Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈھاکا ٹیسٹ:پاکستان ایک اننگزاور8 رنز سے جیت گیا:بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

    ڈھاکا ٹیسٹ:پاکستان ایک اننگزاور8 رنز سے جیت گیا:بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

    ڈھاکا:پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی فتح پر جہاں‌ پاکستان میں خوشی منائی جارہی ہے وہاں بنگلہ دیش میں‌ بھی پاکستان کی فتح‌ پر خوشی منائی جارہی ہے ،

    کرکٹ کے میدان سے آنے والی خبروں میں‌ بتایا گیا ہے کہ ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    ڈھاکا کے شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے میزبان ٹیم کو ہراکر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی ہے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے میچ میں 12وکٹٰیں حاصل کیں۔

    پاکستان کے عابد علی کو سیریز اور ساجد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

     

     

    قبل ازیں بنگلا دیش کا دوسری اننگز میں ٹاپ آرڈر فلاپ ہو گیا۔ اوپنرز شادمان اسلام اور محمود الحسن نے دوسری اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ حسن علی نے محض 6 سکور پر محمود الحسن کو بولڈ کر دیا۔ ان کے بعد 2 رنز بنانے والے شادمان بھی پویلین لوٹ گئے، نجم الحسن 6 اور مومن الحق 7 رنز بنا سکے۔

    اس کے بعد لٹن داس نے آ کر ٹیم کو سنبھالا دیا اور 7 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے، انہیں ساجد خان نے آوٹ کیا۔ مشفق الرحمن ففٹی بناتے بناتے رہ گئے، 48 رنز پر رن آوٹ ہوگئے۔ شکیب الحسن نے پاکستانی باولرز کو ٹف ٹائم دیا تاہم انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے شکار کیا، مہدی حسن 14 رنز بنا سکے۔ خالد احمد صفر پرہی آوٹ ہوگئے

    فالو آن کی شکار بنگلا ٹیم نے قبل ازیں آج پہلی اننگز کا سلسلہ 7وکٹوں کے نقصان پر 76رنز سے جوڑا تو پاکستانی باولرز نے حریف بلے بازوں کو ٹکنے نہ دیا، تیج الاسلام کو صفر سکور پر ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھا دی۔ ان کے بعد خالد احمد آئے، انہیں شاہین آفریدی نے شکار کیا۔ سب سے زیادہ 33 رنز بنانے والے شکیب الحسن کو بھی ساجد خان نے چلتا کیا۔ یوں ساری ٹیم 87 کے مجموعے پر آوٹ ہو گئی۔ ساجد خان نے 8 مخالف بلے بازوں کو آؤٹ کر کے بنگلا دیش کو فالو آن کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔یوں پاکستان یہ میچ بھی جیت گیا

     

  • بھارتی جرنیلوں میں شدید اختلافات،وزیردفاع نے آرمی چیف کو نااہل قرار دیا:خفیہ دستاویزات میں انکشاف

    بھارتی جرنیلوں میں شدید اختلافات،وزیردفاع نے آرمی چیف کو نااہل قرار دیا:خفیہ دستاویزات میں انکشاف

    نئی دہلی:بھارتی جرنیلوں میں شدید اختلافات،وزیردفاع نے آرمی چیف کو نااہل قرار دیا،بھارتی وزارت دفاع کی ایسی خفیہ دستایزات کا انکشاف ہونا شروع ہوگیا ہے اورایسی دستاویزات سامنے آئی ہیں کہ جن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بھارت فوجی قیادت میں اس وقت شدید اختلافات ہیں اور ان اختلافات کی تصدیق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کے بھارتی وزیراعظم کوفوجی قیادت کے خلاف خط سے ہوجاتی ہے

    بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کی طرف سے بھارتی وزیراعظم مودی کو لکھے گئے خفیہ خط کے منظرعام پرآنے کے بعد مبصرین نے بھی اسے بھارتی فوج میں بڑے پیمانے پربغاوت کے آثارسے تعبیر کیا ہے

    بھارتی وزیراعظم مودی کو بھارتی وزارت دفاع کی طرف سے لکھے گئے خط میں وادی گلوان میں چینی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہونے والے نقصان کا ذمہ دار بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے اور لیفٹیٹنٹ جنرل ہریندر سنگھ کو قرار دیا ہے

    اس خط میں وزیراعطم کو آرمی چیف اور ایک اور جنرل کی شکایت لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے اور جنرل ہریندرسنگھ کو حالات کا ادراک ہی نہیں وہ بالکل اپنی ذمہ داریوں‌ کو نہیں سمجھتے اور نہ ہی ان میں قیادت کرنے کی اہلیت ہے

