Baaghi TV

Author: +9251

  • روس نے یوکرین پر حملے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کر دی:روس میں جنگ کے خلاف مظاہرے

    روس نے یوکرین پر حملے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کر دی:روس میں جنگ کے خلاف مظاہرے

    ماسکو:روس نے یوکرین پر حملے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کر دی:روس میں جنگ کے خلاف مظاہرے ،اطلاعات کے مطابق روس نے یوکرین پر حملے سے متعلق سلامتی کونسل کی مذمتی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین نے سلامتی کونسل میں یوکرین پر حملے سے متعلق مذمتی قرار داد کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔چین کے علاوہ بھارت اور متحدہ عرب امارات نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

    دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹریس کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں کو بیرکس میں واپس جانے کی ضرورت ہے۔انتونیو گوٹریس کا کہنا ہے کہ ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے اور امن کو ایک اور موقع دینا چاہیے۔ادھر یورپی یونین کے بعد کینیڈا اور برطانیہ نے بھی روس کے صدر اور وزیر خارجہ پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    دوسری طرف یوکرین پر روس کی فوجی کارروائیوں کے خلاف 24 فروری کو میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے 54 قصبوں اور شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ اس روز سب سے بڑا مظاہرہ ماسکو کے مرکزی چوک پشکن اسکوائر پر ہوا جس میں کئی ہزار افراد شریک ہوئے۔اس موقع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا۔

    ماسکو سٹی کورٹ نے 25 فروری کو کہا کہ تقریباً 200 مظاہرین پر غیر منظور شدہ عوامی تقریبات میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    آرایف ای آر ایل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی معروف روسی راہنما مارینا لیٹوینووچ پر 25 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف ماسکو میں حکام سے اجازت حاصل کیے بغیر ریلی منظم کرنے کی کوشش پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    لیٹوینووچ کے وکیل فیوڈور سروش نے بتایا کہ ماسکو کی ایک ضلعی عدالت نے ان کی مؤکل پر 30 ہزار روبل یعنی 350 ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

    لیٹوینووچ کو ایک روز قبل اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب انہوں نے روسیوں سے یوکرین پر حملے کے خلاف اپنے شہروں اور قصبوں میں مظاہرے کرنے کی اپیل کی تھی ۔

    ایک اور خبر کے مطابق 250 روسی اسکالرز نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میں یوکرین میں جنگ روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینکڑوں روسی صحافیوں، گلوکاروں، مصنفین اور دیگر شعبوں کی مشہور شخصیات نے جنگ کی مذمت میں بیانات جاری کیے ہیں۔

    روس سے روسی اور یوکرینی زبانوں میں شائع ہونے والے اخبار "نووایاگازیٹا” میں 25 فروری کو یہ وضاحت شائع کی گئی ہے کہ "اخبار کا عملہ یوکرینی کو دشمن کی زبان نہیں سمجھتا”۔

    اخبار کے چیف ایڈیٹر، دمتری موراتوف نے، جو نوبیل انعام یافتہ ہیں، اپنے ایک اداریے میں لکھا ہے کہ "صرف روسی شہریوں کی جنگ مخالف تحریک ہی اس کرہ ارض پر انسانی ہلاکتوں کو بچا سکتی ہے۔”روس کی ایک معروف گلوکارہ ویلری میلادزے نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ میں جنگ بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ” آج جو کچھ ہوا،وہ کبھی بھی نہیں ہونا چاہیے تھا”۔

    برطانیہ کے اخبار گارڈین نے اپنی 25 فروری کی اشاعت میں روس کے اندر بڑے پیمانے پر مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پولیس نے ملک بھر میں مظاہرین کے خلاف کارروائیوں میں 1700 سے زائد افراد کو حراست میں لیا۔

    اخبار کا کہنا ہےکہ پولیس نے جمعرات کی شام تک روس کے 53 شہروں میں غیرقانونی مظاہروں کو منتشر کرتے ہوئے کم ازکم 1702 گرفتاریاں کیں تھیں۔زیادہ تر گرفتاریاں ماسکو اور روس کے ایک اور بڑے شہر سینٹ پیٹربرگ میں کی گئیں۔جمعرات کو ایک آزاد ادارے لیواڈا سینٹر کے تحت کرائے جانے والے سروے کے مطابق یوکرین پر کریملن کے حملے کو صرف 45 فی صد روسیوں کی حمایت حاصل ہے۔

