Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو فون، حوثیوں کے میزائل حملے کی مذمت

    وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو فون، حوثیوں کے میزائل حملے کی مذمت

    اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان اور ابوظہبی کے ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، حوثیوں کے میزائل حملے کی مذمت ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے خلاف حوثیوں کی جانب سے میزائل حملے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور ابوظہبی کے ولی عہد کے ٹیلیفونک رابطے میں عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے بروقت اور موثر فضائی دفاعی ردعمل کی تعریف کی۔

    وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حوثی باغیوں کے میزائل حملوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔

    انہوں نے مذاکرات کے ذریعے علاقائی امن و سلامتی کی کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد نے اعلیٰ سطح پر روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

  • دورہ چین مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو گا: وزیراعظم کومزید "پٹّی "پڑھا دی گئی

    دورہ چین مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو گا: وزیراعظم کومزید "پٹّی "پڑھا دی گئی

    اسلام آباد:شدت سے دورہ چین کا انتظار ہورہا ہے:دورہ چین مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو گا: اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، مشیر قومی سلامتی معید یوسف ، وفاقی وزیر شوکت ترین، فواد چودھری ، اسد عمر، حماد اظہر، عبدالرزاق داؤد اور فرخ حبیب شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو پاکستان اور چین کے مابین سی پیک، سپیشل اکنامک زونز، سرمایہ کاری، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے جاری ٹھوس منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    انڈسٹریل زونز پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم تھری اکنامک زون میں صنعتوں کے قیام کیلئے 600 ایکڑ اراضی میسر کردی گئی ہے، بجلی کی فراہمی کے بعد انفراسٹرکچر پر کام تیزی سے جاری ہے، سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو گا، پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے تمام اقدامات کی معینہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا پاکستان خطے بھر میں صنعتوں میں سرمایہ کاری کیلئے اس وقت موزوں ترین ملک ہے، صنعتوں میں بیرونی سرمایہ کاری سے نہ صرف روزگار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر سپیشل اکنامک زونز کا نظام پلگ اینڈ پلے ماڈل پر یقینی بنا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم تین روزہ دورے پر کل چین روانہ ہوں گے ،چینی صدراور ہم منصب سے ملاقاتیں شیڈول ہیں ، دونوں ملکوں کے درمیان متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط ہونگے اور عمران خان ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

  • ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کے دلہا بننے کی تیاریاں، کل نکاح ہوگا

    ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کے دلہا بننے کی تیاریاں، کل نکاح ہوگا

    تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی کل جمعرات کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیںگے۔ سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی تین فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ ان کی دعوت ولیمہ چھ فروری کو لاہور میں ہوگی۔

    ولیمہ کی تقریب پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ یا سبزہ زار میں سے کسی ایک مقام پر منعقد کروانے کی تجویز ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمانوں کی تعداد اور گراؤنڈ دیکھ کر ایک دو دن میں وینیو فائنل کر لیا جائے گا۔ ‏ولیمہ کی تقریب میں اہم مذہبی، سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

    رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری کے مطابق امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی کی شادی 6 فروری بروزاتوار لیاقت چوک سبزہ زار اسٹیڈیم لاہور میں انجام پائے گی۔

    واضح رہے کہ حافظ محمد سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے بانی رہنماء علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے اور اس وقت تحریک کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

    گزشتہ سال فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کے معاملے پر ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرتے ہوئے سعد رضوی کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم حکومت سے مذاکرات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

  • چہرہ کھلی کتاب ہے عنوان جو بھی دو:جس رخ سے بھی پڑھو گے مجھے جان جاؤ گے:مبشرلقمان

    چہرہ کھلی کتاب ہے عنوان جو بھی دو:جس رخ سے بھی پڑھو گے مجھے جان جاؤ گے:مبشرلقمان

    لاہوار:چہرہ کھلی کتاب ہے عنوان جو بھی دو:جس رخ سے بھی پڑھو گے مجھے جان جاؤ گے:مبشرلقمان کا جی سی یونیورسٹی میں خطاب ،اطلاعات کے مطابق آج جی سی یونیورسٹی لاہور میں بک کلب اور نذیر احمد میوزک سوسائٹی کے تعاون سے ایک شاندارتقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ، جس میں جی سی کے وائس چانسلر اصغر زیدی میزبان کی حیثیت سے تشریف لائے ، وائس چانسلر نے معروف صحافی مبشرلقمان کا بھی استقبال کیا

