Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم نے روس کی سب سے بڑی مسجد میں نوافل ادا کیے:عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں

    وزیراعظم نے روس کی سب سے بڑی مسجد میں نوافل ادا کیے:عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں

    ماسکو:وزیراعظم نے روس کی سب سے بڑی مسجد میں نوافل ادا کیے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روس کی سب سے بڑی مسجدو اسلامک سینٹر میں نوافل ادا کیے۔

    دورہ روس کے دوران صدر ولادی میر پیوٹن سے طویل ملاقات کے بعد نائب وزیراعظم اور بزنس کمیونٹی سے اہم ملاقاتیں کر کے عمران خان نے کیتھیڈرل مسجد کا دورہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نےکیتھیڈرل مسجدکے امام سے ملاقات کی اور نوافل ادا کیے۔ وفاقی وزرا اور وفد کے ارکان بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے۔

    دورہ روس مکمل کر کے وزیراعظم ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئے اور آج ہی وہ وطن لوٹیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میرپیوٹن کےسربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی صدرپیوٹن سےملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی اورعالمی امورپر وسیع مشاورت کی گئی۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک روس تعلقات میں وسعت کیلئے دونوں رہنما پرُعزم ہیں تعلقات وقت کیساتھ دونوں ممالک کےدرمیان مضبوط ترہوں گے دوطرفہ تعلقات کامثبت رخ مستقبل میں بھی آگے بڑھتا رہے گا۔

  • نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا آفات سے نمٹنے کے حوالہ سے اجلاس

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا آفات سے نمٹنے کے حوالہ سے اجلاس

    اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کی جانب سے اسلام آباد میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

    جمعرات کو اجلاس میں این ڈی ایم اے کے افسران کے علاوہ تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ڈائریکٹر جنرلز بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، محکمہ موسمیات پاکستان، ریسکیو 1122، چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن، ڈی سی اسلام آباد کے علاوہ نمائندہ ایم او ڈائریکٹوریٹ نے شرکت کی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس موقع پر شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کو درپیش مختلف آفات اور ان کے خطرات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مؤ ثر منصوبوں کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس کے دوران باہمی ہم آہنگی عوامی آگاہی مہم ، مختلف مراحل/درجوں پر مشتمل فرضی مشقوں اور میڈیا کے اہم کردار کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    اجلاس کے دوران زلزلہ اور سیلاب جیسی قدرتی آفات اور ان کے خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ شرکاء نے قدرتی آفات اور ان کے خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے ہمیشہ صوبائی و ضلعی اداروں کو ہر قسم کی مدد فراہم کی اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔ اس حوالے سے فالو اپ /اگلی جائزہ میٹنگ مارچ2022 کے آخری ہفتے میں منعقد کی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

    وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

    ماسکو:وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میرپیوٹن کےسربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی صدرپیوٹن سےملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی اورعالمی امورپر وسیع مشاورت کی گئی۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک روس تعلقات میں وسعت کیلئے دونوں رہنما پرُعزم ہیں تعلقات وقت کیساتھ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ترہوں گے دوطرفہ تعلقات کامثبت رخ مستقبل میں بھی آگے بڑھتا رہے گا۔

    وزیراعظم نے روس کیساتھ کثیرالجہتی اور طویل المدتی تعلقات کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی بحران پرسنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نےفلیگ شپ اقتصادی منصوبےکی اہمیت کا اعادہ کیا اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

    ملاقات میں توانائی سےمتعلق منصوبوں پرتعاون پربھی بات کی گئی۔ وزیراعظم نےافغانستان میں اقتصادی بحران کو روکنےکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستحکم، پرامن افغانستان کیلئےعالمی برادری کیساتھ مل کر کام کریں گے۔

