Baaghi TV

Author: +9251

  • حریم شاہ کا شوہر بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث برطرفی سپاہی نکلا

    حریم شاہ کا شوہر بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث برطرفی سپاہی نکلا

    کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا شوہر بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث برطرف سپاہی نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سندھ پولیس سے یکم اکتوبر 2021 کو برطرف کیا گیا۔حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے خلاف اسپیشل برانچ نے خفیہ رپورٹ میں بھتہ جمع کرنے، منشیات فروشی، مساج سنٹر سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا۔
    بلال شاہ ڈیفینس 6 مسلم کمرشل اور خیابان بخاری میں شام کے اوقات سیاہ ویگیو گاڑی میں مختلف ہوٹلوں میں ہوتا تھا۔اسپیشل برانچ رپورٹ کے مطابق بلال شاہ کے موبائل فون کی لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ وہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔

    ایس ایس پی عرفان زمان 21 ستمبر 2021 کو اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر ایس ایس پی ہیڈر کواٹر عرفان زمان نے بلال شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی۔

    ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے بلال شاہ کو 3 شوکاز نوٹس بھیجے گئے لیکن اس کسی کا جواب نہیں دیا جس پر اسے ملازمت سے برطرف کیا گیا۔رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلا شاہ قیوم آباد کی کچی آبادی کا رہائشی ہے کچھ ماہ قبل ہی ڈیفینس میں رہائش اختیار کی۔بلال شاہ بطور کانسٹیبل بلال ہاؤس میں رہا جس پر اس نے اپنی تصاویر کئی اہم شخصیات کے ساتھ بنوائیں۔
    پولیس افسران بھی اس بات پر حیران ہیں کہ بلال شاہ کے پاس ویگیو، مہنگی گھڑی کہاں سے آئی اور بلال شاہ کے شاہانہ اخراجات پر بھی پولیس افسران کو تشویش تھی۔ خیال رہے کہ حریم شاہ نے 28 جون کو پی پی پی رہنما سے شادی کا دعویٰ کیا تھا۔حریم شاہ نے اگرچہ پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کا دعویٰ کیا تھا لیکن انہوں نے کسی بھی صوبائی وزیر یا رکن اسمبلی کا نام نہیں لیا تھا۔
    ان کے دعوے کے بعد پیپلز پارٹی کے بعض رہنماوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر شیئر کی گئیں، جس کے بعد رکن اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، تیمور ٹالپر اور مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹک ٹاک اسٹار سے متعلق اپنی خبروں کو مسترد کیا تھا۔بعدازاں حریم شاہ نے اعتراف کیا کہ ان کی شادی کسی صوبائی وزیر سے نہیں بلکہ بلال شاہ نامی شخص سے ہوئی۔

  • بلا ول بھٹواسلام آباد کی فکرمیں کراچی والوں کوبھول گئے،امن وامان ناپید،دستی بم دھماکے

    بلا ول بھٹواسلام آباد کی فکرمیں کراچی والوں کوبھول گئے،امن وامان ناپید،دستی بم دھماکے

    کراچی :بلا ول بھٹواسلام آباد کی فکرمیں کراچی والوں کوبھول گئے،امن وامان ناپید،دستی بم دھماکے،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کے کارندے ایک بار پھر سر اٹھانے لگے، بہار کالونی میں زیرتعمیر عمارت میں دستی بم حملہ، دس سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے بلڈر عزیز بلوچ کی زیر تعمیر عمارت پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے وہاں موجود الطاف احمد اور اس کی دس سالہ بیٹی ایمان زخمی ہو گئی جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملہ گینگ وار کے کارندوں کی جانب سے کیا گیا۔

    لیاری سے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے بہارکالونی لیاری میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں زخمی افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے گھر سے چند قدم پر یہ افسوسناک واقعہ ہوا لیاری سمیت پورے شہر کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے دہشت گردی کا یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ لیاری میں ہونے والے اس افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیں۔

    یاد رہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین اس وقت عمران خان کی حکومت گرانے کے چکروں میں اہل سندھ کو بھول ہی نہیں گئے بلکہ لاوارث چھوڑ گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ امن و امان کا فقدان ہے

