Baaghi TV

Author: +9251

  • نسل پرستی کیخلاف آواز بلند کرنیوالے نوبیل انعام یافتہ ڈيسمنڈ ٹوٹو انتقال کرگئے :عالمی شخصیات کا خراج تحسین

    کیپ ٹاون :نسل پرستی کیخلاف آواز بلند کرنیوالے نوبیل انعام یافتہ ڈيسمنڈ ٹوٹو انتقال کرگئے :عالمی شخصیات کا خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق جنوبی افريقا سے تعلق رکھنے والے نوبیل انعام يافتہ آرچ بشپ ڈيسمنڈ ٹوٹو 90 سال کی عمر میں کیپ ٹاؤن میں انتقال کرگئے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آرچ بشپ ڈيسمنڈ ٹوٹو کو نسلی بنيادوں پرامتياز کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے۔

    ڈيسمنڈ ٹوٹو 1948 سے 1991 تک جنوبی افریقا میں سیاہ فام اکثریت کے خلاف سفید فام اقلیتی حکومت کی طرف سے نافذ نسلی علیحدگی اور امتیازی سلوک کی پالیسی کو ختم کرنے کی تحریک میں نیلسن منڈیلا کے ساتھی رہے۔

    واضح رہے کہ انہیں 1984 میں نسل پرستی کے نظام کے خاتمے کی جدوجہد میں کردار ادا کرنے پر نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔

    جنوبی افریقی صدر رامافوسا نے ڈيسمنڈ ٹوٹوکی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ‘وہ نسل پرستی کے خلاف سرگرم کارکن اور انسانی حقوق کی عالمی مہم چلانے والے رہنما تھے’۔

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بھی ڈيسمنڈ ٹوٹو کی موت پر اظہار تعزیت کی۔عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ ڈيسمنڈ ٹوٹوکا آزادی اور قومی مفاہمت میں اہم کردار آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے’۔

     

     

     

    واضح رہے کہ ڈيسمنڈ ٹوٹو 1990 کی دہائی کے آخر میں پروسٹیٹ کینسر کا شکار ہوئے تھے اور حالیہ برسوں میں انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

  • آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے:پہلی ہی ملاقات نوازلیگ کی تین بڑی شخصیات سے ہوگئی

    آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے:پہلی ہی ملاقات نوازلیگ کی تین بڑی شخصیات سے ہوگئی

    اسلام آباد :آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے:پہلی ہی ملاقات نوازلیگ کی تین بڑی شخصیات سے ہوگئی،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ ان کے ساتھ نواز لیگ کے تین اہم رہنماوں کی ملاقات ہوگئی ہے ، یہی ملاقات کہاں ہوئی ،ٹیلی فونک رابطے ہوئے یا راہ گزرتے ہوئے ابھی اس حوالے سے تفصیلات نہیں آسکیں تاہم ن لیگ کے تین اہم شخصیات نے آصف علی زرداری دے رابطہ کرلیا ہے

    یہ بھی یاد رہے کہ سابق صدر بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر کل ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کی ہے۔

    دوسری جانب آصف زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی اور اسپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کے خلاف ممکنہ تحاریکِ عدم اعتماد پربھی حکمت عملی پرغورہوگا۔

    ادھر یاد رہےکہ آج ہی سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ان کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔سابق صدر مملکت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملک ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے، اس کی آزادی، وقار، خودداری اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ملک خطر ناک صورتحال سے گزر رہا ہے، ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے، ملک کے خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں، قانون کو موم بنا دیا گیا ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ غریب مشکلات کا شکار ہے، غریب ریاست کے ثمرات سے محروم کیے جا رہے ہیں۔

    پی پی پی کے شریک چئیرمین نے کہا کہ 2013 کے بعد مسلسل پارلیمنٹ کے اختیار پر حملے ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کو بے توقیر کیا جا رہا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی مزاحمت کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی، صبر اور برداشت ہماری کمزوری نہیں ہے ہمارا اصول ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں ہونے دینگے۔

  • وجیہہ سواتی کا پوسٹمارٹم مکمل،لاش سرد خانے منتقل،قتل کی دہشتناک واردات،خطرناک انکشافات

    وجیہہ سواتی کا پوسٹمارٹم مکمل،لاش سرد خانے منتقل،قتل کی دہشتناک واردات،خطرناک انکشافات