     

    وزیردفاع راج ناتھ کی طرف سے بھارتی وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں شکایت کی گئی ہے کہ میں ہی نہیں بلکہ بھارتی فوج کے اعلیٰ جرنیل بھی بھارتی آرمی چیف کو نااہل سمجھتے ہیں ،

    راج ناتھ نے اس حوالے سے ایک رپورٹ کا حوالہ بھی دیا جس میں وہ کہتے ہیں‌ کہ بھارتی چیف آف ڈیفینس سٹاف جنرل پبن راوت نے بھی اس حوالے سے تحقیقات کی ہیں جن میں‌ بھارتی آرمی چیف اور لیفٹیٹنٹ جنرل ہریندرسنگھ کو چین سے بھارتی فوج کی رسوائی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے

    راج ناتھ نے اس خط میں وزیراعظم کویہ شکایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری فوجی قیادت کودفاعی حکمت عملی کا پتہ ہی نہیں‌،راج ناتھ کا یہ بھی کہناتھا کہ وادی گلوان میں بھارتی فوج کی شکست نے جہاں بھارتی فوج کو رسوائی سے دوچار کیا ہے وہاں بھارتی فوج کے حوصلے بھی پست ہوئے ہیں ، اس لیے ضروری ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور اس کے ماتحت دیگر جرنیلوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

  • بھارتی سی ای او نے زوم کال  پر 900 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا:دنیا بھرسےسخت ردعمل جاری

    بھارتی سی ای او نے زوم کال پر 900 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا:دنیا بھرسےسخت ردعمل جاری

    واشنگٹن: ایک بڑی کمپنی کے سی ای او نے زوم میٹنگ بلائی اور اسی میٹنگ کے دوران ایک دو نہیں بلکہ سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ اس میٹنگ میں 900 افراد شامل تھے اور جو بھی میٹنگ میں تھا اسے نکال دیا گیا۔

    ’اگرآپ اس میٹنگ میں شامل ہیں اور مجھے سن رہے ہیں تو آپ کا تعلق اس بدقسمت گروہ سے ہے جنہیں نوکری سے برخواست کردیا گیا ہے،‘ بیٹر ڈاٹ کام نامی کمپنی کے سی ای او وشال گرج نے بتایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملازمت کا خاتمہ فوری طور پر لاگو ہورہا ہے۔

    اتنے سارے ملازمین کو فارغ کرنے پر کمپنی مالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے، سوشل میڈیا پرصارفین نے مالک کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ کمپنی مالک کا کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر ایسا فیصلہ نا انصافی ہے، یہ مالک کا ایک سخت اور خوفناک اقدام ہے، کیونکہ کرسمس کے موقع پر شہری اپنی فیملی کے ساتھ خوشیاں منارہے ہوتے ہیں ایسے موقع پر انہیں بے روزگار کرکے ان کی خوشیاں چھین لینا ناقابل برداشت عمل ہے

    کمپنی کے سی ایف او کیون ریان نے کہا کہ سال کے اس اہم موقع پر نوکری سے نکالنا تکلیف دہ فیصلہ تھا۔ کیوِن نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں بہت تبدیلیاں ہوئی ہیں ۔ تاہم وشال نے بتایا کہ لوگوں کو فارغ کرنے کی پشت پر کارکردگی، معیار اور پیداوار کے مسائل بھی تھے۔
    انہوں نے کہا کہ بعض ملازمین روزانہ مشکل سے دو گھنٹے کام کرتے تھے اور وہ صارفین یا خود اپنے ساتھیوں سے چوری میں بھی ملوث تھے۔ تاہم انہوں نے چوری کے لفظ کی وضاحت نہیں کی۔

    تاہم فوربس اور دیگر تجزیاتی اداروں نے کہا ہے کہ وشال پہلے بھی اپنے ملازمین کو سخت ای میل کرتے رہے ہیں جن میں اس نے انہیں سست ڈولفن قرار دیا تھا۔

    ایک اور ویب سائٹ کے مطابق وشال اقربا پروری بھی کرتے رہے ہیں۔ تاہم زوم میٹنگ میں 900 افراد موجود تھے جو اب بیٹر ڈاٹ کام کا حصہ نہیں رہے۔ اس طرح کمپنی کے 15 فیصد ملازمین کو کرسمس سے پہلے ہی سبکدوش کردیا گیا ہے۔

    بیٹر ڈاٹ کام ویب سائٹ مورگیج اور مکانات بنانے کے مالیاتی امور میں مددگار کمپنی ہے۔

