Baaghi TV

Author: +9251

  • لانگ مارچ کے ذریعے ہم حکومت کو گھر بھجوا کر دم لیں گے

    لانگ مارچ کے ذریعے ہم حکومت کو گھر بھجوا کر دم لیں گے

    پیپلز پارٹی آئندہ حکومت بنانے کے لیے پُرامید ہے ، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت جا رہی ہے، لانگ مارچ کے ذریعے ہم حکومت کو گھر بھجوا کر دم لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلاول بھٹو نے واضح کیا کیا کہ موجودہ حکومت جا رہی ہے ، پیپلزپارٹی کو اپنا ہوم ورک مکمل کرنا ہے، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی۔

    ذرائع نے کہا کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کوقومی،صوبائی اسمبلی کےامیدوارفائنل کرلینےچاہیئں، لانگ مارچ کےذریعےہم حکومت کو گھر بھجوا کر دم لیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین نے ن لیگ کیساتھ ماضی کے اتحاد کو مقبولیت میں کمی کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن ہماری حریف ہے، ن لیگ کے ساتھ کیے گئے اتحاد سے پیپلزپارٹی کو سیاسی نقصان ہوا ، سب سےزیادہ نقصان پنجاب میں ہوا۔

    اجلاس میں پیپلزپارٹی کوآئندہ انتخابات میں سیاسی اورمذہبی جماعتوں سے اتحاد کے مشورے دیئے گئے اور پیپلزپارٹی کے تمام الائیڈ ونگز کی تنظیم نوکافیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا پیپلز پارٹی کے تمام الائیڈونگزکےعلیحدہ علیحدہ کنونشن منعقد کیے جائیں گے، جس میں کسان کنونشن،اسٹوڈنٹس کنونشن،یوتھ کنونشن ، خواتین کنونشن،لائرزکنونشن،مزدورکنونشن کاجائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نےالیکشن مانیٹرنگ سیل کے قیام کا بھی فیصلہ کرلیا۔

  • دریائے سندھ کی نایاب نابینا ڈولفن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق

    دریائے سندھ کی نایاب نابینا ڈولفن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق

    دریائے سندھ کی نایاب نابینا ڈولفن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ، لوگوں کی بڑی تعداد کینالوں سے مچھلیاں پکڑنے میں مصروف ہیں اور کوئی روکنےوالانہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں میں مچھلی کا غیرقانونی شکار جاری ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد کینالوں سے مچھلیاں پکڑنے میں مصروف ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی اور محکمہ وائلڈلائف غائب ہے ، کوئی روکنے والا نہیں۔

    جس کے بعد نہروں میں پھنسی ہوئی نایاب نابینا ڈولفن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ، محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ 30سے زائد نایاب نابینا ڈولفن نہروں میں موجود ہیں۔

    وائلڈلائف کے مطابق ڈولفن دریائے سندھ سے راستہ بھٹک کرنہروں میں چلی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ دریائے سندھ کی نابینا ڈولفن دنیا کی نایاب ترین قسم ہے جو صرف دریائے سندھ اور بھارت کے دریائے گنگا میں پائی جاتی ہے۔ یہ ڈولفن قدرتی طور پر اندھی ہوتی ہے اور پانی میں آواز کے سہارے راستہ تلاش کرتی ہے۔

  • پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول اچانک تبدیل:لاہور آنے والوں کواسلام آباد اتارنے کا حکم آگیا

    پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول اچانک تبدیل:لاہور آنے والوں کواسلام آباد اتارنے کا حکم آگیا

    لاہور:موسم کی خرابی، پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول متاثر،اطلاعات کے مطابق ملک میں ہونے والی بارشوں اورخراب موسم کے اثرات سے فضائی سفر کرنےوالے مسافر بھی محفوظ نہ رہ سکے،موسم کی خرابی کراچی سے لیکرگلگت تک اور کوئٹہ سے لے کرلاہور تک ہے یہی وجہ ہے کہ لاہور میں اچانک موسم کے شدید سلسلے کے باعث پروازیں اسلام آباد اتار لی گئیں

