Baaghi TV

Author: +9251

  • ن لیگی نوازشریف کے استقبال کرنے کے لیے تیارہیں:شیخ رشید کوکیا مسئلہ:رانا ثنااللہ جذباتی ہوگئے

    ن لیگی نوازشریف کے استقبال کرنے کے لیے تیارہیں:شیخ رشید کوکیا مسئلہ:رانا ثنااللہ جذباتی ہوگئے

    لاہور:ن لیگی نوازشریف کے استقبال کرنے کے لیے تیارہیں:شیخ رشید کوکیا مسئلہ:رانا ثنااللہ جذباتی ہوگئے,اطلاعات کے مطابق نواز لیگ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو شیخ رشید کی پیش کش نے جذباتی کردیا ، رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قوم اپنے قائد نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہے، ‎جن کا اپنا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ‎نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف بس الزامات ہی ہیں ثبوت کوئی نہیں ہے، نواز شریف کے واپس آنے کا خوف انہیں سونے نہیں دے رہا۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نالائقی، نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں، آپ کو جو کرنا ہے کریں جو کہنا ہے کہیں لیکن جانا تو پڑے گا۔
    رہنما ن لیگ کا کہنا تھاکہ بوکھلائے ہوئے عمران نیازی نے گھبراہٹ میں پارٹی آئین ہی ختم کر دیا، ‎عمران نیازی کے لیے ایک ہی پیغام ہے کہ "بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے”۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملنی۔

    یاد رہے کہ آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہناتھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان آنا چاہیں تو انہیں 24 گھنٹوں میں ویزا جاری ہو گا اور ٹکٹ کے پیسے میں اپنی جیب سے دوں گا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ بیماری کا ڈراما کرکے بیرون ملک گئے لیکن کسی ڈاکٹر کو نہیں دیکھایا، یہ لوگ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، ان لوگوں نے وہاں جا کر ٹارزن بننے کی کوشش کی لیکن ٹھس ہو گئے۔

    نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو پاکستان آنا ہے تو میں انہیں 24 گھنٹے میں ویزا جاری کروں گا اور ٹکٹ اپنی جیب سے بھیجوں گا۔

    ادھر سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی شہادت سے متعلق کتاب “محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت” کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران رحمان ملک نے کہا کہ حکومتی وزراء کے بیانات سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ بوکھلائے ہوئے ہیں، بیانات سے لگتا ہے کہ کہیں طوفان اٹھا ہے اور دال میں کچھ کالا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف کا ملک ہے انھیں کوئی پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، یہ تو وقت بتائے گا کہ میاں صاحب کے آنے پر حکومت رہے گی یا جائے گی؟ دیکھنا ہے کہ ان کے آنےکے لیے طریقہ کار کیا ہو گا۔

  • پوراملک گھومیں‌ پھریں آپ کا اپنا وطن مگرمحرم کے بغیر نہیں :افغان طالبان نےشرط عائد کردی

    پوراملک گھومیں‌ پھریں آپ کا اپنا وطن مگرمحرم کے بغیر نہیں :افغان طالبان نےشرط عائد کردی

    کابل:پوراملک گھومیں‌ پھریں آپ کا اپنا وطن مگرمحرم کے بغیر نہیں :اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے خواتین کے اندرون شہر بھی مرد رشتے دار کے بغیر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر برائے امر بالمعروف و نہی منکر نے اندرون اور بیرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف اسلامی حجاب پہننے والی خواتین کو بٹھائیں۔

    وزارت برائے نیکی کے فروغ اور برائی کی روک تھام کی جانب سے جاری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ زیادہ فاصلے تک سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ کسی قریبی مرد رشتہ دار کا ہونا لازمی ہے۔وزارت کی جانب سے گاڑیوں میں چلنے والی موسیقی کو پہلے ہی بند کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔

    قبل ازیں وزارت امر بالمعروف و نہی منکر نے ٹیلی ویژن چینلز کو خواتین اداکاروں پر مشتمل ڈرامے اور اشتہارات بند کرنے کی ہدایت کی تھی اور خواتین ٹی وی صحافیوں کو بھی حجاب لینے کو کہا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ طالبان نے 1990 کی دہائی میں اقتدار کے اپنے پہلے دور کے مقابلے میں اب طرز حکمرانی کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے باوجود خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم و ملازمت پر پابندیاں عائد ہیں۔

  • ’نواز شریف پاکستان آنا چاہیں تو 24 گھنٹے میں ویزا دوں گا، ٹکٹ اپنی جیب سے بھیجوں گا‘:شیخ رشید

