Baaghi TV

Author: +9251

  • 9 چھکوں کے باوجود شکست:کپتان شاداب خان کی بے بسی کے آنسوؤں نے سب کوجھنجھوڑدیا

    9 چھکوں کے باوجود شکست:کپتان شاداب خان کی بے بسی کے آنسوؤں نے سب کوجھنجھوڑدیا

    اسلام آباد :9 چھکوں کے باوجود شکست:کپتان شاداب خان کی بے بسی کے آنسوؤں نے سب کوجھنجھوڑدیا،اطلاعات کے مطابق 218 رنز کے تعاقب میں شاداب خان کریز پر جمے رہے اور اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت محض 42 گیندوں پر 91 رنز اسکور کیے

    پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں فتح تو ملتان سلطانز کے نام رہی لیکن مخالف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے شائقینِ کرکٹ کے دِل جیت لیے۔

    218 رنز کے تعاقب میں شاداب خان نے محض 42 گیندوں پر 91 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ایک چٹان کی طرح کریز پر جمے رہے۔

    آل راؤنڈر شاداب خان کی اننگز میں 9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے لیکن شاداب کی بیٹنگ ٹیم کو فتح حاصل نہ کراسکی جس کا ملال شاداب کے چہرے پر بھی بخوبی دکھائی دیا۔

    ناصرف شائقین کرکٹ شاداب کی ڈھارس بندھاتے رہے بلکہ ساتھی کرکٹر حسن علی نے شاداب کے لیے خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔انہوں نے لکھا کہ ‘کپتان ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، آج آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگا، ہمیں آپ کا ساتھ میسر تھا۔’

    تاہم شاداب کا اپنی ٹیم کو جتوانے کا جذبہ ٹوئٹر صارفین کا بھی دل جیت گیا اور شاداب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

    کچھ مداحوں نے شاداب کو ‘ون مین آرمی’ کے لقب سے نوازا تو کچھ نے کہا کہ ہم نے صرف شاداب کے لیے اسلام آباد کو سپورٹ کیا۔

    واضح رہے کہ ایونٹ کا نواں میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    یاد رہے کہ کل شاداب خان نے شاندار اننگز کھیلی مگر اس کے باوجود شاداب کشتی پار نہ لگا سکے، ملتان سلطانز کی مسلسل چوتھی جیت

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں شاداب خان کی شاندار بیٹنگ کے باوجود ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20رنز سے شکست دے دی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    سلطانز نے اننگز کا آغاز کیا تو یونائیٹڈ کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب انہیں تیز یسے رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    اسکور 30 تک پہنچا ہی تھا کہ محمد رضوان بدقسمتی سے رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، محمد وسیم جونیئر کی گیند پر شان مسعود نے واپس شاٹ کھیلا اور گیند باؤلر کے ہاتھ سے لگنے کے بعد وکٹوں سے جا ٹکرائی، رضوان کریز سے باہر ہونے کی وجہ سے پویلین واپسی پر مجبور ہوئے۔

    شان مسعود آج بھی فارم میں نظر آئے اور 2 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی لیکن مرچینٹ ڈی لانگے کی تیز گیند ان کے پیڈ پر لگی اور انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔ابھی سلطانز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ ایک اور رن آؤٹ کے نتیجے میں انہیں تیسرا نقصان اٹھانا پڑے۔

    روسو نے باؤنڈری کی جانب شاٹ کھیلا اور آصف علی نے عمدہ فیلڈنگ سے یقینی چوکا روکنے کے بعد گیند وکٹ کیپر جانب تھرو کی اور وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں صہیب مقصود وکٹ گنوا بیٹھے۔

    تین وکٹیں گرنے کے بعد رائلی روسو کا ساتھ دینے ٹم ڈیوڈ آئے اور دونوں نے عمدہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے مجموعے کی بنیاد رکھی۔

    دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور 110 رنز کی شراکت قائم کی، ٹم ڈیوڈ 29 گیندوں پر چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

