Baaghi TV

Author: +9251

  • لندن کے قدیم لگزری ہوٹل نے سکھ ڈاکیے کو اعزاز میں کیا گفٹ دیا:دلچسپ اورناقابل یقین تفصیلات آگئیں

    لندن کے قدیم لگزری ہوٹل نے سکھ ڈاکیے کو اعزاز میں کیا گفٹ دیا:دلچسپ اورناقابل یقین تفصیلات آگئیں

    لندن :لندن کے قدیم لگزری ہوٹل نے سکھ ڈاکیے کو اعزاز میں کیا گفٹ دیا:دلچسپ اورناقابل یقین تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق لندن کے ایک لگژری ہوٹل، دی لنگھم نے گزشتہ سال اپنی 155ویں سالگرہ منائی اور یہ قدیم اور لگزری ہوٹل دنیا بھر میں ایک مقام اور نام رکھتا ہے ، لنگھم ہوٹل جہان ایک رات کے قیام کا کم از کم کرایہ 25 ہزار پونڈ ہے اور یہ کسی عام فرد کے بس کی بات نہیں اس ہوٹل کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں ایک انوکھا کا،م کردکھایا ہے

    تازہ واقعہ میں لنگھم نام کے اس لگزری ہوٹل نے کورنا کے خلاف فرنٹ مین کے طور پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہےلنگھم ہوٹل نے کورونا کے خلاف فرنٹ مین کے طور پر لڑنے والوں کی یاد میں ایک تقریب کی اور پھر ایک ایسا اعزاز دیا کہ دنیا دیکھتی رہ ہی گئی

    کہا جاتا ہے کہ لنگھم لگزری ہوٹل نے ایک بزرگ سکھ پوسٹ مین اور اس کی اہلیہ کو ایک ایسی پیش کش کی کہ جہاں وہ دونوں میاں بیوی حیران اور خوش تھے وہاں ان کے جاننے والے بھی بڑے خوش ہوئے اور یہ واقعہ دنیا کے میڈیا کی زینت بن گیا

    کہا جاتا ہے کہ لنگھم ہوٹل نے سکھ ڈاکیے کی اہلیہ کو شادی کی 40 ویں سالگرہ منانے کے لیے اپنے مہنگے ترین سویٹ اپارٹمنٹ کے وی آئی پی روم میں مفت قیام کرایا اور پھران کو مختلف اعزازات سے بھی نوازا – اس ہوٹل کے اس کمرے میں ایک رات کے قیام کا بل 25 ہزار برطانوی پاونڈ ہے جو اعزاز کے لیے نہیں لیا گیا

    ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ادارے نے اس ڈاکیے کو یہ موقع فراہم کرکے اس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جو کووڈ کے انتہائی خطرناک دنوں میں بھی ہر روز وقت پر لنگھم ہوٹل کی ڈاک پہنچاتا تھا اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی جانوں کا خیال رکھتا تھا

  • سی این جی استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کیلیے اہم خبر آگئی

    سی این جی استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کیلیے اہم خبر آگئی

    کراچی: سی این جی استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کیلیے اہم خبر آگئی ،اطلاعات کے مطابق سی این جی استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کے لیے اچھی خبر آگئی۔

    ذرائع کے مطابق آر ایل این جی والے سی این جی اسٹیشنز 14 فروری سے دوبارہ کھل جائیں گے، تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ان اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 14 فروری کو صبح 8 بجے دوبارہ شروع ہوجائے گی۔

    گزشتہ ماہ سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں ریجن ون کے لیے قیمت 134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کیلیے قیمت128 روپے گیارہ 11 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

    فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر ) نے سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلیے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوا تھا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ریجن ون کے لیے سی این جی کی صارف قیمت 134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کیلیے سی این جی کےصارف نئی قیمت128 روپے گیارہ 11 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ریجن ون میں خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور پوٹھوہار جبکہ ریجن ٹو میں سندھ اور پنجاب کے دیگرعلاقے شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال فیڈرل بیورو آف ریونیو نے سی این بی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

  • الحمدللہ : سابقہ خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی تربیتی کا عمل مکمل ہوچکا :آئی ایس پی آر

