Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی تاجر اور بیوی کی فیس بک لائیو پرخودکشی، بیوی ہلاک:مرتے وقت مودی کوقاتل قراردیا

    بھارتی تاجر اور بیوی کی فیس بک لائیو پرخودکشی، بیوی ہلاک:مرتے وقت مودی کوقاتل قراردیا

    نئی دہلی :بھارتی تاجر اور بیوی کی فیس بک لائیو پر خودکشی، بیوی ہلاک :مرتے وقت مودی کوقاتل قراردیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں حکومتی پالیسیوں اور حکومت کی معاشی ناکامیوں‌سے تنگ ایک شہریابھارت کے شہر بروت میں شادی شدہ جوڑے نے فیس بک پر لائیو آکر خودکشی کی کوشش کی جس میں بیوی ہلاک ہوگئی جب کہ شوہر کی حالت تشویشناک ہے۔

    بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد کاروبار میں ہونے والے بھاری نقصان نے اس جوڑے کو انتہائی اقدام پر مجبور کیا۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کے دشمن بن گئے ہیں اور اس وقت یہ صورت حال ہے کہ ہرطرف بے چینی اور پریشانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں‌

    ادھر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جوتوں کا کاروبارکرنے والے راجیو تومڑ کو اہلیہ کے ہمراہ زہر کھاتے دیکھا گیا۔

    خودکشی کے خوفناک مناظر لائیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر راجیو اور ان کی اہلیہ کو اسپتال پہنچایا جس دوران بیوی انتقال کرگئی جب کہ شوہر کی حالت تشویشناک ہے۔

    ویڈیو میں تاجر کو آن لائن آکر زہر کھاتے دیکھا گیا جس کے بعد اس شخص کی اہلیہ نے شوہر کے منہ میں انگلی ڈال کر زہر نکالنے کی کوشش کی تاہم اس دوران اس شخص کو کہتے سنا جاسکتا ہےکہ ان کی موت کے ذمہ دار مودی ہیں۔

    راجیو کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں یہ نہیں کہتا مودی نے سارے کام خراب کیے لیکن مودی کا چھوٹے تاجروں اور کاروباری افرادکے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے۔مودی کی مذمت جاری ہے

  • لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف:   کارروائی کا حکم آگیا

    لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف: کارروائی کا حکم آگیا

    لاہور : لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف:کارروائی کا حکم آگیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کے انکشاف کے بعد مذکورہ اساتذہ و ملازمین کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد جعلی بھرتی ہونے والے اساتذہ اور ملازمین کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے۔انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 88اساتذہ ، 101 درجہ چہارم اور 22جونیئرکلرک کی جعلی بھرتیاں کی گئیں ، ٹیچنگ ونان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتیاں گزشتہ 5 سال کےدوران کی گئیں۔

    محکمہ اسکول نے مذکورہ اساتذہ و ملازمین کی تنخواہیں روک کر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھرتیوں میں ملوث تمام افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب پنجاب کے اسکولوں میں پرنسپلزاورسینئرسبجیکٹ اسپشلسٹ کی 1ہزار 325 سیٹیں خالی ہے اور گریڈ 19 کی اسامیاں خالی ہونے سے انتظامی معاملات ٹھپ ہوکر رہ گئے۔

    لاہور:اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گریڈ 18 کے افسران کو ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں تمام اتھارٹیز کو پرنسپلز کی اسامیوں پر اساتذہ کو ترقیاں دینے کیلئے دستاویزات مانگ لی ہے۔

