Baaghi TV

Author: +9251

  • 6 ماہ کے دوران ریوینیو اکٹھا کرنے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے:مگراتنا پیسہ کہاں گیا ؟عوام پوچھتی ہے

    6 ماہ کے دوران ریوینیو اکٹھا کرنے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے:مگراتنا پیسہ کہاں گیا ؟عوام پوچھتی ہے

    کراچی:6 ماہ کے دوران ریوینیو اکٹھا کرنے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے:مگراتنا پیسہ کہاں گیا ؟عوام پوچھتی ہے ،اطلاعات کے مطابق 6 ماہ کے دوران ریوینیو اکٹھا کرنے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ایف بی آر نے جولائی تا دسمبر کے عرصے کے دوران تقریباً 3 ہزار ارب روپے اکٹھے کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سال 2021 میں مقررہ ہدف سے 287 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا ۔ایف بی آر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2021 میں جولائی تا دسمبر 2920 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جو 2633 ارب کے ہدف سے 287 ارب روپے یا 32.5 فیصد زیادہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں 2204 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا اور دسمبر 2021 میں 600 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جو دسمبر 2020 میں ہونے والے ریونیو سے 18 فیصد زیادہ ہے۔ایف بی آر کے مطابق جولائی 2021 تا دسمبر 2021 کے دوران 148 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جو سال 2020 میں 111 ارب روپے کے ہونے والے ریفنڈز سے 37 ارب روپے یا 33 فیصد زیادہ ہے۔

    یہاں واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کردہ فنانس ترمیمی بل میں رواں مالی سال کے اختتام تک 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

    اس ہدف کے تحت ایف بی آر کو اگلے 6 ماہ کے دوران 3 ہزار ارب روپے سے زائد اکٹھے کرنا ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران قدرے استحکام دیکھنے میں آیا۔ انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 178روپے سے کم ہو کر176روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر181روپے سے گھٹ کر178روپے کی کم سطح پر آ گئی۔

    فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.40روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 178روپے سے گھٹ کر176.60روپے اور قیمت فروخت178.20روپے سے گھٹ کر 176.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 180.50روپے سے کم ہو کر178روپے اور قیمت فروخت181روپے سے کم ہو کر178.50روپے ہو گئی ۔

  • بجلی مزید مہنگی کی درخواست، عوام پرکتنا اوربوجھ پڑسکتا ہے ،پریشان کُن خبرآگئی

    بجلی مزید مہنگی کی درخواست، عوام پرکتنا اوربوجھ پڑسکتا ہے ،پریشان کُن خبرآگئی

    اسلام آباد:بجلی مزید مہنگی کی درخواست، عوام پرکتنا اوربوجھ پڑسکتا ہے ،پریشان کُن خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر عوام کوامتحان میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اس سلسلے میں‌ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر 17 ارب 85 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی ایک اور درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دے دی گئی۔

    یہ درخواست بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی طرف سے نیپرا کو دی گئی ہے۔ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

    ڈسکوز نے کیپیسٹی چارجز ،ترسیلی و تقسیمی نقصانات سمیت دیگر مدوں میں یہ اضافہ مانگا ہے نیپرا 12جنوری کو سماعت کرے گی، کیپسٹی چارجز کی مد میں 5 ارب 74 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے، ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 9 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

    آئیسکو نے ایک ارب 19 کروڑ لیسکو نے 2 ارب 69 کروڑ روپے سے زائد وصول کرنے کی درخواست کی ہے، فیسکو کی 2 ارب 51 کروڑ ، میپکو نے 4 ارب 22 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔

    پیسکو نے 2 ارب 75 کروڑ، کیسکو کی ایک ارب 86 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست گئی ہے۔ ٹیسکو کی ایک ارب 36 کروڑ، گیپکو کی 43 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔

    نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نےکیپیسٹی چارجز، ترسیلی و تقسیمی نقصانات اور دیگر مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ مانگا ہے۔ کمپنیوں کی درخواست پر سماعت 12جنوری کو ہوگی جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

