Baaghi TV

Author: +9251

  • شہزاداکبرنوازشریف پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان کتنی منی کی  بلیک میلنگ کرتےہیں:حریم شاہ

    شہزاداکبرنوازشریف پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان کتنی منی کی بلیک میلنگ کرتےہیں:حریم شاہ

    لندن:شہزاداکبرنوازشریف کیس پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان منی کی کتنی بلیک میلنگ کرتےہیں:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے منی لانڈرنگ کے الزامات کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئےکہا ہےکہ سچی باتیں کڑوی لگتی ہیں تو ہزار بار لگیں، میں توکروں گی۔

    نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنےکے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں، شہزاد اکبر، نواز شریف کو تو یہاں سے ہلا نہیں سکے،نوازشریف لندن کی سڑکوں‌ پربڑے مزے سے اکیلے پھرتے ہیں اوربڑے خوش نظرآتےہیں‌

    حریم شاہ نے شہزاد اکبر اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں تو ہرروز سنتی ہوں کہ کہا جاتا ہے نواز شریف کو آج لے کر آئیں گے، کل لےکر آئیں گے، آج تک تو کچھ کر نہیں سکے، میں تو معمولی شخصیت ہوں،حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں کبھی ڈری نہیں اور اب شہزاد اکبرسے میں ڈرنے والی نہی،

    حریم شاہ نے شہزاد اکبر سے کہا کہ سنیں لندن میں ‘چِل’ کر رہی ہوں، برطانیہ میں ثبوت چلےگا، باتیں نہیں، حکام کے رابطوں اور کیسوں سے نہیں گھبراتی،کچھ اور حقائق بھی بتاسکتی ہوں۔حریم شاہ نے شریفانہ لہجےمیں دھمکی دیتے ہوئے یہ بات کہی

    ان کا کہنا تھا کہ خود مشہور ہونے کے لیے میرے خلاف خط لکھنےکی بات ہورہی ہے، پاکستانی پاسپورٹ کی قدر کے حوالے سے خبر بھی آگئی ہے، میں نے بھی تو سچی بات کی تھی، حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ اور کرنسی کی قدر مزید گرتی جا رہی ہے۔

    حریم شاہ نے کہا کہ میں تیارہوں کہ میں ایف آئی اے اور مقامی حکام سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے تعاون کروں ،

    لگتا ہے پاکستانیوں کے خط کو مقامی حکام پڑھتے بھی نہیں اور پھاڑ کر پھینک دیتے ہیں، حریم شاہ نے کہاکہ میں جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان کیسے منی کو بلیک کرتے ہیں ، حریم کا کہنا تھا کہ جتنی بلیک منی پاکستانی سیاستدانوں کے پاس ہے اتنی بلیک منی تو پاکستان میں عوام کے پاس بھی نہیں ہے۔

    اس موقعے پر لندن میں موجود حریم شاہ کے منہ بولے بھائی دانیال ملک نےکہا کہ میں نے خود اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کرکےکہا تھا کہ حریم سے کچھ پوچھنا ہے تو حاضر ہیں، پولیس نے حریم شاہ کے منی لانڈرنگ کے حوالے سے انٹرویو میں کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔

  • جماعت اسلامی کو شرم آنی چاہیے:پی پی خاتون رہنما شہلا رضا نے یہ الفاظ کیوں کہے؟

    جماعت اسلامی کو شرم آنی چاہیے:پی پی خاتون رہنما شہلا رضا نے یہ الفاظ کیوں کہے؟

    کراچی : جماعت اسلامی کو شرم آنی چاہیے:پی پی خاتون رہنما شہلا رضا نے یہ الفاظ کیوں کہے؟،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی ایکٹ کے ‏خلاف احتجاج پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا جا ‏رہا ہے۔

    اپنے ردعمل میں شہلارضا نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف احتجاج پر جماعت اسلامی کوشرم آنی ‏چاہیے جماعت اسلامی پٹرولیم ، بجلی، گیس کی قیمتوں پر آواز بلند کرے۔