    ماسکو کے کارنیگی سینٹر کے سیاسی تجزیہ کار الیگزینڈر بونوف کہتے ہیں کہ ” پوٹن سڑکوں پر عوامی منظوری سے لاتعلق دکھائی دیتے ہیں۔ وہ ایک ایسے سیاست دان نہیں جنہیں عوامی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے، بلکہ وہ قومی تاریخ کی کتابوں کی ایک ایسی شخصیت جیسے ہیں جو صرف مستقبل کے مورخین اور قارئین کی منظوری کا خیال کرتے ہیں”

  • یورپ روس سے جنگ کرنے کےلیےتیار:سخت اقدامات،حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف گامزن

    یورپ روس سے جنگ کرنے کےلیےتیار:سخت اقدامات،حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف گامزن

    پیرس : یورپ روس سے جنگ کرنے کےلیےتیار:سخت اقدامات،حالات تیسری عالمی جنگ کی طرف گامزن،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین نے روسی صدراور وزیرخارجہ کے اثاثے منجمد کرنے پر اتفاق کرلیا

    روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں جنگی طیاروں کے حملے، ٹینکوں کی گولا باری کا سلسلہ جاری ہے۔خبرایجنسی کے مطابق امریکا، برطانیہ اور یورپ نے روس پر مالی پابندیاں عائد کردی ہیں لیکن اب یورپی یونین نے روسی صدر اور وزیر خارجہ پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے ولادیمیر پیوٹن اور وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے اثاثے منجمد کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یورپ میں پیوٹن اورلاوروف سے وابستہ اثاثے منجمد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے لٹویا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ یورپی یونین روس پر پابندیوں کا ایک اور منصوبہ تیار کر رہا ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

    اب جب روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تو یوکرین کے آس پاس موجود ممالک میں بھی عدم تحفظ کی لہر دوڑ گئی۔ان ہی میں ایک ملک فن لینڈ بھی ہے جو شمالی یورپ کا ملک ہے جو یورپی یونین کا بھی حصہ ہے اور اس کی سرحدیں، روس، ناروے اور سوئیڈن کے ساتھ ملتی ہیں۔

    یوکرین پر حملے کے بعد فن لینڈ کی خاتون وزیراعظم سنا مارین نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ان کے ملک کی سلامتی پر بات آئی تو وہ بھی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کیلئے تیار ہیں۔

    پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سنا مارین نے کہا کہ اگر قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں فن لینڈ نیٹو کی رکنیت کیلئے درخواست دینے کو تیار ہے۔

    فن لینڈ کی وزیراعظم کے اس بیان پر روس نے سخت ردعمل دیا ہے کیوں کہ اس کی سرحد فن لینڈ کے ساتھ ملتی ہے اور وہ نیٹو کی وسعت کیخلاف ہے اور اسے اپنی قومی سلامتی کیخلاف قرار دیتا ہے۔

    روسی وزارت خارجہ نے فن لینڈ کی وزیراعظم کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے تڑی لگائی ہے کہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے سنگین عسکری اور سیاسی نتائج ہوں گے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم فن لینڈ کی حکومت کے عسکری طورپر غیر جانب دار رہنے کی پالیسی کا احترام کرتے ہیں اور اسے شمالی یورپ میں استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں ایک ایک عنصر بھی سمجھتے ہیں البتہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے سنگین عسکری اور سیاسی نتائج ہوں گے۔‘

  • روس اور بیلاروس کے خلاف طبل جنگ بج گیا

    روس اور بیلاروس کے خلاف طبل جنگ بج گیا

    لندن : روس اور بیلاروس کے خلاف طبل جنگ بج گیا،اطلاعات کے مطابق کھیلوں کی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے روس اور بیلاروس میں ہونے والے تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دے ہے۔

    بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کل جمعہ کو دنیا بھر کے ممالک کی کھیلوں کی فیڈریشنز پر زور دیا کہ وہ روس اور بیلاروس میں منعقد ہونے والے تمام ایونٹس کو منسوخ یا منتقل کریں، اور ممالک کے جھنڈوں اور قومی ترانے کا استعمال بند کریں۔

