Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی والے تیار ہوجائیں ، بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    کراچی والے تیار ہوجائیں ، بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    شہر قائد کیلئے بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، تاہم کے الیکٹرک نے بجلی کےبلوں میں 5.50روپے اضافے کی خبروں کی تردید کردی ‌ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، جس کے بعد شہر قائد کیلئے بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    اضافہ ایک سہ ماہی اورایک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مانگاگیا ہے جبکہ جولائی تا ستمبر2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 5 روپے 18 پیسے یونٹ مہنگی کرنے جبکہ نومبر2021کی ایڈجسٹمنٹ مدمیں بجلی32پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

    دوسری جانب کے الیکٹرک ترجمان کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 5.50 روپےاضافےکی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نومبرکے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی درخواست جمع کرائی گئی ہے،کےالیکٹرک

    کےالیکٹرک کا کہنا تھا کہ الیکٹرک نے31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے، درخواست عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سےکی گئی ہے۔

  • حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالا نیٹ ورک پکڑا گیا

    حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالا نیٹ ورک پکڑا گیا

    ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرنیوالے نیٹ ورک کو گرفتار کرلیا، ملزمان کراچی،لاہور اور کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار چلا رہے تھے۔

    .

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے چھاپہ مار کارروائی کی اور کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرنیوالے نیٹ ورک کے 6 ارکان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کراچی،لاہور ،کوئٹہ میں حوالہ،ہنڈی کا کاروبار چلا رہےتھے، اس کے علاوہ نجی کمپنی مالک کے 4 اکاؤنٹس سے 4.96 ارب کی ٹرانزیکشن بھی سامنے آئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار 7 ملزمان مون لائٹ ٹریڈنگ کمپنی کے ملازم ہیں، بزنس فنانس سینٹر میں کمپنی کی آڑ میں کاروبار کیا جارہا تھا جبکہ درآمد برآمد کی آڑ میں کراچی لاہور کوئٹہ میں ملگ گیرکاروبار جاری تھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان میں اول خان ،وارث خان ، تیمور خان جبکہ گرفتارملزمان میں ساجد اسماعیل ،کلام بادشاہ ،،ثاقب احمد ، رضا، ذوالفقار علی ، ایم نعمان ،ایم شفیق خان شامل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا چھاپے کے دوران 13 لاکھ 50 ہزارپاکستانی، 2 ہزار ڈالر، چینی کرنسی برآمد مختلف رسیدیں مہریں لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں ، کمپنی مالک اول خان کا رشتہ دار وارث خان نیٹ ورک چلا رہا تھا اپنے بھائی کی ملی بھگت سے کراچی میں ڈمی کمپنیوں کے مختلف اکاؤنٹس استعمال کر رہا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 6 جنوری 2022 تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

  • چنیوٹ میں روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    چنیوٹ میں روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    چنیوٹ

    (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی )

    روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ماہر غذا ڈاکٹر دانیال شیث اور انکی ٹیم نے کیمپ میں آنے والے مریضوں کو چیک کیا اور فری ادویات بھی دیں

    روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر غذا ڈاکٹر دانیال شیث اور ان کی ٹیم نے فری میڈیکل کیمپ میں آنے والے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو چیک کیا اور قدرتی اجزا پر مشتمل ادویات دیں

    اس موقع پر ڈاکٹر دانیال شیث نے مریضوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے خوراک میں توازن معیار کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا اور وبائی أمراض معدہ جگر شوگر بلڈ پریشر خارش گردے جوڑوں کے درد سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی

    کیمپ میں چیف گیسٹ پروفیسر ایم اے صدیقی ڈاکٹر شہزاد باجواہ شوکت رفیق باجواہ ایڈووکیٹ سینئر صحافی فاروق عظیم شیخ لبیب احمد خاتون سماجی رہنما مسز لبنی بابر شیخ لبیب احمد علی ریاض اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ایم اے صدیقی نے روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے عوام کی خدمت کے لیے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ تنظیم نے کم عرصے میں عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے بھر پور کردار ادا کیا اور یہ بات ثابت کیا کہ معاشرے میں بہتری کے لیے متحرک ہو کر کام کرنے والوں کو کامیابی ضرور ملتی ہے

    ہر فرد کو چاہیے کہ وہ عوامی فلاح کے لیے پورے جذبے سے اپنا کردار ادا کرے ڈاکٹر شہزاد باجواہ فری کیمپ میں آنے والے افراد کو ذہنی صحت کے حوالے سے لیکچر دیا اور ذہنی أمراض کا شکار افراد سے برتاؤ اور اور ان کی زندگی میں منفی رجعانات کو ختم کرنے کے لیے مختلف ضروری اقدامات پر روشنی ڈالی

