوا تھا۔فوج نے انھیں اقتدار سے ہٹانے کے بعد سے صدر کی سرکاری رہائش گاہ پران کے خاندان کے ساتھ زیرحراست رکھا ہوا ہے۔فوج کی تحویل میں ان کی صحت کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

  • برکس سربراہ اجلاس کا آغاز؛ زرعی تجارت ایجنڈے میں شامل

    برکس سربراہ اجلاس کا آغاز؛ زرعی تجارت ایجنڈے میں شامل

    جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں برکس سربراہ اجلاس 2023 کا آغاز کردیا گیا جبکہ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا کے نمائندوں نے بلاک کے اندر زرعی تجارت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی اوراقتصادی تعاون جیسے اہم امور پر روشنی ڈالی۔ عرب میڈیا کے مطابق نمائندوں نے اجتماعی زرعی تجارت کو فروغ دینے کے لیے رکن ممالک کے مابین عدم مساوات کو دور کرنے کی ضرورت پر زوردیا.

    جبکہ خیال رہے کہ جنوبی افریقا ایگرو بزنس ورکنگ گروپ کی چیئرپرسن وانڈیل سیہلوبو نے کہا:’’ایک گروپ (برکس) کی حیثیت سے، ہم صرف 300 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات درآمد کرتے ہیں لیکن اس میں سے زیادہ تر تجارت بلاک سے باہر ہوتی ہے۔بھارت اور چین اس کا قریباً 85 فی صد درآمد کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ان میں سے کچھ مصنوعات برازیل اور جنوبی افریقا سے درآمد کرسکتے ہیں اور بلاک کے اندر تجارت میں اضافہ کرسکتے ہیں‘‘۔

    علاوہ ازیں برکس ممالک کھپت اور پیداوار دونوں میں زراعت کا پاور ہاؤس ہیں، جو سالانہ اربوں ڈالر کی تجارت کرتے ہیں۔ تاہم، اس تجارت کا ایک بڑا حصہ برکس سے باہر کے ممالک – یورپ اور امریکا – کے ساتھ ہوتا ہے جس کی وجہ بلاک کے اندر تجارتی رکاوٹیں اور وسیع پیمانے پر زرعی تجارت کو آسان بنانے کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی کمی ہے۔ تاہم بھارت کی برکس بزنس کونسل کے رکن جئے شیروف نے کہا کہ ہمیں (برکس) زرعی پالیسیوں سے نمٹنے میں زیادہ مؤثرکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ بلاک کے اندرتجارتی رکاوٹیں زرعی پیداوار کو بہت زیادہ متاثر کرنے جا رہی ہیں اور رکن ممالک کے درمیان تحفظ پسندانہ رویہ زرعی خوش حالی کو متاثر کر سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    علاوہ ازیں فورم میں روس کے نمائندے سرگئی کیٹرین کے مطابق برکس میں زراعت سب سے اہم شعبہ ہے۔ گروپ کے ممالک 315 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات خریدتے ہیں اور اس تجارت کا صرف 20 فی صد برکس ارکان کے ساتھ ہوتا ہے، فورم میں نمائندوں نے بنیادی ڈھانچے کے مسائل سے نمٹنے اور بلاک کے اندر سپلائی چین کی رکاوٹوں کو حل کرنے کے مقصد سے ایک ایئرلفٹ حکمتِ عملی کا بھی انکشاف کیا تاکہ برکس ممالک کے اندر آسانی سے رسائی کا راستہ پیدا کیا جاسکے۔

    تاہم برکس بزنس کونسل برازیل شاخ کے چیئرمین جوز سیراڈور نے کہا کہ ہم نے ایک ایئرلفٹ حکمتِ عملی تجویز کی ہے جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ ہوگا کہ ہمارے پاس برکس ممالک کے درمیان فضائی رابطہ ہو، کارگو، مسافروں اور کاروباری افراد کا بہاؤ قائم ہو جو تجارت کرنے اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ برکس کے افتتاحی سیشن میں بلاک کے اندر زرعی تجارت کو بڑھانا اہم موضوعات میں سے ایک تھا۔

