Baaghi TV

Author: +9251

  • شیخوپورہ میں پیش آیا دردناک سانحہ

    شیخوپورہ میں پیش آیا دردناک سانحہ

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی) کار سوار فیملی پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک
    تفصیلات کے مطابق تھانہ فیروزوالا کے نواحی گاوں مرل پار میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل کر دیے گئے ہیں قتل ھونے والوں میں میاں بیوی اور 2 بچیاں شامل ہیں

    قتل ھونے والی کار سوار فیملی لاھور باٹا پور کی رہائشی ھے جن کی شناخت زینب بی بی اور شاہ نواز کے نام سے ہوئی ہے پولیس
    پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ھے

    سانحے کے بعد پولیس اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے جبکہ ڈی پی او احسن سیف اللہ بھی موقع پر موجود ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے
    فیروز والا کے نواحی علاقے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد کے قتل کے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے اور آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے
    قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم بھی دیا ہے
    وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانو ن کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے
    وزیراعلی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے مقتولین کے لواحقین کو انصا ف کی فراہمی یقینی بنائی جائے

  • سرگودھا ۔ ظلم و بربریت کی انتہا ہو گٸی ۔ مولابخش ھسپتال انتظامیہ نے حاملہ خاتون کو باہر نکال دیا ۔

    سرگودھا ۔ ظلم و بربریت کی انتہا ہو گٸی ۔ مولابخش ھسپتال انتظامیہ نے حاملہ خاتون کو باہر نکال دیا ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ظلم و بربریت کی انتہا ھو گئی ۔ مولا بخش ھسپتال سے حاملہ عورت کو اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا ۔ ذراٸع

    تفصیلات کے مطابق :
    ذراٸع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ چوکی بھاگٹ کی رہائشی خاتون ڈلیوری کے لئیے سرکاری ھسپتال آئی تھی ڈاکٹروں نے ایڈمٹ نھی کیا ۔ خاتون مریضہ اور اسکے لواحقین صفاک ڈاکٹروں کی منت سماجت کرتے رہے ۔ سنگدل مسیحاٶں نے خاتون کا آپریشن کرنا درکنار ھسپتال میں داخل بھی نہیں کیا ۔ حالت غیر ھونے پر حاملہ خاتون مریضہ نے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر بچے کو جنم دے دیا ۔ خون میں لت پت خاتون کے ساتھ انسانیت سوز واقع پر شہری غم وغصہ کا اظہار کرتے رہے ۔ 30سالہ پروین بی بی رات بھر ھسپتال میں بھی بے یارو مددگار پڑی رہی تھی ۔ لیڈی ڈاکٹرز نے چیک تک نہ کیا لواحقین نے شکائت کی تو ڈیوٹی ڈاکٹر نے عملے سے اٹھوا کر ھسپتال سے باہر پھینک دیا ۔ خون میں لت پت مریضہ نے بچے کو سڑک پر جنم دیا تو شہریوں نے مریضہ کی جان بچانے کے لئیے 1122 کو کال کر دی ۔ 1122 نے زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا مریضہ کو زبردستی ھسپتال داخل کروا دیا ۔ مریضہ داخل نہ کرنے پر 1122 عملہ کے ساتھ بھی ڈاکٹر اور عملے کی تلخ کلامی ھوئی ۔سرکاری مولا بخش ھسپتال میں گائنی کے مریضوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بتر سلوک کیا جاتا ھے شہریوں کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ۔ متعدد ڈلیوری کے مریضوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک ڈاکٹروں کی روز کا معمول بن چکا ھے ۔

  • فوری جائیں نسلہ ٹاور گرائیں ‘، سپریم کورٹ کا کمشنر کراچی کو حکم

    فوری جائیں نسلہ ٹاور گرائیں ‘، سپریم کورٹ کا کمشنر کراچی کو حکم

    سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو فوری گرانے کا حکم دیتے ہوئے دوپہر تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور انہدام عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

    سماعت کے آغاز پر نسلہ ٹاور سےمتعلق کمشنر کراچی نے رپورٹ پیش کی، جس پر لارجر بینچ نےعدم اعتماد کا اظہار کیا، جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کمشنر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نےمس کنڈیکٹ کیا۔

    چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سےمکالمہ کیا کہ کیا یہ کمشنر کراچی بننےکا اہل ہے؟ عہدہ چھوڑ دیں، یہ آپ کےکرنےکاکام نہیں، کمرہ عدالت میں موجود کمشنر کراچی نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ فوری جائیں نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہرکو رپورٹ دیں، ورنہ آپ کو یہاں سےسیدھاجیل بھیجیں گے۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ کارروائی کی تصاویر بھی ساتھ لائیں۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈر اور مکینوں کی نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ 15 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا، نوٹس کے مطابق کمشنرکراچی عدالت عظمی کے احکامات کے پابند ہیں ، اگر پندرہ دن میں جگہ خالی نہ کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

  • ڈائریکٹر دفتر خارجہ مہر مبین کی درخواست پر حکم امتناع ختم

    ڈائریکٹر دفتر خارجہ مہر مبین کی درخواست پر حکم امتناع ختم

    اسلام آباد : ڈائریکٹر دفتر خارجہ مہر مبین کی درخواست پر حکم امتناع ختم ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر دفتر خارجہ مہر مبین کی درخواست پر حکم امتناع ختم کردیا

    ذرائع کے مطابق اس متعلقہ افسر نے دفتر خارجہ کی انکوائری کے خلاف حکم امتناع حاصل کر رکھا تھا.جبکہ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل شعیب شاہین کو تحریری جوابی دلائل جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی تھی

    اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ افسر نے خود مانا کہ اس نے غیر ملکی سے دوسری شادی کی ہوئی تھی،برطانیہ میں جہاں شادی رجسٹرڈ ہوئی وہاں سے قادریہ ٹرسٹ کا لیٹر بھی آچکا ہے،

    ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مذکورہ افسرکا کہنا تھاکہ میں نے کچھ نہیں مانا پہلے جو کچھ ہوا وہ ختم ہو چکا ،2021 کا لیٹر دیکھیں، ا

    اس موقع پر عدالت نے پٹیشنر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپ کے وکیل موجود ہیں ان کو بات کرنے دیں ، عدالت نے پٹیشنر کو بات کرنے سے روک دیا

    عدالت کا دفتر خارجہ کے افسر سے استفسار تھا کہ کیا قادریہ کا لیٹر کیسے غلط ہو سکتا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ اس پر بتائیں ، قادریہ نے کوئی مستند دستاویز نہیں دی ،

    چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس کا کہنا تھا کہ ان کا کردار ایک ذمہ دار افسر کا نہیں ، عدالت نے دفتر خارجہ کو انکوائری کی اجازت دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی

  • چوہدری شجاعت کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، پرویز الہٰی

    چوہدری شجاعت کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، پرویز الہٰی

    لاہور : چوہدری شجاعت کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، پرویز الہٰی نے خوشخبری سنادی ،تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات چوہدری شجاعت حسین کا وینٹی لیٹر اتار دیا گیا ہے، وہ ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کی۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کے بیٹے سے رابطہ کیا تھا۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کے صاحبزادے چودھری سالک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کو 6 نومبر کو کی طبعیت کی خرابی کے باعث سروسز اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کی۔اس موقع پر اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کے سوال پر جواب دینے سے انکارکردیا تھا

  • "آئی جی اسلام آباد کا ماڈرن پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے اہم فیصلہ”

    "آئی جی اسلام آباد کا ماڈرن پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے اہم فیصلہ”

    اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد کا ماڈرن پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے اہم فیصلہ،عوام اور پولیس کے درمیان خلاکو کم کرنے اور روایتی تھانہ کلچر کے خاتمے کے لئے اقدامات ، شہر اقتدار کے تھانہ جات کی سطح پرطلبا انٹرنیزز ” تعینات کرنے کا فیصلہ ،اس مقصد کیلئے تعلیم یافتہ باصلاحیت انٹرنیزز طلبا نوجوانوں کو چناؤ گیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق طلبا انٹرنیزز پولیس اور عوام میں پل کا کردار ادا کریں گے ،تھانہ جات میں سائلین کے مسائل حل کرنے میں پولیس کی مدد کریں گے، پولیس اور عوام کے مابین پائی جانے دوریوں کی وجوہات کی نشاندہی بھی کریں گے ۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانوں میں پولیس کے روزمرہ کے عوامل اور عوام کے ساتھ رویوں، کوتاہیوں اور دیگر حائل رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کریں گے ، ان وجوہات کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرکے سنٹرل پولیس آفس میں بھجوائیں گے، سینئرافسران پر مشتمل ایک باقاعدہ طور پر بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو ان رپورٹس کا جائزہ لیں گئے ۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سینئر افسران اپنی سفارشات مرتب کرکے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ، ان اقدامات کا مقصد تھانہ کلچر کی بہتری ،روایتی کلچر کے خاتمہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے ۔

