Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکا میں کورونا اور مہنگائی سے تنگ 80 افراد کا سپراسٹورپردھاوا،لوٹ مار

    امریکا میں کورونا اور مہنگائی سے تنگ 80 افراد کا سپراسٹورپردھاوا،لوٹ مار

    نیویارک:امریکا میں کورونا اور مہنگائی سے تنگ 80 افرادکا سپراسٹورپردھاوا،لوٹ مار،اطلاعات کے مطابق دنیا کی سپرپاورہونے کا دعویدار امریکا کو کورونا نے اس حد تک تباہ کردیا ہےکہ ہرطرف مہنگائی ،بھوک افلاس اوربے بسی نے ڈیرےڈال رکھےہیں، ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بے بس بھوک افلاس کے مارے 80 سے زائد افرادنے ایک سپراسٹورپرڈاکہ ڈال کروہاں سے کھانے پینے کی تمام اشیالوٹ کےلیے گئے ہیں

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں اجتماعی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے جہاں ریاست کیلی فورنیا میں ایک دو یا دس نہیں بیس نہیں بلکہ اکٹھے 80 ڈاکوؤں نے ایک ساتھ واردات کی۔

    ذرائع کے مطابق بھوک افلاس اورمہنگائیکے مارے ان بے بس ڈاکوؤں نے ایک بڑے سپر اسٹور ’نارڈاسٹارم‘ میں دھاوا بولا، دو ملازمین پر تشدد کیا اور ایک پر مرچوں کا اسپرے کرنے کے بعد سامان اور پیسوں سے بیگ بھرے،گاڑی میں بیٹھے اور نو دو گیارہ ہوگئے۔

    پولیس نے واردات کی جگہ سے سے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق لٹیروں نے چہروں پر ماسک پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ادھر یورپ اور مغرب کے دیگرکئی ملکوں سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بے روزگاری ، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے لیے ایک وقت کا کھانا مشکل ہوگیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ امریکہ ، فرانس ، برطانیہ ، آسٹریلیا اور ایسے ہی کئی دیگرملکوں میں لوگ پانچ پانچ کلومیٹر لمبی قطاروں میں لگ کرکھانا حاصل کرنے کی کوششیں کرتے ہیں مگرپھر بھی ان کو کھانا نہیں ملتا

    ادھرمغربی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ بھوک افلاس کے مارے لوگ ڈکیتیوں اورچوریوں پراترآئے ہیں ، امن وامان اور سلامتی نام کی کوئی چیز باقی نہیں بلکہ اب تو ان ملکوں میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان کھلی جنگ کی خواہش مگرکس میدان میں:عرب رہنما نے بتادیا

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کھلی جنگ کی خواہش مگرکس میدان میں:عرب رہنما نے بتادیا

    لاہور:پاکستان اور بھارت کے درمیان کھلی جنگ کی خواہش مگرکس میدان میں:عرب رہنما نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی دبئی کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کی پیشکش کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالرحمان نے پاک بھارت سیریز کی میزبانی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں شارجہ میں پاک بھارت میچز ایک جنگ کی طرح ہوتے تھے، وہ ایک کھیل کی جنگ ہوتی تھی جو کرکٹ کے لیے بہت اچھی تھی۔

    عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے ان کے تعلقات اچھے ہیں، بھارت اگر ہاں کرتا ہے تو دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان سیریز فائدہ مند ثابت ہوگی۔

    چیئرمین دبئی کرکٹ کونسل نے مزید کہا کہ ہم بھارت کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے راضی کر لیں تو یہ بہترین ہوگا، سال میں ایک یا دو بار دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کروائی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین آئی سی سی نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل موجود ہیں، لیکن کرکٹ ملکوں کے تعلقات کو بہتر کر سکتی ‏ہے، ہم پاکستان میں چیمپیئز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے بارے میں پُرامید ہیں، پاکستان میں بین الاقومی کرکٹ ہو رہی ‏ہے جس کے پیش نظر پاکستان کو یہ ایونٹ دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کو 29 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ کی میزبانی ملی ہے جس کے بعد پاکستان 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 1996 میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی اور اس وقت 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے کچھ میچز پاکستان میں ہوئے تھے۔ 2008 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونا تھی مگر حالات کی وجہ سے جنوبی افریقا منتقل ہوگئی تھی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مراد پوری نہ ہوسکی:

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مراد پوری نہ ہوسکی:

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مراد پوری نہ ہوسکی:،اطلاعات کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے شکوہ کیا ہے کہ انکی کوئی بھی وہ مراد پوری نہ ہوسکی جس کے لیے ان کو خط لکھا گیا تھا