  • پیمرا کا سابق چیئرمین پیمرا ابصارعالم کیخلاف ایکشن”جولُٹ مچائی سی واپس کردیو” کا پیغام

    پیمرا کا سابق چیئرمین پیمرا ابصارعالم کیخلاف ایکشن”جولُٹ مچائی سی واپس کردیو” کا پیغام

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سابق چیئرمین ابصار عالم کے خلاف ایکشن لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق پیمرا نے سابق چیئرمین ابصار عالم کو پوری تنخواہ واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے ابصار عالم کی چیئرمین پیمرا تقرری غیرقانونی قرار دی تھی۔

    یاد رہے کہ نوازشریف کے کار خاص ابصار عالم دسمبر 2015 سے دسمبر 2017 تک چیئرمین پیمرا کے عہدے پر فائز رہے۔

    انہوں نے بطور چیئرمین پیمرا 5 کروڑ 3 لاکھ سے زائد رقم تنخواہ کی مد میں لی تھی، پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ابصار عالم تنخواہ وابس پریں۔پیمرا کا کہنا ہے کہ ابصار عالم تقرری سے عدالتی فیصلے تک تنخواہ کا حق رکھنے کا قانونی جواز نہیں رکھتے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیمرا نے سابق چیئرمین پیمرا کو 25 کروڑ 3 لاکھ 66 ہزار روپے پیمرا کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکومت کو شفاف اور قانونی طریقہ کار کے مطابق نئے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔

    تین سال قبل ابصار عالم کی تعیناتی کے خلاف ایڈووکیٹ اظہر صدیقی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین کی تعیناتی کے وقت پیمرا آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی کی گئی اور سیاسی بنیادوں پر ابصار عالم کی تقرری کی گئی۔

    ہائیکورٹ میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو نواز رہی ہے۔ ابصار عالم کو صدر اور وزیر اعظم سے زیادہ تنخواہ دی جا رہی ہے، ان کو ملنے والی 15 لاکھ روپے تنخواہ اور لاکھوں روپے کی مراعات قوانین اور قواعد وضوابط کے خلاف ہیں۔

    درخواست گزار کی جانب سے مزید کہا گیا کہ چییرمین پیمرا کے عہدے پر ابصار عالم کو نوازنے کے لیے ماسٹرز کے بجائے تعلیمی قابلیت کو گریجویشن کردیا گیا جو قوانین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، لہٰذا ان کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔

    جسٹس شاہد کریم نے چند روز قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ چیئرمین پیمرا کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا۔ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی شفاف طریقے سے نہیں ہوئی۔اس سماعت کے بعد لاہورہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیا تھا۔

  • بچ جاوبچا لو،احتیاط اپنا لو:نئہیں تاں میں آیا جے،لاہورمیں اچانک اومیکرون کے 37 نئے کیسز

    بچ جاوبچا لو،احتیاط اپنا لو:نئہیں تاں میں آیا جے،لاہورمیں اچانک اومیکرون کے 37 نئے کیسز

    لاہور: بچ جاوبچا لو،احتیاط اپنا لو:نئہیں تاں میں آیا جے،لاہورمیں اچانک اومیکرون کے 37 نئے کیسز،اطلاعات کے مطابق لاہور میں اومیکرون کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، لاہور میں اومیکرون کے 37 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ کیسز کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے، 37 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی اومیکرون وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، آبادی میں اومیکرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ اومیکرون وائرس پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی زیادہ ہے، اس لیے شہری زیادہ احتیاط کریں۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، جو 14 جنوری تک نافذ رہے گا۔

    کراچی میں اب تک اومیکرون کے 44 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ ملک میں اومیکرون ویرینٹ کے بعد ایک بار پھر کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 556 کیسز سامنے آئے جب کہ کرونا کیسز مثبت آنے کی شرح ایک فیصد سے اوپر ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد کرونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28 ہزار933 ہوگئی ہے۔