    تاہم رائلی روسو نے لاٹھی چارج جاری رکھا اور 35 گیندوں پر چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 67رنز کی اننگز کھیلی۔ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 217رنز بنائے۔

    سلطانز کی جارحانہ بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے آخری 31 گیندوں پر 98 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں اوپنرز پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن 10 گیندوں پر 19رنز بنانے کے بعد وہ ڈیوڈ ولی کو وکٹ دے بیٹھے۔

    ایلکس ہیلز نے بھی چند بڑے شاٹس کھیلے رحمٰن اللہ گرباز کے ساتھ مل کر اسکور 57 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر ولی نے دوسری وکٹ لیتے ہوئے 23 رنز بنانے والے ہم وطن ہیلز کو چلتا کردیا۔

    افغانستان سے آئے رحمٰن اللہ گرباز 15 رنز بنانے کے بعد خوشدل شاہ کا شکار بنے جبکہ اسی اوور میں فہیم اشرف بھی گولڈن ڈک پر چلتے بنے۔اعظم خان چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہوئے جبکہ آصف علی کو آؤٹ کر کے خوشدل نے چوتھی وکٹ حاصل کی۔

     

     

     

    دوسرے اینڈ سے شاداب خان شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسکور بڑھاتے رہےاور مبشر کے ساتھ مل کر اسکور کو 176تک پہنچا دیا، مبشر 15 اور حسن علی تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    تن تنہا مزاحمت کرنے والے شاداب کی اننگز بھی 19ویں اوور میں اختتام کو پہنچی ، انہوں نے 42 گیندوں پر 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 91رنز بنائے۔

    ڈیوڈ ولی نے محمد وسیم جونیئر کو بولڈ کر کے تیسری وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو بھی 20 رنز سے فتح دلا دی۔سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ نے چار جبکہ ڈیوڈ ولی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی ملتان سلطانز نے لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔

    یاد رہے کہ میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ ملتان سلطانز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔سلطانز نے شاہنواز دھانی اور اسراراللہ کی جگہ رومان رئیس اور انور علی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ: 221 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کا اعلان

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ: 221 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کا اعلان

    پشاور:خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن نے 12 مختلف اضلاع کے 221 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کا اعلان کر دیا۔

    الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 12 مختلف اضلاع کے 221 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کا اعلان کر دیا۔ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ری پول 13 فروری کو ہونگے۔ پولنگ ان پولنگ اسٹیشن پر ہوگی جہاں الیکشن مواد، پولنگ ریکارڈ، بیلٹ بکس چھینے، اسٹاف کے اغوا اور یرغمال بنانے کے واقعات ہوئے تھے۔

    پشاور کے 1،نوشہرہ 2، خیبر کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی جبکہ مردان کے 3، کوہاٹ درہ آدم خیل کے تمام 54 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔ پولنگ ان نشستوں پر بھی ہے جہاں امیدوار انتقال کر گئے تھے جبکہ 6 پولنگ اسٹیشن کے کیسز ابھی عدالت میں ہیں جن پر جلد فیصلہ ہوگا، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

    ادھر کل پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کافی حد تک آگے بڑھی ہے

    اطلاعات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مئی میں ہوگا جبکہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت سے جلد از جلد تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب، ممبران و سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔

    چیف سیکرٹری پنجاب مصروفیات ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوسکے، اجلاس میں بلدیاتی آرڈیننس کو بلدیاتی ایکٹ میں تبدیل کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مئی میں ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پوچھا کہ پنجاب حکومت بتائے بلدیاتی انتخابات کتنے مرحلوں اور کن اضلاع میں پہلے بلدیاتی انتخابات کروائیں جائینگے، جس پر پنجاب حکومت نے جلد تمام تفصیلات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے جلد از جلد تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی، 22 مارچ کو حلقہ بندیوں کی اشاعت کے فوری بعد شیڈول کا اعلان کردینگے۔