    راولپنڈی:وجیہہ سواتی کا پوسٹمارٹم مکمل،لاش سرد خانے منتقل،قتل کی دہشتناک واردات،خطرناک انکشافات ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا پوسٹمارٹم مکمل کر کے لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے جبکہ گرفتار ملزم،مقتولہ کے سابق شوہر کے والد اور ملازم کو کو وی آئی پی پروٹوکول میں راولپنڈی کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا

    راولپنڈی پولیس سی سی پی او ساجد کیانی کے مطابق امریکی سفارت خانے کے دباؤ پر گرفتار ملزم، اس کے والد اور ملازم کو وی آئی پی پروٹوکول میں راولپنڈی کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا،،جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

    امریکی شہری وجیہہ سواتی کی 2ماہ پرانی تعفن زدہ لاش لکی مروت سے راولپنڈی پہنچنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں نے پوسٹمارٹم کیا، فرانزک ٹیسٹ کے نمونے لے کر لاہور بھجوا دیئے گئے،لاش گزشتہ شب سخت سکیورٹی میں لکی مروت کے علاقہ پیزو سے راولپنڈی منتقل کی گئی تھی۔

    لاش گرفتار ملزم رضوان حبیب کی نشاندہی پر برآمد کی گئی ،4روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے ملزم رضوان حبیب،اس کے والد اور ملازم کو وی آئی پی پروٹوکول میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،وی آئی پی پروٹوکول کی فوٹیج بنانے پر ڈی ایس پی سول لائنز کے کہنے پر پولیس اہلکاروں نے مقامی صحافی افتخار خٹک پر تشدد کیا، گالیاں دیں، موبائل فونز چھین کرملزمان سمیت ذاتی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں، صحافی کو تھانہ سول لائنز لے جا کر تشدد کا نشانہ اور ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    خیال رہے کہ امریکی شہری وجیہہ سواتی کو 16اکتوبر کو پاکستان پہنچنے پر اس کے سابق شوہر رضوان حبیب نے اغوا کرکے والد اور ملازم کی معاونت سے چھری کے وار سے قتل کر دیا تھا۔

    پولیس کی غفلت،لاپرواہی اور ناقص تفتیش کے باعث ملزم 2ماہ تک گرفتار نہ ہو سکا، امریکی سفارت خانے کے دباؤ پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

  • گیس بحران: عوام سے تعاون کی درخواست کرکے ایم ڈی سوئی گیس مُلک چھوڑ گئے

    گیس بحران: عوام سے تعاون کی درخواست کرکے ایم ڈی سوئی گیس مُلک چھوڑ گئے

    کراچی :گیس بحران: عوام سے تعاون کی درخواست کرکے ایم ڈی سوئی گیس مُلک چھوڑ گئے،اطلاعات کے مطابق عوام کو گیس بحران مزید سنگین ہونے کا بتا کر ایم ڈی سوئی سدرن گیس چھٹیاں منانے بیرون ملک ‏چلے گئے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے عوام کو گیس بحران میں مبتلا کرکے بھاری تنخواہ لینے والے ایم ڈی سوئی ‏سدرن عمران منیار نیوایئر منانے امریکا روانہ ہو گئے۔

    9 روز کی چھٹیوں پر روانہ ہونے سے صرف ایک دن قبل ایم ڈی عمران منیار نے وڈیو پیغام میں ‏گیس بحران مزید سنگین ہونے اورعوام سے تعاون کی درخواست کی تھی۔

    ویڈیو پیغام میں ایم ڈی کا کہنا تھا کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کواولین ترجیح ‏حاصل ‏ہے سسٹم میں دسمبر میں 200 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا سامنا ہے ایس ایس جی سی ‏‏کوجنوری میں250ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

    ایم ڈی نے کہا کہ سوئی سدرن گھریلوصارفین تک گیس پہنچانےکیلئےکوششیں کر رہا ہے کیپٹو ‏‏پلانٹس کو گیس سپلائی منقطع کرکےدیگرسیکٹرزکوفراہم کی جارہی تھی دو دن پہلے صنعتوں ‏‏کیساتھ ایک منصوبےپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے غیربرآمدی سیکٹرکوگیس سپلائی کمی میں ہفتے میں ‏‏‏36گھنٹے لازمی محدودکیاجائے گیس بندش کو پیر 27 دسمبر 2021سےنافذالعمل کیاجائےگا۔

