Baaghi TV

Author: +9251

  • نوازشریف کوبرطانیہ سے دربدرکروا کرپاکستان لانے کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ

    نوازشریف کوبرطانیہ سے دربدرکروا کرپاکستان لانے کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ

    کراچی:نوازشریف کوبرطانیہ سے دربدرکروا کرپاکستان لانے کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے حکومت شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دے گی۔

    کراچی میں برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف نے بھائی کے واپس آنے سے متعلق ضمانت دی تھی، عدالت عالیہ کو بھی معاملے کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف نے بڑے بھائی کا بیان حلفی جمع کرایا، اگر وہ نوازشرف کو نہیں بلاتے تو جعلی حلف نامہ دینے پر کارروائی ہونی چاہئے۔ نوازشریف کی واپسی کیلئےاٹارنی جنرل کووزیراعظم نے ہدایت دے دی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی منڈی کی وجہ سے اشیا اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔عالمی سطح پر مہنگائی کے اثرات پاکستان پر پڑے ہیں۔ ہم نےانڈسٹری کو بہتر کیا، 32 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کر چکے ہیں، 55 بلین ڈالر واپس کرنےہیں۔ نجی سیکٹر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کر رہا، نجی کمپنیاں خود منافع کما رہی ہیں مگرملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کرتیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کر دی، عوام نجی ہسپتالوں سےعلاج کرا سکیں گے۔ سندھ حکومت صوبے میں صحت کارڈ کے منصوبے کا آغاز کرے، احساس راشن پروگرام میں سندھ حکومت حصہ نہیں لے رہی۔

  • صیہونی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری:عالمی برادری خاموش:فلسطینیوں کی عمران خان سے اُمیدیں‌ وابستہ

    صیہونی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری:عالمی برادری خاموش:فلسطینیوں کی عمران خان سے اُمیدیں‌ وابستہ

    مقبوضہ بیت المقدس:صیہونی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری:عالمی برادری خاموش:فلسطینیوں کی عمران خان سے اُمیدیں‌ وابستہ،اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے غزہ پٹی پر بمباری کی ہے۔اس بمباری پرعالمی برادری خاموش ہے اور اس خاموشی کے عالم میں فلسطینیوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی اُمیدیں وابستہ کرلی ہیں‌

    المیادین کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے علاقے الغول میں توپوں کے گولے داغے۔ اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے ہوائی حملے جاری ہیں۔المیادین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے خان یونس کے القادسیہ چھاونی پر 5 مرتبہ بمباری کی۔

    اس رپورٹ کے مطابق اس سے قبل غزہ کی پٹی میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

    فلسطینی عوام نئی صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔ صیہونی حکومت عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دیئے بغیر امریکہ کی حمایت سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تمام صیہونی کالونیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیرقانونی ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئس دسمبر دوہزار سولہ میں قرار داد تیئس چونتیس منظور کر کے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں تمام صیہونی کالونیوں کی تعمیر فورا روکی جائے۔ صیہونی حکومت صیہونی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطینی علاقوں کا جغرافیائی ڈھانچہ تبدیل اور صیہونیت کا رنگ دینا چاہتی ہے تاکہ فلسطینی علاقوں میں اپنا قبضہ مضبوط بنا سکے ۔

    صیہونی فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات ایسے عالم میں جاری ہیں کہ اس سے قبل فلسطینی استقامتی گروہ، غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کے بارے میں خبردار کر چکے تھے۔

  • نواز شریف اور ان کے بچوں کو بھی صحت کارڈ دیں گے،یہ ان کا حق ہے:اہم شخصیت کا اعلان

    نواز شریف اور ان کے بچوں کو بھی صحت کارڈ دیں گے،یہ ان کا حق ہے:اہم شخصیت کا اعلان

    لاہور:نواز شریف اور ان کے بچوں کے لیے بھی صحت کارڈ دیں گے:اہم شخصیت کا اعلان،اطلاعات کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا تیزی سے جاری ہے۔

    لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی ہیلتھ کارڈ کے حامل مریض آرہے ہیں، صحت کارڈ گھر کے سربراہ کو ملے گا،خاندان کے سربراہ بچوں کا اندراج یقینی بنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کو بھی صحت کارڈ دیں گے۔

     

    یاسمین راشد نے کہا کہ اومی کرون کا پھیلاؤ تیزی سے ہوتا ہے اس لیے لوگ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، اومی کرون کی وجہ سے انفیکشنز بڑھ رہے ہیں اور پنجاب میں اومی کرون کے 170 کیسز ہیں۔

    وزیر صحت نے کہا کہ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.8 فیصد ہے، شادی اور دیگر تقریبات میں حفاظتی اقدامات مدنظر نہیں رکھے جا رہے، اومی کرون سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عملدر آمد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان شاء اللہ بہت جلد پولیو فری ممالک کی فہرست میں آ جائے گا۔

     

    کل بھی ایک ایسی خوشخبری سنائی گئی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا تھا کہ آج ہم ہیلتھ کارڈ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بھجوا رہے ہیں۔

    لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی ہیلتھ کارڈ بھجوا رہے ہیں، ان 16 ملازمین کوبھی ہیلتھ کارڈ بھجوائیں گےجن کےاکاؤنٹ میں جعلی ٹی ٹی لگتی رہیں۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ اب علاج کیلئے کسی کو لندن نہیں جانا پڑے گا، اگلے چند دنوں میں پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ ملے گا۔

  • ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا

    ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا

    لاہور:ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا،اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں لوگوں کو سبز نمبرپلیٹ لگا کرگھومنے اور پھر لوگوں پر رعب جمانے کا بڑا شوق ہے ، ایسے ہی ایک نوسرباز کو غیر قانونی نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس لگانے کا شوق حوالات لے گیا،

    اطلاعات کے مطابق شمع سٹاپ فیروز پور روڈ پر وارڈنز نے غیر قانونی طور پر نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس والی گاڑی کو روکا،

     

     

    سی ٹی او لاہور کی طرف سے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شناخت طلب کرنے پر زاہد اقبال نامی ملزم آپے سے باہر ہوگیا، اس دوران ملزم نے تعیش میں آکر پہلے نیلی بتی کو زمین پر پٹخا پھر وارڈن سے گل و گیر ہونے کی کوشش کی،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سفارشیوں سے بات نہ کرنے پر کی رنجش میں وارڈن کا موبائل فون بھی توڑ ڈالا،ملزم زاہد اقبال کرنے پر وارڈنز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی لگاتا رہا،

     

     

    سی ٹی او لاہور کے ترجمان کی طرف سے مزید تفصیلات کے مطابق زاہد اقبال نامی ملزم روڈ میں گاڑی کھڑی کرکے عجیب و غریب حرکتیں بھی کرتا رہا، اس واقعہ کی اطلاع ملنے پرسی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کےخلاف تھانہ اچھرہ میں نوسربازی، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا

    ادھر سی ٹی او لاہور منتظرمہدی کا کہنا تھا کہ ایسا ہتک آمیز رویہ ناقابلِ برداشت ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ملزم کےخلاف درج مقدمہ کی مکمل پیروی کی جائے گی، منتظر مہدی نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وارڈنز آپ کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، شہری قوانین کا احترام کریں،

  • رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی برآمد

    رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی برآمد

    فیصل آباد:رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی برآمد،اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں دو بہنوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قتل ہونے والے تیسرے شخص کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

    گرفتار ملزمان نے قتل ہونے والی ایک بہن کے شوہر کو بھی قتل کرکے نعش نہر میں بہانے کا اعتراف کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن کے سیم نالہ میں تیرتے پلاسٹک ڈرم سے دو بہنوں زینب اور آمنہ کی لاشیں ملی تھیں، خواتین کی شناخت کے بعد ان کے موبائل فون ڈیٹا سے انہیں قتل کرنے والے تین ملزمان کو دو روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    تفتیش میں ملزم عمر فاروق نے آمنہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کے بعد اس کے شوہر وہاڑی کے رہائشی ظفر کو قتل کرنے اور لاش کو ٹرنک میں بند کر کے نہر میں بہانے کا اعتراف کیا۔

