Baaghi TV

Author: +9251

  • کئی ممالک کے بائیکاٹ کے باوجود، بیجنگ سرمائی اولمپکس کی رنگارنگ مقابلے جاری

    کئی ممالک کے بائیکاٹ کے باوجود، بیجنگ سرمائی اولمپکس کی رنگارنگ مقابلے جاری

    بیجنگ : کئی ممالک کے بائیکاٹ کے باوجود، بیجنگ سرمائی اولمپکس کی رنگارنگ مقابلے جاری،اطلاعات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سرمائی اولمپکس 2022 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، جس میں کئی ممالک کے سربراہ شریک ہوئے۔

    سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ کے علاوہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، ازبکستان کے صدر اور دیگر ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

    کوویڈ-19 کے خطرات کے باوجود سخت قواعد کے ساتھ سرمائی اولمپکس کا آغاز ہوا، اس کے علاوہ امریکا سمیت متعدد ممالک نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔

    سفارتی بائیکاٹ کرتے ہوئے جن ممالک نے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے سرکاری نمائندے نہیں بھیجے ان میں امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سرفہرست ہیں۔

    افتتاحی تقریب کا آغاز چین کے صدر شی جن پنگ اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے چیئرمین تھامس بیچ کے برڈز نیسٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہی ہوا جہاں گیمز میں شریک 91 ممالک کے جھنڈے لہرا رہے تھے۔

    بیجنگ سرمائی اولمپکس کے ڈائریکٹر ژینگ یمو ہیں جنہوں نے بیجنگ سمر گیمز 2008 کے انتظامات بھی کیے تھے۔

    افتتاحی تقریب میں 3 ہزار فنکاروں نے سرمائی اولمپکس میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جو بیجنگ اور قریبی صوبے ہیبے کے عام فنکار تھے اور اس کا عنوان ‘اسٹوری آف سنوفلیک’ تھا۔

  • امریکا:کورونا وائرس سے لوگ مررہے ہیں مگرحکومت کوکوئی پرواہ تک نہیں‌:اموات 9 لاکھ سے تجاوزکرگئیں

    امریکا:کورونا وائرس سے لوگ مررہے ہیں مگرحکومت کوکوئی پرواہ تک نہیں‌:اموات 9 لاکھ سے تجاوزکرگئیں

    واشنگٹن : امریکا میں کورونا وائرس سے لوگ مررہے ہیں مگرحکومت کوکوئی پرواہ تک نہیں‌:اموات 9 لاکھ سے تجاوزکرگئیں،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    امریکہ میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ملک میں وائرس سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 لاکھ ہو گئی ہے ۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 9 لاکھ سے زائد امریکی جان سے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس کی وباء سے مرنے والوں کے پیاروں کا دکھ اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہیں۔

    امریکی صدر نے شہریوں پر کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین اور بوسٹرز ناقابلِ یقین حد تک کورونا کی وباء کے خلاف مؤثر ثابت ہوئے ہیں اور اعلیٰ ترین سطح کا تحفظ دیتے ہیں۔

     

     

    امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کورونا کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے پھیلاؤ میں کمی دیکھی جا رہی ہے تاہم روزانہ ہونے والی مریضوں کی اموات کی تعداد میں تاحال کمی نہیں آئی ہے ۔ امریکہ میں امراض پر قابو پانے کے مرکز کے ڈائریکٹر کاکہنا ہے کہ "مریضوں کے ہسپتالوں میں لانے جانے کی تعداد تاحال زیادہ ہے جس کے ملک کے بعض حصوں میں صحت کے نظام اور محکمہ صحت کے کارکنوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔”

    خیال رہے کہ امریکہ میں سب سے پہلے عالمی وبا کے خلاف ویکسین کی تیاری کے بعد کروڑوں شہریوں کی ویکسینیشن کرائی جا چکی ہے تاہم اس کے باوجود دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکی ریاستوں میں ہوئیں۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے۔

    امریکا میں اس وبا سے اب تک 9 لاکھ 24 ہزار 530 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 860 ہو چکی ہے۔