  • ملک کی آزادی، خودداری اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، آصف زرداری

    ملک کی آزادی، خودداری اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، آصف زرداری

    لاڑکانہ :ملک کی آزادی، خودداری اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،اطلاعات کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ان کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔سابق صدر مملکت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملک ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے، اس کی آزادی، وقار، خودداری اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ملک خطر ناک صورتحال سے گزر رہا ہے، ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے، ملک کے خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں، قانون کو موم بنا دیا گیا ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ غریب مشکلات کا شکار ہے، غریب ریاست کے ثمرات سے محروم کیے جا رہے ہیں۔

    پی پی پی کے شریک چئیرمین نے کہا کہ 2013 کے بعد مسلسل پارلیمنٹ کے اختیار پر حملے ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کو بے توقیر کیا جا رہا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی مزاحمت کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی، صبر اور برداشت ہماری کمزوری نہیں ہے ہمارا اصول ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں ہونے دینگے۔

  • حماد اظہر کی وضاحت کے بعد عوام الناس کا غُصہ ٹھنڈا ہونے لگا

    حماد اظہر کی وضاحت کے بعد عوام الناس کا غُصہ ٹھنڈا ہونے لگا

    وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے اضافی فرنس آئل پر وضاحت میں کہا کہ گرمیوں میں فرنس آئل کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، اس سال سردیوں کیلئے 2لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا۔

    اپنے بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھاکہ ریفائنریز سے یومیہ 6 ہزار ٹن فرنس آئل اٹھایا جا رہا ہے، اب ڈیموں سے پانی کا اخراج نہ ہونے اور نہربندی کے باعث کچھ دنوں میں فرنس آئل کی یومیہ کھپت 13ہزار ٹن ہوجائے گی جبکہ کچھ ریفائنریز کے پاس سے اضافی فرنس آئل آئی پی پیز کو جانا شروع ہوگیا۔

    ان کا کہنا تھاکہ آئی پی پیز کے پاس اب بھی فرنس آئل مطلوبہ لیول سے کم ہے، اگرکوئی ایل این جی کارگو اب ڈیفالٹ بھی کرتا ہے تو فرنس آئل کے اسٹاکس اچھے ہیں۔

     

    وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ گرمیوں میں فرنس آئل کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، گرمیوں میں بجلی بنانے میں فرنس آئل گزشتہ سال سے 116 فیصد زیادہ استعمال ہوا اور اس سال سردیوں کیلئے 2لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا، اس فرنس آئل درآمد کی وجوہات میں کسی ایل این جی کارگو کا ممکنہ ڈیفالٹ تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھاکہ آئی پی پیز کے پاس فرنس آئل کا کم ذخیرہ بھی فرنس آئل درآمد کی وجہ تھا، خوش قسمتی سے نومبر دسمبر کے درمیان مزید کسی ایل این جی کارگو نے ڈیفالٹ نہیں کیا، اس لیے فرنس آئل پر پلانٹ چلانے کی ضرورت بھی نہیں پڑی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں 75 لاکھ لیٹرز یومیہ پیداواری صلاحیت والی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ بند کرنا پڑگئی۔

    پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے مطابق بجلی گھروں نے فرنس آئل کی خریداری روک دی جس کی وجہ سے آئل اسٹوریج بھر گئے اور 75 لاکھ لیٹرز یومیہ پیداواری صلاحیت والی پاکستان ریفائنری بند کردی گئی ہے۔

  • ن لیگ کا سارا کچھ اخبارات میں ہے:مفتاح اسمٰعیل کوسعید غنی نے کھری کھری سُنا دیں

    ن لیگ کا سارا کچھ اخبارات میں ہے:مفتاح اسمٰعیل کوسعید غنی نے کھری کھری سُنا دیں

    کراچی :ن لیگ کا سارا کچھ اخبارات میں ہے:مفتاح اسمٰعیل کوسعید غنی نے کھری کھری سُنا دیں ،اطلاعات کے مطابق نواز لیگ کی طرف سے پی ٹی آئی کے بعد اب پی پی پرسیاسی حملوں میں اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے ، یہ سیاسی بیان بازی ن لیگ کے بڑے بڑے لوگ کررہے ہیں‌، ادھر نواز کے غیرذمہ دارلوگوں‌ کے غیرذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ترقی سیاست صرف اخبارات میں ہے ، پی پی نے پورے ملک میں عوامی خدمت کی