     

     

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے سندھ سے اعلی سرکاری افسران کے تبادلے کے حوالےسے چند دن پہلے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےوزیراعظم کو خط لکھ کردل کی مراد پوری کرنے کی درخواست کی تھی

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے بعد سندھ سے سرکاری افسران کے تبادلہ کا کابینہ میں جائزہ لیا گیا، خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت صوبہ سے 4 پی اے ایس افسران کے تبادلہ کی تجویز مسترد کرتی ہے،

     

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطاق خط میں سندھ سے 20 گریڈ کے 7 پولیس افسران کے تبادلہ کی تجویز بھی مسترد کردی گئی ہے ،خط میں لکھا گیا ہےکہ سرکاری افسران کے تبادلوں کے دوران قانونی کی خلاف ورزی کی گئیِ،

    اس خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ تبادلوں کے لیے وزیراعظم نے وزیراعلی سے مشاورت نہیں کی، جبکہ صوبہ سندھ میں پہلے ہی سرکاری افسران کی تعداد کم ہے،خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ سندھ میں 20 گریڈ کے 22 پولیس افسران کام کررہے ہیں

    وزیراعظم کے نام اپنے خط میں سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں 20 گریڈ کے پولیس افسران کی تعداد 26 ہونی چاہیئے

     

     


    جبکہ اس کے برعکس سندھ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 20 افسران تعینات ہے،

    خط میں یہ بھی لکھا گیاہے کہ صوبہ کو 47 پی اے ایس افسسران کی کمی کا سامنا ہےاور اس سلسلے میں وفاقی سے متعدد بار افسران کی تعیناتی سے متعلق درخواست کر چکے ہیں،

  • آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید بڑی بات کہہ گئے

    آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید بڑی بات کہہ گئے

    کوئٹہ :آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید بڑی بات کہہ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایک بڑی اہم بات کی ہےجس کی بڑی ہی اہمیت دی جارہی ہے

    شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ بہت جلد بلوچستان میں بھی مکمل امن لوٹ آئے گا اورپھرپاکستان کا ترقی کا سفر بھی تیز ہوجائےگا
    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے۔ صوبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گوادر دنیا کی بہترین گہرے سمندر کی بندر گاہ ہے۔ گوادر بلوچستان کا نقشہ تبدیل کردے گا۔ امن امان کے حوالے سے مجموعی طور پر پاکستان میں پر امن ہے۔ بلوچستان میں جغرافیہ کے حوالے سے امن وامان ایک بڑا چیلنج ہے۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس موقع پرکہا کہ سسرمایہ کارصرف امن وامان کو دیکھتا ہے۔ہم نے ساز گار ماحول پیدا کیا ہے۔پاکستان نے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ہم نے تقریباً ایک لاکھ افغان شہر یوں کوافغانستان سے نکلنے میں مدد دی

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کررہاہے۔ دنیا کو طالبان حکومت کو وقت دینا چاہیے۔افغانستان کے حالات چند دنوں میں تبدیل نہیں ہوسکتے۔ معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں۔امن امان کے لئے ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا- افغان مہاجرین کی واپسی کا زیادہ انحصار افغانستان کی معاشی حالات کی بہتری پر ہے۔ چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی چار دہائیوں سے دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کو امن اومان کے لئے ضروری وسائل اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ ورکشاپ کے شرکاء نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے سوالات بھی کئے۔ورکشاپ کے شرکاء نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے انکے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔ ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔نیشنل ورکشاپ بلوچستان کا انعقاد ساتھرن کور بلوچستان نے کیا۔

  • تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا۔

    تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا۔

    تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات:

    (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی)

    ملزم جمیل نے 7 سالہ حسنین کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

    پولیس نے 7 سالہ حسنین کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

    سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایات پر ایس پی جڑانوالہ،ڈی ایس پی جڑانوالہ اور ایس ایچ او صدر جڑانوالہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزم کو 16 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

    ملزم جمیل 7 سالہ مقتول حسنین کے گاؤں کا رہائشی ہے۔

  • سندھ  کے نجی اسکولوں کی اصلاح کیلئے حکومت کے اہم فیصلے

    سندھ کے نجی اسکولوں کی اصلاح کیلئے حکومت کے اہم فیصلے

    کراچی : کے نجی اسکولوں کی اصلاح کیلئے حکومت کے اہم فیصلے

    سندھ کے محکمہ تعلیم نے ضروری سہولتیں نہ رکھنےوالے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    محکمے کے مطابق اس فیصلے کے تحت ایسے نجی اسکول کے خلاف کارروائی ہوگی جس میں لیبارٹری، لائبریری اور میدان نہیں ہوگا۔

    اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے پہلے مرحلے میں صوبے کے درجنوں اسکولوں کی نشاندہی کے بعد انہیں نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ سندھ کے 50 فیصد نجی اسکولوں میں قوائد کےمطابق سہولیات موجود نہیں جن میں لیبارٹری، لائبریری اور کھیل کے میدان بھی شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں محکمہ تعلیم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ رجسٹریشن نہ کرانے والے اسکولوں پر یومیہ 500 روپےجرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    دریں اثناء صوبے کے عوام نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ گو صوبے کا محکمہ تعلیم کئی دہائیوں بعد جاگا ہے لیکن پھر بھی دیر آید درست آید کے مصداق یہ بھی بہت غنیمت ہے۔ عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر اس فیصلے پر بجا طور عملمدرآمد ہوا تو صوبے کے تعلیمی ماحول میں بہتری رونما ہونے کے امکانات روشن ہوں گے ۔

  • نجی اسکول سیل،پرنسپل سمیت 2 اساتذہ زیرحراست

    نجی اسکول سیل،پرنسپل سمیت 2 اساتذہ زیرحراست

    کراچی : نجی اسکول سیل،پرنسپل سمیت 2 اساتذہ زیرحراست

    کراچی کے علاقے فيڈرل بی ايریا ميں قائم نجی اسکول انتظاميہ اور محکمہ صحت کے عملے کے درميان بچوں کی کرونا ویکسینیشن کروانے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اسکول کوسیل کردیاگیا۔ علاوہ ازیں اسکول کے پرنسپل سمیت 2 اساتذہ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    اسسٹنٹ کمشنرگلبرگ کی ٹیم ویکسینیشن کے لیے اسکول پہنچی تھی تاہم اسکول انتظامیہ نے ویکسینیشن کروانے سے معذرت کرلی جس پر بحث و مباحثہ ہوا اور نتیجے میں اسکول کے خلاف کارروائی کی گئی۔

    ڈائریکٹر اسکول کا کہنا ہے کہ اسکول نے بچوں کی ویکسینیشن کروانے سے اس لیے انکار کیا کیوں کہ یہ عمل طلبہ کے والدین کی مرضی کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی ویکسی نیشن پراصرار کیا گیا جس پر کارروائی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ نجی اسکول اس ویکسینیشن کے مسئلے پر والدین اورانتظامیہ کےدرمیان پھنس کررہ گئے ہیں کیوں کہ ویکسینیشن کرواتے ہیں تو والدین کو اعتراض ہوتا ہے اور اگر نہ کروائیں تو حکومت پکڑ لیتی ہے ۔

  • ثاقب نثارآڈیوپرڈٹ جائیں گے تو بچ جائے گی سیاست:پی ڈی ایم نے اپنے نئے سیاسی ہتھیارکا اعلان کردیا

    ثاقب نثارآڈیوپرڈٹ جائیں گے تو بچ جائے گی سیاست:پی ڈی ایم نے اپنے نئے سیاسی ہتھیارکا اعلان کردیا

    اسلام آباد:ثاقب نثارآڈیوپرڈٹ جائیں گے تو بچ جائے گی سیاست:پی ڈی ایم نے اپنے نئے سیاسی ہتھیارکا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ سال عام انتخابات کروائے جائیں جبکہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق آڈیو لیک پر سخت موقف اپنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہوا، اجلاس کے دوران گزشتہ روز سٹیرنگ کمیٹی کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز و سفارشات پیش کی گئی جس پر غور کیا گیا۔

    ادھر پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مشترکہ اجلاس میں غیر حاضر ممبران کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا۔اجلاس کے دوران امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کی تجویز کی حمایت کی ہے اور اجلاس کے دوران پی ڈی ایم نے 2022 میں عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک پر گرما گرم بحث ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار آڈیو لیک پر سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور سابق چیف جسٹس آڈیو پر سخت مزاحمت کرنے اور معاملے کو ملک گیر سطح پر اٹھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کے دوران آڈیو معاملے پر کسی قسم کی نرمی نہ دکھانے اورپوری شدت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    اجلاس کے دوران اتفاق کیا گیا کہ آڈیو لیک پر قومی سطح پر مشترکہ بیانیے کو پوری قوت سے اجاگر کیا جائے، آڈیو کلپ منتخب وزرائے اعظم کو سازش سے نکالنے کے تسلسل کا ایک اور ثبوت ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کیوں کہ اگراس معاملے پرخفگی اٹھانا پڑ گئی تواس کے بہت گہرے نقصانات ہوں گے اس لیے جیسی بھی آڈیو ہے اس پرڈٹ جانے میں ہی عزت ہے

