Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈی جی پی آر آفیسر ایسوسی ایشن کا صحافت کے فروغ کے لیےکردار اہم ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان

    ڈی جی پی آر آفیسر ایسوسی ایشن کا صحافت کے فروغ کے لیےکردار اہم ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان

    کویٹہ :وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کےانتخابات میں کامیابی پر پھول پینل کو مبارکباد دی ہے

    وزیر اعلی نے نو منتخب صدر عنایت الرحمن اور جنرل سیکریٹری جعفر شاہکے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہےامید ہے آفیسرز ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ آفیسرز کی فلاح و بہبوداور محکمے کے وقار کی بلندی کے لئےاپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائے گی ۔۔

    وزیراعلی بلوچستان کے مطابق یہ امر خوش آئند ہے کہ جمہوری روایت کے تحت محکمہ میں باقاعدگی سےانتخابات ہوتے ہیں۔جیتنے اور ہارنے والے سب مل جل کر صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ذرائع ابلاغ کی ترقی میں اپنا کردار اداکریں ۔

    انہوں نےامید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران اپنے ووٹرز کے اعتماد پر پورا اترتے ہوۓ انکے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

    اس سے قبل منگل کو محکمہ تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر ) آفیسر ایسوسی ایشن کےانتخابات ہوے جس میں پھول پینل کے صدر عنایت الرحمان ،جنرل سیکرٹری سید جعفر شاہ41 ووٹ لیکر کامیابہوے۔

    الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق قلم پینل کے صدر عبدالباری مندوخیل،سعید یوسف، نے 33 دوسرے نمبرپرر ہے۔

    انتخابی کمیشن نے بتایا کل ووٹوں کی تعداد 74 تھی جن میں 1ووٹ کو کینسل کر دیا گیا۔اس طرح ووٹوں کا ٹرن آؤٹ 96 فصید رہا ۔

    ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان اورنگزیب کا سی نے ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کےانتخابات میں کامیابی پر پھول پینل کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے

    ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ نے انتخابات کے احسن طریقے سے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے

    کہ پھول پینل کے منتخب صدر عنایت الرحمن اور جنرل سیکرٹری سید جعفر شاہ دفتر کے بہتر مفاد میں اسوسی ایشن کے ذریعے افسران کی فلاح و بہبود میں بھرپور کردار ادا کریں گے

    انہوں نے کہا کہ محکمہ صوبائی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہےجن کے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اظہر من الشمس ہیں نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری تجربہ کار اور دفتری امور سے بخوبی آگاہ ہیں

    امید ہے کہ وہ دفتر کے ورکنگ میکنیزم کی مزید بہتری کے لیے اپنی صلاحیت بروئے کار لائیں گے۔

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی جان کی وفات پرسینیٹرز،وزرا اور دیگراہم شخصیات کی طرف سے تعزیت

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی جان کی وفات پرسینیٹرز،وزرا اور دیگراہم شخصیات کی طرف سے تعزیت

    اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی جان کی وفات پرسینیٹرز،وزرا اور دیگراہم شخصیات کی طرف سے تعزیت ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دادی کے انتقال پر سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے چئیرمن سینٹ صادق سنجرانی کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔وزیراعظم نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

    واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی نوکنڈی میں انتقال کر گئی تھیں‌۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ خان آصف سنجرانی کی والدہ تھیں، مرحومہ کی تدفین فیصل کالونی دالبندین کے قبرستان میں تدفین کی گئی ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی دادی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، ان کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    معزز مہمانوں نے مرحوم کی روح کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے لواحقین کو یہ صدمہ ہمت اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کی دعا کی۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے فاتحہ خوانی اور تعزیت میں شرکت کرنے پر تمام زائرین کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

  • ملک بھر میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا:محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کردیں

    ملک بھر میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا:محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کردیں

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ شمال مشرقی بلوچستان،پنجاب، خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں کے ساتھ کہیں بونداباندی /کہیں ہلکی با رش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے

    بدھ کے روز موسم کی صورتحال: ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں بونداباندی /کہیں ہلکی با رش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے

    اسلام آباد: اسلام آباد میں صبح سویرے ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے ۔دن کے دوران موسم خشک رہے گا۔