    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے یہ درخواست چیمپیئنز لیگ کے فائنل کو سینٹ پیٹرزبرگ سے پیرس کے مضافاتی علاقے میں منتقل کرنے اور اسکیئنگ اور فارمولا ون کی گورننگ باڈی کے روس سے آنے والی ریسوں کو معطل کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

    والی بال اور شوٹنگ دونوں کی عالمی چیمپئن شپ روس میں ہونے والی ہے۔ ماسکو میں 24 مارچ کو پولینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ پلے آف میچ بھی شیڈول ہے۔

    آئی او سی نے کہا ہے کہ اسپورٹس کی گورننگ باڈیز کو روسی اور بیلاروس کی حکومتوں کی طرف سے اولمپک معاہدے کی خلاف ورزی کو مدنظر رکھنا چاہیے اور کھلاڑیوں کی حفاظت اور حفاظت کو مکمل ترجیح دینی چاہیے۔

  • اسرائیل نے روس اور یوکرین میں ثالثی کی پیشکش کردی

    اسرائیل نے روس اور یوکرین میں ثالثی کی پیشکش کردی

    تل ابیب:اسرائیل نے روس اور یوکرین میں ثالثی کی پیشکش کردی ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت کی طرف سے بیان جاری کیاگیا ہے کہ اگر روس اور یوکرین پسند کریں تو اسرائیل ان دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کرانے کےلیے تیار ہے

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے اعلان کیا ہےکہ وہ تیار ہیں کہ یہ دونوں ملک اسرائیل پراپنا قاضی مان کراپنے مسائل کے حل کے لیے ہمارے پاس آئے ، دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ یوکرین تو تیار ہے لیکن روس نے اسرائیلی دعوت کو ڈھونگ رجانے ایک کھیل قرار دیا ہے

     

    https://twitter.com/DavidADaoud/status/1497278072638394375?t=C2uhCJjbw1OuYAYgXlQiLw&s=19

    یاد رہے کہ چند دن قبل گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کے منصوبوں پر روس کی جانب سے تنقید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اس علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم نہیں کرتے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی مشن نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم مقبوضہ علاقےگولان کی پہاڑیوں میں آبادکاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے تل ابیب کے اعلان کردہ منصوبوں پر فکر مند ہیں۔

    اقوام متحدہ میں روس کے مستقل رکن کے مشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ 1949 کے جنیوا کنونشن کی شقوں سے متصادم ہے۔ٹویٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کا علاقہ جو شام کا حصہ ہے اس پر اسرائیل کی خودمختاری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

  • لیگی رہنما احسن اقبال کےشہرمیں نجی کالج کےلڑکوں کا     نامعلوم لڑکے پرتشدد:وائرل ویڈیو سے ہرپاکستانی غمگین

    لیگی رہنما احسن اقبال کےشہرمیں نجی کالج کےلڑکوں کا نامعلوم لڑکے پرتشدد:وائرل ویڈیو سے ہرپاکستانی غمگین

    نارروال :ن لیگی رہنما احسن اقبال کے شہرمیں نجی کالج کے لڑکوں کا نامعلوم لڑکے پر تشدد:وائرل ویڈیو سے ہرپاکستانی غصے میں آگیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری احسن اقبال کے شہرنارووال میں تشدد کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں نجی تعلیمی ادارے میں کچھ لڑکے مل کرایک دوسرے طالب علم پر سخت تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس ویڈیو میں اس نوجوان کو مارنے والے مسلسل بھاری جوتوں سے مار مار نڈھال کردیتےہں ، یہ طالب علم اپنے ساتھیوں سے بار بار معافی مانگتا ہے لیکن انکو ترس نہیں اور وہ مارتے ہی چلے جاتے ہیں‌

     

    ن لیگی مرکزی رہنما احسن اقبال کے علاقے میں ذرائع کے مطابق کسی نجی تعلیمی ادارے کے کچھ نوجوانوں نے اس بے بس طالب پراس قدر تشدد کیا کہ دیکھنے والے بھی یہ منظر نہ دیکھ سکے

