Baaghi TV

Author: +9251

  • بختاور کے بیٹے کی بینظیر کو انہماک سے دیکھنے کی تصویر وائرل

    بختاور کے بیٹے کی بینظیر کو انہماک سے دیکھنے کی تصویر وائرل

    کراچی : بختاور کے بیٹے کی بینظیر کو انہماک سے دیکھنے کی تصویر وائرل تصویر میں میر حاکم کسی خاتون کی گود میں بینظیر کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں- تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے نواسے اور بختاور بھٹو زرداری کے بیٹے میر حاکم کی مرحوم نانی کو انہماک سے دیکھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
    بختاور بھٹو نے کچھ دیر قبل مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں میر حاکم کو کمرے میں آویزاں بینظیر بھٹو کے پورٹریٹ کو انہماک سے دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر میں میر حاکم کسی خاتون کی گود میں بینظیر کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔ بختاور نے شیئر کی گئی تصویر کے ٹوئٹ میں تاریخ درج کرتے ہوئے بتایا کہ لی گئی تصویر 21 جنوری 2022 کی ہے۔

  • ہیومن رائٹس پاکستان کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ محترم ایاز علی چانڈیو کا ہیومن رائٹس سیکریٹریٹ آمد

    ہیومن رائٹس پاکستان کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ محترم ایاز علی چانڈیو کا ہیومن رائٹس سیکریٹریٹ آمد

    کراچی : انسان دوست ہیومن رائٹس پاکستان کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ محترم ایاز علی چانڈیو کا ہیومن رائٹس سیکریٹریٹ آمد

    تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس پاکستان کے لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ محترم ایاز علی چانڈیو نے ہیومن رائٹس سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں
    محترم اسحاق شیخ صاحب نے استقبال کیا اور سیکریٹریٹ میں سندھ سے آئے ہوئے کیسز پر غور ویچار کیا گیا اور سندھ کے مظلوم مجبور لوگوں کی مدد انصاف اور تحفظ دلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

  • پی ڈی ایم نے 23 مارچ یوم پاکستان کے دن احتجاج کی دھمکی دی ہے:اللہ آسانیاں پیدا فرمائیں گے:شیخ رشید

    پی ڈی ایم نے 23 مارچ یوم پاکستان کے دن احتجاج کی دھمکی دی ہے:اللہ آسانیاں پیدا فرمائیں گے:شیخ رشید

    اسلام آباد:پی ڈی ایم نے 23 مارچ یوم پاکستان کے دن تخریب کاری کی دھمکی دی ہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مہنگائی مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ اپنی ضد پوری کر لیں، نقصان انہی کا ہوگا ہم قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں گے۔

    شیخ رشید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ کا سنہری دن ہے ، قوم پچھلے 82 سال سے یہ دن بڑے انہماک ، خوشی اور اپنے احیا کے طور پر منارہی ہے ، اس دن قوم اپنے اباواجداد کی قربانیوں‌ کویاد کرکے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‌،ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ چند سیاسی رہنما اپنی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے قوم کی خوشیوں پر پانی پھیرنے کی ناپاک کوشش کریں گے جو ناکام بنا دی جائے گی

    ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ضدمیں پی ڈی ایم کا نقصان ہے یہ 23مارچ کو اسلام آباد آکر اپنا شوق پورا کر لیں ہم قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے اور ان کے رویےکو دیکھ کر قدم اٹھائیں گے۔

     

     

    شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا کام ان کو سمجھانا تھا یہ اپنی ضد پوری کر کےدیکھ لیں ناکامی پی ڈی ایم کامقدرہوگی قوم کو پتہ ہے کہ 23مارچ کتنا اہم دن ہے غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کویقینی بناناہماری ذمےداری ہے۔

    وفاقی وزیر سے پسِ پردہ ڈیل کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں جو پردے کے پیچھے ہے چوک اور چوراہے میں ان کو سمجھایا کہ 23مارچ سے4 دن پہلےیابعدمیں آئیں، ہم قانون کے دائرے میں رہ کراپنی ذمےداری پوری کریں گے۔