    ’نواز شریف پاکستان آنا چاہیں تو 24 گھنٹے میں ویزا دوں گا، ٹکٹ اپنی جیب سے بھیجوں گا‘:شیخ رشید

    کراچی ’نواز شریف پاکستان آنا چاہیں تو 24 گھنٹے میں ویزا دوں گا، ٹکٹ اپنی جیب سے بھیجوں گا‘:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف فیملی کے 3 لوگ یہاں موجود ہیں، نوازشریف بھی آ جائیں، آصف زرداری اور میرے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ طالبان کی مدد کیلئے پوری دنیا کو پاکستان مدعوکیا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ نوازشریف نے پاکستان آنا ہے تو اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں، انہوں نے اداروں کیخلاف باتیں کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، نوازشریف صحت مند ہیں کیونکہ کہیں سےعلاج تو کرایا نہیں، نوازشریف بیماری کابہانہ کرکےبیرون ملک گئے۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں لاہور میں ٹینٹ لگانے جا رہا ہوں، ان کے اور میرے ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آ گیا ہے۔شریف اور زرداری فیملی ملکی دولت بیرون ملک لے کر گئی، پاپڑ اور چنے والے میں نے تو نہیں نکالے۔ قوم نے ہمیں اس لئے ووٹ دیئے کہ مافیاز سے نجات دلائیں مگر ہم اس میں ناکام رہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طالبان کی مدد کیلئے پوری دنیا کو پاکستان مدعو کیا، طالبان نے یقین دہائی کرائی ان کی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہو گی، کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ براہ راست نہیں، بالواسطہ رابطے ہیں۔

  • ڈھٹائی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے:بیٹے نےتسلیم کرلیا کہ میرے ابو”رانا شمیم” نواز لیگ وکلا ونگ کےعہدیدارہیں

    ڈھٹائی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے:بیٹے نےتسلیم کرلیا کہ میرے ابو”رانا شمیم” نواز لیگ وکلا ونگ کےعہدیدارہیں

    لاہور: ڈھٹائی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے:بیٹے نےتسلیم کرلیا کہ میرے ابو”رانا شمیم” ن لیگ وکلا ونگ کےعہدیدارہیں ہیں‌، ادھر وزیرمملکت فرخ حبیب نے بھی رانا شمیم کے صاحبزادے کے دعوے کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ رانا شمیم ن لیگ وکلا ونگ کے عہدیدار ہیں، یہ بات ان کے صاحبزادے نے خود ٹی وی پر تسلیم کی۔

     

     

    وزیر مملکت فرخ حبیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نوازشریف نے عدلیہ پر حملے کیلئے بیان حلفی بھی اپنی موجودگی میں تحریر کرایا، یہ بہت بڑا انکشاف ہے ،اسی لئے تو انہیں گارڈ فادر کہا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رسی جل گئی ہے مگر بل نہیں گیا۔

     

     

     

    قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اس حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمیم نے ثاقب نثار کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں نوٹرائز کرایا ، نئے انکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کر دیا ہے۔

     

    وزیر اطلاعات کا مزید کہا تھا کہ حلف نامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے نام شامل ہیں، ثابت ہو گیا یہ مافیا اداروں کو کس طرح بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

     

    ادھرذرائع کا کہنا ہے کہ نوازلیگ کی قیادت خبروں کے ذریعے عوام الناس کو گمراہ کرنے اور فیک نیوز چلانے کے لیے بہت زیادہ انویسٹمنٹ کررہی ہے ، جس کے ذریعے نوازلیگ کے بڑے بڑے اچھے چہرے بھی نوازشریف کی خاطرجھوٹ بولنے پرمجبور ہیں

  • لندن پلان:شریفانہ دونمبریوں کاانکشاف:رانا شمیم نےثاقب نثارکیخلاف حلف نامہ نوازشریف کےدفترمیں نوٹرائزکرایا’

    لندن پلان:شریفانہ دونمبریوں کاانکشاف:رانا شمیم نےثاقب نثارکیخلاف حلف نامہ نوازشریف کےدفترمیں نوٹرائزکرایا’

    اسلام آباد:لندن پلان:’رانا شمیم نے ثاقب نثار کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں نوٹرائز کرایا’:شریفانہ دونمبریوں کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا شمیم نے ثاقب نثار کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں نوٹرائز کرایا ، نئے انکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کر دیا ہے۔

    وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ رانا شمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔ ثابت ہو گیا یہ مافیا اداروں کو کس طرح بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ ہم تو حق میں ہیں انہیں واپس لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں۔ لیگی قائد کی کرپشن نیب لا میں ثابت ہوچکی ہے، سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