    دوسری طرف وزیراعلیٰ‌پنجاب سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس واقع میں ملوث شدت پسندوں کے خلاف کارروئی کرے اور ان کو مقام عبرت بنائے ، ادھر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی درخواست کی گئی ہےاس سارے واقعہ کا جائزہ لے کر رپورٹ جلد جمع کروائی جائے تاکہ مجرموں کو قرار واقعی سز دی جاسکے

     

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی احسن اقبال کے علاقے میں ایسے واقعات پیش آچکے ہیں اور ان ایسے کیسزمیں مجرموں کو سزا بھی نہیں ملتی کیوںکہ اثرورسوخ رکاوٹ بن جاتا ہے

  • شرمیلا فاروقی کا عمران خان کے خلاف گدھا گاڑی مارچ:اپوزیشن نے امیدیں لگا لیں

    شرمیلا فاروقی کا عمران خان کے خلاف گدھا گاڑی مارچ:اپوزیشن نے امیدیں لگا لیں

    کراچی :شرمیلا فاروقی کا عمران خان کے خلاف گدھا گاڑی مارچ:اپوزیشن ے امیدیں لگا لیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف 27 فروری سے شروع ہونے والے لانک مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کی جانب سے بھی شہر کے مختلف مقامات پر کیمپ لگائے گئے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مختلف انداز میں ایک چھوٹی سے قافلے کی قیادت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرمیلا فاروقی گدھا گاڑی پر سوار ہوکر پارٹی کے مختصر قافلے کی قیادت کررہی ہیں اور اس دوران کارکنان کی جانب سے ’’گو نیازی گو نیازی‘‘ اور ’’ جیے بھٹو‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے سناجاسکتا ہے۔

     

     

    سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شرمیلا فارقی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کی گئی۔

    خیال رہے اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتیں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متحرک ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے پہلے ہی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے ، جس کا آغاز 27 فروری سے کراچی سے ہوگا جو سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا، پنجاب میں جہلم اور گوجر خان ہوتا ہوا راولپنڈی لیاقت باغ پر اپنے دن کا اختتام کرے گا۔

    سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 8 مارچ پیر کو لانگ مارچ کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا اور عوامی قافلہ مختلف گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا۔

    اس حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے گیلانی ہاؤس ملتان میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور اس دوران 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ پر بریفنگ دی گئی۔

  • اینٹ کا جواب پتھر:ن لیگ کے 7 ارکان قومی اسمبلی پاکستان کے کپتان کے ساتھ ہیں :حکومتی ذرائع

    اینٹ کا جواب پتھر:ن لیگ کے 7 ارکان قومی اسمبلی پاکستان کے کپتان کے ساتھ ہیں :حکومتی ذرائع

    اسلام آباد:اینٹ کا جواب پتھر:ن لیگ کے 7 ارکان قومی اسمبلی پاکستان کے کپتان کے ساتھ ہیں :اطلاعات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد وفاقی وزراء بھی متحرک ہو گئےہیں، ن لیگ کے سات اراکین اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی وزراء کی اہم بیٹھک ہوئی، اس دوران تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا، رابطوں کیلئے وفاقی وزراء کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزراء انفرادی طور پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان سے رابطہ کریں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے رابطہ کیا جائیگا۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کے 7 رکن اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    حکومتی ارکان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک پیش ہوئی تو کوئی حکومتی رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوگا، اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا۔
    دوسری طرف ن لیگ کی قیادت اس خبر کے بعد بہت زیادہ پریشان ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کو یہ ڈر ہے کہ اگر اس کے ارکان اسمبلی نے پاکستان کے کپتان کو ووٹ دیا تو پھراس کے نتیجے میں‌پارٹی کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہے

  • فضل محمود باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے

    فضل محمود باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے

    لاہور:فضل محمود باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے ,اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے پہلے سپر اسٹار، فضل محمود باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نے ہال آف فیم کی اعزازی ٹوپی فضل محمود مرحوم کی صاحبزادی شائشہ محمود اور اور اعزازی پلاک ان کے صاحبزادے شہزاد محمود کو دی۔یہ تقریب 25 فروری بروز جمعہ کو شیڈول ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمینٹر سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی۔

    فضل محمود پاکستان کے وہ پہلے کرکٹر تھے جنہیں 1955 میں وزڈن کے فائیو کرکٹرز آف دی ایئرز میں شامل کیا گیا ہے۔اس سے قبل انہوں نے 1954 میں دورہ انگلینڈ میں چار ٹیسٹ میچز میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔سال 1952 میں بھی ان کی شاندار باؤلنگ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کیا تھا۔

