Baaghi TV

Author: +9251

  • خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

    خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

    راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کے خلاف ریلی نکالنے پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت نے یونین کونسل 18 کے چئیرمین سجاد حیدر کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جبکہ تھانہ وارث خان میں درج مقدمے میں طلحہ، راجہ ناصر محفوظ، علی، عرفان، حماد بٹ، فرہاد بٹ، شرجیل عثمان اور عبدالمعیز کو نامزد کیا گیا۔ مقدمے میں آٹھ افراد کو نامزد کرنے کے علاوہ 15 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا۔

    جبکہ مقدمے کے متن کے مطابق کارکنوں نے لیاقت باغ سے فیض آباد تک موٹرسائیکل ریلی نکالی اور ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے۔ پولیس کے مطابق ریلی میں ریاست مخالف نعرے بازی کی گئی، کارکنوں نے کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 188 کی خلاف ورزی کی۔تاہم دوسری طرف راولپنڈی میں نو مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث مرکزی ملزم یونین کونسل 18 کے چئیرمین سجاد حیدر کو گرفتار کرکے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    برادر ممالک کے باہمی فائدے کیلئے تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت. ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ

    ذرائع کے مطابق ملزم 9 مئی کو شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا۔ تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے سجاد حیدر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے سجاد حیدر کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے۔

  • برادر ممالک کے باہمی فائدے کیلئے تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت. ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ

    برادر ممالک کے باہمی فائدے کیلئے تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت. ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ

    صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی وزیر حج و عمرہ ، ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے ملاقات کی ہے جبکہ صدر نے سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے اور ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک میں معیشت، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔


    صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی تعلقات پر مبنی ہیں اور پاکستان میں آئی ٹی، قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں علاوہ ازیں ڈاکٹر عارف علوی نے اس سال حج کے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ سعودی حکومت مدینہ میں منہدم ہونے والے دو پاکستان ہاؤسز کی رقم سے پاکستان ہاؤس کی خریداری میں تیزی لائے گی۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت نے او آئی سی کے ذریعے اہم مسلم مسائل بالخصوص تنازعہ جموں و کشمیر ، فلسطین اور افغانستان پر مستقل حمایت پر سعودی عرب اور اس کی قیادت کی تعریف کی جبکہ صدر سے ملاقات میں سعودی وزیر حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں، دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کیلئے تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عازمین کو حج اور عمرہ کیلئے اچھی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔ صدر مملکت نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے اور پاکستان کی مسلسل حمایت اور مالی امداد پر سعودی عرب کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

  • برادرز شوگر ملز مالکان کے گھروں پر ایف آئی اے کا  چھاپہ

    برادرز شوگر ملز مالکان کے گھروں پر ایف آئی اے کا چھاپہ

    وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بینک ڈیفالٹر برادرز شوگر ملز مالکان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، تاہم میاں اسلم اور میاں فرقان سمیت دیگر ملزمان گھروں سے فرار ہونے کے سبب گرفتار نہ ہوسکے جبکہ ایف آئی اے نے نجی بینک کی مدعیت میں برادرز شوگرملز کے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جس میں برادرز شوگر ملز کے میاں اسلم، میاں فرقان، میاں عمر ادریس، فاطمہ فرقان، مسز مہر عمر اور میمونہ ادریس نامزد ہیں۔ تاہم وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ وارنٹ حاصل کرکے دوبارہ چھاپہ ماریں گے۔ جبکہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ برادرز شوگر ملز نے رہن شدہ ایک لاکھ 20 ہزار چینی کے تھیلے چوری کروائے جبکہ ملز کے ڈائریکٹرز نے کمپنی کے شیئرز بھی میاں نشاط کو غیرقانونی طور پر منتقل کیے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی

    علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک چھاپے جاری رہیں گے اور انہیں ہر صورت گرفتار کرکے کورٹ میں پیش کیا جاوے گا کیونکہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہے اور ملزمان روپوش ہیں. ادھر دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے تحریک انصاف کے رہنما میاں فرخ حبیب کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    جبکہ ایف آئی اے فیصل آباد نے پی ٹی آئی رہنما میاں فرخ حبیب کے خلاف کمیشن اور کک بيكس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت تحقیقات کا آغازکردیا جبکہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے اسکیموں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ میاں فرخ حبیب کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ جبکہ ایف آئی اے این اے 108 میں نیا آمو نہر وڈکے فنڈز اور ٹینڈرز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے فرخ حبیب کے بھائی نبیل حبیب کے خلاف بھی تحقیقات تیز کردی ہیں۔

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    خیبرپختونخوا کے محکمہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سیف اللہ گروپ کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں جبکہ دوسری طرف پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاریوں کو بحرین سے گرفتار کیا گیا اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل شوکت عباس نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے رمضان میں صوابی میں پولیس گاڑی کو گشت کے دوران نشانہ بنایا تھا، حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا تھا۔

    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سیف اللہ گروپ کے گرفتار دہشتگردوں سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ اس موقع پر ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا گروہ 2016 سے مختلف واقعات میں ملوث تھا اور ہے جس میں ایک دہشت گرد عطااللہ امام مسجد تھا، جس نے بچوں کا برین واش کیا، دہشت گردی میں اندرونی اور بیرونی دونوں عوامل شامل ہیں اور ایسے افراد کیخلاف کاروائی جاری رہے گی.

    تاہم دوسری طرف پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاریوں کو بحرین سے گرفتار کر لیا اور پنجاب پولیس نے ملزمان کی وطن واپسی کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروائے تھے۔ علاوہ ازیں ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری ذوالفقار علی سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا، جبکہ نور محمد فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قواعد و ضوابط مکمل کرکے بحرین سے وطن واپس لایا گیا، مزید کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا، دو ملزمان کی بحرین سے گرفتاری کے بعد رواں برس بیرون ملک سے گرفتار کیے گئے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 111 ہوگئی۔

  • معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

    بلبل پاکستان کے نام سے مشہور گلوکارہ نئیرہ نور کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے ، ٹھیک آج سے ایک سال قبل نئیرہ نور اس دنیا اور اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئیں تھیں.
    گلوکارہ 1950ء میں بھارتی ریاست آسام میں پیدا ہوئیں اور جب ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آیا تو ان کی عمر 7 برس تھی۔ انہوں نے 1968 میں ریڈیو پاکستان اور پھر 1971ء میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنے گیتوں کا جادو جگانا شروع کیا جس کے بعد انہیں مقبولیت ملنا شروع ہوگئی پھر اُنہوں نے فلموں کے لیے بھی بہترین گانے گائے اور نگار ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    ”ان کے انتقال کو میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا دھچکا قرار دیا گیا ہے”، نہ صرف پاکستانی بلکہ بالی وڈ کی میوزک انڈسٹری کے لوگوں نے بھی نئیرہ نور کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا تھا. نئیرہ نور نے اپنی گائیکی کے زریعے شائقین کے دل پر کئی برس تک راج کیا، ان کے معروف گیتوں میں روٹھے ہو تم تم کو کیسے منائوں پیا قابل زکرہے اس کے علاوہ ان کی غزلیں آج بھی شوق سے سنی جاتی ہیں، نئیرہ نور کا نام تب تک زندہ رہے گا جب تک یہ دنیا ہے.

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک …

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

  • دھرمیندر نے دلیپ کی بہن کے زریعے ملاقات کا وقت لیا سائرہ بانو کا انکشاف

    دھرمیندر نے دلیپ کی بہن کے زریعے ملاقات کا وقت لیا سائرہ بانو کا انکشاف

    بالی وڈ اداکارہ سائرہ بانو جو انسٹاگرام پر آج کل کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے شوہر سے جڑی یادوں کو تازہ کرتی رہتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں دھرمیندر اور دلیپ کمار کی پہلی ملاقات کو یاد کیا اور کہا کہ دھرم جی نے دلیپ کمار کی بہن فریدہ کی مدد سے دلیپ کمار سے ملاقات کا وقت لیا۔میرے شوہر دھرم جی سے بالکل بڑے بھائی کی طرح پیش آئے جس میں محبت کی چاشنی اور اپنائیت موجود تھی، دھرم جی نے انہیں کافی توجہ سے سنا اس دوران دلیپ کمار انگلش، پنجابی اور اردو میں گفتگو کرتے رہے۔