  • اسٹیٹ بنک نے تمام بنکوں کو 2 دن میں اکاؤنٹ کھولنے کا پابندبنا دیا

    اسٹیٹ بنک نے تمام بنکوں کو 2 دن میں اکاؤنٹ کھولنے کا پابندبنا دیا

    اسلام آباد:اسٹیٹ بنک نے تمام بنکوں کو 2 دن میں اکاؤنٹ کھولنے کا پابندبنا دیا،اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بنک پاکستان نے تمام بنکوں کو دو دن کے اندر اکاؤنٹس کھولنے کا پابند بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی بھی بنک دو روز کے اندر اکاؤنٹ نہ کھولے تو اس کی شکایت کی جاسکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تمام بنکوں کو اس بات پر پابند کیا گیا ہے کہ دستاویزات جمع کرانے کے بعد دو روز کے اندر صارف کو اکاؤنٹ کھولنے یا نہ کھولنے کے بارے میں انہیں بتایا جائے گا۔ جنوری 2022 سے تمام بینکوں کے لیے لازم ہو گا کہ وہ صارفین کو ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کا آپشن دیں جس کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کا عمل ریموٹ طریقے سے کیا جائے گا اور صارف کو بینک برانچ آنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ صارفین کے اکاؤنٹس انہیں بینک بلائے بغیر ویب سائٹ، پورٹل، موبائل ایپلیکیشن اور ڈیجیٹل کیوسک کے ذریعے کھولے جا سکیں گے۔نئے فریم ورک کے تحت سیونگز اور کرنٹ اکاؤنٹ تو کھولے ہی جا سکتے ہیں جب کہ چار مختلف کیٹیگریز کے تحت ’آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ‘، ’آسان ڈیجیٹل ریمیٹنس اکاؤنٹ‘، ، ’فری لانسر ڈیجیٹل اکاؤنٹ‘ اور ’ڈیجیٹل اکاؤنٹ‘بھی کھلوائے جا سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق اگر صارفین کے بینک انہیں سیونگز اکاؤنٹس پر اس شرح سے کم منافع دیں تو اپنی شکایت بینک کے پاس درج کرائیں، اگر اس کا ازالہ نہ ہو تو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے کسٹمر کمپلینٹس شعبہ سے فون نمبر 021111727273 یا ای میل cpd.helpdesk@sbp.org.pk پر ای میل کریں۔

  • صدرڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے پاکستان کی پہلی نیشنل سائبر سیکیورٹی اکیڈمی کا افتتاح کردیا

    صدرڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے پاکستان کی پہلی نیشنل سائبر سیکیورٹی اکیڈمی کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد:ڈاکٹر عارف علوی، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اسلام آباد میں منعقدہ سائبر وارفیئر اینڈ سیکیورٹی-2021 (ICCWS 2021) پر بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ملک کی پہلی نیشنل سائبر سیکیورٹی اکیڈمی کا افتتاح کیا۔ تقریب میں آمد پر سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے صدر عارف علوی کا استقبال کیا۔ تقریب میں ایئر مارشل (ر) جاوید احمد، وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی اور ایئر وائس مارشل عباس گھمن، ڈائریکٹر جنرل (C4i PAF) سمیت سول عسکری اور غیر ملکی معززین نے بھی شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سائبر سیکیورٹی کے مسئلہ کو ایک عالمی خطرہ قرار دیا جس کے قومی سلامتی پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ صدر پاکستان نے تعلیم اور صنعت کے باہمی تعاون کو سراہا جسکے تحت پاک فضائیہ نے ایئر یونیورسٹی اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ملکر ملک کی پہلی سائبر سیکیورٹی اکیڈمی کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ تقریب کو ایک تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے صدر مملکت نے سائبر سیکیورٹی میں بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔

    سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے سلسلے میں سربراہ پاک فضائیہ کے وژن نے نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی۔2021 کے تحت سائبر سیکیورٹی کے مقاصد کے حصول میں پاک فضائیہ کے کردار کی وضاحت کی ہے۔ پاک فضائیہ نے سائبر سیکیورٹی کے شعبہ میں افرادی قوت کی مہارت اور ریسرچ و ڈویلپمنٹ کی مزید تقویت کے لیے تعلیمی شعبوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ ریسرچ و ڈویلپمنٹ کے اداروں کے تعاون اور صنعت و تعلیم کے موثر روابط کے ذریعے پاک فضائیہ ایک انتہائی موثر اور ذمہ دار سائبر فورس کی صورت میں ابھر کر سامنے آئے گی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل عباس گھمن، ڈائریکٹر جنرل (C4i PAF) نے سائبر سیکیورٹی اکیڈمی کے قیام اور ICCWS کے ساتھ سائبر سیکیورٹی انڈسٹری کی نمائش کے کامیاب انعقاد پر پاک فضائیہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ائیر وائس مارشل عباس نے پاک فضائیہ کی اپنی سائبر کمانڈ قائم کرنے کے منصوبے پر بھی روشنی ڈالی جسے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) کے ماتحت سائبر ٹیکنالوجی پارک اور سائبر سینٹر آف ایکسیلینس کا تعاون حاصل ہوگا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر مارشل (ریٹائرڈ) جاوید احمد، وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی اکیڈمی کے قیام کا مقصد سائبر سیکیورٹی سے متعلقہ ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومتی، صنعتی، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کو تربیت یافتہ سائبر ماہرین کی فراہمی ہے۔

    سائبر اکیڈمی کے افتتاح کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے ہمراہ سائبر سیکیورٹی انڈسٹری کی نمائش کا دورہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے صدر پاکستان کو مقامی اور غیر ملکی ٹیکنالوجی ماہرین کے اشتراک سے پاک فضائیہ کی جانب سے جاری مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

  • میر شکیل بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ اٹھانے کو تیار

    میر شکیل بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ اٹھانے کو تیار

    لاہور:میر شکیل بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ اٹھانے کو تیار،اطلاعات کے مطابق جنگ و جیو کے مالک میر شکیل بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ اٹھانےکے لیے تگ و دو میں اس سلسلے میں احتساب عدالت میں اپنی بریت کی درخواستیں‌ بھی دائر کردی ہیں‌

    اطلاعات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں جنگ و جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کیخلاف غیر قانونی پلاٹس الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی اس سماعت میں دونوں طرف کا موقف سنا گیا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈینس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کر دی، دوسری طرف فریقین کے وکلا 7 دسمبر کو طلب کر لیا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی احتساب عدالت نے جنگ و جیو کے مالک میر شکیل کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بریت کی درخواست فیصلہ سناتے ہوئے ان کی بریت کی درخواست خارج کر دی تھی

    احتساب عدالت کے جج اسد علی نے میر شکیل سمیت دیگر کیخلاف محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا گیا تھا ۔

    واضح رہے کہ جیو ٹی وی نیٹ ورک کے مالک میر شکیل الرحمان نے 1986 میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ تاحیات نااہل نواز شریف کو ساتھ ملا کر 54 کنال پرائیویٹ پراپرٹی خریدی، جس کی بنا پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں گرفتار کیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں عدالت سے ضمانت پر رہائی مل گئی۔ میر شکیل نے حال ہی میں احتساب عدالت میں اس کیس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی جس پر آج فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے درخواست مسترد کردی

  • پاک افغان بھائی چارہ زندہ باد : کابل میں پاکستان نے افغانستان کا دوسرا بڑا اسپتال قائم کردیا

    پاک افغان بھائی چارہ زندہ باد : کابل میں پاکستان نے افغانستان کا دوسرا بڑا اسپتال قائم کردیا

    کابل :پاک افغان بھائی چارہ زندہ باد : کابل میں پاکستان نے افغانستان کا دوسرا بڑا اسپتال قائم کردیا،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان نے 200 بستروں پر مشتمل ملک کا دوسرا بڑا اسپتال قائم کردیا۔

    جناح اسپتال کابل فعال ہوگیا ہے جہاں گزشتہ روزپاکستانی ڈاکٹروں نے 625 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور 34 مریضوں کی سرجری کی۔اس سے قبل پاکستانی ڈاکٹرز نےخوست میں بھی آنکھوں کا کیمپ لگایا تھا۔

    افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان صحت کے شعبہ میں افغانستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ کر رہا ہے۔

     

    انہو ں نے کہا کہ اگلے تین دنوں میں افغان بھائی بہنوں کے لیے مفت طبی مشورہ اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی طرف سے اپنے افغان بھائیوں کے لیے پاکستان کے دروازے بھی کھلے ہیں اور وہ جس ہسپتال میں اپنے مریض چیک کروانا چاہیں تو کروا سکتے ہیں انکےلیے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے

    ادھر افغان طالبان نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے بہترین اخوت کا رشتہ قرار دیا ہے ، افغان طالبان کی طرف سے حکومت پاکستان کی طرف سے افغانیوں کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے پربھی نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ اسے دونوں ملکوں کےدرمیان رشتوں کو مضبوط کرنے کا مشن بھی قراردیا ہے