  • شہبازشریف نے میری ذمہ داری لگائی ہے کہ 23 مارچ دما دم مست قلندرہوجائے:مولانا فضل الرحمن

    شہبازشریف نے میری ذمہ داری لگائی ہے کہ 23 مارچ دما دم مست قلندرہوجائے:مولانا فضل الرحمن

    پشاور:شہبازشریف نے میری ذمہ داری لگائی ہے کہ 23 مارچ دما دم مست قلندرہوجائے:مولانا فضل الرحمن نے اپنی نیت ظاہر کردی،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نوازشریف کا وطن، ن لیگی قائد واپس آئیں، موجودہ حکومت ناجائز اور نااہل ہے ، عوام مسائل کے گرداب میں دھنس گئے ، مہنگائی سے جینا دوبھر ہوگیا ہے اور23مارچ کو شروع ہونے والا مارچ حکمرانوں کی رخصتی کا آغاز ہوگا۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام(ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے منی بجٹ پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ منی بجٹ پر قومی اسمبلی میں کوئی بحث نہیں ہوئی،ایک نیا بل تیار کیا جارہا ہے جس میں اسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے کنٹرول میں چلا جائے جائے،حکومت اب بھی جو قرضے لے رہی ہے وہ کمرشل بنکوں سے لے رہی ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ کو اسلام اباد کی طرف مارچ کریں گے ، اس حوالے سے پنجاب میں شہباز شریف اور کے پی میری ذمہ داری لگائی گئی، مہنگائی مارچ کی تیاریاں جاری ہیں ، ناجائز اور نااہل حکومت نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے ، اس صورتحال سے ملک کو نکالنا قومی فریضہ ہے ، بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کو شکست بھی اپوزیشن کی فتح ہے ، ثابت ہو گیا کہ عوام کو حکومت پر اعتماد نہیں ہے ، اگلا مرحلہ حکمران جماعت کے لیے اس سے بھی برا ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پہلے دھرنے اور اب میں فرق ہے ، پی پی پی اور اے این پی کو کبھی بھی اپنا مخالف نہیں سمجھا ، حکمران خوش نا رہیں کہ اپوزیشن آپس میں لڑ رہے ہیں ہم دیگر پارٹیوں کو بھی اپوزیشن کا حصہ سمجھتے ہیں ، ہم ملک میں رہتے ہوئے خود مختار ہیں ، نواز شریف واپس آئیں ان کا وطن ہے ، افغانستان میں امن کی ضرورت ہے اس کے لیے ہمیں بھی کوشش کرنی ہوگی۔

  • گوادر: غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بڑا ایکشن، 40 گرفتار:پھردھرنے کا امکان

    گوادر: غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بڑا ایکشن، 40 گرفتار:پھردھرنے کا امکان

    گوادر:گوادر: غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بڑا ایکشن، 40 گرفتار:پھردھرنے کا امکان ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور محکمہ فشریز نے بلوچستان کے سمندری حدود میں غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کپڑ، گوادر اور پشوکان میں غیر قانونی ماہی گیری کےخلاف کیا گیا۔

    حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ماہی گیروں کی متعدد کشتیوں کی تلاشی لی گئی جبکہ پسنی میں بھی غیر قانونی جال استعمال کرنے پر 3ٹرالرز ضبط اور 40 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں گوادر میں پورٹ روڈ پر ’گوادر کو حق دو‘ تحریک نے جنم لیا تھا، جس کا پہلا مطالبہ بلوچستان کے ساحلوں سے غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ شامل تھا۔

    ماہی گیروں کا مطالبہ تھا کہ انہیں آزادی کے ساتھ سمندر میں جانے دیا جائے، سمندر میں جانے کے لیے خصوصی ٹوکن سسٹم کا خاتمہ کیا جائے۔

    جس پر وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات کو “انتہائی جائز” قرار دیتے ہوئے ٹرالروں کے ذریعے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

  • عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس

    عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس

    ویٹی کن سٹی :عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: اطلاعات کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے سال نو کے پیغام میں خواتین پر تشدد کو خدا کی توہین کے مترادف قرار دے دیا ہے

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 85 سالہ پوپ نے ہفتے کے دن ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز باسلیکا میں خصوصی دعائیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنا ضروری ہے۔

    کووڈ انیس کی وجہ سے اس تقریب میں خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ پوپ متعدد مرتبہ خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف آواز بلند کر چکے ہیں، جس میں وبا کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    پوپ نے اپنے خطاب میں کہا، کہ ʼʼایک خاتون کو تکلیف پہنچانا، خدا کو ناراض کرنا ہے۔‘‘ پوپ فرانسس کے نئے سال کے خطاب میں خاص طور پر ماں کی ممتا اور خواتین کو یہ کہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا کہ وہ امن کی پیامبر ہیں کیونکہ وہ زندگی کے دھاگوں کو جوڑ کر رکھتی ہیں۔

