Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانی نژاد امریکی خاتون کواغوا کس نے کیا اورقتل کس نےکیا؟دفن کہاں کیا؟تفصیلات آگئیں

    پاکستانی نژاد امریکی خاتون کواغوا کس نے کیا اورقتل کس نےکیا؟دفن کہاں کیا؟تفصیلات آگئیں

    راولپنڈی:پاکستانی نژاد امریکی خاتون کواغوا کس نے کیا اورقتل کس نےکیا؟دفن کہاں کیا؟تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق اغوا ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون کے اغوا کا کیس حل ہوگیا، وجیہہ سواتی اغواء کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، سابق شوہر رضوان حبیب نے وجیہہ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق سابق شوہر رضوان حبیب نے وجیہہ کے قتل کا اعتراف پولیس تفتیش کے دوران کیا۔ ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے اغوا کیا تھا۔

    دوسری طرف سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وجہیہ سواتی کا کیس زیر تفتیش ہے زیادہ بات نہیں کرسکتے، 16 اکتوبر کو وجیہہ پاکستان آئی اور ان کے سابق شوہر نے انہیں رسیو کیا،

    یاد رہےکہ اس واقعہ کے بعد آئی جی پنجاب نے اس کیس کا نوٹس لیا، پولیس کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق وجیہہ کو رسیو کرنے کے بعد ان کا سابق شوہر انہیں کے پی لے گیا اور وہاں دفن کیا، لکی مروت سے وجیہہ کی میت مل گئی ہے، انہیں اسلام آباد لایا جارہا ہے، وجیہہ کیس کی رپورٹنگ کے بارے میں پولیس کا موقف بھی چلایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رضوان حبیب اس کا والد اور ایک ملازم گرفتار ہے، وجیہہ قتل کیس کی تفتیش جاری ہے مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، امریکی ایمبیسی یا انٹرنیشنل میڈیا کا کوئی پریشر نہیں،

    سی سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ پولیس کام قانونی طریقے سے کررہی تھی اور کررہی ہے، جب سارے ثبوت اور شواہد پولیس کے پاس جمع ہوئے تو گرفتاریاں ہوئیں، وجیہہ کی فیملی کے ساتھ پولیس مسلسل رابطے میں تھی، وجیہہ کا قتل راولپنڈی میں کیا گیا اور لاش کے پی منتقل کی گئی، کیس کی انٹرنیشنل رپورٹنگ ہورہی ہے لہذا پولیس کا موقف جاننا ضروری ہے، تفتیش کے دوران وجیہہ کے سابق شوہر کو مسلسل بلایا جارہا تھا، جب پولیس نے پوری تفتیش مکمل کی تو انکے سابق شوہر کو گرفتار کیا گیا۔

  • مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے چاہنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز:ٹویٹرفالوورز60 لاکھ کے لگ بھگ

    مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے چاہنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز:ٹویٹرفالوورز60 لاکھ کے لگ بھگ

    لاہور:مبشرلقمان یوٹیوب کے چاہنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز:ٹویٹرفالوورز60 لاکھ کے لگ بھگ ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف اینکر،تجزیہ نگارمبشرلقمان کے یوٹیوب چینل کےپاکستان سمیت دنیا بھرمیں چاہنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سےاضافہ ہورہا ہے،ادھرمبشر لقمان یوٹیوب چینل کی ٹیم نے بھی اس کامیابی پربہت زیادہ خوشی کا اظہارکیا،

    مبشرلقمان کے چاہنے والوں کی تعداد ویسے ایک کروڑ کے لگ بھگ ہے جس میں 57 لاکھ سے زائد ٹویٹرفالوورز ہیں جبکہ ان میڈیا پلیٹ فارم کے دیگرسوشل میڈیا پیجز پربھی لاکھوں کی تعداد میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد موجود ہے ، اور ان رابطوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جاتی ہے جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے

     

     

    پاکستان کے معروف صحافی اوراینکرمبشرلقمان کے یوٹیوب چینل کی مقبولیت میں جہاں مبشرلقمان کی شخصیت کا کردارہے وہاں‌مبشرلقمان کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کے کردار کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا

    مبشرلقمان یوٹیوب چینل کومقبولیت کی انتہا تک پہنچانے میں ہرممبرکا اپناکردارہے جنہیں مبشرلقمان جیسی شخصیت بہت زیادہ عزت دیتی ہے اورحوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں‌،

    مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے 20 لاکھ سے زائد چاہنے والوں کی خوشی میں مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے

    مبشرلقمان یوٹیوب چینل کی ٹیم میں مبشرلقمان کے معتمد ساتھی ، پروڈیوسراوردنیا کے علوم وفنون پرعقابی نظررکھنے والے راواویس کوبھی بھولنا نہیں چاہیے جوہروقت مطالعہ کرنے کے بعد چیزوں کوپرکھ کرایک بہترین سکرپٹ تیارکرتے ہیں

    مبشرلقمان یوٹیوب چینل کی ٹیم کے ہراول دستے محمد شعیب اور شیخ نوید کا کردار بھی بہت اہم ہے ،شیخ نوید نے مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے کامیابی کے سفرکوآگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا

    اس ٹیم میں میڈم عفیفہ راو کا ذکرنہ کریں توزیادتی ہوگی ، محترمہ ایک خاتون ہونے کے باوجود ٹیم کے دوسرے افراد کے ساتھ شانہ بشانہ متحرک رہیں ، مبشرلقمان کی طرف سے اپنی ٹیم کے دیگرممبران کی طرح خواتین ممبرز کو بھی بہت عزت دی جاتی ہے

    مبشرلقمان یوٹیوب چینل میں باقی دوستوں کا ذکرنہ کریں‌توزیادتی ہوگی ان میں عدیل احمد،دانیال لقمان،عبدالحئی ،احسن قاسم ، حمزہ علی ، فجرلقمان، ،اورباغی ٹی وی کی ٹیم کا بھی اس میں ایک قابل قدر کردار ہے

    اس موقع پر سید کاظم شاہ صاحب کو بھی نہیں بھولنا چاہیے جو اس سارے سلسلے میں اپنا مقام رکھتے ہیں ان کی کوارڈینیشن ہی ہے جس کی وجہ سے سارے کام وقت پر انجام دیئے جاتے ہیں اور پھر نتائج اس صورت میں سامنے آتےہیں‌

     

     

    https://twitter.com/TeamLucmanML/status/1474710606158737408?t=CW9IdfWc3qVrGlPCckPRsQ&s=19

    مبشرلقمان یوٹیوب چینل کے مالک معروف صحافی مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ آج اس کامیابی کا سہرا ٹیم کے سرہے جس کی محنت سے آج اس چینل کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہہنچ گئی ہے،

    مبشرلقمان نے اس موقع پرکہا کہ جن حالات میں ہم نے دنیا کودنیا کے اہم حالات سے آگاہ رکھنے کے لیے یہ مشن شروع کیا اس پربہت زیادہ محنت کرنا پڑی ،جس کے ثمرات اب بہت زیادہ بہترآنے شروع ہوگئے اوریہی وجہ ہے کہ آج یہ چینل لاکھوں افراد کومعیاری اورحقیقت پرمبنی خبریں ،تجزیئے اورتبصرے فراہم کرکے باخبررکھ رہے ہیں‌

     

     

    مبشرلقمان نے اپنے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیرکے مسئلہ پراپنا موقف پیش کرتے رہیں‌گے ، دنیا کے معاملات کوکھل کراپنے صارفین تک پہنچائیں گے . انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب جانتے ہیں‌کہ مذکورہ ایشوزپرگوگل کچھ دیتی نہیں بلکہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے لیکن ہم دکھی انسانیت کی وکالت کرنا نہیں چھوڑیں گے

    جہاں مبشرلقمان نےاپنے تمام ساتھیوں‌کاشکریہ اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ سمندرپار پاکستانیوں‌سمیت دنیا بھرسے دیگرچاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں‌کہ انہوں نے عزت دی

  • اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس:ڈی سی اسلام آباد نے تصدیق کردی

    اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس:ڈی سی اسلام آباد نے تصدیق کردی

