Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری قوم یوم سیاہ کے طورپرمنارہی ہے:مودی فسطائیت کی مذمت جاری

    بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری قوم یوم سیاہ کے طورپرمنارہی ہے:مودی فسطائیت کی مذمت جاری

    سری نگر :بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری قوم یوم سیاہ کے طورپرمنارہی ہے:مودی فسطائیت کی مذمت جاری،اطلاعات کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں تاکہ عالمی برادری کویاد دلایا جاسکے کہ بھار ت کی طرف سے کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار ایک جمہوری ملک ہونے کے اس کے دعویٰ کی نفی کرتا ہے ۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ، میرواعظ عمر فاروق، شبیراحمد شاہ اورجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے اور دیگر حریت رہنماؤں نے اس کی حمایت کی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج کشمیری سول کرفیو نافذ کر رہے ہیں جبکہ قابض انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔کشمیری اوران کے ہمدرد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی طرف مبذو ل کرانے کیلئے عالمی دارلحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اورریلیاں نکال رہے ہیں۔

    ادھر بھارتی قابض انتظامیہ نے پوری وادی کشمیر اور جموں خطے کے متعدد علاقوں کو نام نہاد سیکورٹی کے نام پر کرفیو جیسی پابندیاں لگا کر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیاہے۔ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکارلوگوں کو چیک پوسٹوں پر رکنے پر مجبور کررہے ہیں اور ان کی سخت تلاشی لے رہے ہیں۔ 26 جنوری کی تقریبات کے مرکزی مقامات بالخصوص کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار سرینگر اور مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں کے ارد گرد بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    دونوں اسٹیڈیموں کی طرف جانے والی سڑکوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ لوگوں کی نگرانی کیلئے سراغرسا ں کتے اور ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کئے جارہے ہیں۔نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں نئے بنکرز اور رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔فورسز اہلکار اچانک گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

  • پاکستان میں‌ اظہار رائے کی آزادی کے خواہاں وزیراعظم مودی نے باپ بیٹے کوجیل میں ڈال دیا

    پاکستان میں‌ اظہار رائے کی آزادی کے خواہاں وزیراعظم مودی نے باپ بیٹے کوجیل میں ڈال دیا

    سری نگر:پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کے خواہاں وزیراعظم مودی نے باپ بیٹے کوجیل میں ڈال دیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں وزیراعظم مودی ، مودی حکومت ، مودی نواز شخصیات اور ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز،کمنٹس اور خیالات کے خلاف بھارتی سائبر کرائم نے سخت کارروائی شروع کردی ہے

    اس‌حوالے سے تازہ واقعہ میں‌مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے سوشل میڈیا پربھارتی وزیراعظم مودی کے مظالم کے خلاف وائرل ویڈیو میں باپ بیٹے کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے ،

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سوشل میڈیاپر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز ویڈیو پوسٹ کرنے پر ضلع راجوری میں با پ اوربیٹے کو گرفتار کرلیا ہے ۔

    ضلع راجوری کے علاقے دہریاں سے تعلق رکھنے والے شوکت حسین اوراس کے والد سلام دین کو فیس بک پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں ایک توہین آمیز ٹک ٹاک اپ لوڈ کرنے پر بی جے پی کے کارکنوں کی شکایت پر گرفتار کیاگیا ۔ پولیس کے مطابق اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بھی جے پی کے حمایتوں نے پولیس کے پاس مقدمہ درج کرایا جس پر ضلع کے علاقے چنگس سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کوگرفتار کیا گیا۔ویڈیو میں وزیر اعظم مودی کے خلاف توہین آمیز اور قابل اعتراض الفاظ موجود تھے ۔

    دوسری طرف کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارت اور بھارتی وزیراعظم پاکستان ،کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کےخلاف جو پراپیگنڈہ کررہا ہے اور کچھ ماہ قبل جو پراپیگنڈہ افشاں ہوا ہے اس کے بعد دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہیں تھیں ،

    بھارت کے زیرقبضٰہ وادی کشمیر سے مودی کی فسطائیت سے تنگ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ مودی اور مودی نواز جو کہ ایک طرف پاکستان میں اظہاررائے کی آزادی کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں اور پاکستان کی حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ناسمجھ لوگوں کو اکسا رہے ہیں تو دوسری طرف بھارت کے اندر اور بھارت کے زیرقبضہ وادی کشمیر میں کسی کو اپنےجزبات بھی زبان پرلانے کی اجازت نہیں جو کوئی بھارتی فوج کے مظالم کی تکلیف پر آہ کرتا ہے تواسے جیل ڈال دیا جاتا ہے کہاں ہیں پاکستان میں اظہاررائے کی آزادی پرواویلہ کرنے والے