    شہلارضا نے کہا کہ عوام پر 350 ارب روپےکے ٹیکس لاد دئیے گئے لیکن جماعت اسلامی کو عام ‏آدمی کےمسائل سےکوئی واسطہ نہیں اگر جماعت اسلامی کو بلدیاتی قانون سےکوئی مسئلہ ہوتا ‏تو ترمیم دیتی۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ان کے نمائندے اپنی ترمیم پیش کرتے جماعت اسلامی کی ‏دھرنا سیاست کو باشعور شہریوں نے مسترد کر دیا ہے مہنگائی کے خلاف بیدار عوام کو گمراہ ‏کرنے کیلئے بلدیاتی نظام کا شور ڈالا گیا کراچی پر غیرمقامیوں کے قبضےکی بات جماعت کی ‏منافقت کا اظہار ہے۔

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب ‏میں کہا ہے کہ میٹروپول سے وزیر اعلیٰ ہاؤس قریب ہے ان شاء اللہ وہاں بھی دھرنا دیں گے سندھ ‏اسمبلی کو خالی نہیں کریں گے یہ ہمارا احتجاجی مرکز ہے اہل کراچی کو حق نہ دیا گیا تو شہر ‏کی تمام شاہراؤں اور سڑکوں پر دھرنے اور مارچ ہوں گے ایک ہفتے میں پورے شہر میں دوہزار ‏کارنر میٹنگز کریں گے۔

  • بیجنگ میں پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق،چین پھربحران کا شکار

    بیجنگ میں پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق،چین پھربحران کا شکار

    بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اومی کرون کیس کی نشاندہی کے بعد شہر میں داخلے کے قواعد میں سختی کردی گئی جبکہ دارالحکومت آنے والوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز بیجنگ کے ضلع ہایدیان میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کی مقامی منتقلی کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔

    اومی کرون کی تشخیص کے متاثرہ شہری کے اپارٹمنٹ اور دفتر کو سیل کردیا گیا اور دونوں مقامات پر 2430 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    دارالحکومت میں اومی کرون کیس کی نشاندہی کےبعد شہرمیں داخلےکے قواعد میں سختی کردی گئی ہے اور بیجنگ آنے والوں کو72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں نئی سفری پابندی 22 جنوری سے مارچ تک نافذ رہے گی جبکہ بیجنگ اور اس کے قریبی صوبے ہیبی میں 4 فروری سے سرمائی اولمپکس ہونےہیں۔

    دوسری جانب بیجنگ کے قریبی شہر تیانجن میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کے تیسرے مرحلے میں اومی کرون کے مزید 59 کیس سامنے آئے ہیں۔ چین میں اومی کرون کے کیسز پانچ صوبوں میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • سانحہ مری کا ذمہ دار کون ؟تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری مکمل

    سانحہ مری کا ذمہ دار کون ؟تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری مکمل

    راولپنڈیراولپنڈی :سانحہ مری پر قائم 5 رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس میں قرار دیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت سے سانحہ مری پیش آیا، محکمہ موسمیات کی وارننگ کو مسلسل نظر انداز کیا گیا اور راستے بھی 2 روز کی تاخیر سے بند کیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق سانحہ مری پر قائم کی گئی 5 رکنی کمیٹی نے تحقیقاتی کمیٹی نے فائنڈنگز کو ڈرافٹ کی شکل دیدی ہے اور کل وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔

    کمیٹی نے مری میں زندہ بچ جانے والوں کے بیانات اور افسران کے بیانات کا جائزہ لیا،انتظامی محکموں کے30 سے زائد افسران کے بیانات قلمبند کئے گئے جبکہ سیاحوں نے 7 اور 8 جنوری کی رات کو خوفناک تجربہ قرار دیا۔

    ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ نے قرار دیا کہ انتظامیہ کی غفلت سے سانحہ پیش آیا ، 3 دن بعد مری جانے والے راستے بند کردینے چاہئیے تھے، مری جانے والے راستے 5 دن برفباری ہونے اور 2 دن تاخیر سے بند کئے گئے جبکہ برف ہٹانے والی مشینری ایک جگہ کھڑی تھی اور عملہ غائب تھا، محکمہ موسمیات کی وارننگ کو بھی مسلسل نظر انداز کیا گیا۔

  • کراچی کی تاجر برادری کے دیرینہ مطالبات پورے ہونے کا وقت آگیا:اہم شخصیت کا دعویٰ

