Baaghi TV

Author: +9251

  • کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا ریڈ زون میں احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج:پولیس والے ہی زخمی ہوگئے

    کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا ریڈ زون میں احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج:پولیس والے ہی زخمی ہوگئے

    کوئٹہ :کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا ریڈ زون میں احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج:پولیس والے ہی زخمی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے ریڈ زون جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا اور 20 ڈکٹروں کو گرفتار کر لیا جبکہ 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

    یاد رہے کہ بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز نے آج مطالبات کےحق میں ریڈزون میں وزیراعلیٰ ہاؤس کےسامنے مظاہرے کااعلان کر رکھا تھا۔یہ بھی یاد رہے کہ ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سےزائد عرصے سے ہڑتال اور احتجاج پر ہیں۔

    کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی سنڈیمن اسپتال سے انسکمب روڈ پر احتجاجی ریلی میں ینگ ڈاکٹرز کےعلاوہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز کےنمائندے بھی شریک ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کی ریلی کےموقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ ریڈزون کو جانے والےراستے خاردار تاریں لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔

    ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق پولیس کے تشدد سے10 سے زائد ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملےکےارکان زخمی ہوگئے۔

    دوسری طرف کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ان ڈور سروسز اور او پی ڈیز بند ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    مریضوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر بے توجہی اور بےحسی کا شکار ہیں، انہیں عوام کے کسی مسئلے کا ادراک نہیں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری ختم کروائے تاکہ عوام کو سہولت میسر آسکے۔

  • کراچی کی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی،فائربریگیڈ نوگھنٹے تک آگ بھیجتے رہے

    کراچی کی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی،فائربریگیڈ نوگھنٹے تک آگ بھیجتے رہے

    کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، شہر بھر کے فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں کی ایمبولینس رضاکار مدد کو پہنچے جبکہ رینجرزکے جوانوں نے ریسکیوٹیموں کیساتھ آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

    فائربریگیڈحکام نے کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا اور بتایا آگ 9بجکر19منٹ پرلگی ، فیکٹری میں کیڑے مارادویات تیارکی جاتی تھیں۔

    فائربریگیڈ نے شہربھرکے فائرٹینڈرزکی مدد سے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا اور رات نو بجے لگنے والی آگ پرفائربریگیڈ نے نوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

    فائربریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آتشزدگی کی وجوہات کا فوری طورپرتعین نہیں کیا جاسکا۔

    حکام کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں نقصان کا اندازہ لگانے کےلیے فائربریگیڈ اورپولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • دانش کنیریا کی ڈومسیٹک اور لیگ کرکٹ کھلینے کی درخواست مسترد

    دانش کنیریا کی ڈومسیٹک اور لیگ کرکٹ کھلینے کی درخواست مسترد

    سندھ ہائی کورٹ نے سابق کرکٹر دانش کنیریا کی ڈومسیٹک اور لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق گیند باز دانش کنیریا کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں ڈومسیٹک اور لیگ کرکٹ کھیلنے اجازت کےلیے درخواست دی گئی تھی جس پر چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

    کیس کی سماعت کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دانش کنیریا پر انگلش کاؤنٹی کلب نے تاحیات پابندی لگائی ہے جس کے بعد اسپاٹ فکسنگ کیس میں برطانوی عدالت نے بھی کرکٹر کی اپیل مسترد کی تھی۔

    واضح رہے کہ سابق گیند باز دانش کنیریا نے گزشتہ برس دسمبر میں پی سی بی کے بحالی پروگرام میں شمولیت کی اجازت دینے کی استدعا کی تھی۔

    عدالت میں دائر درخواست میں دینش کنیریا نے موقف اپنایا تھا کہ کرکٹ ہی میرا سب کچھ ہے کوئی دوسرا روزگار نہیں، کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے دیگر کو دوسرا موقع جبکہ مجھے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

    دینش کنیریا کا کہنا تھا کہ پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے، ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور کرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے

  • مری:سڑک پربرف بکھیر کر رقم اینٹھنے والا ملزم گرفتار

    مری:سڑک پربرف بکھیر کر رقم اینٹھنے والا ملزم گرفتار

    مری :سیاحتی مقام مری میں سڑک پربرف بکھیر کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم اینٹھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم ثاقب عباسی ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا، سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو ملزم جیپ سے ٹو کرکے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ شکایات سامنےآنے پرسی پی اوساجدکیانی نےملزمان کی گرفتاری کاحکم دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے زیراستعمال جیپ بھی قبضےمیں لے لی گئی ہے جبکہ ملزم کےدیگرساتھیوں اورسہولت کاروں کوبھی گرفتارکیاجائےگا۔

