Baaghi TV

Author: +9251

  • ریاست مدینہﷺ کاتصوّرپاکستان میں کیوں ضروری؟وزیر اعظم کا خصوصی مضمون منظرعام پرآگیا

    ریاست مدینہﷺ کاتصوّرپاکستان میں کیوں ضروری؟وزیر اعظم کا خصوصی مضمون منظرعام پرآگیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ‘روح ریاست مدینہ اور پاکستانی معاشرے کی تشکیل نو’ کے عنوان پر خصوصی مضمون لکھا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ریاست کو ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کی سعی کرنی ہوگی۔

    انھوں نے مضمون میں لکھا کہ معاشرے کی اخلاقی تعمیر کو لوگوں کی صوابدید پر نہیں چھوڑا جا سکتا، نیکی و بدی کے تصورات کے بارے میں غیر جانب دار رہنے کا خیال فرسودہ ہے، یہ تصور ریاست کو اپنی اخلاقی ذمہ داری نبھانے سے روکتا ہے، اور ریاست کے مخالفین کو کھلا موقع فراہم کرتا ہے۔

    وزیر اعظم نے لکھا نبی کریمﷺ نے ریاست مدینہ کے ذریعے عظیم ترین تہذیب کی بنیاد رکھی، اور ریاست کے لیے رہنما اصول وضع کیے، قانون کی حکمرانی ریاست مدینہ کا اہم ترین وصف تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا قانون کے احترام کا چیلنج فوری توجہ کا مستحق ہے، مکار سیاست دان اور مافیا کرپٹ سسٹم سے اپنی مراعات کا تحفظ کرنے کے عادی ہو گئے، سیاست دانوں اور مافیا نے ریاستی اداروں کو بھی کرپٹ بنا دیا، یہ خون چوسنے والی وہ جونکیں ہیں جو ملک سے مخلص نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ریاست مدینہ کی روح کے احیا کے لیے رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی قائم کی، کامیاب ریاستیں وہی ہیں جہاں سختی سے قانون کا نفاذ کیا جاتا ہے، جن قوموں نے خوش حالی حاصل کی انھوں نے اسی اصول پر عمل کیا، پاکستان میں قانون کی حکمرانی نظر انداز کرنے سے اربوں ڈالر کی لوٹ مار ہوئی۔

    وزیر اعظم نے کہا جو چیلنجز درپیش ہیں ان میں فوری توجہ کا مستحق قانون کے احترام کا چیلنج ہے، ملکی حقیقی قوت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے قانون شکن افراد کو شکست دینا ہوگی۔

    عمران خان نے لکھا کہ مخالفین تعلیمی نظام اور ذرائع معلومات سے ہماری اقدار برباد کرتے ہیں، رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی سیرت النبی کی تعلیم سے امر بالمعروف کے لیے پر عزم ہے، اس اقدام سے ہمارے معاشرے کے اخلاقی معیارات بلند ہوں گے۔

    انھوں نے لکھا کہ ریاست مدینہ پہلی ریاست ہے جس میں کمزور طبقے کی ذمہ داری اٹھائی گئی، ہمیں بھی نبی کریمﷺ کی سنت کا احیا کرنا ہوگا، محدود وسائل کے باوجود احساس پروگرام جیسے اقدامات کے لیے وسائل مختص کیے، صحت سہولت پروگرام پاکستانی تاریخ کے عظیم منصوبوں میں سے ایک ہے، صحت سہولت پروگرام یونیورسل ہیلتھ کی سہولت فراہم کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا یہ منصوبہ غربت میں دھنسے کمزور شہریوں کا تحفظ کرے گا، صحت سہولت پروگرام سے نجی اسپتالوں کا نیٹ ورک وجود میں آئے گا، پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے 400 ارب مختص کیے ہیں، احساس اسکالرشپ پروگرام کے تحت 47 ارب روپے کے وظائف دیے جا رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں تعلیم کے شعبہ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