  • سانحہ سیالکوٹ:ورکرز کو کس بدبخت نے اکسایا، ملزم کا پتا چل گیا: ڈی پی او سیالکوٹ

    سانحہ سیالکوٹ:ورکرز کو کس بدبخت نے اکسایا، ملزم کا پتا چل گیا: ڈی پی او سیالکوٹ

    سیالکوٹ:سانحہ سیالکوٹ:ورکرز کو کس بدبخت نے اکسایا، ملزم کا پتا چل گیا:اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ عمر سعید ملک نے فیکٹری میں ہجوم کی طرف سے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے قتل کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورکرز کو کس نے اکسایا اور پھر اکٹھا کیا، ملزم کا پتا چل گیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پریانتھا کمارا کی متشدد ہجوم کے ہاتھوں موت کے معاملے میں صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایااور ہجوم کو اکٹھا کیا۔ فیکٹری کے اسٹچنگ یونٹ کے اسٹیچر صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پریانتھا کےخلاف ہجوم کو اکٹھا کرنے میں وہ ملوث ہے۔ واقعے سے پہلے پریانتھا نے اسٹیچنگ ہال کا دورہ کیا تھا، تصویر میں صبور بٹ اور پریانتھا کو واضع دیکھا جاسکتا ہے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ نے یہ بھی کہا کہ ملزم صبور بٹ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہے، اس سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر مرکزی ملزمان کے کردار کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے دوران سیالکوٹ واقعہ پر بریفنگ دی گئی۔

    کابینہ اراکین نے اجلاس کے دوران سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

    سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی طرف سے مبینہ توہین مذہب کے الزام کے بعد قتل ہونے والے سری لنکن منیجر کے ورثاء کی کفالت کے لیے بزنسمینوں نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ پریانتھا کمارا کے لواحقین کیلئے ایک لاکھ ڈالر امداد جمع کرلی اور ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہ بھجوانے کا بھی اعلان کر دیا۔

    آنجہانی پریانتھا کمارا کی یاد میں وزیراعظم آفس میں تعزیتی ریفرنس اور ان کی جان بچانے کیلئے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ملک عدنان کو سند عطا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے آنجہانی پریانتھا کمارا کے لواحقین کیلئے ایک لاکھ ڈالر جمع کرنے اور ہمیشہ ان کی کفالت کرنے کے اعلان کو سراہا۔

    عمران خان نے یہ اعلان بھی کیا کہ سیالکوٹ کی کاروباری کمیونٹی نے مقتول کے اہلخانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر اکھٹے کیے ہیں جبکہ جس کارخانے میں وہ ملازم تھے وہ ہمیشہ کے لیے ان کی تنخواہ ان کے لواحقین کو دیتا رہے گا۔

  • سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سعودی گورنر کی ملاقات

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سعودی گورنر کی ملاقات

    ملتان :سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سعودی گورنر کی ملاقات،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی سے حسر بطن سعودی عرب کے گورنر جناب ابو منصور نے ملاقات کی ہے

    ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم ملاقات میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا

     

    یاد رہےکہ پچھلے کئی ماہ سے دنیا بھرکی اہم شخصیات کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے شروع ہیں ، سعودی گورنر کی ملاقات بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے،

    دوسری طرف اہم حلقوں کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی یہ امید قائم کرچکی ہے کہ وہ اقتدار میں آئے گی جس کے بعد وہ ان ممالک کے ساتھ بہترین سفارتی تعلقات بھی قائم کرے گی

  • سانحہ سیالکوٹ نے عالم اسلام اور پاکستان کا شرم سے سرجھکا دیا ہے، میاں جلیل شرقپوری

    سانحہ سیالکوٹ نے عالم اسلام اور پاکستان کا شرم سے سرجھکا دیا ہے، میاں جلیل شرقپوری

    شرقپورشریف: سانحہ سیالکوٹ نے عالم اسلام اور پاکستان کا شرم سے سرجھکا دیا ہے،ایسے واقعات سے بچنے کے لیے کچھ کرنا ہوگا ورنہ ملک وقوم کی بدنامی بھی ہوگی اور پاکستان عدم استحکام کا شکار بھی ہوگا،ان خیالات کا اظہارممبرصوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے سیالکوٹ واقعہ پراظہارافسوس کرتے ہوئے کیا

