Baaghi TV

Author: +9251

  • ’تربیت یافتہ فوج ہیں، ہر قیمت پر ملک کا دفاع یقینی بنائیں گے‘:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    ’تربیت یافتہ فوج ہیں، ہر قیمت پر ملک کا دفاع یقینی بنائیں گے‘:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی :’تربیت یافتہ فوج ہیں، ہر قیمت پرملک کا دفاع یقینی بنائیں گے‘:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ ہم ایک تربیت یافتہ جنگجو فوج ہیں مادروطن کا ہر قیمت پر ‏دفاع یقینی بنائیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے لاہور کورہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشن ‏کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی آرمی چیف نے کورکی آپریشنل تیاریوں اور کورونا سے متعلق اقدامات کی ‏تعریف کی۔

    آرمی چیف نے لاہور میڈکل کالج کا بھی دورہ کیا اور اسکول آف الائیڈہیلتھ سائنسزکا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر ‏انہوں نے لاہور میڈیکل کالج کے طلبہ و اساتذہ سے تبادلہ خیال کیا، کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد ‏عبدالعزیز آرمی چیف کیساتھ تھے۔

    جنرل باجوہ نے کہا کہ ایل ایم سی پاکستان میں نمایاں کالج کے طور پر سامنے آیا ہے ایل ایم سی فزیکل تھراپی ‏سمیت معیاری ڈاکٹرز تیار کر رہا ہے نوجوان ملک اورانسانیت کی خدمت کےلیےبڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

    آرمی چیف نے بیدیاں میں اگلےمورچوں کا بھی دورہ کیا جہاں مقامی فارمیشن کمانڈرز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ‏آرمی چیف نے جوانوں کی تیاریوں اور بلندعزم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی میں ‏جوانوں نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں ہم ایک تربیت یافتہ جنگجو فوج ہیں مادروطن کا ہر قیمت پر دفاع یقینی ‏بنائیں گے۔

  • معروف شاعرہ سیما غزل کی طبعیت ناساز، وزیراعظم سے علاج میں تعاون کی ایپل

    معروف شاعرہ سیما غزل کی طبعیت ناساز، وزیراعظم سے علاج میں تعاون کی ایپل

    کراچی: معروف شاعرہ اور مصنفہ سیما غزل نے وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے امریکا علاج میں تعاون کی اپیل کردی۔

    ملک کی معروف شاعرہ اور مصنفہ سیما غزل پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔ انہیں ناسازی طبعیت کی وجہ سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیما غزل نے امریکا میں علاج کے لیے صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

    انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا میرے پھیپڑے ٹرانسپلانٹ ہوں گے، میرا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔ اگر ٹرانسپلانٹ نہ ہوئے تو میں موت کے منہ میں چلی جاؤں گی۔ مجھے امید ہے حکومت میرے ساتھ تعاون کرے گی۔

  • افغانستان میں شکست کا انتقام: پاکستان پرڈالراورپٹرول کے ذریعےحملہ آور امریکہ خود بحرانوں کا شکار ہوگیا

    افغانستان میں شکست کا انتقام: پاکستان پرڈالراورپٹرول کے ذریعےحملہ آور امریکہ خود بحرانوں کا شکار ہوگیا

    واشنگٹن :فغانستان میں شکست کا انتقام:امریکہ پاکستان پرڈالراورپٹرول کےحملےکےدوران ،خود بحرانوں کا شکار ہوگیا،اسٹراٹیجک پیٹرولیم ذخائرسے50ملین بیرل خام تیل جاری کرنےکااعلان،اطلاعات کےمطابق جہاں امریکہ تیسری دنیا کےترقی پزیراورکمزورممالک کے خلاف ہمیشہ سے تیل اورڈالرکے ذریعے پراکسی کرتےآرہا ہے وہاں آج وہی امریکہ توانائی اورمہنگائی کی زد میں‌آکر خود بڑےبڑے فیصلے کرنے پرمجبور ہوگیا ہے ،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آج اس وقت جب عالمی منڈی میں خام تیل، برینٹ، کی فی بیرل قیمت 79اعشاریہ60 ڈالرتک آگئی ہے، امریکہ پھربھی سخت پریشان ہےاورامریکہ کوڈر ہے کہیں‌ وہ اس آگ میں خود نہ جل جائے جواس نے اپنے دشمنوں کے لیے جلائی تھی

    باغی ٹی وی ذرائع کو وائٹ ہاوس سے آنے والی اطلاعات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس پریشانی کے عالم میں امریکہ کا اسٹراٹیجک پیٹرولیم ذخائر سے50ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے یہ فیصلہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی طرف سے پیداوارمیں اضافے سے انکار کے بعد کیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے چین،جاپان،برطانیہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ ملکر اضافی تیل مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان ممالک کواعتماد لیا ہے کہ وہ اس دوران معاہدے کی پاسداری کرے گا