    پاکستان کی بڑی اور ممتازیونیورسٹی جسے جی سی یونیورسٹی کےنام سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے بڑے بڑے نام جانتے ہیں میں آج شام ایک بہت بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں بک کلب کی طرف سے "میٹ دی آتھر”کے سیشن کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی سینئرصحافی مبشرلقمان تھے

    سینیئر صحافی نے خطاب کے ساتھ ساتھ مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے جن کو سن کر شرکائے تقریب مہموز ہوتے رہے

    باغی ٹی وی کے مطابق جی سی یو بک کلب کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ 1978 میں بخآری آڈیٹوریم کا ساؤنڈ سسٹم ٹھیک نہیں تھا آج بھی ٹھیک نہیں کوشش کریں گے ٹھیک کروائیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں ہمارے زمانے میں بک کلب نہیں تھا ۔ میں گزشتہ شب شو میں لڑائی کی وجہ سے گھبر آگیا تھا جو لڑائیاں کالج کیفے ٹیریا میں ہوتی تھیں اب وہ ٹی وی پر ہو رہی ہیں پیچھے سے ہم ہندوستانی ہیں میچ ہو تو پاکستانی ہیں مرنا مکے میں ہے اور دفن مدینے میں ہے ۔پیسہ قسمت میں ہے وہ ملنا ہے لیکن تعلیم نہیں ۔ اگر تعلیم حاصل کرنی ہے اور سینس آف جسٹس نہیں تو پھر رہنے دیں جو قانون توڑے سزا اسی کو ملنی چاہیے ۔ قانون کی عملداری نہیں ہو گی تو پھر صرف کرپٹ لوگ ہی پاکستان میں بچیں گے

    جب کتاب لکھ رہا تھا تو اردو لکھنے میں مشکل ہوتی تھی۔ میں نے آسان زبان میں لکھی تاکہ ریڑھی والے کو بھی سمجھ آئے مشکل اردو نہیں شامل کی۔ ایک ماہ میں یہ کتاب کھرا سچ کی تاریخی سیل ہوئی اور سب ریکارڈ توڑے ۔ کفن کی جیب نہیں ہوتی یہ کتاب کا خلاصہ ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایک درخت لگائیں اسکا نام رکھیں تاکہ آپکے بعد بھی لوگ دنیا میں سانس لے سکیں ۔پیسہ کافی نہیں جس کے پاس ہو گا اس نے بھی مرنا ہے ۔

    تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کے سیشن میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ انار کلی کے فٹ پاتھ پر کتابیں اور جوتے شوروم میں بک رہے ہیں ایسی قوم کے ساتھ کیا ہونا چاہیے ۔میڈیا اس صورت میں آزاد ہے جب اپنے کمرشل انٹرسٹ کے خلاف بات کرے کسی کے خلاف بات کرنا یہ میڈیا کی آزادی نہیں ہے۔

     

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کھرا سچ پاکستاں میں پہلی بار ہندو برادری کو شناختی کارڈ کھرا سچ کی وجہ سے ملا ۔ سپریم کورٹ سے خواجہ سراؤں کو حقوق کھر ا سچ کی وجہ سے ملے۔ کھرا سچ نے جعلی ڈگریاں پکڑنا شروع کیں اس میں پائلٹ سیاسی لوگ تھے ۔ کھرا سچ ایکسپوز کرتا ہے اور حقائق سامنے لاتا ہے۔

     