    ملزم کی نشاندہی پر گزشتہ روز مقتول ظفر کی لاش تلاش کرلی گئی جبکہ دونوں بہنوں کی لاشیں بھی ورثا نے وصول کرکے تدفین کردی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے دونوں بہنوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے تین کم سن بچوں کو ماموں کانجن سے لے جاکر دریا پار ساہیوال کے علاقے میں ریلوے پٹری کے قریب چھوڑ دیا تھا جنہیں مقامی پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کی تحویل میں دے دیا ہے۔

    پولیس نے اس حوالے سے مجرم اور قاتل دوبھائیوں سے جب ان کی داستان سُنی توایک ایسی حقیقت سامنے آئی کہ جس نے سُننے والوں کے رونگٹے کھڑے کردیئے ، اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان دوبہنوں میں سے ایک کی سوشل میڈیاکے ذریعے ایک بھائی سے دوستی ہوگئی اورپھریہ دوستی عشق میں تبدیل ہوگئی

    معاملات اس حد تک پہنچ گئے کہ ان دوبہنوں میں سے ایک قاتل کی باتوں میں آگئی اور پھراس سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جس کےبعد یہ طئے ہوا کہ جب تک پہلا خاوند موجود ہے شادی کرنا ناممکن سا ہے اس لیے پہلے خاوند کوٹھکانے لگایا جائے ، اس خاتون نے دوسری بہن کو بھی اس پر راضی کرلیا

    پھر اسی دوران دوسری بہن کے تعلقات قاتل کے دوسرے قاتل بھائی سے استوار ہوگئے ، اس دوران پہلے خاوند کو ٹھکانے لگانے کےلیے منصوبہ بنااورپھرقتل کرکے اس کی لاش کو غائب کردیا گیا

    اس کے بعد خاتون نے وعدے کے مطابق عمر فاروق سے نکاح‌ کا مطالبہ کیا تو عمر فاروق نے پہلے تو نکاح کرنے سے اجتناب کیا اورپھر جب اصرار بڑھا تو بالکل انکار کردیا ، جس پرمعاملہ بگڑگیا اور جس خاتون کے خاوند کو قتل کیا گیا تھا اس نے کہا کہ اگرتو نکاح نہیں کرے گا تو پھرمیں تجھے قتل کیس میں پکڑوا دوں‌ گی جس پرعمرفاروق نے اپنے بھائی سے مشورہ کیا کہ اگران کوٹھکانے نہ لگایا تو یہ تو ہمیں پکڑوا دیں

    اطلاعات ہیں کہ اس کے بعد عمرفاروق نے بھائی اور ایک دوست کے ساتھ مل کران دونوں بہنوں کو نشہ آورچیز کھلا کر پھرتکیے سے ان کی سانس روک کران کوجان سے ماردیا اورپھرانکی لاشیں ڈرم میں‌ ڈال کرنہر میں بہا دیں پھرقدرت نے ان اندھے قتلوں کودنیا کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا تو یہ لاشوں والا ڈرم تیرنے لگا اورپھرلوگوں نے جب اس ڈرم کو پکڑ کر باہر نکالا تو اس میں سے لاشیں نکلیں جس کے بعد یہ ساری کہانی کھل کرسامنے آئی ہے

  • عثمان بزدار”زیرو”شہبازشریف”ہیرو”:مگراندھی سیاسی تقلید میں قبول کرنے کے لیے کوئی تیارنہیں‌

    عثمان بزدار”زیرو”شہبازشریف”ہیرو”:مگراندھی سیاسی تقلید میں قبول کرنے کے لیے کوئی تیارنہیں‌

