Baaghi TV

Author: +9251

  • احمد رضا میر آج کل سجل کے ساتھ کیوں نظر نہیں آ رہے

    احمد رضا میر آج کل سجل کے ساتھ کیوں نظر نہیں آ رہے

    کراچی: اداکارہ سجل علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ آج کل احد رضامیر سجل علی کے ساتھ نظر کیوں نہیں آتے۔

    احد رضا میر اور سجل علی کا شمار پاکستان کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے اور انہیں پسند کرنے والے مداحوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔

    حال ہی میں سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی اور سجل کی فلم ’’کھیل کھیل میں‘‘ کے پریمئر میں احد رضا میر کی غیر موجودگی نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کو ہوا دی تھی۔
    تاہم اب سجل علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس بات کی وضاحت دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ آج کل وہ اور احد ساتھ نظر کیوں نہیں آتے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب سجل سے سوال کیا جاتا ہے لوگ یہ پوچھتے ہیں کہ سجل کے ساتھ احد کیوں نظر نہیں آتے نہ فلم کے پریمئر پر نظر آئے اور نہ ہی کہیں ور۔ تو اس سوال کے جواب میں سجل کہتی ہیں کہ احد رضامیر اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں اور کام کے سلسلے میں مصروف ہیں۔ اسی لیے وہ یہاں میرے ساتھ نہیں ہیں۔

  • حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے : بلاول بھٹو

    حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے : بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے گھبرا کر حکومت نے پی پی اور عوامی نمائندوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں پی پی رہنما مخدوم احمد محمود کے گھر پہنچے، جہاں لانگ مارچ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت سے عمران خان کی مقبولیت کا پول کھول کر سامنے آجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کے عوامی نمائندوں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں پر اتر آئی ہے مگر ہم اس سے گھبرانے والے نہیں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کی جانب سے عمران خان حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہوگی، 27 فروری کو مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے عوام کے لشکر اپنے شہروں سے نکل کر اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

  • گھریلو ناچاقی کی بناء پر خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی

    گھریلو ناچاقی کی بناء پر خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی

    کراچی: ڈیفنس میں شوہرسے اختلافات کی وجہ سے خاتون نے گلے میں پھندا لگا کرخودکشی کر لی۔

    ساحل تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 8 خیابان خیبر،لین نمبر13 اقبال لین میں بنگلے سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے خاتون کی لاش کوچھیپاایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفیہ کی شناخت 30 سالہ سائرہ ارم زوجہ نذیر الحق کے نام سے کر لی گئی۔

    ایس ایچ اوساحل پیرشبیرحیدرنے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون بنگلے میں اکیلی رہائش پذیر تھی اورخاتون نے اپنے شوہرسے اختلافات کی وجہ سے مبینہ طور پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کی ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

  • 2022 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

    2022 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

    کراچی : کابینہ ڈویژن نے سال 2022 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے سال 2022 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر، 23 مارچ یوم پاکستان، یکم مئی یوم مزدور، 3، 4، 5 مئی عید الفطر، 10، 11، 12 جولائی عید الاضحی7، 8 اگست عاشورہ محرم، 14 اگست یوم آزادی، 9 اکتوبر عید میلاد النبیؐ، 25 دسمبر یوم قائد اعظم کے موقع پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

    دریں اثنا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

  • پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جناح اسپتال میں جاب مل گئی

    پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جناح اسپتال میں جاب مل گئی

    کراچی: سندھ حکومت نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جناح اسپتال میں ہاؤس جاب دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو فوری طور پر ہاؤس جاب دلانے کی ہدایت کی تھی۔

    ڈاکٹر سارا نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر (جے پی ایم سی) کے ایکزیکٹیو ڈائریکتر پروفیسر شاہد رسول سے ملاقات کی اور ہاؤس جاب آرڈر لیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب ملنے پر مبارکباد دی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں آگے لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ہم خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں عزت و احترام دلوائیں گ

  • انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی

    انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی

    کراچی : انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی ۔

    فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.60روپے سے گھٹ کر176.40روپے اور قیمت فروخت176.70روپے سے گھٹ کر176.50روپے پر آ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177روپے اور قیمت فروخت177.50روپے پر مستحکم رہی۔

    فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کااضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 176روپے سے بڑھ کر197.50روپے اور قیمت فروخت 199روپے سے بڑھ کر199.50روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے سے بڑھ کر236.50روپے اور قیمت فروخت239روپے سے بڑھ کر239.50روپے پر آ گئی ۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمائے میں 53 ارب روپے سے زائد اضافے کا رحجان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمائے میں 53 ارب روپے سے زائد اضافے کا رحجان

    MNکراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 45300پوائنٹس سے بڑھ کر45600پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 53ارب روپے سے زائد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔کاروباری تیزی کی وجہ سے 60.38فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،فوڈز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45400،45500اور45600پوائنٹس کی3بالائی حد عبور کر گیا ۔منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 299.82پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 45374.68پوائنٹس سے بڑھ کر46574.50پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 83.87پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17829.96پوائنٹس سے بڑھ کر17913.83پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31007.64پوائنٹس سے بڑھ کر31221.63پوائنٹس ہو گیا ۔
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو9ارب روپے مالیت کے 31کروڑ25لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو8ارب روپے مالیت کے 25کروڑ16لاکھ82ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر366کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی221کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،115میں کمی اور366کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
    کاروبار کے لحاظ سے غنی گلوبل 2کروڑ54لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ48لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ95لاکھ ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ89لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ53لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے نیلسے پاکستان کے بھا میں 108.33روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر5708.33روپے ہو گئی اسی طرح 107.90روپے کے اضافے سے پاک سروسز کے حصص کی قیمت 1757.90روپے پر جا پہنچی جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت146.44روپے گھٹ گئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہوکر2001.56روپے ہو گئی اسی طرح40.50روپے کی کمی سے محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر687.50روپے پر آگئی ۔

  • سری لنکن بحریہ اور بھارتی ماہی گیروں میں جھڑپیں:21 ماہی گیر گرفتار

    سری لنکن بحریہ اور بھارتی ماہی گیروں میں جھڑپیں:21 ماہی گیر گرفتار

    کولمبو:سری لنکن بحریہ اور بھارتی ماہی گیروں میں جھڑپیں:21 ماہی گیر گرفتار،اطلاعات کے مطابق سری لنکا کی بحریہ نے اپنی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 21 بھارتی ماہی گیروں کو ایک جھڑپ کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔

     

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آج بروز منگل سری لنکا کی بحریہ نے بتایا ہے کہ اس کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے بھارت کے دو ٹرالر موجود تھے جن کے ساتھ ایک جھڑپ کے بعد 21 ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    سری لنکن بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کی رات کو ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں اس کے ایک چھوٹے جنگی جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں فراہم کی گئیں۔

    بیان کے مطابق جب بھارتی فشنگ ٹرالر اپنی جارحانہ تدابیر کے ذریعے سری لنکن نیول یونٹس سے بچ کر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے تو انہوں نے ایس این ایل فاسٹ اٹیک بحری جہاز کو بھی نقصان پہنچایا۔

    بیان میں کسی جانی نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم یہ کہا گیا ہے کہ سمندر کی گہرائیوں میں شکار کے لیے استعمال ہونے والا سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اِس طریقے سے سمندری حیات کا شکار کرنے پر سری لنکا میں پابندی عائد ہے۔

    اکثر اوقات بھارتی ماہی گیر آبنائے پالک کے ذریعے سری لنکا کی سمندری حدود میں داخل ہوجاتے ہیں۔ خیال رہے کہ بحر ہند میں آبنائے پالک سری لنکا کو بھارت سے علیحدہ کرتی ہے۔

    گزشتہ ہفتے بھی سری لنکا کی ایک عدالت نے غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 56 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کا حکم دیا تھا تاہم ان کی کشتیاں ضبط کر لی گئی تھیں۔

  • امریکہ اور اتحادی بازآجائیں:یوکرین تنازعے پراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: روس

