Baaghi TV

Author: +9251

  • صدر مملکت پوسٹ کے بجائے قانونی طریقہ اختیار کرتے. شاہد خاقان عباسی

    صدر مملکت پوسٹ کے بجائے قانونی طریقہ اختیار کرتے. شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ایکس پوسٹ نہ کرتے تو بہتر ہوتا کیونکہ انہیں معاملہ قانونی طریقے سے اٹھانا چاہئے تھا جبکہ صدر مملکت کسی پارٹی کی نمائندگی نہیں کر رہے اور دیکھنا ہوگا کہ صدر مملکت ردعمل نہ دیں تو کیا ہوگا، بل پر صدر کے ردعمل نہ دینے پر آئین بھی خاموش ہے اور صدر مملکت اپنے عملے کو تبدیل کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی نئے صدر کے آنے تک عہدے پر رہ سکتے ہیں، صدر مملکت کی مدت میں توسیع کی نظیر نہیں ملتی جبکہ ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی پر بحث نہیں ہوئی، بہت سے بلز عجلت میں پاس کرائے گئے، بلز کی منظوری کیلئے کوئی دباؤ یا مخالفت نظر نہیں آئی۔ اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عجلت میں قانون سازی ہمیشہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات 90 دن میں نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ہے کہ ساڑھے 4 ماہ درکار ہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حلقوں میں وسیع تبدیلیاں آئیں گی، اصل مسئلہ حلقہ بندیوں کا ہے، دسمبر میں الیکشن ہوئے تو 35 نشستیں سردی سے متاثر ہوں گی، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پرانی مردم شماری پر الیکشن کرنا بھی درست نہیں تھا، 5 سال بعد نئی مردم شماری کرانے کا وقت آجائے گا، مردم شماری کی تاخیر سے منظوری میں بدنیتی نہیں ہے، پی ٹی آئی دورمیں نئی مردم شماری پر الیکشن کا فیصلہ ہوا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو الیکشن کے قریب واپس آنا چاہئے، ووٹ کوعزت دو کا بیانیہ اپنا جگہ قائم ہے، شہباز شریف بتائیں گے کہ الیکشن مہم میں بیانیہ کیا ہوگا، مہنگائی کا بوجھ ن لیگ کو برداشت کرنا پڑے گا۔ اٹک جیل میں عمران خان کے سیل کے باہر کیمروں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرک میں کیمرے لگانا زیب نہیں دیتا، بیرک میں سیکیورٹی دینی ہوتی ہے، جیل مینول کے مطابق سہولیات دی جاتی ہیں، سہولیات کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی جاتی ہے۔

  • میٹا کا ناروے کی عدالت سے پرائیویسی جرمانہ ختم کرنے کا مطالبہ

    میٹا کا ناروے کی عدالت سے پرائیویسی جرمانہ ختم کرنے کا مطالبہ

    میٹا پلیٹ فارمز نے ناروے کی ایک عدالت سے اس جرمانے کو روکنے کے لیے کہا ہے جو ملک کے ڈیٹا ریگولیٹر نے فیس بک اور انسٹاگرام کے مالک پر صارف کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کیا ہے جبکہ 14 اگست سے پر یومیہ 1 ملین کراؤن ($94,313) جرمانہ عائد کیا گیا ہےکیونکہ وہ صارف کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور ان پر اشتہارات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیںجسے رویے کی تشہیر کہا جاتا ہےجو بگ ٹیک کے لیے عام ہے۔

    جبکہ کمپنی اس حکم کے خلاف ایک عارضی حکم امتناعی مانگ رہی ہےجو 3 نومبر تک روزانہ جرمانہ عائد کرتا ہے علاوہ ازیں میٹا نے پہلے ہی (صارفین سے) رضامندی طلب کرنے کا عہد کر رکھا ہےکمپنی کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل کرسچن ریش نے منگل کو عدالت کو بتایا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    ناروے کے ڈیٹا ریگولیٹر نے 14 جولائی کو میٹا کو بتایا کہ کمپنی کو جرمانہ کرنے کا ارادہ ہے جب تک کہ میٹا نے اصلاحی کارروائی نہ کی۔ ریگولیٹر 7 اگست کو جرمانے کے ساتھ آگے بڑھا۔ اور پھر 1 اگست کومیٹا نے کہا کہ اس نے آئرلینڈ میں کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں اپنے لیڈ ریگولیٹر کے جنوری کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئےطرز عمل کی تشہیر کی اجازت دینے سے پہلے یورپ میں صارفین سے رضامندی طلب کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جبکہ ریاؤسچ نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ڈیٹاٹیلسی نیٹ نے ایک تیز عمل کا استعمال کیا جو غیر ضروری تھا اور اس نے کمپنی کو جواب دینےکے لیے کافی وقت نہیں دیا۔

  • سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    پاکستان کے سینئر اداکارو مجسمہ ساز اکبر خان عارضہ قلب میں مبتلا رہنے کےبعد انتقال کرگئے ہیں جبکہ اداکار اکبر خان نے پاکستان ٹیلی ویژن سمیت کئی کامیاب ڈراموں میں کردار ادا کیا ہے جن میں ڈرامہ سیریل پری زاد، دل رباسمیت دیگر شامل ہیں، اُن کے بھائی انور حسین نے کہا کہ اکبر خان کی انڈسٹری کیلئے بے شمارخدمات ہیں، وہ ایک شریف انسان تھے۔

    تاہم خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ٹو مسجد میں عصر کی نماز ککے بعد ادا کی گئی اور ان کی تدفین نارتھ کراچی کے قبرستان میں کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    معروف اداکارو مجسمہ اکبر خان کو مصوری کیساتھ مجسمہ سازی کا بھی شوق تھا،انہوں کئی مسجمے تیار کیے ان کا خیال تھا کہ پاکستان کے کلچر میں مجسمہ سازی کی بھی اپنی ایک پہچان ہونی چاہیے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی گلوکار راجو پنجابی 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق راجو پنجابی ریاست ہریانہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کی موت ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار 10 دن سے اسپتال میں داخل تھے اور انہیں وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا گیا تھا تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کا آخری گانا 12 اگست کو ریلیز ہوا تھا۔

  • چیئرمین سینیٹ کی عبدالقادر بلوچ سے ملاقات

    چیئرمین سینیٹ کی عبدالقادر بلوچ سے ملاقات

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹزز کے وفد کے ہمراہ سابق پارلیمنٹرین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کے لئے اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ  دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرےاورلواحقین کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

    دریں اثناء چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے اسلام آباد میں سردار سرفراز چاکر ڈومکی کی خیریت بھی دریافت کی۔خیریت دریافت کرنے کے لئے چیئرمین سینیٹ وفد کے ہمراہ اسلام آباد کے مقامی ہسپتال گئے۔چیئرمین سینیٹ نے سردار سرفراز چاکر ڈومکی کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل دوسری جانب چیئرپرسن ایجوکیشن پارلیمنٹرینز کاکس نے بٹگرام سمیت مختلف مقامات پر اسکولوں کے قیام سے متعلق اہم تجویز دے دی جبکہ چیئرپرسن سینیٹر ثناء جمالی نے کہا بٹگرام واقعے میں پاک فوج کے جوان اپنی زندگیاں داو پر لگا کر ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں، پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    چیئرپرسن ثناء جمالی نے مزید کہا اس طرح کے واقعات ماضی قریب میں بھی پیش آتے رہے ہیں، اور ان واقعات سے یہ بات واضح ہوگئی کہ اساتذہ اور طلبہ کو مشکل اور خطرناک راستوں سے گذر کر اسکولوں تک پہنچنا پڑتا ہے، جبکہ جن علاقوں میں آمد و رفت کی سہولیات نہیں وہاں الگ سے اسکول تعمیر کئے جائیں، علاوہ ازیں ان علاقوں میں الگ سے اسکول تعمیر ہوں گے تو اساتذہ اور طلبہ کو ایسے کٹھن راستوں سے گذرنا نہیں پڑے گا.

  • پی ٹی آئی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا ہے جس میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

    جبکہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے خود کو مقدمے کی سماعت سے فوری علیٰحدگی اور معاملہ کسی دوسرے بنچ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے قانون و انصاف کو محض ایک مذاق اور عدالت کو تماشہ بنا دیا، وہ چیف جسٹس کے منصب پر بیٹھنے کے اہل نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    علاوہ ازیں کور کمیٹی تحریک انصاف نے کہا کہ معاملے کو التواء میں ڈالنے کا واحد مقصد چیئرمین عمران خان سے روا رکھے جانے والے انتقام و تشدد کے سلسلے کا دوام ہے، چیف جسٹس آف پاکستان اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے اندازِ فیصلہ سازی کا نوٹس لیں جبکہ کور کمیٹی تحریک انصاف نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کیخلاف سپریم جیوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • الیکشن نتائج  مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ

    الیکشن نتائج مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدات اہم اجلاس ہوا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی جبکہ الیکشن کمیشن نے اس سسٹم پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا ہے جس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ہے۔

    تاہم اجلاس میں الیکشن کمیشن کو رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ پریذائیڈنگ آفیسر سے ریٹرننگ آفیسر کے پاس موبائل ایپ سے فوری رزلٹ کی ترسیل ممکن ہوگی، ریٹرننگ آفیسر بھی فوری ووٹوں کے درست اعداد وشمار کے ساتھ غیرحتمی رزلٹ مرتب کرسکے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر
    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    خوفناک ٹریفک حادثے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق
    چیئرلفٹ آپریشن؛ دو بچے ریسکیو کرلیئے گئے

    واضح رہے کہ جس پر الیکشن کمیشن نے اس سسٹم پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کے کام کا بھی کا جائزہ لیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں اور محکمہ شماریات کو ضروری مراسلہ جات بھی روانہ کیے ہیں، جس میں متعلقہ اداروں سے میٹنگ بھی ہوئی ہیں اور آج ان کو ٹیلفون پربھی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ فوری طورپرالیکشن کمیشن کو ضروری نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا مہیا کریں تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کا عمل فوری طور پر شروع کرسکے۔

  • خوفناک ٹریفک حادثے میں چار بچوں سمیت  پانچ افراد جاں بحق

    خوفناک ٹریفک حادثے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

    سعودی عرب میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں اردنی خاندان کے چار بچوں سمیت کم سے کم پانچ افراد جاںبحق ہوگئے ہیں جبکہ ریاض روڈ پر ایک خوفناک ٹریفک حادثہ نے اردنی اور سعودیوں قوموں کو ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ حادثے کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے.

    نشامی فورم میں انسانی ہمدردی اور حادثاتی کمیٹی کے سربراہ ہیثم خطاب نے کہا ہے کہ حادثے میں خاندان کے نوجوان سربراہ ملک اکرم خرما اور ان کے چار بچے، اکرم، مایا، دانا اور دیما چل بسے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ خاندان عمرہ ادا کرنے کے بعد واپس متحدہ عرب امارات جا رہا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    علاوہ ازیں ہلاک شدگان کو اردن منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور زخمیوں کو سعودی عرب کے ہفوف علاقے کے کنگ فہد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ ان کی دیکھ بھال کی جاسکے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اردن کا سفارت خانہ لاشوں کی منتقلی کے لیے اردن اور سعودی عرب میں تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے جبکہ سعودی عرب میں جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہاں کے مکینوں نے اپنی گاڑیوں سے اتر کر فوری طور پر ایمبولینس کو منگوا کر مطلوبہ امداد فراہم کی۔

  • چیئرلفٹ آپریشن؛ دو بچے ریسکیو کرلیئے گئے

    چیئرلفٹ آپریشن؛ دو بچے ریسکیو کرلیئے گئے

    بٹگرام کے علاقے آلائی میں چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے جاری ریسکیو آپریشن مکمل جبکہ تمام لوگوں کو ریسکیو کرلیا گیا اور اس سے قبل لفٹ میں پھنسے 5 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا تھا جبکہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق بتایا گیا تھا اب تک کل پانچ بچے ریسکیو کئے جا چکے ہیں، جبکہ جی او سی ایس ایس جی خود اِس ریسکیو آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں اور باقی افراد کے ریسکیو کے لیے پاک فوج کا آپریشن جاری.

    جبکہ اس سے قبل بٹگرام کے علاقے آلائی میں چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے جاری ریسکیو آپریشن میں دو بچوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا تھا جس کے بعد آپریشن میں تمام افراد کو بحفاظت نکالنے کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں اور خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام کے قریب آلائی میں صبح سویرے بچوں اور اسکول اساتذہ کو لے جانیوالی چیئر لفٹ کے 2 رسیاں ٹوٹ گئیں جس کے باعث لفٹ پھنس گئی، لفٹ میں استاد اور 7 بچے موجود ہیں، لفٹ سیکڑوں فٹ بلندی پر ایک جانب کو جھکی ہوئی ہے۔

    کمشنر ہزارہ نے نگران حکومت سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر مانگا جس کے بعد پاکستان آرمی اور ایئرفورس کے 3 ہیلی کاپٹرز علاقے میں پہنچ گئے۔ ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کو کھانا، ادویات اور پانی پہنچادیا گیا تاہم خیال رہے کہ اسپیشل فورسز کے سلنگ آپریشن کے دوران ایک اہلکار نے ہیلی کاپٹر سے متاثرین کو پانی، خوراک، دل کی دھڑکن نارمل کرنے کی ادویات پہنچائیں۔