    پنجاب: صوبہ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال اور خطۂ پوٹھوہار میں تیزہواؤں کے ساتھ کہیں بونداباندی اورکہیں ہلکی جبکہ مری اور گلیات میں ہلکی بارش / ہلکی برفباری کی توقع۔ صبح اوررات کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ،نارووال ، اوکاڑہ،ساہیوال،فیصل آباد، سرگودھا،ملتان، بہاولپوراورگردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے

    خیبرپختونخوا: صوبے کے بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلودرہے گا۔ دیر ،چترال ، سو ات ، کوہستان ، ایبٹ آباد،مانسہرہ،بونیراورشانگلہ میں ہلکی با رش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
    سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    کشمیر/گلگت بلتستان: گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلو د رہنے کا ساتھ ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے

    گزشتہ24گھنٹوں کاموسم: سندھ: کراچی (نارتھ کراچی، سعدی ٹاؤن 17، سرجانی 14، گڈاپ ٹاؤن 10، یونیورسٹی روڈ 09، قائد آباد 07، جامعہ الرشید 06، کیماڑی 05، جناح ٹرمینل 04، گلشن حدید، ناظم آباد 02 ، ڈی ایچ اے، اورنگی، مسرور بیس 01)، جیکب آباد 01، بلوچستان: خضدار 05، لسبیلہ 04، قلات، اورماڑہ 03، خیبرپختونخوا: کاکول، مالم جبہ 02، کشمیر: راولاکوٹ02، پنجاب: خانپور میں02ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    برفباری(انچ): مالم جبہ2.0،کالام ،مری 0.5 اوراسکردو میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    آج ریکارڈ کیے گئےکم ازکم درجہ حرارت: لہہ منفی 12،کالام منفی10،گوپس منفی08،اسکردومنفی06،پاراچنار،مالم جبہ منفی05،بگروٹ،راولاکوٹ،ہنزہ،استور،بارہ مولہ،پلوامہ منفی04،قلات،شوپیاں منفی03،گلگت منفی02،دیراور کوئٹہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
    اسلام آباد 05/ 20
    لاہور 09/ 23
    کراچی 17/ 27
    پشاور 07/ 21
    کوئٹہ منفی01/ 12
    گلگت منفی02/ 13
    اسکردو منفی06/ 04
    مظفر آباد 06/ 18
    مری 00/ 10
    فیصل آباد 06/ 24
    ملتان 08/ 22
    سری نگر 01/ 12
    جموں 09/ 21
    لہہ منفی12/ 01
    پلوامہ منفی04/ 11
    اننت ناگ 00/ 10
    شوپیاں منفی03/ 11
    بارہ مولہ منفی04/ 12

    محکمہ موسمیات ، اسلام آباد

  • کے الیکٹرک نے تیز ہوا اور بارش کے دوران شہر میں بجلی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنایا

    کے الیکٹرک نے تیز ہوا اور بارش کے دوران شہر میں بجلی کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنایا

    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کو تیز ہوا کے ساتھ وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی اور تیز بارش کے سلسلے کے دوران کے الیکٹرک (کے ای) نے شہر اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا۔

    کے الیکٹرک کی ٹیمیں بارش کے دوران کسی بھی صورتحال کے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد و تیار رہیں۔ مجموعی طور پر 1900 سے زائد فیڈرز پر مشتمل کے ای کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں زیادہ تر بحال رہے اور شہر بھرکو بجلی کی مستحکم اور قابل اعتماد فراہمی یقینی بنائی گئی۔ جن علاقوں میں بجلی چوری اور کنڈوں کا استعمال عام ہے، وہاں چند فیڈرز کو اُن علاقوں میں موجود خطرات کے تناظر میں احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کیا گیا تھا، جہاں کے- الیکٹرک کی مقامی ٹیموں کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔

    کے الیکٹرک ترجمان اور ڈائریکٹر کمیونی کیشنز عمران رانانے کہا کہ منگل کو دن کے اوقات میں کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کے دوران کے الیکٹرک نے شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا۔ چند علاقوں میں جہاں کنڈے، ٹی وی، انٹرنیٹ کے کیبلز وغیرہ کی بہتات ہے اور بجلی کے انفرا اسٹرکچر سے تعمیرات کا محفوظ فاصلہ نہیں ہے، وہاں احتیاطی تدابیر کے تحت بجلی کی فراہمی کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ تاہم مقامی ٹیموں کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد اُن علاقوں کی بجلی بتدریج بحال کردی گئی۔