    پاپائے روم کے مطابق خواتین دنیا کو اس نظر سے نہیں دیکھتیں کہ وہ کس طرح اس سے ناجائز فائدہ اٹھائیں، بلکہ اس طرح کہ اس پر زندگی موجود رہ سکے۔

    خواتین جو دل سے دیکھتی ہیں وہ تجریدیت اور بانجھ عملیت میں بہے بغیر خوابوں اور آرزوؤں کو ٹھوس حقیقت کے ساتھ جمع کر سکتی ہیں۔

    پوپ فرانسس کے مطابق، چونکہ وہ زندگی دے سکتی ہیں اور خواتین دنیا کو اکٹھا رکھتی ہیں، ہمیں مل کر ماؤں کو آگے بڑھانے اور خواتین کے تحفظ کے لیے زیادہ کوششیں کرنی چاہییں۔

  • پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے بچے بیچنے پرمجبورافغان:ہرات کے بدقسمت خاندان کی دردناک کہانی

    پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے بچے بیچنے پرمجبورافغان:ہرات کے بدقسمت خاندان کی دردناک کہانی

    ہرات: مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک شخص نے اپنے دوسرے بچوں کو زندہ رکھنے اور انھیں کھانا کھلانے کے لیے اپنی ایک 10 سالہ بیٹی کو بیوی کو بتائے بغیر شادی کے لیے فروخت کردیا۔ مایوس باپ نے اس خاندان سے ڈاون پیمنٹ لیا جس نے اسے کھانے کے بدلے خریدا تھا۔

    نابالغ لڑکی کی والدہ عزیز گل نے کہا: ’’میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ کھانا لے آئے کیونکہ میرے پانچ بچوں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے اور وہ باقاعدگی سے کھانا لے کر آنے لگا۔

    جب میں نے اس سے پوچھا کہ وہ کھانا کہاں سے لاتا ہے، تو اس نے جواب دیا کہ ایک خاندان اسے ہماری 10 سالہ بیٹی کے بدلے روزانہ کی بنیاد پر کھانا دے رہا ہے،”۔ خامہ پریس نیوز ایجنسی نے اس خبرکی رپورٹ کی ہے۔ حال ہی میں، افغانستان میں بہت سے بے سہارا خاندان، جو جنگ کی وجہ سے بے گھر ہوئے اور غیر ملکی امداد بند ہونے کے بعد بے روزگار ہو گئے، نے اپنے خاندانوں کو کھانا کھلانےکے لیے ایسے مایوس کن فیصلے کیے ہیں۔

    خامہ پریس کے مطابق، 31 دسمبر کو شمالی صوبہ بدخشاں کے رہائشیوں نے ایک اور شخص کو اپنے دو بچوں کو فروخت کرنے سے روکا تاکہ اس کے خاندان کو بھوک سے مرنے سے بچایا جا سکے۔

  • پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کواپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھنے لگی:حلیم عادل شیخ بھی بول اٹھے

    پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کواپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھنے لگی:حلیم عادل شیخ بھی بول اٹھے

    کراچی:پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کواپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھنے لگی:حلیم عادل شیخ بھی بول اٹھے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو دھمکی آمیز ویڈیو موصول ہوئی ہے جس پر انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کروادی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے موصول ہونے والی دھمکی پر کہا ہے کہ گزشتہ تین چار روز سے ایک نمبر سے دھمکی آمیز کالز اور اسلحے کی تصاویر موصول ہورہی ہیں جس میں بتایا جارہا ہے کہ مجھ پر حملہ ہوسکتا ہے جس پر میں نے ایف آئی اے کو درخواست بھی جمع کرائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل رات سے ایک اور ویڈیو مختلف گروپس میں وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ سندھ پولیس مجھ سے ناراض ہوگئی ہے، میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے بے گناہوں کی آواز بنتا ہوں، میری کوئی پولیس سے دشمنی نہیں ہے، اگر کسی پولیس والے کے ساتھ بھی ظلم ہوتا ہے تو میں اس کے ساتھ بھی کھڑا ہوتا ہوں۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کچھ ماہ پہلے سُکھن تھانے کے پولیس اہلکار نعمان شاہ اور اوباوڑو میں ہیڈ کانسٹیبل سلطان رند کو مارا گیا میں ان کے گھر گیا، شکارپور میں زخمی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے گھر سب سے پہلے میں گیا تھا جب کہ سہراب گوٹھ میں ایس ایچ اور ٹیم نے ڈاکوؤں کو مارا میں نے تھانے جاکر انہیں شاباش اور انعام دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو پولیس کی نہیں اس کے پیچھے سازش ہے، ماحول پیدا کیا جارہا ہے کہ پولیس کی حلیم عادل شیخ سے دشمنی ہے اس کے ڈائریکٹر پروڈیوسر وزیراعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس میں بیٹھے ہوئے ہیں، مراد علی شاہ اس کے اور اس کو کھوج کر نکالنے کے ذمے دار ہیں،پہلے کلاشنکوف آئی پھر سرکاری جی تھری آئی، میری اگر سیاسی مخالفت ہے تو وہ پی پی سے ہے جسے دشمنی بنادیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اس پوری سازش کے پیچھے آصف زرداری، بلاول زرداری، مراد علی شاہ اور ان کے بہادر بچے ہیں، میں عمران خان کا سپاہی ہوں صرف اللہ کی ذات سے ڈرتا ہوں، ان ظالموں کے خلاف مظلوموں کی جنگ لڑتا رہوں گا۔

