Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ:مسلمانوں کےقاتل مودی اورمودی نوازوں کی مذمت کرتی ہوں:مشعال حسین ملک

    بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ:مسلمانوں کےقاتل مودی اورمودی نوازوں کی مذمت کرتی ہوں:مشعال حسین ملک

    سری نگر:بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ ہے:مسلمانوں کے قاتل مودی اور مودی نوازوں کی مذمت کرتی ہوں:اطلاعات کے مطابق حریت راہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ نے یوم سیاہ کے موقع پرکہا کہ اپنے کشمیری ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور بھائیوں کوان کی قربانیوں اورناقابل تسخیر جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں ۔

    اسلام آباد چیر پرسن پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن وحریت راہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ نے 26جنوری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 26جنوری 1950ء کا دن بھارتی یوم جمہوریہ نہیں بلکہ یوم سیاہ ہے ۔

    انکا کہنا تھا کہ آج کے دن 75 سال قبل بھارتی افواج بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگرپر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو محکوم بنانے کے لیے اتری تھیں۔

    مشعال حسین ملک نے کہا کہ جس کے بعد آج تک بھارتی افواج مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہاکرچکی ہیں ،کئی ماؤں کی گودوں کو اُجاڑ دیا گیا،کئی نوجوان بھارتی افواج کے ظُلم سے شہادت پاچکے ،کئی نوجوان اور عورتیں بھارتی بیلٹ گنز کا شکار ہوکراپنی بینائی کھوچکے ہیں ۔

    مشعال حسین ملک نے کہا کہ 5اگست2019ء کوبھارت نے ایک مقبوضہ وجموں کشمیر پر ایک اور ظُلم کیا اور وہ یہ کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل اور اس کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنےکی ایک بڑی سازش رچی اوراس صورتحال میں عالمی برادری خاموش تماشائی کا کرداراداکررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان نے بین الاقوامی قانون ، متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی قراردادوں کے ذریعے مسترد کیا۔

    مشعال حسین ملک نے بتایا کہ نو لاکھ سے زائد بھارتی قابض افواج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو حراست میں لے کر مقبوضہ علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر انسانی فوجی محاصرے، مسلسل ناکہ بندی، مسلسل تشدد اور وحشیانہ جبر اور مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششوں نے ’ہندوتوا‘ سے چلنے والی بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت اور اس کے انتہا پسندانہ عزائم کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے ۔

    مشعال حسین ملک نے بتایا کہ بھارتی مظالم کی ہولناک نوعیت اور پیمانے کے باوجود، اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل کا سامنا کرنے کے باوجود،مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام نے ہمیشہ کی طرح غیر معمولی جرات، طاقت اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت وحشیانہ طاقت کے استعمال سے ان کی مرضی نہیں توڑ سکتا ۔

    حریت راہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میں اپنے کشمیری ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں اور بھائیوں کو یوم سیاہ کے موقع پر ان کی قربانیوں اور ان کے ناقابل تسخیر جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اوریہ عہد کرتی ہوں کہ جب تک کشمیری بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج جائز حق خودارادیت حاصل نہیں کر لیتی انشا اللہ اپنی جدوجدجاری رکھوں گی ۔

    یاد رہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی، بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

  • سرگودھا : تھانہ میانی پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

    سرگودھا : تھانہ میانی پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

    سرگودھا تھانہ میانی کی بڑی کاروائی

    سرگودھا اسلحہ سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

    سرگودھا بین الصوبائی سمگلر طارق اسلحہ سمگل کرتے گرفتار

    سرگودھا مختلف قسم کا جدید اسلحہ ، آلات اور ہزاروں گولیاں برآمد

    سرگودھا 26 پسٹل 30 بور 10 منی رائفلز 13 بندوق بارہ بور اور ایک ایل ایم جی برآمد

    سرگودھا 94 میگزین پسٹل 30 بور 56 بارہ بور اور مختلف آلات برآمد

    سرگودھا 11000 گولیاں پسٹل 30 بور 7000 گولیاں 9MM برآمد

    سرگودھا 3860 گولیاں 44 بور جبکہ 1920 گولیاں کلاشنکوف برآمد کر لیں

    سرگودھا اسلحہ کی سمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے

    سرگودھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    سرگودھا پولیس جرائم سے پاک معاشرے کے لیے سرگرم عمل ہے
    ڈی پی او