    اسلام آباد:اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس:ڈی سی اسلام آباد نے تصدیق کردی،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔

    اس حوالے سے محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے شہری میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق اومی کرون کے مذکورہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    دوسری طرف ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے ان کا کہنا تھا کہ واقعی ایک مریض جو کہ کراچی سے اسلام آباد آیا ہے وہ اومی کرون کا شکار ہے اور اب انتظامیہ اس شخص سے رابطہ میں رہنےوالے تمام لوگوں کی مانیٹرنگ کررہےہیں اور اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کہیں ان کے ملنسار تواس مرض کا شکارنہیں ہوئے؟

     

    اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد اس کی کنٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیا نے شہری میں اومی کرون کی تصدیق کردی۔

    ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے رہائشی میں اومی کورون ویرینٹ کی تشخیص ہوئی، شہری کی بیرون ممالک کوئی ٹریول ہسٹری نہیں، شہری کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے۔

    ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں، اومی کرون ویرینٹ کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا، شہری احتیاطی تدابیراختیار کریں،ویکسی نیشن کرائیں، شہری اگر بوسٹر ویکسین کے اہل ہیں تو بوسٹر لگوائیں۔

  • گرین لائن بس:کم سے کم کرایہ 15اور زیادہ سے زیادہ 55 روپے: کراچی کی عوام خوش ہوگئی

    گرین لائن بس:کم سے کم کرایہ 15اور زیادہ سے زیادہ 55 روپے: کراچی کی عوام خوش ہوگئی

    کراچی:گرین لائن بس:کم سے کم کرایہ 15اور زیادہ سے زیادہ 55 روپے: کراچی کی عوام خوش ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن کے آغاز کے موقع پر بس کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا۔

    واضح رہےکہ کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز آج 25 دسمبر سے ہو گیا ہے اور پہلے مرحلے میں بس سروس صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلے گی جب کہ 10 جنوری سے بسوں کی تعداد سمیت اوقات کار میں بھی اضافہ کردیا جائے گا۔

    گرین لائن بس سروس کے شروع میں 22 میں سے 11 اسٹیشنز فعال ہیں جب کہ 10 جنوری تک اس سروس میں 80 بسوں میں سے 25 بسیں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چلائی جائیں گی۔ایس آئی ڈی سی ایل افسران کے مطابق 10 جنوری کے بعد بسوں، اسٹیشنز اور اوقات کار میں اضافہ کیا جائے گا۔

    گرین لائن بس سروس سرجانی عبداللہ چوک اسٹیشن سے نمائش چورنگی اسٹیشن تک چلائی جائے گی، یہ جدید بسیں ہر 5 منٹ بعد اسٹیشن پر آئیں گی جب کہ آگے چل کر بسوں کے آنے کا یہ وقفہ مزید کم ہوجائے گا۔

    ٹکٹ کتنا ہوگا؟
    گرین بس کا ٹکٹ 55 روپے ہے، روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے اس حوالے سے کارڈ بھی بنوا سکتے ہیں۔

    گرین لائن بس میں ایک وقت میں 150 سے زائد افراد سفر کر سکیں گے جب کہ معذور افراد کے لیے بھی نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔

    بس سروس کی سرویلنس سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی اور جس اسٹیشن پر بس رُکے گی وہاں کا نام بس کے اندر اسکرین پر آجائے گا۔

    یاد رہےکہ اسی حوالے سے آج کراچی میں گرین لائن بس کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن کے ایلیویٹرز خراب نہیں ہیں، 10 جنوری سے تمام اسٹیشن کے ساتھ بس سروس چلے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بس کا کرایہ کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ 55 روپے ہے اور گرین لائن بس کا کارڈ لوگوں کو کنفیوژ کررہا ہے، اس کارڈ کو موبائل فون کارڈ کی طرح چارج کرنا پڑے گا۔