    کراچی کی تاجر برادری کے دیرینہ مطالبات پورے ہونے کا وقت آگیا:اہم شخصیت کا دعویٰ

    کراچی: کراچی کی تاجر برادری کے دیرینہ مطالبات پورے ہونے کا وقت آگیا:اہم شخصیت کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر سے شہرقائد کی تاجربرادری کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر تاجروں کے مسائل سنے گئے اور حل کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ وقت آگیا ہے کہ کراچی کی تاجربرادری کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں

    تفصیلات کے مطابق علی زیدی سے ملاقات میں تاجر رہنما زبیر موتی والا اور جاویدبلوانی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے تاجربرادری کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر نے کراچی کی ترقی میں تاجربرادری کےکردار کو سراہا، وبا کے دوران سنگین صورت حال کا مقابلہ کرنے پر بھی تعریف کی۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی کی تاجربرادری ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کامعاشی حب تاجربرادری کی وجہ سےکہلاتا ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں تاجربرادری نے ہمیشہ کردار ادا کیا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی کراچی کی تاجربرادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاجربرادری کے مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا۔علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ تاجربرادری کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

    ادھر دوسری طرف کراچی کی تاجر برادری نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہاہےکہ انہیں‌ امید ہے کہ عمران خان واقعی کراچی کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں‌ گے

  • گوادراپنےرہنےوالوں کےپاوں تلےدب گیا:مولانا کا پھردھرنےاورکوسٹل ہائی وے بند کرنےکااعلان

    گوادراپنےرہنےوالوں کےپاوں تلےدب گیا:مولانا کا پھردھرنےاورکوسٹل ہائی وے بند کرنےکااعلان

    گوادر: گوادراپنےرہنےوالوں کےپاوں تلےدب گیا:مولانا کا پھردھرنےاورکوسٹل ہائی وے بند کرنےکااعلان ،اطلاعات کے مطابق حق دوتحریک کےسربراہ مولاناہدایت الرحمان نےکوسٹل ہائی وےکی بندش کا اعلان کر دیا۔

    ایئرپورٹ روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ گزشتہ ماہ حکومت ‏سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کیا تھا وزیراعلیٰ نے مطالبات پر عمل درآمد کا یقین دلایاتھا لیکن ‏ایک ماہ گزرنے پر ہمارےمطالبات پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

    ہدایت الرحمان نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 20 جنوری کو اورماڑہ کوسٹل ‏ہائی وے پر دھرنا دیاجائےگا اور 3 فروری کو مکران کوسٹل ہائی وے بلاک کیا جائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ 10فروری کو سربندن کراس پر مکران کوسٹل ہائی وے بند ہو گی جب کہ 27 ‏فروری اوتھل زیرو پوائنٹ پر دھرنا ہو گا اور یکم مارچ کو غیرمعینہ مدت کیلئےدوبارہ گوادر میں ‏دھرنا دیا جائےگا۔

    واضح رہے کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں گوادر دھرنا ایک ماہ سے زائد عرصے جاری رہا جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیا اور حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کیا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے مابین ہونے والے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

    یاد رہےکہ گوادر کی عوام اس وقت ایک طرف بنیادی سہولیات سے بہت دور ہیں اور دوسری طرف وہاں کی سیاسی اور مذہبی قیادت عوام کو اپنی سیاسات چمکانے کےلیے بار بار دھرنوں اور احتجاجوں پر مجبور کررہی ہے

  • عمران خان خطےاورعالم اسلام کی ضرورت:اگلے5سال بھی کپتان کی حکومت ہوگی:فواد چوہدری

    عمران خان خطےاورعالم اسلام کی ضرورت:اگلے5سال بھی کپتان کی حکومت ہوگی:فواد چوہدری

    لاہور : عمران خان خطےاورعالم اسلام کی ضرورت:اگلے5سال بھی کپتان کی حکومت ہوگی: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کرکے بھاگنے والےمعیشت پر لیکچر دے رہےہیں، انہیں بتاتا چلوں کہ اگلے5سال بھی ہم کہیں نہیں جارہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانیوں اور عالم اسلام کی ضرورت ہیں اور سب یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کی قیادت خطے کے مفاد میں بہت ہی بہتر ثآبت ہوگی