  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں سیاسی کارکن سمیت 2 جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں سیاسی کارکن سمیت 2 جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی کے کارکن سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین شہری زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں مرنے والے شخص پاک سرزمین پارٹی کا کارکن نکلا جبکہ واقعے میں اس کا آٹھ سالہ بیٹا زخمی بھی ہوا ہے، قائد آباد میں جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار کا باپ تھا۔

    نارتھ کراچی میں پیلا اسکول کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہوگیا ، ہلاک و زخمی کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ایس پی نیو کراچی حمید خان کے مطابق مقتول کی شناخت سلمان ولد وکیل کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والا آٹھ سالہ عبدالصبور اس کا بیٹا ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔ مقتول سلمان گاڑی میں سوار تھا اور اسکول سے اپنے بیٹے کو لینے آیا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے اور اس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان کے مطابق مقتول سلمان ان کی پارٹی کا سرگرم کارکن تھا اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کمیٹی کا ممبر تھا۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پارٹی کارکن کے جنازے میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان وکیل کو انہوں نے شہید کیا جنہیں اس ملک میں 22 اگست کے بعد جگہ دی گئی ہے، پچس سال سے راء کا سسٹم چلانے والے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، را فنڈنگ کررہی ہے تو ملک کے خلاف کام ہورہا ہے، سلمان وکیل کو شہید بھی کسی را کے سلیپر سیل سے ہی کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان ہمارے ساتھ پہلے دن سے جڑے ہوئے تھے، کراچی میں ہمارا آج آٹھواں ساتھی شہید ہوا۔

    علاوہ ازیں قائد آباد کے علاقے شیرپاؤ کالونی علی خیر اسکول کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو فوری طور پر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔ ایس ایچ او قائد آباد ملک اشرف کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت سرخ تاج ولد عمران خان کے نام سے کی گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے تیس بور کے دو خول قبضے میں لے لیے ہیں ، مقتول پولیس اہلکار سکندر کا بیٹا ہے جو کہ آج کل ابراہیم حیدری تھانے میں تعینات ہے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے، دریں اثنا لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پچپن سالہ اکرام اللہ ولد محمود زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

  • ‘کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار رہنا چاہیے:آرمی چیف

    ‘کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار رہنا چاہیے:آرمی چیف

    راولپنڈی :‘کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار رہنا چاہیے’اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدیدرجحانات سےآراستہ کرکےجنگ میں بالادستی حاصل کی جاسکتی ہے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے دورہ کراچی میں آرڈیننس سینٹرملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے میجرجنرل سیدشہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کےبیج لگائے۔

    آرمی چیف نےآرڈیننس کور کی امن وجنگ میں خدمات کوسراہتے ہوئے کور کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار کی تعریف کی۔ تقریب میں حاضرسروس اورر یٹائرڈافسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

    آرمی چیف نے پی اےایف ایئروار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور بینچ میں ایئروار کورس کے شرکاسےخطاب کیا۔ آرمی چیف نےپاک فضائیہ کےپیشہ ورانہ مہارتوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے جدید رجحانات سے متعلق افسران کو خود کو آراستہ کرنے پر زور دیا۔

    اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ جدیدرجحانات سےآراستہ کرکےجنگ میں بالادستی حاصل کی جاسکتی ہے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

    بعدازاں آرمی چیف فوجی فاؤنڈیشن پہنچے اور مختلف منصوبوں پر بریفنگ لی۔ سپہ سالار نےمعیاری سروسز فراہم کرنے پر فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فاؤنڈیشن کی قومی خزانے میں بھاری زرمبادلہ کی فراہمی کی بھی تعریف کی۔آرمی چیف کےکراچی پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدسعید نےاستقبال کیا۔