     

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز لیگ کے قائد ڈبل نااہل ہیں، ایک سپریم کورٹ سے جبکہ دوسری جانب سے وہ نیب قانون میں بھی نا اہل ہیں۔

    یاد رہے کہ نوازلیگ کے لندن میں‌ موجود قائد نوازشریف کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ نوازشریف نے بڑے بڑے شریفوں کی اپنی خاطرقربانی لے کر ان کی ساری "کیتی کتائی کھوچے پائی”بلکہ یہ لمبی فہرست ہے

    تازہ قربانی کا بکرا بننے والوں میں خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہوگئے ہیں ، ان سے نوازشریف نے جو بیانیہ کل دلوایا ہے اس کے بعد خواجہ سعد رفیق کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کے گرد بھی ایک سیاہ دائرہ لگا دیا گیا ہے یہ دائرہ کہا لگا کس نے لگایا اور کب لگایا یہ جاننے والے اچھی طرح جانتے ہیں‌

  • بھارت نے جیلوں میں بند قیدیوں کو زہردے کرمارنا شروع کردیا

    بھارت نے جیلوں میں بند قیدیوں کو زہردے کرمارنا شروع کردیا

    نئی دہلی :بھارت میں نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پانچ قیدیوں کی موت ہو گئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جیل میں گزشتہ آٹھ روز کے دوران پانچ قیدی پراسرار حالات میں انتقال کرگئے ۔

    دہلی پولیس کے ایک افسرنے بتایا کہ تمام اموات کی مجسٹریل انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔جمعہ کو تہاڑ جیل میں وکرم عرف وکی کے نام سے ایک قیدی کی موت ہوئی جبکہ حکام نے دعویٰ کیا کہ قیدی اپنے سیل میں بے ہوش پایا گیا تھا اور اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیری رہنما جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، الطاف احمد شاہ، محمد ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، انجینئر رشید، ظہور وٹالی، سید شاہد شاہ، شکیل یوسف شاہ اور غلام محمد بٹ بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظر بند ہیں۔

    دوسری طرف غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں وکشمیر ماس موومنٹ نے کہاہے کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی رکنے کا نام نہیں لے رہی اوربھارتی فورسز کسی بھی وقت کسی بھی شخص کا حق زندگی چھین کر اس سے شہید کرسکتی ہیں یا سلاخوں کے پیچھے دھکیل سکتی ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ماس موومنٹ کے سیکرٹری انفارمیشن شبیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شوپیان ، پلوامہ اور بجبہاڑہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قابض بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ،خواتین سے بدتمیزی کی اور بزرگوں اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کیا اور انہیں شدید سردی میں گھروں سے باہر کھڑا رہنے پر مجبورکیا۔انہوں نے کہا کشمیر میں اس وقت قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔

    انہوں نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کو جبرواستبداد کی ان پالسیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور حریت پسند کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کی تحریک سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں کا قتل عام بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اور بھارت کو جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پاسداری کا احترام کرنے پر مجبورکری

  • بھارت :اونچی ذات کے ہندووں کے ہاتھوں دلتوں کے تذلیل،رسوائی اور تشدد ایک عام سی عادت بن گئی

    بھارت :اونچی ذات کے ہندووں کے ہاتھوں دلتوں کے تذلیل،رسوائی اور تشدد ایک عام سی عادت بن گئی

    نئی دہلی :بھارت :اونچی ذات کے ہندووں کے ہاتھوں دلتوں کے تذلیل،رسوائی اور تشدد ایک عام سی عادت بن گئی ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک دلت خاندان میں پیدا ہونا گناہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ بھارت میں اعلیٰ ذات کے ہندووں کی طرف سے دلتوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ایک معمول بن چکا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں دلتوں کو ان کنووں سے پانی پینے یا ان مندروں میں جانے کی اجازت نہیں ہے جنہیں اونچی ذات کے ہندو استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دلتوں کو، جنہیں اچھوت بھی کہا جاتا ہے، بھارت میں سب سے کم ترملازمتوں پر رکھا جاتا ہے اور وہ صدیوں سے ہندو ﺅں کے ذات پات کے نظام کا شکار ہیں اور انہیں ذات پات کے نام پر امتیازی سلوک اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں دلت اونچی ذات کے ہندووں کے ہاتھوں عوامی سطح پرتذلیل کا نشانہ بننے کے مسلسل خوف میں زندگی گزارہے ہیں اور انہیں ناپاک اور کم ذات سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں دلتوں کے لیے محض اونچی ذات کے محلے سے گزرنا جان لیوا جرم ہے۔

