Baaghi TV

Author: +9251

  • کفایت شعاری،کفایت شعاری:خود کھاتانہیں اورہماراخیال نہیں کرتا:گورنرشاہ فرمان روپڑے

    کفایت شعاری،کفایت شعاری:خود کھاتانہیں اورہماراخیال نہیں کرتا:گورنرشاہ فرمان روپڑے

    پشاور:کفایت شعاری،کفایت شعاری:عمران خان خود کھاتانہیں اورہماراخیال نہیں کرتا:گورنرشاہ فرمان روپڑے ،اطلاعات کے مطابق کے پی کے گورنرشاہ فرمان اپنے ہی کپتان پرغصہ نکالنےلگے، کہتے ہیں‌ کہ وزیراعظم عمران خان کو ہمارا بھی احساس نہیں ، یہ کفایت شعاری کا حکم ہمیں دُکھ دے رہا ہے ،

    شاہ فرمان کہتے ہیں کہ نہ خود کھاتا ہے اور نہ پھر ہمارا خیال کرتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے تو عام سرکاری ملازم ہی زیادہ خوش نصیب ہیں جن کو بہت کچھ ملتا ہے

    خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں باربر نہیں رکھا، اپنی شیو بھی خود کرتا ہوں۔

    اپنے بیان میں گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھاکہ گورنر ہاؤس میں مسالچی کچن میں باروچی کی مدد کیلئے ہوتا ہے، حیران ہوں کہ لوگوں کو مسالچی اور مالشی میں فرق نہیں پتا۔

    ان کا کہنا تھاکہ میں نے گورنر ہاؤس میں باربر بھہی نہیں رکھا، اپنی شیو خود کرتا ہوں، گورنر ہاؤس کا خرچ 2 کروڑ سے 70 لاکھ روپے پر لائے، بحیثیت گورنر میری تنخواہ 86 ہزار اور میرے پی اے کی تنخواہ ایک لاکھ 72 ہزار روپے ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ گورنر ہاؤس سے اسلام آباد آتا ہوں، کبھی یہاں سے لاہور یا کراچی بھی نہیں گیا، کئی سال سے سرکاری یا غیرسرکاری دورے پر نہیں گیا، عوامی مفاد کے کام کے سوا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا، میرے اثاثوں میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ کم ہوئے ہیں۔

    بلدیاتی الیکشن سے متعلق گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھاکہ تین امیدواروں میں رضوان بنگش کی نامزدگی کے فیصلے پر قائم ہوں، رضوان بنگش نے یو اے ای میں پارٹی کیلئے بہت کام کیا، وہ جتنے ووٹوں سے ہارے اس سے دگنا سے زائد ووٹ مسترد ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ ارباب محمد علی کے الزامات پر قانون نوٹس دے چکا ہوں، ماضی میں ارباب محمد علی کے پارٹی ٹکٹ کیلئے لڑا تب بھی یہ الزام لگایا گیا، امیدوار سے متعلق مجھے سے رائے لی گئی اور جو فیصلہ ہوا میں نے اس کی توثیق کی۔

    گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھاکہ سیاست عمران خان کے ساتھ شروع کی اور ان کے ساتھ ہی ہوگی ورنہ سیاست نہیں کروں گا، گورنرشپ سے ہٹا دیں تب بھی عمران خان کے ساتھ رہوں گا، مجھے اپنے نظریات سے کوئی نہیں ہٹاسکتا چاہے کوئی اس سے خوش ہو نہ ہو۔

    شاہ فرمان کا کہنا تھاکہ تنخواہ کم ہے، کئی دفعہ صدرسے درخواست کی کہ تنخواہ بڑھا دیں، 2 اکتوبر کو 9 کروڑ 60 لاکھ روپے اس فنڈ کے واپس کیے جس کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں ہوتا، جو فنڈ میں نے واپس کیا وہ نقد تقسیم کیا جاسکتا تھا، ایک روپیہ نہیں لیا۔ان کا کہنا تھاکہ ایم پی اے کی تنخواہ بھی 3 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔

  • 10 وزرا اور 20 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار:حالات پھرقابو سے باہرہونے لگے

