Baaghi TV

Author: +9251

  • جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن جاری:برقعے میں فرارہونےوالا دہشت گرد گرفتار

    جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن جاری:برقعے میں فرارہونےوالا دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن جاری:برقعے میں فرارہونےوالا دہشت گرد گرفتار،اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گرد اللہ نور کو حراست میں لے لیا۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اللہ نور کا تعلق کالعدم تحریک طالبا پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، اللہ نور آپریشن کے دوران برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔آپریشن میں مختلف ہتھیار، گولیاں، گرینیڈز اور آلات مواصلات برآمد ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں آپریشن کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔آپریشن کے دوران ایم 16 رائفلز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان اسلحہ درہ آدم خیل منتقل کرنے والے کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشنز مکمل کر لیے ہیں، اس دوران 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے تھے جسے فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔

     

  • وزیراعظم عمران خان سےچینی وزیراعظم،قطری امیر،   مصری اورازبک صدرسمیت عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں

    وزیراعظم عمران خان سےچینی وزیراعظم،قطری امیر، مصری اورازبک صدرسمیت عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں

    بیجنگ: وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیراعظم ،قطری امیر،مصری اورازبک صدرسمیت عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں جاری،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان اس وقت چین میں موجود ہیں جہاں ان سے چینی وزیراعظم ،امیر قطر،مصری ارو ازبک صدرسمیت بڑے بڑے عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں جاری ہیں اور یہ ملاقاتیں اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی ہیں‌

     

     

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

     

    فواد چودھری نے مزید لکھا کہ دونوں ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات رہے، چین پاکستان کی سیاسی، اقتصادی اور سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

    اُدھر وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم

     

     

     

    عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کو سی پیک اور خصوصی ٹیکنالوجی زونز میں چینی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال، کشمیری عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے عالمی برادری کی طرف سے فوری اقدام کی اہمیت کو اجاگر کیا، وزیراعظم نے افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے لیے پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

     

     

     

    اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنے پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، کثیر جہتی تزویراتی تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔

     

    وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے دوران دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال پہنچے جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے چائنہ انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن اور پاور چائنا کے چیئرمینز سے آن لائن ملاقات کی۔ آن لائن ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی کےشعبے کی بہتری اورسرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی۔

     

     

    دوسری جانب دورے کے حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب جا رہاہے، چین کے صدر اور وزیراعظم سے معاشی، تجارتی تعاون پر بات ہوگی۔

    اُدھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی چین میں مصری صدر عبد الفتح السیسی اور قطری امیر تمیم بن حماد التھانی سے ملاقات کی۔

     

     

     

    وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں ازبک صدر سے ملاقات ہوئی، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پرملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

     

     

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان شراکت داری کے فروغ کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، دو طرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کو فعال کرنے اور ترجیحی تجارتی معاہدے پر بھی گفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم نے ریلوے منصوبے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لیےبراہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔

    دونوں رہنماؤں نے تعلیم اور ثقافت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں علاقائی امن و استحکام پر بھی غور کیا گیا، دونوں رہنماوں کاعالمی برادری سے افغانستان کی اقتصادی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور وزیراعظم نے ازبک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

    اُدھر وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت اور صنعت کے شعبہ میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

    ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دورہ چین کے دوران ہماری چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں جو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیراعظم خود ان کی براہ راست بات بھی سن رہےہیں اور جو نکات وہ اٹھارہے ہیں ان کا جواب اور تمام وزارتوں کو اس حوالے سے عملدرآمد کے لئے احکامات جاری بھی کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان چینی وزیراعظم لی سے ملاقات بھی کررہے ہیں اور پاکستان جن شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے درخواست کررہا ہے ان پر بھی غور ہو گا ۔ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اتوار کو ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان یہی نکات اٹھائیں گے ۔امید ہے کہ اس دورے کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت اور صنعت کے شعبہ میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

