Baaghi TV

Author: +9251

  • ضابطے بدل گئے یا رابطےبدل گئے:پولیس کورینجرز ہیڈ کوارٹرکی تلاشی کا حکم

    کراچی :ضابطے بدل گئے یا رابطےبدل گئے:پولیس کورینجرز ہیڈ کوارٹرکی تلاشی کا حکم،اطلاعات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز جاکر لاپتا افراد کی معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کردی

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

    درخواستگزاروں کے وکلا نے موقف دیا کہ شہری وقار رحمان، شمشاد علی اور دیگر کو 6 سال پہلے رینجرز نے حراست میں لیا۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے لاپتا افراد کے اہلخانہ الزام لگا رہے ہیں رینجرز والے اٹھا کر لے گئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہم نے خط لکھے ہیں مزید بھی لکھیں گے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے خط نہیں لکھنا خود جاکر رینجرز والوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈریں مت جائیں اور جاکر پوچھیں آخر کار کون لے گیا ہے؟ اگر رینجرز والے شہریوں کو نہیں لے کر گئے تو پھر کون لے گیا ہے؟ اگر رینجرز کی ودری میں کوئی اور لے گیا ہے تو یہ اور بھی خطرناک صورتحال ہے۔ تعزیرات پاکستان اجازت دیتا ہے پولیس کہیں جاکر کسی سے بھی تحقیقات کرسکتی ہے۔

    رینجرز پراسیکیوٹر حبیب احمد نے موقف دیا کہ رینجرز نے تحریری جواب جمع کرادیا ہے کسی کو حراست میں نہیں لیا۔

    عدالت نے کہا چیک کرنے میں کیا ہے تفتیشی افسر جائیں اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز چیک کریں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسران کے رینجرز ہیڈکوارٹر جانے سے بڑا فرق پڑے گا۔ جسٹس عبد المبین لاکھو نے ریمارکس میں کہا کہ ہم 15 دن کا وقت دے رہے ہیں ہر طرح سے تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔عدالت نے دیگر اداروں سے بھی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

  • وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ:ڈی جی آئی ایس آئی نے استقبال کیا

    وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ:ڈی جی آئی ایس آئی نے استقبال کیا

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ:ڈی جی آئی ایس آئی نے استقبال کیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ہے۔

    ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکاء کا استقبال کیا۔

    آئی ایس آئی سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملکی سلامتی، افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں خطے میں در پیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے قومی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔

  • بچ جاو:بچالو:احتیاط اپنالو:اومیکرون نہیں چھوڑے گا:    بوسٹر شاٹ بھی نہیں بچا پائےگا:ڈاکٹروں کی وارننگ

    بچ جاو:بچالو:احتیاط اپنالو:اومیکرون نہیں چھوڑے گا: بوسٹر شاٹ بھی نہیں بچا پائےگا:ڈاکٹروں کی وارننگ

    بیجنگ :بچ جاو:بچالو:احتیاط اپنالو:ورنہ اومیکرون کسی کو نہیں چھوڑے گا:بوسٹر شاٹ بھی نہیں بچا پائے گا’:ڈاکٹروں کی وارننگ ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ اس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    ایک طرف جہاں اومیکرون سے بچاو کے لیے حکومتیں بوسٹر شاٹس لگانے پر زور دے رہی ہیں تو وہیں ایک اعلیٰ طبی ماہ نے دنیا کے لیے خطرے کی انتباہی گھنٹی بجا دی ہے۔

    انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولاجی میں سائنٹیفک ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جے پرکاش مولائل کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ کو روکا نہیں جا سکتا، تقریباً ہر کوئی اس سے لازمی متاثر ہوگا۔

    ڈاکٹر جے پرکاش نے دعویٰ کیا کہ کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک یا احتیاطی خوراک بھی اس پر کام نہیں کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ اومیکرون خود کو زکام کے طور پر پیش کر رہا ہے۔مولائل نے اومیکرون انفیکشن کے بارے میں کئی چونکا دینے والے دعوے کیے ہیں۔

    انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب کووڈ 19 کوئی خوفناک بیماری نہیں ہے کیونکہ کورونا کا نیا ویریئنٹ بہت ہلکا ہے۔ اس سے اسپتال میں داخل ہونے کے نوبت بھی کم آرہی ہے۔