    وزیراعظم نےایس سی اوسمیت مختلف فورمز پر پاک روس ہم آہنگی پر زور دیا۔ وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پرروشنی ڈالی اور مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیراعظم نےعلاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کوبھی اجاگرکیا جب کہ روس اور یوکرین کی تازہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سفارت کاری سےفوجی تنازعےکو ٹالا جا سکتا ہے وزیراعظم عمران خان نے زوردیاکہ تنازع کسی کےمفاد میں نہیں ترقی پذیرممالک ہمیشہ تنازعات میں معاشی طور پر زیادہ متاثر ہوتے ہیں تنازعات کو مذاکرات اور سفارتکاری سےحل کیا جانا چاہیے۔

    وزیراعظم عمران خان نے انتہاپسندی اوراسلاموفوبیاکےبڑھتےرجحانات پراظہارتشویش کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی اور بقائےباہمی کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اورمذاہب کااحترام امن وہم آہنگی کیلئے ناگزیر ہے۔

  • سینئر منیجمنٹ وفد برائے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ کے پی ٹی کا دورہ :بریفنگ بھی دی گئی

    سینئر منیجمنٹ وفد برائے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ کے پی ٹی کا دورہ :بریفنگ بھی دی گئی

    کراچی : سینئر منیجمنٹ وفد برائے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ کے پی ٹی کا دورہ :بریفنگ بھی دی گئی ،اطلاعات کے مطابق 42 رکنی ممبران پر مشتمل سینئر منیجمنٹ وفد برائے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ نے، ڈاکٹر لبنا ایوب کی قیادت میں، کے پی ٹی صدر دفتر کا دورا کیا۔ دورے کا مقصد پورٹ آپریشنز سے متعلق آگہی تھی۔

    اس موقع پر وفد کو چیرمین کے پی ٹی اور دیگر کے پی ٹی کے سینئر افسران نے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران دو طرفہ سوال و جوابات کا سلسلہ جاری رہا۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ وفد نے ڈاکٹر لبنا کی قیادت میں SAPT ٹرمینل کا دورا کیا اور کنٹینر ہینڈلنگ آپریشنز کا مظاہرہ دیکھا۔ بعد ازاں انہوں نے ہاربر کروز بھی کیا۔

    ڈائریکٹر جنرل این آئ ایم ڈاکٹر لبنا ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کے پی ٹی چیرمین اور کے پی ٹی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پورٹ آپریشنز کا معائنہ کرایا اور آگہی فراہم کی جس سے وفد مستفید ہو گا۔

  • امریکہ کی طرف سے نیشنل بینک آف پاکستان کو 55 ملین ڈالرجرمانہ

    امریکہ کی طرف سے نیشنل بینک آف پاکستان کو 55 ملین ڈالرجرمانہ

    نیویارک :امریکہ کی طرف سے نیشنل بینک آف پاکستان کو 55 ملین ڈالرجرمانہ ،اطلاعات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان نے نیویارک اور وفاقی حکام کو 55 ملین ڈالر سے زائد جرمانے ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

    کراچی میں نیشنل بینک آف پاکستان کی ایک برانچ کو منی لانڈرنگ میں ناکامی پر یہ جرمانہ کیا گیا ہے ، امریکہ کے فیڈرل ریزو بورڈ اور نیویارک سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشنل سروسز نے نیشنل بینک آف پاکستان کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کل 55 ملین ڈالر کا جرمانہ کر دیا

    فیڈریل ریسزرو بورڈ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیشنل بینک آف پاکستان امریکہ میں فارن بینک پر آپریٹ کررہا تھا، اینٹی منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا بورڈ فرم نیشنل بینک آف پاکستان سے اینٹی منی لانڈرنگ پروگرام کو بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کرے گا امریکی حکام نے مبینہ اینٹی منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی پر بینک سے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین پرعمل کا تحریری پلان بھی مانگ لیا ہے