    چین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی کل چین کے صدرشی جن پنگ سے اہم ملاقات ہوگی، چین نے ہمیشہ ہرمشکل میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم کے دورہ چین سے دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ چین کشمیرکے معاملے پرپاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

  • ”خونِ دل دے کر نکھاریں گے رُخِ برگِ گلاب ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے:آئی ایس پی آر

    ”خونِ دل دے کر نکھاریں گے رُخِ برگِ گلاب ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے:آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:”خونِ دل دے کر نکھاریں گے رُخِ برگِ گلاب ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے:اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے قوم کے نام بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کوجہنم واصل کرنے اور علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کا پیغام جاری کیا ہے

    آئی ایس پی آر کے سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا ہے، کارروائی میں 20 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوئے۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے 2 فروری کو سکیورٹی فورسز کے پنجگور، نوشکی کیمپوں پر حملہ کیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے فوری جواب دیتے ہوئے دونوں مقامات پر دہشت گرد حملے ناکام بنائے۔

     

    بیان کے مطابق نوشکی میں نو دہشت گرد مارے گئے، ایک افسر سمیت چار جوان شہید ہوئے۔ پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے 4 حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ چار کو گھیرے میں لیا گیا تھا، کلیئرنس آپریشن کے دوران گھیرے میں لیے گئے 4 دہشت گردوں کو بھی آج جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ پنجگور آپریشن میں 5 جوان شہید ہوئے جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران ان آپریشنز میں افسر سمیت 9 جوان شہید ہوئے جبکہ چھ زخمی ہوئے، ان حملوں میں ملوث 3 دہشت گرد گذشتہ روز ہلاک کئے گئے جن میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔

     

    بیان کے مطابق نوشکی، پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ کلیئرنس آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 20 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

     

  • پی ایس ایل:ملتان کےسلطانزنے پشاورزلمی کو57 رنز سے شکست دے کرمسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی

    پی ایس ایل:ملتان کےسلطانزنے پشاورزلمی کو57 رنز سے شکست دے کرمسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی

    کراچی :پی ایس ایل:ملتان کےسلطانزنے پشاورزلمی کو57 رنز سے شکست دے کرمسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 222 رنز بنا ئے ہیں اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے ناقابل گرفت 223 کا ہدف دیا ہے

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ملتان سلطان کے اوپنرز شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو شان دار آغاز فراہم کیا۔

    شان مسعود نے 25 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کی اننگز کھیلی اور جب ٹیم کا اسکور 85 رنز پر پہنچا تھا تو شعیب ملک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    کپتان محمد رضوان نے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

    صہیب مقصود نے 127 کے اسکور تک کپتان کا ساتھ دیا اور ایک چوکا اور چھکوں کی مدد سے 27 رنز کھیل کر عثمان قادر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    ملتان سلطانز نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 222 رنز بناکر پشاور زلمی کو 223 کا ناقابل گرفت ہدف دیا ہے

    خیال رہے کہ ملتان سلطانز اب تک کھیلے گئے چاروں میچوں میں کامیابی کے ساتھ 8 پوائنٹس حاصل کرکے ٹیبل پر سرفہرست ہے۔پشاور زلمی کو 4 میچوں میں سے دو میں کامیابی اور دو میں ناکامی ہوئی۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، انور علی، عباس آفریدی، عمران طاہر، بلیسنگ مزاربانی، شاہنواز دھانی

    پشاور زلمی: وہاب ریاض (کپتان)، حضرت اللہ زازئی، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، ثاقب محمود، محمد عمر، عثمان قادر، سلمان ارشاد

  • بس کے اندر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق:حملہ آورکیسے فرارہوئے رپورٹ آگئی

    بس کے اندر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق:حملہ آورکیسے فرارہوئے رپورٹ آگئی

    زیارت:بس کے اندر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق زیارت میں بس کے اندر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، بس ملتان جارہی تھی۔