    وہ کہتے ہیں کہ اومیکرون ایک ایسی بیماری ہے جس سے ہم نمٹ سکتے ہیں۔ ہم میں سے 80 فیصد لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ ہم اس سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انفیکشن کے ذریعے قدرتی طور پر حاصل کی گئی قوت مدافعت زندگی بھر رہ سکتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین آنے سے پہلے ہی بھارت کی 85 فیصد آبادی کورونا سے متاثر ہو چکی تھی۔ ایسی صورتحال میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک نے بوسٹر ڈوز کا کام کیا۔

    ڈاکٹر جے پرکاش نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ خیال کیا جاتا ہے قدرتی طور پر ہونے والا انفیکشن مستقل طور پر امیونٹی نہیں دیتا، لیکن میں مانتا ہوں کہ یہ غلط ہے۔

    ڈاکٹر جے پرکاش مولائل نے کہا کہ صرف دو دنوں میں کورونا وائرس کا پھیلاو دوگنا ہو رہا ہے۔ ایسی صورت حال میں جب تک کورونا ٹیسٹ سے اس کے بارے میں پتہ چلے گا، متاثرہ شخص پہلے ہی بہت سے لوگوں کو متاثر کر چکا ہوگا۔

    لاک ڈاؤن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم زیادہ دیر تک گھر میں بند نہیں رہ سکتے۔ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ڈیلٹا ویرئنٹ کے مقابلے اومیکرون کافی ہلکا ہے۔

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل، ملزمان 75 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل، ملزمان 75 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    کلفٹن شون سرکل کے قریب مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا اور تقریباً 75 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرشہریوں کی جان لینا معمول بن گیا ، کلفٹن شون سرکل کے قریب مسلح ملزمان نے بینک سے نکلنے والے شخص سے لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر شہری کو گولیاں مار دیں جبکہ تقریباً 75 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کرفرار ہوگئے۔

    ایس پی کلفٹن ابریز عباسی نے بتایا مقتول قریبی بینک سے رقم نکال کر اپنے بھائی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ انڈر پاس سے قبل ملزمان نے روکا اور مزاحمت پر فائرنگ کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش کر رہے ہیں ، گاڑی کے اندر ابھی بھی کافی رقم موجودگی کی اطلاع ہے تاہم اس رقم کا تخمینہ بھی نہیں لگایا گیا۔

    تفتیشی حکام کے مطابق مقتول کی جانب سے 3چیک کے ذریعے 75 لاکھ روپے کی رقم نکالی گئی ، رقم حصول کے دوران 2مشتبہ افراد بینک کے صوفوں پر براجمان رہے ، مشتبہ افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

  • سرگودھا : تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

    سرگودھا : تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

    *سرگودھا: تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، دوملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ۔

    سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پرایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی شہزاد اکبر کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی عبدالصمد کی سربراہی میں سب انسپکٹر نذیر احمد طاہر ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بھیرہ بھلوال چوک میں دوران چیکنگ کارنمبری LEA-8834میں سوار ملزمان عمر گل اور شوکت علی کو گرفتارکرلیا ہے۔ کارکی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدہوا۔ اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں ایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی شہزاد اکبر نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتارملزمان کا تعلق چارسدہ سے ہے اور ان کے قبضہ سے تین رائفل223بور، دوکلاشنکوف، ایک پسٹل30بور اور34ہزار 72 گولیاں /کارتوس برآمد کرکے انکے خلاف ناجائز اسلحہ سمگلنگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار کو بھی علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزمان یہ اسلحہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کرنے کیلئے لے جارہے تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کا کہنا تھاکہ سرگودھا پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف متحرک ہے امن عامہ میں خلل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