    اسی حوالے سے سعید غنی نے کا مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ اگر پنجاب کی بات ہو تو آپ فرماتے ہیں کہ ن لیگ نے وہاں بہت کام کیا ہے، اس لئے عوام آپ کو ووٹ دیتی ہے۔ لیکن اگر سندھ کی باری آئے تو اپنی دلیل سے منکر ہوجاتے ہیں۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ نے 2002 سے ہر الیکشن میں پی پی پی کو پہلے سے زیادہ ووٹ دیئے ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ ہم کام نہیں کرتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی پرانی بات نہیں کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں پی پی پی نے کراچی میں ساری جماعتوں سے زیادہ ووٹ لئے ہیں اور آپ کی جماعت کہیں نظر نہیں آئی۔

    سعید غنی کے باین کے مطابق چھ میں سے تین کنٹونمنٹ پی پی پی نے جیتے ہیں۔ این اے 249 میں آپ 36 ہزار سے 15 ہزار پر پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میںں آپ کے نتائج پی ٹی آئی سے زیادہ عبرتناک ہیں۔

    سعید غنی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ شاید سوائے 2018 کے آپ کی جماعت نے سارے الیکشن اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں لڑے، جبکہ پیپلز پارٹی اسٹبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے لڑتی رہی ہے۔

    سعید غنی نے لکھا کہ ایک چھوٹی سی امید ہی کی جاسکتی ہے، اگلے الیکشن آپ بغیر کسی سہارے کے لڑیں گے۔ تبھی معلوم ہوگا عوام کس کے کاموں سے مطمئن ہے اور کسے ووٹ ڈالتی ہے۔

    خیال رہے کہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹڑ پیغام میں کہا تھا کہ چونکہ پی پی پی سندھ میں کہیں بھی کوئی کام کرنے پر یقین نہیں رکھتی اور پی ٹی آئی صرف پی ایم ایل این کے منصوبوں پر ’’تختی‘‘ لگاتی ہے، اس لیے پی ایم ایل این کو تمام ترقیاتی کام اکیلے ہی کرنے پڑتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگلی بار انشاء اللہ ہم کراچی میں مزید 2 بس لائنیں اور حیدرآباد میں ایک بس لائن بنائیں گے۔

  • ‘میرے بچوں کو خودکشیوں سے روکو’:پاک سرزمین پارٹی کا وزیراعلیٰ‌ ہاؤس پردھرنے کا اعلان

    ‘میرے بچوں کو خودکشیوں سے روکو’:پاک سرزمین پارٹی کا وزیراعلیٰ‌ ہاؤس پردھرنے کا اعلان

    کراچی : کراچی :پاک سرزمین پارٹی کا وزیراعلیٰ‌ ہاؤس پردھرنے کا اعلان:سندھ حکومت پریشان،اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے کراچی کے مسائل کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا، مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں، پی پی کو ملک توڑنے نہیں دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے شہر قائد دیرینہ مسائل اور شہر کراچی کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کا نوجوان بے روزگاری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اداروں کو آواز لگا رہا ہوں کیوں کہ ریاست کا وفادار ہوں کہ نوجوانوں کو سنبھال لو، نوجوانوں کا مستقبل بچانا ہے۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کا نہیں ریاست کا وفادار ہوں اور پیپلز پارٹی کی حکومت لوگوں کو ریاست سے دور کررہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں اور پیپلز پارٹی کو ملک توڑنے نہیں دیں گے۔

    مصطفیٰ کمال نے چیئرمین پی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ابھی نئی نسل لندن آکسفورڈ سے پڑھ کر آئی ہے، ہم نے سوچا نئی نسل ہے سوچ کو نوجوان کا بدلے گی لیکن یہ تو اپنے بڑوں سے دو ہاتھ آگے نکلے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بڑا جاگیردار اور کرپٹ ہے، سب کچھ اس کی نگرانی میں ہورہا ہے۔چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں لندن میں نہیں بیٹھا، آپ کے ساتھ سب سے آگے ہوں گا اور سب سے پہلے گولی میں کھاؤں گا۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ ہمارا ظلم کے خلاف پانچواں احتجاج ہے۔ یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے۔ ہم نے تنبیہ کی تھی، ہم فٹ پاتھ پر کھڑے ہیں، جب سڑک پر آگئے تو تمہیں لگ پتہ جائے گا، آج ہم سڑک پر آگئے ہیں۔