    تاہم فورم میں ہونے والی بات چیت میں دوستانہ حکومتی پالیسیوں کے نفاذ، کھلی منڈیوں کو فروغ دینے اور عالمی تجارتی تنظیم کی جانب سے وضع کردہ کثیرالجہت معاہدوں کے نظام کو اپنانے کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کوترقی دینے کے بلاک کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی، برکس بزنس کونسل کے جنوبی افریقا شاخ کے چیئرمین بسی مابوزا نے کہا کہ ہم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ ہماری معیشتوں کی نوعیت ایسی ہے کہ وہ ایس ایم ایز کے ذریعے چلائے جاتے ہیں، اور درحقیقت ایس ایم ایز روزگار پیدا کرنے کے مرکز میں ہیں، برکس سربراہ اجلاس تین دن تک جاری رہے گا اور 24 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ توقع ہے کہ برکس ممالک کے رہ نما اور دیگر مدعو مندوبین اگلے دو دنوں کے دوران میں بلاک کی توسیع اور تجارتی تعلقات سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

  • ہمارے سیاستدانوں نے کبھی کچھ سیکھنے کی کوشش نہیں کی۔ معروف صحافی

    ہمارے سیاستدانوں نے کبھی کچھ سیکھنے کی کوشش نہیں کی۔ معروف صحافی

    صحافی ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ عطا تارڑ میرے لیے بہت محترم ہیں وہ صحیح بول رہے ہیں ہونگے جوکچھ ان کے کیساتھ ہوا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہیں نہیں کہا بلکہ ایک ڈیوٹی جج گئے انہوں نے کہا کہ واش روم جو اڑھائی تین فٹ کا ہے اس کے بالکل اوپر 6 فٹ پر کیمرہ لگا ہوا ہے، اگر وہ واش روم استعمال بھی کریں تو ان کی پرائیویسی متاثر ہوتی ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے کہیں یہ نہیں کہا کہ میں جوں ہی گیا تو چیئرمین پی ٹی آئی میرے پائوں پڑ گئےاور کہنا شروع کر دیا کہ مجھے مٹن اور انواع واقسام کے کھانے دو ، میری سپیشل ٹائلیں لگائو، مجھے ڈرائنگ یا فرسٹ کلاس لائونج میں لے جائو، یا میں بہت بڑا کارنامہ کر کے آیا ہوں مجھے اس کا صلہ دو، یا مجھے 3 ہسپتالوں میں لے جائواورمیری تیرہ میڈیکل رپورٹس بنائو۔

    انہوں نے مزید کہا مجھے نواز شریف کی طرح جاتی امرا 8 ہفتوں کیلئے بھیجو، نواز شریف کی طرح لندن بھیجو، انہوں نے شہباز شریف کی طرح جج کے سامنے نہیں کہا کہ میری دو شکائتیں ہیں، یا پھر سعد رفیق طرح نہیں کہا کہ انڈہ کچا تھا، سلائس ٹھنڈا تھا، اور نہ ہی انہوں نے آصف علی زرداری کی طرح مساجر چیئر مانگی ہے جبکہ ہم نے پھر بھی سیکھنا نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کیا وہ بھگتیں،اگر انہیں سزا ہوئی ہے تو عدالتیں سزا کو ختم کریں گی۔

    ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ نے جو کہا کہ ان کیساتھ غلط ہوا، میں ان کیساتھ ہوں بالکل نہیں ہونا چاہیےتھا لیکن مجھے بتائیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کیا کہا تھا؟ میں اے سی اور ٹی وی اتروا دوں گا اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہاں اے سی اور ٹی وی لگے ہوئے تھے، گھر سے طرح طرح کے کھانے آرہے تھے۔ جبکہ سینئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اس ملک میں ہزاروں قیدی ایسے ہیں جن کے بدتر حالات ہیں، انہیں سردرد کی گولی تک نہیں ملتی، میں نہیں کہتا چیئرمین پی ٹی آئی کو سہولیات دیں لیکن اتنا تو کریں کہ جب وہ کسی واش روم میں جائیں تو سامنے کیمرا لگا ہوا نہ ہو۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    نجی ٹی وی کے مطابق سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میں عطا تارڑ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف کے کی طرف سے کہ ان کے فائدہ کیلئے آپ نے نیب قوانین میں ترمیم کی، شکریہ آپ نے اپنے گھر کے سارے پیسے لگا کر موٹرویز بنائیں، شکریہ اس کیلئے بھی کہ آپ نہ ہوتے تو ذوالفقار علی بھٹو ،غلام اسحاق خان، ڈاکٹر عبد القدیر، ثمر مند مبارک اور باقی ہزاروں خاموش مجاہدین ہیں ان کا تو کوئی کام ہی نہیں تھا اصل کام تو آپ نے کیا ہے، آپ نے دھماکے کیے آج ہم ناقابل تسخیر ہو گئے ہیں۔ جبکہ ارشا بھٹی نے مزید کہا کہ اس کیلئے بھی شکریہ ہے کہ آپ نے نیب ختم کیا جلد ہی آپ بزنس کی دودھ اور شہد کی نہریں بہیں گی، آپ نے بہت اچھا سسٹم سیٹ کیا،زرداری ،مولانا صاحب اور آپ سارے ملے، اور اس ملک کو آپ نے بدترین حکومت دے کر ریکارڈ مہنگائی اور ریکارڈ بیروزگاری،ریکارڈ غربت دے کرآج آپ لندن میں بیٹھے ہیں اور یقینا ہمارے لیے سوچ رہے ہوں گے، شکریہ اس کیلئے بھی آپ نے نااہلی ختم کروائی اور آئین کو دھوکہ دیا،سپریم کورٹ کے فیصلوں کو دھوکہ دیا،پارلیمنٹ اور عوام کو دھوکہ دیا۔