    ترجمان کے۔الیکٹرک نے مزید کہا کہ صارفین کی سہولت کیلئے کے الیکٹرک کے کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس 8119، کے ای لائیو اَیپ، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم 24/7 فعال رہے۔ انہوں نےصارفین کو کسی بھی قسم کی معاونت کیلئے ان چینلز کے استعمال کا مشورہ بھی دیا۔

  • امت کے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل کیا جائے، کے یو جے

    امت کے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل کیا جائے، کے یو جے

    کراچی:امت کے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل کیا جائے، کے یو جے،اطلاعات کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس نے روزنامہ امت میں ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں رفیق افغان مرحوم کی وصیت پر عملدرآمد میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور روزنامہ امت کے مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر وصیت کے مطابق ملازمین کے واجبات ادا کریں اس سلسلے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی کے یو جے نے روزنامہ امت سے وابستہ دو سینئر صحافیوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست دیئے جانے کی بھی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور درخواست فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی کی سربراہی میں کے یو جے کے ایک وفد نے روزنامہ امت میں واجبات کی ادائیگی میں تاخیر اور سینئر صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے معاملے پر روزنامہ امت کے دفتر کا دورہ کیا اور میڈیا ورکرز اور انتظامیہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی جبکہ امت کے ڈائریکٹر ناصر افغان سے بھی معاملے پر فون پر بات کی گئی۔ وفد میں نائب صدر جاوید قریشی، سینئر جوائںٹ سیکرٹری یونس آفریدی اور کے یو جے کے سابق جنرل سیکریٹری احمد خان ملک شامل تھے۔ وفد سے ملاقات میں رفیق افغان مرحوم کے صاحبزادے علی حمزہ نے بتایا کہ رفیق افغان کی وصیت کے مطابق ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے راولپنڈی میں واقع پلاٹ کا سودا ہوگیا ہے اور اس کی ڈاون پیمنٹ کا پے آرڈر بھی بن کر آگیا تھا تاہم بعض معاملات کی وجہ سے وہ دوبارہ بنوایا جارہا ہے اور یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

    وفد نے انہیں بتایا کہ کے یو جے اس بات سے واقف ہے کہ اس معاملے میں خاندانی اختلافات کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے حالانکہ اس بات پر اتفاق ہوچکا تھا کہ پلاٹ کے فروخت کی رقم روزنامہ امت کے سینئر کارکن کے اکاونٹ میں منگوائی جائے گی اور وہیں سے تمام ملازمین میں تقسیم ہوگی لیکن غیرضروری طور پر اب اس معاملےکو طول دیا جارہا ہے اور ایک دفعہ پھر اکانٹ تبدیل کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔ وفد نے واضح کیا کہ یہ تاخیری حربے کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہیں یہ معاملہ انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان طے پاجانے والے فارمولے کے تحت ہی جلد از جلد حل کیا جائے۔ کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے اس معاملے پر امت کے ڈائریکٹر ناصر افغان سے بھی فون پر رابطہ کیا اور ان سے بھی معاملہ فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

    فہیم صدیقی نے ناصر افغان پر واضح کیا کہ کے یو جے کو رفیق افغان کے خاندانی تنازعات سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ کے یو جے صرف رفیق افغان کی وصیت کے مطابق روزنامہ امت کے ملازمین کے واجبات کی فوری ادائیگی چاہتی ہے اور اس میں مزید تاخیر پر وہ سخت اقدامات کرسکتی ہے۔ ناصر افغان نے بھی معاملے کے حل کی یقین دہانی کرائی ناصر افغان نے جنرل سیکریٹری کے یو جے کو بتایا کہ روزنامہ امت کے ملازمین کو ایک ہفتے میں ان کے واجبات ادا کردیئے جائیں گے۔ کے یو جے نے روزنامہ امت کے مالکان پر واضح کردیا ہے کہ اگر اس معاملے میں مزید تاخیر کی گئی تو ناصرف روزنامہ امت کے دفتر بلکہ مالکان کے گھروں کا بھی گھیراو کیا جائے گا۔