    ادھر امریکا میں بارش اور شدید برف باری کے باعث ایک لاکھ سے زیادہ گھروں اور تجارتی مراکز میں بجلی منقطع ہوگئی ۔ برفانی طوفان کے باعث انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک ہزار سے زائد پروازوں میں خلل پڑا ۔ جنوبی روکیز سے شمالی نیو انگلینڈ کے درمیان شدید برف باری کی توقع کی جارہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کا ایک بڑاعلاقہ برف سے ڈھک سکتا ہے ۔

  • روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے:شوکت ترین کا بیجنگ میں بیان

    روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے:شوکت ترین کا بیجنگ میں بیان

    بیجنگ: روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے:شوکت ترین کا بیجنگ میں بیان ،اطلاعات کے مطابق بیجنگ میں‌ گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے چھٹی قسط کی منظوری کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ افواہیں پھیلانے والوں اور ڈالر ذخیرہ کرنے والے عناصر کو خبردار کرتے رہے ہیں کہ روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا۔

    انہوں نے ان عناصر سے کہا کہ وہ روپے پر اعتماد رکھیں کیونکہ یہ مزید مستحکم ہو گا ۔ چین کے دورے سے متعلق وزیر خزانہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چینی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

     

     

    خیال رہے کہ چین میں موجود وزیراعظم پاکستان عمران خان آج چینی صدر کے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی آج شام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، ازبکستان کے صدر اور چین کے وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کی کل چین کے صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔

    یاد رہےکہ کل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 4 پیسے کی کمی ہوئی تھی ۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 175.52 سے کم ہو کر 174.48 روپے پر بند ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 175 روپے 10 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

    ڈالر بلند سطح پر پہنچنے کے بعد آئی ایم ایف سے ایک ارب روپے کا قرض دینے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے گزشتہ سال دسمبر میں ڈالر 178 روپے 24 پیسے کی بلند سطح پر تھا۔

    گزشتہ روز گزشتہ روز کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 89 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

  • پی ایس ایل7،لاہور قلندر ز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    پی ایس ایل7،لاہور قلندر ز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    کراچی :پی ایس ایل7،لاہور قلندر ز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8رنز سے شکست دی ، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا عبداللہ شفیق 44،فخرزمان38اورہیری بروک37رنزکی اننگزکھیلی ،اسلام آباد یونائیٹڈ175 رنز کے تعاقب میں 166 رنز بنا سکی ، کولن منرواور شاداب خان کی نصف سنچریاں رائیگاں چلی گئیں لاہور قلندرز کے حارث رﺅف نے 2 ، شاہین ، زمان اور راشد نے ایک ایک وکٹ لی .

    لاہور قلندرز آج کا میچ جینے پر پوائینٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی۔۔ملتان سلطانز پہلے اور کراچی کنگز آخری نمبر پر موحود ہے۔

    نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو بیٹںگ کی دعوت دی۔

    لاہور قلندرز بیٹنگ:

    لاہور قلندرز کے اوپنر بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 81 رنز کی شرکت داری قائم کی۔ عبداللہ شفیق 24 گیندوں پر 44 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان بھی زیادہ دیر تک ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 38 رنز پر شاداب کی گیند کا شکار بنے۔

    اس دوران مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا اور ایک بعد ایک بلے باز پویلین لوٹ گیا۔ محمد حفیظ 5، کامران غلام 1، فل سالٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    تاہم ڈیوڈ ویزے اور ہیری بروک نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، ڈیوڈ ویزے 20 سکور بنا کر پویلین لوٹے، بروک کی اننگز 37 سکور پر ختم ہوئی۔ شاہین شاہ آفریدی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے، راشد خان 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 174 رنز بنائے۔ شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4.4 شکار کیے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، آصف علی، اعظم خان، مبصر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

    لاہور قلندرز

    لاہور قلندرز کے سکواڈ میں فخر زمان، عبد اللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان

    یاد رہےکہ اس سے پہلے آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔

  • سرگودھا : جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیری بھاٸیوں سے اظہار یکجہتی کیلیٸے ریلی کا انعقاد ۔

    سرگودھا : جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیری بھاٸیوں سے اظہار یکجہتی کیلیٸے ریلی کا انعقاد ۔

    سرگودھا میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر شاہینوں کے شہر سرگردھا میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی 47 پل جماعت اسلامی آفس سے شروع ہو کر کچہری بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔
    جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئ ریلی 47 پل جماعت اسلامی کے آفس سے شروع ہوئی اور شہر کے اکثر مقامات سے ہوتی ہوئی اندرون شہر کچہری بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر جماعت اسلامی جبکہ کمپنی باغ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر شرکا نے پارٹی پرچم کے ساتھ پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھیں تھے جن پر بھارتی غاصبانہ کے قبضہ کی پرزور الفاظ میں مزمت کی گئ ،ریلی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئ اس موقع پر ریلی سے خطاب ہوئے امیر شہر جماعت اسلامی میاں انعام الحق قیصر، محمدد حسین اعوان اور پروفیسر ڈاکٹر خالد کے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ آج کا دن منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم مظلوم کشمیری بھائیوں کو یہ باور کراسکیں کہ وہ جدوجہد آزادی کی تحریک میں تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ھے کہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق کشمیری بھائیوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے اور بھارتی ظلم و بربریت کو ختم کیا جائے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام نکالی گئی کشمیر ریلی شہر بھر سے گھومتے ہوئے کچہری بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر شہر بھر کی فضا کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کے نعرہ سے گونجتی رہی

  • سرگودھا میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد ۔

    سرگودھا میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد ۔

    سرگودھا ( بیوروچیف ادریس نواز چدھڑ سے ) کمشنر نبیل جاوید نے کہا . کہ مستحکم پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے ۔پاکستانی قوم کا ہر فرد مظلو م کشمیری بھائیو ں کے ساتھ ھے اور کشمیر کی آ زادی کے لئے ان کی اخلاقی و سفارتی امداد جا ری رکھی جاٸے گی۔شہیدوں کا خون ضرور رنگ لا ئے گا ، کشمیر کے پر امن حل کےلئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کر نے کا حق دیا جائے۔ اس سلسلے میں عالمی اداروں کو موثر کر دار ادا کرنا چاہیٸے ۔ وہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں جنا ح ہال کمپنی باغ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ ، ایس پی انویسٹیگیشن اکرم خان نیازی، اے ڈی سی جی طلحہ زبیر، اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عظیم شوکت اعوان، سمیت سرکاری افسران و ملازمین ، سمیت شہریو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ مضبوط پاکستان کشمیریوں کی مضبوط آواز ہے ۔ پوری قوم اپنے اندر اتحاد، اتفاق، باہمی بھاٸی چارے اور ہم آہنگی کو مستحکم بنا ئے تاکہ پاکستان کی کشمیریوں کے حق میں آواز کو تقویت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی آزادی اور ان پر ہونے والے جبر و استعداد اور ظلم و ستم کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا ہے ۔وقت نے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے دو قومی نظریہ کو ثابت کر دیا ہے ۔تقریب میں مختلف سکو لوں کے طلبہ نے ٹیبلو ز اور نغموں کے ذریعے کشمیر کے انسانی المیہ کا اظہارکیا۔تقریب کے شرکاءنے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے اہل کشمیر کے ساتھ محبت و یگانگت کا اظہار کیا۔اس موقع پر پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سی او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی نے پاکستان کی سلامتی اور اہل کشمیر کی آزادی کےلئے خصوصی دعا بھی کروائی ۔تقریب کے اختیام پر کمشنر نبیل جاوید اور ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی قیادت میں جناح ہال سے سول ہسپتال چوک تک ریلی بھی نکالی گئی۔