  • سگا ماموں بھانجے کی جان کا دشمن بن گیا

    سگا ماموں بھانجے کی جان کا دشمن بن گیا

    کراچی : خون سفید ہوگیا سگا ماموں بھانجے کی جان کا دشمن بن گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق موضع پہوڑاں نزد چاچڑاں شریف کے رہائشی عبدالشکور ولد جام رحیم پہوڑ پر سگے ماموں نے پولیس چوکی انچارج کی سرپرستی میں جان سے مارنے کی کوشش کی جس میں بال بال بچنے کے بعد پولیس چوکی انچارج کی مدد سے لاک اپ کرا دیا واضع رہے کہ عبدالشکور ولد جام رحیم کو سگے ماموں جام اللہ یار پہوڑ اور ان کے ساتھیوں نے جام شاہد پہوڑ ،جام راشد پہوڑ، جام ہاشم پہوڑ، جام کاشف پہوڑ ، جام سلطان پہوڑ جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی درخواست پولیس چوکی چاچڑاں شریف میں 5-2-2022 کو موصوف کی جانب سے جمع کروائی جاچکی ہے لیکن قانون کے محافظ نے قانون کی دھجیاں اڑا دی اور غیر قانونی طور پر جان کے دُشمن نے ماموں سے پیسے لے کر عبدالشکور ولد جام رحیم کو ہی گرفتار کر لیا اور غیر قانونی حراست میں رکھ لیا ڈی پی او رحیم یار نے نوٹس لے لیا عبدالشکور ولد جام رحیم نے بتایا کہ میں نے متعدد بتایا کہ وہ اپنے ماموں سے التماس کر چکا ہے کہ اسکی زاتی زمین کو خالی کرے اور اسے کیتھی باڑی کرنے دے لکین اسکے ماموں اللہ یار پہوڑ نے گینگ بنایا ہوا اپنے ساتھیوں ساتھ سیاسی اسر رسوخ کو استمال کر کے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے اور حملے کرواتا ہے کیونکہ موصوف کی زمین اسکے ماموں کے گھر ک قریب ہے اور اس پر اس کے ماموں نےاپنی بھینسیں باندھ رکھی ہیں اور قابض ہوا ہوا ہے اور اگر عبد الشکور ولد رحیم بخش کی والدہ کی زاتی زمین اس کے ماموں گھر کے پاس اسوجہ سے وہ قابض ہے اور ظلم و زیادتی کر رہا ہے کیونکہ پولیس زمین کا تنازعہ کہہ کر معاملہ ختم کر دیتی ہے چاہے اس کا ماموں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے، مار پیٹ کرے یا پولیس سے جھوٹے مقدمات درج کرائے کیونکہ زمین گھر کے قریب ہے کوئی کیس بنا سکتا ہے اس لئیےموصوف جناب چیف منسٹر پنجاب سردار عثمان بزدار، آئی جی پنجاب، آر پی او بہاولپور، ڈی پی او رحیم یار خان علی ضیاء ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے اپیل کرتا ہے کہ اسے تحفظ فراہمی دی جائے اور اس کی ذاتی زمین کا قبضہ خالی کروایا جائے ۔

  • تیسری شادی پر باتیں بنانے والوں کے لئے عامر لیاقت کا پیغام

    تیسری شادی پر باتیں بنانے والوں کے لئے عامر لیاقت کا پیغام

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی پر باتیں بنانے والوں کے لیے پیغام جاری کردیا۔

    عامر لیاقت حسین نے آج صبح اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے دلہن اور اپنی تصویر شیئر کی، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اس پر عامر لیاقت نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری تیسری شادی کیا ہوئی؟ گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی!!! جلو، بھائی جَلو میں تو پیچھے مڑ کر دیکھتا تک نہیں ہوں‘۔

    انہوں نے اپنی اہلیہ کی ویڈیو وائرل ہونے کا تذکرہ کیے بغیر لکھا کہ میاں بیوی کی ایک ساتھ تصویر بس ’سہاگ رات‘ کی نہیں ہوتی۔ عامر لیاقت نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اچھا ویسے ایک بات کہوں، سب کام پر لگ جاؤ، غیبتوں، اندازوں، افواہواں اور بدگمانیوں کے سفر پر گامزن ہوجاؤ، ہم تو گھومنے جارہے ہیں۔

  • عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کر لی

    عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کر لی

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور رمضان شوکے میزبان عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی۔

    عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات میں 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔ دانیہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے معزز نجیب الطرفین ’’سادات‘‘ خاندان سے ہے۔ عامر لیاقت نے اپنی تیسری بیوی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