    سرگودھا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے ڈی پی او

    سرگودھا ملزم سے مزید انکشاف کی توقع ہے ڈی پی او

    سرگودھا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    ( ترجمان سرگودھا پولیس)

  • مرزا شہزاد اکبر کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کون؟اہم نام سامنے آگیا

    مرزا شہزاد اکبر کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کون؟اہم نام سامنے آگیا

    اسلام آباد:مرزا شہزاد اکبر کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کون؟اہم نام سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق قانون دان شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کے بعد ایک اہم اور بڑے ہی متحرک شخص کو معاون خصوصی احتساب بنائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کی جگہ نئے ناموں کے لیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بریگیڈئر (ر) مصدق عباسی کو معاون خصوصی احتساب بنائے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی سابق ڈی جی نیب رہے ہیں۔

     

     

     

     

    یاد رہے کہ 24 جنوری کو سابق مشیر برائے احتساب اور داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔شہزاد اکبر کی جانب سے استعفیٰ دینے کا یہ اعلان پیر کے روز ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا گیا۔

    ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ میں مخلصانہ امید رکھتا ہوں کہ احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق جاری رہے گا۔ وہ پارٹی کے ساتھ منسلک رہیں گے اور بحیثیت قانون دان اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

     

     

    یونیورسٹی آف لندن کے گریجویٹ اور پیشے کے لحاظ سے قانون دان شہزاد اکبر اگست 2020 سے وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے، اس سے قبل وہ معاون خصوصی کے عہدے پر فائز رہے تھے۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے بنائے گئے ’ایسٹ ریکوری یونٹ‘ کے سربراہ کے طور پر کام کیا۔

     

     

    حکومت کا حصہ بننے سے بیرسٹر شہزاد اکبر، قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی پروسیکیوٹر کی حیثیت سے بھی کام کرتے رہے ہیں۔

  • گھر کی بالکونی سے دیکھنے والے شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

    گھر کی بالکونی سے دیکھنے والے شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

    کراچی : شہر قائد میں شہری نے ڈاکوؤں پر بالکونی میں رکھے گملوں کی بارش کرکے ٹھیلے والے کو لٹنے سے بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈاکوؤں نے عام شہریوں اور فوڈ سپلائی کرنے والے رائیڈروں کے بعد اب ریڑھی بانوں کو بھی لوٹنا شروع کر دیا ہے۔بفرزون کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی ریڑھی بان کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ گھر کی بالکونی سے واردات دیکھنے والے شہری کی جانب سے بہادری کا مظاہرہ کیا گیا اور شہری نے ڈاکوؤں پر بالکونی میں رکھے گملوں کی بارش کر دی۔
    ایک کے بعد دوسرا گملا گرا تو ڈاکو ریڑھی بان کو لوٹے بغیر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔خیال رہے کہ کراچی میں ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔کراچی جرائم کا جنگل بن چکا ہے، ایک مہینے میں ڈاکوئوں نے تین نوجوانوں کی جان لے لی مگر انتظامیہ پر کوئی اثر ہوا اورنہ ہی پولیس ایکشن لینے کے لئے تیار ہے۔
    شاہ رخ ، بلال کئے بعد سیف الرحمان ڈاکوئوں کی گولی کا نشانہ بن گیا، پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں 16 جنوری کی شب دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی ہوا تھا لیکن پیرکی صبح زخمی22سالہ سیف الرحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    دکان میں ڈکیتی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار2 ملزمان کودکان میں داخل ہوتے ہیں ۔فوٹیج کے مطابق مسلح ملزمان دکان میں 6افراد کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مار کرتے ہیں لوٹ مار کے دوران مسلح ملزمان دکان میں موجود افراد کو پتھر بھی مارتے ہیں، اس دوران سیف الرحمن مزاحمت کرتا اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔جس کے بعد مسلح ملزمان فائرنگ کر کے نوجوان سیف الرحمن کو زخمی کرکے فرار ہو جاتے ہیں، مسلح ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے کیپ اور چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔

  • کام پر مت آنا ورنہ تمھاری لاش جائے گی

    کام پر مت آنا ورنہ تمھاری لاش جائے گی

    کراچی : کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن میں شریک افراد کو ڈرایا دھمکایا جانے لگا۔گجر نالے پر آپریشن میں شریک کرین آپریٹر کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔کرین آپریٹر نے بتایا کہ حسین نامی شخص نے جان سے مارنے کی دھکیاں دیں، فون پر کہا گیا کام پر مت آنا ورنہ تمہاری لاش جائے گی۔کرین آپریٹر دھمکی ملنے کے بعد تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک گیا، روایتی پولیس کے رویے کے شکار محنت کش نے میڈیا سے رابطہ کیا۔
    کرین آپریٹر نے کہا ہے کہ پاپوش نگر تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے ، میں ڈر کے مارے کام پر نہیں جا رہا پولیس حکام نوٹس لیں۔کرین آپریٹر یار محمد کے ایم سی کے ساتھ پرائیویٹ طور پر منسلک ہے۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں نالہ صفائی متاثرین کو 2سال تک ماہانہ 15ہزار روپے دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ متاثرین کو نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں رہائشی یونٹ بھی دیا جائے گا۔
    منگل کو وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے مختلف نالوں کے متاثرین کی بحالی پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تجاوزات ہٹانے سے 344 گھر گجر نالے اور 60 گھر اورنگی نالے جبکہ 6 فیکٹریز متاثر ہوئی ہیں۔ وفاقی حکومت سے 3 لاکھ کی سبسڈی لے کر 30ہزار یونٹ متاثرین کو دیے جائیں گے اور سندھ حکومت ہاسنگ پروجیکٹ کے لیے زمین دے گی۔

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 7: فول پروف سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل:آغاز (کل)سے ہوگا

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 7: فول پروف سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل:آغاز (کل)سے ہوگا

    کراچی:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز (کل) جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم کراچی سے ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں جبکہ سندھ حکومت ، مقامی انتظامیہ سمیت سٹیک ہولڈڑز نے انتظامات کو آخری شکل دے دی ہے۔

    پاکستان رینجرز (سندھ)، کراچی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف سیکورٹی کے حوالے سے اپنی منصوبہ بندی ترتیب دے دی ہے۔ اسی طرح ٹریفک پولیس نے بھی سٹیڈیم آنے والے تماشائیوں اور دیگر شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک روٹس کا اعلان کردیا ہے ۔ ایونٹ کے پہلے روز ایک مختصر افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    بحیثیت کپتان کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ 20 ٹی 20 انٹرنیشنل فتوحات سمیٹنے والے بابر اعظم ایونٹ میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ان کے مدمقابل قومی کرکٹ ٹیم میں ان کے ساتھی اوپنر اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی 20رنز بنانے والے محمد رضوان ہوں گے جو ملتان سلطانز کی قیادت کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

    این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں شیڈول ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے لیے تماشائیوں کی تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    ایونٹ کا دوسرا میچ اگلے روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گاجبکہ تیسرے روز ٹورنامنٹ کا پہلا ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا۔ جہاں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں دن کی روشنی میں جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات کوبرقی قمقموں کی روشنی میں مدمقابل آئیں گی۔

    ایڈیشن 2018 سے لاہور قلندرز کا حصہ بننے والے مایہ ناز فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سرفراز احمد مسلسل ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔ وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کوئی میچ نہیں چھوڑا۔

    ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کریں گے۔ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا، جہاںمجموعی طورپر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں شامل 19میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فاتحین کی گزشتہ چھ سالہ تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 2016 میں کھیلا گیا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا۔دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی ٹھہری۔

