Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان کے لیے جان بھی حاضر:ایم کیوایم پاکستان کا اعلان:پی ڈی ایم یہ سُن کوحواس باختہ ہوگئی

    عمران خان کے لیے جان بھی حاضر:ایم کیوایم پاکستان کا اعلان:پی ڈی ایم یہ سُن کوحواس باختہ ہوگئی

    کراچی :عمران خان کے لیے جان بھی حاضر:ایم کیوایم پاکستان کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر سپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ای وی ایم کیساتھ حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام اور مردم شماری پر بھی بل لایا جائے گا۔

    ادھر اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت کو ای وی ایم پر سپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے کیا گیا ہے.

    .دوسری طرف وفاقی وزیرامین الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس ب.ل کیساتھ 2مزید بل بھی ایوان میں لائےگی، ای وی ایم کیساتھ حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام اور مردم شماری پر بھی بل لایا جائے گا.

    گذشتہ روز شبلی فراز نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر تحفظات تحفظات کے حوالے سے ایم کیوایم وفد کو تفصیلی بریفنگ دی تھی ، خالد مقبول، عامر خان، کنور نوید،وسیم اختر،امین الحق اور اسامہ قادری وفد میں شامل تھے۔اس دوران شبلی فراز نے ایم کیوایم کے تحفظات سنے اور ای وی ایم پر تفصیلی بریف کیا.

    ذرائع ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ پاکستان،جمہوریت اورعوام کی بہتری کیلئےبہترفیصلہ کیاجائے گا ، الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر بریفنگ اور تحفظات پر ایم کیوایم اراکین میں مشاورت بھی ہوگی.

    یاد رہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف کی دوسری بڑی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ نے بھی عمران خان کی حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ وہ خلوص دل کے ساتھ اس حکومت کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے ،اس اعلان کے بعد اپوزیشن میں مایوسی پھیل گئی اورپھردیکھتے ہی دیکھتے پی ڈی ایم رہنماوں کے غباروں سے ہوا نکل گئی ، جس کےبعد مایوسی کے عالم میں پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ جانے کی دھمکی دےدی

  • جب تقدیرغالب آجائےتو:ہزاروں فٹ کی بلندی پرمسافر کی روح پرواز کرگئی

    جب تقدیرغالب آجائےتو:ہزاروں فٹ کی بلندی پرمسافر کی روح پرواز کرگئی

    اسلام آباد :جب تقدیرغالب آجائےتو:ہزاروں فٹ کی بلندی پرمسافر کی روح پرواز کرگئی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے راس الخیمہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کر گیا تاہم پرواز کے راس الخیمہ پہنچنے پر مسافرکی میت اسپتال منتقل کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں اسلام آباد سے راس الخیمہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر موت واقع ہو گئی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 40سالہ مسافرمعذاللہ خان دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، پرواز کےراس الخیمہ پہنچنےپرمسافرکی میت اسپتال منتقل کردی گئی۔

    یاد رہے 2 ماہ قبل اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئر ویز کی پرواز میں ایک پاکستانی نژاد خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا تھا۔

    بعد ازاں جہاز کے کپتان نے تاشقند کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے تاشقند ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو تاشقند ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔

    یاد رہےکہ یہ پہلا کیس نہیں بلکہ اس طرح‌کے درجنوں کیسز ہوچکے ہیں جن میں مرنے والا نہ زمین پرہوتا ہے اورنہ آسمان پربلکہ درمیان میں ہزاروں فٹ زمین سے بلندی پرموت نے سب کوموت کا پیغام تو یاد کروا دیا مگرحقیقت سے ہرکوئی جان بوجھ کرپردہ پوشی کررہا ہے

  • خسرہ اور روبیلہ سے بچاو کیلئے قومی مہم کا افتتاح

    خسرہ اور روبیلہ سے بچاو کیلئے قومی مہم کا افتتاح

    قصور :اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے خسرہ اور روبیلہ سے بچاو کیلئے قومی مہم کا افتتاح  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی میں کردیا

    اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پتوکی ڈاکٹر فیصل نزیر ،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی ڈاکٹر فاروق سمیت دیگر موجود تھے اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او پتوکی ڈاکٹر فیصل نزیر نے میڈیا کو بتایا کہ خسرہ اور روبیلہ جان لیوا بیماریاں ہیں ان بیماریوں سے بچاو کیلئے 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں والدین محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کا ساتھ دیں قومی مہم 15 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہے گی اس موقع پر سینئر صحافی نوید بھٹی ،سمیت دیگر موجود تھے 

    کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور

  • ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عمران احمر کا سیالکوٹ کا دورہ۔

    ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عمران احمر کا سیالکوٹ کا دورہ۔

    ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عمران احمر کا سیالکوٹ کا دورہ۔
    پولیس لائنز یادگارشہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات میں بلندی کے لیے دعا کی۔
    ڈی پی اوسیالکوٹ عمر سعید ملک، ایس پی انویسٹی گیشن، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او زسے میٹنگ کی۔
    شہریوں سے غیر شائستہ رویہ، غیر قانونی حراست اورخلاف قانون کوئی بھی کام ناقابل برداشت ہوگا۔
    جرم قابل دست اندازی کی رپورٹ موصول ہونے پر فوری مقدمہ درج کیا جائے۔

    ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ پولیس لائن پہنچے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آر پی او کو سلامی دی۔ آر پی او نے یادگارشہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات میں بلندی کے لیے دعا کی۔ بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسرنے ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک، ایس پی انویسٹی گیشن میاں محمد اکمل، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او زسے میٹنگ کی۔دوران میٹنگ آر پی او نے کہا کہ شہریوں سے غیر شائستہ رویہ، غیر قانونی حراست اورخلاف قانون کوئی بھی کام ناقابل برداشت ہوگا۔تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر اور 15کی کالز پر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کے جان ومال اورعزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے پولیس کی اچھی کار کردگی عوا م میں احساس تحفظ پیدا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد روایتی تھانہ کلچر سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ عوام دوست اور شفاف ماحول میں شہریوں کے مسائل کوحل کرنا، لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا اور رویوں میں بہتری لانا ہے۔ تمام پولیس اسٹیشن کو انہی خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ آر پی او نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام سے نوازا جائے گا جبکہ اپنے فرائض میں غفلت اور لا پرواہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • اسلام آباد:کسی نے زمین تو کسی نےجمع پونجی وقف کردی؛مسجد کی تعمیر کی ایمان افروز داستان

    اسلام آباد:کسی نے زمین تو کسی نےجمع پونجی وقف کردی؛مسجد کی تعمیر کی ایمان افروز داستان

    اسلام آباد:کسی نے زمین تو کسی نےجمع پونجی وقف کردی؛مسجد کی تعمیر کی ایمان افروز داستان بزرگ عالم دین نے اپنی جمع پونجی جبکہ تاجر بھائی نے کروڑوں مالیت کی قیمتی زمین اللہ کی رضا کے لئے وقف کر دی، مسجد کے لیے قیمت کے تعین کے وقت مجھے بہت شرم محسوس ہوئی جس پر میں اللہ کے حضور معافی کا خواستگار ہوں ، وصول شدہ رقم بھی مسجد کی تعمیر میں خرچ ہوگی ریئل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ ممتاز تاجر بھائی محمد طارق آفریدی کا جامع مسجد رحمت للعلمین کی سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر اشکبار آنکھوں کے ساتھ جذباتی خطاب

    تفصیلات کے مطابق نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد کے قریب واقع مشہور گاؤں پنڈ رانجھا میں برلب سڑک واقع انتہائی قیمتی اور کمرشل زمین پر جب جامع مسجد رحمت للعلمین اورخانقاہ نقشبندیہ کی تعمیر کے لیے زمین کے مالک ممتاز تاجر اور رئیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ بھائی محمد طارق آفریدی سے بزرگ عالم دین اور محبوب العلماء والصلحاء مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے خلیفہ مجاز مولانا محمد قاسم منصور خطیب جامع مسجد مسجد اسامہ بن زید جی ایٹ ٹو اسلام آباد نے رابطہ کیا اور اس حوالے سے نشست ہوئی تو انہوں نے اس عظیم مقصد کے لیے زمین دینے پر آمادگی کا اظہار کیا