    سینیئر صحافی مبشرلقمان آج اگر ہم نے سب نہ بولا تو ہو سکتا ہے یہ ملک ٹوٹ جائے ہم خودنمائی کا شکار ہو چکے ہمیں صرف تعریف اچھی لگتی ہے سچ دوسروں کے بارے اچھا لگتا ہے اپنے بارے نہیں ۔ جب تک سچ کو نہیں تسلیم کریں گے کچھ نہیں سیکھ سکتے ۔ ہمارے آباؤ اجداد بہتر تھے ہم کچھ مانیں گے تو نظام چلے گا۔ زمہ دارانہ رپورٹنگ کرنی پڑتی ہے ۔ جی سی کا چینل بنائیں آواز اٹھائیں میں چینل کے لیے ڈونیٹ کرون گا ۔

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم برائیاں نہیں بیان کرتے محرومیوں کو اجاگر کرتے ہیں ہم نے ازاں دینی ہے ہم تھانیدار یا جج نہیں کہ فیصلون پر عملدرآمد کروائیں ہم رائے دے سکتے ہیں ۔دشمن کے لیے ہم ایک ہیں ۔ ابھی تک 57 کیسز بھگت رہا ہوں دنیا کا واحد پروگرام ہے جو ایک سال میں تین بار لائف ٹائم بین ہوا ۔

     

    وائس چانسلر اصغر زیدی نے کہا کہ مبشر لقمان کا آنا اور کامیابی ہمارے لیے مثال ہے ہم طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنا چاہتے ہیں ہماری خواہش ہے کہ بچوں کی تربیت اچھی طرح کریں آپ ہمارے لیے مثال ہیں مبشر لقمان اور احمر بلال کیمپیٹیشن ڈیبیٹ کا جیتتے تھے ۔ بچے بک کلب کی طرف مائل ہونا شروع ہو گئے ہیں گزشتہ برس بک کلب بنایا گیا تھا اور بھی کئی سوسائٹی بنائی ہیں ۔ کتاب بازار بنا رہے ہیں کمشنر آفس ہمارے ساتھ تعاون کر رہا ہے ۔

    تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر احتشام نے سینیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا شکریہ ادا کیا

  • سرگودھا میں لیز ہولڈرز کے ناروا سلوک و پتھر کے ریٹ بڑھانے کیخلاف کریشرز مالکان کا احتجاج

    سرگودھا میں لیز ہولڈرز کے ناروا سلوک و پتھر کے ریٹ بڑھانے کیخلاف کریشرز مالکان کا احتجاج

    سرگودھا سے جہاں لیز ہولڈروں کے ناروا سلوک اور پتھر کے ریٹ بڑھائے جانے کے خلاف کریشرز مالکان سراپہ احتجاج بن گئے ملک بھر میں پتھر کی سپلائی بند کر کے ہڑتالی کیمپ لگا دیا
    سرگودھا () لیز ہولڈر کی طرف سے پتھر کی قیمت میں اضافہ سٹون کریشرز مالکان کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی, تفصیلات کے مطابق پہاڑی لیز ہولڈر کی طرف سے پتھر کی قیمت میں اضافہ کے خلاف سٹون کریشرز مالکان نے پتھر کی ہڑتال کر رکھی ہے اور چوک 119موڑ پر کیمپ لگا کر احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے کریشرز مالکان کی ہڑتال آج چوتھے روز میں داخل ہوگئی احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر سٹون ٹریڈرز ایسوسی ایشن رانا ارشاد احمد خاں, جنرل سیکرٹری طاہر بشیر,چوہدری راشد سرور, رانامحمد عرفان, چوہدری مدثر ورک, چوہدری ستار ودیگر نے کہا کہ کسی صورت میں لیز ہولڈر مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک کر بھتہ نہیں دیں گے مافیا مارکیٹ میں کروڑوں روپے ماہانہ کریشرز مالکان سے بھتہ وصول کر تاہے انکار پر پتھر بند کردیتے ہیں سٹون کریشرز مالکان ان کی وجہ سے خود کشی کرنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات کی منظوری تک پتھر کی ہڑتال اور دھرنا جاری رہے دریں اثناء سٹون کریشرز مالکان نے قانونی کارروائی کے لیے لیز ہولڈر کے خلاف محکمہ معدنیات, ڈی سی سرگودھا, اینٹی کرپشن, نیب کو ضلعی پولیس کو درخواستیں دے دیں