    تیسرے ایڈیشن میں ایک مرتبہ پھر اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح سمیٹی۔ ایڈیشن 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، 2020 کی کراچی کنگز رہی جبکہ ملتان سلطانز ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں آئی سی سی کی تازہ ترین پلیئنگ کنڈیشنز لاگو کی ہیں۔

    جس کے تحت فیلڈنگ سائیڈ پر لازم ہے کہ وہ اننگز کے 19 اوورز مقررہ وقت میں مکمل کرے بصورت دیگر میچ کے آخری اوور کے لیے اس ٹیم پر 30یارڈ کے سرکل کے باہر ایک کھلاڑی کم کھڑا کرنے کی شرط لاگو ہوگی۔اس کے علاوہ کسی ٹیم کے کم ازکم 13 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آجائیں تو اس ٹیم کا میچ نہیں رکے گا۔

    پاکستان میں بسنے والے کرکٹ فینز پی ٹی وی سپورٹس اور اے سپورٹس پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے میچز براہ راست ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔ اسی طرح مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں موجود فینز اتصالات، کیریبین سرزمین میں فلوم سپورٹس ، نیوزی لینڈ میں سکائی این زیڈ ، برطانیہ میں سکائی سپورٹس ،آسٹریلیا میں فوکس سپورٹس، پاکستان کے علاوہ پورے جنوبی ایشیا میں سونی ، سب صحارا افریقہ میں سپر سپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی نشریات براہ راست دیکھ سکیں گے۔

    پاکستان میں لائیوسٹریم کے حقوق دراز ایپ نے خرید رکھے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی نے او ٹی ٹی صارفین کے لیے آئی سی سی ٹی وی اور ٹیم پاڈ ٹی وی سے بھی معاہدہ کرلیا ہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہیں پہلی مرتبہ فرنچائز کرکٹ میں کپتانی کا موقع مل رہا ہے، یہ ایک اہم ذمہ داری ہے اور وہ اسے بھرپور انداز میں ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانزایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور ایک سخت حریف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں فینز کی دلچسپی دیدنی ہوتی ہے، امید ہے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیٹر موریس ایک منجھے ہو ئے کوچ ہیں، پلاننگ کے حوالے سے ان کے ساتھ اچھی بات چیت ہو ئی ہے،

    اس سیزن میں کراچی کنگز بہتر کھیل پیش کرے گی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اعزاز کاکامیابی سے دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور سلطانز کا سکواڈ اسی سوچ کے ساتھ لیگ کے افتتاحی میچ سے میدان میں اترے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ملتان سلطانز نے ایڈیشن 2021 میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا مگر وہ اب ماضی ہوچکا ہے اور یہ ایک نیا سال ہے، یہاں نیا میدان ہے اور نئے کھلاڑی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب دفاع کے لیے ایک نئی اور مختلف سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

    محمد رضوان نے کہا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹر اور کپتان ہیں۔ ان کی قیادت میں کراچی کنگزکی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔ امیدہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین بہترین کرکٹ میچ سے لیگ کا آغاز ہوگا۔

  • پاکستان کی خوش قسمت جوڑی:رضوان کے بعد بابراعظم سب پربازی لے گئے

    پاکستان کی خوش قسمت جوڑی:رضوان کے بعد بابراعظم سب پربازی لے گئے

    دبئی:پاکستان کی خوش قسمت جوڑی:رضوان کے بعد بابراعظم سب پربازی لے گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے کرکٹ کے میدان میں ایک ایسی خوش قسمت اور خوبصورت جوڑی دی ہے جوپاکستان کے لیے بڑے بڑے اعزازات جیتنے کے سبب بن رہے ہیں‌،

    چند دن پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے د رویش صفت کھلاڑی محمد رضوان کوعالمی اعزاز ملا توآج آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے فخر زمان کا 12 واں نمبر ہے۔

    ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور انگلینڈ کے کرس ووکس ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    آل راؤنڈرز رینکنگ
    ون ڈے آل راونڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔

  • پی ایس ایل میچز کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب

    پی ایس ایل میچز کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب

    پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا میلہ کل سے شروع ہونے جارہا ہے، میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے سیکیورٹی ڈویژن نے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیے دیا گیا ہے۔