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےاعلان کیا ہے کہ 23 مارچ کو مہنگائی کے خلاف مارچ ہوگا، لانگ مارچ کو کامیاب بنا کر حکمرانوں سے نجات پائیں گے۔

  • جواووسیزپاکستانیوں کے مسائل حل نہیں کرے گا وہ عہدے پرنہیں رہے گا:مشیر اوورسیز

    مدینہ منورہ :جواووسیزپاکستانیوں کے مسائل حل نہیں کرے گا وہ عہدے پرنہیں رہے گا:مشیر اوورسیز ایوب آفریدی کا دبنگ فیصلہ جسے سُن کر اوورسیزپاکستانی خوش ہوگئے،وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی ایوب آفریدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت دنیابھرمیں مقیم پاکستانی ملکی اثاثہ ہیں کسی افسر کی شکایت آئی تو وہ ادھر نہیں رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوب آفریدی نے مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی سےملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کےمسائل حال کرنا اولین ترجیح ہے سعودی عرب سمیت دنیابھرمیں مقیم پاکستانی ملکی اثاثہ ہیں وزیراعظم نےاوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق دلایا ہے۔

    ایوب آفریدی نے خبردار کیا کہ کسی افسرکی شکایت آئی تووہ ادھر نہیں رہے گا کوئی بھی مسئلہ ہو کمیونٹی اوورسیز پورٹل پر اپنی شکایت درج کر سکتی ہے۔

    قبل ازیں مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز نے جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مقیم ہم وطنوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

    ادھرآج سعودی عرب کا موسمیاتی ماہرین کا 8 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد کی قیادت ڈی جی کلائمٹ چینج سعودی عرب ڈاکٹر خالد کر رہے ہیں۔

     

    سعودی وفد نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے ملاقات کی، جس میں بلین ٹری منصوبہ اور مڈل ایسٹ گرین اینیشی ایٹو منصوبوں میں اشتراک پر اتفاق کیا گیا۔

    ملک امین اسلم نے اس موقع پر کہا پاکستان اور سعودی عرب میں گرین ڈپلومیسی کا آغاز ہو رہا ہے، اس کامیابی کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے، آج پاکستان کے گرین وژن کی دنیا میں پذیرائی ہو رہی ہے۔

    ڈی جی کلائمٹ چینج ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ہم ٹری پلانٹیشن پر حکومت پاکستان کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں، سعودی عرب نے مڈل ایسٹ میں 40 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

    ڈاکٹر خالد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت صرف سعودی عرب میں 10 ارب پودے لگائے جائیں گے۔

  • کھیل امن کو فروغ دیتےہیں، آرمی چیف کی لیجنڈ فٹبالر مائیکل سے ملاقات میں گفتگو

    کھیل امن کو فروغ دیتےہیں، آرمی چیف کی لیجنڈ فٹبالر مائیکل سے ملاقات میں گفتگو

    راولپنڈی:کھیل امن کو فروغ دیتےہیں، آرمی چیف کی لیجنڈ فٹبالر مائیکل سے ملاقات میں گفتگو ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے لیجنڈ فٹبالر مائیکل اوون نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فٹبال لیجنڈ مائیکل اوون کیساتھ ملاقات کی۔

     

     

    ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمان کھلاڑی کو پاکستان کا دورہ کرنے اور کھیلوں بالخصوص فٹبال کو فروغ دینے پر ان کا شکریہ اد کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کھیل امن کو فروغ دیتے ہیں اور پاکستان میں فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے دورہ خوش آئند قدم ہے۔

    اس سے قبل انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون بین الاقوامی فٹ بال کوچز کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔

    لیجنڈری فٹبالر کی دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، 26 جنوری کو مائیکل اوون کراچی میں این ای ڈی فٹ بال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، لیاری کا دورہ بھی پروگرام میں شامل ہے۔