    چئیرمین پاک سر زمین پارٹی نے کہا کہ اے حکمرانوں ہم اس ملک کے باسی ہیں، پاکستان کو پالنے والے ہیں، ہمیں ہمارا اختیار دو، میرے بچوں کو خودکشیوں سے روکو۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے کانوں میں مظلوموں کی آواز نہیں جارہی، ان کی آنکھوں اور کانوں پہ چربی چڑھ گئی ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں ریاست کا وفادار ہوں پیپلز پارٹی کی حکومت کا وفادار نہیں، پیپلز پارٹی ملک کے خلاف کام کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول کے کان پر کھڑے ہو کر آواز لگائیں گے، تعداد پر اکڑنے والے وزیر اعلیٰ کو، گنتی غلط کرنے والوں کو وزیراعلیٰ ہاوس پر کھڑے ہو کر اپنی گنتی بتائیں گے۔

    احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں گیس بند ہے، کروڑوں گھروں میں گیس نہیں، اتنے پیسے نہیں کہ ہوٹل سے کھائیں، صبح سے بھوکے ہیں، یہاں اس طرح انسان جی رہے ہیں، یہ کراچی ہے جو ملک کو چلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج مجھے فیصلہ کرنا ہے، ہم روز ماؤں بہنوں کوسڑک پہ نہیں لائیں گے، ظالم ہماری بات نہیں سن رہا، وزیر اعلیٰ کو یہاں سے آواز نہیں جارہی، بتاؤ ہم کیا کریں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں نے ریاست کے اداروں، عدالتوں کو آواز لگائی کہ پیپلز پارٹی کل کے دہشتگرد آج بنا رہی ہے، تین کروڑ شاپنگ مال کی تیسری منزل سے خودکشی نہیں کریں گے، پھر جب نوجوان کھڑے ہوجائیں گے تو پیپلز پارٹی والے ریاستی اداروں کو بلا کر انہیں اندر کروائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تمہاری جمہوریت کو لات پڑتی ہے تو امریکہ برطانیہ جاکر روتے ہو، کیا وہاں بتاتے ہو کہ وزیر اعلیٰ کچرا اٹھانے کا انچارج ہے، ہسپتال کا انچارج ہے، سڑک اور پانی کا انچارج ہے، وہ تمہاری جمہوریت تمہارے منہ پر ماریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ایم کیو ایم کی عادت ہے جو رحمان ملک کی ایک فون کال پر ڈھیر ہوجاتی ہے، ہڑتال کرنے کی چیمپئین نے سارے اختیارات اور وسائل جانے پر ایک احتجاج کیا۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لسانی فسادات کروا کر حقوق کا مسئلہ پیچھے کردیا گیا ہے، آج نہ رحمان ملک ہے، نہ ایم کیو ایم ہے، آج پی ایس پی ہے جس کی وجہ سے کوئی مہاجروں سندھیوں پنجابیوں کو نہیں لڑوا سکتا۔

    جلسے سے خطاب میں رکن نیشنل کونسل فرحان انصاری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی عوام آج پیپلز پارٹی کے سیاہ قانون کے خلاف کھڑی ہوگئی ہے، ہم پیپلزپارٹی کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ہمارے ہوتے تم کراچی پر ظلم نہیں کرسکتے۔

    پی ایس پی کے نائب چئیرمین ارشد وہرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی ہمارا ہے، کراچی مصطفیٰ کمال کا ہے، پیپلز پارٹی ہمارے ہوتے ہمارے گھر میں ڈکیتی نہیں ڈال سکتی۔

    ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ خاموش رہنے والے سمجھ لیں پیپلزپارٹی آپ کو اپنے گھروں میں رہنے نہیں دے گی، پیپلز پارٹی کے لیے پی ایس پی کی خواتین ہی کافی ہیں۔مظاہرے سے خطاب میں سیکرٹری جنرل پی ایس پی حسان صابر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اسمبلی سے جس طرح قانون پاس کروایا ہے اس نے ثابت کردیا کہ اسمبلی میں اپوزیشن اور پوزیشن ایک ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 10242 ارب کا ہم حساب لیں گے، ہمارا بچہ دس روپے کے بسکٹ پر بھی ڈھائی روپے ٹیکس دیتا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما اپنے آپ کو کراچی کا کہتے ہوئے شرماتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی، گیس بجلی کراچی کا استعمال کرتے ہیں، لیکن ووٹ کے لیے نام بے نام جگہ کا لکھواتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال پر آج اس کا دشمن بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا، مصطفی کمال واحد سیاسی رہنما ہے جس کی وجہ سے کراچی دنیا کے چند بہترین شہروں میں شامل ہوا۔