  • خبردار:’معمولی غلطی پر ہاتھ کاٹ دیں گے، ایران کی اسرائیل کودھمکی

    خبردار:’معمولی غلطی پر ہاتھ کاٹ دیں گے، ایران کی اسرائیل کودھمکی

    تہران :’معمولی غلطی پر ہاتھ کاٹ دیں گے‘، ایران کی اسرائیل کودھمکی ،اطلاعات کے مطابق ایران نے فوجی مشقوں کے دوران 15 مختلف بیلسٹک میزائل فائر کرکے اسرائیل کو وارننگ دے دی۔ادھر ایران کی اسرائیل کو دھمکی کے بعد خطے میں سخت کشیدگی پائی جارہی ہے ، ایرانی فضائیہ تیار بیٹھی ہے

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے پانچ روزہ فوجی مشقوں کے دوران 15 مختلف بیلسٹک میزائل فائر کیے جسے ایرانی فوجی حکام نے اسرائیل کے لیے ایک وارننگ قرار دیا ہے۔

    اس حوالے سے ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ یہ فوجی مشقیں صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے دھمکیوں کا جواب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مشقوں کے دوران داغے گئے 16 میزائلوں نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جب کہ مشقوں کا حصہ بننے والے سیکڑوں ایرانی میزائل ایران پر حملہ کرنے کی جرات کرنے والے ملک کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ فوجی مشقیں اسرائیلی ریاست کے لیے سنگین وارننگ ہیں لہٰذا ایران کے خلاف معمولی سے بھی غلط ہوئی تو ہم ان کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران جوہری مذاکرات کے معاملے پر بلیک میلنگ کررہا ہے لہٰذا عالمی برادری اس سے سختی سے پیش آئے اور اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ایران پر کل حملہ کرسکتے ہیں۔

  • بھارت میں مسیحیوں کو ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے: امریکی میڈیا بھی چیخ اُٹھا

    بھارت میں مسیحیوں کو ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے: امریکی میڈیا بھی چیخ اُٹھا

    نیو یارک:بھارت میں مسیحیوں کو ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے: امریکی میڈیا بھی چیخ اُٹھا ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مسیحی برادری پر مظالم کے تہلکہ خیز انکشافات امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز سامنے لے آیا، ہندو انتہا پسند مسیحی کمیونٹی کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ، زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

     

    امریک یاخبار دی نیو یارک ٹائمز میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق ہندو انتہا پسند عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں، عیسائیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے جس کی وجہ سے اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، ہندو انتہا پسند بھارت میں رہنے والے عیسائیوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

     

    نیو یارک ٹائمز کے مطابق موت کے خوف سے عیسائیوں خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کر دیا، عیسائیوں کے زیر تسلط چلنے والے خیراتی ادارے کو ہندو انتہا پسند وکلا نے بند کروانے کیلئے متعدد بار شکایت درج کروائیں، ہندو انتہا پسندبھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی مسلمانوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کی نسل کشی پر بھی خاموش۔

     

     

    امریکی اخبار کے مطابق اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھارتی وزیر اعظم کی خاموشی پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں، ہندو انتہا پسند مودی ہندوستان کو قوم پرست ملک بنانے کے خواہ ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان نےپاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نےپاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےپاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے، اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ پرویز خٹک خیبر پختونخواہ کے اور علی زیدی سندھ کے صدر ہوں گے۔

    اس کے علاوہ قاسم سوری کو بلوچستان، شفقت محمود کو پنجاب اور خسرو بختیار کوجنوبی پنجاب کا صدور نامزد کیا گیا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے عامر کیانی کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بنا دیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر گزشتہ روز پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں اور ونگز تحلیل کرتے ہوئے 21 رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں نئی تنظیم سازی کی جائے گی۔

    دوسری طرف کارکنان نے وزیراعظم کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں اپنے قائد پرپورا پورا بھروسہ ہے کہ وہ پارٹی کارکنان کو ضائع نہیں کریں‌ گے اور انہیں کارکنان کی محنت کے ذریعے پاکستان کومشکلات سے نکالیں گے

     

  • کل بڑوں بڑوں‌ کو دیکھا ایک میز پر:غریب نظر نہیں آئے مجھے اکٹھے کسی میزپر:مبشرلقمان

    کل بڑوں بڑوں‌ کو دیکھا ایک میز پر:غریب نظر نہیں آئے مجھے اکٹھے کسی میزپر:مبشرلقمان