  • وزیراعظم عمران خان کاروسی صدرپیوٹن سےرابطہ   :توہین رسالت کیخلاف بیان کی تعریف:ملکرچلنےکا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کاروسی صدرپیوٹن سےرابطہ :توہین رسالت کیخلاف بیان کی تعریف:ملکرچلنےکا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا روسی صدرپیوٹن سے رابطہ،توہین رسالت کیخلاف بیان کی تعریف:ملکرچلنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ۔ توہین رسالت کے خلاف صدرپیوٹن کے بیان کو سراہا۔

    وزیراعظم عمران خان اورروسی صدرولادی میرپیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، عالمی اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے روسی صدرپیوٹن کے توہین رسالت کیخلاف بیان کوسراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسلاموفوبیا میں خوفناک اضافے اوراس سے منسلک نفرت کو باقاعدگی سے اجاگرکیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورروس کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جس میں تجارتی واقتصادی تعلقات اورتوانائی کے تعاون پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔افغانستان کو سنگین انسانی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس نازک موڑ پر افغانستان کے عوام کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    وزیراعظم نے افغان عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کے اجراء کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے اور افغانستان سے متعلق معاملات پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اورایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی۔

  • چونیاں میں پاکستان کا پہلا ایکوا بزنس پارک:103 پلاٹس بنائے جائیں گے:میاں اسلم اقبال

    چونیاں میں پاکستان کا پہلا ایکوا بزنس پارک:103 پلاٹس بنائے جائیں گے:میاں اسلم اقبال

    لاہور:پاکستان کا پہلا ایکوا بزنس پارک:چونیاں میں 103 پلاٹس بنائے جائیں گے:اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال پیڈمک آفس کوٹ لکھپت پہنچے جہاں پر سی ای او پیڈمک علی معظم سید نے چونیاں ایکوا بزنس پارک کے منصوبے میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چونیاں ایکوا بزنس پارک کے ترقیاتی کاموں کا جلد افتتاح کریں گے ، 321 ایکڑ پر مشتمل یہ پاکستان کا پہلا ایکوا بزنس پارک ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ چونیاں ایکوا بزنس پارک میں 103 پلاٹس بنائے جائیں گے ، بزنس پارک میں کمرشل ایریا، لیبر کالونی، گرڈ اسٹیشن، کولڈ اسٹوریجز، فیڈ مل، ریسرچ سینٹرز، پیکیجز سینٹرز اور فش مارکیٹ بھی بنے گی۔

    صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے کہا کہ پیڈمک کے زیر اہتمام اس بزنس پارک میں 2 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام رواں سال دسمبر تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سابق حکومت نے چونیاں میں انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کا منصوبہ زیر زمین پانی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث ترک کر دیا تھا ، منصوبہ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے ضائع کر دیئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چونیاں اسٹیٹ کے زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر اسے ایکوا بزنس پارک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ، چونیاں ایکوا بزنس پارک میں جھینگوں اور کیکڑوں کی بڑے پیمانے پر ایکسپورٹ کر کے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

    صوبائی وزیر نے منصوبہ بروقت مکمل کرنے کے لئے پیڈمک کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔سی ای او پیڈمک علی معظم سید نے کہا کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے وفاقی حکومت سے درخواست کی جا چکی ہے۔

  • بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان

    بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان

    لاہور:بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے تمام تعلیمی اداروں‌ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ این سی او سی اجلاس میں اسکولز پر سب سے آخر میں بات ہوئی، دیگرچیزوں کے بند ہونے تک اسکولز کی بندش کا فیصلہ نہیں کر سکتے، 12 سال سے کم عمر کی بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہوں گی،12 سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    وزیرتعلیم نے کہا کہ اسکولز بند نہیں کرسکتے، پہلے ہی بچوں کا بہت نقصان ہوچکا ہے، اسکولوں کو بند نہیں کیا جا رہا صورتحال خراب ہوتی ہے تو مرحلہ وار اول تا ھشتم تک چلایا جائے گا، حکومت نے ویکسی نیشن کی استعداد بہت بڑھا دی ہے، اساتذ ہ کی 100 فیصد ویکسینیشن ہوچکی ہے، جب کہ میٹرک سے انٹر تک کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، ان کے لیے اسکول مستقل کھلے رہیں گے، تاہم ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