  • کراچی: شیر شاہ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی:رینجرزحکام موقع پرپہنچ گئے،آگ بجھانے کی کوششیں جاری

    کراچی: شیر شاہ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی:رینجرزحکام موقع پرپہنچ گئے،آگ بجھانے کی کوششیں جاری

    کراچی: شیر شاہ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی:رینجرزحکام موقع پرپہنچ گئے،آگ بجھانے کی کوششیں جاری ترجمان سندھ ریجنرز کی طرف سے یہ خبر جاری کی گئی ہے کہ آج رات کراچی شیر شاہ کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ ،

    تر جما ن سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے، جائے حادثہ کو کارڈن آف کر لیا گیا۔جبکہ 3۔فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، ترجمان کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 4۔رینجرز کے جوان ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ بھجانے میں مصروف ہیں

    شیرشاہ کے علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری سے تمام ملازمین کو نکال لیا گیا ہے، آگ لگنے کی وجوہات کا فوری تعین نہیں کیا جا سکا۔

  • "باغی ٹی وی”کی10ویں سالگرہ:پاکستان سمیت دنیا    بھرکےدلوں کی دھڑکن:مبارکباد،نیک خواہشات کےپیغامات

    "باغی ٹی وی”کی10ویں سالگرہ:پاکستان سمیت دنیا بھرکےدلوں کی دھڑکن:مبارکباد،نیک خواہشات کےپیغامات

    لاہور:”باغی ٹی وی”کی آج 10 ویں سالگرہ:پاکستان سمیت دنیابھرمیں‌ لوگوں کے دل کی دھڑکن بن گیا،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی دنیا کے نئے اورابھرتے ہوئے ٹی وی چینل جسے دنیا”باغی ٹی وی ” کے نام سے جانتی ہے کامیابیوں کے ساتھ اپنے قیام کے 10 سال مکمل کرلیئے ہیں‌

    "باغی ٹی وی ” جس کا آغازآج سے ٹھیک 10 سال پہلے لاہورشہر میں ہوا آج دنیا کے کم وبیش 195 ممالک میں دیکھا اورسنا جاتا ہے ، سوشل میڈیا کے اس نئے ٹی وی چینل کے قیام کا مقصد کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد کرنا اوران برائیوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کی آوازکو بلند کرنا اوراسے مناسب فورم پر پیش کرنا تھا اورہے بھی اور رہے گا بھی

    اس چینل نے جہاں ان برائیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی وہاں حق ، سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا جسے دنیا تسلیم بھی کرتی ہے

    اس کے ساتھ ساتھ "باغی ٹی وی ” نے معاشرے کی دیگر اہم مسائل کو بھی اجاگر کیااس دوران بہت سی رپورٹس پرسرکاری حکام ، سرکاری اداروں نے کارروائیاں کیں

    اس ٹی وی چینل نے پہلی مرتبہ پچھلے سال رمضان المبارک میں 24 گھنٹے پورا مہینہ لائیو نشریات چلاکرایک ریکارڈ قائم کردیا جوکہ اس سے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کسی ٹی وی چینل کو یہ اعزاز حاصل نہیں

    باغی ٹی وی کا ہیڈ آفس یا سینٹرل آفس لاہور ڈی ایچ اے میں ہے ،جبکہ کراچی میں باغی ٹی وی کا صوبائی دفتر ہے جہاں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں معیاری خبریں اورتجزیے تبصرے فراہم کیے جارہے ہیں‌ اس کے ساتھ ساتھ باغی ٹی وی کے ملک بھرمیں نمائندے ہیں

    باغی ٹی وی کی نشریات اس وقت 4 بین الاقوامی زبانوں میں جاری ہیں ، ان میں قومی زبان اردو،انگلش ، چینی اور پشتوزبان میں نشریات جاری ہیں اور اس بات کا بھی امکان ہےکہ اگلے چند ہفتوں تک ہمسائیہ ممالک میں نشریات پہنچانے کے لیے وہاں کی زبانوں میں بھی نشریات شرو ع ہوجائیں اور زیادہ امکان بھارت کے کونے کونے تک اس چینل کی نشریات کو پہنچانا ہے

    اس کے علاوہ باغی ٹی وی کے چاہنے والوں کا حلقہ پوری دنیا تک پھیلا ہوا ہے ، اگریہ کہا جائے کہ باغی ٹی وی کے دنیا کے تمام براعظموں میں چاہنے والے موجود ہیں‌