    پاکستان سپرلیگ کےساتویں ایڈیشن کا آغاز کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے،ایونٹ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، سیکیورٹی کے حوالے اور کرونا وبا کے پیش نظر شائقین کرکٹ کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

    *سیکیورٹی پلان

    پی ایس ایل سیزن 7 کے لئے سیکیورٹی ڈویژن نے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا ہے، مجموعی طور پر 5 ہزار 650 اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے، سیکیورٹی ڈویژن کے1700اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ ایس ایس یو کے 1200 کمانڈوز بھی تعینات کیے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کے 1500، اسپیشل برانچ کے 500 اہلکار،ریپڈ رسپانس فورس کے 250 اہلکارتعینات کیے جائیں گے، کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے سواٹ ٹیم ہمہ وقت الرٹ رہے گی، سندھ رینجرزاور دیگر نافذ کرنے والے ادارے کےاہلکاربھی فرائض انجام دیں گے۔

    ٹیموں کی نقل وحرکت کے دوران ماہر نشانہ باز بھی اہم تنصیبات پر تعینات کیے جائیں گے، اہلکار نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ اور متعین روٹس پر تعینات ہوں گے،ٹیموں کی نقل وحرکت کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کے باہر خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس موجود ہوگی۔

    *ماسک کا لازمی استعمال

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت قومی شناختی کارڈ اور کوویڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حامل افراد کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا، کرونا وبا سے متعلق این سی او سی رولز کی خلاف ورزی پر اسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا۔

    *وہ اشیا جو اسٹیڈیم میں لانا ممنوع ہوگی

    سیکیورٹی پلان کے تحت اسٹیڈیم میں سگریٹ، ماچس، لائٹر، چاقو، دھاتی اشیا لانے کی اجازت نہ ہوگی جبکہ آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد اور پٹاخے لانا بھی سخت ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

    *گاڑیوں کی پارکنگ

    پاکستان سپر لیگ میچز کے شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پوائنٹس مختص کردئیے گئے ہیں، تمام میچز کے تماشائیوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے حسب سابق مختلف پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے تماشائیوں کو نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

    ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے ترجمان کے مطابق گاڑیاں پارک کرنے کے لیے پارکنگ گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب حکیم سعید گراؤنڈ کو پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گرائونڈ صرف وی آئی پی ویز کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہوگا۔

  • ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کرپٹ افرادکےخلاف ثبوت دے:       کارروائی ہوگی:زبانی الزامات ہوئےتوپھرحساب دیناپڑےگا

    ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کرپٹ افرادکےخلاف ثبوت دے: کارروائی ہوگی:زبانی الزامات ہوئےتوپھرحساب دیناپڑےگا

    لاہور:ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کرپٹ افراد کے خلاف ثبوت دے:کارروائی ہوگی:زبانی کلامی الزامات ہوئے توپھرحساب دینا پڑے گا ،پچھلے کئی دنوں‌ سے ایک بحث چل رہی ہےکہ پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے اور اس کا گراف مزید نیچے چلا گیا ہے، اس حوالے سے پاکستان میں کچھ ایسی این جی اوز گاہے بگاہے ایسی رپورٹ اس وقت پیش کرتی رہتی ہیں جبک حکومت کو سیاسی طور پرنقصان پہنچانا مقصود ہو

    اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ واقعی پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اور تو اس کے لیے ایسے الزامات لگانے والوں کو ثبوت دینے چاہیں تاکہ حکومت ان کرپٹ افراد اور اداروں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرسکیں اور اس برائی کا خاتمہ کرسکیں ،

    ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کو چاہیے کہ وہ حکومت کے ساتھ ان افراد کے نام شیئر کرے اور جو کرپشن کی گئی ہے اس کا ثبوت دے ، ایسے زبانی کلامی اہل وطن پرالزام تراشی کا یہ مناسب انداز نہیں ہے ، ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے تو کون ہے کرپٹ؟