    دوسری طرف امریکہ نے ایران کے گیس پائپ لائن پر امریکہ نے پابندی عائد کردی ہے ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ امریکہ کی ان پابندیوں کے نتیجے میں پاکستان بھی براہ راست متاثر ہوگا ،یہ بھی یاد رہےکہ نیشنل بینک کو جرمانہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا بلکہ 2021 کے آخری ایام میں بھی جرمانہ کیا گیا تھا جس میں‌ اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک آف پاکستان پر 28 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان پر 28 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل بینک پر جرمانہ کسٹمرز کی شناخت، اینٹی منی لانڈرنگ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، فارن ایکس چینج، اثاثوں کے معیار اور عمومی بینکنگ آپریشنز میں قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر عائد کیے گئے۔

    اسٹیٹ بینک کے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کو برانچوں میں اندرونی سطح پر انکوائری کرنے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی میں ملوث افسران کی خلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جولائی تا ستمبر 2021 کے دوران 4 بینکوں پر 47 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

    ن لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک آف پاکستان ،منی لانڈرنگ کا جُرم 550 ملین ڈالر کا جُرمانہ،برابر قسط کے جس کے لۓ IMF کی غلامی قبول ۔ نیب کے مقدمے سازوں اور میڈیا کے الزام تراشوں کی ہتھکڑیاں اور قینچیاں اُسی طرح کب حرکت میں آئیں گی جس طرح وہ سالوں سے بغیر کچھ ثابت کیے جمہوری سیاستدانوں پر وار کرتی ہیں۔

    ن لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہ نکل پانے کے لیے ساڑھے تین سال سے سخت کوشش جاری ہے۔ ثمر بھی مل گیا۔ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر امریکہ میں نیشنل بینک ساڑھے 5 کروڑ ڈالر جرمانہ دے گا۔ قومی خزانہ جس بے دردی سے لٹایا جارہا ہے اس کے بعد معاشی بہتری کی توقع فضول ہے۔

  • دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں مدارس کا کردارانتہائی اہم ہے:تجوید و قرآت کانفرنس سے مقررین کا خطاب

    دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں مدارس کا کردارانتہائی اہم ہے:تجوید و قرآت کانفرنس سے مقررین کا خطاب

     

    لاہور:دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں مدارس کا کردارانتہائی اہم ہے:تجوید و قرآت کانفرنس سے مقررین کا خطاب ،اطلاعات کے مطابق دینی جماعتوں کے قائدین، جید علماء کرام اور شیوخ الحدیث حضرات نے کہا ہے کہ دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں مدارس کا کردارانتہائی اہم ہے۔ طلباءعلم کی جستجو اور عمل کا شوق دل میں پیدا کریں۔علماءانبیاءکے وارث ہیں، لوگوں کو دین سمجھانااور مبلغ بن کر زندگی گزارنابہت ضروری ہے۔

     

    ذرائع کے مطابق معہدالقرآن الکریم چیمبرلین روڈ میں تجوید و قرآت کانفرنس سے معروف اور جید عالم دین الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی، قاری محمد ابراہیم میر محمدی، قاری صہیب احمد میر محمدی،قاری محمد یعقوب شیخ، حافظ طلحہ سعید، مولانا محمد رمضان سلفی، قاری عبدالسلام عزیزی،قاری ابو حازم ، مولانا عبدالرشید خلیق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دینی مدارس کے طلباءسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

     

    قرآت کانفرنس کے دوران ملک بھر سے آنے والے تمام مکاتب فکر کے نامور قراءکرام نے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی جس پرشرکاءمیں بھرپو رجوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔شیخ الحدیث مولانا محمد رمضان سلفی اور معہدالقرآن الکریم کے مدیر قاری عبدالسلام عزیزی کی نگرانی میں45طلباءنے حفظ القرآن، 135طلباءنے تجوید اور 20طلباءنے قرآت عشرہ کی تعلیم مکمل کی جن میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کی گئیں۔

     