    میاں جلیل شرقپوری نے سلمان تاثیرکوقتل کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ سلمان تاثیر کو قتل کرنا ممتاز قادری کا درست اقدام تھا، جبکہ فواد چوہدری کا سیالکوٹ سانحہ کو تحریک لبیک سے منسوب کرنا درست نہیں

    میاں جلیل شرقپوری نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران کا مجرمان کو سزا دینے کا اعلان زبردست اقدام ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ میں مقتول کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،

    میاں جلیل شرقپوری نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ہمیں مقدس اشتہارات اور بینرز لگاتے وقت جگہ کا خیال کیا جائے تاکہ توہین رسالت کا احتمال نہ رہے، توہین رسالت جیسے اقدامات روکنے کے لیے علماء کرام لائحہ عمل بنائیں

  • جن کو مریم نواز نےشادی پربلایا انہوں نے ہی گانے کی ویڈیووائرل کردی:یہ اچھی روایت نہیں:مبشرلقمان

    جن کو مریم نواز نےشادی پربلایا انہوں نے ہی گانے کی ویڈیووائرل کردی:یہ اچھی روایت نہیں:مبشرلقمان

    لاہور:جن کو مریم نواز نےشادی پربلایا انہوں نے ہی گانے کی ویڈیووائرل کردی:یہ اچھی روایت نہیں:اطلاعات کے مطابق سنیئرتجزیہ نگار معروف صحافی مبشرلقمان نے مریم نواز کے بیٹے کی شادی پرہونے والی تقریب سے متعلق ایک بہت ہی سبق آموز بات کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہی گراتے ہیں‌ نشمیمن پربجلیاں‌،

     

     

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں مبشرلقمان نے کہا کہ جنید صفدر کی شادی کی تقریب پر مریم نواز کے گانے کی ویڈیو شیئر کرنے والوں کو معافی مانگنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خاندان شادی پراپنے انتہائی قریبی لوگوں کو مدعو کرتا ہے ، اس شادی پریقینا مریم نوازنے اپنے قریبی لوگوں کو شادی کی دعوت دی

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ جب آپ کو کسی پرائیویٹ فنکشن میں مدعو کیا جاتا ہے تو آپ ذاتی لمحات کو کیسے ریکارڈ کر کے وائرل کر سکتے ہیں؟ پرائیویٹ فنکشنز کی ریکارڈنگ اور وہ بھی قریبی دوستوں یا گھر والوں کی طرف سے پھر اسے وائرل کرنا اچھا نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہےکہ یہ ویڈیوپرائیویسی تھی اور اس پرائیویسی کو اپنوں نے ہی بے نقاب کردیا،ایسا نہیں ہونا چاہیے ہرخاندان کوخوشی کے ایسے موقع پراپنی خوشی کا اظہارکرنا ہوتا ہے اوراگرشادی پربلائے جانے والے مہمان ہی ایسی حرکت کریں‌توپھرافسوس ہی کیا جاسکتا ہے

     

     

    دوسری طرف مریم نواز نے بھی کہا ہے شادی کی ایک ان کی ذاتی تقریب تھی ، ان کے بیٹے کی شادی ہے اوربحیثیت ماہ ان کو ہرقسم کی خوشی منانے کا حق ہے ، لیکن جن اپنوں نے میرے گانے کی ویڈیو وائرل کی ہے انہوں‌ نے اچھا نہیں‌کیا ، یہ ایک ذاتی تقریب تھی اور اسے ذاتی ہی رہنے دیں اور کسی کی بھی پرائیویسی کوچیلنج نہ کریں‌

     

     

  • مدثر نارو کیس:وفاقی کابینہ کا ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

    مدثر نارو کیس:وفاقی کابینہ کا ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد :مدثر نارو کیس:وفاقی کابینہ کا ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ نے لاپتہ صحافی مدثر نارو کے خاندان کی وزیراعظم اور کابینہ سے ملاقات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ نے عدالتی فیصلے کو آئین میں دیے اختیارات سے متصادم قرار دے دیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ فورمز کے باوجود معاملات کابینہ کوبھیجنے کے عدالتی فیصلے بڑھتے جارہے ہیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم اختیاراتی مثلث کے آئینی اصولوں کے خلاف ہے۔

    مدثر نارو بازیابی کیس، عدالت نے شیریں مزاری اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیاکابینہ کا مؤقف ہے کہ ایسے معاملات کو دیکھنے کیلئے متعلقہ ادارے موجود ہیں، حکومت لاپتہ افراد کے معاملے پر انتہائی سنجیدہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ہدایت کی کہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کر کے پھر صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور کابینہ کو صحافی مدثر نارو کی والدہ اور بیٹے سے ملنے کا حکم دیا تھا اور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزیراعظم اور کابینہ مدثر نارو کی فیملی کو مطمئن کرے۔