  • باغی ٹی وی ،کامیابی کے دس سال۔تحریر: ارم شہزادی

    باغی ٹی وی ،کامیابی کے دس سال۔تحریر: ارم شہزادی

    12 جنوری کو قائم ہونے والے اس ڈیجٹیل پلیٹ فارم کو آج دس سال ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا کی دنیا میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں میں سے ایک تبدیلی جس کا مرکزی دفتر لاہور میں ہے۔ اپنے اندر بے پناہ کامیابیاں اور کامرانیاں سمیٹیے ہوئے ہے۔ اس وقت دنیا کے تقریباً 195 ممالک میں اسکی نشریات دیکھی جاتی ہے اور یہ بذات خود ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔چینل بنانے کا مقصد معاشرے میں پھیلی بدعنوانی، جہالت، ظلم اور زیادتی کے خلاف موٴثر آواز اٹھانا تھاتاکہ ان مسائل سے معاشرے کو نکال کر نئی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ اس چینل کے ذریعے برائیوں پر جہاں آواز اٹھائی جارہی ہے وہیں معاشرے میں موجود مظلوم، محکوم لوگوں کی اواز بن کر انکے مسائل بھی حل کیے جارہے ہیں۔باغی ٹی وی کی رپورٹس پر حکام بالا نے کئی دفعہ کاروائی کرکے مطلوبہ مسائل بھی حل کیے جسکی وجہ سے لوگوں میں اسکے حق میں بہت اچھی رائے پائی جاتی ہے۔ اس چینل کے ذریعے پچھلے سال رمضان میں 24گھنٹے پورا مہینہ لائیو نشریات چلا کر ایک ریکارڈ قائم کیا۔

    اور یہ منفرد اعزاز باغی ٹی وی کے علاوہ کسی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے پاس نہیں ہے۔باغی ٹی وی کا ایک صوبائی دفتر کراچی میں بھی ہے جہاں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں خبریں اور تجزیے، تبصرے فراہم کیے جارہے ہیں۔ باغی کی نشریات اس وقت چار بین الاقوامی زبانوں میں جاری ہے زبانوں میں اردو کے علاوہ انگریزی، چینی، اور اب پشتو میں بھی نشریات ہورہی ہیں۔ اس کے علاوہ اسکے مزید پھیلاؤ کے لیے ہمسایہ ممالک میں انکی زبانوں میں نشریات پیش کرنے پر کام جاری ہے۔ اور ان شاء اللہ بہت جلد ہمسایہ ملک بھارت کے کونے کونے میں باغی ٹی وی کی گونج ہوگی۔ یوں تو باغی ٹی وی کی پہچان ما شاء اللہ 195 ممالک تک ہے اور اس سے محبت اور عقیدت کا اظہار بھی ہورہا ہے۔لیکن اسکو اس مقام تک پہنچانے کے لیے اگر اس ہستی کا نام نا لیا جائے تو یہ بات قابل قبول نہیں ہے۔جسکی وجہ سے آج باغی ٹی وی اس مقام پر ہے۔ جی ہاں بات ہورہی ہےسنئیر جرنلسٹ، تجزیہ نگار مبشر لقمان صاحب کی جو اس وقت باغی کی سرپرستی فرما رہے ہیں۔ ایک وقت وہ بھی آیا اس، پلیٹ فارم پر جب بڑے میڈیا مالکان نے اپنے ملازمین کی نا صرف تنخواہیں ضبط کیں بلکہ نوکری سے بھی نکالا، ان حالات میں بھی مبشر لقمان نا صرف اپنے ورکرز کے ساتھ کھڑے ہوئے بلکہ انہیں ہر طرح سے حوصلہ دیا۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ مختلف ویب چینلز پر عریاں تصاویر اور خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں جبکہ باغی ٹی وی پر اپ ایسا کچھ نہیں دیکھتے ہیں اس کی وجہ مبشر لقمان صاحب کا وہ نظریہ ہے کہ یہ چینل عوام کی اواز اور فلاح کے لیے ہے ناکہ عریانی کو فروغ دینے کے لیے۔