    کے مطابق زیارت کے علاقے شرن میں ملتان جانے والی بس کے اندر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔کہا جارہا ہےکہ ملزم واردات کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس، ضلع انتظامیہ کے افسران، امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکا بندی کردی گئی۔

     

    پولیس اور امدادی رضاکاروں نے لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں۔ضلع انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے تاہم علاقے کی ناکا بندی کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

  • چین میں وزیراعظم عمران خان سے عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں:ازبک صدربھی ملے:اہم معاملات پرگفتگو

    چین میں وزیراعظم عمران خان سے عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں:ازبک صدربھی ملے:اہم معاملات پرگفتگو

    اسلام آباد:چین میں وزیراعظم عمران خان سے عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں:ازبک صدربھی ملے:اہم معاملات پرگفتگو ،اطلاعات کے مطابق چین میں موجود وزیراعظم عمران خان سے ازبک صدر کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی،کہا جارہا ہے کہ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پرملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چین سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان شراکت داری کے فروغ کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، دو طرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کو فعال کرنے اور ترجیحی تجارتی معاہدے پر بھی گفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم نے ریلوے منصوبے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لیےبراہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔

    دونوں رہنماؤں نے تعلیم اور ثقافت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں علاقائی امن و استحکام پر بھی غور کیا گیا، دونوں رہنماوں کاعالمی برادری سے افغانستان کی اقتصادی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور وزیراعظم نے ازبک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔جوانہوں نے قبول کرلی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ازبک صدر نے وزیراعظم عمران خان کی عالم اسلام اور حرمت رسول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کے سلسلے میں کوششوں کی بھی تعریف کی اور اسے ایک انتہائی مقدس فریضہ اور مشن قراردیا

  • کوئی آکھے پیڑلکےدی‘کوئی آکھے چُک:وچلی گل اےمحمدبخشا وچوں گئی اےمُک:زرداری،نواز ہمت ہارگئے

    کوئی آکھے پیڑلکےدی‘کوئی آکھے چُک:وچلی گل اےمحمدبخشا وچوں گئی اےمُک:زرداری،نواز ہمت ہارگئے

    لاہور:کوئی آکھے پیڑ لکے دی‘ کوئی آکھے چُک وچلی گل اے محمد بخشا وچوں گئی اے مُک:زرداری اورشہبازشریف ہمت ہارگئے،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی کہانی سامنے آگئی۔اس کہانی کا خلاصہ اور مرکزی خیال یہ ہے جو بزرگ پنجابی شاعر نے بڑا عرصہ پہلے ہی بیان کردیا تھا

    گئی جوانی آیا بڑھاپا جاگ پیاں سب پِیڑاں
    ہُن کِس کم محمد بخشاء، سونف‘ اجوائن‘ ہریڑاں​
    کوئی آکھے پِیڑ لکے دی، کوئی آکھے چُک
    وِچلی گَل اے ،محمد بخشاء وِچوں گئی اے مُک

    ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں 2023 کے انتخابات کے لیے مل کر حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے، یہ تجویز آصف زرداری کی جانب سے دی گئی جسے لیگی رہنماؤں نے تسلیم کرلیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں میں آئندہ انتخابات کے بعد ضرورت پڑنے پر مل کر حکومت بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

    معتبر ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس دوران دونوں موروثی خاندانوں کے سربراہان نے اپنے بچوں کی موجودگی میں ان کے سامنے یہ بھی باتیں کی ہیں کہ عمران خان کو صرف اور صرف مہنگائی ہی کا خطرہ ہے ، عمران خان اس وقت عالمی سیاست کا کھلاڑی بن گیا ہے اور اس کی شخصیت کی وجہ سے وہ دنیا بھر میں معروف ہے