    ادھر ذرائع کے مطابق عالمی معیار برینٹ کروڈ کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ممکن ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اضافے کا یہ رجحان بہت آگے تک جا سکتا ہے۔

    امریکی بینک جے پی مورگن میں تیل اور گیس کے سربراہ کرسٹیان میلک نےعرب نیوز کو بتایا ہے کہ تیل کی قیمت 2023ء تک 100 ڈالر فی بیرل سے زائد تک پہنچ سکتی ہے اور ممکن ہے آئندہ 6 سے 12 ماہ کے اندر ہی اس سطح تک پہنچ جائے۔

    تیل کی قیمت میں پچھلے سال کے دوران 90 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے کیونکہ اوپیک پلس کی آؤٹ پٹ حکمت عملی، سعودی عرب اور روس کی سربراہی میں تیل اتحاد نے 2020ء میں تیل کی عالمی کمی ختم کی جس کی وجہ سے قیمتوں میں کمی آئی۔

    عالمی سطح پر خام تیل کا ذخیرہ جس میں عالمی وباء کرونا کے دوران اضافہ ہوگیا تھا، امریکا اور چین کی جانب سے بحالی کے نتیجے میں جنوری 2020ء کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    اوپیک کی جانب سے گزشتہ روز شائع ورلڈ آئل آؤٹ لک میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ قیمتوں پر اوپر کی جانب دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے تیل کی مانگ چند برسوں میں تیزی سے بڑھے گی۔

    اوپیک نے انکشاف کیا ہے کہ تیل کا استعمال 2023ء میں 1.7 ملین بیرل یومیہ اضافے سے 101.6 ملین بیرل تک پہنچ جائے گا۔

    اوپیک کا کہنا ہے کہ قابل تجدید ذرائع کی طرف منتقلی کے باوجود دنیا کو توانائی کی قلت سے بچنے کیلئے تیل کی پیداوار میں سرمایہ کاری جاری رکھنی چاہئے۔

    اوپیک کے مطابق یہ بات واضح ہے کہ تیل کی صنعت کیلئے کم سرمایہ کاری ایک بڑا چیلنج ہے، ضروری سرمایہ کاری کے بغیر مزید اتار چڑھاؤ اور مستقبل میں توانائی کی کمی کا خدشہ ہے۔

  • چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے

    چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے درخشاں ستارے اور چاکلیٹی ہیرووحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے،لیکن اب بھی وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔چاکلیٹی ہیرو کے نام سے اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار وحید مراد دو اکتوبر 1938 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1962میں فلم ہیرا اور پتھر سے کیرئیر کا آغاز کیا۔

    وحید مراد نے فلموں میں اداکاری کے دوران ہئیر اسٹائل اور لباس کی صورت میں فیشن کی دنیا میں نئے رجحانات متعارف کروائے۔وحید مراد نے اپنے فلمی کیرئیر میں 150 فلموں میں بطور رومانوی کردار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں ہیرا اور پتھر دل میرا دھڑکن تیری ، ارمان ، اندلیب ، مستانہ اور دیور بھابھی شامل ہیں۔شاندار اداکاری پر لیجنڈ اداکار وحید مراد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ اپنے عروج کے دوران لاکھوں دلوں کو موہ لینے والا یہ اداکار صرف 45 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گیا۔پاکستان فلم انڈسٹری کا ستارہ 23 نومبر 1983 میں ہمیشہ کیلئے رخصت ہو گیا ۔

  • پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین پر وکلا کا مبینہ تشدد سابقہ شوہر سمیت دیگرکے خلاف مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین پر وکلا کا مبینہ تشدد سابقہ شوہر سمیت دیگرکے خلاف مقدمہ درج