    جب زمین کی قیمت کی بات آئی تو انہوں نے زمین کی قیمت کے تعین میں کمرشل کی جگہ رہائشی ریٹ لگانے کی بات کی جو کہ تب بھی کروڑوں بنتی تھی پھر زمین کے لیے تین اطراف سے راستہ دیا گیا اور مین روڈ پر ایک بڑے فرنٹ کے ساتھ تقریبا سات کنال زمین کی بات فائنل ہوئی جس کا کم از کم ریٹ مقرر کیا گیا اور پھر ایک ہی نشست میں تین کروڑ سے زائد کی رقم اللہ کی رضا کے لیے چھوڑ دی اس کے بعد پیر مولانا محمد قاسم منصور نے بیعانہ کے طور پر پر اپنی جمع پونجی (پنشن) 50 لاکھ روپے فوری ادا کر دیے اور بقایا رقم کی ادائیگی کے لیے ایک ٹائم فریم طے کیا گیا

    گزشتہ روز پنڈ رانجھا میں واقع مذکورہ مقام پر جامع مسجد رحمت للعلمین اور خانقاہ نقشبندیہ کی سنگ بنیاد کی تقریب منعقد تھی جس سے خطاب کرتے ہوئے بھائی محمد طارق آفریدی نے کہا کہ ٹاپ سٹی کے پہلے مالک چودھری افتخار مرحوم میرے دوست تھے جنہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کشی کر لی تھی میں ان کے ساتھ اس علاقے میں آیا تھا اگرچہ میں ان کے پروجیکٹ میں پارٹنر تو نہیں بن سکا لیکن یہاں میں نے کچھ رقبہ خرید لیا اللہ پاک نے اس زمین کے مقدر اچھے لکھے تھے اور آج بفضل خدا یہاں مسجد کی بنیاد رکھی جارہی ہے

    انہوں نے کہا کہ بیت اللہ شریف میں حاضری کے موقع پر میں نے ملتزم پر کھڑے ہو کر اللہ کے حضور اس زمین کے لیے برکت کی دعا مانگی تھی لیکن برکت سے مراد واللہ یہ نہیں تھی کہ مجھے یہاں سے زیادہ مال آجائے بلکہ برکت سے مراد یہی چیز تھی جو آج یہاں قائم ہو رہی ہے اس کے علاوہ بھی یہاں ایک اور مسجد اور یتیم خانہ کا منصوبہ زیر غور ہے اللہ کریم قبول فرمائے انہوں نے کہا کہ جب حضرت اس مقصد کے لئے میرے دفتر تشریف لائے تھے تو مجھے بہت شرم آرہی تھی کہ ہم مسجد کے لیے زمین کے بدلے میں پیسے لے رہے ہیں جب ریٹ کی بات ہوئی تب بھی میرا یہی عالم تھا لیکن اس وقت میں کچھ نہیں کہہ سکا پھر حضرت نے اپنی جمع پونجی (پنشن) کی رقم اس مد میں خرچ کی وہ تو برکت والی رقم تھی جو واپس نہیں کی جائے گی

    اسلام آباد ہی میں اپنے گھر کے قریب تعمیر ہونے والی نئی مسجد میں ان مبارک پیسوں سے تعمیر کی ابتدا ء کی جائے گی حضرت کے برکت والے پیسوں کے علاوہ اس زمین کی مزید کوئی بھی قیمت وصول نہیں کی جائے اور ان شاء اللہ العزیز اس زمین پر ہم اللہ کا گھر بنائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ ساری زمین اللہ ہی کی ہے زمین اور آسمان میں اسی اللہ کی بادشاہت ہے اور سب کچھ اسی کا ہے ہم سب اسی کے ہیں یہ سب کچھ ہمارے رب کا ہے اللہ رب العزت اس خانقاہ اور مسجد کو سارے عالم میں ہدایت کے پھیلانے کا ذریعہ بنائے

    قبل ازیں اجتماع سے مولانا پیر شفیق الرحمن ، مولانا ڈاکٹر نثار احمد ، مولانا مفتی محمد عبداللہ ہزاروی ، مولانا عبد الرحمن قاسم ، مولانا عبد الوہاب ، سینیئر صحافی حفیظ اللہ عثمانی نے بھی اس عظیم کام کی اہمیت اور افادیت پر قرآن و حدیث کی روشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تقریب کا اختتام پیر طریقت مولانا پیر محمد قاسم منصور کے وعظ و ارشاد ، حلقہ ذکر اور دعا کے ساتھ ہوا انہوں نے کہا کہ یہ مساجد دنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں مسلمانوں کی کامیابی ، راحت اور سکون کا ذریعہ ہیں اور ہر مسلمان کو اپنے اللہ سے مساجد کی تعمیر کے لئے دعائیں مانگنی چاہیے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے بھائی محمد طارق آفریدی کو یہ توفیق نصیب فرمائی کہ انہوں نے پہلے تین کروڑ بارہ لاکھ پچاس ہزار روپے اپنی طرف سے اللہ کی رضا کے لئے چھوڑ دیئے اللہ کریم قبول فرمائے اور آج بقیہ رقم بھی چھوڑ دی اللہ کریم قبول فرمائے اب قیامت تک ان شاء اللہ العزیز ان کے نامہ اعمال میں اس نیکی کا اجر لکھا جاتا رہے گا

    علمائے کرام نے کہا کہ مساجد زمین پر جنت کے ٹکڑے ہیں ان کو قائم کرنا بہت بڑی سعادت کی بات ہے اور مساجد کو آباد کرنا مساجد کی تعمیر میں حصہ لینا اور مساجد کی خدمت کرنا دنیا آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے اللہ کریم ہمیں مساجد آباد کرنے کی اور مساجد سے محبت نصیب فرمائے آمین

  • رانا شمیم کےذریعے دھماکہ خیزانکشافات کرنے والوں کے منہ پرزوردارطمانچہ

    رانا شمیم کےذریعے دھماکہ خیزانکشافات کرنے والوں کے منہ پرزوردارطمانچہ

    اسلام آباد:رانا شمیم کےذریعے دھماکہ خیزانکشافات کرنے والوں کے منہ پرزوردارطمانچہ:،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر صحافی تجزیہ نگار کامران خان نے نوازشریف کو فائدہ پہنچانے کے حوالے سے سابق جسٹس رانا شمیم کی طرف سے کئے گئے انکشافات جلد ہی دم توڑ گئے ،رانا شمیم کے ذریعے دھماکے دار انکشافات کرانے والوں کے منہ پرایسا زوردار طمانچہ پڑا ہے کہ لاہور سے لندن تک چودہ طبق روشن ہوگئے ہیں

    اس حوالے سے سینئر صحافی کامران خان کہتے ہیں کہ پہلے تو بہت پریشان ہوئے کہ یہ کیا ہورہا ہے جوالزامات لگ رہے ہیں یہ تو واقعی خطرناک ہے لیکن بہت جلد یہ حقائق بھی کھل کرسامنے آگئے کہ الزام لگانے والے خود ہی جال میں پھنس گئے ہیں اوربہت جلد ان کی چیخوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں گی

     

     

     

     

    اس حوالےسے کامران خان کہتےہیں کہ پہلے تو انکشافات سن کوزمین پیروں تلے نکل گئی مگرجب یہ معلوم ہوا کہ جس محترم جج کےبارے میں الزامات لگائے جارہےہیں وہ تو اس بینچ کا حصہ ہی نہیں تھے جس کے بارے میں یہ لندن پلان تیار کیا گیا

    کامران خان کہتےہیں کہ الزام لگانے والے نے بڑی خطرناک منصوبہ بندی کی تھی وہ کہتے ہیں کہ :دھماکہ خیز پیش رفت جسٹس رانا شمیم کے سنسنی خیز بیان حلفی میں کہا گیا کہ ان کی موجودگی میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ جج جسٹس عامر فاروق کو ٹیلیفون ہدایت دی نواز شریف و مریم نواز کی الیکشن سے پہلے ضمانت نہ لیں

    کامران خان کہتے ہیں کہ جھوٹ بہت جلد بے نقاب ہوجاتا ہے ، ان کا یہ کہنا تھا کہ عدلیہ پرالزام لگانے والوں نے یہ خیال نہیں کیا کہ ایک فرد کی سیاست کوبچانے کےلیے اداروں پرالزامات کتنے زہریلے ہوتے ہیں اور انکا ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے

  • عورت پرتشدد کی ویڈیو منظرعام آنے پر ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کا نوٹس