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، ان کے مارچ کا شور پہلے دن سے سنتے آرہے ہیں، آئندہ بھی کوشش کرکے دیکھ لیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کامستقبل روشن ہے، کچھ لوگوں کاخیال ہےکہ عمران خان مہنگائی کی وجہ سےآگے نہیں آئینگے، 1100سیٹوں پرالیکشن ہوگا اور پی ٹی آئی کے علاوہ ان سیٹوں پر کوئی جماعت امیدوار کھڑے نہیں کرسکتی، صرف عمران خان ہےجسکا ووٹ کےپی،پنجاب،باقی شہروں میں ہے، اپوزیشن سن لیں اگلے5سال بھی ہم کہیں نہیں جارہے۔

    وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے ہیلتھ کے مسائل حل ہوں گے، جس پر ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک علاج کروا سکے گا، نجی اسپتال جائیں تو علاج کا خرچہ حکومت اٹھائے گی، حادثے میں زخمی شخص کا بھی صحت کارڈ کے تحت فوری علاج ہو سکے گا، صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہوگا۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ سب سے زیادہ مشکل میں تنخواہ دار طبقہ ہے جن کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جاتیں، آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے، نواز شریف کا مسئلہ مہنگائی سے جڑا ہوا ہے، 1947 سے 2008 تک 6 ہزار ٹریلین کا قرضہ لیا گیا، جب کہ 2008 سے 2018 تک 23 ٹریلین قرضہ لیا گیا، پی ٹی آئی کی حکومت 32 ارب ڈالر قرضہ واپس کرچکی ہے، نوازشریف لندن کی سب سے مہنگی پراپرٹی میں بیٹھے ہوئے ہیں، لندن میں آصف زرداری چرچل ہوٹل کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ لے کر رہتے ہیں۔

  • آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہی : فواد چوہدری

    آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہی : فواد چوہدری

    کراچی : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آمدن کم اوراخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے ہیلتھ کے مسائل حل ہوں گے، جس پر ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک علاج کروا سکے گا، نجی اسپتال جائیں تو علاج کا خرچہ حکومت اٹھائے گی، حادثے میں زخمی شخص کا بھی صحت کارڈ کے تحت فوری علاج ہو سکے گا، صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہوگا، امیر لوگ تو بیرون ملک جاکر اپنا علاج کرواتے ہیں، مساوات قائم ہوگی وہی علاج غریب کا ہوگا جو امیر کا ہوتا ہے، جب تک پرائیویٹ سیکٹر آگے نہیں آئے گا کبھی بھی مسئلے حل نہیں ہوسکتے،اچھے اسپتال بنیں گے تو یہ عوام کیلئے فائدہ ہے، یہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سندھ حکومت صحت انصاف کارڈ میں اپنا حصہ ڈالیں، تمام پریس کلبوں کے ممبران کو صحت کارڈ دینے جارہے ہیں۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ سب سے زیادہ مشکل میں تنخواہ دار طبقہ ہے جن کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جاتیں، آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے، نوازشریف کا مسئلہ مہنگائی سے جڑا ہوا ہے، 1947 سے 2008 تک 6 ہزار ٹریلین کا قرضہ لیا گیا، جب کہ 2008 سے 2018 تک 23 ٹریلین قرضہ لیا گیا، پی ٹی آئی کی حکومت 32 ارب ڈالر قرضہ واپس کرچکی ہے، نوازشریف لندن کی سب سے مہنگی پراپرٹی میں بیٹھے ہوئے ہیں، لندن میں آصف زرداری ہوٹل کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ لے کر رہتے ہیں۔
    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، ان کے مارچ کا شور پہلے دن سے سنتے آرہے ہیں، آئندہ عام انتخابات 1100 سیٹوں پر ہوں گے، اور پی ٹی آئی کے علاوہ ان سیٹوں پر کوئی جماعت امیدوار کھڑے نہیں کر سکتی، الیکشن آنے دیں میدان بھی ہوگا گھوڑا بھی ہوگا اور ہم بتائیں گے الیکشن کیسے لڑے جاتے ہیں، آئندہ 5 سال بھی تحریک انصاف کے ہی ہوں گے۔

  • مری:کار پارکنگ نہ رکھنےوالے ہوٹلز،شاپنگ مال اوراپارٹمنٹس کوبند کرنےکی تجویزمگراطلاق مشکل