    الحمدللہ : سابقہ خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی تربیتی کا عمل مکمل ہوچکا :آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:الحمدللہ : سابقہ خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی تربیتی کا عمل مکمل ہوچکا :اطلاعات کے مطابق سابقہ خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی تربیتی کا عمل مکمل کرلیا گیا جس میں پاک فوج اور ایف سی کی طرف سے اہلکاروں کو تربیت دی گئی ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں خاصہ دار اور لیویز کو تربیت فراہم کی گئی جس کے بعد اہلکار اب خیبرپختونخوا کی باقاعدہ پولیس فورس کا حصہ بنیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اہلکاروں کو 4 مراحل میں تربیت دی گئی، تربیت کے دوران مختلف ہتھیاروں کے استعمال اور دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کی شناخت سے آگاہی فراہم کی گئی، پبلک ڈیلنگ، پولیسنگ، سرچ آپریشنز، انسداد دہشت گردی آپریشنز اور جسمانی فٹنس کی ٹریننگ بھی فراہم کی گئی۔

  • پی ایس ایل:لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیتنے کے لیے 183 رنزکا ہدف

    پی ایس ایل:لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیتنے کے لیے 183 رنزکا ہدف

    لاہور:پی ایس ایل7: لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری:جلد پتہ چل جائیگا کون ہے بھاری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف لاہور قلندرز نے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنائے ہیں‌ اور 183 رنز کا ہدف دیا ہے

     

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 17 ویں میچ کیلئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

     

     

    لاہور قلندرز اننگز

    قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ملتان سلطانز کے انور علی نے پہلا اوور کرایا۔

    ملتان سلطانز سکواڈ

    لاہور قلندرز کے خلاف میچ کیلئے ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود، رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، عباس آفریدی، عمران طاہر، بلیسنگ موزاربانی اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

    لاہور قلندرز سکواڈ

    ملتان سلطانز کے خلاف میچ کیلئے لاہور قلندرز کے سکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

  • چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ججوں کو تتربترکردیا:4 سیشن ججز کے بھی تبادلے

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ججوں کو تتربترکردیا:4 سیشن ججز کے بھی تبادلے

    لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ججوں کو تتربترکردیا:4 سیشن ججز کے بھی تبادلے ،اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے 10 ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور اس حکم نامے کی لپیٹ میں 4 سیشن ججز بھی آگئے

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”463614″ /]

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی سُننے میں آیا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدے پر ترقی پانے والے 7 افسران بھی شامل ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عرفان احمد سعید کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.

    نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد شاہد حسین کو سینیئر ایڈیشنل رجسٹرار بہاولپور بنچ تعینات کر دیا گیا.ایڈیشنل رجسٹرار جانسن برنارڈ کو ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی سیل تعینات کردیا گیا.

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”463615″ /]

    لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار عابد حسین بخاری کو ایڈیشنل رجسٹرار لیجسلیشن تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ،ادھر ترقی پانے والے ایڈیشنل رجسٹرار نصراللہ خان نیازی کو ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر تعینات کردیا گیا.

    نصراللہ خان نیازی بطور سٹاف آفیسر ٹو رجسٹرار فرائض بھی جاری رکھی‍ں گےترقی پانے والے ایڈیشنل رجسٹرار شہباز اشرف کو ایڈیشنل رجسٹرار سروسز تعینات کیا گیا ہے.ترقی پانے والے محمد شہباز کو ایڈیشنل رجسٹرار پروکیورمنٹ تعینات کردیا گیا.

  • بارسلونا میں انٹرنیشنل کشمیرکانفرنس:تحریک آزادی کشمیرکی حمایت

    بارسلونا میں انٹرنیشنل کشمیرکانفرنس:تحریک آزادی کشمیرکی حمایت

    بارسلونا :بارسلونا میں انٹرنیشنل کشمیرکانفرنس:تحریک آزادی کشمیرکی حمایت ،اطلاعات کے مطابق ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا کےنواحی شہر بادالونا میں انٹرنیشنل کشمیرکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی قونصل جنرل مرزا سلیمان بابر بیگ اور خصوصی شرکت چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے برسلز سے خصوصی شرکت کی۔

    کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔نظامت کے فرائض کامران خان نے سر انجام دئیے۔کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مقامی آبادی کو مسئلہ کشمیر کی جانب متوجہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس طرح کی کانفرنسز جس میں اسپانش مقامی حکومتی اور اپوزیشن کے لوگ موجود ہوں فائدہ مند ہوتی ہیں۔ مقامی اسپانش حکومتی اور اپوزیشن کے نمائندوں نے اپنی گفتگو میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں پر ہونے والی زیادتی کی مذمت کی اور کہا کہ ہماری جماعتیں بھی اس مسئلہ پران کے ساتھ ہیں۔

    قونصل جنرل مرزا سلیمان بابر بیگ نے اپنے خطاب میں مقامی اسپانش حکومتی اور اپوزیشن کے نمائندوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کم وبیش تین سال سے لاک ڈاون لگا ہوا ہے، بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی بھی ممکن نہیں ہے۔ آپ لوگاگر مقبوضہ کشمیر جانا چاہیں اور وہاں کے حالات کو دنیا کے سامنے لانا چاہیں تو وہ آپ کو اجازت نہیں دیتے لیکن میں آپ لوگوں کو آزاد کشمیر کا فری ویزہ دیتا ہوں آپ جائیں اور وہاں کے حالات کو دیکھیں آپ خود جان جائیں گے کہ بھارت کس طرح نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے

    انہوں نے کہا کہ اب جنگ میزائل کی نہیں بلکہ اب سوشل میڈیا کی جنگ ہے جس میں آپ کو آگے بڑھنا چاہئیے جس طرح آپ لوگ مقامی زبان بولتے ہیں اس ہیتھار کو استعمال کریں اور یورپی عوام کو بتائیں کہ ہمارا ہمسائیہ کس قدر مظالم ڈھا رہا ہے

    چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ ہم مقامی افراد تک کسی بھی وسیلہ سے اس مسئلہ کو نمایاں کریں ہم یہاں کی پارلیمنٹ میں بھی گئے ہیں بھارتی قونصل خانہ کے سامنے بھی احتجاج کیا ہے میں اپنے پاکستانیوں کو کہتا ہوں کہ پاکستانی سیاسی جماعتوں کو ادھر چھوڑ دیں اور صرف ایک سبز ہلالی پرچم کے ہوجائیں دنیا عزت کرے گی،اپنے بچوں کو یہاں کی سیاسی جماعتوں اور اعلی تعلیم کے لئے آگے لے کر جائیں تو ہماری آواز ان کے ایوانوں تک پہنچے گی

    ہال میں موجود لوگ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کرتے رہے

  • شہبازشریف کی جیل نہ جانے کی کوششیں دم توڑنے لگیں

    شہبازشریف کی جیل نہ جانے کی کوششیں دم توڑنے لگیں

    اسلام آباد: شہبازشریف کی جیل نہ جانے کی کوششیں دم توڑنے لگیں ،اطلاعات کے مطابق عدم اعتماد کے لیے حکومتی اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنا اپوزیشن کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔اور شہبازشریف کی جعلی اکاونٹس اور مقصود چپڑاسی سمیت دیگرلوگوں کے ذریعے غیرقانونی رقوم کی غیرقانونی منتقلی کیس میں سزا سے بچاو کی کوششیں ناکام نظرآتی ہیں اور اب شہبازشریف کو بڑا غمگین ہوتے دیکھا جارہا ہے ،

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ تحریک عدم اعتماد لایا جانا خود ایک چیلنج بن گیا ہے کیوں کہ حکومتی اتحادیوں کے بغیر تحریک لانے کے امکانات معدوم نظر آتے ہیں۔

    ذرائع ق لیگ نے بتایا ہے کہ پارٹی حلقوں میں اپوزیشن کا ساتھ دینے سے متعلق سوالات اٹھ چکے ہیں، اراکین کہہ رہے ہیں کہ اسپیکر شپ اور وزارتیں تو پہلے ہی سے پارٹی کو حاصل ہیں، ایسے میں اپوزیشن اس سے بڑھ کر کیا دے گی۔

    ذرائع ق لیگ کے مطابق اراکین نے اہم سوال اٹھایا ہے کہ اربوں روپے کے فنڈز اور حکومت کو چھوڑ کر اپوزیشن کا ساتھ کیوں دیا جائے؟ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی قبل از وقت انتخابات کے بھی مخالف ہیں۔