  • کراچی کی آدھی سے زائد آبادی نے تاحال کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی

    کراچی کی آدھی سے زائد آبادی نے تاحال کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کی 54 فیصدآبادی نے تاحال کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی صرف 46.65 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہوسکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ویکسینیشن کرانے کا رحجان کم ہے ، اس حوالے سے محکمہ صحت نے بتایا کہ کراچی کی 54 فیصد آبادی نے تاحال کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی، صرف46.65فیصدآبادی ہی ویکسی نیشن کراسکی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کراچی میں صرف 1.42 فیصدآبادی نے بوسٹرڈوز لگوائی ہے۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ سندھ میں مجموعی طورپر45.44 فیصد آبادی نے ویکسین اور صرف1.21 فیصد آبادی نے بوسٹر ڈوز لگوائی۔

    اعدادو شمار کے مطابق ضلع جنوبی میں 84.13فیصد آبادی ، ضلع ملیر میں 64.55 ، ضلع شرقی 62.32 فیصد آبادی نے ویکسین لگوائی۔

    اسی طرح ضلع کورنگی میں 31.27 فیصد آبادی ، ضلع وسطی میں27.53اور ضلع غربی میں 30.29 فیصد آبادی نے ویکسین لگوائی۔

    دوسری جانب ایکسپو سینٹر اور ڈاو یونیورسٹی میں ویکسی نیٹر ز کی جانب سے گذشتہ 9ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج ک سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ایکسپو سینٹر مکمل طور پر ویکسی نیشن کے حوالے سے غیر فعال ہوگیا ہے۔

  • ’مائی شوگر ایپ‘ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ایپ ،گھربیٹھے اپنی شوگرکو کنٹرول کیئجیئے

    ’مائی شوگر ایپ‘ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ایپ ،گھربیٹھے اپنی شوگرکو کنٹرول کیئجیئے

    اسلام آباد : ’مائی شوگر ایپ‘ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ایپ ،گھربیٹھے اپنی شوگرکو کنٹرول کیئجیئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے بہت زیادہ کوششیں جاری ہیں اور ماہرین اس وقت کسی ایسی کوشش میں لگے ہیں کہ شوگر کو کنٹرول کیا جاسکے ، اس حوالے سےماہرین صحت نے اب ذیابیطس میں مبتلا افراد کیلئے بھی ایک خودکار  اور آسان طریقہ متعارف کروایا گیا ہے۔

     

     

    اس نئے طریقے کے استعمال سے انہیں کسی ڈائری میں اپنی بلڈ شوگر ریڈنگ نہیں لکھنی پڑے گی بلکہ وہ اپنے موبائل فون میں ایپلی کیشن کے ذریعے نہایت آسانی کے ساتھ شوگر لیول کا دھیان رکھ سکیں گے۔

    اس ایپلی کیشن کا نام ’مائی شوگر ایپ‘ (MySugr)  ہے، یہ بلڈ گلوکوز  مانیٹرنگ کی حیرت انگیز جدید ڈیوائس ہے جسے پاکستان میں Accu-Chek Instant نے متعارف کروایا ہے۔

    یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ذیابیطس کی ڈیٹا منیجمنٹ ایپ ہے جو موبائل فون میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے وائرلیس کنیکٹیویٹی سے خود بخود میٹر کے ذریعے ایپ میں ڈیٹا کی وائرلیس منتقلی کو یقینی بناتی ہے۔ اس طرح نوٹ بک میں ریکارڈ رکھے بغیر مریض کبھی بھی کہیں بھی اپنے موبائل فون میں شوگر ریڈنگ دیکھ سکتے ہیں۔

    Accu-Chek Instant ڈیوائس کو کسی سیٹ اپ کی ضرورت نہیں۔ اس میں ٹارگٹ رینج انڈیکیٹر موجود ہے جو خون میں گلوکوز کی مانیٹرنگ کو آسان بناتا ہے۔ اپنی شوگر چیک کرنے کیلئے خون کی تھوڑی سی مقدار اسٹرپ پر لیں اور اسے ڈیوائس میں لگائیں اور صرف 4 سیکنڈز میں اپنی شوگر کے نتائج حاصل کریں۔