  • جنگلی بلیوں کی غیرقانونی فروخت کرنے والا شخص چڑیاگھر کا سرکاری ملازم نکلا

    جنگلی بلیوں کی غیرقانونی فروخت کرنے والا شخص چڑیاگھر کا سرکاری ملازم نکلا

    کراچی : جنگلی بلیوں کی غیرقانونی فروخت کرنے والا شخص چڑیاگھرکا سرکاری ملازم نکلا۔

    سندھ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پرجانوروں کی خرید وفروخت کے لیے پیج بنایا ہواتھا۔

    سماجی رابطوں پر فروخت کیلئے پیش کی جانے والی بلیوں کے خریدار بن کر جانےوالے محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے لیپرڈ کیٹس کو بازیاب کرالیا تھا۔

    سندھ وائلڈ لائف کے انسپکٹر نعیم خان کے مطابق ملزم عامر عزیز نے سوشل میڈیا پر جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے پیج بنایا ہوا تھا۔

    عامر عزیز کے خلاف کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ چڑیا گھرکا سرکاری ملازم جنگلی بلیوں کے علاوہ مگرمچھ کی خرید وفروخت میں بھی ملوث ہے، اس معاملے پر کافی دن سے ٹیمیں کام کررہی تھیں۔

  • کراچی میں پیرس سے آئی ایک خاتون بھیک مانگنے پر مجبور

    کراچی میں پیرس سے آئی ایک خاتون بھیک مانگنے پر مجبور

    کراچی : کراچی میں پیرس سے خاتون بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں ایک بھکاری خاتون کو دیکھا گیا ہے جو اپنی درد بھری کہانی سنا رہی ہے ۔ اس ویڈیو میں بھکاری خاتون کراچی میں موجود ایک چایئے کے ڈھابے پر کھڑی ہے ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میں پیرس سے آئی ہوں اور میں یہاں اکیلی ہوں۔

    خاتون نے بتایا کہ میرے تمام بہن بھائی ملک سے باہر رہتے ہیں۔ ایک بہن امریکہ میں بھی رہتی ہے اور ایک کراچی میں بھی مقیم ہے لیکن اس نے کبھی مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو میں بھکاری خاتون انگریزی میں بھی بات کرتی ہوئی دیکھی گئی ۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس خاتون کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • یوم یکجہتی کشمیر پر مشعال ملک سب کی شکر گزار

    یوم یکجہتی کشمیر پر مشعال ملک سب کی شکر گزار

    یوم یکجہتی کشمیر پر مشعال ملک سب کی شکر گزار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کی جا رہی ہے، پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور کشمیری قوم کے ساتھ یکجہتی کی جا رہی ہے، اس موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے یکجہتی کشمیر کے لئے گھروں سے نکلنے پر سب کا شکریہ ادا کیا ہے، مشعال حسین ملک نے کہا ہے میں ساری پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں تمام ان لوگون کی شکر گزار ہوں جنہوں نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی اور وقت نکالا

    قبل ازیں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ حریت رہنماؤں کو جیلوں میں ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی قابض افواج یاسین ملک پر بے پناہ ظلم ڈھارہی ہیں جبکہ مجھے یسین ملک سے بات کی اجازت نہیں، میں پاکستانی شہری ہوں اور پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر ہوں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے آبادی کا تناسب تبدیل کرنا جرم ہے، مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ جیتنے کے لیے ہمیں قانونی جنگ لڑنا ہوگی ہمیں پریکٹیکل راستے کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے ، جسطرح دہشترگرد کلبھوشن کا مقدمہ انڈیا انٹرنیشنل کورٹ میں لے گیا ، حریت رہنما کا مقدمہ بھی پاکستان کو لڑنا چاہیے اور اگر مودی کشمیر میں قدم جمانے میں کامیاب ہوگیا تو کشمیریوں کی قربانیاں ضائع جائیں گی

    شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    آسیہ اندرابی کو علاج کی سہولیات نہ ملنے پر مشعال ملک کا بڑا مطالبہ