    جہاں اس ٹی وی چینل کی کامیابی کا ذکربڑی خوشی سے کیا جارہا ہے وہاں اگر باغی ٹی وی کی رہنمائی کرنے والی اہم شخصیت کا اگرذکرنہ کیا جائے تو ناانصافی ہوگی

    یہ شخصیت ہیں معروف صحافی ، سنیئر تجزیہ نگار،مشرق وسطیٰ ، جنوبی ایشیا اوردفاعی امور کے ماہر مبشرلقمان ہیں ، مبشرلقمان باغی ٹی وی کی سرپرستی فرما رہے ہیں

    اس موقع پر یہ بھی یاد رہےکہ مبشرلقمان نے اس دور میں باغی ٹی وی کے ملازمین کوحوصلے دیئے جب بڑے بڑئے میڈیا ڈان اپنے ملازمین کی تنخواہیں اورمراعات ہڑپ کرچکے تھے

    ان حالات میں مبشرلقمان نے نہ صرف ملازمین کے حوصلے بلند کئے بلکہ ان کو بروقت تنخواہیں اورمراعات دینے کا سلسلہ قائم رکھا جوآج تک جاری وساری ہے

    باغی ٹی وی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس چینل سے معاشرے میں فرقہ واریت کے خاتمے اورباہمی بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے جدوجہد کے انداز میں کوششیں جاری وساری رکھی ہیں‌

    باغی ٹی وی پردست شفقت رکھنے والے سنیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے کبھی بھی اس چینل پرعریانی وفحاشی کوپروموٹ کرنے کی اجازت نہیں دی بلکہ سختی سے اسلامی اور ملی اقدار کی پاسداری کرنے کا حکم دیا جو ان کی دینی شعار سے محبت کا ایک فطری انداز ہے

    باغی ٹی وی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے جب کرونا وائرس نے چین میں پنجے گاڑنے شروع کیئے تو اس وقت باغی ٹی وی ہی تھا جس نے سب سے پہلے اس خطرے سے آگاہ کیا اوراج تک رہنمائی کا یہ سلسلہ جاری ہے

    ان حالات میں جب کرونا نے دنیا کواپنی لپیٹ میں لے لیا اورنظام زندگی درہم برہم ہوگیا بڑے بڑے ادارے تباہ ہوگئے ، ان حالات میں میڈیا کی دنیا میں بھی بہت زیادہ مشکلات آئیں اوراکثروبشتر میڈیا گروپس میں ایک سقوط سا آگیا تھا لیکن اس مشکل دور میں بھی "باغی ” ٹی وی ہی وہ ایک ایسا منظم ادارہ ہے جس کی مینجمنٹ نے اس مشکل دور میں بھی نہ صرف اپنا وجود برقرار رکھا بلکہ پاکستان بھر میں اپنے نمائندگان کو بھی متحرک رکھا

    اس دوران "باغی ” ٹی وی نے ایک نیا انداز نیا اسٹائل دیا جوپہلے پاکستان میں اس قدر متعارف نہیں تھا ،

    "باغی ” ٹی وی نے اپنے ایڈیٹرز کوورک فرام ہوم کا نیا انداز دیا

    اس نئے انداز میں "باغی ” ٹی وی کے ایڈیٹران کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی اورپھرایسا میکنزم ڈیزائن دیا کہ لاہور میں بیٹھ کرپورے ملک سے ایڈیٹراان اورنمالئندگان کے کام کی لائیو مانیٹرنگ کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کے اس اسٹائل کے بعد اب ایسے کئی ٹی وی چینلز نے بھی یہی اندازاختیارکیا ہے

    باغی ٹی وی کے 10 سال کے مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں‌ اور اس کی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کے لیے دعاوں کا سلسلہ بھی جاری ہے

    جہاں اس موقع پر دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں وہاں باغی ٹی وی کے سرپرست مبشرلقمان نے بھی چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے اوراس عزم کا اظہارکیا ہے کہ وہ پہلے سے بہتر انداز میں باغی کی خدمات کوپیش کرنے کی کوشش کریں گے اوراپنے قارین کو کبھی مایوس نہیں کریں‌گے

  • عثمان بزدار کا عوامی نوٹس :اوور چارجنگ کی شکایات پر مری میں 15 ہوٹلز سربمہر کر دیئے گے

    عثمان بزدار کا عوامی نوٹس :اوور چارجنگ کی شکایات پر مری میں 15 ہوٹلز سربمہر کر دیئے گے

    راولپنڈی:عثمان بزدار کا عوامی نوٹس :اوور چارجنگ کی شکایات پر مری میں 15 ہوٹلز سربمہر کر دیئے گے،اطلاعات کے مطابق ترجمان ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ مری میں عوام الناس سے اوورچارجنگ کرنے والے 15 ہوٹلز سربمہر کردیئے گئے ہیں‌

