Baaghi TV

Author: +9251

  • ایکس میں ایلون مسک کی تبدیلی؛ پوسٹ میں لنک کے ساتھ  متن نہیں ہوگا

    ایکس میں ایلون مسک کی تبدیلی؛ پوسٹ میں لنک کے ساتھ متن نہیں ہوگا

    ایکس سابقہ ٹوئیٹر سوشل میڈیا پلیٹ فارم اب ہر نئے دن نئی تبدیلیاں لاتا رہتا ہے جبکہ اب نئی تبدیلی کی گئی جس میں اب ایکس صارفین لنک کے ساتھ پوسٹ میں کوئی سرخی یا متن نہیں دکھایا جائے گا جبکہ صرف مضمون کی مرکزی تصویر ہی دکھائی دے گی۔ خیال رہے کہ اس تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ جو صارفین ایکس پر خبروں کے مضامین دیکھناچاہتے ہیں انہیں لنکس کے ساتھ اپنے عنوانات یا خلاصے لکھنے ہوں گے ورنہ ان کی پوسٹ میں صرف خبر لنک والی تصویر ہی دکھائے گی۔

    واضح رہے کہ تصویر پر کلک کرنا بھی صارفین کو ناشر کی ویب سائٹ کے اصل مضمون تک لے جائے گا اور ذرائع کا کہنا کہ تبدیلی ایکس کے مالک ایلون مسک کی طرف سےکی جا رہی ہے جو پوسٹ کو کم کرنا چاہتے ہیں اور ٹائم لائن پر دیگر پوسٹوں کے لئے زیادہ جگہ بنانا چاہتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
    بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام

    جبکہ ایک خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کا خیال ہے کہ سرخیوں کو ہٹانے سے کلک بیٹ کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی اور اس اقدام کے پبلشرز اور مشتہرین کے لیے اہم فوائد ہو سکتے ہیں جو ٹریفک اور آمدنی کو بڑھانے کے لیے ایکس پر انحصار کرتے ہیں علاوہ ازیں ایلون مسک نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ جو صحافی لکھنے کی زیادہ آزادی اور زیادہ آمدن چاہتے ہیں انہیں براہ راست اس پلیٹ فارم پر شائع کرنا چاہیے.

  • احسن اقبال نے جڑانوالہ واقعہ کو  سازش قرار دے دیا

    احسن اقبال نے جڑانوالہ واقعہ کو سازش قرار دے دیا

    سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے جبکہ ہمارے نبیﷺ امت کو امن کی تعلیم دی ہے لہذا جڑانوالہ کا دلخراش واقعہ یقیناً ایک سازش ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے نارووال کے سینٹ پال کاتھولک چرچ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کریشن کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے ۔ ہمارے نبیؐ نے امت کو امن کی تعلیم دی اور خاص طور پر ہر اسلامی ممالک میں جو غیر مسلم ہیں انکے حقوق کی بھی اسی طرح پاسداری کرنے کی تلقین کی ۔ جیسا کہ ریاست مسلمانوں کے جان ومال کی ذمہ درار ہے ۔

    علاوہ ازیں احسن اقبال نے کہا کہ یہ دلخراش واقعہ یقینا سازش کا حصہ ہے ۔جس نے ہمارے لوگوں میں ایسے مذہبی جذبات بڑکاے جس کے نتیجہ میں اسطرح کا واقعہ پیش آیا جبکہ احسن اقبال نے کہا کہ یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں ایسی سازشوں سے باخبر رہنا چاہے ۔ اب پاکستان کے اندر قانون موجود ہے اور وہ قانون صرف مسلمانوں کے عقیدوں کے تحفظ کا دفاع نہیں کرتا بلکہ دیگر عقیدوں کے تحفظ کا بھی دفاع کرتا ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    واضح رہے کہ لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ تم دوسروں کے مقدس عقیدے کو برا نہ کہو چونکہ اگر ایسا کرو گے اور وہ تمہارے مقدس عقیدے کی توہین کرے گا ۔اسلام ہمیں بقائے باہمی اور امن کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتا ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ بھائی چارہ مذہبی ہم آہنگی اور مسلکی ہم آہنگی ہر سطح پر ایسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے ملک جس کے اندر مختلف مذاہب کے ماننے والے اور مختلف زبانوں کے بولنے والے بستے ہیں ہرلحاظ سے محفوظ رہ سکیں ۔