  • روس کا نئی فوجی مشقوں کے انعقاد کا اعلان:امریکہ اور اتحادی پریشان

    روس کا نئی فوجی مشقوں کے انعقاد کا اعلان:امریکہ اور اتحادی پریشان

    ماسکو: روس کا نئی فوجی مشقوں کے انعقاد کا اعلان:امریکہ اور اتحادی پریشان،اطلاعات کے مطابق روس نے جنوبی کریمیا میں نئی فوجی مشقوں کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔ لڑاکا طیارے اور بمبار زیادہ سے زیادہ فاصلے پر اہداف کے خلاف فضائی حملے کرنے کی مشق کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی فوج کے ترجمان نے منگل کو کہا ہے کہ تقریباً 6000 فوجیوں اور کم از کم 60 لڑاکا طیاروں پر مشتمل لائیو فائر ڈرلز کے عنوان کے تحت فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا، یونٹ وسیع پیمانے پر کاموں کو سرانجام دینے کی مشق کریں گے۔

    مشقیں ہر قسم کی ہوا بازی، میزائل ڈویژن، بحری بیڑے اور کیسپین فلوٹیلا کے جہاز گروپوں پر مشتمل ہوں گی۔ مشقوں کو جنگی تیاریوں کو جانچنے کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔ جس کی وجہ کریمیا پر روس اور مغربی ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تناؤ ہے۔

    روسی خبر رساں ایجنسیوں نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ لڑاکا طیارے اور بمبار زیادہ سے زیادہ فاصلے پر اہداف کے خلاف فضائی حملے کرنے کی مشق کریں گے۔

    واضح رہے یہ مشقیں روس سے الحاق شدہ کریمیا اور جنوبی روستوف اور کراسنودار کے علاقوں میں ہوں گی۔ اس بابت بھی آگاہ نہیں کیا گیا ہے کہ اوپر بیان کی گئی مشقیں کب تک جاری رہیں گی۔

    یاد رہے مغرب روس پر الزام عائد کرتا ہے کہ اس نے یوکرائن کی سرحد پر لگ بھگ100,000 فوجیوں کو جمع کر رکھا ہے۔ فوجیوں کی تشکیل نے سرد جنگ کے بعد روس اور مغربی ممالک کے درمیان تعلقات میں سب سے بڑے بحران کو جنم دیا ہے۔

  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر ایک بار پھر ملتوی

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر ایک بار پھر ملتوی

    اسلام آباد :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کا 28 جنوری کو بلایاگیا اجلاس اب 2 فروری کو ہو گا جبکہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر ملتوی کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں پاکستان کے چھٹے جائزہ مشن رپورٹ پر غور کیا جائے گا جبکہ بورڈ قرض پروگرام کی بحالی کیلئے شرائط پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لے گا۔

    ذرائع کے مطابق بورڈ پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط جاری کرنے پر فیصلہ کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ شرائط پر عمل درآمد نہ کرنے پر چھوٹ کی درخواست کاجائزہ لے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست پر قرضےکا جائزہ مؤخر کیا تھا۔

  • وزیراعظم پاکستان سے بحرینی ولی عہد کا رابطہ، لاہور دھماکے پر اظہارافسوس

    وزیراعظم پاکستان سے بحرینی ولی عہد کا رابطہ، لاہور دھماکے پر اظہارافسوس

    اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان سے بحرینی ولی عہد کا رابطہ، لاہور دھماکے پر اظہارافسوس اطلاعات کے مطابق بحرین کے ولی عہد نے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور قیادت سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد پرنس سلمان بن حامدالخلیفہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور لاہور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    ولی عہد نے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا۔ بحرین کے ولی عہد نے پاکستانی عوام اور قیادت سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے بحرین کے ولی عہدسے یکجہتی پر اظہارتشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رکھےگا۔ دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں محمد بن زید نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانون کےضیاع پر اظہارافسوس کیا۔

    یو اے ای کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں غم زدہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد سحت یابی کےلئے دعاگو ہیں۔

  • سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدہ طئے پاگیا

    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدہ طئے پاگیا

    ریاض : سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدہ طئے پاگیا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کی توثیق کردی۔

    سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس شاہی محل میں ہوا جس میں سعودی عرب کے اہم مسائل پر غور کیا گیا۔

    کابینہ اجلاس میں دوست ممالک سے طے پائے معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کابینہ اجلاس کے اختتام میں 10 معاہدوں کی توثیق کی گئی۔

    سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ سزایافتہ مجرموں کی حوالگی کےمعاہدے کی منظوری دی جبکہ انسداد جرائم میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور نشہ آوراشیا کے اجزا کی غیرقانونی تجارت روکنے کیلئے ایم اویوکو حتمی شکل دینے کی توثیق کی گئی۔

    کابینہ نے حوثی باغیوں کے سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل حوثی باغیوں کی مسلسل کارروائیوں کا نوٹس لے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب نے حکومت پاکستان کی طرف سے حوثیوں کے حملوں کی مذمت پرپاکستان کا شکریہ ادا یا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ایک سچے اور بااعتماد مسلم برادر کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا ہے

  • عمران خان کی بھارت میں پاکستان نوازافراد کووزیربنوانے کے لیے لابنگ:مودی اورمودی نوازغصے میں آگئے

    عمران خان کی بھارت میں پاکستان نوازافراد کووزیربنوانے کے لیے لابنگ:مودی اورمودی نوازغصے میں آگئے

    امرتسر:عمران خان کی بھارت میں پاکستان نوازافراد کووزیربنوانے کے لیے لابنگ کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے پیر کو دعویٰ کیا کہ انہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کی درخواست موصول ہوئی تھی۔

    امریندر سنگھ نے کہا کہ درخواست ایک انتباہ کے ساتھ آئی تھی کہ “اگر وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تو بھلے انہیں دوبارہ ہٹا دیں”۔سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ عمران خان کی درخواست اس کے فوراً بعد آئی جب انہوں نے “سدھو کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔”

    سدھو نے 14 جولائی 2019 کو کابینہ سے استعفیٰ دے کر مقامی حکومت کے قلمدان سے دستبردار ہو گئے تھے۔ سدھو اس وقت پنجاب کانگریس کے صدر ہیں۔

    امریندر سنگھ نے کہا کہ “اگر مجھے صحیح طریقے سے یاد ہے، تو یہ 20 جولائی کا دن تھا۔ سب سے پہلے، میں آپ کو بتاتا چلوں کہ میں نے مسٹر سدھو کو نوکری سے اس لیے ہٹایا کہ وہ آدمی اپنی ملازمت میں مکمل طور پر نااہل اور بالکل بیکار تھا۔ وہ لوکل گورنمنٹ کی دیکھ بھال کر رہا تھا اور 70 دنوں سے اس نے ایک فائل بھی مکمل نہیں کی۔”

    انہوں نے بتایا کہ “دو یا تین ہفتوں بعد، مجھے کسی ایسے شخص کی طرف سے پیغام ملا جسے ہم دونوں (سدھو اور امریندر) جانتے تھے، جس میں کہا گیا کہ انہوں نے (پاکستان کے وزیر اعظم) مجھ سے درخواست کی کہ سدھو کو میری حکومت میں شامل کیا جائے اور اگر وہ کام نہیں کرتے ہیں تو انہیں ہٹا دیں۔”

    تاہم، چندی گڑھ میں پریس کانفرنس کے دوران سدھو سے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔خیال رہے کہ سدھو اور عمران خان کرکٹ کے سابق ساتھی ہیں۔اور مودی اور مودی کے یاروں کے دشمن سمجھے جاتے ہیں‌

    جب سدھو نے 2018 میں عمران خان کی تقریب حلف برداری کے لیے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی آرمی چیف کو گلے لگاتے ہوئے تصویر سامنے آنے پر امریندر بھی ناقدین میں شامل تھے۔

    مبینہ پیغام کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے، سنگھ نے کہا، “پیغام یہ تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے ایک درخواست بھیجی ہے کہ اگر آپ سدھو کو اپنی کابینہ میں لے سکتے ہیں تو وہ ان کے مشکور ہوں گے۔ وہ (سدھو) میرے (پاکستانی وزیر اعظم) پرانے دوست ہیں اور اگر وہ کام نہیں کرتے ہیں تو آپ انہیں ہٹا سکتے ہیں۔”

    سنگھ نے یہ تبصرے نئی دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا اور شرومنی اکالی دل (سنیکت) کے سکھ دیو سنگھ ڈھنڈسا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہے۔

    یہ پریس کانفرنس بی جے پی، ایس اے ڈی (سنیکت) اور سنگھ کی پنجاب لوک کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کا اعلان کرنے کے لیے بلائی گئی تھی، جو اس نے گزشتہ سال کانگریس چھوڑنے کے بعد تشکیل دی تھی۔

