Baaghi TV

Author: +9251

  • شہازشریف کےبعد نوازشریف کاچوہدری سالک کوٹیلیفون   :چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت:اچانک رابطےکیوں؟

    شہازشریف کےبعد نوازشریف کاچوہدری سالک کوٹیلیفون :چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت:اچانک رابطےکیوں؟

    گجرات :شہازشریف کے بعد نوازشریف کا چوہدری سالک کو ٹیلیفون، چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت:اچانک رابطے کیوں؟اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے چوہدری سالک حسین سے فون پررابطہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف اورمریم نواز نے چوہدری سالک سے ان کے والد چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔اس حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت حسین وضع داری کی علامت ہیں۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ہم سب ان کی جلد صحت یابی کیلئےدعا گوہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے بھی چوہدری سالک کو فون کرکے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی تھئ۔

    دوسری طرف معتبر ذرائع نے دعویٰ‌کیا ہے کہ پہلے شہبازشریف پھرنوازشریف اورمریم نواز کا خریت دریافت کرنا اپنی جگہ مگراس کے پیچھے کچھ اہم معاملات ضرور ہیں

    بعض ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح پہلے شریف برادران نے کبھی اس منصوبہ بندی سے ایسا نہیں کیا یہ اچانک برف کیوں پگھلنے لگی ، اس کے پیچھے سیاسی مصلحت ضرور ہے

    بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے ایک بڑی حکمت ہے جس کا مقصد اداروں سے درگزرکرنے کی درخواست بھی ہے کیوں کہ اس وقت چوہدری برادران سے اہم حلقوں کا مکمل رابطہ ہے اوروہ چوہدری برادران کی عزت بھی کرتے ہیں ، اس لیے خریت دریافت کے ذریعے "ہتھ ہولا رکھن دی درخواست کی جائے گی”

    جبکہ یہ بھی خبریں ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ شریف برادران کوئی کچھڑی پکانے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقبل قریب میں کوئی کھیل کھیلیں گے جس کے لیے قبل از وقت منصوبہ بندی ضروری ہے

  • شہباز شریف ٹی ٹی کیس کے مرکزی ملزم علی احمد گرفتار:راز اگلنے کے امکانات

    شہباز شریف ٹی ٹی کیس کے مرکزی ملزم علی احمد گرفتار:راز اگلنے کے امکانات

    اسلام آباد:شہباز شریف ٹی ٹی کیس کے مرکزی ملزم علی احمد گرفتار:راز اگلنے کے امکانات ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ٹی ٹی کیس کے مرکزی ملزم علی احمد ملک کو نیب نے گرفتار کر لیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ٹی ٹی سکینڈل میں مرکزی ملزم علی احمد کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، علی احمد شہباز شریف ٹی ٹی سیکنڈل کیس میں اہم ملزم ہے، ملزم نیب کودو سال سے مطلوب تھا ، علی احمد شہباز شریف دور میں سی ایم ہاوس میں تعینات تھا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتاری نیب لاہور نے نجی ہوٹل کے سامنے سے عمل میں لائی، گرفتار ملزم کو راہداری ریمارنڈ کیلئے کل احتساب عدالت پیش کیا جائیگا، راہدری ریمارنڈ کے بعد ملزم کوتفتیش کیلئے نیب لاہور منتقل کیا جائیگا۔

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فمیلی خصوصا شہبازشریف اس وقت اس گرفتاری سے بہت پریشان ہیں اور ان کو ڈر ہے کہ اگرعلی احمد نے سچ بول دیا توپھرٹی ٹی کیس میں سے شہبازشریف کی معافی بہت مشکل ہے

  • جونیئرپولیس افسران ڈی آئی جی آپریشن کےرویےسے دلبرداشتہ:استعفیٰ دینے کا فیصلہ

    جونیئرپولیس افسران ڈی آئی جی آپریشن کےرویےسے دلبرداشتہ:استعفیٰ دینے کا فیصلہ

    لاہور:جونیئرپولیس افسران ڈی آئی جی آپریشن کےرویےسے دلبرداشتہ:استعفیٰ دینے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن لاہورمحمد احسن یونس کا افسران و ملازمین سے میٹنگز کے دوران ہتک آمیز رویہ سے جونیئرافسران دلبرداشتہ ہونے لگے

    ذرائع کے حوالےسے معلوم ہوا ہے کہ لاہورپولیس کے ایک انسپکٹر نے ڈی آئی جی آپریشن کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر محکمہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ شمالی چھاﺅنی انسپکٹر عمران محبوب اپنا استعفیٰ لیکر سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کے پاس پہنچ گیا۔سی سی پی اوآفس کے افسران نے محکمہ کو بدنامی سے بچانے کے لیے مذکورہ انسپکٹر کو استعفیٰ واپس لینے کا کہتے رہے ،

    انسپکٹر عمران محبوب نے تاحال اپنا استعفیٰ واپس نہ لیا ، مذکورہ انسپکٹر عمران یعقوب کا موقف ہے کہ ڈی آئی جی محمد احسن یونس کا رویہ ناقبل برداشت ہے ڈی آئی جی محمد احسن یونس کے دوران میٹنگز افسران و اہلکاروں سے ہتک آمیز رویئے سے فورس میں شدید بد دلی پھیل گئی،