  • تعویذ کی قیمت ایک لاکھ تریسٹھ ہزارروپے:میانی پولیس کی کاروائی جعلی پیر گرفتار

    تعویذ کی قیمت ایک لاکھ تریسٹھ ہزارروپے:میانی پولیس کی کاروائی جعلی پیر گرفتار

    میانی :تعویذ کی قیمت ایک لاکھ تریسٹھ ہزارروپے:میانی پولیس کی کاروائی جعلی پیر گرفتار،اطلاعات کے مطابق میانی کے گاؤں دھیلہ کا رہائشی گلزاراحمد نے میانی پولیس کو ایک درخواست دی کہ محلہ چاہ ملنگا ں والا کا رہائشی پیر صوفی مظہر اقبال جو کہ جعلی پیر بن کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہا ہے کے خلاف کاروائی کی جائے

    گلزاراحمد کہتے ہیں کہ میں ایک ان پڑھ دیہاتی ہوں اور کھیتی باڑی کرتا ہوں کہ میری پوتی حمیرا کوثر سخت بیمار ہوگئی تھی اس لے کر ہم پیر مظہر کے پاس لے گئے جس نے ہمیں بتایا کہ حمیرا کوثر پر کالا جادو ہوا ہے اوراس کے اثرات ختم کرنے کے لیے مختلف عمل کرنے پڑیں گے اور مختلف حیلوں بہانوں سے کالا جادو کے اثرات ختم کرنے کے لیے مختلف اوقات میں کل رقم مبلغ 163000 روپے وصول کر لیے اور تعویز لکھ کر دے دیے

    گلزار احمد کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ذوالفقاراحمد سے بھی کالا جادو اتارنے کے لیے رقم مبلغ 113000 ہزار روپے جس میں ایک بکرا مبلغ 38000 ہزار جس کو ذبہ کر کے اس سے تعویز لکھنے ہیں کا کہہ کر وصول کر لیا اس نے ہمیں فراڈ کر کے اور جعلی پیر بن کر لوٹ لیا ہے ہماری داد رسی کی جائے ،

    ادھر میانی پولیس نے گلزاراحمد اور ذوالفقاراحمد کی درخواست پر زیر فعہ 384 ،508،419 کے تحت مقدمہ درج کر کے جعلی پیر مظہر اقبال کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ایس ایچ او تھانہ میانی سجاد احمد ڈھڈلا کی اس کاروائی پر خوشی کا اظہار پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا کہ انھوں نے جعلی پیر کو گرفتار کر کے سادہ لوح لوگوں اس کے مزید فراڈ سے بچایا ہے اور ڈی سی او سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے پیر خانے کو سیل کیا جائے تاکہ یہ دوبارہ مکروہ دھندہ نہ کرسکے۔

  • صدر یو ایم ٹی کی جانب سے سب کو نئے سال 2022کی خوشیاں مبارک

    صدر یو ایم ٹی کی جانب سے سب کو نئے سال 2022کی خوشیاں مبارک

    لاہور:یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے نئے سال 2022 کے حوالے سے سب کیلئے نیک دِلی تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نیا سال نئی شروعات، نئی توقعات،ٹوٹے ہوئے تعلقات کو جوڑنے، پچھلی غلطیوں کو سدھارنے،نئے سنگ میل عبور کرنے اور ملک پاکستان کو خوشحال بنانے کے ارادے سے شروع کرنا چاہیئے۔انہوں نے بتایا کہ بہت سے ایسے مشکل راستے بھی ہیں جن پر چل کر ہمیں ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

     ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ 2022 کے ہمیں اس نئے سال روزگار اور تعلیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنا کر معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے انفرادی اور پیشہ ورانہ طور پر بہتری کے لیے اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سال2022 میں، ہمارے اہداف بہت سمارٹ ہو نے چاہئیں، جس کے ذریعے ہم روزگار کے مواقعوں کو بڑھاتے ہوئے معیار زندگی اور تعلیی نظام کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سال میں درپیش مسائل اور چیلنجز کا بہت بہادری اور عقل مندی سے کرسکیں۔

    صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے نوجوان نسل کو اپنے پیغام میں کہا کہ 2022 بحالی کا سال ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ جدت کا سال بھی ہوگا جس میں ہم تیز رفتار ڈیجیٹل ایرامیں داخل ہونگے جہاں صنعتی سمیت دیگر انقالابات کا سامنہ کرنا پڑیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے سال میں آگے بھڑکر چیلجز کا سامنا کرنے کیلئے نوجوانوں کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے یو ایم ٹی کی جانب سے سب کیلئے نئے سال 2022پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے‘چیف جسٹس اطہرمن اللہ 2021 کے مین آف دی ایئر قرار

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے‘چیف جسٹس اطہرمن اللہ 2021 کے مین آف دی ایئر قرار

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے‘چیف جسٹس اطہرمن اللہ 2021 کے مین آف دی ایئر قرار’ ،اطلاعات کے مطابق سینٹر فارگورننس ریسرچ نے اسلام آباد ہائیکورت کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ 2021 کے مین آف دی ایئر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹر فارگورننس ریسرچ پاکستان کے ڈائریکٹر طارق کھوسہ نے سال 2021 کے لیے بہترین قرار دئیے جانے والے افراد کی رپورٹ جاری کردی۔

    سینٹر فار گورننس ریسرچ پاکستان نے اپنے رپورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کو 2021 کا مین آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔سینٹر فار گورننس کی جانب سے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کو لاپتہ افراد کے معاملے پر جرآت مندانہ مؤقف اپنانے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

    سینٹر فارگورننس ریسرچ پاکستان نے ملک میں لاپتہ ہونے والے افراد معاملے پر قانون سازی کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے، سی جی آر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی قومی سلامتی کو اقدامات اٹھانا چاہئیں۔ ریسرچ نے اسلام آباد ہائیکورت کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ 2021 کے مین آف دی ایئر قرار دے دیا۔

  • 72 لاکھ  روپے مالیت کی غیر قانونی یوریا کھاد ضبط

    72 لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی یوریا کھاد ضبط

    تمام برآمدی سامان پر نگرانی بڑھانے کے نتیجے میں انسداد سمگلنگ آپریشن کی تکمیل کرتے ہوئے، کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ نے 72 لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی یوریا کھاد ضبط کر لی جو افغانستان سمگل کی جا رہی تھی ۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کارروائی کی تفصیلات کے مطابق ، کسٹم سٹیشن چمن سے تازہ سبزیوں کی آڑ میں بھاری مقدار میں یوریا کھاد افغانستان سمگل ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے ملنے پر اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم ہاؤس چمن نےمؤثر کارروائی کرنے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی ۔ ایک 10 ویلر ہینو ٹرک کو روک کر اس کی مکمل تلاشی کرنے پر تازہ سبزیوں (آلو) کے نیچے چھپائے گئے یوریا کھاد کے تھیلوں کو برآمدکرلیا گیا۔50 کلو یوریا کھاد کے کل 480 تھیلے آلو کی 80 بوریوں کے نیچے چھپائے گئے تھے ۔ ضبط شدہ سامان کی کل مالیت 72 لاکھ روپے تھی ۔

    برآمد کنندگان اور کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ معاملے میں ملوث تمام افراد کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ تمام برآمدی سامان کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، لہٰذا بارڈر پر کارگو کی نقل و حرکت پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

    وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کی پاکستان بھر میں جاری کامیاب انسداد سمگلنگ مہم کو سراہا ہے ۔ چیئرمین ایف بی آر/سیکریٹری ریونیو ڈویژن، ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ممبر کسٹمز (آپریشنز ) ایف بی آر سید محمد طارق ہداکی تمام طرح کی سمگلنگ کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنانے پر تعریف کی ہے ۔ انہوں نے ٹیکس کمپلائنس کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ملک بھر میں اسمگلنگ کے ناسور کےخاتمے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیاہے۔

  • کراچی سے لیہ جانے والی پولیس پارٹی پرحملہ کس نے کیا؟کیوں کیا؟اہم خبرآگئی

    کراچی سے لیہ جانے والی پولیس پارٹی پرحملہ کس نے کیا؟کیوں کیا؟اہم خبرآگئی

    ذرائع کے مطابق کراچی سے لیہ جانے والی پولیس پارٹی پر حملہ کرکے ملزمان اپنے ساتھی کو چھڑا لے گئے، ملزم کے خلاف کراچی سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لیہ کے اعظم چوک تھانے کی پولیس نے ملزم کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا تھا، ملزم رمضان گزشتہ دو سال سے اپنے آبائی شہر لیہ میں روپوش تھا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم کی کراچی منتقلی کے لیے محکمہ داخلہ کی اجازت سے چار رکنی پولیس پارٹی لیہ پہنچی تھی، پولیس ٹیم ملزم رمضان کو راہداری ریمانڈ کے لیے عدالت لے جارہی تھی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ تھانے سے نکلتے ہی گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے کراچی پولیس پارٹی کو گھیر لیا، حملہ آور پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کرکے ملزم رمضان کو چھڑا کر لے گئے۔

    کراچی پولیس نے لیہ پولیس پر ملزم سے ملی بھگت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پارٹی کو لیہ پولیس سے نفری ہی نہیں دی گئی تھی، کراچی پولیس ٹیم ملزم کے فرار ہونے کا مقدمہ لیہ میں درج کرائے گی۔

  • پینڈورا پیپرز کی تحقیقات:240 بڑے بڑےنام شامل:پھرتہلکہ مچ جانے کا امکان

    پینڈورا پیپرز کی تحقیقات:240 بڑے بڑےنام شامل:پھرتہلکہ مچ جانے کا امکان

    اسلام آباد: پینڈورا پیپرز کی تحقیقات:240 بڑے بڑےنام شامل:پھرتہلکہ مچ جانے کا امکان ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پنڈورا پیپرز سے متعلق قائم کیے گئے جائزہ کمیشن کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں۔وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تحقیقات کے آخری مرحلے میں ہونے کی تصدیق کر دی۔

    وزیر اعظم جائزہ کمیشن نے پنڈورا پیپرز میں آنے والے مبینہ 700 میں سے 240 ناموں میں سے اکثریت کی تحقیقات مکمل کر لیں، جائزہ کمیشن کو 200 سے زائد پاکستانیوں نے جواب جمع کرادیئے، 240 پاکستانیوں میں سے اکثریت نے جواب میں منی لانڈرنگ کے الزمات کو مسترد کیا۔

    آئی سی آئی جے نے مبینہ 700 میں سے 240 نام وزیر اعظم جائزہ کمیشن کو دیئے، جائزہ کمیشن کو موصول ہونے والے 240 ناموں میں سے 40 پبلک آفس ہولڈرز، بیوروکریٹس شامل ہیں، تحقیق کئے گئے 240 ناموں میں سے زیادہ تر نے ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ کے الزمات کی نفی کی ہے۔

    جائزہ کمیشن کے مطابق آئی سی آئی جے کی جانب سے مزید نام بھیجوائے گئے تو انکی بھی تحقیقات ہونگی، کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا پہلا مرحلہ جنوری کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

    جائزہ کمیشن کو سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، نادرا، پی ٹی اے اور ایف بی آر کی معاونت بھی حاصل ہے، کمیشن 3 ماہ سے وزیراعظم کے احکامات پر پنڈوراپیپرز میں شامل ناموں کی تحقیقات کر رہا ہے، 200 سے زائد پاکستانیوں سے7 روز میں پوچھے گئے سوالات کے جواب مانگے تھے۔

    کمیشن کو آئی سی آئی جے کی جانب سے نامکمل تفصیلات فراہم کی گئیں، نامکمل تفصیلات کے باعث نادرا اور کمیشن کو لوگوں کے ناموں کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 240 ناموں میں سے 30 سے 35 ناموں کی تاحال تصدیق نہ ہوسکی۔ آئی سی آئی جے نے اکتوبر میں پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کے شامل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