  • تجاوزات سے راستے سکڑ گئے

    تجاوزات سے راستے سکڑ گئے

    کھڈیاں خاص ۔۔تجاوزات سے راستے سکڑ گئے شہری اذیت میں مبتلا ۔تفصیل کے مطابق شہر بھر میں سرکلر روڈ، صادق روڈ،گلزار چوک،تھانہ روڈ،چلڈرن پارک روڈ،پرانا امام بارگاہ چوک، سبزی منڈی سمیت داخلی وخارجی راستوں پر دکانداروں نے میونسپل کمیٹی کے عملہ کی ملی بھگت سے پھڑیاں لگا لی ہیں ۔شہر میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کو شدید دشواریوں میں مبتلا کر رکھا ہے ۔میونسپل کمیٹی عملہ کی مبعینہ سرپرستی کی وجہ سے کارروائی سے گریزاں ہیں ۔شہریوں جن میں اکبر علی،لیاقت علی،محمد رمضان، ارشد علی،محمد رفیق، تنویر احمد، دیگر کا کہنا ہے سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات سے راستے سکڑ گئے ہیں میونسپل کمیٹی کی مبعینہ ملی بھگت اور مجرمانہ غفلت ولاپرواہی وزیراعظم پورٹل پر شکایات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے ۔
    مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • سندھ :ڈاکٹر نوشین کی سنسنی خیز ڈی این اے رپورٹ :لاڑکانہ یونیورسٹی کے بڑوں نے بڑی بات کہہ دی

    سندھ :ڈاکٹر نوشین کی سنسنی خیز ڈی این اے رپورٹ :لاڑکانہ یونیورسٹی کے بڑوں نے بڑی بات کہہ دی

    لاڑکانہ: سندھ :ڈاکٹر نوشین کی سنسنی خیز ڈی این اے رپورٹ :لاڑکانہ یونیورسٹی کے بڑوں نے بڑی بات کہہ دی ،اطلاعات ہیں کہ ڈاکٹر نوشین کاظمی کی سنسنی خیز ڈی این اے رپورٹ پر لاڑکانہ یونیورسٹی کا بڑا ردِ عمل سامنے آ گیا ہے۔

    یونیورسٹی ذرائع کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج میں مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی ڈاکٹر نوشین کاظمی کے کیس میں لمس یونیورسٹی کی جانب سے جاری ڈی این اے رپورٹ کو لاڑکانہ یونیورسٹی نے بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس رپورٹ کو ایک خاص انداز سے ڈیزائن کرکے واقعہ کا رخ موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے

    ادھر اسی حوالے سے لمس یونیورسٹی کی فارنزک لیبارٹری نے رپورٹ پیش کی تھی کہ ڈاکٹر نوشین اور 2019 میں خود کشی کرنے والی ڈاکٹر نمرتا چندانی کے جسم اور کپڑوں سے ملنے والے خون کے نمونے میچ کر گئے، دونوں ایک ہی مرد کے ہیں۔

    یہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لمس کی رپورٹ نے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، ڈاکٹر نوشین کیس میں عدالتی احکامات کے بغیر نمرتا کے سیمپلز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ غیر قانونی ہے۔

    لاڑکانہ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نوشین کی رپورٹ سے نمرتا کیس کی جوڈیشل انکوائری پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے، بغیر عدالتی حکم کے کسی کیس کے سیمپلز دوسرے کیس سے میچ نہیں کیے جاتے، نہ ہی کوئی لیبارٹری اپنی رپورٹ میں کسی قسم کی سفارش کر سکتی ہے۔

    اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نمرتا کیس میں انکوائری کے حکم کے 2 دن بعد ڈی این اے رپورٹ جاری کیا جانا لیبارٹری کی بد نیتی کو ظاہر کرتا ہے۔اجلاس نے الزام لگایا ہے کہ لیبارٹری جوڈیشل انکوائری پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے، اس لیے لمس یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی جوڈیشل انکوائری میں شامل کیا جائے۔

  • روس کا گرد گھیرا تنگ:روسی وزیر خارجہ احتجاجا مشترکہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

    روس کا گرد گھیرا تنگ:روسی وزیر خارجہ احتجاجا مشترکہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

    ماسکو:روس کا گرد گھیرا تنگ:روسی وزیر خارجہ احتجاجا مشترکہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے،اطلاعات ہیں کہ یوکرین کے معاملے پرروس کوتنقید کا نشانہ بنانے پرروسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف برطانوی ہم منصب کے ساتھ کی جانے والی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔یہ منظراس قدر اہمیت اختیار کرگیا کہ دنیا بھر میں اس حوالے سے چہ میگوئیاں جاری ہیں‌

    برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مسئلے پربرطانوی تنقید سے ناراض روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف برطانوی وزیرخارجہ لز ٹریس کے ساتھ کی جانے والی مشترکہ پریس کانفرنس چھوڑ کرچلے گئے۔ کچھ منٹوں کے بعد برطانوی وزیرخارجہ بھی کانفرنس ہال سے چلی گئی۔برطانوی اور امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں برطانیہ کی وزیرخارجہ، دولت مشترکہ اورترقیاتی امورکی وزیرلزٹریس یوکرین کے مسئلے پرمذاکرات کے لئے ماسکو پہنچی تھیں۔

    برطانوی وزیرخارجہ لز ٹریس کا کہنا تھا کہ انہوں نے روس کوآگاہ کیا ہے کہ یوکرین کے معاملے پراسے پڑوسی کی سرحد عبور کرنے سے باز رہنا اورسرد جنگ جیسے رویے سے گریز کرنا ہوگا۔انہوں نے ماسکو کو خبردارکیا کہ وہ یوکرین کے مسئلے پردنیا کوبیوقوف بنانے کی کوششیں نہ کرے۔روسی وزیرخارجہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیرکے ساتھ ملاقات ایسی رہی جیسے کسی گونگے اوربہرے سے ملاقات کی جائے۔

    سرگئی لاروف کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ ایک برطانوی عہدیدارنے ماسکو کا دورہ ایسے کیا جیسے برطانوی سامراج میں حکام اپنے مفتوحہ علاقوں کا دورہ کرتے تھے۔سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتیں روس کویوکرین سے متعلق ڈرانے اوردھمکیاں دینے سے باز رہیں۔

    دوسری طرف امریکہ اور نیٹو اتحادی اس وقت یوکرائن کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اور بھر پور فوجی امداد دے رہے ہیں ،کہا جارہا ہے کہ ان اقدامات سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ ار اتحادی اس صورت حال میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں‌گے جنگ سے بچنے کے لیے روس کو ہی حکمت عملی کے تحت واپس جانا پڑے گا یا پھرٹکراو کے لیے تیار رہنا ہوگا

  • سندھ حکومت صوبے میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام:ایک بارپھرکراچی پولیس سربراہ بدل دیا گیا

    سندھ حکومت صوبے میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام:ایک بارپھرکراچی پولیس سربراہ بدل دیا گیا

    کراچی :سندھ حکومت صوبے میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام:ایک بارپھرکراچی پولیس سربراہ بدل دیا گیا ،اطلاعات ہیں کہ یہ فیصلہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظرکیا گیا ہے

    اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی پولیس کے چیف عمران یعقوب منہاس کو اب ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی لگادیا گیا ہے جب کہ غلام نبی میمن کو ایک بار پھر کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جاویداوڈھو کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیا گیاہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی غلام نبی میمن کراچی پولیس چیف کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں اور ان کا گزشتہ سال مئی میں تبادلہ کرکے عمران یعقوب کو ان کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس وقت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام نبی میمن کا اسپیشل برانچ میں تبادلہ کیا گیا تھا ۔

    جہاں تک عمران یعقوب کی پروفائل کا تعلق ہے تو عمران یعقوب منہاس نے ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم کراچی سے حاصل کی اور انہوں نے 1991 میں 19ویں کامن کورس میں سول سروس جوائن کی۔

    عمران یعقوب منہاس کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے ہے جبکہ انہوں نے پولیس فورس میں ملازمت کا آغاز پنجاب سے کیا، پھر وہ کچھ سال سندھ اور پھر بلوچستان میں تعینات رہے۔

    وہ ٹاؤن پولیس افسر کلفٹن، ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ پولیس تعینات رہ چکے ہیں۔عمران یعقوب منہاس کی شہرت ایک قابل اور اچھی شہرت کے حامل پولیس افسر کی ہے۔

  • شہید محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد:شہید کشمیرکوخراج تحسین

    شہید محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد:شہید کشمیرکوخراج تحسین