  • عدالت نے پی ایس پی کو نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی

    عدالت نے پی ایس پی کو نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی

    سندھ ہائی کورٹ میں آج بلدیاتی قانون میں حالیہ ترامیم کے خلاف پی ایس پی کئ درخواست کی سماعت ہوئی۔

    جس میں ایڈوکیٹ حسان صابر نے کہا آئین کے آرٹیکل 140-A کے تحت اختیارات بلدیاتی اداروں کو منتقل کیا جاۓ۔

    عدالت نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ میں آپ کی استدعا بھی منظور ہوچکی ہے، عدالت نے پی ایس پی کو نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

    جسٹس یوسف علی سعید کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں نئی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔پی ایس پی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کو چیلنج کیا تھا۔

  • ہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے : گورنر سندھ

    ہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے : گورنر سندھ

    کراچی : معلوم نہ تھا کہ دل ٹوٹنا بھی اک بیماری ہےہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے اصل بیماری ملک لوُٹنے سے ہوتی ہے- دل ٹوٹنے سے نہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا نواز شریف کو ملک واپس لوٹ آنے کا مشورہ-

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے۔
    گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ہر انہونی بیماری نواز شریف کو ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ معلوم نہ تھا کہ دل ٹوٹنا بھی بیماری ہوتی ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اصل بیماری ملک لوٹنے سے ہوتی ہے، دل ٹوٹنے سے نہیں۔ عمران اسماعیل نے نثری صنف کا استعمال کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں کہا کہ تمہیں یہ جاننا تھا تم سےمحبت کتنی ہےچاہت کتنی ہےوفاکی شدت کتنی ہے؟ ٹوئٹ کے آخری جملے میں انہوں نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لو ہم دل سےکہتےہیں اب لوٹ آؤ، کوئی توعہد نبھاؤ چلواب لوٹ آؤ۔
    واضح رہے کہ منگل کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس سامنے آئی ہیں، جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو مکمل صحتیاب نہ ہونے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر علاج واپس جاکر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ دل کا مرض بڑھا سکتا ہے۔ نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں۔

  • ایک اورکشمیری نوجوان شہید کردیا گیا:مسرت عالم بٹ کا کشمیریوں کی منظم نسل کشی پر اظہار تشویش

    ایک اورکشمیری نوجوان شہید کردیا گیا:مسرت عالم بٹ کا کشمیریوں کی منظم نسل کشی پر اظہار تشویش

    سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے قابض بھارتی فورسزکی طرف سےعلاقے میں جاری قتل وغارت اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیاہے۔

    مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہاکہ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بسنے والے ایک کروڑ لوگوں کو 10 لاکھ سے زائد قابض فوجیوں نے مسلسل محاصرے میں رکھا ہوا ہے جنہیں لوگوں کوقتل کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

    نظربند حریت چیئرمین نے کہاکہ تمام کالے قوانین کو نافذ کر دیا گیا ہے اور مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریت کی منظم نسل کشی کے لیے بھارتی فورسز کو ہرقسم کا تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارت کے مذموم عزائم کی مذمت کرتے ہوئے حریت چیئرمین نے کہا کہ اب جموں اور لداخ کی ہندو برادری کو بھی یہ احساس ہو گیا ہے کہ غیر ریاستی شہریوں کوبڑے پیمانے پر اراضی اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ فراہم کیے گئے جس سے مقبوضہ علاقے پر سماجی اور ثقافتی جارحیت کے علاوہ متعلقہ علاقوں کے روزگار اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات پڑر ہے ہیں۔

    انہوں نے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں حریت پسندکشمیری عوام کے شاندار کردار کو سراہا اور بھارتی تسلط، ریاستی دہشت گردی اور اس کی سامراجیت کاایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے کشمیر کے بہادر عوام کے بلند حوصلوںپر اطمینان کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری نسل کشی، ماورائے عدالت قتل، خواتین کی بے حرمتی اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیں۔ حریت چیئرمین نے1948 سے زیر التواءاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے جلد حل پر زور دیا۔

    ادھرغیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع شوپیان میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے نادی گام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل بھارتی فوج ، پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوںکو بند کردیااور گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

  • پی ایس پی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور شروع

    پی ایس پی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور شروع

    پاک سر زمین پارٹی اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور شروع ہوگیا.