  • ہر پاکستانی کا حق ہے کہ اسے درست طریقے سے گنا جائے. خرم دستگیر

    ہر پاکستانی کا حق ہے کہ اسے درست طریقے سے گنا جائے. خرم دستگیر

    خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کا حق ہے کہ اسے درست طریقے سے گنا جائے اور اسمبلیوں میں سیٹیں دی جائیں جبکہ آئین یہ بھی کہتا ہے نئی مردم شماری پر انتخابات ہوں گے، پچھلی مردم شماری میں گجرانوالہ میں ایک قومی اسمبلی کی سیٹ کم ہوئی تھی اور انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات کی حتمی اور آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، نگران حکومتیں صرف الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے ہوتی ہیں۔

    تاہم آئند عام انتخابات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ اگلے سال کے شروع میں الیکشن ہو جائیں گے، ہم کہتے ہیں کہ ملک میں آئین کی پاسداری ہونی چاہیے جبکہ انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سیکیورٹی اور مالی حالات کا سامنا تھا، پنجاب اسمبلی کے الیکشن پر چھوٹے صوبوں نے اعتراض کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر
    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    علاوہ ازیں رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا ریکارڈ پہلے سے ہی خراب ہے ، صدر مملکت نے بہت سارے معاملات پر آئین پر عمل نہیں کیا ، صدر مملکت نے نیشنل فنانس کمیشن کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کے ممبران کو خود لگانے کی کوشش کی جبکہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ صدر مملکت کو آئین تیسرا کوئی آپشن نہیں دیتا، پارلیمنٹ دوبارہ بل کو منظور کر ے تو صدر مملکت نہیں روک سکتے، صدر اپنے ٹوئٹ میں اعتراف جرم کر رہے ہیں ، صدر مملکت پارلیمان کے پاس کئے گئے بل غیر موثر نہیں کر سکتے۔

  • عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

    عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

    نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سانحہ نو مئی پر ریاست اپنے طور پر پاکستان تحریک انصاف سے منسلک شواہد جمع کررہی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں لگا ہے جبکہ عمران خان سائفر کیس میں گرفتار نہیں ہیں۔

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ عدالت فیصلہ کرے گی چیئرمین پی ٹی آئی ملزم ہیں یا مجرم جبکہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا لیکن 9 مئی حملہ منظم سازش تھی، ریاست اپنے طور پر 9 مئی پر پی ٹی آئی سے منسلک شواہد جمع کررہی ہے، ایف آئی اے اور دیگر ادارے اپنے طور پر کام کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سائفر سے متعلق دنیا بھر میں پاکستان کا تماشا لگایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں گرفتار نہیں ہیں، سکیورٹی کے پیش نظر عمران خان کو اٹک جیل میں رکھا ہے علاوہ ازیں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں 4 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں۔ حکومت پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیت الخلا کا انتظام کیا ہے، ”عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    نگراں وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی گئی ہیں، وکلا کی جیل میں ملاقات ہوتی ہے، انھیں پڑھنے کیلئے کتابیں بھی دی گئی ہیں، وکلا کی ملاقات کم ہوسکتی ہے مگر ملاقات سے منع نہیں کیا گیا تاہم آئندہ عام انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، یہ مینڈیٹ پاکستان کی پارلیمنٹ نے اسے دیا ہے، اتفاق رائے ہے کہ حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات ہوں۔ خیال رہے کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حلقہ بندیاں ضروری ہیں، حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن ہونے چاہئیں، جب تک حلقہ بندیوں کا معاملہ حل نہیں ہوتا الیکشن نہیں ہونگے، لگتا ہے کہ 7 یا 8 ماہ میں عام انتخابات ہو جائیں گے۔