    ان دس سالوں میں جب بھی کوئی مشکل آئی تو باغی ٹی وی نے اگاہی کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا۔ کورونا کی مثال ہی لیجے جب یہ مشکل وقت چین سے شروع ہوا تب سے ہی باغی ٹی وی نے آگاہی کا کام شروع کیا جو آج تک جاری ہے۔ جب بہت سے ادارے مشکل کی لپیٹ میں اکر خاموشی طاری کر لی اس وقت بھی باغی ٹی وی اپنی منفرد انداز اور منیجمنٹ کے ساتھ قائم بھی رہا اور مسائل سے لڑتے ہوئے اگاہی بھی فراہم کرتا رہا۔ معاشرتی مسائل میں سگریٹ نوشی پر بہت کام کیا ہےاور باغی کے پلیٹ فارم سے بہت سیمنار ہوچکے ہیں اگاہی پروگرام اپنی آب و تاب سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی مسائل پر نا صرف گہری نظر ہے بلکہ اسکے لیے کسی بھی پریشانی کو خاطر میں نالاتے ہوئے کام جاری رکھا ۔ جس کی وجہ سے کئی بار مشکلات بھی پیش آئیں لیکن عزم و استقلال میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اس پلیٹ سے جب کشمیر کے مظلوم لوگوں کی اواز دنیا تک پہنچائی گئی تو اکاؤنٹ پر انتظامیہ کی جانب کی سے دباؤ بھی بڑھا لیکن دباؤ کو خاطر میں نا لاتے ہوئے کام جاری رکھا۔ اس پلیٹ فارم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نئے لکھنے والوں کو موقع دیا کہ وہ اپنے خیالات الفاظ کے زریعے یا زبان کے زریعے عام لوگوں تک پہنچائیں۔اس پلیٹ فارم کے زریعے بہت بہترین لکھنے والوں کو موقع ملا اور آج سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں پہچان دی ہے۔ کسی بھی ادارے کی کامیابی اس میں کام کرنے والوں کا جذبہ ہے جو اس میں جان ڈال دیتا ہے۔اس وقت یہ ادارہ ایک منظم اور مربوط جڑیں لیے ہوئے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ آئیے دعا کرتے ہیں اپنے ادارے کے لیے کہ یہ یونہی کام کرتا رہے محنت سے لگن سے اور دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے۔
    جزاک اللہ
    @irumrae

  • کیسے منی کی لانڈرنگ کی؟ٹک ٹاکر حریم شاہ عرف پھجاں بی بی پھڑی گئی: تحقیقات شروع

    کیسے منی کی لانڈرنگ کی؟ٹک ٹاکر حریم شاہ عرف پھجاں بی بی پھڑی گئی: تحقیقات شروع

    اسلام آباد : کیسے منی کی لانڈرنگ کی؟ٹک ٹاکر حریم شاہ عرف پھجاں بی بی کے خلاف تحقیقات شروع،اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔

    ایف آئی اے حکام نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر جاری ویڈیوز میں حریم شاہ خود بھاری رقم برطانیہ منتقل کرنے کا اعتراف کر رہی ہیں۔

     

    حریم شاہ نے اپنے حرم میں آنے والوں پربجلی گرادی:

     

    سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ کہتے ہیں کہ حریم شاہ لندن آگئی ہے ، شاید مرتضی علی شاہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ پہلے نوازشریف ، اسحاق ڈار اور بڑے بڑے منی لانڈر لندن میں پناہ گزین ہیں اور پھر پاکستان سے حریم شاہ عرف پھجاں بی بی پر تشریف لے آئی  ہیں ، عمران خان بے چارہ کس کس کا پیچھا کرے گا

     

     

     

    ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کو گھر والے پھجاں بی بی کہتے رہے ہیں‌یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوحا کیلئے سفر کیا تھا، حریم شاہ نے بھاری رقم کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور ان ویڈیوز میں اعتراف کیا کہ وہ بھاری غیر ملکی کرنسی پاکستان سے برطانیہ لے کر آئی ہیں۔

    ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا، ویڈیو میں حریم شاہ کے ہاتھوں میں غیر ملکی کرنسی کی گڈیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے کرنسی کی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے۔

    https://twitter.com/Mafabdurrehman/status/1481204097600700417?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1481204097600700417%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fbaaghitv.com%2Fhareem-shah-struck-lightning-on-those-who-came-to-his-harem%2F

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا نہ ہی روک سکتا ہے، پہلی مرتبہ پاکستان سے یو کے اتنا بڑا اماؤنٹ لے کر آرہی تھی، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں۔

    حریم نے اپنے فالوور سے یہ بھی کہا کہ آپ لوگ اماؤنٹ لاتے وقت خیال کیجیے گا کیونکہ پکڑ لیتے ہیں، مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور کہہ بھی نہیں سکتے، میں تو بہت آسان اور محفوظ طریقے سے پہنچ گئی۔

    خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبریں میڈیا پر چلنے کے فوری بعد حریم شاہ نے اس حوالے سے ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردیں۔