    مراد راس نے مزید بتایا کہ صوبے میں اساتذہ کی 16 ہزار اسامیوں کا اشتہار دو ماہ تک آجائے گا، پنجاب میں پہلی مرتبہ کمپلسری ایکٹ پاس کیا گیا، اب اس پر عملدرآمد ہونے جا رہا ہے۔ کلاس ون سے پانچویں تک قرآن پاک ناظرہ پڑھایا جائے گا، چھٹی سے بارہویں تک قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں بھی سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت دیگر وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں اومی کرون کے بڑھتے پھیلائو پر مشاورت اور ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    این سی او سی اجلاس کے دوران ملک میں مارکیٹیوں ، شادی ہالز اور رش والی جگہوں پر ایس او پیز کے عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے پر غور کیا گیا جس کیلئے تازہ ترین ڈیٹا کے ساتھ کل اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

  • نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے:پھر سے پابندیوں کا امکان

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے:پھر سے پابندیوں کا امکان

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کیسز کی 10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی مجموعی صورتحال اور ویکسی نیشن کی رفتار پر غور کیا گیا۔ این سی او سی نے کرونا کیسز میں بتدریج اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    صوبوں نے این سی اوسی کو پابندیوں پر عملدر آمد اور ویکسی نیشن پر بریفنگ دی، این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، این سی اوسی نے کرونا وائرس کے حوالے سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں بھی سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت دیگر وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں اومی کرون کے بڑھتے پھیلائو پر مشاورت اور ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    این سی او سی اجلاس کے دوران ملک میں مارکیٹیوں ، شادی ہالز اور رش والی جگہوں پر ایس او پیز کے عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے پر غور کیا گیا جس کیلئے تازہ ترین ڈیٹا کے ساتھ کل اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائرس کیسز کی 10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں نئی پابندیاں ہوں گی، نئی پابندیاں صوبوں کی مشاورت سے عائد ہوں گی۔

  • کشمیر پریس کلب پر مبینہ قبضے اور صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں :پاکستان

    کشمیر پریس کلب پر مبینہ قبضے اور صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں :پاکستان

    اسلام آباد :کشمیر پریس کلب پر مبینہ قبضے اور صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں :ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کشمیر پریس کلب ( کے پی سی) پر مبینہ قبضے اور صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کے خلاف بڑھتی ہراسانی، غیر قانونی گرفتاریوں اور جعلی فوجداری مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پریس کلب پر ہونے والا حملہ بھارتی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عکاسی کرتا ہے جب کہ بھارت نے گھناؤنے اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو زبردستی خاموش کرانے کے لیے وحشیانہ طاقت کا استعمال کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ سمیت سخت اور غیر انسانی قوانین کا بڑھتا ہوا استعمال بھارت کی ’نوآبادیاتی ذہنیت‘ کی عکاسی کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے عزم کو کبھی کمزور نہیں کر سکتی۔

    دوسری جانب پاکستان نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے دیگر کارکنوں کو ’ہراساں کرنے اور غیر قانونی گرفتاریوں‘ کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائیں۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں مقامی انتظامیہ کی مبینہ مدد سے صحافیوں کے ایک گروپ نے کشمیر پریس کلب پر ’زبردستی اور غیر قانونی قبضے‘ کرلیا ہے۔

  • یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانےکا واقعہ دہشتگردی ہے:امریکی صدر

    یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانےکا واقعہ دہشتگردی ہے:امریکی صدر

    واشنگٹن :یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانےکا واقعہ دہشتگردی ہے:اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیکساس میں ایک شخص کی جانب سے سیناگاگ (یہودی عبادت گاہ) میں گھس کر ربی (یہودی عالم) سمیت 4 افراد کو یرغمال بنانےکے واقعےکو دہشت گردی قرار دے دیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نےکہا ہےکہ یہودی عبادت گاہ کے واقعے پر اٹارنی جنرل سے بات کی ہے، حملہ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر سڑک پر اپنا ہتھیار نکالا، زیادہ معلومات نہیں کہ مسلح شخص نے اس عبادت گاہ کو کیوں نشانہ بنایا۔