    10 وزرا اور 20 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار:حالات پھرقابو سے باہرہونے لگے

    نئی دہلی : 10 وزرا اور 20 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار:حالات پھرقابو سے باہرہونے لگے ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمی وبا نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے 10 وزرا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا کے نئے نئے ویرینٹ سامنے آرہے ہیں جس کے باعث کم ہوتے کرونا کیسز میں دوبارہ اضافہ شروع ہوجاتا ہے۔

    بھارت وبائی صورتحال کے ابتدائی ایام سے ہی شدید متاثر رہا ہے جہاں یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کرونا میں مبتلا ہوکر لقمہ اجل بن رہے تھے۔

    حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 22775 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 406 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کرونا متاثرین کی کل تعداد 3 کروڑ 48 لاکھ 61579 افراد جب کہ اموات 4 لاکھ 81486 ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں کرونا میں مبتلا ہونے والے افراد میں ریاست مہاراشٹرا کے دس وزیر اور بیس اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔

    ادھراطلاعات کے مطابق کورونا کی مزید شکلیں سامنے آرہی ہیں اور جو ماہرین نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ سات سال تک کورونا مختلف انداز میں حملہ آور ہوتا رہے ان دعووں کی تصدیق میں قوت پیدا ہوتی جارہی ہے ، ادھر اسرائیل میں کورونا وائرس نے نئی شکل اختیار کرلی، پہلا کیس رپورٹ

    ابھی دنیا بھر میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں کہ اسرائیل میں کورونا نے ایک نئی شکل اختیار کرلی۔اسرائیل میں کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کا پہلا مشترکہ کیس سامنے آیا ہے جسے ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    سعودی اخبار عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی طبی حکام نے پہلے فلورونا کیس کی تصدیق بھی کی ہے۔مذکورہ فلورونا وائرس ایک خاتون میں پایا گیا ہے جس نے حال ہی میں وسطی اسرائیل کے شہر پیتاہ تکوا کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا۔

    نوجوان خاتون کو کورونا ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹس میں فلو اور کورونا وائرس دونوں کے پیتھو جینز کی مشترکہ موجودگی کا پتا چلا ہے۔

    اسرائیل میں سامنے آنے والے کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کے امتزاج کو ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ڈیلٹا اور اومیکرون کے امتزاج کو ’’ڈیلمیکرون‘‘ کہا جا رہا ہے۔

  • پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا راج :بارشوں کی خوشخبری بھی آگئی

    پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا راج :بارشوں کی خوشخبری بھی آگئی

    اسلام آباد:پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا راج :بارشوں کی خوشخبری بھی آگئی ،اطلاعات کےمطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشن بند کردئیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق بارشوں کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دھند نہ چھٹ سکی، کئی مقامات پر دھند کے ڈیر ے ہیں جس کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشن بند کردئیے گئے ہیں۔

    موٹر وے حکام کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سےبرہان تک ایم ٹو ٹھوکر نیازبیگ سےشیخوپورہ تک اور ایم تھری فیض پور سےننکانہ تک دھند کےباعث بند کردی گئی ہے۔

    موٹر وے پولیس نے عوام کو ہائی وے پر غیر ضروری سفر سے روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے گاڑیوں کے مالکان کواحتیاطی تدابیر اخیتار کرنے اور دوران سفر فوگ لائٹ استعمال کرنےکا مشورہ دیا ہے۔

    بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے۔محکمہ مو سمیات نے 2 جنوری سے 6 جنوری تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جنوری سے کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللّٰہ، نو کنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیونی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان میں شروع ہو نے والا بارشوں کاسلسلہ 6جنو ری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    اس دوران کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، ہرنائی، چمن میں شدید برف باری کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 5 جنوری کے دوران سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباد کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

  • کورونا وائرس ایک بارپھرزورپکڑنے لگا مزید 8 جانیں نگل گیا

    کورونا وائرس ایک بارپھرزورپکڑنے لگا مزید 8 جانیں نگل گیا

    اسلام آباد:کورونا وائرس ایک بارپھرزورپکڑنے لگا مزید 8 جانیں نگل گیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس مزید 8 جانیں نگل گیا،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 594 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔

    کورونا کے حملے جاری، ملک بھرمیں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 10 ہزار 184 ہو گئی، مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہے۔ 24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 594 کیس رپورٹ ہوئے ہیں،

    کورونا سے متاثر 637 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 941 تک پہنچ گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 207 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 24 ہو گئی ہے۔

    این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 585 کوروناٹیسٹ کیے گئے، تاحال 2 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ادھراطلاعات کے مطابق کورونا کی مزید شکلیں سامنے آرہی ہیں اور جو ماہرین نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ سات سال تک کورونا مختلف انداز میں حملہ آور ہوتا رہے ان دعووں کی تصدیق میں قوت پیدا ہوتی جارہی ہے ، ادھر اسرائیل میں کورونا وائرس نے نئی شکل اختیار کرلی، پہلا کیس رپورٹ

    ابھی دنیا بھر میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں کہ اسرائیل میں کورونا نے ایک نئی شکل اختیار کرلی۔اسرائیل میں کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کا پہلا مشترکہ کیس سامنے آیا ہے جسے ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    سعودی اخبار عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی طبی حکام نے پہلے فلورونا کیس کی تصدیق بھی کی ہے۔مذکورہ فلورونا وائرس ایک خاتون میں پایا گیا ہے جس نے حال ہی میں وسطی اسرائیل کے شہر پیتاہ تکوا کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا۔

    نوجوان خاتون کو کورونا ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹس میں فلو اور کورونا وائرس دونوں کے پیتھو جینز کی مشترکہ موجودگی کا پتا چلا ہے۔

    اسرائیل میں سامنے آنے والے کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کے امتزاج کو ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ڈیلٹا اور اومیکرون کے امتزاج کو ’’ڈیلمیکرون‘‘ کہا جا رہا ہے۔

  • کراچی میں دوسری شادی کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی

    کراچی میں دوسری شادی کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی

    کراچی : دوسری شادی کی خواہش پر سالے کی فائرنگ سے بہنوئی ہلاک، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول اپنی تحویل میں لے لیا-

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں سالے نے جھگڑے کے دوران بہنوئی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا۔

    گلستان جوہر بلاک 8 میں واقع مکان نمبرA70 کے اندر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ قتل کی واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو گھر والوں نے ملزم کو پکڑ اہوا تھا، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول اپنی تحویل میں لیا اور لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔

    ایس ایچ او فاروق سنجرانی کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ اسلم ولد پرویز کے نام سے ہوئی اور اسکا اپنے سالے فرحان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر فرحان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جو بہنوئی کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی۔

    پولیس کے مطابق مقتول دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اس پر ان کے درمیان رنجشیں تھیں اور اسی سلسلے میں وہ لوگ گھر پر بات کررہے تھے کہ یہ واقعہ رونما ہوا۔ تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کررہی ہے ۔

  • سال 2022  آن لائن ٹریڈنگ کے پلیٹ فارمز سے آگاہی حاصل کریں

    سال 2022 آن لائن ٹریڈنگ کے پلیٹ فارمز سے آگاہی حاصل کریں

    کراچی : آن لائن ٹریڈنگ کے پلیٹ فارمز سے آگاہی حاصل کریں

    اگر آپ سال 2022 کو خوش آمدید کہنے کے لئیے تیار ہیں تو خود کو خوش قسمت سمجھیں کیونکہ اسکا مطلب ہے کہ آپ گذشتہ سال کی ناکامیوں کو کامیابی میں بدل سکتے ہیں اور بہت سی ایسی مشکلات جنہوں نے گذشتہ سال آپکو ناکامی سے دوچار کیا ہوگا، انکا پھر سے مقابلہ کرکے ایک فاتح بن سکتے ہیں ۔ اس بات کا یقین رکھیں کہ اس نئے سال آپ کی زندگی میں آنے والا ہردن آپکے لیئے کامیابیوں کا راستہ کھول سکتا ہے۔