    مدثر محمود نارو ایک صحافی، شاعر، ترقی پسند مصنف اور رضا کار ہیں جو 2018 سے لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

    مدثر 2018 میں خیبر پختونخوا کے علاقے بالاکوٹ سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوئے تھے، وہ اپنی اہلیہ صدف اور چھ ماہ کے بیٹے کے ہمراہ وہاں سیر و سیاحت کی غرض سے گئے تھے۔

    چند ماہ قبل مدثر نارو کی اہلیہ صدف کا دل کے دورے کے باعث انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد مدثر کی بازیابی کے لیے بلند ہونے والی آوازوں میں شدت آ گئی ہے۔

  • ‏’پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے‘‏:آرمی جنرل قمرجاوید باجوہ

    ‏’پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے‘‏:آرمی جنرل قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی :‏’پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے‘‏،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کےساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے مضبوط ‏دفاعی، سفارتی اورمعاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے بحرین کی کنگ حماد یونیورسٹی اسپتال کے کمانڈر نے ملاقات کی جس ‏میں باہمی دلچسپی کے امور اور ہیلتھ کیئرپر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں پاکستان کی کورونا کےجامع خاتمےسے متعلق کمٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحرین کمانڈر نے ‏کورونا کے خاتمےکیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

    آرمی چیف نے اسلام آباد میں کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ کی تعمیر کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین ‏کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے مضبوط دفاعی، سفارتی اورمعاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔

    معزز مہمان نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون کیلئے بھرپور کردار کا اظہار کیا۔ بحرین کمانڈر نے افغانستان ‏میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کےکردار کو بھی سراہا۔

  • پاکستان میں 57 ممالک کا اکٹھ:اہم فیصلے:افغان طالبان بھی اُمید سے ہوگئے

    پاکستان میں 57 ممالک کا اکٹھ:اہم فیصلے:افغان طالبان بھی اُمید سے ہوگئے

    اسلام آباد: پاکستان میں 57 ممالک کا اکٹھ:اہم فیصلے:افغان طالبان بھی اُمید سے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق اگلے دسمبر میں‌ پاکستان میں اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں اور یہ اطلاعات ہیں کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزراخارجہ کا غیرمعمولی اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں 57 ‏ممالک سے مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ ‏

    وزارت خارجہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں خصوصی طور پر پی فائیو ممالک کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان ‏کو مدعو کرنے سے متعلق بات چیت جاری ہے طالبان کو کس حیثیت میں بلایا جائے گا اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

    وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق طالبان حکومت کے نمائندوں کی موجودگی بھی ضروری ہے اجلاس میں شرکت کیلئےدعوت نامے ‏بھیج دیئےگئےہیں وزرائےخارجہ کونسل اجلاس میں افغانستان کی نمائندگی بھی ہونی چاہیے دیگرممالک کی ذمہ ‏داری ہے افغانستان میں امن کیلئےکردار ادا کریں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عملی اقدامات لئےجائیں گےجس سےافغانستان کوفائدہ ہوگا اجلاس میں ‏پاکستان میں افغان مہاجرین کےحوالےسےبھی بات چیت ہو گی پاکستان چاہتا ہے افغانستان کی معاشی و ‏اقتصادی مدد کیلئےدنیا کردار ادا کرے۔

    واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان 19دسمبر کو اوآئی سی کی اسلام آباد میں ‏سیشن کی میزبانی کرے گا افغانستان میں فوری امداد نہ پہنچائی گئی تو معاشی بحران پیدا ہو سکتا ہے ، یہ ‏بحران ہمسائیوں اور پورے خطے کیلئے نقصان دہ ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان پر فوری توجہ نہ دی تو3.2 ملین بچےکم خوراک کاشکارہوسکتے ہیں، اس قسم کا ‏افغانستان کی صورتحال پر اجلاس 41 سال بعد ہورہا ہے، 18تاریخ کو اوآئی سی ممالک کے سینئر افسران آچکے ہوں ‏گے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکہ،روس،چین،فرانس اوربرطانیہ، جرمنی،جاپان،کینیڈا اور ‏آسٹریلیا کے نمائندوں کو دعوت دے رہے ہیں، ہم افغانستان کے اعلی سطح کے نمائندوں کو بھی بلا رہے ہیں، ‏افغانستان کے نمائندے دنیا کو اپنے حالات کے بارے میں بتائیں گے۔