    لاہور:کل بڑوں بڑوں‌ کو دیکھا ایک میز پر:غریب نظر نہیں آئے مجھے اکٹھے کسی میزپر:مبشرلقمان نے اچھی خبر کے ساتھ ساتھ کچھ اچھی رویوں کی بھی درخواست کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر تجزیہ نگار ، معروف صحافی مبشرلقمان نے کل ملاقاتوں کے ایک اہم سلسلے کا ذکر کیا ہے اور ساتھ ہے ان میں سے چند بڑے ناموں کو بھی ذکرکرگئے

    یہ ملاقات کہاں ہوئی اس کا تو انہوں نے نہیں بتایا مگرایک بڑی پتے کی بات کہہ گئے ہیں ،اس حوالےسےانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرملاقاتوں کے اس سلسلے کا ذکر کرتے ہوئے بڑے بڑے نام بھی بتادیئے جوایک ہال میں اکٹھے تھے

    مبشرلقمان کہتےہیں‌ کہ انہیں یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ پاکستان کے بڑے بڑے چہرے ایک جگہ اکٹھےہیں‌،اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل ایک شام چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، مولانا فضل الرحمن ،سراج الحق ، شیخ رشید ،رحمن ملک ،عمران اسماعیل اور بہت سے دوسرے لوگوں سے ملاقات کی۔

     

    مبشرلقمان نےاس ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے اور بھی بڑے بڑے نام بتائے جن مں سلیم صافی، ڈاکٹرشاہد مسعود ،حامد میر اور بہت سے معروف شخصیات وہاں موجود تھیں‌

    مبشرلقمان نے ان ملاقاتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے جہاں یہ اچھی خبر دی کہ سب کو ایک جگہ پر دیکھا وہاں ان کا مقصود یہ بھی ہے کہ اس ملک کی غریب عوام کو بھی ایسے مل جل کررہنا چاہیے ، غریب عوام کو بس اپنی اور اپنے اہل وعیال کی فکرکرنی چاہیے اور ان جماعتوں اور لیڈروں کی سیاست کی خاطر آپ میں نہیں لڑنا چاہیے یہ سب بڑے ایک ہیں ، انکو جب بھی بیک ڈور دیکھیں گے یہ سب اکٹھے ہوں گے اور دعا بھی ہےکہ پاکستان کی قیادت ہمیشہ اکٹھی رہے لیکن غریبوں کو خواہ مخواہ ان کی صفائیاں دینے اور ان کے ترجمان بن کرایک دوسرے سے لڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ بھی سب اکٹھے رہیں ، خوش رہیں تاکہ نفرت اور حسد کی آگ سے محفوظ رہیں, اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پرتوجہ دیں

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سب بڑے ہمیشہ بیک دی ڈور ایک ہوتے ہیں‌ مگرغریب ان کی سیاست کو تحفظ دینے کی خاطر خواہ مخواہ دشمنیاں مول لیتے ہیں ، ایک دوسرے کا گریبان نوچتے ہیں ، لعن طعن کرتے ہیں ، ایسا نہیں ہونا چاہیے ،ایسی سوچ اور فکر سے آزاد ہوکر آپس میں بھائی چارے کی فضا پیدا کریں‌، ان کہنا تھا کہ خدارا اپنی فکر کریں‌اپنے لیڈروں کی نہیں اپنے بچوں ، ملک وقوم کے لیے قربانی دیں اپنے لیڈروں کی سیاست کو بچانے کے لیے نہیں ، یہ سب ایک ہیں‌ ،آپ بھی سب ایک بن کررہیں‌اپنے لیے قوم کے لیے اور ملک کے لیے

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا شیڈول روک دیا

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا شیڈول روک دیا

    اسلام آباد: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا شیڈول روک دیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کا شیڈول تاحکم ثانی جاری کرنے سے روک دیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ درخواست ن لیگ نے اپنی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کردی اور ان کو بھی الیکشن کمیشن میں‌ یہی موقف اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے ،