    سائرہ بانو بتاتی ہیں کہ ؛؛اُس رات باہر کافی سردی تھی اور دلیپ کمار نے دھرم جی کو جب کاٹن کی شرٹ میں ملبوس واپس جاتے دیکھا تو ایک سوئٹر نکال کر انہیں دیا؛؛۔ یہ تو وہ واقعہ ہے جو سائرہ بانو نے اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا ہے اسی واقعہ کے بارے میں‌دھرمیندر بھی کافی چرچا کر چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پہلی ملاقات میں دلیپ کمار نے مجھے جو سویٹر دیا وہ میں نے ساری زندگی سنبھال کر رکھا اس سویٹر کے ساتھ میری جذباتی وابستگی ہو گئی اور اس کے بعد میں نے اسے بہت بار پہنا یہ سوچ کر کے کہ یہ میرے پسندیدہ اداکار نے بھی سویٹر پہنا ہوا ہے.

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک …

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

  • سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے ہوا ہے جبکہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1891 ڈالر ہوگئی۔ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

    اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے اضافے کے بعد 197102 روپے کی سطح پر آگئی۔ تاہم دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو شدید مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 770 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 48 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن شدید مندی کا رجحان رہا، صبح سے ہی کاروبار میں مندی غالب رہی اور 100 انڈیکس میں شدید کمی دیکھی گئی، انڈیکس 48 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہیں رکھ سکا۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 770 پوائنٹس کی غیر معمولی مندی کے سب 47 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تاہم اسٹاک بروکرز کے مطابق ڈالر کی قدر اور بڑھتی مہنگائی پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے، نگران حکومت کے 10 روز میں اسٹاک مارکیٹ میں 1400 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ واضح رہے کہ جمعہ کو آخری کاروباری روز پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 48 ہزار 218 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران 80 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستانی معیشت کو 150 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے دہشت گردی کے متاثرین کے عالمی دن کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم ایک ایسی قوم ہیں جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین کے دکھ اور تکلیف کو بخوبی سمجھتا ہے اور گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران پاکستان کو 80 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی معیشت کو 150 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ جبکہ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ان چیلنجز نے ہمیں نہیں روکا اور پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ قومی عزم اور عوام کی بے مثال قربانیوں کی بدولت پاکستان نے حالات کا رخ موڑا جبکہ ہمیں ریاستی دہشت گردی کے متاثرین کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

  • سہانا خان نے ضرورتمند خاتون کو دیا صرف 1 ہزار روپیہ ، اداکارہ تنقید کی زد میں

    سہانا خان نے ضرورتمند خاتون کو دیا صرف 1 ہزار روپیہ ، اداکارہ تنقید کی زد میں

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان جو کہ خود بھی ماڈلنگ کرنے لگ گئی ہیں اور بہت جلد ذویا اختر کی فلم سے ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، سہانا خان شاہ ر‌خ خان کی بیٹی ہونے کی وجہ سے کافی زیادہ خبروں میں رہتی ہیں ، وہ جہاں جاتی ہیں اور جو بھی کرتی ہیں میڈیا اسکو کوریج دیتا ہے.حال ہی میں سہانا خان اور گوری خان معروف ڈیزائنر فالگنی پیکاک کے پاس گئیں وہاں سے جب باہر نکلیں تو ان کے پیچھا ایک ضرورت مند خاتون نے کرنا شروع کر دیا ، سہانا نے پہلے ان کی طرف نہیں دیکھا پھر اپنے پرس سے ایک ہزار روپیہ نکال کر اس کو دیدیا.