    حسان صابر نے کہا کہ مصطفی کمال نے بھائی کو بھائی سے جوڑا، اب یہاں لاشیں نہیں گرتیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مصطفی کمال کے خوف میں مبتلا ہو کر پیپلز پارٹی نے کالا قانون بنایا ہے، ہم ہر وہ طریقہ اپنائیں گے جس سے یہ کالا قانون واپس لیا جائے۔حسان صابر نے کہا کہ پاکستان نا کھپے کہنے والوں کے برے دن شروع ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے کہ پی ایس پی کے مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی، حسن اسکوائر پر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف مظاہرین نے زبردست نعرے بازی کی۔مظاہرے میں کراچی پر قبضہ نا منظور، پیپلز پارٹی نا منظور اور زرداری نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔

  • پاکستان کی سرحدوں پربھارتی فوج کی نقل وحرکت کیوں ؟نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

    پاکستان کی سرحدوں پربھارتی فوج کی نقل وحرکت کیوں ؟نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

    اسلام آباد:پاکستان کی سرحدوں پربھارتی فوج کی نقل وحرکت کیوں ؟وزیراعظم نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق قومی سلامتی پر غور کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں افغان صورت حال اورقومی سلامتی کے دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزرا شریک ہوں گے۔نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور معید یوسف شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستان کی مشرقی سرحدوں کے ساتھ روسی ایس 400 میزائل سسٹم کی تنصیب جاری ہے اوربھارت پاکستان پر دباوبڑھانا چاہتا ہے ،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت بغیر کسی تنازعے کے اچانک اپنی افواج کیوں سرحدوں پر لے آیا؟اس حوالے سے کل کے اجلاس میں غور کیا جائے گا اور پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا

    دوسری طرف اہم حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے 30 سال سے پاکستان میں جب بھی نوازشریف پربھاری وقت آیا بھارت نے اس دوران پاکستان کی سرحدوں پر دباوبڑھاتے ہوئے پاکستان کے اندرسیاسی دباو کی سمت تبدیل کرنے کی بھرپورکوشش کی ، انہیں تناظر میں کہا جارہا ہےکہ چونکہ اب پھرنوازشریف پرسخت دباو ہے اور مودی سرکار پاکستان کی سرحدوں پر دباو بڑھا کرپاکستان کی حکومت کی توجہ اور قوت نوازشریف سے پھیر کر سرحدوں کی طرف مبذول کرا کرنوازشریف کےلیے "سپیس”حاصل کرنا چاہتی ہے

    اس حوالے سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس دوران پاکستان کے مغربی بارڈر بھی بھی چھیڑ خانی کے واقعات کیے جائیں گے

  • دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل:مسافرپریشان ہوگئے

    دھند کا راج، فلائٹ آپریشن معطل:مسافرپریشان ہوگئے

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند نے ڈیرہ ڈال لیا، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مقامی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا ہے۔

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپور ٹ پر دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے طیاروں کی لینڈنگ ممکن نہیں، زیادہ تر پروازوں کا رخ اسلام آباد کیلئے موڑ دیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ ، بارش کے امکانات ہیں بارش اگر ہوجاتی ہے تو دھند میں کمی واقع ہوگی، حد نگاہ ٹھیک ہوتے ہی فضائی آپریشن کو معمول پر لے آئیں گے۔

    اطلاعات ہیں کہ کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز دھند کےباعث واپس کراچی کی جانب موڑ دی گئی، پرواز کچھ ہی دیر میں کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرجائےگی۔

    اسی طرح ابوظہبی سےلاہور آنےوالی پرواز کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا ہے، کویت سےلاہور آنےوالی کارگو پرواز کا رخ بھی اسلام آباد کی جانب کردیا گیا ہے جبکہ
    فیصل آباد ائیرپورٹ کےاطراف حدنگاہ 800میٹر ہونے کے باعث دبئی سے فیصل آباد آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