    لاہور:عثمان بزدار”زیرو”شہبازشریف”ہیرو”:مگراندھی سیاسی تقلید میں قبول کرنے کے لیے کوئی تیارنہیں‌ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کفایت شعاری مہم میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پیچھے چھوڑدیا،عثمان بزدار نے شہباز شریف کے دور حکومت کی نسبت پٹرول کی مد میں کم اخراجات کئے۔

    شہبازشریف کےآخری مالی سال اور موجودحکومت کےمالی سال کا موازنہ جاری کردیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے آخری سال میں قومی وسائل کا بےدریغ استعمال کیاگیا۔

    شہباز شریف کے سال 2017-18 میں اخراجات23 کروڑ 90 لاکھ تھے، عثمان بزدار کے دور میں سال 2020-21 میں اخراجات 14 کروڑ 30 لاکھ رہے، شہبازشریف دور میں مالی سال2017-18 میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 20 لاکھ خرچ کئے گئے جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کی مرمت پر صرف ڈیڑھ کروڑ خرچ ہوئے، یعنی کم وبیش 3 کروڑ روپے بچائے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق شہباز شریف دور میں مالی سال 2017-18 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف پر9 کروڑ کا خرچ آیا جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف پر 4 کروڑ 40 لاکھ خرچ کئے گئے۔

    شہبازشریف دور میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کے3 لاکھ 72 ہزار لیٹر ایندھن کا خرچ ہوا جبکہ عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کا2 لاکھ 28 ہزار لیٹر ایندھن خرچ ہوا۔

    اسی طرح شہباز دور میں مالی سال 2017-18 میں گاڑیوں کے ایندھن کی پر3 کروڑ 50 لاکھ خرچ ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دور میں مالی سال 2020-21 میں گاڑیوں کےایندھن پر2 کروڑ 70 لاکھ خرچ کئے گئے۔

    اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ آفس سمیت پنجاب میں شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا گیا ہے، ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا، عوام کے وسائل پر سب سے پہلا حق عوام کاہے نہ کہ اشرافیہ کا، ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اشرافیہ اور مافیا نے مل کر ملک کے وسائل کو لوٹا ہے، ہم نے مافیا کی لوٹ مار کا خاتمہ کیا ہے۔

  • ایک بار پھر ایک خاندان کے 12 افراد میں اومی کرون کی تصدیق:مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    ایک بار پھر ایک خاندان کے 12 افراد میں اومی کرون کی تصدیق:مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی:کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومی کرون کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقے میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

    بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقے میں بیکری اور میڈیکل سٹور کے علاوہ تمام معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلشن اقبال کے بلاک سیون میں ڈبل سواری پر بھی پابند ہوگی، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون 14 جنوری تک نافذ رہے گا ۔

    اومی کرون کے ممکنہ کیسز کو کنٹرول کرنے کے محکمہ صحت کی سخت ہدایت پر ضلعی انتظامیہ مکمل طور پرفعال ہےاور تمام ضروری اقدامات اٹھائےجا رہے ہیں۔شہریوں کو ایس او پیز سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ ماسک سمیت پابندیوں پر عمل درآمد بھی جاری ہے۔

    ادھر کورونا وائرس مزید 8 جانیں نگل گیا،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 594 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔

    کورونا کے حملے جاری، ملک بھرمیں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 10 ہزار 184 ہو گئی، مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہے۔ 24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 594 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا سے متاثر 637 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 941 تک پہنچ گئی ہے۔

    24 گھنٹے میں کورونا کے 207 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 24 ہو گئی ہے۔

    این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 585 کوروناٹیسٹ کیے گئے، تاحال 2 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کورونا،اومی کرون اور اب فلورونا کے حملے:عرب امارات نے پھرپابندی عائد کردی