    عامر لیاقت نے اپنی نئی نویلی دلہن کے بارے میں مزید بتایا کہ ان کی بیوی سرائیکی، دلکش، سادہ اور پیاری ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنےتمام خیرخواہوں سے ہمارے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ میں ابھی حال ہی میں اپنی زندگی کے سیاہ دور سے گزرا ہوں جو کہ ایک غلط موڑ تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی عامر لیاقت کی سابق دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔ اور خلع کے محض ایک روز بعد ہی عامر لیاقت نے تیسری شادی کرنے کا اعلان کردیا۔
    واضح رہے پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت نے 2018 میں سیدہ طوبیٰ سے شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ انہیں ان کے سابقہ شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انہیں طلاق طوبٰی انور کے کہنے پر ایک فون کال پر دی تھی

  • جہانگیر ترین گروپ کی غیر رسمی ملاقات،شہبازشریف نے آخری امید لگا لی

    جہانگیر ترین گروپ کی غیر رسمی ملاقات،شہبازشریف نے آخری امید لگا لی

    لاہور: جہانگیر ترین گروپ کی غیر رسمی ملاقات،شہبازشریف نے آخری امید لگا لی،اطلاعات کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال کے بعد حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کے بعد ترین گروپ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

    ترین گروپ کے ارکان ماڈل ٹاون میں رہائش گاہ پر مل بیٹھے، ملاقات میں نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ ، عون چودھری، سلمان نعیم، لالہ طاہر، خرم لغاری، اسحق خاکوانی، فیصل حیات جبوانہ اور اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی۔

    غیر رسمی ملاقات کے دوران اہم امور پر مشاورت کی گئی، ترین کے حامی ارکانِ اسمبلی نے آئندہ لائحہ عمل کے لئے مشاورت کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترین گروپ کے ہم خیال ارکان نے اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ہونے والے رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت ترین گروپ سے ملاقات کی خواہشمند ہے، جہانگیر ترین نے اپنے کارڈز سینے سے لگا لئے، صورتحال کا مزید جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رہنماؤں ناے غیر حاضر دوستوں سے فون پر بھی مشاورت کی، گروپ کے ارکان کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی حتمی پالیسی کا انتظار ہے۔

    ذرائع کے مطابق فی الحال اراکین پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے کا موقف اختیار کریں گے، اپوزیشن کے حتمی کارڈز سامنے آنے کے بعد ترین اپنا لائحہ سامنے لائے گا۔

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل:لاہور کو”ٹوٹےٹوٹے”کردیا گیا

    لاہور:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل:لاہور کو”ٹوٹےٹوٹے”کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی اور صوبے سمیت لاہور میں ابتدائی طور پر حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

    لاہور میں ابتدائی طور پر 502 نیبر ہوڈ کونسلز بنا دی گئیں، عوام الناس کی سہولت کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر آفس میں حلقہ بندیوں کو آویزاں کردیا گیا، ووٹرز 11 فروری سے 25 فروری تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرسکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن 22 مارچ کو حتمی لسٹ جاری کرے گا ۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور کینٹ تحصیل میں 28 نیبر ہوڈ، سٹی ڈویثرن کے لیے 183 نیبر ہوڈ، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 135 نیبر ہوڈ، تحصیل رائے ونڈ میں 42 جبکہ شالیمار کی حدود میں 114 نیبر ہوڈ بنائی گئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب بھر کی نیبر ہوڈ اور وارڈز کا مجموعی طور تعداد کل شیئر کی جائے گئی اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل کیا ہے۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ اومان:اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ اومان:اہم ملاقاتیں

    راوالپنڈی :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ اومان:اہم ملاقاتیں،اطلاعات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اومان کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اومان کے نائب وزیراعظم برائے دفاع سید شہاب بن طارق سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے اومان کی مسلح افواج کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ ملاقاتوں میں پاک اومان فوجی روابط کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اور عمان دو برادر اسلامی ممالک ہیں جو دوطرفہ دفاعی تعلقات کو وسیع اور گہرا کرنے میں تعمیری طور پر مصروف عمل ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    عمان کے معززین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے عمانی مسلح افواج کی استعداد کار میں اضافے میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

    قبل ازیں جب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مسکر المرتضیٰ کیمپ پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