    علاوہ ازیں رپورٹ کے مطابق پاک آرمی کا ریسکیو ہیلی کاپٹر کے لفٹ کے قریب جاتے ہی ڈولی ہلنا شروع ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے زیادہ احتیاط کی جارہی ہے۔ جبکہ یہ انتہائی رسکی آپریشن ہے، پاک آرمی کے ٹروپس مکمل جانفشانی سے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

    چیئر لفٹ میں پھنسے استاد گل نواز نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ 7 بچے اور وہ خود چیئر لفٹ میں پھنسے ہیں، بچے بہت خوفزدہ ہیں، ایک بچہ بے ہوش ہوچکا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے 5 گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ گل نواز انتظامیہ سے جلد سے جلد ریسکیو آپریشن کی اپیل کی اور کہا کہ بچوں کی حالت تشویشناک ہے، ان کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں جبکہ انہوں نے بتایا کہ لفٹ پر زیادہ بوجھ نہیں، عام طور پر اس سے بھی زیادہ افراد اس لفٹ میں سفر کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترجمان 1122 بلال فیضی نے سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئر لفٹ کے مقام پر پہنچنے میں دو سے ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں، ریسکیو ٹیمیں راستے میں ہیں، جلد سے جلد وہاں پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیحی لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکالنا ہے، چیئر لفٹ کی دو رسیاں ٹوٹ چکی ہیں، چیئر لفٹ دو ہزار فٹ بلندی پر ہے، ڈبل ون ڈبل ٹو پہلے بھی اس طرح کے ریسکیو آپریشن کر چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رسیوں کے ذریعے ہی لفٹ میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا جاسکتا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
    خیال رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کے فوری ریسکیو کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی این ڈی ایم اے سمیت متعلقہ اداروں کو ریسیکو کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔ جبکہ وزیراعظم نے پہاڑی علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ساتھ ہی خستہ حال، حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس فوری بند کرنے کا بھی حکم دیدیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کو بٹگرام آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کی آپریشن میں حصہ لینے والے پاک آرمی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا آپریشن کی کامیابی کا سن کے دلی سکون اور مسرت ہوئی، پوری قوم کی دعائیں اللہ نے قبول فرمائی ہیں، انہوں نے مزید کہا تمام تر امیدیں اللہ تعالیٰ کے بعد پاک فوج پر تھیں،

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بچوں سمیت تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے جوان قوم کی ہیرو ہیں، اور یقیناً یہ ایک مشکل آپریشن تھا لیکن ہماری افواج اور ریسکیو ٹیموں نے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس آپریشن کو جس احسن طریقے سے مکمل کیا وہ قابل ستائش ہے جبکہ پوری قوم کو اپنی پاک فوج اور خاص طور پر ایس ایس جی کے جوانوں پر فخر ہے.

  • سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر اضافہ

    سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر اضافہ

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

    تاہم واضح رہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 944 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہوگئی ہے جبکہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2800 روپے اور 2400 روپے پر مستحکم رہی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام

    علاوہ ازیں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1901 ڈالر فی اونس ہوگئی جو اس سے قبل 1891 ڈالر فی اونس تھی۔ جبکہ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 102 روپے تھی۔

  • شفاف انتخابات کیلئے تمام صلاحیت بروئے کارلائیں گے. نگران وزیر اعظم

    شفاف انتخابات کیلئے تمام صلاحیت بروئے کارلائیں گے. نگران وزیر اعظم

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت محدود مدت کے لیے آئی ہےاور نظریہ پاکستان کو عام کرنا اولین ترجیع ہے، نگراں حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اور ہماری کوشش ہوگی کہ عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔

    خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انوار الحق کاکڑ کا کراچی آمد پر استقبال کیا تھا۔ جس کے بعد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزار قائد پر حاضری دی اور اس موقع پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    علاوہ ازیں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے جبکہ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تجدید عہد وفا کے لیے مزار قائد آئے ہیں، شفاف انتخابات کے لیے تمام صلاحیت بروئے کارلائیں گے، غیرجانبدار انداز میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے، نگراں حکومت محدود وقت کے لیے آئی ہے، نظریہ پاکستان کو عام کرنا اولین ترجیح ہے۔ خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق پر بات کی، ہر شہری کے حقوق کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