    پی ایس پی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کے چوتھے دور میں پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی خصوصی طور پر شریک ہیں۔

    پی ایس پی اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات پی ایس پی کے وائس چیئرمین سید حفیظ الدین کی رہائش گاہ پر جاری ہے۔

  • ہندوانتہاپسندوں کی دھمکیاں : جناح ٹاورکو بھارتی پرچم کےرنگوں میں رنگ دیا گیا:مودی نوازدیکھتےرہ گئے

    ہندوانتہاپسندوں کی دھمکیاں : جناح ٹاورکو بھارتی پرچم کےرنگوں میں رنگ دیا گیا:مودی نوازدیکھتےرہ گئے

    حیدرآباد:ہندوانتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعدجناح ٹاورکو بھارتی پرچم کےرنگوں میں رنگ دیا گیا:مودی نوازدیکھتے رہ گئے بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہری گنٹور میں قائم تاریخی جناح ٹاور کو بھارتی پرچم کے رنگوں سے رنگ دیا گیا ہے اور 3 فروری کو اس کے احاطے میں بھارتی پرچم لہرانے کا اعلان کیاگیاہے۔

    حیدرآباد دکن سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ہندوتوا قوتین جناح ٹاور کو متنازعہ بتاتے ہوئے سیاسی فائدہ ا ٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ دراصل آندھراپردیش میں بی جے پی انتہائی کمزور ہے اوروہ فرقہ وارانہ تنازعات پیدا کرکے اپنے وجود کو منوانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    اسی لئے آندھراپردیش میں بی جے پی کے صدر ایس ویرا راجو نے گنٹور کے تاریخی جناح ٹاور کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اوربابری مسجد کی طرح جناح ٹاور کو بھی منہدم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے گنٹور کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

    اسی سلسلے کی کڑی کے طورپر 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع چند شرپسندوں نے جناح ٹاور پر ترنگا لہرانے کی کوشش کی جس کوپولیس نے ناکام بنادیا۔ بی جے پی کے رہنمابھارت میں قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے موجود تمام نشانیوں کو مٹانے کی دھمکیاں رہے ہیں۔

    گنٹور میونسپل کارپوریشن نے ہندو انتہاپسندوں کے دباﺅ میں آکر اورشہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے نام پر جناح ٹاور کو بھارتی پرچم کے رنگوں سے رنگنے اور 3 فروری کو جناح ٹاور کے احاطے میں بھارتی پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا۔

  • درینہ دشمنی مزید تین جانیں لے گئی

    درینہ دشمنی مزید تین جانیں لے گئی

    قصور درینہ دشمنی مزید تین جانیں لے گئی/چار افراد زخمی*

    بریکنگ نیوز
    *او سی*
    قصور نواحی علاقہ تھانہ کنگن پور میں پیشی پر جاتے ہوئے دو گروپوں میں تصادم تین افراد جاں بحق دو راہگیروں سمعیت چار افراد زخمی،آئی جی پنجاب کا واقعہ کا نوٹس آر پی او سے رپورٹ طلب ڈی پی او کو واقعی کی نگرانی خود کرنے کی ہدائت،کنگن پور کی فضا سوگوار تاجر تنظمیوں کا ایک روزہ سوگ کا اعلان تمام مارکیٹیں بند،دونوں گروپس میں گزشتہ ایک ہفتہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا چار روز قبل بھی خواتین اور بچوں سمعیت نو افراد زخمی ہوئے تھے،اہل علاقہ،پولیس امن و امان کی صورتحال بحال کرنے میں ناکام ہے