    یہ بھی نصیحت کی گئی کہ بچو عمران خان کو ایزی نہ لینا یہ بہت چالاک ہے ، تمام سیاسی مخالف جماعتوں کے اتحاد کی قوت بھی اس کو خوف زدہ نہیں کرسکتی اب بس عوام کو الیکشن تک حکومت کے خلاف موبلائز کریں تاکہ اس کے ووٹ بینک کو نقصان پہنچایا جاسکے، اس موقع پر یہ بھی خطرہ محسوس کیا گیا کہ اگر پی پی اور ن لیگ نے عمران خان کے خلاف اتحاد نہ کیا تو دونوں جماعتوں کو عبرتناک شکست ہوسکتی ہے اس لیے مل کر ہی عمران خان کو پیچھے دھکیلا جاسکتا ہے

    مریم نواز کے ذریعے آصف زرداری کا نواز شریف سے بھی بالواسطہ رابطہ ہوا، پیپلزپارٹی نے تجویز دی کہ مطلوبہ حمایت ملی تو عدم اعتماد پر غور کریں گے۔

    زرداری شہباز ملاقات کی کہانی۔23 ءکےانتخابات کی مشترکہ اسٹرٹیجی اپنانے پر اتفاق ضرورت پڑنے پر نیشنل حکومت بنائیں۔دونوں جماعتوں کے دوبارہ رابطے کی وجہ امپائر سے حمایت نہ ملناہےمریم کے ذریعے زردار ی کا نواز شریف سے بھی بالواسطہ رابطہ ہوا۔ حمایت ملی تو عدم اعتماد پر غور کریں گے۔

     

    آصف زرداری نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے، عمران خان کو گھر بھیجنے کا بہترین راستہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تجویز پر عمل کیا جاتا تو عمران خان آج اقتدار میں نہ ہوتے، آئینی کوشش ناکام ہوئی تو لانگ مارچ اور استعفوں پر ایک ساتھ موقف بنائیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں مشاورت کے لیے وقت دیں آپ کی تجویز قابل عمل ہے، تسلیم کرتا ہوں تحریک عدم اعتماد پر ن لیگ آپس میں متحد نہیں تھی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نواز شریف کو اعتماد میں لینے کا وقت دیں، مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی جدوجہد کرکے عوام کو اس حکومت سے نجات دلانے میں ساتھ ہیں۔

  • ترک صدر ایردوان اہلیہ سمیت کورونا کا شکار ہو گئے

    ترک صدر ایردوان اہلیہ سمیت کورونا کا شکار ہو گئے

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان کورونا کا شکار ہو گئے۔

    صدر ایردوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علامات ابھی شدید نہیں ہے، ہلکی کمزوری محسوس ہو رہی ہے۔

     

     

     

     

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں طیب اردوان نے کہا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو  کورونا کی معمولی علامات تھیں جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

     

     

    انہوں نے بتایا کہ  انہیں کورونا کی معمولی علامات ہیں اور وہ گھر سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترک صدر کے مطابق ان کے ٹیسٹ رزلٹ کے مطابق وہ کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کا شکار ہوئے ہیں۔

     

    صدر نے عوام سے صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی۔

    یاد رہے صدر ایردوان اپنی اہلیہ کے ہمراہ حال ہی میں یوکرین کے دورے سے وطن واپس پہنچے ہیں۔

     

     

    ادھرامریکہ میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ،  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ملک میں وائرس سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد  اموات کی مجموعی  تعداد 9  لاکھ ہو گئی ہے ۔

     

     

     

    امریکی صدر جو بائیڈن نے جاری کیے گئے ایک  بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 9 لاکھ سے زائد امریکی جان سے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہم کورونا وائرس کی وباء سے مرنے والوں کے پیاروں کا دکھ اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہیں۔

     

     

    امریکی صدر نے شہریوں پر کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین اور بوسٹرز ناقابلِ یقین حد تک کورونا کی وباء کے خلاف مؤثر ثابت ہوئے ہیں اور اعلیٰ ترین سطح کا تحفظ دیتے ہیں۔