    اس حوالے سے ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اوور چارجنگ کی شکایات سوشل میڈیا اور مری کنٹرول روم پہ وصول ہوئیں، ترجمان کی طرف سے اس حوالے سے جو مزید تفصیلات موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق ان ہوٹلز میں ابو ظبی روڈ، گلڈنہ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ سمیت دیگر ہوٹلز بھی ہیں‌جوکہ بنک روڈ پر واقع ہیں

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار مری کے ہوٹلوں میں اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت برہم ہوئے تھے وزیراعلیٰ پنجاب نے مقررہ کرائے سے زیادہ وصول کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن اورمتعلقہ حکام اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔ کھانے پینے کی اشیاء اور رہائش میں اوورچارجنگ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو لوٹنے والوں کومعاف نہیں کیا جائے گا۔ اوورچارجنگ کاروبار نہیں، لوٹ مار کے مترادف ہے ،جو قطعاً برداشت نہیں۔ انتظامیہ سیاحتی مقامات پر ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے صرف کی خرید و فروخت یقینی بنائے۔ انتظامی افسران اوور چارجنگ کے سدباب کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

  • اگریہ حال ہے ہمارا تو پھرسمجھ لیں کہ آگے بھی بُرا حال ہے ہمارا:جویریہ صدیقی کا قول صدیق

    اگریہ حال ہے ہمارا تو پھرسمجھ لیں کہ آگے بھی بُرا حال ہے ہمارا:جویریہ صدیقی کا قول صدیق

    اسلام آباد:اگریہ حال ہے ہمارا تو پھرسمجھ لیں کہ آگے بھی بُرا حال ہے ہمارا:جویریہ صدیقی کا قول صدیق،اطلاعات کے مطابق آج سیکٹر ای الیون میں لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے بلیک میل اور تشدد کرنے کے کیس میں اہم موڑ اس وقت آگیا جب متاثرہ لڑکی نے ملزمان کو پہچاننے سے انکار کردیا،

    متاثرہ لڑکی نے کہا کہ پولیس نے یہ سارا معاملہ خود بنایا، میں نے کسی ملزم کو شناخت کیا نا ہی کسی کاغذ پر دستخط کیے، پولیس والے مختلف اوقات میں سادہ کاغذوں پر دستخط کرواتے،انگوٹھے لگواتے رہے، آج کے بعد میں پیش نہیں ہونا چاہتی، جج نے ہدایت کی کہ آپ کو پیش تو ہونا پڑے گا،عدالت نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر وکلا کی مزید جرح کے لیے 18 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

    اسی بے حسی کی بات کرتے ہوئے جویریہ صدیقی کہتی ہیں‌ کہ کون نہیں جانتا کہ ویڈیو کس نے بنائی اور کس کو نہیں پتہ کہ اس واقعہ کا سب کو پتہ ہے لیکن افسوس تو اس بات کا ہے کہ ایک طرف ظلم اورہرطرف چیخ وپکار تو دوسری طرف مجرم سے پیسے کی خاطرکمپرومائز،جویریہ کہتی ہیں‌ کہ اب بس ہونی چاہیے ایسے رویوں کو پنپنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے کہ جن سے معاشرے میں ظالم کی رسی اور بھی دراز ہواورمظلوم کی مدد کرنے والے مظلوم کی مصلحت کا شکار ہوں ، وہ کہتی ہیں اگریہ حال رہا توپھرمعاشرہ قائم نہیں رہےگا اورکل کو پولیس بھی اپنی جان کی امان چاہتے ہوئے”جیسے کوئی کرتا ہے کرنے دو”کے اصول پرکاربند ہوجائے تواس کا نتیجہ بہت بڑی تباہی کی صورت میں ہوگا

     

     

    جویریہ صدیقی کہتی ہیں کہ اسلام آباد کے بدنام زمانہ اس کیس کی ساری دنیا نے ویڈیو میں مجرم کو دیکھا ہے یہ ویڈیو بنوائی بھی اس نے اور پھیلائی بھی اس نے ریاست کم از کم دس سال قید بامشقت میں مجرم کورکھےجوڑا اگر مکر بھی جائے توویڈیو کا ثبوت موجود ہےاس لئے عدالت کو مجرم کو سخت سزا دینی چاہیے۔

    جویریہ کہتی ہیں کہ اگرمعاشروں کو قائم رکھنا ہے اورجرم اور مجرم کے خلاف مزاحمت کرنے کی تمنا کو قائم رکھنا ہے تو پھر ریپ پورنوگرافی قتل کے مجرمان کو معافی نہیں ملنی چاہیے، اور ضرور ملنی چاہیے تب ہی کوئی ظالم کے خلاف اٹھے گا ورنہ سب اسی سیلاب میں بہہ جائیں گے پھر نہ کہنا