    علی حمزہ افغان سے ملاقات میں کے یو جے کے وفد نے امت کے ملازمین کی تنخواہوں میں کی گئی کٹوتی بحال کرنے بھی مطالبہ کیا واضح رہے کہ امت کے ملازمین دو سال سے بھی زائد عرصے سے آدھی تنخواہ پر کام کررہے ہیں۔ دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس نے روزنامہ امت سے وابستہ دو سینئر صحافیوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کو دی گئی درخواست پر بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ملازمین کو ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ناصر افغان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس درخواست کو واپس لیں اور ملازمین کو ہراساں کرنے کے اقدامات سے گریز کریں۔ کے یو جے نے روزنامہ امت کے کارکنوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

  • میرے نوجوانوں مسئلہ کشمیرکوعالمی فورم پراٹھانے کے لیے آگے آئیں:مشاید حسین سید

    میرے نوجوانوں مسئلہ کشمیرکوعالمی فورم پراٹھانے کے لیے آگے آئیں:مشاید حسین سید

    اسلام آباد:میرے نوجوانوں مسئلہ کشمیرکوعالمی فورم پراٹھانے کے لیے آگے آئیں:مشاید حسین سید کا کشمیر ایک انسانی المیہ ہے کے ویبنار سے خطاب،اطلاعات کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس اور ملٹی اومکس کے تعاون سے اسلام آباد میں ایک ویبنار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے معروف سیاسی رہنما اور سینیٹرمشاہد حسین سید نے مرکزی خطاب کیا

    کشمیر یوتھ الائنس اور ملٹی اومکس کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس ویبنار میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ میرے وطن کے جوانوں پر اب یہ ذمہ داری ہے آگئی ہے کہ وہ جید وسائل کے ساتھ اپنی کوششوں اور توانائیوں‌کو بروئے کار لاتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کریں اور کشمیریوں کو جلد از جلد بھارتی کی غلامی سے نجات دلائیں

    اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے کشمیریوتھ الائنس کی جدوجہد کی تعریف بھی کی اور کشمیریوں کےلیے آواز بلند کرنے پرخراج تحسین پیش کیا

    کشمیر ایک انسانی المیہ ہے کہ نام سے منعقد ویبنار سے کشمیر یوتھ الائنس کے سینیئر نائب صدر طہٰ منیب نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک میں اہل پاکستان کو پہلے سے زیادہ بھرپور اندازسے مدد کرنی چاہیے اور ہر فورم پرکشمیریوں‌ کے لیے آواز بھی بلند کرنی چاہیے ، طہٰ منیب نے اس موقع پر کہا کہ حکومت وقت کو چاہیے کہ اب وہ کشمیریوں کی آزادی کےلیے عملی اقدامات کرے باتوں سے نکل کر اب میدان عمل میں آئے تاکہ کشمیریوں کو بھی یہ احساس ہو کہ پاکستان نے ان کے لیے فیصلہ کُن کردار ادا کرنے کی ٹھان لی ہے

    کشمیر کے حوالے سے منعقد اس ویبنار میں کشمیر یوتھ الائنس کے صدر سید مجاہد گیلانی نے بھی شرکت کی اور گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس پروگرام کو منظم کرنے والے دو نوجوان رہنما جن میں ایک انعم امیتاز اور دوسرے محمد اختر ہیں جن کو بطور ماڈیٹرز کے خدمات سرانجام دینے اور کشمیریوں کے لیے یہ ویبنار منقعد کرنے پر خراج تحیسن بھی پیش کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا

    اس موقع پر سید مجاہد گیلانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہمارے نوجوان اہل کشمیر کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے والے ہیں اور انہیں بھرپور امید ہےکہ یہی نوجوان دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز بن کران کی آزادی کےلیے جدوجہد کریں گے اور ایک دن آئے گا جب اس جدوجہد کے نتیجے میں اہل کشمیر بھارت کی غلامی سےنکل کر ایک آزاد انسان کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر زندگی گزار سکیں گے

  • حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کا عدالت جانے کا فیصلہ

    حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کا عدالت جانے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم نے کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ بلدیات سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق شہر میں 26 ٹاؤن اور 233 یونین کمیٹیز ہوں گی۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہایم کیو ایم آج سندھ ہائیکورٹ میں متنازع حلقہ بندیوں کے خلاف پٹیشن داخل کرے گی، یہ پٹیشن ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے دائر کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کراچی کی نئی حلقہ بندیوں کو اس سے قبل بھی مسترد کرچکی ہے اور الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے اپنے اعتراضات بھی جمع کرائے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن نئے بلدیاتی ایکٹ کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی شہر میں 26 ٹاؤن اور 233 یونین کمیٹیز ہونگی۔

    یاد رہے کہ ادھر ایم کیو ایم نے اپوزیشن کی تمام خواہشات پر پانی پھیرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عمران خان خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، اس بیان کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوانکلتی ہوئی نظرآتی ہے

    میڈیا کی طرف سے کچھ اس انداز سے خبریں پیش کی جارہی تھیں کہ جن سےیہ تصور دینے کی کوشش کی گئی کہ ایم کیوایم شہبازشریف کی باتوں میں آکر عمران خان سے بے وفائی کردے گی لیکن کچھ دیر پہلے ایم کیوایم نے عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کرکے جاتی امرا اور لندن والوں پر بجلی گرادی

    ادھر دوسری یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایم کیو ایم کے بیان کے بعد شہبازشریف کی طبعیت بہت ناسازسی ہوگئی ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شہبازشریف کو ایم کیوایم کی طرف سے کپتان کی ٹیم کا حصہ بنے رہنے کے اعلان نے بہت زیادہ مایوس کردیا ہے ،

    ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہےکہ اس اعلان نے پی پی اور مولانا فضل الرحمن کے خواب بھی تہس نہس کرکے رکھ دییے ہیں‌

    یاد رہےکہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی سندھ میں‌پی پی کے عوام دشمن بلدیاتی قوانین کے خلاف پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں جاری ہیں ، اس سلسلے میں ایم کیوایم کی پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، ن لیگ کے نائب صدر شہازشریف سمیت دیگرکئی رہنماوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں

    ان ملاقاتوں کے بعد ن لیگ کی طرف سے جاری کی گئی میڈیا کو نیوز میں یہ تاثر دینے کی جعل سازی کی گئی کہ ایم کیوایم نے عمران خان کے خلاف بغاوت کردی اور وہ شہبازشریف اور آصف علی زرداری کی خواہش پر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کردیں گے

    لیکن ابھی تھوڑی دیر پہلے ایم کیوایم کے وفد نے ن لیگ کی ساری پراکسی کو تہس نہس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے

  • مودی یاد رکھ حجاب مسلمان خواتین کا حق ہے:با حجاب طالبات پرحملوں کی مذمت کرتے ہیں :فواد چوہدری

    مودی یاد رکھ حجاب مسلمان خواتین کا حق ہے:با حجاب طالبات پرحملوں کی مذمت کرتے ہیں :فواد چوہدری

    اسلام آباد: مودی یاد رکھ حجاب مسلمان خواتین کا حق ہے:با حجاب طالبات پرحملوں کی مذمت کرتے ہیں :اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کا معاشرہ غیر مستحکم قیادت میں تیزی کے ساتھ زوال کی طرف جا رہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

     

     

     

    فواد چوہدری نے مودی کی انتہا پسندانہ سوچ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے، حجاب پہننا کسی بھی دوسرے لباس کی طرح ذاتی پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حجاب کے انتخاب میں آزادی ہونی چاہیے۔

    فواد چوہدری نے بھارتی حکومت کو خبردار کرتےہوئے کہا ہےکہ مسلمان خواتین کے خلاف نفرت پھیلانے کو اس قسم کی گھٹیا حرکتوں سے باز رہنا چاہیے پاکستان اپنے مسلمان بہن بھائیوں‌ پرہونے والے مظالم کی مذمت کرتا ہے اور اس قسم کی انتہا پسندی کو کبھی بھی قبول نہیں کرے گا

    یاد رہے کہ آج بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے باحجاب طالبات پر زندگی تنگ کردی ۔

    کرناٹک میں سڑک سے گزرتی اکیلی طالبہ کو زعفرانی رنگ کے مفلر پہنے انتہا پسندوں کی جانب سے تنگ کرنے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

     

     

    کالج جانے والی طالبہ کو انتہا پسندوں نے ڈرایا دھمکایا لیکن طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا۔