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ تاخیر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ موسم کی صورتحال کے باعث بلدیاتی انتخابات مارچ یا اپریل میں کرانے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق جنوری اور فروری میں بیشتر اضلاع میں شدید برف باری کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے دوسرے مرحلہ کا شیڈول تاخیر سے جاری کرنے کی تجویز دی۔ الیکشن کمیشن کو ن لیگ سمیت متعدد جماعتوں نے دوسرے مرحلہ کا انتخاب تاخیر سے کرانے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن جلد کے پی کے بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلہ پر جلد فیصلہ کریگا۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن نے نومبر میں دوسرے مرحلے کا انعقاد 16 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری طرف بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ نے یہ درخواست اس لیے دی ہے کہ تاکہ پنجاب میں مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ہوجائیں اورن لیگ کا یہ بھی خیال ہےکہ پنجاب میں قدر اچھے نتائج ملنے کی صورت میں کے پی میں بعد میں اگربلدیاتی انتخابات ہوں گے تو پنجاب کے نتائج ان پراثرانداز ہوں گے

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کا موقف ابھی سامنے نہیں آیا تاہم یہ امکان زیادہ ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہوسکتی ہے اور اس کی اصل وجہ کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کوموخرکرنا ہے

  • "کوچ”کےغیرملکی کوچ سُن لیں :نوازشریف پاکستان کے     ساتھ ساتھ ریجن کےلیے بھی ان فٹ ہوچکے:فوادچوہدری

    "کوچ”کےغیرملکی کوچ سُن لیں :نوازشریف پاکستان کے ساتھ ساتھ ریجن کےلیے بھی ان فٹ ہوچکے:فوادچوہدری

    لاہور:”کوچ "کےغیرملکی کوچ سب سُن لیں :نوازشریف پاکستان کے ساتھ ساتھ ریجن کے لیے بھی ان فٹ ہوچکے:فوادچوہدری نے نوازشریف کے مستقبل کے حوالےسے چُھپی ہوئی بات افشاں کردی ،اطلاعات کے مطابق کڑوی مگرسچ بات کی وجہ سے مخالفین کے دلوں میں کھٹکھٹنے والے وفاقی وزیرفواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ جس کے بعد نوازلیگیوں کو بھی یقین ہونے لگا ہے

    نوازشریف کی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے چند پیڈ اخبارات اور ٹی وی چینلز پرایک اسی مہم چلائی جارہی ہے جس میں‌ یہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں یہ تاثردیا جارہا ہےکہ شاید کہ نوازشریف کی ڈیل ہورہی ہے

    نوازشریف کی ہدایت پرنواز لیگی سوشل میڈیا ٹیم کی اس مہم کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازلیگیوں اوران کے بڑوں کو یہ معلوم ہوجانا چاہیے کہ نوازشریف اب نہ صرف پاکستان کے لیے ان فٹ ہوچکے ہیں بلکہ ریجن کےلیے بھی ان فٹ قراردیئے گئے ہیں‌

    فواد چوہدری نے اس حوالے سے اشارے دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوشخص ملکی اداروں کے گریبان پکڑے ،ملک کی سلامتی کے لیے خطرناک ریوے اختیار کرے وہ کیسے قابل قبول ہوسکتا ہے ،اور یہی حتمی اور بلاشبہ صورت حال ہے، ان کا کہنا تھا کہ پھر ایک ایسا شخص قومی مجرم بھی اور ملک کولوٹ کراربوں ڈالرز لے کرفرارہوچکا ہے اس کو نواز لیگ تو قبول کرسکتی ہےلیکن قوم اور قومی ادارے تو یہ تصور بھی نہیں کرسکتے

    ایک اور بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں نوازلیگ کو انہیں خودساختہ بیانات کی وجہ سے آڑے ہاتھوں لیا ہے ،ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جو وطن واپسی کے لیے ڈیلوں کا انتظار کررہے ہیں وہ سیاست میں بونے ہی رہیں گے۔

     

    فواد چوہدری نے کہاکہ (ن) لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لیے کھڑے ہیں، کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا۔

    وزیر اطلاعات کا (ن) لیگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں اور ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، روشنی ہوجائے تو تاریکی ختم ہوجاتی ہے اورپاکستان میں یہ ہی ہوا۔