  • زبانی کلامی بل واپس ہوں گے تو ریاست کا سٹرکچر کہاں جائے گا. عطاء تارڑ

    زبانی کلامی بل واپس ہوں گے تو ریاست کا سٹرکچر کہاں جائے گا. عطاء تارڑ

    پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ بل کے اوپر صدر نے دستخط اور لکھ کر اعتراض لگانا ہوتا ہے اور صدر مملکت نے جو بل دستخط کر کے واپس بھیجے وہ سب کے سامنے ہیں، بل کو واپس کیا گیا اور نہ پاس کیا گیا تو 10دن میں خود بخود پاس ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ زبانی کلامی بل واپس ہوں گے تو ریاست کا سٹرکچر کہاں جائے گا جبکہ بل صدر کے دستخط سے واپس ہوتا ہے ، سیکریٹری کے دستخط سے نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صدرمملکت نے دونوں طرف سے کھیلا ہے، صدر نے اپنی پارٹی کو بھی خوش کیا باقی کو بھی خوش کیا۔ ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت منافقت کرتے ہوئے بے نقاب ہوئے ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی

    تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل مزمل سہروردی نے کہا تھا کہ صدر مملکت نومئی کے واقعہ کے بعد تو بالکل ہی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے تھے، انہوں نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سمیت بہت سارے بل ایسے ہیں جن پر پی ٹی آئی کی حمایت شامل نہیں تھی لیکن وہ سائن کیے ہیں.

    جبکہ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ صدر مملکت جھوٹ بولے ہیں، جو بل ان کے پاس آیا ہے انہوں نے اس پر کوئی اختلافی نوٹ نہیں لکھا اور قانون یہی ہے کہ اگر وہ اختلافی نوٹ نہیں لکھتے یا وہ کوئی ہدایات نہیں کرتےکیونکہ وجہ تو صدر نے بتانی ہے کہ میں ان پوائنٹس پر ایگری نہیں کرتا، اس کو بعد میں لا ڈیژون نے نوٹیفائی کرنا ہے۔

  • آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

    آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم کرنے سے آٹے کی قیمت بڑھ گئی جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 1ہزار 5 سو 44 روپے مہنگا کیا گیا جبکہ 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 7سو 72 روپے کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2ہزار 8 سو 40 روپے کا ملے گا، جبکہ اس سے قبل عام صارفین کیلئے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 2 چھیانوے روپے کا تھا۔

    جبکہ اسی طرح عام صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 7 سو 72 روپے مہنگا ملے گا جس کی قیمت 1ہزار 4 سو 20 روپے تک پہنچ گئی ہے اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شہریو کا صبر بھی جواب دے گیا ، شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے آٹے کے 6 سو 50 روپے والا تھیلا 1 ہزار 4 سو 20 کا کردیاہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی بلوچستان؛ نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    علاوہ ازیں شہریوں نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا مہنگا ہونے کے بعد نایاب ہو چکا ہے، عام شہریوں کیلئے سستے آٹے کا حصول دشوار ہو چکا ہے۔ دوسری جانب نگراں وفاقی حکومت نے بجلی کی فروخت، تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نگراں وزیرعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کی ملکیت میں دینے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔

    جبکہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے باعث ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے علاوہ ازیں ہرصوبے میں بجلی کے ریٹ اورسبسڈی کی ذمہ داری صوبوں کومنتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حیدر آباد، سکھرالیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ، کوئٹہ الیکٹرک کمپنی بلوچستان کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • بلوچستان؛ نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    بلوچستان؛ نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    بلوچستان کی آٹھ رکنی نگران صوبائی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے جس کے بعد پانچ وزراء نے حلف اٹھالیا ہے جبکہ تین مشیروں کو بھی قلمدان تفویض کردیئے گئے ہیں علاوہ ازیں بلوچستان کی نگران کابینہ میں شامل پانچ وزراء نے حلف اٹھالیا ہے اور حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی جس میں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے نگران صوبائی وزراء سے حلف لیا۔