  • سردی کی شدت اور امراض سے بچانے والے پھل اور سبزیاں

    سردی کی شدت اور امراض سے بچانے والے پھل اور سبزیاں

    کراچی: سردیوں کی آمد آمد ہے جس میں نزلہ زکام سمیت کئی مسائل سر اٹھاتے ہیں۔ تاہم بزرگوں نے کہا ہے کہ ہر موسم کا پھل اور سبزی کھانے سے اسی موسم کے منفی اثرات سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
    سردیوں میں ہاتھ پیر سن ہونا عام بات ہے جس کے بہت سے منفی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں نارنجی کا رس ایک بہترین ٹانک ثابت ہوسکتا ہے۔
    بالخصوص ایسے بزرگ جو ہاتھ پیر سن ہونے کی شکایت کرتے ہیں اگر دن میں ایک مرتبہ ایک گلاس اورنج جوس پیا جائے تو اس سے خون کی باریک رگیں کھلنے لگتی ہیں اور خون کا بہاؤ بہت بہتر ہونے لگتا ہے۔ اس ضمن میں ہزاروں افراد پر ایک سروے کیا گیا تو اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے۔ اب جان لیجے کہ دورانِ خون بڑھنے سے خود سردی کی شدت کم محسوس ہونے لگتی ہے۔
    لیکن یاد رہے کہ چکوترا (گریپ فروٹ)، لیموں، کینو اور سنگترے کا رس بھی یکساں فائدہ دے سکتا ہے۔ یہ تمام لذیذ پھل وٹامن سی سے مالا مال ہیں جو بدن کے اندرونی دفاعی (امنیاتی) نظام کو مضبوط کرتے ہیں اور ہمیں سردی اور اس سے وابستہ امراض سے بچاتے ہیں۔
    دوسرا پھل سیب ہے جو فائبراور کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹس سے مالامال ہے۔ سردیوں میں اس پھل کا استعمال قدرتی طور پر آپ کو مضبوط بناکر سردی اور اس کی تکالیف سے بچاتا ہے۔
    تیسرا پھل کیوی ہے جو قدرے مہنگا تو ہے لیکن یہ بھی سردیوں سے بچاتا ہے۔ کیوی میں موجود اہم اجزا سردی کی بے چینی دور کرتے ہیں اور گہری نیند لاتے ہیں۔ وہ خواتین و حضرات جو بے خوابی میں مبتلا ہیں وہ سونے سے ایک گھنٹہ قبل کیوی کے دو پھل کھائیں تو اس سے اچھی اور گہری نیند آتی ہے۔
    دوسری جانب ایسی کئی سبزیاں ہیں جن کا استعمال سردیوں میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ ان میں شاخ گوبھی، سبزچائےاور سرخ مرچیں بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔ ان کا استعمال سردی کے حملوں اور اس سے وابستہ امراض سے بچاتا ہے۔
    لیکن اس تناظر میں لہسن کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔ لہسن بھی عین وہی کردار ادا کرتا ہے جو نارنجی اور دیگر کھٹے رس دار پھل کرتے ہیں۔ یہ دورانِ خون کو تیز کرتے ہیں اور سردی سے بچاتے ہیں۔ اس لیے سردیوں میں لہسن کا استعمال بڑھادینا ہی اصل فائدہ ہے۔
    دوسری جانب سرخ شملہ مرچ بھی سردی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ یہ بھی وٹامن سی سے مالامال ہے۔ اس لیے سردیوں میں سرخ شملہ بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
    ادرک میں کئی اجزا ایسے ہوتے ہیں جو گلے کی خراش دور کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ادرک اندرونی سوزش کو بھی کم کرتی ہے۔ سردیوں میں ادرک کی چائے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ کولیسٹرول میں کمی کے علاوہ یہ جوڑوں کا درد بھی دور کرسکتی ہے۔

  • شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی

    شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی

    کراچی: میٹروویل میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کردیا اور بعد میں خود کوبھی گولی مارلی۔

    سائٹ ایریا کے علاقے میٹروویل میں فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کی لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق متوفی رومان فرنٹینئر کانسٹیبلری سے ریٹائرڈ تھا اور اس کی متوفیہ سمیرا سے دوسری شادی تھی، ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، شوہر نے پہلے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