    کراچی : پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین پر وکلا کا مبینہ تشددسابقہ شوہر سمیت دیگرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین پر وکلا کے مبینہ تشدد کے واقعے کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں سابقہ شوہرعلی حسنین ایڈووکیٹ اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لیلیٰ پروین کے سابق شوہر کے خلاف ان کے بھائی نے بوگس چیک کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔
    ‏ ملیر کورٹ میں وکلا نے وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرانے پر پی ٹی آئی خاتون رہنما لیلی پروین کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اور دھمکی دی کہ کسی وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے پہلے اتنا ضرور سوچ لو کہ آنا عدالت ہی ہے ۔ ملیر کورٹ کے وکلاء نے کھلی طور پر بدمعاشیاں کیں کہ پی ٹی آئی خاتون کو کھلے عام تشدد کا نشانہ بنایا ۔
    ملیر سٹی تھانے میں دائر مقدمے میں لیلیٰ پروین نے مؤقف اختیار کیا کہ پانچ سال قبل ان کی ایک شخص کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک ڈیڑھ سالہ بیٹا بھی ہے۔ تاہم رواں سال جون میں اُن کی طلاق ہو گئی تھی۔
    لیلیٰ کے شوہر ایک وکیل ہیں اور کراچی بار کونسل کے رکن بھی ہیں۔
    ایف آئی آر کے مطابق لیلیٰ کے سابق شوہر نے اُن (لیلیٰ) کے بھائی سے 65 لاکھ روپے قرضہ لیا تھا اور اس قرضے کی مد میں ایک چیک دیا تھا۔
    چیک باؤنس ہونے کے بعد اُن کے بھائی نے لیلیٰ کے سابق شوہر کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کروایا اور 21 نومبر کو پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
    لیلیٰ پروین بتاتی ہیں کہ 22 نومبر کو تفتیشی افسر ملزم کو ملیر کورٹ میں لے کر آئے اور وہ اپنے بھائی کے ساتھ ملیر کورٹ میں مقدمے کی پیروی کے سلسلے میں آئی تھیں۔
    لیلیٰ کا دعویٰ ہے کہ جب وہ عدالت پہنچیں تو صبح پونے گیارہ بجے کورٹ میں موجود ملزم (ان کے سابقہ شوہر) کے کہنے پر ان کے چند ساتھی وکلا نے انھیں پستول دکھاتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور مقدمے کی پیروی نہ کرنے کو کہا جس پر انھوں نے انکار کیا۔
    پی ٹی آئی رہنما نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔

  • ملیر اور لیاری پر 2 ارب کے واجبات، کارروائی ناگزیر ہوگئی ہے، کے الیکٹرک

    ملیر اور لیاری پر 2 ارب کے واجبات، کارروائی ناگزیر ہوگئی ہے، کے الیکٹرک

    کراچی : ترجمان کے الیکٹرک نے کہاہے کہ ملیر اور لیاری کے مختلف مقامات پر بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث واجبات 2 ارب 90 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ متعدد نوٹس اور یاددہانی کے باوجود بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

    ترجمان نے کہا کہ علاقہ نمائندوں کی باضابطہ تحریری یقین دہانی کے باوجود ادائیگاں نہیں کی گئیں۔

    کے الیکٹرک مختلف علاقوں میں بلوں کی ادائیگی کے لئے منتظر ہے۔ نادہندگان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ولی محمد روڈ، سینگولین، ایریا چاکیواڑہ اور ملحقہ علاقوں میں 45 کروڑ روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔ ملیر پاک کوثر ٹائون، گیلان آباد، ای ون، ڈی ون ایریا اور ملحقہ علاقوں میں ایک ارب روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔

  • رینجرز اور پولیس کی سعدی ٹائون میں مشترکہ کارروائی منشیات فروش ڈیلر / سپلائر ملزم میر زمان عرف مانا گرفتار

    رینجرز اور پولیس کی سعدی ٹائون میں مشترکہ کارروائی منشیات فروش ڈیلر / سپلائر ملزم میر زمان عرف مانا گرفتار

    کراچی : پاکستان رینجرز سندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی ضلع ملیر کے علاقے سعدی ٹائون سے منشیات فروش ڈیلر / سپلائر ملزم میر زمان عرف مانا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ 1998 سے کراچی میں وسیع پیمانے پر منشیات فروشی اور چھوٹے منشیات فروشوں کو بھی منشیات سپلائی کرنے میں ملو ث رہا ہے۔

    ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کوئٹہ سے مال بردار گاڑیوں کے ذریعے منشیات منگواتا رہا ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں کوچی کیمپ، مدینہ کالونی، سہراب گوٹھ، واٹر پمپ، صفورہ گوٹھ اور سعدی ٹائون میں منشیات سپلائی کرتا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کوبمعہ اسلحہ اور منشیات مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • لاہورکے سنگدل باپ نے پاپا نہ کہنے پر3سالہ بیٹے کودرد ناک طریقے سے قتل کر ڈالا

    لاہورکے سنگدل باپ نے پاپا نہ کہنے پر3سالہ بیٹے کودرد ناک طریقے سے قتل کر ڈالا

    لاہور:لاہورکے سنگدل باپ نے پاپا نہ کہنے پر3سالہ بیٹے کودرد ناک طریقے سے قتل کر ڈالا،اطلاعات کے مطابق سنگدل باپ نے پاپا نہ کہنے پر تین سالہ بیٹے پر بہیمانہ تشدد کر کے اسے قتل کر دیا اور گرفتاری کے ڈر سے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کرالی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں سنگدل باپ نے تین سالہ بیٹے پر بہیمانہ تشدد کرکے قتل کرڈالا، پولیس نے ملزم کیخلاف تھانہ شالیمارمیں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

    مقتول بچے کے باپ شاہد نے گرفتاری کے ڈر سے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کرالی، عدالت کو بتایا گیا کہ الزام جھوٹا ہے قتل نہیں کیا لہذا ضمانت منظور کی جاٸے ،عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کرتے ہوٸے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