    امریکہ اور اتحادی بازآجائیں:یوکرین تنازعے پراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: روس

    ماسکو:امریکہ اور اتحادی بازآجائیں:یوکرین تنازعے پراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: اطلاعات کے مطابق یوکرین تنازع پر امریکی پابندیوں کی دھمکیوں پر روس کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اختیار کردہ موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں روس کے سفارت خانے نے منگل کو کہا ہے کہ یوکرین پر امریکی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    روسی سفارتخانے کے اعلی افسر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم امریکی پابندیوں کی دھمکیوں کو سن کر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ واشنگٹن ہےجو تناؤ پیدا کرتا ہے۔

    توقع کی جارہی ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن منگل کو یوکرین تنازع پر ٹیلی فونک رابطہ قائم کریں گے۔

    حالیہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کی وجہ امریکہ نے روس پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ عنقریب یوکرین پر حملہ کردے گا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے بارہا پیوٹن کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ یوکرین پر حملہ کرتے ہیں تو بڑے پیمانے پر مغربی پابندیوں کے لئے تیار رہے۔

    واضح رہے روس نے یوکرین کی سرحدوں پر ایک لاکھ سے زائد فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔ اس تناظر میں مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ وہ حملہ کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے بلنکن لاوروف کی بات چیت سے قبل، ماسکو نے یوکرین کے بارے میں اپنے موقف پر واشنگٹن کو ایک خط بھیجا تھا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے صرف کی قیمتوں میں 47 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے صرف کی قیمتوں میں 47 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا

    کراچی : یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے صرف کی قیمتوں میں 47 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گھی ، آئل ، صرف ، صابن ، شیمپو ، مصالحہ جات سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
    نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے درجہ اول اور دوئم کے مختلف گھی اور آئل کی قیمت میں اوسطا 70روپے تک اضافہ کیا گیا۔
    درجہ اول کا برانڈڈ گھی 354 روپے فی کلو سے 402 روپے جبکہ پکانے کا تیل 355 روپے فی لیٹر سے 412روپے فی کلو کر دیا گیا ہے، اس طرح گھی کی فی کلو قیمت میں 47روپے اور برانڈڈ آئل کی قیمت میں 57روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔درجہ اول کے گھی کا 5 کلو والا ڈبہ ایک ہزار 795 سے بڑھ کر 2 ہزار 32 روپے ہوگیا، گھی کے ڈبے کی قیمت میں 237 روپے اضا فہ ہوا ہے۔

    درجہ اول کے 5 لیٹر پکانے کے تیل کے ڈبے کی قیمت ایک ہزار 795 سے بڑھ کر 2 ہزار 85 روپے ہوگئی، اس طرح 5 لیٹر آئل کی قیمت میں 287 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹور پر دودھ کے ڈبے بھی مہنگے کردیئے گئے ہیں، ایک لیٹر برانڈڈ ڈبہ پیک دودھ 157 روپے سے بڑھ کر 162 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، 100 گرام ہلدی کا پیکٹ 35روپے سے بڑھ کر 43روپے، 50گرام گرم مصالحہ پاڈر 67 روپے سے بڑھا کر 81 روپے، سفید زیرے کا 200گرام پیکٹ 198سے بڑھا کر 230روپے اور بڑی الائچی کی 100گرام قیمت 95روپے سے بڑھا کر 98روپے کر دی گئی ہے۔
    155 گرام کھیر مکس کی قیمت میں 24روپے اضافے کے ساتھ 76روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہو گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق مکس اچار کی فی کلو قیمت میں 65روپے اضافہ ہوا ہے، مکس اچار 285روپے سے بڑھ کر 350روپے فی کلو ہوگیا ہے، 950 گرام کیچپ کا پاوچ 242 سے بڑھ کر 268 روپے کردیا گیا ہے۔کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ ضروریات زندگی کا دیگر سامان بھی مہنگا کردیا گیا ہے، 75 گرام ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 43 روپے اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد ٹوتھ پیسٹ 285روپے سے بڑھ کر 328 روپے ہوگیا ہے۔