    کورونا،اومی کرون اور اب فلورونا کے حملے:عرب امارات نے پھرپابندی عائد کردی

    دبئی :کورونا،اومی کرون اور اب فلورونا کے حملے:عرب امارات نے پھرپابندی عائد کردی ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے غیر ویکسین یافتہ شہریوں پر 10 جنوری سے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    اماراتی جریدے نے وزارت خارجہ اور امارت کی سپریم کونسل فار نیشنل سیکیورٹی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وہ شہری جنہوں نے کورونا سے تحفظ کے لیے ویکسین کا کورس نہیں کیا انہیں 10 جنوری کے بعد امارات سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    وزارت خارجہ اور امارت کی سپریم کونسل فار نیشنل سیکیورٹی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ وہ شہری جنہوں نے ویکسین کی دوخوراکیں لگوائی ہیں انہیں سفر کے لیے لازمی طور بوسٹر ڈوز بھی لگوانی ہوگی۔

    مذکورہ فیصلے سے وہ افراد مستثنی ہونگے جنہیں ویکسین سے طبی طورپر استثنی دیا گیا ہے علاوہ ازیں ایسے کیسز جو انسانی ترجیجات کے متقاضی ہوں یا علاج کی غرض سے انکا سفر کرنا ضروری ہو۔

    واضح رہے گزشتہ ہفتے سے کورونا کی نئی شکل ’اومی کرون ‘ اور کورونا کے کیسز میں غیر معمولی طورپر اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے عرب ممالک میں احتیاطی تدابیر سخت کرتے ہوئے ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کی جارہی ہے۔

    ادھراطلاعات کے مطابق کورونا کی مزید شکلیں سامنے آرہی ہیں اور جو ماہرین نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ سات سال تک کورونا مختلف انداز میں حملہ آور ہوتا رہے ان دعووں کی تصدیق میں قوت پیدا ہوتی جارہی ہے ، ادھر اسرائیل میں کورونا وائرس نے نئی شکل اختیار کرلی، پہلا کیس رپورٹ

    ابھی دنیا بھر میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں کہ اسرائیل میں کورونا نے ایک نئی شکل اختیار کرلی۔اسرائیل میں کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کا پہلا مشترکہ کیس سامنے آیا ہے جسے ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    سعودی اخبار عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی طبی حکام نے پہلے فلورونا کیس کی تصدیق بھی کی ہے۔مذکورہ فلورونا وائرس ایک خاتون میں پایا گیا ہے جس نے حال ہی میں وسطی اسرائیل کے شہر پیتاہ تکوا کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا۔

    نوجوان خاتون کو کورونا ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹس میں فلو اور کورونا وائرس دونوں کے پیتھو جینز کی مشترکہ موجودگی کا پتا چلا ہے۔

    اسرائیل میں سامنے آنے والے کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کے امتزاج کو ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ڈیلٹا اور اومیکرون کے امتزاج کو ’’ڈیلمیکرون‘‘ کہا جا رہا ہے۔

  • کورونانےچین جیسی عالمی طاقت کوگھٹنےٹیکنے  پرمجبورکردیا:پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پراضافہ

    کورونانےچین جیسی عالمی طاقت کوگھٹنےٹیکنے پرمجبورکردیا:پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پراضافہ

    بیجنگ:دنیا بھر میں جاری توانائی کے بحران نے بڑے بڑے ممالک کی چولیں ہلادی ہیں، ایک طرف تیل و گیس مہنگا ہونے سےمہنگائی کی لہر آئی ہوئی ہے، کئی امیر ملکوں سے بھی بجلی کی راشننگ کی آوازیں سننے کو مل رہی ہیں، برطانیہ میں پیٹرول کے لئے لوگ گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہیں، تو دوسری جانب دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین میں لوڈ شیڈنگ کی نوبت آگئی ہے، جس سے عالمی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اس سے قبل چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی ایور گرینڈ گروپ بھی دیوالیہ ہونے کے دھانے پر پہنچ گئی ہے، جسے اب چینی کمپنی سہارا دینے کےلئے کوشاں ہے۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ لاکھوں فیکٹریاں اور کارخانے بند ہیں اور بیجنگ جیسے عالمی شہر میں بھی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، دوسری طرف چینی حکام کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ پر تو قابو پالیا جائے گا لیکن کورونا کی وجہ سے تباہ حال معیشت کو سنبھالنے میں وقت لگ سکتا ہے