  • پاک سرزمین پارٹی  اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں‌

    پاک سرزمین پارٹی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں‌

    کراچی :پاک سرزمین پارٹی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، 6 روز سے جاری دھرنا ختم ،اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) نے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں 6 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اور اس حوالے سے پی پی حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے ہر پارٹی کے ساتھ جمہوری انداز سے معاملات کو سلجھایا ہے

    پاک سرزمین پارٹی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد بلدیاتی قانون کے خلاف 6 روز سے کراچی میں جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔

    چیئر مین مصطفیٰ کمال نے کہاکہ دھرنا ختم نہیں 18 فروری تک موخر کررہے ہیں، 11سے 18 فروری کے درمیان قانون سازی ہوگی، ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے عہدوں کو لات مار کر اپنے دشمن بنائے۔انہوں نے کہا کہ ناصر حسین شاہ کو بتادیا ہے کہ قانون بنے گا۔

    دوسری جانب وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ بھی مذاکرات کے بعد دھرنے میں پہنچے اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مصطفیٰ کمال جیت گئے، ہم نے پی ایس پی کی بہت سی باتیں مان لی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس پی اور سندھ حکومت میں صوبائی مالیاتی کمیشن کے معاملے پر اتفاق ہو گیا جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہری حکومت کا نام دینے پر بات چیت جاری رہے گی۔

  • حرامانی بھی سیاسی  ہوگئیں:عمران خان کے خلاف نوازشریف کی کمپین چلانے لگیں‌

    حرامانی بھی سیاسی ہوگئیں:عمران خان کے خلاف نوازشریف کی کمپین چلانے لگیں‌

    لاہور:حرامانی بھی سیاسی ہوگئیں:عمران خان کے خلاف نوازشریف کی کمپین چلانے لگیں‌،پاکستان کی معروف اداکارہ حرامانی کے شوہر اور اداکار مانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اب لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔

    پاکستان کی اداکار جوڑی جو کہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں مہمان بنی اور ملکی حالات سمیت مختلف موضوعات پر جوابات دیےتا ہم اس دوران 500کی دوڑ میں اداکار مانی اور ان کی اہلیہ حرا مانی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کو ہرا نہ سکے۔

    اس دوران اداکار مانی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی سر کے اوپر نہیں بلکہ لوگ سمندر کی تہہ کے نیچے جاچکے ہیں لہٰذا عمران خان کو لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔

    دوران پروگرام مانی نے کرپشن پر برطرف لندن میں‌ پناہ لیے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف 90فیصد ووٹ لے جائیں گے۔

    پروگرام جشنِ کرکٹ میں حرا مانی کا کہنا تھا کہ 80 فیصد مردوں کولگتا ہےکہ بیویاں شوہروں سے لڑنے کے لیےبہانے ڈھونڈتی ہیں، ایسا نہیں ہوتا مگرشوہروں کو ایسا ہی لگتا ہے ۔

    دوران پروگرام اداکارہ نے گورا رنگ کرنے کے انجیکشن لگوانے کی خواہش کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ میں نے رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوانا چاہے تو ہماری لڑائی ہوگئی اور مانی نے مجھے بہت ڈانٹا۔

    ماضی کے تجربات کی روشنی میں کہا جاسکتا ہےکہ حرامانی کے سیاسی ہونے سے اداکارہ بھی اس صف میں شامل ہوجائیں گی جن کے سیاسی رویوں نے کئی بڑی شخصیات کو انتہائی متنازعہ بنا دیا اور پھر یہ شخصیات آہستہ آہستہ سکرین کے پردے کے پیچھے ہی چلیں گئیں‌

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر حرا مانی کے سیاسی رویوں‌ کو ن لیگی صارفین نے تو بہت پسند کیا ہے تاہم باقی دیگر درجنوں جماعتوں اور غیرجانبدارصارفین نے حرامانی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک اوورکنفیڈینس اداکارہ قراردیا ہے