    خیال رہےکہ آج امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے یہودی عبادت گاہ میں گھس کر ربی سمیت 4 افراد کو یرغمال بنالیا تھا، جسے بعدازاں امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی (ایف بی آئی) نے آپریشن کرکے ہلاک کردیا اور تمام یرغمالی بحفاظت رہا ہوگئے۔

    دوسری جانب سیناگاگ میں لوگوں کویرغمال بنانے والا شخص برطانوی شہری نکلا ہے، ایف بی آئی کا کہنا ہےکہ یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے برطانوی شہری کی شناخت 44 سالہ ملک فیصل اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے میڈیاکوجاری تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ واقعے میں اب تک کسی اور کے ملوث ہونےکے شواہد نہیں ملے ہیں۔

    اُدھر برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ ٹیکساس میں برطانوی شہری کی ہلاکت سے آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں امریکی حکام سے رابطے میں بھی ہیں۔

    برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 44سالہ برطانوی شہری کا تعلق لنکاشائر کے علاقہ بلیک برن سے ہے۔جس کےبارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ایک مسلمان تھا جس کا نام ملک فیصل اکرم بتایا جارہاہے ،اس نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا

  • تھرپارکر:تھر جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

    تھرپارکر:تھر جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

    تھرپارکر:تھر جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی تھرپارکر میں رنگارنگ تین روزہ جیپ ریلی اختتام پذیر ہوگئی جبکہ جیپ ریلی کی سب سے بڑی ریس نادر مگسی نے جیت لی۔

    تھر میں تین روزہ آف روڈ جیپ ریلی کے دوران ملک کے صف اول کے ریسرز تھر کے صحرا میں دھول اڑاتی گاڑیوں کے ساتھ خوب ایکشن میں نظر آئے۔

    تھر ڈیزرٹ چیلنج میں صحرا کے جہازوں اونٹوں کی بھی ریس ہوئی جبکہ گھوڑے بھی خوب دوڑے اور پہلوانوں نے بھی طاقت آزمائی۔

    تھر جیپ ریلی کی سب سے بڑی ریس نادر مگسی نے جیتی۔ پری پیئرڈ کیٹیگری کی اے کلاس میں نادر مگسی نے 107 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 7 منٹ 56 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    پری پیئرڈ اےکیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان کا ایک گھنٹہ 13منٹ 50 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ویمنز پری پیئرڈ کیٹیگری کا ٹائٹل توشنا پٹیل نے جیتا اور ماہم شیراز دوسرے نمبر پر رہیں۔

    تھر ڈیزرٹ چیلنج میں جیتنے والے ریسرز میں وزیر اعلیٰ سندھ نے انعامات تقسیم کیے ۔ تین روزہ تھر ڈیزرٹ چیلنج میں تھر باسیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تو ڈرائیورز نے بھی اپنی محفلیں سجائیں۔

  • إِنَّالِلَّٰهِ وَإِنَّاإِلَيْهِ رَاجِعُونَ:شیخ الحدیث عبدالحمید رحمتی حملے  میں شہید:قاتلوں کوبےنقاب کیاجائے:علامہ ہشام الٰہی ظہیر

    إِنَّالِلَّٰهِ وَإِنَّاإِلَيْهِ رَاجِعُونَ:شیخ الحدیث عبدالحمید رحمتی حملے میں شہید:قاتلوں کوبےنقاب کیاجائے:علامہ ہشام الٰہی ظہیر

    پشاور: شیخ الحدیث علامہ عبدالحمید رحمتی قاتلانہ حملے میں شہید:قاتلوں کو بے نقاب کیاجائے:علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے حکمرانوں سے ایک حقیقی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلسلہ کب تک چلے گا اور علمائے دین کے خلاف اس خطرناک سازش کےپیچھے کون ہے ، اس کا پتہ لگانا چاہے

    علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج ان پرقاتلانہ حملہ کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے اور ان کے بھائی شیخ محمد اس وقت موت وحیات کی کشمکش میں زخمی حالت میں پڑے ہیں

    علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے وزیراعلیٰ کے پی ، وزیراعظم عمران خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرکو مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے علم میں بھی ہے اور ایسے واقعات ہو بھی چکے ہیں کہ جن میں اہلحدیث علما کو نشانہ بنایا جارہاہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ علمائے حق کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں

     

    علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ وہ اس معاملےکو متعلقہ حکام تک لے پہنچائیں گے اور اپنے علما کی حفاظت کے لیے یقینی انتظامات کا مطالبہ کریں گے

    یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کےمعروف عالم دین شیخ الحدیث علامہ عبد الحمید رحمتی کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا، انہیں آج اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے مدرسہ دار القرآن والحدیث السلفیہ قاضی آباد پشاورکے مرکزی دروازے پر کھڑے تھے،حملےمیں انکے بھائی شیخ محمد رحمتی شدید زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث خیبر پختونخوا کے نائب امیر شیخ الحدیث علامہ عبد الحمید رحمتی کو نا معلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مدرسے کے باہر گولیاں مار کر شہید کردیا ،حملے میں ان کےبھائی بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،

    شیخ محمد رحمتی کو چھ گولیاں لگیں ہیں اورہسپتال میں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے،حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر جمع ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

    دوسری طرف مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر،ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ، مفتی قاری بلال احمد قصوری کا علامہ عبد الحمید رحمتی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علامہ رحمتی بہت بڑ ے عالم دین تھے، امن کی داعی اور بے ضرر شخصیت تھی،ان کی شہادت سے پوری جماعت رنجیدہ اور دکھی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ علماء کی شہادتوں کا سلسلہ نیا نہیں ہے،ہمارے علماء کو پہلے بھی نشانہ بنایا گیا،علما ء کو ٹارگٹ کرکے مارا جارہا ہے۔خیبرپختونخوا کی حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت علامہ رحمتی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے، قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھائیں گے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث کے پی کے اور علامہ رحمتی کے خاندان سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اللہ تعالی یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرما ئے۔

  • ٹیکساس: یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ٹیکساس: یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    لندن :ٹیکساس: یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا ،اطلاعات کے مطابق اس وقت امریکہ میڈیا چیخ چیخ کر کہہ رہا ہےکہ امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے یہودیوں کی عبادت گا ہ میں داخل ہو کر وہاں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنانے والوں میں ایک برطانوی شہری ملک فیصل اکرم بھی تھے جس نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا

    ادھر اس حوالے سے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ٹیکساس کی عبادت گاہ میں چار افراد کو یرغمال بنانے کے بعد گولی مار کر ہلاک کرنے والے برطانوی شخص کا نام ملک فیصل اکرم ہے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بلیک برن سے تعلق رکھنے والا برطانوی 44 سالہ شخص ملک فیصل اکرم جو کہ ریاستہائے متحدہ میں نہیں رہتا تھا لیکن اس نے حال ہی میں وہاں کا سفر کیا تھا۔

    دوسری طرف اس حوالے سے ملک فیصل اکرم کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کی موت سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں بتا نہیں سکتے کہ ملک فیصل نے اگرایسا کیا ہے تواس کے ہمارے اوپر کتنے منفی اثرات ہ ی ں ، انہوں نے مزید کہا کہ "وہ اس کے کسی بھی عمل سے اتفاق نہیں کرتے اور نہ اس کے ساتھ ہونے والے اس واقعہ پر وہ افسوس کرتے ہیں اگرواقعی ایسا ہے

    گھر والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس جرم کی معافی مانگتے ہیں اور ملک فیصل اکرم کے اس قبیح فعل سے برات کا اعلان کرتے ہیں‌