    نیا سال آپ کو پہلے سے حاصل تمام نعمتوں کے لیئے شکر گزار ہونے کے ساتھ ساتھ ، اپنے آپکو دوبارہ منظم کرنے ، پھر سے جوان اور اسمارٹ لگنے، اپنے کام اور کاروبار کو چار چاند لگانے کا بھی وقت ہے ۔ یہ ان تمام مقاصد اور اہداف کے بارے میں گہری خودشناسی کا وقت ہے جو آپ نے جانے والے سال میں کھوئے ہوں گے ۔ تاکہ آنے والے سال میں آپ گئے سال کی مایوسیوں کا ازالہ کرنے کرنے کے لیئے خود کو تیار کر سکیں۔

    دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں لوگ نئے سال کےآغاز میں اپنے اہداف مقررکرتے ہیں کہ آنے والے سال وہ اپنی ذندگی میں مثبت تبدیلیاں لا کر رہیں گے ۔ کیا آپ بھی آنے والے سال 2022 میں تمباکو نوشی چھوڑنے ، کوئی نیا ہنر سیکھنے ، اضافی وزن کو کم کرنے یا کچھ بھی نیا کرنے کے خواہاں ہیں ؟ تو ایک بات یاد رکھیں کہ نئے سال کا جو بھی عہد کریں وہ خود پر یقین رکھتے ہوئے کریں کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں آپ اپنا نئے سال کے اہداف ضرور پورا کرینگے اور راستے میں آنے والے تمام کانٹوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے ۔ آپکے نئے سال کے اہداف کئی طرح کے ہو سکتے ہیں ان میں سے ایک آن لائن ٹریڈنگ کے پلیٹ فارمز سے آگاہی حاصل کریں

    اگر آپ میں جوش و جذبہ بھرا ہوا ہے اور آپ روایتی روزگار کے طریقوں کے ساتھ ساتھ کچھ الگ سے کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں تو اضافی آمدنی کا حاصل کرنے کے متبادل ذرائع تلاش کرنا بھی آپکے نئے سال کے اہداف میں سے ایک ہونا چاہیئے اور یہ ہم سے ہر ایک اپنی ڈیلی روٹین کے ساتھ بھی کر سکتا ہے کیونکہ بہت سے کامیاب لوگوں نے اپنی روزمرہ کی مصروفیات کے ساتھ اضافی آمدنی حاصل کرکے ہی اپنی قسمت بدلی ہے ۔ کچھ لوگ لکھنے لکھانے ، رئیل اسٹیٹ میں اپنا وقت لگانے، آج کے دور کے لحاظ سے انٹرنیٹ پر خریدوفروخت اور آن لائن ٹریڈنگ سے آضافی آمدنی کے راستے نکالتے ہیں ۔ آن لائن ٹریڈنگ کرنا اگرچہ ابھی نیا ہے لیکن یہ بہت تیزی سے اپنی جگہ بناتا جارہا ہے اور سال 2022 کو آن لائن ٹریڈنگ سیکھنے کا سال بھی بنایا جاسکتا ہے۔ Binomo اور اس جیسے کئی پلیٹ فارمز آن لائن ٹریڈنگ کی قابل اعتماد سروسز مہیا کرتے ہیں جہاں ہزاروں لوگ آن لائن ٹریڈنگ سے جڑ کر اپنے لیئے آضافی آمدنی کا حصول آسان بناتے ہیں لیکن دھیان رہے کہ آن لائن ٹریڈنگ میں جہاں فائدہ ہوتا ہے وہیں نقصان بھی ۔ لہٰذا آن لائن ٹریڈنگ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ آن لائن ٹریڈنگ کو اچھی طرح سمجھتے ہوں۔

  • خوشاب:پنجاب پولیس نے 42 گھنٹوں کے اندرکمسن اغوا بچے کوبازیاب کروا لیا

    خوشاب:پنجاب پولیس نے 42 گھنٹوں کے اندرکمسن اغوا بچے کوبازیاب کروا لیا

    خوشاب :خوشاب:پنجاب پولیس نے 42 گھنٹوں کے اندرکمسن اغوا بچے کوبازیاب کروا لیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اگروہ خلوص دل سے جرائم کے خاتمے اور مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کریں تو وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے ،