  • اسپورٹس کیلنڈر 2022 جاری:کتنے ٹورنامنٹس اور کتنے میچ ساری تفصیلات بھی بتادیں

    اسپورٹس کیلنڈر 2022 جاری:کتنے ٹورنامنٹس اور کتنے میچ ساری تفصیلات بھی بتادیں

    لاہور:اسپورٹس کیلنڈر 2022 جاری:کتنے ٹورنامنٹس اور کتنے میچ ساری تفصیلات بھی بتادیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم رواں سال 6 انٹرنیشنل ایونٹس سمیت 7 ڈومیسٹک ایونٹس میں حصہ لے گی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسپورٹس کیلنڈر برائے سال 2022 جاری کیا ہے جس میں 6 انٹرنیشنل ایونٹس سمیت 7 ڈومیسٹک ایونٹس اسپورٹس کیلنڈر کا حصہ ہیں جبکہ 16 آل پاکستان ٹورنامنٹس اور 4 ٹریننگ ورکشاپس بھی اسپورٹس کیلنڈر کا حصہ ہیں۔

    پی پی آئی کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹس میں ایشیاءکپ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز سمیت 6 ایونٹس شامل ہیں.پی پی آئی کے مطابق امپائرز، کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی استعداد کو بڑھانے کے لئے چار ٹریننگ ورکشاپس بھی پلان میں شامل ہیں۔

    خواتین کی سینئر و جونیئر ہاکی چیمپئن شپس سمیت چار قومی ایونٹ اسپورٹس کیلنڈر کا حصہ ہیں جبکہ انٹر اسکول، انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ سمیت انٹرکلب چیمپئن شپ بھی اسپورٹس کیلنڈر میں شیڈول ہیں۔

  • پولیس کو رینجرز ہیڈکوارٹرز جاکرلاپتا افراد کی معلومات حاصل کرنے کا حکم

    پولیس کو رینجرز ہیڈکوارٹرز جاکرلاپتا افراد کی معلومات حاصل کرنے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز جاکر لاپتا افراد کی معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

    درخواستگزاروں کے وکلا نے موقف دیا کہ شہری وقار رحمان، شمشاد علی اور دیگر کو 6 سال پہلے رینجرز نے حراست میں لیا۔
    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے لاپتا افراد کے اہلخانہ الزام لگا رہے ہیں رینجرز والے اٹھا کر لے گئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہم نے خط لکھے ہیں مزید بھی لکھیں گے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے خط نہیں لکھنا خود جاکر رینجرز والوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈریں مت جائیں اور جاکر پوچھیں آخر کار کون لے گیا ہے؟ اگر رینجرز والے شہریوں کو نہیں لے کر گئے تو پھر کون لے گیا ہے؟

    اگر رینجرز کی ودری میں کوئی اور لے گیا ہے تو یہ اور بھی خطرناک صورتحال ہے۔ تعزیرات پاکستان اجازت دیتا ہے پولیس کہیں جاکر کسی سے بھی تحقیقات کرسکتی ہے۔

    رینجرز پراسیکیوٹر حبیب احمد نے موقف دیا کہ رینجرز نے تحریری جواب جمع کرادیا ہے کسی کو حراست میں نہیں لیا۔

    عدالت نے کہا چیک کرنے میں کیا ہے تفتیشی افسر جائیں اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز چیک کریں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسران کے رینجرز ہیڈکوارٹر جانے سے بڑا فرق پڑے گا۔ جسٹس عبد المبین لاکھو نے ریمارکس میں کہا کہ ہم 15 دن کا وقت دے رہے ہیں ہر طرح سے تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔

    عدالت نے دیگر اداروں سے بھی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

  • صدر موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں کی نقدی اور چیک لوٹ کر فرار

    صدر موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں کی نقدی اور چیک لوٹ کر فرار

    صدر کی موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران ملزمان موبائل مارکیٹ ڈیلر سے 46 لاکھ کیش اور 77 لاکھ کے چیک لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں پریڈی تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ، جہاں مسلح ملزمان موبائل مارکیٹ کے ڈیلر کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ واردات نجی کمیونی کیشن کےآفس میں 10 جنوری کی شام رپورٹ ہوئی، اس دوران ملزمان 46 لاکھ کیش اور 77 لاکھ کے چیک لے کر فرار ہوئے۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شام 4 بجکر 35 منٹ پر چار مسلح ملزمان آفس میں داخل ہوئے تمام ملازمین پر تشدد کیا اور واردات کی46لاکھ نقدی اور 77 لاکھ روپے مالیت کے چیک لے گئے۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے تاہم پولیس نے جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرادی ہے۔