    عورت پرتشدد کی ویڈیو منظرعام آنے پر ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کا نوٹس

    بہاولنگر:عورت پرتشدد کی ویڈیو منظرعام آنے پر ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کا نوٹس،اطلاعات کے مطابق بہاولنگر کے علاقے رانجھے والا میں عورت پر تشدد کی ویڈیو منظر عام آنے پر ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی چیئرپرسن کنیز فاطمہ چدھڑنے لے لیا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رانجھے گاوں میں خاتون پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب نے ڈی پی او بہاول نگر ظفر بزدار سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

     

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت ایف آئی آر درج کروا دی

    ڈی پی او نے چیئرپرسن کنیز فاطمہ چدھڑ کو بتایا کہ ان کی ہدایات جاری ھونے کے فوری بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہے

    چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور متاثرہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا جائے

    دوسری طرف عوام الناس پریشان ہیں کہ ملک میں خواتین پر تشدد کے واقعات نہ تھم سکے ، سوشل میڈیا پراہل پاکستان کا کہنا تھا کہ ظالم خاوند کا اپنی بیوی کو باندھ کر بہیمانہ تشدد ہے مگرجب تک کوئی داد رسی کےلیے چیخے چلائے نہ کوئی پوچھتا نہیں

    بعض کا یہ کہنا تھا کہ حسین نامی شخص کی جانب سے بیوی پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،ویڈیو میں عورت کے پاوں چھت سے باندھ کر ڈنڈوں سے کیے گئے تشدد کو دیکھا جاسکتا ہے. لیکن پچھلے واقعات کی طرح یہ بھی کاغذوں کی زینت بن کرختم ہوجائے گا اورحوا کی بیٹیاں پھر رسوا ہوتی رہیں گی

  • احسن اقبال کےنانا قیام پاکستان اوربانی پاکستان کےواقعی بہت مخالف تھے:اہم شخصیت نےحقیقت سے پردےہٹا دیئے

    احسن اقبال کےنانا قیام پاکستان اوربانی پاکستان کےواقعی بہت مخالف تھے:اہم شخصیت نےحقیقت سے پردےہٹا دیئے

    لاہور:احسن اقبال کے نانا قیام پاکستان اوربانی پاکستان کے مخالف تھے:اہم شخصیت نے حقیقت سے پردے ہٹا دیئے ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری احسن اقبال کے ننھیال کی قیام پاکستان کے خلاف جدوجہد کا ایک پرانا تاریخی واقعہ سامنے آنے پرپاکستانی حیران رہ گئے

    اس حوالے سے ویسے تو مورخین نے کئی بار ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال کے نانا چوہدری رانا عبدالرحمان کی پاکستان کے قیام کے خلاف جہدوجہد کو بے نقاب کیا تھا لیکن اب پھرسے قیام پاکستان کو قریب سے دیکھنے والوں کو پھر یہ مناظربے چین کرنے لگے ہیں اوراس بے چینی کی وجہ سے یہ حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے کہ واقعی ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری احسن اقبال کے نانا رانا عبدالرحمن نہ صرف قیام پاکستان کے شدید مخالف تھے بلکہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے بھی سیاسی دشمن تھے

     

     

    جہاں یہ بات مورخین اورتاریخ کے طالب علموں نے کئی بار دہرائی ہے اسی بات کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے پھر سے دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے نانا چوہدری رانا عبدالرحمان پاکستان بننے کے خلاف تھے اور انہوں نے 1945 میں مسلم لیگ کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔

    شہبازگِل نے کہا کہ انھوں نے ایک سال پہلے احسن اقبال سے یہ سوال پوچھا تھا مگر احسن اقبال نے اس کا جواب نہیں دیا۔اس سے پہلے احسن اقبال نے کہا تھا کہ اُن کا تعلق اُس تیسری نسل سے ہے جس نے قائداعظم کے خوابوں میں رنگ بھرنے کے لیے اپنی زندگی بسر کی۔

    شہباز گل کے بیان پر احسن اقبال کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ رانا عبدالرحمن واقعی قیام پاکستان اور بانی پاکستان کے سخت مخالف تھے اوراس مخالفت کوتاریخ نے محفوظ کرلیا ہے ،