    ادھر کورونا نے چین جیسی عالمی طاقت کو گھٹنے ٹیکنےپرمجبورکردیا:پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پراضافہ ،اطلاعات کے مطابق چین میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

    چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے مطابق ہفتے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 140 یوآن (تقریباً 21.96 امریکی ڈالر) فی ٹن اور 135 یوآن فی ٹن اضافہ ہوگا۔

    قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت اگر بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ تبدیلی آتی ہے اور 10 کام کے دنوں تک اسی سطح پر رہتی ہے تو چین میں پٹرول اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتیں اسی کے مطابق ایڈجسٹ کی جائیں گی۔

    این ڈی آر سی نے کہا کہ چین کی تین بڑی آئل کمپنیوں یعنی چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن، چائنا پیٹرو کیمیکل کارپوریشن اور چائنا نیشنل آف شور آئل کارپوریشن مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے تیل کی پیداوار کو برقرار رکھیں اور نقل و حمل کو آسان بنائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

  • سعودی عرب میں 14 ہزار سے زائد غیرملکی تارکین وطن گرفتار:پاکستانی بھی شامل

    سعودی عرب میں 14 ہزار سے زائد غیرملکی تارکین وطن گرفتار:پاکستانی بھی شامل

    ریاض :سعودی عرب میں 14 ہزار سے زائد غیرملکی تارکین وطن گرفتار:پاکستانی بھی شامل سعودی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے غیرقاونی طور پر ریاست میں داخل ہونے والے ہزاروں تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز ریاست میں امن و استحکام برقرار رکھنے کےلیے ہر کچھ ماہ بعد غیرقانونی تارکین وطن اور سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کے خلاف بڑی کارروائی کرتی ہیں جس میں گرفتار غیرملکیوں کو ملک بدر کردیا جاتا ہے۔

    حالیہ کارروائی 12 دسمبر سے 29 دسمبر کے درمیان کی گئی جس میں 14 ہزار 227 افراد کو گرفتار کیاگیا۔

    غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے 7301 افراد اقامہ قوانین، 5300 گرفتار شدگان سرحدی قوانین جبکہ 1626 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے۔رپورٹ کے مطابق 51 فیصد یمنی، 45 فیصد ایتھوپین جبکہ 4 فیصد دیگر ملکوں رہائشی ہیں۔

    ریاض میں تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ دو ماہ میں 377 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ تفتیشی ٹیموں میں ریاض گورنریٹ، پولیس، بلدیہ اور دیگر اداروں کے اہلکار شامل تھے۔

    ادھر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے تفتیشی کارروائی کے دوران اقامہ قوانین کی 287 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جبکہ محنت کے قانون پر82 اور تجارتی پردہ پوشی پر آٹھ چالان کیے۔

    تفتیشی ٹیموں نے ریجن کے متعدد بازاروں کا دورہ کیا جن می سبزی منڈی، پرانا سامان فروخت کرنے والی مارکیٹ ’حراج‘ اور دیگر مقامات شامل تھے۔مختلف ادارو پرمشتمل تفتیشی کمیٹی کی مشترکہ کارروائیوں کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اقامہ قوانین کی مد میں سب سے زیادہ چالان کیے گئے جبکہ تجارتی پردہ پوشی پرخلاف ورزیوں کی تعداد سب سے کم رہی۔

    واضح رہے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی اس وقت درج کی جاتی ہے جب کوئی غیرملکی کارکن اپنے سپانسر کے علاوہ کسی دوسری جگہ کام کرے جبکہ تجارتی پردہ پوشی کی اصطلاح ایسے غیرملکیوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو کسی سعودی شہری کے نام پر اپنا کاروبار کرتے ہیں