    واضح رہے کہ ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی خود تسلیم کر چکے ہیں کہ اتحادی ریاست کے ساتھ ہیں، تاہم جنرل سیکریٹری احسن اقبال کابینہ کے پانچ وزرا کو ساتھ ملانے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔

    ادھر حکومت کی جانب سے بھی تحریک عدم اعتماد کے خلاف تیاریاں کی جا رہی ہیں، اپوزیشن کی جانب سے رواں ماہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے اعلان پر اتحادیوں سے بیک ڈور رابطے شروع کر دیے ہیں۔

    اپوزیشن کی جانب سے 3 مراحل پر مشتمل تحریک عدم اعتماد کا منصوبہ سامنے آ چکا ہے، اسپیکر اسد قیصر کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی، اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آخری مرحلے میں لائی جائے گی۔لیکن آج کی اطلاعات کے مطابق اپوزیشن اب سیاسی بیان بازی کے ذریعے سیاسی ماحول رکھنے کی کوشش کریں گے

    یاد رہے کہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں‌ گرفتاری یقینی ہے اور اس گرفتاری سے بچنے کے لیے شہبازشریف حکومت پر دباو بڑھانا چاہتے ہیں اور ان کی یہ خواہش ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہ رہے ورنہ کپتان نہیں چھوڑے گا

    دوسری طرف اپوزیشن کو عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ تعداد نہیں مل رہی جس کی وجہ سے شہبازشریف بہت مایوس دکھائی دے رہے ہیں‌

  • بھارت میں انتہا پسندوں کے سامنے آواز بلند کرنیوالی بنت اسلام”مسکان” کیلئے اسکالر شپ کا اعلان

    بھارت میں انتہا پسندوں کے سامنے آواز بلند کرنیوالی بنت اسلام”مسکان” کیلئے اسکالر شپ کا اعلان

    لاہور :بھارت میں انتہا پسندوں کے سامنے آواز بلند کرنیوالی بنت اسلام”مسکان” کیلئے اسکالر شپ کا اعلان ،اطلاعات کےمطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن نے بھارت میں انتہا پسندوں کے سامنے آواز بلند کرنیوالی لڑکی مسکان کیلئے اسکالر شپ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسندوں کے سامنے آواز بلند کرنیوالی لڑکی کیلئے اسکالرشپ کا اعلان کردیا گیا ، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کے صدر نے مسکان کیلئے تعلیمی کفالت اسکالرشپ کا اعلان کیا۔

    صدرکاشف مرزا نے کہا مسلم طالبات کوحجاب کی آڑ میں تعلیم سےمحروم کرناجرم ہے، مسلم طالبات کوپسماندہ رکھنےکی یہ کوشش روکی جانی چاہیے۔

    یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں کالج میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی جس پر ایک مسلم لڑکی مسکان حجاب پہنے موٹر سائیکل پر کالج پہنچی اور ہندو انتہا پسندوں کے سامنے اللہ اکبر کے نعرے لگا ئے تھے۔

    مشتعل ہجوم کے آگے نعرہ تکبیر کی صدا بلند کرنے والی مسکان کی دیدہ دلیری نے انہیں دنیا بھر میں ایک نئی پہنچان دے دی ہے اور دنیا کے ہر گوشے میں جہاں مسلمان بستے ہیں دل کھول کے مسکان کی ہمت کی داد دے رہے ہیں۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی:بہت جلد خوشخبری سنا دی جائے گی

    اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی:بہت جلد خوشخبری سنا دی جائے گی

    اسلام آباد :اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی:بہت جلد خوشخبری سنا دی جائے گی ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مخدوم طارق الحسن کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی آئندہ 30 دن میں بن جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مخدوم طارق الحسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز پالیسی آئندہ 30 دن میں بن جائے گی۔

    طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی مخالفت کےباوجودسمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دلوایا اور عثمان بزدارکامشکور ہوں کہ میری رہنمائی فرمائی ، ہم نے 1500سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کے کیسزحل کیے۔

    معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ون ونڈو سروسز کا آغاز کیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی بنا رہے ہیں۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے پہلی باراسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کےعظیم الشان اجتماع کی منظوری دی تھی ، 3روزہ اجتماع 13 تا16مارچ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