    رپورٹ میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ اونچی ذات کے ہندو دلت خواتین کو اکثر برہنہ کر کے مارتے پیٹتے ہیں اور ان کی عصمت دری کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ہرروز اوسطاً تین دلت خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے اور دو کو قتل کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ فسطائی مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد دلتوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مودی کے دور حکومت میں انہیں منظم طور پر پسماندگی کی طرف دھکیلا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کو دلتوں کو اونچی ذات کے ہندووں کے ظلم و ستم سے بچانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔

  • کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی

    کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی

    کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسکیم 33 اور اطراف، لسبیلہ، گرومندر، ایم اے جناح روڈ پر ہلکی بوندا باندی ہورہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے ہلکی بارش کا سلسلہ کل رات تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 28 دسمبر سے سردی کی نئی لہر آنے کی توقع ہے، سردی کی نئی لہر کے اثرات 5 جنوری تک برقرار رہ سکتے ہیں، سردی کی لہر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے بھی جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج کم سے کم حدِ نگاہ ایک کلومیٹر رہی جب کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

  • فاروق ستار نے حریم شاہ کا نمبر موبائل میں کس نام سے محفوظ کیا ہے؟

    فاروق ستار نے حریم شاہ کا نمبر موبائل میں کس نام سے محفوظ کیا ہے؟

    کراچی: حریم شاہ نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں فاروق ستار سے ملاقات اور دوستی کے بارے میں بتایا ہے۔

    پاکستان کی مقبول اور متنازع ترین ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے حال ہی میں ایک آن لائن یوٹیوب چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ فاروق ستار سے ان کی ملاقات کب، کیسے اور کہاں ہوئی اور فاروق ستار نے ان کا نمبر اپنے موبائل میں کس نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔

    شو کے دوران جب حریم شاہ سے فاروق ستار سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فاروق ستار جھوٹے انسان ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ حریم کو میں جانتا نہیں ہوں حالانکہ ہم دونوں پہلے سے دوست ہیں اور ہمارا فون پر بھی رابطہ ہے اور اس بات کو قبول کرنا کوئی معیوب بات نہیں تھی

    حریم شاہ نے فاروق ستار سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات اسلام آباد کے سرینا ہوٹل کی لفٹ میں ہوئی تھی۔ فاروق ستار نے کہا تھا کہ انہیں ڈھابے کے کھانے بہت پسند ہیں اور پھر ہم دونوں ڈھابے کا کھانا کھانے گئے تھے جس کا بل بھی فاروق ستار صاحب نے ہی دیا تھا۔ اس کے علاوہ ہم دونوں نے اپنے نمبرز کا تبادلہ بھی لفٹ میں ہی کیا تھا۔

    حریم شاہ نے بتایا کہ اس کے بعد چھ سات ماہ تک ہمارا فون پر رابطہ رہا تھا۔ فاروق ستار نے کہا تھا کہ آپ جب بھی کراچی آئیں گی میری مہمان ہوں گی۔ جب میں کراچی آئی اس وقت ایک نجی ہوٹل میں ٹہری تھی اور وہاں فاروق ستار خود چل کر میرے پاس آئے تھےہماری گپ شپ ہوئی اور آدھا ایک گھنٹہ ہماری ملاقات رہی تھی۔

    حریم شاہ نے کہا کہ اب فاروق ستار جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہماری ملاقات ہوٹل میں نہیں ہوئی تھی بلکہ میرے آفس میں ہوئی تھی ۔

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ وہ اور فاروق ستار دوست تھے۔ انہوں نے میرا نمبر اپنے موبائل میں ’’نوٹی گرل‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں بہت شرارتی ہوں اوروں کے ساتھ جو کیا ہے میرے ساتھ نہ کرنا۔ جس پر میں نے کہا آپ بے فکر رہیں آپ کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا۔

    جب میزبان نے حریم شاہ سے ان کی اور فاروق ستار کی عمر کے درمیان فرق کے بارے میں بات کی تو حریم نے کہا میں اور فاروق ستار دوست ہیں اور دوستی تو کسی بھی عمر کے شخص کے ساتھ ہوسکتی ہے

  • قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں۔

    قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر اور کپتان شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئی ہیں، رپورٹس کے مطابق شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے والدہ کے انتقال کی خبر سناتے ہوئے کہا کہ میری والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں اور ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں ادا کی جائے گی۔

    شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر قومی اور عالمی اسپورٹس شخصیات سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ نامور افراد نے افسوس کا اظہار کیا اور والدہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