    اسلام آباد :شہید محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد:شہید کشمیرکوخراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق آج کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے زیراہتمام آج اسلام آباد میں شہید محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسی کے موقع پر ایک سیمینار منعقد کیاگیا۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنوینرمحمد فاروق رحمانی کی صدارت میں منعقدہ سیمینار میں شہید مقبول بٹ کی تحر یک آزاد کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات کو اجاگر کیا گیا اور کشمیریوں کے نصب امین کے حصول تک اپنی جد و جہد آزادی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حریت قائدین نے کہا کہ11 فروری مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری تحریک آزادی کا وہ سنگ میل ہے جس دن بھارت نے تمام اخلاقی اور آئینی حدود کو پامال کرتے ہوئے شہید محمد مقبول بٹ کو دلی کی تہاڑ جیل میں تختہ دار پر چڑھا دیا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ بھارت تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کے باوجود کشمیریوں کے جذ بہ حریت کو دبانے میں نا کام رہا ہے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ ز مینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پر حل کیلئے سازگار ماحول قائم کرے۔ اجلاس میں شہید محمد مقبول بٹ کے ساتھ ساتھ تمام شہدائے کشمیر کی بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی گئی اور انہیں شاندارخراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    حریت رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مظلوم کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنے کو غیر انسانی طرز عمل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ۔

    مقررین نے جیلوں میںغیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حریت قیادت اور کشمیری عوام کو خدشہ ہے کہ بھارت کشمیری رہنمائوں کو بے بنیادمقدمات میں ملوث کر کے شہید مقبول بٹ اور شہید افضل گورو کی طرح انہیں بھی تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ وابستگی کی پاداش میں کیفر کردار تک پہنچانا چاہتا ہے ۔حریت قائد نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت رہنمائوں کے خلاف درج جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات کا فورا نوٹس لے اور آزادی پسندوں کے عدالتی قتل کا سلسلہ رکوانے کیلئے اپنا کر دار ادا کرے۔

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ میں خواتین کے مساٸل کے حل و آگاہی کیلیٸے کھلی کچہری کا انعقاد ۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ میں خواتین کے مساٸل کے حل و آگاہی کیلیٸے کھلی کچہری کا انعقاد ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) خواتین کو ان کے جائز قانونی حقوق کی آگاہی کے لئے اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل کے زیر اہتمام کھلی کچہری و سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کے مسائل دریافت کیے گئے اور مناسب قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر تھانہ جھال چکیاں کے علاقے چک 54 شمالی میں مدینہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل کے زیر اہتمام ہونے والی کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صدر سرگودھا ملک عثمان کا کہنا تھا کہ
    خواتین کو جنسی ہراسگی، کم عمری میں شادی، جائیداد سے محرومی جیسے جرائم سے آگاہی ضروری ہے قوانین میں ایسے جرائم کی سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی اکثر خواتین گھر واپس نہیں پہنچ پاتیں اور غلط ہاتھوں میں چلی جاتی ہیں جس سے نہ صرف ان کی زندگی تباہ ہوتی ہے بلکہ خاندان کیلئے بھی شرمندگی کا باعث بنتی ہیں جبکہ فوکل پرسن اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل سب انسپکٹرعمارہ اکرم اور سب انسپکٹر شازیہ نورین نے خواتین کے حقوق سے متعلق آگاہی دی اور بتایا کہ کس طرح قانونی طریقہ کار اپناتے ہوئے اپنے حقوق کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر خواتین کے مسائل دریافت کیے گئے جن پر مناسب قانونی کاروائی کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئ ۔ اس موقع پر صدر مدینہ ویلفیٸر آرگناٸزیشن سمیرا عبدالخالق ، ناٸب صدر ادریس نواز چدھڑ سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

  • سعد رضوی کا بھارتی مسلمان طالبہ مسکان کو خراج تحسین

    سعد رضوی کا بھارتی مسلمان طالبہ مسکان کو خراج تحسین

    ڈیرہ اسمٰعیل خان :سعد رضوی کا بھارتی مسلمان طالبہ مسکان کو خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق آج علامہ حافظ سعد رضوی صاحب نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کی بہادر مسلم بہن شیرنی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس اللہ کی بندی نے ہمیں‌ بہت کچھ سمجھا دیا ہے

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خطاب کرتے ہوئے سعد رضوی نے مزید کہا کہ 57 اسلامی مُردے ایک طرف اور جے شری رام کے مقابلے میں اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی میری مسلمان بہن ایک طرف،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی مسلمان مسکان کے جوتوں کی خاک کے برابر بھی نہیں جو اس نے کام کردکھایا وہ بڑے بڑے دعویدار بھی نہ کرسکے