    پی آئی اے حکام کی طرف سے جو تفصیل دی گئی ہے اس کے مطابق کراچی تا لاہور پی کے 302، ابوظہبی تا لاہور پی کے 264 اور جدہ تا لاہور پی کے 9760 اسلام آباد اتر گئیں

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوران موسم سے متاثر ہونے والی پروازوں کے 447 مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے لاہور لے جایا جائے گا

    دوسری طرف ان مسافروں کوان کے گھروں تک پہنچانے کےلیے پی آئی اے نے بسوں کیلئے انتظامات شروع کر دیے

    لاہور سے روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 303 لاہور تا کراچی، پی کے 9759 لاہور تا جدہ اور پی کے 189 لاہور تا بحرین منسوخ کردی گئی ہیں
    ترجمان پی آئی اے نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی ہیں اور بتایا ہے کہ پی آئی اے کال سینٹر 24 گھنٹے مسافروں کو معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہے

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے پیش نظر مسافروں سے التماس ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرلیں

    دوسری طرف مسافروں کے عزیزواقارب بھی سخت پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے ساتھ ساتھ ان کے پیاروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے تووہاں ان پردیسیوں کا استقبال کرنے والوں کے لیے بھی مشکلات ہیں

  • گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی کار سے 10 لاشیں برآمد

    گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی کار سے 10 لاشیں برآمد

    میکسیکو: گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی کار سے 10 لاشیں برآمد،اطلاعات کے مطابق میکسیکو میں کار سے 10 لاشیں ملنے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی ریاست زاکاٹیکاس میں ایک کار سے 10 لاشیں ملیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کار گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی تھی جسے حکام نے مشکوک قرار دے کر اس کی تلاشی لی تو کار سے 10 لاشیں برآمد ہوئیں۔تویہ منظردیکھ کرپولیس اہلکار بھی پریشان ہوگئے،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس دوران علاقے کی تلاشی بھی لی گئی ہے

    ریاست کے گورنر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ یہ کار ان کے دفتر کے بالکل سامنے موجود تھی جس میں موجود لاشوں کو بری طرح پیٹا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ادھر دوسری طرف میکسیکو میں اس ہفتے COVID-19 سے مرنے والوں کی تعداد 300,000 سے زیادہ ہونے کا امکان ہے – دنیا بھر میں پانچویں سب سے زیادہ اموات میکسیکو میں ہیں – کیونکہ چھٹی کے موسم کے بعد انفیکشن میں اضافہ ہوتا ہے

    پچھلے ہفتے کے دوران جب بہت سے سیاحوں نے ریاستہائے متحدہ اور کینیڈا سے میکسیکو کا دورہ کیا تو انفیکشن دوگنا سے بڑھ کر 20,000 تک پہنچ گئے۔ میکسیکو کی 32 ریاستوں میں سے گیارہ نے اس ہفتے ذاتی طور پر اسکول کی کلاسیں دوبارہ شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

    انتہائی متعدی Omicron مختلف قسم کی آمد نے موسم خزاں کے دوران انفیکشنز میں کمی کو تبدیل کر دیا، جب ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال سے حالات کچھ قدرے بہتر ہیں

  • بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے انتہائی خطرناک:رپورٹ

    بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے انتہائی خطرناک:رپورٹ

    نئی دہلی: بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے انتہائی خطرناک:اطلاعات کے مطابق عالمی ادارے اس وقت بہت پریشان دکھائی دے رہےہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں اپنی بقاکی جنگ لڑرہی ہیں‌، اس حوالے سے بہت سے خدشات بھی سامنے آرہے ہیں کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ایک فسطائی ریاست اور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے انتہائی خطرناک بن گیا ہے جو ملک کو مکمل طور پر ایک ہندوتوا ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی بھارت کو اقلیتوں سے صاف کرنے کے مشن کے سلسلے میں ان کے خلاف آر ایس ایس کے نظریے کو مسلسل نافذ کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف حملے معمول بن چکے ہیں اور ملک میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور نچلی ذات کے ہندو خوف و دہشت کی حالت میں رہ رہے ہیں کیونکہ جب سے آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آئی ہے ان کے ظلم و ستم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے اقتدار میں آنے سے ہندو انتہا پسندوں کو اس قدر شہ ملی ہے کہ وہ کھلے عام اقلیتوں کے خلاف تشدد پر اتر آئے ہیں۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی کی دائیں بازو کی حکومت کے تحت ملک میں مذہبی عدم رواداری بڑھ رہی ہے جس کی پالیسیاں ہندوتوا نظریے کی عکاس ہیں اور وہ سب پر ہندو برہمن ثقافت کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

    بھارت میں اقلیتوں‌کے خلاف مودی ڈاکٹرائن کے حوالے سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مودی کا فسطائی نظریہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور عالمی برادری کو اس خطرناک ذہنیت سے نمٹنے اور بھارت میں اقلیتوں کو بچانے کے لیے مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

  • طالب علم شاہ فہد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    طالب علم شاہ فہد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    چارسدہ ( ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ کے شعبہ انگریزی کے طالب علم شاہ فہد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    انہوں نے اپنے بی ایس تھیسز جس کا عنوان "A comparative study of pantheism in William Wordsworth and Mirza Khan Ansari’s poetry”تھا کو انٹرنیشنل جرنل آف پختونخواہ نے شائع کردیا۔

    انہوں نے اس کامیابی کو اپنے اساتذہ کی مرہون منت کا نتیجہ قرار دیا اور اپنے اساتذہ کرام، سپروائزر کا شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے اس کامیابی کو اپنے والدہ کا نام کیا۔

    یاد رہے کہ یہ واحد طالب علم ہے جس کا بی ایس لیول کے ریسرچ تھیسز ایک انٹرنیشنل جرنل نے شائع کیں۔

  • سرگودھا میں 11 ایکڑ رقبہ پر انٹرنیشنل ڈراٸی پورٹ کی تعمیر کا کام جاری ۔

    سرگودھا میں 11 ایکڑ رقبہ پر انٹرنیشنل ڈراٸی پورٹ کی تعمیر کا کام جاری ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) انٹرنیشنل منڈیوں میں ٹریڈ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے 4 ارب روپے کی لاگت سے سرگودھا میں 11 ایکڑ رقبے پر انٹرنیشنل ڈرائی پورٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری، منصوبہ سے 12لاکھ خاندان مستفید ہونگے ڈرائی پورٹ سے کنو‘ چاول‘ جپسم‘ ہینڈی کرافٹ‘ بیکو لائٹ سمیت دیگر اشیاء کے 45 ہزار کینٹنر کی سالانہ ہینڈلنک ہو گئی