    مایہ ناز فٹ بالر 27 جنوری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، سٹار کھلاڑی 2001 میں ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

  • پی سی بی کی فوکس اسپورٹس کے ساتھ شراکت داری:دنیا بھرمیں کرکٹ کے شائقین لائیودیکھ سکیں گے

    پی سی بی کی فوکس اسپورٹس کے ساتھ شراکت داری:دنیا بھرمیں کرکٹ کے شائقین لائیودیکھ سکیں گے

    کراچی:پی سی بی کی فوکس اسپورٹس کے ساتھ شراکت داری:دنیا بھرمیں کرکٹ کے شائقین لائیودیکھ سکیں گے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی سی بی اور فوکس اسپورٹس کے درمیان براڈکاسٹ کی شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدہے کے تحت فوکس اسپورٹس اب اپریل 2023 تک پاکستان میں کھیلے جانے والے ہوم انٹرنیشنل میچز اور ایچ بی ایل پی ایل ایل کے میچز کو آسٹریلیا میں براہ راست نشر کرے گا۔

    دونوں فریقین میں معاہدے کے بعداب فاکس ٹیل گروپ کے 24 لاکھ صارفین کو پاکستان میں کھیلی جانے والے ہوم انٹرنیشنل سیریز اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز براہ راست دیکھنے کی سہولت موجود ہوگی۔ اس معاہدے کا آغاز 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے میچز سے ہوگا۔

    اس سے قبل پی سی بی نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں موجود پاکستان کرکٹ فینز کے لیے اتصالات، کیریبین سرزمین پر فلو اسپورٹس ، نیوزی لینڈ میں اسکائی این زیڈ ، برطانیہ میں اسکائی اسپورٹس ، پاکستان کے علاوہ پورے جنوبی ایشیا ء میں سونی ، سب صحارا افریقہ میں سپر اسپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی کے ساتھ بھی شراکت داری کے معاہدے کر رکھے ہیں۔

    دوسری جانب پی سی بی نےاو ٹی ٹی صارفین کے لیے آئی سی سی ٹی وی اور ٹیمپاڈ ٹی وی سے بھی معاہدہ کرلیا ہے۔ ان دونوں پلیٹ فارمز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت ہوگی۔

    مندرجہ ذیل علاقوں میں رہائش پذیر کرکٹ فینز ان دونوں پلیٹ فارمز پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کی لائیواسٹریمنگ ملاحظہ فرماسکیں گے:
    انڈورا، انٹارکٹیکا، ارجنٹائن، آرمینیا، آسٹریلیا، آسٹریا، آذربائیجان، بیلاروس، بیلجیم، بولیویا، بوسنیا اور ہرزیگووینا، بوویٹ جزیرہ، برازیل، برٹش انڈین اوشان، برونائی، بلغاریہ، کمبوڈیا، چلی، چین، جزیرہ کرسمس ، جزیرہ کوکوس، کولمبیا، کروشیا، قبرص، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، مشرقی ٹائیمور، ایکواڈور، ایسٹونیا، فالک لینڈ، فاراوئے جزائر ، فن لینڈ، فرانس، فرانسیسی گیانا، جارجیا، جرمنی، جبرالٹر، یونان، گیانا، ہرڈ آئی لینڈ، ہانگ کانگ، ہنگری، آئس لینڈ، انڈونیشیا، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کوسوو، کرغیزستان، لاؤس، لٹویا، لیچٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مکاؤ، مقدونیہ، ملائیشیا، مالٹا، مائیکرونیشیا، مالڈووا، موناکو، منگولیا، مائیکرو نین، نیدرلینڈ، مونٹاکو نیو کیلیڈونیا، شمالی کوریا، ناروے، پیراگوئے، پیرو، فلپائن، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روس، سان مارینو، سربیا، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جنوبی کوریا، اسپین، سورینام، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، تاجکستان، تھائی لینڈ، ترکی، ترکمانستان، یوکرین، یوراگوئے، یو زبیکستان، ویٹیکن سٹی، ویت نام اور وینزویلا شامل ہیں