    بچے کی ماں میرا بی بی نے بھی عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا، دکھیاری ماں نے کہا کہ ملزم نے میرے معصوم بیٹے تین سالہ بچے فرحان علی کو قتل کیا۔

    میرا بی بی کا کہنا تھا کہ بچہ پاپا نہیں کہتا تھا اس لیے مارتے تھے، وقوعہ کے روز ملزم نے بچے کو بے دریغ ہری مرچ کھلائیں ، پھر زمین پر پٹخ دیا ، جس سے بچہ جاں بحق یو گیا ۔

    مقتول بچے کی ماہ نے بتایا بیٹے کو چھڑوانے کی کوشش کی تو مجھ پر بھی تشدد کیا،ملزم شاہد پہلے بھی پانچ شادیاں کر چکا ہے۔

  • پاکستان سے سستا پیٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا : گورنر سندھ کا دعویٰ

    پاکستان سے سستا پیٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا : گورنر سندھ کا دعویٰ

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان میں فروخت ہونے والے پیٹرول کو دنیا بھر میں ملنے والے پٹرول سے سستا ترین قرار دے دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز لگائے جاتے تھے لیکن ہماری حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جس کی وجہ سے پاکستان سے سستا پیٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا ۔
    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کہتی ہیں کہ آنے والے ماہ میں حکومت پیٹرول کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے ، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر شدید تنقدی کی اور کہا کہ تباہی سرکار نے مہنگائی کی سونامی کا با ضابطہ اعلان کر دیا ہے ، حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف 610 ارب روپے رکھا تھا ، قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اب پیٹرولیم لیوی بھی عوام سے وصول کی جائے گی۔
    نے کہا کہ اب پیٹرول کی قیمت اضافے کے ساتھ ہر ماہ 4 سے 5 روپے فی لیٹر لیوی بھی عائد کی جائے گی ، آنے والے ماہ میں حکومت پیٹرول کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے ، پہلے ہی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 18.34فیصد ہو چکی ہے ، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت اب آئی ایم ایف چلائے گی ، غربت اور بیروزگاری کی شرح مسلسل بڑھنے کے باوجود عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جائے گا۔
    واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ پیٹرول لیوی ہر مہینے 4 روپے بڑھائی جائے گی، پیٹرول لیوی کو 30 روپے تک لے کر جانا ہے ، آئی ایم ایف نے 700 ارب روپے کا ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا تھا، حکومت چھوٹے لوگوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کرے گی۔ انہوں نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل ہوا، آئی ایف پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالر دے گا۔

  • کراچی میں چڑیا گھر میں کنٹریکٹر کی جانب سے جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کر دی گئی

    کراچی میں چڑیا گھر میں کنٹریکٹر کی جانب سے جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کر دی گئی

    کراچی میں چڑیا گھر میں کنٹریکٹر کی جانب سے جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کر دی گئی۔کنٹریکٹر امجد محبوب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چڑیا گھر انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد خوراک بحال کی گئی۔

    چڑیا گھر کی انتظامیہ نے فروری سے ادائیگی نہیں کی تھی جس پر گذشتہ روز خوراک کی سپلائی روکی گئی۔کنٹریکٹر نے مزید بتایا کہ آج چڑیا گھر کی انتظامیہ سے ملاقات میں معاملات طے پا گئے ہیں۔جس کی جانب سے واجبات کی ادائیگی دسمبر تک کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔چڑیا گھر کے ڈائریکٹر خالد ہاشمی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹس جعلی ہے،چڑیا گھر کے اسٹوریج روم میں خوراک کے ذخائر موجود ہیں۔واضح رہے کہ ٹھیکے دار نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر کراچی کے چڑیا گھر کے جانوروں کا کھانا بند کر کے نوٹس چسپاں کردیا تھا۔

    کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کا کھانا فراہم کرنے والے ٹھیکے دار نے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر خوراک کی فراہمی بند کردی تھی۔

    کے ایم سی کے محکمہ فنانس نے ٹھیکے دار کو فروری سے خوراک فراہمی کے بلز کی ادائیگی نہیں کی جس پر ٹھیکدار نے آج سے خوراک بند کرکے نوٹس چسپاں کردیا۔جس میں کہا کہ بقایا جات کی ادائیگی کرو ورنہ جانوروں کا کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ چڑیا گھر کے راشن گوڈائون میں جانوروں کے لیے صرف چند دنوں کا کھانا موجود ہے ، خوراک کی فراہمی بند ہو جانے کے باعث سینکڑوں جانوروں کو خوراک کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ صورتحال یہ رہی تو جانوروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہے ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور میونسپل کمشنر افضل زیدی تمام صورتحال سے بے خبر ہے۔