    لاہور پریس کلب میں یکجہتی کشمیر سیمینار،گورنر پنجاب، مشعال ملک کا خطاب

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جیسی صورت حال ہے، بھارت نے فائدہ اٹھا کر مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا، بھارت نے حال ہی میں نیو ڈومیسائل جیسا کالا قانون پاس کرایا۔مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ شہ رگ آرٹیکل 370 کے کے خاتمے کے ذریعے کاٹ دی گئی بھارت کشمیر سمیت پاکستان کو تاریکی میں دھکیلنا چاہتا ہے۔دنیا میں پیلٹ کا استعمال جانوروں پر بھی نہیں کیا جاتا ،بھارتی فوج کشمیریوں سے جانوروں سے بدتر سلوک کر رہی ہے۔

  • :5 فروری: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا

    :5 فروری: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا

    آج ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ آج پھر سیمینارز، کانفرنسیں، ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ کئی کلو میٹر کی ہاتھوں کی زنجیریں بنیں گی۔ چوکوں اور چوراہوں پر بھارتی مظالم کے خلاف جلسے اور جلوس ہوں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق آج 5 فروری پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیریوں سے یک جہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا
    اس دن کو منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پاکستانی کی شہ رگ ہے۔

    ہر سال 5 فروری کو یوم یک جہتی کشمیر منایا جاتا ہے تاہم رواں سال اس کی اہمیت بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ سے بڑھ گئی ہے، واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو اس کی خصوصی حیثیت سے محروم کردیا تھا

    مقبوضہ جموں و کشمیر کو تقسیم کرتے ہوئے اسے 2 وفاقی اکائیوں میں تبدیل کردیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ سال 31 اکتوبر سے ہوگیا تھا، ساتھ ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کردیا تھا جو 5 اگست سے اب تک جاری ہے جبکہ وہاں کے عوام کو مواصلاتی نظام کی بندش کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوگیا ہے اور شہری اپنے اہلخانہ سے رابطہ قائم کرنے سے محروم ہوگئے ہیں، تاہم گزشتہ ماہ خطے میں محدود موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر بحال کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود عوام کو مشکلات ہیں۔

    آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان بھر میں عام تعطیل ہے

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک کئمے مختلف شہروں میں ریلیوں، جلسوں، سیمینارز اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف

    اج پانچ فروری2022 کو 32 واں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے اور اکتیس برس گزرنے کے بعد آج تحریک آزادی کشمیر ایک فیصلہ کن اور انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ آج پورے ملک میں سرکاری طور پر تعطیل منائی جا رہی ہے۔ایک طرف ہم کشمیر کو اپنی شہہ رگ قرار دیتے ہیں اور دوسری طرف کشمیر میں جاری بدترین کرفیو اور لاک ڈائون ہے اور ہماری شہہ رگ ہمارے روایتی اور ازلی دشمن کے پنجوں میں جکڑی ہوئی ہے اور ہم صرف احتجاجی مظاہرے اور سیمیناز منعقد کر کے سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنا قومی فریضہ انجام دے دیا ہے۔

    سوال یہ ہے کہ کیا یہ انصاف ہے کہ ایک طرف صرف قرار دادیں منظور کی جائیں اور دوسری طرف روزانہ سرکٹوائے جائیں؟ ایک طرف مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا جاتا ہے، تو دوسری طرف کشمیری کئی برسوں سے بھارتی محاصرے اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔یقیناً پاکستان کی 22 کروڑ عوام کی موجودگی میں کشمیر کا کوئی سودا نہیں ہو سکتا، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا صرف ایک دن کویکجہتی کشمیر سے منسوب کر کے ہم نے اپنا فرض ادا کر دیتے ہیں؟کیا یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ نہیں ہے؟ اس پر سوچنا ہو گا، کیونکہ آج پھر پانچ فروری ہے۔ آج کا دن بھی گزر جائے گا، لیکن انتظار اس دن کا ہے ،جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی اور کشمیرمیں جاری ظلم کا خاتمہ ہو گا۔