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون کے ایک فلیٹ میں لڑکا اور لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے ان کی برہنہ ویڈیو بنانے اور انھیں جنسی عمل پر مجبور کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار بھی کیا

    لیکن وہی لڑکی جو چیخ چیخ کرکہ رہی تھی کہ مجھے برہنہ کیا گیا اور پھرتشددکے ذریعے وہ کام کروایا گیا جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا مگرآج وہی مظلومہ اپنے بیان سے منحرف ہوکر کئی مظلوم خواتین لڑکیوں کے حوصلے پست کردیئے ہیں جو کہ شاید انصاف لینے کے لیے پرتول رہی تھیں لیکن اب شاید ان کے پرکٹ گئےہوں‌، جویریہ کہتی ہیں‌ کہ مجھے اسی چیز کے غم نے پریشان کررکھا کہ کہ مظلوم کی پیسے کی خاطر مصلحت سے "انصاف ” مررہا ہے”انصاف "انصاف سے انصاف مانگ رہا ہے کہ اگرنہیں ڈٹو گے تونام ونشان تک نہ ہوگا زمانے میں‌

  • ہائبرڈ وارفیئر بھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہوگا:عوام الناس قومی سلامتی پالیسی کوجاننےکے لیے تیار

    ہائبرڈ وارفیئر بھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہوگا:عوام الناس قومی سلامتی پالیسی کوجاننےکے لیے تیار

    اسلام آباد:ہائبرڈ وارفیئر بھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہوگا:عوام الناس قومی سلامتی پالیسی کوجاننےکے لیے تیار،اطلاعات کے مطابق قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے جبکہ 100 سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ عام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی معاشی، عسکری اورانسانی سکیورٹی کے 3 بنیادی نکات پرمشتمل ہوگی جبکہ اکانومی سکیورٹی کو قومی سلامتی پالیسی میں مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی پالیسی پر سالانہ بنیادوں پر نظرثانی کی جائے گی اور نئی حکومت کو پالیسی پر ردوبدل کا اختیار حاصل ہو گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ خطے میں امن، رابطہ کاری اور ہمسایہ ممالک سے تجارت بنیادی نقطہ ہوگا، پالیسی میں ملکی وسائل بڑھانے کی حکمت عملی دی گئی ہے جبکہ ہائبرڈ وار فیئر بھی قومی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق کشمیر کو پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں اہم قرار دیا گیا اور مسئلہ کشمیر کا حل پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی پالیسی میں بڑھتی آبادی کو ہیومن سکیورٹی کا بڑاچیلنج قراردیاگیا، شہروں کو ہجرت، صحت، پانی، ماحولیات، فوڈ، صنفی امتیازہیومن سکیورٹی کےاہم عنصر ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران سے معاملات بڑھانے کا اختیار حکومت کو تجویز کیاگیا، اس کے علاوہ گڈ گورننس، سیاسی استحکام فیڈریشن کی مضبوطی پالیسی کا حصہ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ جمعہ کے روز اس قومی پالیسی کے کچھ اہم نقات کوقوم بتائے جائیں گے اور ساتھ ساتھ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی پالیسی پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہ لینے پر سینیٹ میں احتجاج کیا تھا۔

  • پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے 18 ارب کی واپسی کی امید

    پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے 18 ارب کی واپسی کی امید

    کراچی : پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے ہوئے 18 ارب روپے کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی۔عالمی کرپٹو ایکسچینج بائینانس نے اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کر لیا۔بائینانس نے کرپٹو کرنسی کے 2 ماہر تفتیش میں تعاون کے لیے نامزد کر دیے۔بائینانس کی جانب سے نامزد کیے گئے دونوں ماہر امریکی محکمہ خزانہ کے سابق ملازم ہیں۔
    ایف آئی اے کے ہیڈ آف سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ بائینانس کے امریکی ماہرین مالی جرائم کی تحقیقات کرتے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بائینانس کی جانب سے ایف آئی اے سے پہلا رابطہ فون پر کیا گیا، بعد میں بائینانس کی جانب سے باقاعدہ طور پر ای میل بھی موصول ہوئی ہے۔عمران ریاض نے بتایا کہ بائینانس کے مطابق فراڈ کی تحقیقات میں ایف آئی اے سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ دنوں کرپٹو کرنسی میں 18 ارب سے زائد کے فراڈ کے حوالے سے عالمی کرپٹو ایکسچینج بائینانس کو نوٹس جاری کیا تھا۔