    اس ڈیوائس کی ایک اور نمایاں خصوصیت اس کا اسٹرپ ایجیکٹر ہے جو ٹیسٹ شدہ اسٹرپس کو صاف ستھرے طریقے سے ہٹانے میں مدد کرتاہے۔

    Accu-Chek Instant ڈیوائس وائرلیس کنکشن کے ذریعے اسمارٹ فون سے منسلک ہوتی ہے اور پھر ایپ کے ذریعے مریض کے بلڈ شوگر کے ڈیٹا کو محفوظ بناتی ہے، اس ڈیٹاکو مریض ناصرف جانچ سکتا ہے بلکہ اس کا تجزیہ بھی کرسکتا ہے۔ یہ ایپ ایک لاگ بک کے طور پر کام کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ دن بھر صارفین کو صحت بخش غذاؤں کا انتخاب کرنے کیلئے رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے جس سے صارفین کو اپنے بلڈ شوگر کی سطح کو سمجھنے اور کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    مائی شوگر ایپ آسانی کے ساتھ پرنٹنگ یا ڈیجیٹل شیئرنگ کے لیے صارفین کا ڈیٹا مرتب کرتی ہے جس سے کسی بھی وقت اور کہیں بھی صارفین اپنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں بلکہ واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے براہ راست اپنے ڈاکٹر کو رپورٹس بھی بھیج سکتے ہیں۔

    مائی شوگر ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں میں باآسانی استعمال ہوسکتی ہے اور اسے ڈاؤن لوڈ اور سیٹ اپ کرنا  بھی آسان ہے۔ یہ ایپ منظم طریقے سے صارفین کا ریکارڈ رکھنے کیلئے بہترین ہے۔

    مزید برآں، اس ایپ کے ڈیٹا کو گوگل فِٹ اور ایپل ہیلتھ کے ساتھ بھی منسلک کیا جاسکتا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی ڈیجیٹل ہیلتھ ڈائری بناکر اپنی صحت کو متوازن رکھ سکتے ہیں۔

    بلاشبہ ذیابیطس کے حامل افراد کیلئے اچھے طریقے سے شوگر کنٹرول کرنا بالکل ایسا ہی ہے جیسکہ آپ بینک میں سیونگ کررہے ہوں یعنی اگر آپ ہر روز کچھ رقم ڈپازٹ کرسکتے ہیں تو بہترین ہے لیکن اگر آپ دیر میں سیونگ کرنا شروع کرتے ہیں یا اگر آپ ہر روز رقم جمع نہیں کرپاتے تب بھی آپ جو کچھ کررہے ہیں وہ قابل قدر ہے۔ یاد رکھیں ، ہر ایک دن جب آپ منظم طریقے سے اپنی شوگر کو کنٹرول کرتے ہیں تو یہ طریقہ کار آپ کی طویل مدتی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرنے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

  • پیپلزپارٹی کو جھٹکا:پی پی جنرل سیکرٹری ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

    پیپلزپارٹی کو جھٹکا:پی پی جنرل سیکرٹری ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

    پشاور: پیپلزپارٹی کو جھٹکا:پی پی جنرل سیکرٹری ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے شانگلہ میں پیپلزپارٹی کی وکٹیں گرا دیں۔ ضلع شانگلہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری فواد علی نور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محممود خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو پارٹی کیپ اور مفلر پہنائے۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں جواد علی نور، نثار کاکا، شاہد کاکا، انیس خان اور دیگر بھی شامل ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا قافلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی پی ٹی آئی میں شمولیت موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی ہے، قوم کی امیدیں عمران خان اور پی ٹی آئی سے جڑی ہیں۔

     

  • افغانستان:علیحدہ کلاسز:یونیورسٹیز کھل گئیں،حجاب میں محفوظ  طالبات علم کی تلاش میں پہنچ گئیں‌