    ادھر اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ بہت خوش ہیں اور انہوں نے پی سی بی کے اس فیصلے کی بہت تعریف کی ہے اور کہاہے کہ چلو اچھا ہوا وہ بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز سے لطف اندوز ہوجایا کریں گے

  • عورت مارچ کو کالعدم قرار دیا جائے:علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا حکومت اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ

    عورت مارچ کو کالعدم قرار دیا جائے:علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا حکومت اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ

    ٰلاہور:عورت مارچ کو کالعدم قرار دیا جائے:علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا حکومت اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین تحریک حرمت رسول ﷺ وچیئرمین قرآن وسنۃ موومنٹ واسلامک سینٹرز علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے حکام بالا کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ایک بہت ہی سنگین مسئلے کی توجہ مبذول کروائی ہے

    اپنے خط میں علامہ ہشام الہیٰ ظہیر نے حکومت اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ عورت مارچ کو روکا جائے اس ضمن میں انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور آئی جی پنجاب سمیت سنئیر پولیس افسران کو خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے پچھلے سال عورت مارچ میں پیش آنے والا حضور اکرمﷺ کی توہین کا مدعا بھی اٹھایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے غیر اخلاقی اور غیر شرعی احتجاج کو کسی صورت بھی منعقد ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

     

     

    انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مارچ مغربی ایجنڈے کے تحت کئے جاتے ہیں تاکہ پاکستانی معاشرے کو بھی یورپ کے معاشرے کی طرح مادر پدر آزاد کیا جاسکے اور یہاں بھی بغیر نکاح بچے پیدا کرنے کو لیگل کروایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہم ان کے ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے

    یاد رہے کہ علامہ برادران علامہ ابتسام الٰہی ظہیر اور علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے ہمیشہ سے پاکستان میں اسلامی شعائر کی حفاظت پر زور دیا ہے ،علامہ براداران نے ہمیشہ احسن طریقے سے ریاست کے ذمہ داران کی توجہ ایسے قبیح افعال کی طرف متوجہ کرکے غیراسلامی اور غیرشرعی سرگرمیوں پابندیوں کا مطالبہ کیا

    موجودہ خط ان کے مثبت اور تعمیری رویے کو ظاہر کرتا ہے جس میں انہوں نے پہلے ریاست کے ذمہ داران کواس سنگینی سے آگاہ کیا ہے اورامید بھی ظاہر کی ہے کہ ریاستی ادارے خلاف شرعی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں‌ گے اور ایک ذمہ دارپاکستانی کی حیثیت سے قوم کوآزمائش سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے

  • منجمد اکاؤنٹس بحال:پی آئی اے سُکھ کا سانس لے لیا

    منجمد اکاؤنٹس بحال:پی آئی اے سُکھ کا سانس لے لیا

    اسلام آباد : منجمد اکاؤنٹس بحال:پی آئی اے سُکھ کا سانس لے لیا،اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئرلائن کے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس کو غیر منجمد کر دیا۔

    یہ پیش رفت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک کی چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔

    سی ای او ارشدملک نے کہا کہ پی آئی اے نامساعدحالات کے باوجود واجبات ادائیگی کرتی رہےگی بقایاجات ادائیگی کیلئےحکومت سےکابینہ فیصلےکےتحت رہنمائی لی جائے گی۔سی ای او کی یقین دہانیوں پر ایف بی آر نے فوری اقدام کرتے ہوئے پی آئی اے کے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس کو غیر منجمد کر دیا۔

    واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکٹس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے ایف بی آر ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کیے جانے والی ایف ای ڈی جمع نہیں کرائی۔