    تجوید و قرآت کانفرنس سے نامور عالم دین الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم کا منبع قرآن ہے اور علم کی بقا دوچیزوں کے ساتھ ہے۔ اگر علم کے ساتھ عمل نہ ہو تو علم کی برکت چھن جاتی ہے۔قرآن پڑھنا، سیکھنا اور دوسروں کو سکھانا سیرت رسول ﷺ کا اعجاز ہے۔ مدارس میں قرآن پڑھا جارہا اور علماءتیار ہو رہے ہیں۔ اساتذہ طلباءکی اس انداز میں تربیت کریں کہ اس سے علم کے راستے کھلیں۔ انہوںنے کہا کہ طلباءکا اصل ہدف اخلاص کے ساتھ عمل ہونا چاہیے۔ معاشروں کی تربیت کے لیے مدارس میں تعلیم و تعلم کا سلسلہ جاری رہنا بہت ضروری ہے۔ جب علم نہیں ہوتا تو پھر فتنے جنم لیتے ہیں۔

     

    قاری محمد ابراہیم میر محمدی، مولانا محمد رمضان سلفی، قاری صہیب میر محمدی،قاری محمد یعقوب شیخ، حافظ طلحہ سعید، قاری عبدالسلام عزیزی،قاری ابو حازم، مولانا عبدالرشید خلیق و دیگر نے کہا کہ انبیاءنے پوری زندگی لوگوں کی اصلاح کا کام کیا۔طلباءسب سے پہلے خود علم حاصل کریں اور پھر لوگوں کی تربیت دین کی بنیاد پر کریں۔ انہوں نے کہا کہ دین پر عمل پیرا ہونے سے اللہ تعالیٰ رزق کے دروازے کھول دیتا ہے۔

  • گورنر بلوچستان سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات

    گورنر بلوچستان سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات

    کوئٹہ : گورنر بلوچستان سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات،اطلاعات کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر رائے نے آج یہاں گورنر ہاؤس کوئٹہ میں الوداعی ملاقات کی جس میں گورنر بلوچستان نے رائے محمد طاہر کی بلوچستان کیلئے سرانجام دینے والی گرانقدر خدمات کو سراہا۔

    الوداعی ملاقات کے موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس نہ صرف ایک بڑی ذمہ داری ہے بلکہ ایک اعزاز بھی ہے. انہوں نے کہا کہ ایک فرض شناس اور دیانت دار اعلیٰ آفیسر کا پورے ادارہ پر مثبت اور تعمیری اثرات مرتب ہو جاتے ہیں. اس ضمن میں یہ بات خوش آئند ہے کہ آپ کی موجودگی میں محکمہ پولیس کارکردگی، پروموشن اور نئی تعیناتی کے مرحلوں میں خاصی بہتری آ چکی ہے.

    گورنر بلوچستان سید ظہور احمد نے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کی مزید کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا.

  • کورنگی کاز وے پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار

    کورنگی کاز وے پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار

    کراچی: پولیس نے کورنگی کاز وے پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

    ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں سے 10 ہزار روپے نقد، 2 ٹی ٹی پستول، 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور چھینے ہوئے 8 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔
    پولیس کے مطابق زیر حراست ڈاکوؤں نے کورنگی اور ملیر ڈسٹرکس میں تفریحی مقامات پر وارداتوں کا انکشاف کیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی زاہد لودھی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ملیر ندی بند کے قریب رہائشی ہیں اور پولیس ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش چھاپے مار رہی ہے۔
    واضح رہے کہ چند روز قبل کورنگی کاز وے پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر درجنوں شہریوں کو نقدی اور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم کیا تھا اس واردات کے بعد ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن نے ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا جان محمد بروہی کو معطل کر دیا ہے ۔

  • بیٹا بھی باپ کی طرح بات کا پکا،وعدے کا سچا ثابت ہوا:مونس الٰہی نے اسد قیصرکوخوشخبری سنادی

    بیٹا بھی باپ کی طرح بات کا پکا،وعدے کا سچا ثابت ہوا:مونس الٰہی نے اسد قیصرکوخوشخبری سنادی