    مری:کار پارکنگ نہ رکھنےوالے ہوٹلز،شاپنگ مال اوراپارٹمنٹس کوبند کرنےکی تجویزمگراطلاق مشکل

    مری :مری:کار پارکنگ نہ رکھنےوالے ہوٹلز،شاپنگ مال اوراپارٹمنٹس کوبند کرنےکی تجویزمگراطلاق مشکل ،اطلاعات کے مطابق ملکی سیاحتی مقام مری میں برفباری میں پھنسنے سے ہوئی اموات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے کار پارکنگ نہ رکھنے والے ہوٹلز، شاپنگ مالز اوراپارٹمنٹس کوبند کرنے کی تجویز دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے مری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران کمیٹی نے سفارش کی کہ مری میں دوبارہ سانحے سے بچنا ہے تو غیرقانونی تعمیرات گرانی ہوں گی اور تجاوزات ختم کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن کرنا ہوگا۔

    کمیٹی نے غیرقانونی تعمیرات، عمارتیں ،پلازے اور ہوٹل سیل کرنے، کار پارکنگ نہ رکھنے والے ہوٹلز، شاپنگ مالز اوراپارٹمنٹس کوبھی بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ مری ایکسپریس وے سمیت مری کی تمام ملحقہ شاہراہوں پرغیر قانونی تجاوزات بڑی رکاوٹ قرار دی گئی ہیں۔

    دوسری جانب سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت دی گئی ہے اور یومیہ 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    مری کے تمام راستوں سے روزانہ زیادہ سے زیادہ 8 ہزار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2010 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کی حد مری، آزاد کشمیر کے رہائشیوں اور سرکاری و فوجی گاڑیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔

    چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی گاڑیوں کے مری میں داخلے کی مقررہ تعداد یقینی بنانے کیلئے نظام مرتب کریں گے، شام پانچ سے صبح پانچ بجے تک گاڑیوں کے مری میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول، ایل پی جی اور خوراک لے جانے والی گاڑیوں کو استثنٰی حاصل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے تعاون سے ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کا مؤثر نظام بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق مری آنے جانے والی گاڑیوں کا باقاعدہ ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔

  • ایف بی آر کی شہری سے ناانصافی، صدر پاکستان عارف علوی  نے معافی مانگ لی:سُن کرہرکوئی خوش

    ایف بی آر کی شہری سے ناانصافی، صدر پاکستان عارف علوی نے معافی مانگ لی:سُن کرہرکوئی خوش

    اسلام آباد:ایف بی آر کی شہری سے ناانصافی، صدر پاکستان عارف علوی نے معافی مانگ لی:سُن کرہرکوئی خوش ،اطلاعات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انتظامی نا انصافی پر شہری سے معذرت کرلی ۔

    صدر عارف علوی نے 82 سالہ ٹیکس دہندہ کے ساتھ نارواسلوک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ایف بی آرغیر ذمہ داری اوربدعنوانی کاجائزہ لیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ معاملے میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    ادھر ذرائع کے مطابق جس شہری سے صدرپاکستان ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے معافی مانگی ہے وہ بہت ہی زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا جو ہوگیا ، اس شہری کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کی بہت زیادہ خوشی ہوئی ہےکہ ایک بڑے عہدے پربیٹھا شخص کس طرح بڑا دل کرکے ایک عام شہری سے کسی دوسرے کی غلطی پرمعافی مانگ رہا ہے

    اس شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اچھے رویے کی دنیا میں‌ کسی بھی بادشاہت میں‌ اعلیٰ ظرفی کی مثال نہیں ملتی

    ادھر سوشل میڈیا پر عوام الناس کا کہنا ہےکہ وہ اپنے سربراہ مملکت کے رویے سے بہت ہی زیادہ متاثر ہوئے ہیں کہ کیسے گناہ ایف بی آ کاہےاورمعذرت صدرمملکت کررہے ہیں ، اکثروبیشتر کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کو ایسے رویوں کی ضرورت تھی جس کا آغاز صدرمملکت نے کرکے ایک مثال قائم کردی ہے اور اب ہمیں بھی ایسے رویوں سے ایک دوسرے سے پیش آنا چاہیے