    اس این جی او نے تو پوری قوم کو کرپٹ بنادیا،ہر سنُنے والے کو پتہ ہی نہیں‌ کہ کون کرپٹ ہے ،ایسے اندھے الزامات کی صورت میں تو ہرکوئی ایک دوسرے کی طرف شک سےدیکھے گا ،یہ شک انسانوں کے درمیان محبت اوراعتماد کو تباہ کرکے رکھ دیتا ہے ، ایسے اندھے الزامات ہرشخص اپنے مخالف پرمن گھڑت الزامات کی تیراندازی کرکے اس کی شخصیت کو داغدار کرنے کی کوشش کرے گااور یہی کچھ ہورہا ہے،

    ان الزامات کےبعد ماتحت اپنے افسران کی طرف شک کی نظرسے دیکھیں تویہ بھی اچھا نہیں اوراگرافسران اپنے ماتحت عملے کو شک کی نظرسےدیکھیں تو یہ بھی اچھا نہیں ، ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے تواس بیماری کے علاج کی بجائے الٹا بیماراور نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے

    یورپ ، مغرب اور دیگردنیا میں پہلے ثبوت رکھے جاتے ہیں اورپھردعویٰ کیا جاتا ہے لیکن یہاں تو معاملہ ہی الٹ ہے ، الزامات کی بوچھاڑ کی کردی گئی اور ثبوت ایک بھی نہیں

    جہاں تک تعلق ہے وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے خلاف دعووں کا تو یہ الزامات عمران‌ خان نے تو نہیں لگائے تھے ، یہ تو نوازشریف نے آصف علی زرداری اور پی پی کی حکومت آئی تو اس نے نوازشریف کی شریفانہ کرپشن کے ثبوت سب کے سامنے رکھ دیئے اور یہ احتساب کا عمل بھی نوازشریف کے دور سے شروع ہوا تھا جب سیف الرحمن کومیاں نوازشریف نے کہا کہ آصف علی زرداری اور پی پی کو اس حد تک داغدار کردیں کہ وہ سیاست میں زندہ ہونے کے قابل نہ رہ جائیں

    اور پھرسابق صدر جنرل پرویز مشریف نے نوازشریف کا مشن جاری رکھتے ہوئے احتساب کا آگے بڑھانے کی کوشش کی اور پھرایک وقت آیا کہ اپنا اقتداربچانے کی خاطرشریف برادران اور آصف علی رزداری کی کرپشن کوڈیل کےذریعے حلال کربیٹھے ، اس کےبعد پی پی اور ن لیگ نے موجودہ احتسابی عمل کی بنیاد رکھی

    بات ہورہی ہے کہ عمران خان نے کسی پر براہ راست کرپٹ ہونے کا الزام نہیں لگایا ، بلکہ انہوں نے ان حقائق کا حوالہ دیا جونوازشریف اور پی پی قیادت نے ایک دوسرے کے خلاف پیش کیے تھے اور جس کرپشن پرعدالت عظمیٰ نے نوازشریف کوبد عنوان اور مافیا قرار دے کروزارت عظمیٰ‌کے منصب سے الگ کردیا تھا

    ان حالات میں ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کو چاہیے کہ وہ ثبوت پیش کرے جس طرح‌ شریف برادران اور آصف علی زرداری کے خلاف عدالتوں میں ثبوت ہیں

    اس ملک کے کس شہری نے کتنی کرپشن کی اور کب سے کب تک کی ،یہ ثبوت فراہم کرے

    ان زبانی کلامی الزامات سے ان لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے کہ جن کے خلاف عدالتوں میں کرپشن کے کیسزثبوتوں کی بنیاد پرچل رہے ہیں اور ان زبانی کلامی الزامات سے ہرشہری دوسرے کی طرف شک کی نظر سے دیکھ رہا ہے اور الزامات کا یہ سلسلہ شیطانیت کی انتہا ہے جوپرامن معاشروں کے پرامن شہریوں کو ایک دوسرے سے دور کردے