  • سنیئرصحافی مبشرلقمان کی طرف سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےنومنتخب صدرکے اعزاز میں عشائیہ

    سنیئرصحافی مبشرلقمان کی طرف سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےنومنتخب صدرکے اعزاز میں عشائیہ

    لاہور:سنیئرصحافی مبشرلقمان کی طرف سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر کے اعزاز میں عشائیہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر تجزیہ نگار،معروف صحافی مبشرلقمان کی طرف سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ہے، اس عیشائیے میں پاکستان کی سیاسی ،مذہبی اورسماجی شخصات کے علاوہ وکلا ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بار کے ممبران نےشرکت کی

     

     

    ذرائع کے مطابق اس عیشائیے میں شرکت کرنے والوں میں سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون ، سنیئر وکیل عابد زبیری ، سابق سینیٹرسینئرقانون دان اورپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فاروق ایچ نائیک ،بیرسٹربختیارمحمود قصوری، صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال ، حسان خان ترجمان پنجاب حکومت، سینئرصحافی تجزیہ نگارآفتاب اقبال، ڈاکٹرحسن عسکری، سینیٹر مصدق ملک رمضان چوہدری ، چاکراعظم خان ، احمد پنسوٹا،چوہدری رمضان ، نعیم حنیف ، صابرشاہ بیرسٹرناہید بیگ،عابد ساقی سمیت بڑی تعداد میں مہمانان گرامی شامل تھے

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق سینیئر صحافی مبشرلقمان کی طرف سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر کے اعزاز میں عشائیے میں حکومتی اورحزب مخالف کے افراد نے بھی شرکت کی

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہےیہ عیشائیہ معزز مہمان سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کے اعزاز میں دیا گیا اس عیشائیے میں اہم شخصیات کی آمد سے یہ دسترخوان تمام جماعتوں ، سینئر قانون دانوں اور دیگر دوست احباب کی یادوں کا دریچہ بن گیا اورپرانے دوست نئی امیدوں کے ساتھ جب ملے توایک عید کا سماں تھا اورہرایک دوسرے کو مل کر بہت خوش تھے جس نے اس عیشائیے کو چارچاند لگا دیے، یہ وجہ ہے کہ معززمہمانوں کی محبت دیکھ کرسینئرصحافی مبشرلقمان نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اورنیک تمناوں ، دعاوں اوراچھے الفاظ کےساتھ رخصت کیا

     

  • شرجیل میمن کا ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست منظور ،10لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم

    شرجیل میمن کا ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست منظور ،10لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم

    کراچی : شرجیل میمن کا ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست منظور ،10لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم
    شرجیل میمن کے بیرون ملک جانے پر اعتراض نہیں، بیرون ملک سفر کرناان کا بنیادی حق ہے،زر ضمانت کے عوض اجازت دے دی جائے، نیب پراسیکیوٹر

    سندھ ہائیکورٹ نے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کانام عارضی طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں بینچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔
    وکلا نے عدالت میں موقف دیا کہ وفاق اور نیب کو شرجیل میمن کے بیرون ملک جانے پر اعتراض نہیں۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ بیرون ملک سفر کرنا شرجیل میمن کا بنیادی حق ہے۔شرجیل میمن کو زر ضمانت کے عوض اجازت دے دی جائے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ارشاد بندھانی نے موقف اپنایا کہ ہمارا بھی یہی کہنا ہے۔ عدالت نے شرجیل میمن کو دبئی جانے کی اجازت دے دی۔
    عدالت نے ریمارکس دیئے شرجیل میمن یکم اپریل 2022 سے قبل واپس آجائیں۔ عدالت نے شرجیل میمن کو 10 لاکھ روپے بطور زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ درخواستگزار کے وکیل راج علی واحد ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ شرجیل میمن کو حکومت سندھ نے عرب امارات میں ہونیوالے فیسٹول کیلیے فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ فوکل پرسن کی حیثیت سے شرجیل میمن کو 15 نومبر سے فیسٹول میں شرکت کرنی ہے۔ شرجیل میمن ایکسپو میں سندھ حکومت کی نمائندگی کریں گے۔ نیب کے مطابق شرجیل میمن کیخلاف 2 ریفرنسز دائر ہوچکے اور 4 انکوائریاں جاری ہیں۔