    افغانستان:علیحدہ کلاسز:یونیورسٹیز کھل گئیں،حجاب میں محفوظ طالبات علم کی تلاش میں پہنچ گئیں‌

    کابل: افغانستان:علیحدہ کلاسز:یونیورسٹیز کھل گئیں،حجاب میں محفوظ طالبات علم کی تلاش میں پہنچ گئیں‌ ,اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار یونیورسٹیز کھل گ ئیں اور طالبات کو برقع پہننے کی لازمی شرط کے ساتھ جامعات میں آنے کی اجازت دیدی گئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کے اعلان کے بعد آج کئی علاقوں میں یونیورسٹیز کھل گئیں جب کہ سرد علاقوں میں تدریسی عمل 26 فروری سے شروع ہوگا۔

    طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک بھر کی جامعات بند تھیں، فوٹو؛ اے ایف پی

     

    آج پہلے روز طالبات کی حاضری نہایت کم رہی۔ طالبان نے لڑکیوں کو برقع پہن کر آنے کی ہدایت کی ہے جب کہ ان کے لیے علیحدہ کلاسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

    afghan universities open 1

    افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جامعات بند تھیں جس کی وجہ طالبان نے طالبات کے لیے علیحدہ اساتذہ اور کلاسوں کے انتظام کا نہ ہونا بتایا تھا۔

     

    جامعات تو کھل گئیں تاہم افغانستان میں اب تک لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول بند ہیں۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ملک بھر میں لڑکیوں کے اسکول نئے افغان سال کی ابتدا یعنی 29 مارچ سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

    afghan universities open

    واضح رہے کہ عالمی قوتوں نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کی ملازمتوں میں واپسی اور کابینہ میں تمام طبقات کی نمائندگی سے مشروط کیا تھا۔

  • عوامی احتجاج رنگ لے آیا :بلدیاتی ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کیلیے کمیٹی قائم

    عوامی احتجاج رنگ لے آیا :بلدیاتی ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کیلیے کمیٹی قائم

    کراچی:عوامی احتجاج رنگ لے آیا :بلدیاتی ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کیلیے کمیٹی قائم ،اطلاعات کے مطابق سندھ کابینہ نے بلدیاتی ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کیلیے کمیٹی قائم کر دی۔ کابینہ نے بنڈل اور بڈوآئی لینڈ کو محفوظ جنگلات قرار دے دیا جبکہ سب رجسٹرار کو پاکستان اسٹیل کی اراضی منتقل کرنے سے روک دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت نے بلدیاتی ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ وزیر بلدیات ناصر شاہ نے لوکل گورنمنٹ قانون کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ ناصر شاہ نے جماعت اسلامی، پاک سرزمین پارٹی اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کیا۔

    اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں سے متفقہ نکات پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ناصر شاہ کی جو بات چیت ہوئی ہے، اس کو لاگو کریں گے۔ کابینہ نے بنڈل اور بڈوآئی لینڈ کو محفوظ جنگلات قرار دے دیا جبکہ سب رجسٹرار کو پاکستان اسٹیل کی اراضی منتقل کرنے سے روک دیا۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ سندھ حکومت کی جانب سے اسٹیل ملز کو دی گئی اراضی فروخت نہیں کی جاسکتی۔

    کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 2200 روپے مقرر اور 1 اعشاریہ 4 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی۔ سندھ کابینہ نے گندم خریدنے کیلئے 4 ہزار 450 ملین روپے فنڈز کی خریداری کے لیے منظوری بھی دی۔ کابینہ اجلاس میں بتایا گیا محکمہ جیل میں گریڈ 5 سے گریڈ 15 کی 2 ہزار 113 آسامیاں خالی ہیں۔ کابینہ نے بھرتی کے لیے تھرڈ پارٹی اوپن بڈنگ کی منظوری دے دی۔

    سندھ کابینہ نے کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ مارکیٹ کے متاثرین کو معاوضہ دینے کی منظوری دے دی۔ مارکیٹس میں 14 نومبر 2021 کو آگ لگی تھی، سندھ کابینہ نے 91 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی۔