    واضح رہے کہ تقریب میں نگران وزیراعلیٰ میرعلی مردان ڈومکی ، قبائلی و سیاسی عمائدین اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی اور نگران کابینہ میں شامل کیپٹن ریٹائرڈ زبیر جمالی کووزارت داخلہ، امجد رشید کو خزانہ، پرنس احمد علی کو صنعت و حرفت ،ایکسائز ، جان اچکزئی کو اطلاعات، ڈاکٹر قادر بخش کو وزارت تعلیم اور سیاحت کا قلمدان دیا گیا ہے۔ شانیہ خان ، میر دانش لانگو اور میر عمیر محمد حسنی کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں شانیہ خان کو سوشل ویلفیئر اوروویمن ڈویلپمنٹ ، میر دانش لانگو محکمہ ایری گیشن اور میر عمیر محمد حسنی مائنز اینڈ منرلز کے قلمدان تفویض کردیے گئے جبکہ گورنر ہاوس کوئٹہ میں نگران صوبائی وزراء کی حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےنگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی کا کہنا ہے کہ ہماری سیاسی حکومت نہیں ۔ اس لیے کوئی اختلاف بھی نہیں ہے ۔ دوسرے مرحلے میں مزید وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ریاستی پالیسی کے مطابق ناراض افراد سے بات کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    تاہم انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان پہلی ترجیح ہے ، جو ناراض بلوچ بات کرنا چاہتا ہے ان سے بات کریں گے ۔ لیکن زبردستی کسی سے بات چیت نہیں کریں گے ۔ریاستی پالیسی کے مطابق ناراض افراد سے بات کی جائے گی جبکہ نگران وزیراعلی علی مردان ڈومکی نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے لیے محنت کریں گے اور صاف شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے ، ہمارا کام صرف صاف شفاف انتخابات کا انعقاد کرانا ہے ۔امن وامان اور ترقیاتی منصوبے ترجیحات میں شامل ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی حکومت نہیں اس لیے کوئی اختلاف بھی نہیں ہیں۔ صوبائی کابینہ کی تشکیل دینے کے حوالے سے کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔۔ جلد ہی دیگر وزراء بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

  • دریائے ستلج؛ سیلاب متاثرین دربدر

    دریائے ستلج؛ سیلاب متاثرین دربدر

    دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث بڑا ریلا وہاڑی پہنچ گیا ہے جبکہ عارضی حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا ہے، بھارتی سیلابی ریلا دریائے ستلج اور پاکپتن کے مقام پر اوور فلوکرگیا تھا جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں ہیں۔

    جبکہ قصور میں گاؤں ولے والا سیلابی پانی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور کسانوں کی کروڑوں روپے کی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج امدادی کاموں میں مصروف ہے تاہم ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ چھیالیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کی سطح بائیس فٹ پر برقرار ہے۔ اور سیلاب متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں.

    ذرائع کے مطابق تاحال لوگوں کی مال مویشیوں کے ساتھ نقل مکانی جاری ہے اور ریسکیو ٹیمیں لوگوں اور مویشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں مصروف ہیں علاوہ ازیں انتظامیہ کی جانب سے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور لوگوں سیلابی علاقہ سے دور رہنے کا کہا گیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    علاوہ ازیں فورکاسٹنگ ڈویژن کی پیشن گوئی کے مطابق سلیمانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی توقع گئی تھی ،دریں اثنا، پنجاب میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر کی سطح کم ہو رہی ہے جبکہ سلیمانکی ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اسلام ہیڈ ورکس پر دریا میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاول نگر، ملتان اور لودھراں کے نشیبی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں اور ان علاقوں میں مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا بیان میں کہا گیا تھا کہ ان علاقوں میں سیلاب سے متعلق امدادی مراکز کے قیام کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جب کہ انخلا کا عمل جاری ہے آج سے پہلے پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا تھا کہ ضلع اوکاڑہ میں 56 مقامات سیلاب سے متاثر ہونے کی توقع ہے۔

  • صدر مملکت معاملہ، شفاف تحقیقات کرنی چاہئے. سابق وزیراعظم

    صدر مملکت معاملہ، شفاف تحقیقات کرنی چاہئے. سابق وزیراعظم

    سابق وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (نواز) کے قائد نوازشریف سے ملاقات کے لیے ایون فیلڈ ہاؤس پہنچے ہیں، جبکہ اس موقع پر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے جو بیان دیا ہے اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئں، تاکہ شفاف تحقیقات کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیئے۔

    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، اس میں زبانی کلامی والی کوئی بات نہیں ہوتی، پاکستان کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کو زبانی کلامی بات نہیں کرنی چاہیئے۔ تاہم واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت صاحب نے اتنے دن انتظار کیوں کیا؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے، بلوں پر دستخط نہ کرنے والا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس پر صدر عارف علوی کو جواب دینا پڑے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    تاہم واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں آرمی اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 2023 پر دستخط کرنے کی تردید کی تھی۔ اور پھر آج صدر مملکت عارف علوی کے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردی گئیں جبکہ ایوان صدر نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات مزید درکار نہیں ہیں لہذا وقار احمد کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔

  • سندھ؛ نگراں وزیر مبین جمانی کا مراعات واپس دینے کا اعلان

    سندھ؛ نگراں وزیر مبین جمانی کا مراعات واپس دینے کا اعلان

    نگراں وزیر بلدیات سندھ مبین جمانی نے تمام سرکاری مراعات واپس دینے کا اعلان کردیا ہے صوبائی وزیر نے سرکاری گاڑی، پیٹرول، تنخواہ سمیت دیگر مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مبین جمانی نے اپنی سرکاری گاڑی پہلے ہی روز متعلقہ ادارے کو واپس بھجوانے دے دی تھی۔

    علاوہ ازیں نگراں صوبائی وزیر مبین جمانی کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ صوبےمیں صاف و شفاف انتخابات کی ذمہ داری کوبخوبی پوراکریں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے دوران کسی قسم کی کوئی سرکاری مراعات نہیں لوں گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    خیال رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بطور نگراں وزیر تنخواہ سمیت کسی بھی طرح کی سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کیا تھا اور جبکہ 19 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، جس میں گوہر اعجاز بھی شامل تھے، اور انہیں نگراں وزیر صنعت و تجارت کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔

  • عمران خان کو تمام سہولیات میسر، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب

    عمران خان کو تمام سہولیات میسر، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب

    ایڈیشنل سیشن جج اٹک کی جانب سے جاری کردہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے دورے کی رپورٹ کے متعلق ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے وضاحت جاری کی ہے جس میں ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پاکستان پریزنز رولز 1978 کے رول 257 اور 771 کے مطابق تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    مزید کہا گیا ہے چئیرمین پی ٹی آئی کے لئے انکے کمرے میں بروز ہفتہ نیا واش روم تعمیر کیا گیا ہے اور واش روم میں ویسٹرن کموڈ اور واش بیسن بھی لگائے گئے ہیں جبکہ واش روم میں باتھ سوپ ، پرفیوم ، ائیر فریشنر ، تولیہ اور ٹیشو پیپر بھی موجود ہیں علاوہ ازیں واش روم کی دیواریں 5 فٹ اونچی رکھی گئی ہیں اور باتھ روم کو نیا دروازہ لگایا گیا ہے۔

    وضاحت کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کمرے میں بیڈ ، تکیہ ، بیڈ میٹرس ، میز ، کرسی ، ائیر کولر ایگزیکٹ فین ، فروٹ ، شہد ، کھجوریں ، جائے نماز انگریزی ترجمے کے ساتھ قران مجید ااور مطالعہ کیلئے ایک درجن کے قریب کتابیں ، چائے تھرماس ، اخبار اور ٹیشو پیپر موجود ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منگل کے روز فیملی اور جمعرات کے روز وکلاء سے قانون کے مطابق ملاقات کرائی جاتی ہے۔ جبکہ عمران خان کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پانچ ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ آٹھ گھنٹے ڈیوٹی پر ایک ڈاکٹر ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    علاوہ ازیں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اسپیشل خوراک دی جاتی ہے ، جسے ڈاکٹر کی چیکنگ کے بعد سپیشل ٹیم کے ذریعے مہیا کیا جاتا ہے۔ اور چئیرمین تحریک انصاف اور جیل سیکیورٹی کے لئے انکے کمرے کے باہر برآمدے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

  • بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید

    بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی نکیال سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شخص شہید جبکہ تین خواتین زخمی ہوگئیں جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 21 اگست 2023 کو بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ، اس دوران ضلع کوٹلی کے گاؤں اولی کے 60 سالہ رہائشی غیاث شہید ہو گئے جبکہ اس دوران کھیت میں گھاس کاٹتے ہوئے 3 خواتین زخمی ہوئیں۔

    بیان کے مطابق یہ کھلم کھلا بھارتی جارحیت موجودہ سیزفائرمفاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اپنی سرحدوں پرامن وسکون کا خواہاں ہے تاہم اپنے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔پاکستانی عوام کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا ہماری مرضی کے وقت اورجگہ پربھرپورجواب دیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    برادر ممالک کے باہمی فائدے کیلئے تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت. ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ
    تاہم خیال رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے دورمیں پاکستان اوربھارت کی افواج کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا ، جس کے مطابق ایل او سی پرامن برقراررکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