    ”اس سارے واقعہ کو وڈیو میں قید کر لیا گیا ”، اس کے بعد سہانا خان پر شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ سہانا کا والد شاہ رخ خان اتنا بڑا آدمی ہے اور بیٹی نے ایک ضرورتمند خاتون کو صرف ایک ہزار روپیہ دیا. تاہم سہانا کی جانب سے اس قسم کی تنقید پر کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا گیا. یاد رہے کہ سہانا خان اور گوری خان اکثر خبروں میں رہتی ہیں لیکن انہوں نے کبھی کسی قسم کی تنقید کا جواب نہیں دیا .

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک …

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

  • جب میں پیدا ہوئی تو والد کے پاس 1200 روپے تھے پوجا بھٹ کا انکشاف

    جب میں پیدا ہوئی تو والد کے پاس 1200 روپے تھے پوجا بھٹ کا انکشاف

    نوے کی دہائی میں پوجا بھٹ نے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ، آتے ہی انہوں نے دھوم مچا دی اور ان کے نام کا ڈنکا بجنے لگا. پوجا بھٹ کے پاس کام کا ڈھیر لگ گیا ، اور وہ ہر دوسرے پرڈیوسر کی اولین چوائس بن گئیں ، ایک وقت میں اتنا مصروف رہنے والی اور پیسہ کمانے والی اداکارہ نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو کے زریعے انکشاف کیا ہے کہ مجھ پر قسمت کی دیوی جہاں‌مہربان تھی وہیں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب میرے اکاوئنٹ میں صرف 4 ہزار تھے . لیکن میں گھبرائی نہیں ، اور کام بھی دور دور تک نہیں‌مل رہا تھا . انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرے والد بھی اپنے وقت کے نامور ڈائریکٹر رہے ہیں لیکن پھر بھی جب میں پیدا ہوئی تو ان کے اکائونٹ میں صرف 1200 روپے تھے.

    انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے والد سے یہ چیز سیکھی ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں کسی سے شکوہ نہ کریں ، کیونکہ دوسرے مدد نہیں کرتے لیکن آپکا مذاق ضرور بنا کر رکھ دیتے ہیں.” میں نے ایک اچھی بلکہ بہترین زندگی گزاری ہے جو دل کیا زندگی میں وہی کیا ”، کبھی کسی سے نہیں ڈری والد نے اعتماد دیا اور وہ اعتماد بہت کام آیا .

     

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک …

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

  • اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہم پر فرض ہے. نگران وزیر اعظم

    اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہم پر فرض ہے. نگران وزیر اعظم

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کرسچن برادری کا تحفظ امت محمدی پرفرض ہے اور اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔ جبکہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے جڑانوالہ کا دورہ بھی کیا اور مسیحی برادری سے ملاقات بھی کی ہے۔

    خیال رہے کہ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کوحلف لیے ہوئے 2 دن گزرے تھے اور یہ واقعہ ہوگیا، واقعہ پر بہت دکھی ہوں، آج آپ کے سامنے دل کی باتیں کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ اور انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کا کسی مذہب،زبان یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں، یہ انسانی رویہ ہے جو شیطان کی طرح روپ دھارتا ہے، سانحہ جڑانوالہ معاشرےمیں موجود ایک مرض کی نشاندہی کررہا ہے، کوئی بھی گروہ حملہ آور ہو گا تو ریاست ایکشن میں آئے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
    دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
    ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی
    علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ریاست اور ریاست کے قوانین مظلوم کے ساتھ ہیں، ایک دوسرے کے احساس سے ہی معاشرہ قائم رہتا ہے، کسی کو نہیں پتہ آنے والا کل کیا لیکر آئے گا، مستقبل میں آنے والا وقت کسی کے کنٹرول میں نہیں ہے، کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف سے ہی قائم رہ سکتا ہے، مجھے بہت خوشی ہوئی اگلے چیف جسٹس جڑانوالہ تشریف لائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، ملٹری لیڈر شپ نے یقین دلایا اقلیتوں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