    پاکستان کی جانب سے 34 ٹیسٹ میچز میں 139 وکٹیں حاصل کرنے والے فضل محمود کوحسن کارکردگی پر 1958 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا ،یہ پاکستان کا سب سے بڑا قومی اعزاز ہے ۔ 2012 میں انہیں ہلال امتیاز (پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ) دیا گیا۔

    فیصل حسنین، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے کہا کہ وہ فضل محمود کو باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضل محمود مرحوم کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کا کوئی جوڑ نہیں۔ انہوں نے تقسیم ہند کے بعد بھارت کی نمائندگی سے دستبردار ہوکر پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کو ترجیح دی۔

    فیصل حسنین نے کہا کہ فضل محمود نےبڑی ٹیموں کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو دنیائے کرکٹ کے افق پر ابھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ فضل محمود کی شخصیت نے پاکستان کی ایک بڑی نسل کو کرکٹ کی طرف راغب کیا، بعدازاں ان نوجوانوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں سمیٹیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فضل محمود کو ہمیشہ ایک عظیم کھلاڑی کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔

    شہزاد محمود، صاحبزادہ فضل محمود:

    فضل محمود مرحوم کے صاحبزادے شہزاد محمود کاکہناہے کہ ان کے والد، فضل محمود پاکستان کرکٹ کے پہلے ہیرو اور حقیقی روشن ستارے تھے۔انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کیا اوروہ اکثر اپنے کرکٹ کیرئیر کے دنوں کی حسین یادوں کا ذکر کیا کرتے تھے۔

    شہزاد محمود کا کہنا ہے کہ فضل محمود نے ریٹائرمنٹ کے بعدبھی پاکستان کرکٹ سے بھرپور وابستگی رکھی۔اپنے اہلخانہ کی طرف سے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں جنہوں نے فضل محمود کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا۔

  • یوکرین جنگ: ہزاروں پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد محصور:ہرطرف جنگ وجدل جاری

    یوکرین جنگ: ہزاروں پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد محصور:ہرطرف جنگ وجدل جاری

    کیف:یوکرین جنگ: ہزاروں پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد محصور:ہرطرف جنگ وجدل جاری ،اطلاعات کے مطابق روسی حملے کے بعد تین ہزار سے زائد پاکستانی یوکرین میں پھنس گئے، سفارتخانہ ترنوپل منتقل ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہیں، طلبہ کی بڑی تعداد محصور ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق روس کی طرف سے یوکرین پر جنگ مسلط کیے جانے کے بعد وہاں پر ہزاروں پاکستانی محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جہاں پر طلبہ کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اکثریت میٹرو اسٹیشنز پر پناہ لینے پر مجبور ہے، خوراک اور پانی کی قلت کے باعث شہری پریشان ہیں۔

    دوسری طرف یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کر دی۔

    پاکستانی طالب علم گلریز ہمایوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے میٹرو سٹیشن میں پناہ لے رکھی ہے، کھانا دستیاب ہے نہ پانی، ہماری حالت بہت غیر ہے، ہم لاوارث ہوچکے ہیں۔

    وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پاکستانی سفارتخانے سے ہمارا رابطہ ہے، ماسکو جانے سے پہلے ہی ان کو ہدایات دی جاچکی تھیں کہ وہاں موجود پاکستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور طلبہ کو محفوظ جگہ منتقل کیا جائے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی بھی ہم مسلسل ان سے رابطے میں ہیں، ہمارے سفارتخانے کو ہم نے پچھلے 48 گھنٹوں میں ترنوپل میں پالش بارڈر کے قریب نسبتاً محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے تاکہ پاکستانیوں کے انخلا میں آسانی ہو کیونکہ وہاں سے پولینڈ اور ہنگری وغیرہ منتقل کرنا آسان ہے۔ یوکرین میں پاکستانی طالب علم کی ہلاکت کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

    اُدھر روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے سی ای او پی آئی اے کی پیشکش پر یوکرین میں موجود ہزاروں پاکستانی طالبعلموں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن تیار کرلیا گیا۔

    سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ تمام پاکستانی طالب علم یوکرین کے شہر ٹرنوبل میں یکجا ہوں گے جہاں پاکستانی سفارت خانہ زمینی راستے سے پولینڈ تمام طالبعلموں کو منتقل کرے گا، پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ پولینڈ سے طالبعلموں کو وطن واپس پہنچائے گا۔

    سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پرواز کی تیاری کی جارہی ہے، طالبعلموں کے پولینڈ پہنچتے ہی پرواز روانہ کردی جائے گی۔

    ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ہم وطنوں کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، پی آئی اے کی یہی روایت ہے کہ جب ملک کو ضرورت پڑتی ہے وہ قدم بڑھاتی ہے۔

  • فوج حکومت کا تختہ الٹ دے:روسی صدر ولادی میرپوتن کی یوکرینی فوج سے اپیل

    فوج حکومت کا تختہ الٹ دے:روسی صدر ولادی میرپوتن کی یوکرینی فوج سے اپیل

    ماسکو: فوج حکومت کا تختہ الٹ دے:روسی صدر ولادی میرپوتن کی یوکرینی فوج سے اپیل کردی ،اطلاعات کےمطابق یوکرین پر عالمی دباؤ مسترد کر کے حملہ کرنے والے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی فوج کو کہا ہے کہ وہ دارالحکومت کیف میں موجود قیادت کو ہٹادے۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی فوج کو کہا کہ یوکرینی فوج حکومت کا تختہ اُلٹ دے، یوکرین کی قیادت دہشت گردوں اور نشے کے عادی افراد پر مشتمل ہے، ہمارے لئے یوکرینی قیادت کی نسبت آپ کے ساتھ بات کرنا آسان ہے۔

     

    اپنی بات کو جکاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج کو اپنی حکومت کو بچوں، بیویوں اور پیاروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج کی یوکرین میں پیش قدمی جاری ہے، تاہم یوکرین نے کہا ہے کہ اس نے روسی فوج کی پیش قدمی کو روک دیا ہے اور روسی پیرا ٹروپرز کو بھی پیچھے دھکیلا ہے جنہوں نے دارالحکومت کیف کے باہر ایئر فیلڈ پر قبضہ کیا تھا۔

    اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین نے کہا کہ روسی صدر یوکرین کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور ان کا یہ عمل جنگ عظیم دوم میں نازیوں سے ملتا جلتا ہے۔

    یورپی یونین کے ترجمان پیٹر ستانو نے کہا کہ وہ یوکرین کو نازیوں سے پاک کرنے کی بات کر رہے ہیں، لیکن خود وہی کر رہے ہیں جو نازی کرتے تھے۔ ان کے دماغ بس یہ کچھ ہے۔

    دوسری طرف فون کال کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اس بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

    چینی صدر نے کہا کہ مشرقی یوکرین کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور چین یوکرین اور روس کی مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

    یوکرینی صدر

    مزید برآں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ’جنگی تجربہ‘ رکھنے والے یورپی یوکرین کا دفاع کرنے کےلیے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کریں۔
    یوکرین کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی شہر چرنیگیو سے دھکیلے جانے کے بعد روسی افواج شمال اور شمال مشرق سے کیئو کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

    یوکرین کے مطابق وہ مشرقی شہر کونوٹاپ کی طرف سے بھی کیئف کی جانب بڑھ رہے ہیں جس پر روس نے جمعرات کو قبضہ کیا تھا۔

    دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو کیئف سے بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن اسی صورت میں کہ یوکرینی فوج ہتھیار ڈال دے۔ ماسکو نہیں چاہتا کہ ’نیو نازی یوکرین‘ پر حکومت کریں۔

    دوسری طرف روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فوج نے حملے پہلے روز اپنا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے اور اس سے پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یوکرین میں 70 فوجی اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے جن میں 11 ایئرفیلڈز بھی شامل ہیں۔

    یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو تنہا روس کے خلاف لڑنے کےلیے چھوڑ دیا گیا۔ ہمارے ساتھ مل کر کون لڑنے کو تیار ہے؟ مجھے تو کوئی نظر نہیں آتا۔ لڑائی کے پہلے روز کم از کم 137 افراد مارے گئے، جبکہ 317 زخمی ہوئے۔