    وفاقی حکومت کی اجازات کے بعد سرگودھا انٹرنیشنل ڈرائی پورٹ کے منصوبے پر 23 چک بھلوال کے قریب 11 ایکڑ رقبے پر ڈرائی پورٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری اس سے قبل کئی بار ڈرائی پورٹ کے منصوبے کو شروع کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا
    وفاقی سیکرٹری چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے سرگردھا انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کو ملکی معیشت کے استحکام کے لئے گیم چینجر قرار دیتے ہوئے اجنالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے کارگو ٹرمینل بنانے اور جدید سہولتوں سے آراستہ نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرائی پورٹ کے قیام سے انٹرنیشنل منڈیوں میں سرگودھا سے جپسم، چاول، چینی، فرنیچر، بیکو لائیٹ اور دیگر اشیاء کو ایکسپورٹ کرنے میں آسانی ہو گئی جو بزریعہ ریلوے ایران،ترقی ،اور افغانستان کے راستے آذربائجان، بخارا اور دیگر ممالک تک پہنچایا جائے گا تقریب سے ڈائریکٹرز سرگودھا ڈرائی پورٹ یاسر لقمان، ملک فخر عباس،ڈاکٹر عتیقہ ریحان وینس اور دیگرز نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے 12 لاکھ خاندان مستفید ہونگے جنہیں روزگار کے مواقع ملیں گیے یہ منصوبہ 9اضلاع کے صنعتکاروں‘کاشتکاروں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہو گا ہماری کوشش ہے کہ یہ ڈرائی پورٹ کنو کے رواں سیزن میں ہی شروع ہو جائے کیونکہ اس ڈرائی پورٹ سے کنو‘ چاول‘ جپسم‘ ہینڈی کرافٹ‘ بیکو لائٹ سمیت دیگر اشیاء کے ہزاروں کینٹنرز کی ایکسپورٹ ہو سکیں گئ جس سے یہاں نئی فیکٹریاں اور ملیں لگیں گئی اور ملک کو اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہو گا

  • عمران خان کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں‌:مریم نوازمیں وزیراعظم بننےکی خصوصیات اورآثارہیں‌:شاہدخاقان

    عمران خان کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں‌:مریم نوازمیں وزیراعظم بننےکی خصوصیات اورآثارہیں‌:شاہدخاقان

    لاہور:عمران خان کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں‌:ہمارے دور میں ملک میں خوشحالی ہی خوشحالی تھی:شاہد خاقان عباسی کی کھرے سچ میں سینئر صحافی مبشرلقمان سے کھری کھری باتیں ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج پی این این پرسینئرصحافی مبشرلقمان کے "کھرےسچ”پروگرام میں اہم سوالات کے جوابات دیئے

     

    https://twitter.com/TeamLucmanML/status/1479143568375783430?t=9pEaTMQgYGhHZ58dvv4G3A&s=19

    سنیئر صحافی کے سوال پرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں بس اس کو چلانے والوں کی اہلیت کی ضرورت ہے جو صرف اور صرف ن لیگ کے پاس ہے ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے دور میں ملک میں خوشحالی تھی اور ٹیکسز کا نظام بہترتھا ، تاہم ابھی اس میں اصلاح کی گنجائش تھی مگرنوازشریف کوکرپشن پرسزا مل گئی اور یہ کام نہ ہوسکا

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے اس ملک میں شفاف انتخابات ہونے چاہیں تاکہ منتخب حکومت اس ملک کو بہتر انداز سے چلاسکے ، ایک سوال کے جواب میں ان کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں میں شفاف الیکشن نہیں ہوئے ،ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ ن لیگ نے نوازشریف کواقتدار میں لانے کے لیے اٹھارہویں ترمیم کی حمایت کی تھی ، تاہم مبشرلقمان کے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کو درپیش مسائل ن لیگ کی وجہ سےنہیں بلکہ صوبوں کی نااہلیت کی وجہ سے ہے

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف پاکستان اس وقت تک نہیں آئیں گے جبتک وہ صحت یاب نہیں ہوجاتے یا پارٹی ان کو واپسی کی اجازت نہ دے دے

    شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھاکہ معیشت کے کمزور ہونے سے عالمی مالیاتی اداروں کا دباو بڑھ جاتا ہے اور پھرانکے مطالبات بھی بہت زیادہ ہوجاتےہیں‌

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کو توانائی کی کمی کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ایل این جی کی بروقت فراہمی ہے اورانہوں نے قطر سے پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا معاہدہ کیا تھا لیکن موجودہ حکومت یہ بھی نہ کرسکی اور اب اس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہے

    شاہد خاقان عباسی نے نیب پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب ایک خودمختارادارہ نہیں بلکہ یہ جان بوجھ کرن لیگیوں کی کرپشن پرمعاملات کو بڑھا چڑھا کرپیش کررہا ہے ، ان کا کہناتھا کہ نیب آج تک ان کے خلاف کوئی مضبوط کیس نہ لاسکا

    شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ وہ چاہتےہیں‌کہ اس ملک کے معاشی معاملات جلد درست ہوجائیں ، ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ نوازشریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہونے والی ڈیل اور ڈھیل کی خبریں بے بنیاد تھیں ایسی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے

    پاکستان میں انتخابات کی صورت میں اگرن لیگ برسراقتدار آتی ہے تو کیا مریم نواز وزیراعظم ہوں گی ، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں‌نے کہا کہ یہ پارٹی فیصلہ کرے گی تاہم حتمی فیصلہ نوازشریف ہی کریں گے ،

    شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں چینی کا نایاب ہونا اورپھرمہنگی فروخت ہونا اس حکومت کی ناکامی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تو ہمیشہ یہ چاہتے ہیں کہ حکومتیں اپنی مدت پوری کریں‌ لیکن عمران خان کی حکومت کو پورا ہوتے ہوئےنہیں دیکھ سکتے

  • وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی

    وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی

    لاہور: وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مرکزی سیٹ اپ بھی تبدیل ہوگیا ہے اور تازہ فیصلے میں‌ وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی 20 رکنی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی تشکیل دے دی

    ذرائع کے مطابق اس حوالےسے سنٹرل ایڈائزری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزیر اسد عمر ، فواد چودھری، پرویز خٹک اور عامر کیانی شامل ہیں‌

    نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، شفقت محمود اور عمران اسماعیل بھی کمیٹی میں شامل ہیں ان کے ساتھ ساتھ علی زیدی ، قاسم سوری، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر اور حماد اظہر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،

    نوٹیفکیشن کے مطابق عثمان بزدار، محمود خان، شیریں مزاری ، سیف اللہ نیازی ، بھی کمیٹی کا حصہ ہیں اس کے ساتھ ساتھ مراد سعید ، چودھری سرور اور خان محمد جمالی بھی سنٹرل ایڈائزری کمیٹی کے رکن ہیں

    یاد رہے کہ چند دن پہلے چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان تھا ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں نئی تنظیم کے حوالے سے خبربھی دی تھی

    اس پیغام میں یہ کہا گیا تھا کہ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان اور شفقت محمود پنجاب کے صدر ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدر ہوں گے۔

    فواد چوہدری کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اور اپنے خاندانوں میں ٹکٹ بانٹنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکز سے لیکر تحصیلوں تک تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا تھا۔

  • پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر رضامندی:لیکن کیا ایسے ممکن بھی ہے؟

    پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر رضامندی:لیکن کیا ایسے ممکن بھی ہے؟

    اسلام آباد: پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر رضامندی:لیکن کیا ایسے ممکن بھی ہے؟اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور صوبہ میں حلقہ بندیوں سے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021کے اہم پہلووں پر بریفنگ دی ۔

    اجلاس کو سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 میں موجود چند ترامیم کی تجویز دی جس پر الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر رضامندی ظاہر کردی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کسی ٹیکنالوجی بشمول ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اگر وفاقی یا صوبائی حکومت ان مشینوں کو خود تیار کرے توالیکشن کمیشن ای وی ایم کا استعمال کرنے کو تیار ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران 2 لاکھ 5 ہزار مشین درکار ہوں گی،الیکشن کمیشن نے مشینوں کی خریداری مارکیٹ سے کرنی ہے تو تمام قواعد وضوابط اور پیرا رولز کے مطابق خریداری کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ چند ویلج اورنیبر ہوڈ کونسلوں میں ای وی ایم کی پائلٹ ٹیسٹنگ بھی کی جا سکتی ہے،لوکل گورنمنٹس تحلیل ہونے کے بعد 120دن کے اندر انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ 120 دن کے اندر مشینوں کی خریداری ممکن نہیں۔