    *وی او*

    قصور تھانہ کنگن پور کوٹ بسم اللہ کے پاس درینہ دشمنی کے نتیجہ میں دوگرپوں میں اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجہ میں عبدالغفار،میاں غلام رسول اور بلال جاں بحق ہو گے جبکہ دو راہگیروں سمعیت چار افراد زخمی ہو گئے تھانہ کنگن پور کا علاقہ میدان جنگ بنا رہا آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ رینج سے رپورٹ طلب کی ہے جبکہ ڈی پی او قصور کو سارے واقعہ کی خود نگرانی کرنے کی ہدائت کی ہے اہل علاقہ کے مطابق دونوں گروپس میں گزشتہ ایک ہفتہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا چار روز قبل بھی خواتین اور بچوں سمعیت نو افراد زخمی ہوئے تھے قصور پولیس امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہے دونوں گروپس کے پہلے بھی متعدد افراد قتل ہو چکے ہیں کنگن پور کی فضا سوگوار ہے تاجر تنظمیوں نے تمام مارکیٹیں بند کر کے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے مقامی پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
    رپورٹ مہر بشارت صدیقی بیوروچف

  • نواز شریف کی رپورٹ بنانے والے ڈاکٹر کا تعلق بھارت سے ہے : شہباز گل

    نواز شریف کی رپورٹ بنانے والے ڈاکٹر کا تعلق بھارت سے ہے : شہباز گل

    کراچی : وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بنانے والے ڈاکٹر کا تعلق بھارت سے ہے۔

    شہباز گل نے نوازشریف کی عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ابھی معلوم ہوا کہ برطانیہ میں دل کے تمام ڈاکٹرز فوت ہوچکے ہیں اس لیے نوازشریف نے ایک بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹر کو لندن بلوا کر اپنا معائنہ کرا کے مرضی کا خط لکھوایا۔

    انہوں نے لیگی قیادت سے سوال کیا کہ کیا ہمیشہ کی طرح یہ رام کہانی بھی ہندوستان نے لکھوا کر دی گئی ہے؟ کیونکہ ڈاکٹر صاحب کا تعلق اصل میں ہندوستان سے ہیں، جن کے ماضی میں کچھ کارنامے اخبارات میں بھی شائع ہوچکے ہیں۔

    شہباز گل نے کچھ باتیں ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر صاحب کے کارنامے آپ کے سامنے رکھتے ہیں۔

    وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے بطور ثبوت بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کا لنک شیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر صاحب کے بارے میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا انکشاف کرچکی ہیں کہ انہیں فلمیں بنانے کا شوق ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ڈاکٹر صاحب اپنے خط میں چند اہم چیزیں لکھنا بھول گئے۔ انہیں لکھنا چاہئے تھا کہ مریض کے دل کو خوش رکھنے کے لئے ان کو فورا وزیراعظم بنایا جائے اور دو تہائی اکثریت دلوائی جائے، لندن میں 10 مہنگے اپارٹمنٹس لے کر دیے جائیں اور سیکورٹی اداروں ، ججز کو برا بھلا کہنے کی بھی اجازت دی جائے ۔

  • نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے : میڈیکل رپورٹ

    نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے : میڈیکل رپورٹ

    کراچی : ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے ۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے جس کے مطابق نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔

    نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی ہے جس کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں، نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو انکی حالت بگڑ سکتی ہے، ذہنی دباؤ کے ماحول میں نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نواز شریف اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں، نواز شریف ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، اپنی ادویات لیں، کھلی فضا میں چہل قدمی کریں اور چہل قدمی کے دوران کورونا سے بچاو کے اقدامات بھی کریں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف دل کے مریض اور کورونا کے سبب انکی جان بھی جا سکتی ہے، کورونا کے سبب نواز شریف کو سانس کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے، کورونا میں ائیر پورٹس اور پبلک مقامات پر خدشات زیادہ ہیں۔