    جس میں دنیا بھر میں پی ٹی آئی کے منتخب ذمہ داران،کارکنان بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے جبکہ اجتماع میں یورپ، امریکا،وسط ایشیاسمیت دنیا کے دیگر حصوں سےمندوبین مدعوکئےجائیں گے اور ملکی،غیرملکی میڈیاکوبھی سمندرپارپاکستانیوں کےاجتماع کے لئے دعوت دی جائے گی۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت انسداد کرونا کے لیے اقدامات  کا اعلی سطح کا اجلاس

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت انسداد کرونا کے لیے اقدامات کا اعلی سطح کا اجلاس

    اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت انسداد کرونا کے لیے اقدامات کا اعلی سطح کا اجلاس ،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم کی زیرصدارت ایک بہت بڑا اجلاس منعقد ہوا ہے اس اجلاس کو ملک میں OMICRON کی لہر کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح اور خطے میں اس کے پھیلاؤ سے بھی آگاہ کیا گیا.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ عالمی سطح پر جنوری میں OMICRON کی بلند ترین سطح کے بعد کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے مگر اب بھی یورپ اور امریکہ میں اس کے کیسز کی تعداد سب سے ذیادہ ہے. خطے میں اس وقت کرونا سے اموات کے حوالے سے بھارت سرِ فہرست ہے جہاں اب بھی کم و بیش ایک ہزار کے قریب لوگ روزانہ کرونا سے جان بحق ہو رہے ہیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں حکومت کے ایس او پیز پر سختی سے عملدارآمد یقینی بنانے کے اقدامات کی بدولت OMICRON کے کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے. اس کے علاوہ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ OMICRON سے بیمار مریضوں کی انتہائی نگہداشت میں آمد چوتھی لہر کے مقابلے میں 71 فیصد کم ہے. 10 فروری 2022 کے بعد مثبت کیسز کی تعداد میں 6.8 فیصد سے کمی، ہسپتال میں داخلہ اور انتہائی نگہداشت کی ضرورت میں اضافہ بھی نہیں ہو رہا جو کہ مثبت رجحان ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں کرونا کی نئی لہر سے یومیہ اوسطاً 42 اموات ہو رہی ہیں.

    مزید برآں اجلاس کو کرونا ویکیسن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ بارہ سال سے ذیادہ عمر کی 15 کروڑ آبادی میں سے اس وقت 9 کروڑ (58 فیصد) افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ مارچ 2022 تک یہ تعداد بڑھ کر 11 کروڑ (72 فیصد) ہو جائے گی. اسکے علاوہ 11 کروڑ 50 لاکھ (72 فیصد) لوگوں کو ایک ڈوز لگ چکی ہے جو مارچ 2022 تک بڑھ کر 13 کروڑ (85 فیصد) ہو جائے گی.

    ملک میں ویکسینیشن کے ہر پاکستانی محفوظ فیز ون کیلئے اس وقت 61 ہزار 329 ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور یومیہ 22 لاکھ ویکسین کی ڈوز لگائی جا رہی ہیں. ویکیسنیشن کا فیز ٹو 7 مارچ 2022 سے شروع ہوگا. 12 سال سے 17 سال کے 59 فیصد طلباء کو مکمل ویکسین لگائی جا چکی ہے اور 18 سال سے زائد 34 لاکھ افراد کو بوسٹر ڈوز بھی لگائی جا چکی ہے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں مکمل آبادی کو ویکسین لگانے کیلئے سٹاک موجود ہے.

    صوبائی سطح پر ویکسینین کی رفتار کے حوالے سے پنجاب اول نمبر پر ہے جبکہ اسکے بعد سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور دیگر علاقے آتے ہیں. اجلاس کو ویکسینیشن کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل اور کرونا وباء کے دواران فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی پزیرائے کیلئے بھی تجاویز پیش کی گئیں.

    وزیرِ اعظم نے NCOC اور وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے اور ویکسینیشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں.

    اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر شہباز گِل، میجز جنرل ظفر اقبال، کمانڈر NCOC, میجر جنرل آصف گورایا ڈی جی آپس NCOC, اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی