Baaghi TV

Author: +9251

  • تحریک انصاف کی آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کیلئے سیاسی،سماجی تنظیموں سے رابطے تیز

    تحریک انصاف کی آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کیلئے سیاسی،سماجی تنظیموں سے رابطے تیز

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی سربراہی میں وفد نے گزشتہ روز نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (نکاٹی) کا دورہ کیا اس موقع پر خرم شیر زمان نے نکاٹی ممبران کو آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو کالے قانون کے خلاف ایک پیج پر لا رہے ہیں ترمیم کے بعد میئر کے پاس شہر کو چلانے کا کوئی نظام نہیں ہوگاایک غیر منتخب میئر شہر کے مسائل حل نہیں کر سکتا۔
    اس موقع پر وفد میں اراکین اسمبلی سعید آفریدی، ریاض حیدر، ڈاکٹر عمران علی شاہ، سدرہ عمران، شہزاد قریشی، ڈاکٹر سیما ضیاء، پی ٹی آئی رہنما فراز لاکھانی، نواز مندوخیل، فضہ ذیشان، شیراز ناگانی موجود تھے،پی ٹی آئی رہنماء خرم شیرزمان نے نکاٹی ممبران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی پی نے نئے بلدیاتی بل میں مقامی حکومتوں کو بے اختیار کردیا ہے، ہمیں ہر صورت پیپلز پارٹی کو روکنا ہیاگر اس قانون کے تحت بلدیاتی انتخابات ہوئے تو مزید تباہی آئے گی، اس کالے قانون کے خلاف مہم میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لائیں گیخرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم 4 سال یہی کہتے رہیں کہ ہمیں کرنا کیا ہے نکاٹی ممبران کے ہمارے موقف کو سراہا ہے،کاروباری برادری شہر کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں،شہر کے آنے والے میئر کے پاس ٹرانسپورٹ، پانی، بلڈنگ کنٹرول، صحت، تعلیم کا نظام نہیں ہوگا،ترمیمی بل کے اندر میئر چور دروازے سے سیکریٹ بیلٹ کے ذریعے آئے گاشہر کا میئر منتخب نہیں ہوگا،سندھ حکومت کی چھوٹی سوچ کی وجہ سے صوبے کا حال برا ہے،جو ڈیمانڈ ہم کررہے ہیں، وہ ہم نے اپنی صوبائی حکومتوں میں دیے ہیں دیگر صوبوں کے شہروں میں میئر با اختیار ہونگیہم نے نکاٹی کو آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے، سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے شہر کی بڑی بڑی سڑکیں وزیراعظم بنارہے ہیں کے سی آر وزیراعظم بنانے جارہے ہیں کووڈ کی ویکسین وزیراعظم نے دی،سندھ حکومت نے کیا کیا ہم اس کالے قانون کیخلاف یہاں آئین ہیں اس کالے قانون کے خلاف سب کو ایک ہونا ہوگا،پہلی مرتبہ اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جارہا ہے دوسری جانب بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف خرم شیر زمان کی سربراہی میں وفدآل پاکستان میمن فیڈریشن ایسوسیشن اور سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کیلئیپہنچا خرم شیر زمان نے رہنماؤں کو آل پاکستان اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کی دعوت پیش کی اس موقع پر آل پاکستان میمن فیڈریشن ایسوسیشن کے صدر حنیف موٹلانی نے وفد کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نہ سڑکیں صحیح ہیں،نہ یہاں کاروبار صحیح ہے، ہم کراچی کے مسائل کے حل کی بات کرتے ہیں، مئیر پہلے بھی بیاختار تھا آئندہ بھی بیاختار ہوگا، ہم کراچی کی بہتری کیلئے آواز اٹھانے والوں کا ساتھ دیں گے، عہدے آتے اور جاتے ہیں،ہمیں جواب رب کو دینا ہے، ایم پی ایز کو ہم نے منتخب کیا، چاہتے ہیں عوامی نمائندے کام کریں،ہم بلدیاتی قانون کو پڑھیں گی ۔
    ساتھ ہی ساتھ پی ٹی آئی رہنماء خرم شیرزمان نے سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کو بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کا کراچی میں اپنا اسٹیک و اہم کردار ہیسنی تحریک نے کراچی کے حق کیلئے شانہ بشانہ آواز بلند کی ہے، کراچی کی تمام جمہوریت پسند جماعتیں پی پی کے کالے قانون کے مخالف ہیں 12 دسمبر کو آل کراچی اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ کی نمائندگی و ساتھ کی ضرورت ہے۔

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کابینہ کی فائننس کمیٹی کا اجلاس بیمعنی،صرف خانہ پوری کے کچھ نہیں، اجلاس میں اپنی اپنی کرپشن کی داستان ایک وزیر دوسرے وزیر کو سُنائیگا،بغیر اپوزیشن نمائندگان کے اہم اجلاس نہ دنیا میں کہیں دیکھینہ کہیں سنے گئے کابینہ کے اجلاس میں بات ہوگی کے کون کتنا بڑا نااہل وزیر ہے،اجلاس میں کرپشن کا نیا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا،اپوزیشن کے کسی نمائندے کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی ممبرشب نہ دینے کے پیچھے کالی سوچ ہے، اجلاس میں کیا ہی اچھا ہو اگر پینشن، زکوٰة،ڈیسکوں کی خریداری،منی لانڈرنگ و دیگر پر بات کی جائے،سندھ کو لوٹ کر کھانے والے ظالم حکمرانوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گیفائننس کمیٹی کا اجلاس ڈرامیبازی اور عوام کے دلوں پر نمک پاشی کے مترادف ہیہمیں یقین ہے ان اجلاسوں میں نہ پہلے عوامی مفاد کا سوچا گیا نہ آئیندہ سوچا جائے گا ۔

  • سراج درانی کی پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی آمد، اجلاس کی صدارت

    سراج درانی کی پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی آمد، اجلاس کی صدارت

    کراچی : سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اسمبلی قوانین کے مطابق چلتی ہے کسی کو اعتراض ہے تو عدالت سے رجوع کیا جانا چاہیے، انہوں نے اپنے کیسز پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز پر سندھ اسمبلی پہنچے اور اجلاس کی صدارت کی ۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ وہ کیس سے متعلق ابھی کچھ بھی نہیں کہہ سکتے اور نہ کورٹ کے خلاف میں کوئی بات کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی چلانے کا آئینی طریقہ کار ہے اسی پر چلتے ہیں، اگر اپوزیشن کو اعتراض ہے تو عدالتوں میں جائیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ جب ہم نے کمیٹیوں کے الیکشن کرائے تو اپوزیشن نے شرکت نہیں کی، اب ان کے کمیٹیوں کے حوالے سے اعتراضات درست نہیں۔بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سراج درانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایکٹ ابھی پڑھا نہیں ہے

  • اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ:وزیراعظم کو سخت صدمہ

    اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ:وزیراعظم کو سخت صدمہ

    لاہور:اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ:وزیراعظم کو سخت صدمہ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کارکنوں میں سے ایک ڈاکٹر ابوالحسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ادھر اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی ممبران میں سے ایک ڈاکٹر ابو الحسن کے اتنقال کے بارے میں جان کر افسوس ہوا، انہوں نے ہماری پارٹی کی تنظیم کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

     

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ میری تعزیت اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اولاف شولس کوجرمنی کا چانسلر بننے پر مبارک باد دیتے ہیں، پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے جرمن چانسلر کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

    ٹویٹر پر وزیراعظم نے پاکستان اور جرمن کی کثیر الجہت، طویل المدتی شراکت داری کو مزیدمستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پارٹی کے دیگرپرانے کارکنان بھی اپنے بانی رہنما کی وفات پرگہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے اوراس کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں ہیں

  • چار روزہ ”چودھویں عالمی اردو کانفرنس2021 کی افتتاحی تقریب 9 دسمبر کو ہوگی

    چار روزہ ”چودھویں عالمی اردو کانفرنس2021 کی افتتاحی تقریب 9 دسمبر کو ہوگی

    کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ ”چودھویں عالمی اردو کانفرنس2021ئ“ کی افتتاحی تقریب جمعرات 9دسمبر 2021ءساڑھے تین بجے سہ پہر آڈیٹوریم Iمیں ہوگی جس کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔جبکہ بیرونِ ممالک سے اردو کانفرنس میں کینیڈا سے شاہدہ حسن، امریکا سے تسنیم عابدی، لندن سے عامر حسین، شارجہ سے ثروت زہرا، ہندوستان سے ابوصفہیان اصلاحی، یوکے سے مہ جبیں غزل شرکت کریں گے۔
    ہندوستان سے معرو ف ادیب و شاعر آن لائن کانفرنس کا حصہ ہوں گے جن میں گلزار صاحب، گوپی چند نارنگ، منظر بھوپالی، فرحت احساس، خوش بیر سنگھ شاد، رنجیت سنگھ چوہان اور انیس اشفاق بھی کانفرنس میں آن لائن شریک ہوںگے، واضح رہے کہ اس سال آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے تین کتابیں شائع کیں جن میں جاوید صدیقی کی کتاب مٹھی بھر کہانیاں، ڈاکٹر فاطمہ حسن کی کتاب ”اردو شاعرات اور نسائی شعور“ سو برس کا سفر (1920-2020) اور اردو عالمی کانفرنس کتاب کی چھٹی جلد جس میں سال 2020ءکی مکمل رودادشامل ہے۔ان تین کتابوں کی رونمائی بھی کی جائے گی۔

  • مہنگائی کم ہونے لگی :اوگرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی درآمدی ایل این جی سستی کردی

    مہنگائی کم ہونے لگی :اوگرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی درآمدی ایل این جی سستی کردی

    اسلام آباد:مہنگائی کم ہونے لگی :اوگرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی درآمدی ایل این جی سستی کردی ،اطلاعات کے مطابق اوگرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی درآمدی ایل این جی سستی کردی ہے۔جس کے بعد مہنگائی میں بھی کمی ہونے کے اثارشروع ہوچکے ہیں

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق دسمبر کیلئے سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 3.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ،سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو کمی ہوئی۔

    سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.62 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر ہوئی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوئی،

    یاد رہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.67ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو تھی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.42ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات دنیا بھرمیں محسوس کیے جانے لگے ہیں، ادھر پچھلے ہفتے اسی حوالے سے ترجمان وزارت خزانہ نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی نوید سنائی تھی ۔

    ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ عوام کو اگلے ماہ بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں ،ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 72.91ڈالرفی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

    مزمل اسلم نے لکھا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر 15 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین میں نظر آئےگا۔

    ترجمان وزارت خزانہ نے لکھا کہ یقینی طور تیل کی قیمتوں میں کمی درآمدات اور آئندہ قیمتوں پر اثر انداز ہوگی۔

  • پنجگور:5افراد کی لاشیں برآمد:نامعلوم قاتلوں کی تلاش جاری

    پنجگور:5افراد کی لاشیں برآمد:نامعلوم قاتلوں کی تلاش جاری

    :پنجگور:نواحی علاقے سے 5افراد کی لاشیں برآمد:نامعلوم قاتلوں کی تلاش جاری،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگورکے نواحی علاقے سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کیاہے۔

    لیویز کے مطابق پنجگورکے بی ایریا زیرے کورپیرے جیگ سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جوایک روز پرانی ہیں ، ان افراد کو نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کیااور فرارہوگئے ۔

    اطلاع ملنے پر لیویزنے وہاں پہنچ کرلاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے پنجگور ڈٰی ایچ کیو منتقل کیا جہاں لاشوں کی شناخت حمزہ ، امان اللہ ، شعیب احمد، خلیل احمد اورداؤد جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔لیویز کے مطابق تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔

    یاد رہے کہ چند ہفتے قبل بلوچستان کے ضلع پنجگور کے ایک بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا تھا ، ادھر اس وقت ہی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پنجگور دھماکے کی مذمت کی تھی ۔

    یاد رہے کہ پنجگور میں پاکستان دشمن قوتیں سرگرم ہیں اورمقامی لوگوں کوہدف بناکرقتل وغارت کی وارداتیں کرتی ہیں ، جن کے خلاف سیکورٹی فورسز نے آپریشن تیز کردیا ہے اور تازہ واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے قتل کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے

  • فیصل آباد نزد خیابان گارڈن گھی کی دوکان پر لاکھوں کی واردات

    فیصل آباد نزد خیابان گارڈن گھی کی دوکان پر لاکھوں کی واردات

    باوا چک واردات کے بعد لاثانی پلی ذولفقار علی شاہ روڈ پر چور شٹل کاٹ کر لاکھوں کی مالیت کا سامان لے اُڑے ۔

    تفصیلات: (شان رسول سے)

    باوا چک پر کچھ خواتین نے دن دیہاڑے واردات کرنے کی کوشش کی جسکو دوکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ناکام بنا دیا۔

    پر اس واردات میں اُلٹا چوروں نے دوکانداروں پر ہی ایف آٸ آر کروا دی اسکی وجہ چور خواتین تھیں لہٰذہ اپنے عورت ہونے کا پورہ فاٸدہ اُٹھاتے ہوۓ اُنہوں نے پولیس کو بھی بوگس ڈیٹا فراہم کیا اور رفو چکر ہو گٸیں ۔

    اُسی رات باوا چک سے تھوڑے فاصلے پر خیابان گارڈن کے نزدیک ایمان ٹریڈرز جو کے کوکنگ آٸل کا کاروبار کرتے ھیں اُنکی دوکان پر چوروں نے رات کے اندھیرے میں دوکان کے شٹل کاٹ کر لاکھوں مالیت کا سامان اور ایک ایل ای ڈی لے اُڑے ۔

    دوکان مالک حاجی طارق محمود کا کہنا ہے کہ ان حالات میں کاروبار کرنا انتہاٸ مشکل ہے ۔

    قریبی دوکانداروں کا کہنہ ہے کہ یہ اس علاقہ میں کچھ عرصہ کہ دوران تیسری واردات ہے ۔

    اسی روڈ پر واقعہ مسلم ٹاٶن کے علاقہ میں بھی اس قسم کی واردات کا ہونا معمول بنتا جا رہا ہے ۔

    بڑھتی ہوٸ واردات کے پیشے نظر علاقہ مکینوں میں شدید خوف و حراس پھیل چکا ہے لوگوں کا کہنہ ہے کہ مہنگاٸ کی وجہ سے پہلے ہی دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو چکا ہے اور پھر بڑھتی ہوٸ وارداتوں نے ہمیں شدید مشکل سے دو چار کر رکھا ہے ۔

    علاقہ مکینوں کی آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے درد مندانہ گُزارش ہے کہ اپنے جدید آلا کاروں کو استعمال کرتے ہوۓ ان وارداتوں کو روکا جاۓ اور ہمارے ہونے والے نقصان کو ریکور کروایا جاۓ ۔

  • بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے واحد زخمی شخص سے تفتیش کا فیصلہ

    بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے واحد زخمی شخص سے تفتیش کا فیصلہ

    نئی دہلی :بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے واحد زخمی شخص سے تفتیش کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر نئی دہلی سے ریاست تامل ناڈو کے علاقے سولور جارہا تھا کہ تامل ناڈو کی ہی حدود میں کونور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

    دوسری طرف بھارتی فوج نے اس بات کی تصدیق کردی ہےکہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہلاک ہوگئے

    حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف، ان کی اہلیہ مدھولکا راوت اور عملے کے افراد سوار تھے۔

    بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صرف ایک شخص کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا ہے۔

    بھارتی فضائیہ کے مطابق زخمی ملنے والے شخص کی شناخت بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (DSSC) کے ڈائریکٹنگ اسٹاف تھے۔

    بھارتی فضائیہ کے مطابق ورون سنگھ کا علاج ملٹری اسپتال ویلنگٹن میں جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گروپ کیپٹن ورون سنگھ رواں برس 15 اگست کو 2020 میں ایک فضائی ہنگامی صورتحال کے دوران تیجاس جنگی طیارے کو بچانے پر سوریا چکرا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

  • سانحہ سیالکوٹ:جمعہ 10 دسمبر کوشرپسندوں اور ان کی فتنہ پرورسوچ پریومِ مذمت منانے کا اعلان

    سانحہ سیالکوٹ:جمعہ 10 دسمبر کوشرپسندوں اور ان کی فتنہ پرورسوچ پریومِ مذمت منانے کا اعلان

    اسلام آباد :سانحہ سیالکوٹ:جمعہ 10 دسمبر کوشرپسندوں اور ان کی فتنہ پرورسوچ پریومِ مذمت منانے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سیالکوٹ واقعے پر ملک بھر میں جمعہ کو یومِ مذمت منانے کا اعلان کر دیا۔

    معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ کسی شخص کوبھی قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی ‏جاسکتی سیالکوٹ واقعے پر جمعہ کویوم مذمت منایا جائے گا اور عوام کو بتایا جائےگاکہ توہین ناموس رسالت ‏کیا ہے۔

    علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ 133 سے زائد توہین رسالت کیسز پر شکایات سنی ہیں اس مظلوم سری لنکن کی لاش ‏گھر پہنچی تو انتہائی درد ناک لمحہ تھا ناعاقبت اندیش افرادنےسری لنکن شہری کو جلایا یہ لمحہ فکریہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل اور پاکستان علما کونسل کے ضابطہ اخلاق میں واضح ہے عوام ،میڈیا، وکلا، ‏تاجران سمیت سب پر ذمہ داری عائدہوتی ہے دینی تشخص خراب کرنے والوں کے خلاف مل کر کھڑا ہونا ہو گا ‏مسیحی برادری بھی اتوار کو چرچز میں یوم مذمت منائے گی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ ہے جسے اسلامی تشخص اور عقیدہ ختم نبوت سےتکلیف ہے تمام ‏علمائے کرام نے سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کی ہے انتہاپسندی کا خاتمہ اسی طرح ہوگا جس طرح دہشتگردی ‏کیخلاف اکٹھے ہوئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا اور اس انتہا پسند سوچ کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

  • نان، روٹی ہوئی مہنگی:معاملہ پنجاب اسمبلی تک پہنچ گیا

    نان، روٹی ہوئی مہنگی:معاملہ پنجاب اسمبلی تک پہنچ گیا

    لاہور:نان، روٹی مہنگی کے پنجاب اسمبلی میں تذکرے،اطلاعات کے مطابق مہنگائی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی اور اب تو لاہور میں لوگوں کے لیے زندہ رہنے کے لیے کھانا پینا ہی مشکل ہوگیا ہے ادھر نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ،روٹی کی قیمت 10سےبڑھا کر 12روپے کر دی گئی،نان کی قیمت 15سےبڑھا کر18روپے کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافہ پر روٹی اور نان کے نرخ بڑھان دیے گئے،⁦‪نان‬⁩ ⁦‪بائی‬⁩ ایسوسی ایشن نے آج لاہور میں ہنگامی اجلاس بلا لیاجس میں روٹی10 سے 12 ⁦‪نان‬⁩ 15 سے 18 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،نان روٹی ایسوسی ایشن نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جبکہ اتوار سےنئی قیمتوں کا اطلاق کریں گے۔

    نانبائی ایسوسی ایشن نے نان18روپے اور روٹی 12روپے کرنے کا فیصلہ پرمسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت آٹے اور میدے پر ٹیکس کم کرے۔

    پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے،نانبائی ایسوسی ایشن نے نان 18روپے اور روٹی 12روپے کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے،دن بدن بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے عوام کےلئے پہلے ہی دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔

    ایسے حالات میں نان اور روٹی کی قیمت اضافہ غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے،:قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت آٹے اور میدے کی بوری پر ٹیکس میں کمی کرے،نانبائی ایسوسی ایشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