    ایسے رویے کی تازہ مثال خوشاب سے اغوا ہونے والے ننھے بچے کی برامدگی اور مجرموں کی گرفتاری ہے ،

    ادھر اسی حوالے سے پنجاب پولیس کے افسران اعلیٰ‌ نے اپنے ہونہارپولیس اہلکاروں کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خوشاب پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں مال سمیت کمسن بچے کو اغوا کرنے والے ملزمان 42 گھنٹوں میں اٹک سے گرفتار کر لیے ہیں۔ مغوی بچے بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

    ادھر آئی جی پنجاب کی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ، جہاں تک تعلق کسی کی قربانی کی حقیقت کو تسلیم کرنے کا ہےتو یہی وہ موقع ہے جب پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے اپنے عمل سے ثابت کردیا ہے اور ہمیں بھی اپنے محب وطن سیکورٹی اداروں کی جدوجہد کو سلام کرنا چاہیے

    یاد رہے کہ خوشاب کے قریب واقع ہڈالی گاوں کا رہائشی ساوتھ افریقہ میں مقیم محنت کش رانا عبدالرحمان کے گھرڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ڈاکومال وزرکے ساتھ ساتھ اسکااکلوتابیٹابھی ہمراہ لے گئے تھے ۔

    خوشاب۔ہڈالی کے رہائشی راناعبدالرحمن جو اپنی فیملی سے دور بسلسلہ حصول روزگارساوتھ افریقہ میں مقیم ہیں،ان کے گھر نامعلوم ڈاکورات کی تاریکی میں داخل ہوئے اور گھر کا صفایا کرنے کے ساتھ ساتھ اسکے اکلوتے بیٹے ڈیڑھ سالہ جمیل کوبھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

    ڈیڑھ سالہ جمیل چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ۔ ڈی پی خوشاب محمد نوید نے اس واقعہ کے بعد کہا تھا کہ پولیس بچے کی بازیابی کے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیس کی خود نگرانی کررہا ہوں انشا اللہ جلد ملزمان گرفت میں ہونگے ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گھر میں ڈکیتی کے دوران کمسن بچے کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کی تھی

    وزیراعلی پنجاب نے ملزمان کی جلد گرفتاری اوربچے کی بحفاظت بازیابی یقینی بنانے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا

    اور پھر آج واقعی پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بچے کے اغوا کاروں بھی گرفتار کرلیا ہے

  • لاہور: درندہ صفت باپ کی بیٹی سے زیادتی

    لاہور: درندہ صفت باپ کی بیٹی سے زیادتی

    لاہور: درندہ صفت باپ کی بیٹی سے زیادتی،بے راہ روی بھی بڑھتی جارہی ہے لیکن پاکیزہ رشتوں کی طرف سے اگر اس قسم کی حرکت ہوتو پھرمعاشروں کے وجود کو قائم نہیں رکھا جاسکتا، شاید یہی وجہ ہے کہ اب معاشرے میں جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے سے معصوم لڑکیاں عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہیں۔حالات اس قدر نامساعد ہوچکے ہیں کہ حقیقی رشتوں پر بھی اعتبار نہیں رہا، لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں درندہ صفت باپ نے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا، درندہ صفت باپ نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ لیاقت آباد کے علاقے میں درندہ صفت باپ عبدالمنان نے بیٹی کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں کوٹ لکھپت تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالمنان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ تاحال ملزم فرار ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

    اگریہ سچ ہے تو پھرانسانیت کے شرم وحیا کا بھی پھراختتام ہونےجارہا ہے اور اگریہ جھوٹ ہے توپھراس قسم کے واقعات کے پیچھے کرداروں‌ کو بے نقاب ہونا چاہیے ،

    یہ اس لیے کہ اکثرایسے واقعات میں‌ بیوی کی جب اپنے خاوند سے نہیں بنتی تو وہ بیٹیوں کو استعمال کرکے ایسے الزام دھرتی ہیں‌کہ جس پرالزام لگ جائے تو اس کی دنیا بھی تباہ ہوجاتی ہے اورپھرایسا انسان کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہتا

  • اسرائیل میں‌ کورونا ایک اور خطرناک شکل سامنے آگئی

    اسرائیل میں‌ کورونا ایک اور خطرناک شکل سامنے آگئی

    تل ابیب :اسرائیل میں‌ کورونا ایک اور خطرناک شکل سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق کورونا کی مزید شکلیں سامنے آرہی ہیں اور جو ماہرین نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ سات سال تک کورونا مختلف انداز میں حملہ آور ہوتا رہے ان دعووں کی تصدیق میں قوت پیدا ہوتی جارہی ہے ، ادھر اسرائیل میں کورونا وائرس نے نئی شکل اختیار کرلی، پہلا کیس رپورٹ

    ابھی دنیا بھر میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں کہ اسرائیل میں کورونا نے ایک نئی شکل اختیار کرلی۔اسرائیل میں کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کا پہلا مشترکہ کیس سامنے آیا ہے جسے ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

     

     

    سعودی اخبار عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی طبی حکام نے پہلے فلورونا کیس کی تصدیق بھی کی ہے۔مذکورہ فلورونا وائرس ایک خاتون میں پایا گیا ہے جس نے حال ہی میں وسطی اسرائیل کے شہر پیتاہ تکوا کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا۔

    نوجوان خاتون کو کورونا ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹس میں فلو اور کورونا وائرس دونوں کے پیتھو جینز کی مشترکہ موجودگی کا پتا چلا ہے۔

    اسرائیل میں سامنے آنے والے کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کے امتزاج کو ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ڈیلٹا اور اومیکرون کے امتزاج کو ’’ڈیلمیکرون‘‘ کہا جا رہا ہے۔

  • ادویات کی15سے 20 فیصد قیمتیں کم ہونے کا امکان

    ادویات کی15سے 20 فیصد قیمتیں کم ہونے کا امکان

    اسلام آباد :ادویات کی15سے 20 فیصد قیمتیں کم ہونے کا امکان ،اطلاعات کے مطابق ضمنی مالیاتی ترمیمی بل کی منظوری کی صورت میں جہاں بعض شعبہ ہوئے زندگی میں مہنگائی کا طوفان بدتمیزی آنے والا ہے وہاں کچھ یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ اس سے ادویات کی قیمتوں میں بھی کمی آنے والی ہے ،

    ان دعووں کی تصدیق میں وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منی بجٹ سے عام آدمی زیادہ متاثر نہیں ہوگا، سبزیوں، چکن، انڈے، گوشت اور آٹے پر ٹیکس نہیں لگایا گیا، ادویات کے خام مال پر ڈیوٹی لگنے سے 15سے 20 فیصد قیمتیں کم ہوجائیں گی، زیادہ تر ٹیکسزامپورٹڈ اشیا پر لگائے گئے ہیں، امپورٹڈ دودھ پر سیلزٹیکس لگایا ہے۔

    بڑی گاڑیوں اور بیرون ملک ڈراموں پر ٹیکس لگایا ہے، ہم نے مقامی انڈسٹری کو تحفظ دیا ہے۔ ٹیکس ریونیو ہدف سے زیادہ اکٹھا کر رہے ہیں، منی بجٹ لانے کا مقصد ٹیکس حاصل کرنا نہیں تھا۔

    مزمل اسلم کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کی شرح میں خاطرخواہ اضافہ ہوا،عالمی ادارے کے مطابق پورے سال میں عالمی سطح پرمہنگائی کا10سالہ ریکارڈ ٹوٹا، امریکا میں40 سالہ، جرمنی میں1992 کے بعد پہلی بار اور چین میں26 سال بعد مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

    ایگری کلچر اور اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، رواں سال آئی ٹی سیکٹر میں 4 ارب ڈالر ایکسپورٹ ہوجائے گی، مالی سال2021ء میں شرح نمو4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں استحکام آچکا ہے، سال2022 میں چینی درآمد نہیں کرنا پڑے گی،آلو ، پیاز اور ٹماٹر کی قیمت کم ہوئی ہے،نومبر سے دسمبر تک مہنگائی بالکل نہیں بڑھی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں۔