    اس حوالے سے فیصل اکرم کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہیں بھی یہ احساس ہے کہ ہمارے بھائی نے اس دوران اپنے رویے سے غلط تاثر دیا لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس قدرآگے جاسکتا ہے

    گلبر نے کہا، "ایسا کچھ بھی نہیں تھا جو ہم اس سے کہہ سکتے تھے یا کیا کر سکتے تھے جو اسے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرتا۔”

    میٹروپولیٹن پولیس کا انسداد دہشت گردی یونٹ "امریکی حکام اور ایف بی آئی کے ساتھیوں سے رابطہ کر رہا ہے”، جس نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ اس حملے میں کوئی اور شخص ملوث تھا۔

    ادھر اس حوالے سے مزید تفصیلات بھی موصول ہوئی ہیں کہ فیصل اکرم نے ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب کولی وِل میں کنگریگیشن بیت اسرائیل کی عبادت گاہ کے اندر ایک ربی سمیت چار افراد کو یرغمال بنا لیا۔

    ایک کو چھ گھنٹے کے بعد رہا کر دیا گیا اس سے پہلے کہ FBI SWAT کی ایک ٹیم رات 9 بجے کے قریب عمارت میں داخل ہوئی، حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور باقی تین کو بغیر کسی نقصان کے رہا کر دیا۔

    امریکہ سیکورٹی ادارے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ اس دوران انہوں نے یرغمال بنانے والے کو عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سنا گیا، ایک پاکستانی نیورو سائنس دان جس کا القاعدہ سے تعلق کا شبہ ہے، جسے افغانستان میں زیر حراست امریکی فوجی افسران کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ وہ صدیقی سے بات کرنا تھا ، جنہیں 2010 میں سزا سنائے جانے کے بعد فورٹ ورتھ، ٹیکساس میں ایف ایم سی کارسویل میں رکھا گیا ہے۔

    عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسے اپنی بہن کہا، لیکن کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے جان فلائیڈ نے کہا کہ صدیقی کا بھائی اس میں ملوث نہیں تھا۔اس نے ایک مذہبی تعلق کو بنیاد بنا کر بہن کہا ہوگا

    انہوں نے کہا، "اس حملہ آور کا ڈاکٹر عافیہ، ان کے خاندان، یا ڈاکٹر عافیہ کے لیے انصاف کے حصول کی عالمی مہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”

    "ہم چاہتے ہیں کہ حملہ آور جان لے کہ اس کی حرکتیں برے ہیں اور ہم میں سے جو ڈاکٹر عافیہ کے لیے انصاف کے خواہاں ہیں ان کو براہ راست نقصان پہنچاتے ہیں۔”

    نیو یارک شہر میں ایک ربی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکساس میں یرغمال بنائے گئے ربی نے صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،

    امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کولی ولی کی بیتِ اسرائیل نامی یہودی عبادت گاہ (سائناگوگ) میں یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے یہودی معبد میں راہب سمیت 4 افراد کو یرغمال بنایا تھا۔ 4 افراد کو یرغمال بنائے جانے کے بعد ایک یرغمالی کو رہا کیا گیا تھا۔ یہودی عبادت گاہ کی جانب سے دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

    پولیس چیف کے مطابق یہودی عبادت گاہ میں 10 گھنٹوں تک یرغمال رہنے والے تمام 4 افراد کو رہا کرا لیا گیا ہے،جبکہ تمام یرغمالی خیریت سے ہیں۔ یرغمال کرنے والا مشتبہ شخص ہلاک ہو چکا ہے، یرغمال بنائے جانے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے تاہم حکام کی جانب سے یرغمال شخص کی شناخت ابھی نہیں بتائی گئی۔یرغمال بنانے والے شخص نے دیگر مطالبات کے ساتھ پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی فوج اور حکومتی اہلکاروں پر مبینہ قاتلانہ حملے اور قتل کی کوشش کرنے کے 7 الزامات میں ٹیکساس کی جیل میں 86 برس کی قید کاٹ رہی ہیں۔