  • نارتھ ناظم آباد میں امام بارگاہ کے گیٹ پر ڈاکوؤں نے ہوٹل لوٹ لیا

    نارتھ ناظم آباد میں امام بارگاہ کے گیٹ پر ڈاکوؤں نے ہوٹل لوٹ لیا

    کراچی : نارتھ ناظم آباد میں امام بارگا ہ کے گیٹ پر ڈاکوؤں نے ہوٹل لوٹ لیا ۔

    ڈاکوؤں نے 65شہریوں اور چار مسافر کوچوں کو لوٹ لیا ۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پرواقع باب العلم امام بارگاہ کے گیٹ پر واقع ہوٹل پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر وہاں بیٹھے 20سے زائد افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں ۔ نقد رقم موبائل فون چھین لئے ۔ خواتین سے زیوار ت نوچ لئے ۔ ڈاکوؤں نے شہریوں پر تشدد بھی کیا ۔ ڈکیتی کی واردات سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

  • جماعت اسلامی کے تحت سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا چھبیسویں روز بھی جاری

    جماعت اسلامی کے تحت سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا چھبیسویں روز بھی جاری

    کراچی : کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے تحت جاری دھرنا چھبیسویں روز بھی جاری رہا ، شرکاء کے اندر جوش وخروش، مطالبات کی منظوری کے لیے پرعزم ،اندرون سندھ و بلوچستان سے وفود کی آمد اور دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے دھرنے کے شرکاء اور مختلف وفود و میڈیا سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ساتھ برسوں سے جاری ناروا سلوک،ظلم و زیادتی،ناانصافی اور حق تلفی کا عمل اب ختم ہونا چاہیے،کراچی اپنا پورا حق لے کر رہے گا،مسائل کے حل اور حقوق کی بحالی کالے بلدیاتی قانون کے خاتمے سے شروع ہوگی،سندھ حکومت کراچی کو بلدیاتی اختیارات دے،شہری ادارے اور محکمے واپس کرے،سندھ حکومت NFCایوارڈ پر تو بہت شور مچاتی ہے لیکن PFCایوارڈ نہیں دیتی ،کراچی کو حق دینے کا آغاز کالے بلدیاتی قانون کے خاتمے سے کیا جائے ،وفاقی حکومت سے بھی کراچی کا حق لیں گے،جعلی مردم شماری کی منظوری دے کر جس میں کراچی کی آدھی آبادی کو غائب کردیا گیا ہے، کراچی کے وسائل اور نمائندگی پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،کوٹہ سسٹم کی غیر معینہ مدت تک توسیع کراچی کے نوجوانوں کی حق تلفی اور مستقبل کو تاریک کرنے کا عمل ہے جس کی ذمہ دار ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی ہیں،کالے بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا،تھکیں گے نہ جھکیں گے ،کراچی کے حقوق پر مبنی مطالبات سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے ،احتجاج اور دھرنوں کا دائرہ وسیع کریں گے ، شہر کے 5اہم مقامات پر دھرنے دیں گے ،آج بدھ 26جنوری کو کراچی آرٹس کمپیٹیشن ہوگا جس میں جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات پوسٹر ڈیزائنگ ،کیلی گرافی اور مختلف پروجیکٹس کے ذریعے شہر کے مسائل کو اجاگر کریں گے ۔

  • بھکاری خواتین پر تشدد، پانچوں دکاندار جیل سے رہا:رہاکیوں ہوئے؟عوام سوال پوچھتے ہیں

    بھکاری خواتین پر تشدد، پانچوں دکاندار جیل سے رہا:رہاکیوں ہوئے؟عوام سوال پوچھتے ہیں

    فیصل آباد:بھکاری خواتین پر تشدد، پانچوں دکاندار جیل سے رہا:رہاکیوں ہوئے؟عوام سوال پوچھتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق بھکاری خواتین پر تشدد اور وائرل ویڈیو کیس میں مقامی عدالت سے گرفتار 5 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہونے کے بعد انھیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھکاری خواتین پر تشدد اور نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں ضمانتیں منظور ہونے پر پانچوں گرفتار دکان دار ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہو گئے۔ملزمان میں صدام، یوسف، فیصل، ظہیر اور فقیر محمد شامل ہیں، آج مقامی عدالت نے ان کی ضمانتیں منظور کر لی تھیں اور مقدمے سے دفعہ 354 اے بھی ختم کر دی ہے۔

    قبل ازیں، ملزمان کے وکیل لطیف طاہر نے عدالت میں دلائل پیش کیے، جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج عرفان حیدر نے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    گرفتار دکانداروں نے کہا کہ ہم بے قصور ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، ان 2 ماہ کے دوران ہم تاجروں کا بہت نقصان ہوا ہے، خواتین تو چوری کرنے آئی تھیں، ہمیں انصاف دیا جائے۔

    دکان داروں کا کہنا تھا کہ ان خواتین کے پیچھے بھی کوئی گروہ کام کر رہا ہے، دعا ہے کہ آئندہ کسی تاجر کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