    لاہور:بیٹا بھی باپ کی طرح بات کا پکا،وعدے کا سچا ثابت ہوا:مونس الٰہی نے اسد قیصرکوتسلیٰ دے دی،اطلاعات کے مطابق چوہدری برادران جن کو سیاست میں شرافت اور وعدے میں ہمیشہ ایک حقیقت جانا جاتا ہے اب اس خاندان کے بچوں نے بھی اپنے بڑوں کیطرح وعدوں کی پاسداری کا حق ادا کردیا ہے

    اس حوالے سے ویسے تو بہت سے ان سے متعلق واقعات اور حقائق موجود ہیں لیکن تازہ حقیقت نے ان کے اس کردار کو اور بھی نمایاں کردیا ہے، اس حوالے سے چوہدری پرویزالٰہی جو کہ پنجاب کے موجودہ سپیکر اسمبلی اور اس سے پہلے وزیراعلیٰ اور ڈپٹی وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں کے بیٹے مونس الٰہی نے بھی اپنے باپ کی طرف ایسی حقیقت کو پیش کردیا ہے کہ ان کے مخالف بھی ان کی اس ادا پرمعترف ہیں

     

     

    اس حوالے سے چوہدری مونس الٰہی کی سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں چوہدری مونس الٰہی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تسلیٰ دیتے ہوئے کہا کہ ہم جس سے عہد وفا کرتے ہیں اس عہد کو نبھانا شیوہ ہمارا،

    اسد قیصر سے ہونے والی گفتگو کے متعلق چوہدری مونس الٰہی کہتے ہیں کہ اسد قیصر نے مجھے بلایا اور ہم نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ میں نے ان سے کہا کہ سیاسی بات چیت اور مشاورت جاری ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہم اپنے وعدوں کے پابند ہیں اور ان کا مکمل احترام کریں گے۔

    چوہدری مونس الٰہی کے ان الفاظ نے پاکستان میں اپوزیشن کی طرف سے پیدا کی جانے والی بے چینی کو نہ صرف ختم کیا ہے بلکہ دفن بھی کردیا ہے

    یاد رہے کہ چند دن پہلے چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اپوزیشن کی طرف سے عمران خان کی حکومت گرانے کے حوالے سے دکھائے جانے والے سبز باغوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھاکہ ہم جس سے عہد کرتے ہیں دھوکہ نہیں دیتے وفا کرتے ہیں ، اس بیان کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی تھی ، اس غبارے میں باقی رہنے والی ہوا آج چوہدری مونس الٰہی نے نکال دی ہے

  • یکم مارچ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 170روپے ہونے کا امکان

    یکم مارچ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 170روپے ہونے کا امکان

    کراچی : ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے) کے صدر شاکر عمر گجر نے فارم گیٹ پر دودھ کی قیمتوں کا تخمینہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا جبکہ دوسرا اضافہ وقت اور حالات کے مطابق رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا، نئی قیمت یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی جو 170 روپے فی لیٹر ہوگی۔

    ڈی سی ایف اے کے صدر کے مطابق فارم گیٹ پر دودھ کی فی لیٹر پیداواری لاگت 177.70 روپے اور 17.77 روپے نفع کے ساتھ 195 روپے فی لیٹر ہے ۔
    انہوں نے کہا کہ فی لیٹر کرایہ، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کا نفع شامل کرکے 220 روپے فی لیٹر ہوگا جبکہ دودھ کی نئی قیمتوں کا اعلان 25 فروری کو دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔
    صدر ڈی سی ایف اے نے خدشہ ظاہر کیا کہ قیمتوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اس سال کے آخر تک قیمت 225 روپے فی لیٹر تک جاسکتی ہے۔

    ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ منسٹری آف کامرس اگر ضروری اجناس کی ایکسپورٹ پر پابندی اور ان پٹس پر سے 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے تو یہ اضافہ بڑی حد تک کم ہوسکتا ہے ۔