    ایف بی آر کی جانب سے قومی ایئر لائن کے اکاؤنٹس کی بندش پر ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹیکس کی مطلوب رقم 2016 سے 2020 تک کی ہے، جب کہ اس ضمن میں کابینہ کا اصلاحات تک 2016 سے 2020 کی رقم منجمد رکھنے کا فیصلہ موجود ہے۔

    پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متضاد ہے، یہ فیصلہ پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش ہے، اور یہ اقدام ادارے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا۔

  • پوری قوم 23 مارچ کو”یوم پاکستان”جبکہ حکومت پاکستان مخالف اتحاد”یوم احتجاج”منائےگا

    پوری قوم 23 مارچ کو”یوم پاکستان”جبکہ حکومت پاکستان مخالف اتحاد”یوم احتجاج”منائےگا

    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے اپوزیشن سے 23 مارچ کے احتجاج کو چند روز آگے لے جانے کے مشورے کے بعد حکومت مخالف اتحاد نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم سربراہی اجلاس ہوا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، بلال کیانی، نیشنل پارٹی کے عبدالمالک، آفتاب شیرپاؤ، اویس نورانی، حافظ عبدالکریم، صدیق الفاروق، حافظ حمداللہ و دیگر شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں 23 مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا، پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وفاقی حکومت کی جانب سے 23 مارچ کے احتجاج کو چند روز آگے لے جانے کے بعد حکومت مخالف اتحاد نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج 23 مارچ کو ہی ہو گا اور 23 مارچ کے لانگ مارچ کے اسلام آباد میں قیام کو خفیہ رکھا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے استدعا ہے کہ 23 مارچ کے مارچ کو آگے لے جائیں کیونکہ اس روز دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ اور پورے اسلام آباد کا کنٹرول کسی اور کے پاس ہو گا جبکہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی اسی روز ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اخلاقی طور پر اپنا وجود کھو چکی ہے۔ حکومتی اتحادی بھی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث تذبذب کا شکار ہیں۔ اپوزیشن کو اتحادی جماعتوں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔ اتحادی جماعتوں کو اپنے موقف پر قائل کرنا چاہیے۔ اگر اتحادی ایوان میں اپوزیشن کے موقف کی حمایت کرتے ہیں تو عدم اعتماد کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔

  • پاکستان کا سکھ برادری کی سہولت کے لیے بڑا اقدام:مودی پریشان،کیا کررہا ہے پاکستان

    پاکستان کا سکھ برادری کی سہولت کے لیے بڑا اقدام:مودی پریشان،کیا کررہا ہے پاکستان

    نارروال : پاکستان کا سکھ برادری کی سہولت کے لیے بڑا اقدام:مودی پریشان،کیا کررہا ہے پاکستان ،اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے 15سال سے بند نارووال کرتارپور شکرگڑھ ریلوے ٹریک بحالی کا کام شروع کردیا ، 100 پونڈوزنی ٹریک ڈالا جائے گا جس پر ٹرین کو تیز رفتاری سے چلایا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سکھ کمیونٹی کی سہولت کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 15سال سے بند نارووال کرتارپور شکرگڑھ ریلوے ٹریک بحالی کا کام شروع کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پہلےمرحلےمیں17کلومیٹرکا نارووال سےدربارصاحب ٹریک بحال کیا جائے گا، ریلوے ٹریک بحالی کے لیے سامان نارووال ریلوے جنکشن پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

    100پونڈوزنی ٹریک ڈالا جائے گا جس پر ٹرین کو تیز رفتاری سے چلایا جاسکے گا جبکہ جسٹر اور دربار صاحب کرتارپور اسٹیشن کو بھی مرمت کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ سال بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر پاکستان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے 30 نومبر تک 10دن کی پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کا اعلان کیا تھا ، طریقہ کار کے مطابق یاتریوں کی فہرست پر آمد سے 10دن پہلے ضروری ضابطوں کی کارروائی ہونا ہوتی ہے۔