    انڈین ریاست کرناٹک میں اپنے تعلیمی ادارے کے بعد ہراساں کیے جانے کے باوجود جگہ چھوڑ کر ہٹنے کے بجائے ہجوم کے سامنے نعرے لگانے والی مسلم لڑکی مسکان سے اظہار یکجہتی کے لیے انڈیا اور پاکستان میں ’اللہ اکبر‘ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

    کرناٹک کے علاقے مانڈیا کے پی ای ایس کالج میں حالیہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف مسلم طالبات نے سخت ردعمل دیا ہے۔

    گزشتہ چند روز کے دوران ریاست میں متعدد مقامات پر طالبات کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے حجاب پر پابندی واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

     

    https://twitter.com/fareedulhaq33/status/1491786915493777417?t=WQ51XFbhGwY3ftyaZUKD9g&s=19

    حجاب کے معاملے پر احتجاج اور اس کے حوالے سے سامنے آنے والے ردعمل کا سلسلہ اتنا بڑھا کہ منگل کے روز ریاست میں تمام سکول اور کالج تین روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

     

    کرناٹک کے وزیراعلی نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں جہاں مقامی افراد سمیت طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے امن و امان بحال رکھنے کی اپیل کی وہیں تمام ہائی سکولوں اور کالجوں کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ افراد سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

  • معصوم بچیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی دل دہلانے والا واقعہ ہے : علامہ راشد سومرو

    معصوم بچیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی دل دہلانے والا واقعہ ہے : علامہ راشد سومرو

    کراچی : نوکوٹ میرپورخاص میں معصوم بچیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے ، مطالبہ کرتے ہیں کہ معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو جلد عبرتناک سزا دی جائے، اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اسوہ پر عمل درآمد ہوتا تو درندے یو دندناتے نہ پھرتے،

    ان خیالات کا جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے جے یوآئی ضلع ملیر کے زیر اہتمام جامعہ عبداللہ بن عمر بحریہ ٹاؤن سپر ہائی وے ملیر میں عوامی اجتماع معراج مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    اس موقع پر صوبائی ناظم مالیات مولانامحمدغیاث ،ڈاکٹرنصیرالدین سواتی ، مولانااحسان اللہ ٹکروی، مولانافتح اللہ، قاری عبدالقیوم چنہ ، مولانامحمد اجمل شیرازی ،مولانا صبغت اللہ جوگی ،قاری عبدالحلیم سندھی، فاروق سیدحسن زئی، جمال خان کاکڑ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
    علامہ راشد سومرو کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہیکہ حکمران ریاست مدینہ کے دعویدار تو ہیں لیکن نبی کریم کی تعلیمات کے علی الرہن اسلام سے متصادم قوانین بنائے جارہے ہیں، مولانا فضل الرحمن نے 13 سال پہلے واضح کردیا تھا کہ ایک منظم سازش کے تحت عمران خان کو اقتدار سونپا جارہا ہے، جو ملک کے خدمتگار نہیں دشمن ثابت ہوں گے ، آج وفاقی اور سندھ کی حکومتیں عوام پر قہر الہی بن کا ٹوٹ پڑی ہیں ، ملک معاشی طور تباہی کے دہانے پر ہے ، غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں مزدور کے گھر میں فاقہ کشی ہورہی ہے ، ملک اسٹیٹ بینک کے پاس گروی رکھ دیا گیاہے، عوام کو نہ روٹی ملی نہ کپڑے ملے نہ مکان ملا ، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا خوشنما نعرہ لگایا گیا لیکن عوام کو نہ ایک کروڑ نوکریاں ملیں اور نہ پچاس لاکھ گھر ملے ، انہوں نے کہاکہ قوم سے گھبرانے کا حق بھی چھین لیا گیا عمران خان نے دعوؤں کی سیریز کا آخری مسکن قوم کو سکون کیساتھ قبر کا راستہ دکھادیاہے، مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پاکستان کو مشکلات اور عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لئے جمعیت علمائے اسلام کی یہ عوامی جدوجہد جاری رہے گی ہم عوام کو بنیادی حقوق ان کی دہلیز پرملنے تک یہ محنت جاری رکھیں گے، بعد ازاں جامعہ عبداللہ بن عمر کے حفاظ طلبائ کرام میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کی گئیں ۔