  • الحمدللہ : درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے: مشیر تجارت نے خوشخبری سنادی

    الحمدللہ : درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے: مشیر تجارت نے خوشخبری سنادی

    اسلام آباد:الحمدللہ : درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے: مشیر تجارت نے خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ درآمدات میں اضافہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ جولائی دسمبر کی پہلی ششماہی میں برآمدات 25 فیصد بڑھیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ درآمدات میں اضافہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے، دسمبر کے دوران 6.9 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔

     

     

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ نومبر میں درآمدت کا حجم 7.9 ارب ڈالر تھا، ایک ماہ میں درآمدات میں ایک ارب ڈالر کی کمی آئی۔ دسمبر 2021 کے لیے درآمدی تخمینہ 6.2 ارب ڈالر تھا۔

    انہوں نے کہا کہ جولائی دسمبر کی پہلی ششماہی میں برآمدات 25 فیصد بڑھیں، جولائی دسمبر کی پہلی ششماہی برآمدات بڑھ کر 15.125 ارب ڈالر ہوگئیں، جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران برآمدات 12.110 ارب ڈالر تھیں۔

    مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے لیے برآمدات کا ہدف 15 ارب ڈالر تھا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ دسمبر 2021 کے دوران برآمدات اور درآمدات کی تفصیل جلد شیئر کی جائیں گی۔

  • سیاحت کا کھویا مقام بحال کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حسان خاور

    سیاحت کا کھویا مقام بحال کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حسان خاور

    لاہور:سیاحت کا کھویا مقام بحال کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ گذشتہ 20 سال میں سیاحت کو وہ مقام نہ مل سکا جو دیا جانا چاہئے تھا۔ تاہم اب عثمان بزدار کی خصوصی دلچسپی، توجہ اور ہدایت پر پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سیاحت کے فروغ سے معیشت بھی مزید مضبوط ہوگی اور ملک کے خوبصورت تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور کلچرل مقامات کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ڈی سی پی کی سائٹ پر کرتارپور اور جنوبی پنجاب کے سیاحتی دورہ جات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کرتارپور اور جنوبی پنجاب کے دورہ پر جانے والے سیاحوں کے پہلے بیج کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی نیک خواہشات پہنچائیں۔

    حسان خاور نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کرتارپور اور جنوبی پنجاب کیلئے سیاحت کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ سیاحت کے فروغ سے ٹی دی سی پی کی کھوئی ہوئی شناخت بھی بحال ہوگی۔ یہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے پنجاب کے عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے بے شمار پوشیدہ مقامات کو سامنے لایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن سیاحت کا فروغ ہے۔ اسی ضمن میں سیاحت کے فروغ کیلئے گذشتہ تجربات سے استفادہ کر کے اس شعبے کو بہتری کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں، فورٹ منرو، سون ویلی میں بیشتر نئے مقامات ڈکلیئر کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ چولستان، چھانگا مانگا سمیت بے شمار پہلے سے موجود مقامات کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ مقامی سیاحوں کی دلچسپی بڑھانے کیلئے مختلف مقامات کی کلچرل ویلیو میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ سیاحت کے وسیع مواقع پیدا کرنے کیلئے مذہبی سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے تصوف کا سفر کے نام سے ٹورز کا بھی آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اس پروگرام سے جہاں لاہور قصور اور دیگر شہروں میں صوفی ازم کو فروغ ملے گا وہیں سیاح یہاں کے صوفیاء کرام سے بھی متعارف ہوں گے۔

    دوسری جانب ایکو ٹوارزم اور ایگری ٹوارزم کے فروغ پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایگری ٹوارزم سے زراعت کے کلچر کو پنپنے کا موقع ملے گا۔ حسان خاور نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینا وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے اور اس ویژن کو تقویت دینے کیلئے ٹی ڈی سی پی کا کلیدی کردار ہے۔