    ٹرانسپریسی انٹرنیشنل اپنے الزامات کے ثبوت فراہم کرے ، افراد کے نام بتائے ،محکموں کی نشاندہی کرے اور کتنی کرپشن کی اس کی تفصیلات فراہم کرے ،اگرایسا نہیں ہے تو پھرٹرانسپریسی قوم کے سامنے معافی مانگے اور معافی اس صورت میں قابل قبول ہوگی جب یہ ادارہ ان قوتوں کی نشادہی کرے گا جنہوں‌ نے اس ادارے کو ڈھال بناکرسیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی ،20 سال سے ایسی این جی اوز کی شام غریباں کو جانتا ہوں ، ان کی کرڈیبلٹی کا پہچانتا ہوں

  • بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہےاور مودی اس کا روح رواں‌ ہے: منیر اکرم

    بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہےاور مودی اس کا روح رواں‌ ہے: منیر اکرم

    نیویارک :بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہےاور مودی اس کا روح رواں‌ ہے:اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی سے متاثر نہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے 1989سے اب تک اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموںو کشمیر میں96ہزارسے زائد کشمیریوں کو شہید کیاجبکہ اس دوران مقبوضہ علاقے میں تقریبا 23ہزارخواتین کو بیوہ، 11ہزار سے زائد خواتین کی بے حرمتی کی گئی اور ایک لاکھ مکانات اور اسکولوں سمیت دیگر عمارتوں کو تباہ کیاگیا۔

    منیراکرم نے کہاکہ 5اگست 2019کے بعد سے 9لاکھ سے زائد بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہیںجبکہ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے لیے جعلی مقابلوں کا سہارا لیا جا رہا ہے، کشمیریوں کی املاک کو تباہ اورنظر آتش کر کے انہیںاجتماعی سزائیں دی جا رہی ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے مہلک پیلٹ گن کا استعمال کر کے سیکڑوں کشمیری بچوں کونابینا کردیا ہے جبکہ 13ہزار کشمیری نوجوانوں کو زبردستی حراست میں لیا گیا اور مقبوضہ کشمیر کو مسلم اکثریتی ریاست سے ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ سال ایک جامع اور تحقیق شدہ ڈوزئیر جاری کیاتھا جس میں 1989سے بھارتی قابض افواج کے جنگی جرائم کے تین ہزار 432واقعات کے آڈیو اور ویڈیو شواہد شامل کئے گئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان جرائم کے مصدقہ ثبوتوں کا نوٹس لے اور جنگی جرائم و بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی اہلکاروں کو جوابدہ ٹھہرائے۔

    پاکستانی مندوب نے کہاکہ بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں ہے بلکہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے جبکہ پاکستان نے 2014سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے اپنی سرزمین کو دہشت گرد گروپوں سے پاک کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج بھارت اور افغانستان کی سرزمین سے مسلسل دہشت گردانہ حملے ہیں، ان دہشت گرد حملوں کی مالی معاونت، سرپرستی اور حمایت کی جاتی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی کے تعاون سے ٹی ٹی پی اور جے یو اے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مزید بتایا کہ 2020میں پاکستانی فوجی اور شہری اہداف کے خلاف ایک ہزار سے زائد سرحد پار دہشت گرد حملے کیے گئے، بھارت نے 29 جون 2020کو کراچی اسٹاک ایکسچینج سمیت پاکستانی فوجی اور شہری اہداف پر حملوں میں معاونت کی، بھارت نے سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل دہشت گرد اداروں کی مالی اعانت اور حمایت کی، 23جون 2021کو لاہور اور 14جولائی 2021کو داسو میں چینی اور پاکستانی انجینئروں کا قتل کیا۔

    منیر اکرم نے سلامتی کونسل کی توجہ فروری 2020میں نئی دلی میں مسلم مخالف قتل عام کی طرف بھی مبذول کرائی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میںروزانہ کی بنیاد پر مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی، گزشتہ سال بھارت میں عیسائی گرجا گھروں پر 400حملے کیے گئے۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ دو ہفتے قبل انتہا پسند ہندوتوا کی طرف سے بھارت کے مسلمانوں کی نسل کشی کا اعلان کیا گیا، سلامتی کونسل کو جینوسائیڈ واچ کے سربراہ کی بات ماننی چاہیے کہ ہندوستان میں نسل کشیُ ہو سکتی ہے۔