    نہتی مسلمان لڑکی ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ گئی، ویڈیو میں کالج میں ایک لڑکی کو جے شری رام کا نعرہ لگانے والے ہجوم کی طرف سے ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ہجوم میں شامل لوگ آگے بڑھے اور لڑکی کے سامنے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے، لڑکی نے اس دوران مشتل ہجوم سے ڈرنے کے بجائے ان کا بھرپور مقابلہ کیا اور اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔

  • اسلام آباد پولیس کی ایک اورنااہلی سامنےآگئی:طالبعلموں کو ڈاکو سمجھ کر گولی چلا دی، ایک زخمی:4 اہلکار گرفتار

    اسلام آباد پولیس کی ایک اورنااہلی سامنےآگئی:طالبعلموں کو ڈاکو سمجھ کر گولی چلا دی، ایک زخمی:4 اہلکار گرفتار

    اسلام آباد:اسلام آباد کی ایک اورنااہلی سامنےآگئی:طالبعلموں کو ڈاکو سمجھ کر گولی چلا دی، ایک زخمی:4 اہلکار گرفتار ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں طالبعلموں کو ڈاکو سمجھ کر پولیس نے فائرنگ کر دی، ایک طالبعلم زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فائرنگ کرنے والے کہ چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے گیا۔

    اسلام آباد کے علاقے تھانہ نون کی پولیس نے ڈاکو سمجھ کر طالب علموں پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ نوجوان طالب علم زخمی ہوگیا جبکہ باقی طالب علم جرار اور حیدر محفوظ رہے، اہل محلہ نے زخمی طالبعلم کو ہسپتال پہنچا دیا۔موٹرسائیکل پر سوار تین طالب علم اکیڈمی سے گھر کی طرف آرہے تھے۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے ڈاکو قرار دینے کی کوشش کی۔ زخمی طالبعلم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا حذیفہ رحمان ٹیوشن کے بعد دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ بچے کو خود پمز ہسپتال منتقل کیا، حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس اہلکاروں کا موقف ہے کہ موٹر سائیکل سواروں پر نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی۔اُدھر پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے گیا ہے۔

     

     

     

     

    جبکہ دوسری طرف اسی پولیس کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے ، اسی حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آج آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نےسرپرائز چیکنگ کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اورکیش انعامات دیئے۔آپ جس جذبے سے ناکوں اور دیگر ڈیوٹی پوائنٹس پر کھڑے ہوتے ہیں میں اسکو سلام پیش کرتا ہوں

     

    یاد رہےکہ چندمہینے قبل بھی پولیس نے ایک طالب علم کو ڈاکو سمجھ کر مار دیا تھا

     

  • بھارت :کالج میں انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ کیلئے انعام کا اعلان

    بھارت :کالج میں انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ کیلئے انعام کا اعلان

    کرناٹک :بھارت :کالج میں انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ کیلئے انعام کا اعلان،اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء ہند نے بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ مسکان خان کیلئے انعام کا اعلان کردیا۔بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے باحجاب طالبات پر زندگی تنگ کردی۔

    کرناٹک میں کالج جانے والی طالبہ کو انتہا پسندوں نے ڈرایا دھمکایا لیکن طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا۔

     

     

     

    واقعے کی وائرل ویڈیو میں کالج میں ایک لڑکی کو جے شری رام کا نعرہ لگانے والے ہجوم کی طرف سے ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

     

     

    ہجوم میں شامل لوگ آگے بڑھے اور لڑکی کے سامنے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے، لڑکی نے اس دوران مشتل ہجوم سے ڈرنے کے بجائے ان کا بھرپور مقابلہ کیا اور اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔اب جمعیت علماء ہند نے کالج میں انتہا پسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔

     

     

    جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے طالبہ مسکان خان کیلئے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا۔

    انتہاپسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانے والی طالبہ کا نام مسکان خان ہے اور وہ مہاتما گاندھی میموریل کالج اودوپی کی طالبہ ہیں۔مسکان آج بھی کالج اسائمنٹ جمع کرانے گئیں تھیں جہاں انتہاپسند جتھے نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ طالبہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ جتھے میں موجود لڑکے میری طرف گندے اشارے بھی کرتے رہے۔