    ذرائع نے یہ بھی خدشہ ظآہر کیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن محمد احسن یونس کے ہتک آمیز رویئے سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا خدشہ ہو سکتا ہے

  • کپتان کی حکومت کوگرانا ہی جہاد اکبرہے،PDM شروع دن سےیہ جہاد کررہی ہے:مولانافضل الرحمن کافتویٰ‌

    کپتان کی حکومت کوگرانا ہی جہاد اکبرہے،PDM شروع دن سےیہ جہاد کررہی ہے:مولانافضل الرحمن کافتویٰ‌

    کوئٹہ:عمران خان کی حکومت کوگرانا ہی جہاد اکبرہے،پی ڈی ایم شروع دن سے یہ جہاد کررہی ہےاطلاعات کے مطابق حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں چھوٹی پارٹیوں کو مشترکہ اجلاس میں جانے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چل نہیں رہی، چلائی جا رہی ہے، ہم حکومت چلانے والوں اور چلنے والوں کو بھی جانتے ہیں۔ کہنے کو بہت کچھ ہے مگر ملکی حالات خراب نہیں کرنا چاہتے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو اکثریت حاصل نہیں، اتحادی ساتھ دینے کو تیار نہیں، نا اہل حکمران اقتدار کو طول دینے کے لیے ناجائز طریقے اپنا رہے ہیں۔ حکومت جعلی پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لیے تیار کر رہی ہے۔ مشترکہ اجلاس کو شکست کے خوف سے ملتوی کیا گیا ۔ لوگوں کو سیف ہاؤسز میں لےجایاگیا ہمیں رپورٹ ملی ہیں، حکومت کےپاس جبری اکثریت ہے۔ عدالت سےرجوع کیلئے قوانین کا جائزہ لیاجائےگا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 19 چھوٹی پارٹیوں کو مشترکہ اجلاس میں جانےکیلئےدباؤ ڈالا جارہا ہے۔ نومبر سے پہلے آخر جلدی کیوں ہے، یہ معاملے کو مشکوک بناتا ہے۔ سیاست میں ناجائز مداخلت ہو تو پھر شکایت ہمارا حق ہے۔

    امیر جمعیت علمائے اسلام ف کا کہنا تھا کہ جب اس وزیراعظم کو منتخب کہا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے۔ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے کسی چیز کی توقع نہ رکھیں۔ ملک کو جبر سے چلایا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ناجائز حکمران کیخلاف ہم جہاد کررہےہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہی جہاد اکبر ہے اور پی ڈی ایم شروع دن سے یہ جہاد کررہی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ لوگ خودکشیاں کررہےہیں بچوں کو بھوک ان سےدیکھی نہیں جارہی۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو فروخت کر رہے ہیں۔ عوام پر مہنگائی کے روز بم گرائے جا رہے ہیں۔ مہنگائی کی چکی میں پوری قوم پس رہی ہے۔ پی ڈی ایم عوام آدمی کی آواز ہے۔

    سابق جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیان حلفی کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ نوازشریف نے واپس آنے کا فیصلہ خود کرنا ہے۔وہ بہت ہوشیارآدمی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت گرانےسےپہلے یہ سوچنا ہوگا متبادل کیا ہے۔ متبادل اس سے بھی برا ہوا تو کیا کریں گے۔

  • نوازشریف کوکندھا دینے والے جج رانا شمیم کوبچانےکےلیے بیٹے نے قربانی پیش کردی

    نوازشریف کوکندھا دینے والے جج رانا شمیم کوبچانےکےلیے بیٹے نے قربانی پیش کردی

    اسلام آباد :نوازشریف کوکندھا دینے والے جج رانا شمیم کوبچانےکےلیے بیٹے نے قربانی پیش کردی،اطلاعات کے مطابق کرپشن کیس میں‌ برطرف لندن میں‌ مفرور سابق وزیراعظم نوازشریف کی سیاسی ساکھ کوبچانے کےلیے کندھا دینے والے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیٹےاحمد حسن رانا نے اپنے ابو کوبچانے کے لیے قربانی دینے کا اعلان کردیا ہے ،

    رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے کہا ہےکہ ان کے والد کا مؤقف یہ ہے کہ وہ اپنے بیان حلفی پر اسٹینڈ کرتے ہیں اور وہ اب جواب کے ساتھ پیش ہوں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد حسن رانا نے کہا کہ رانا شمیم کا بیٹا بھی ہوں اوراب خوش قسمتی سے ان کا وکیل بھی ہوں، آج کیس ملتوی ہوکر26 نومبر تک چلا گیا ہے، اب رانا شمیم جواب کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔

    انہوں نے وفاقی وزیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں الٹا سیدھا بولا، انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کے بیٹے کو نوازا گیا اور ایڈووکیٹ جنرل بنایا، میں کبھی بھی ایڈووکیٹ جنرل نہیں رہا بلکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رہا ہوں، آپ ریکارڈ اٹھاکردیکھ سکتے ہیں کہ 6 مہینے میں میرا کام کیسا رہا، آپ کو پتا چلے گا کہ میں میرٹ پربھرتی ہوا تھا یا پرچی پر۔

    احمد حسن رانا کا کہنا تھا کہ یہ انکوائری طلب معاملہ ہے اورسپریم جوڈیشل کونسل میں جانا چاہیے، سپریم جوڈیشل کونسل میں شہادتیں ریکارڈ ہوں، جو حق پر ہے وہ سرخرو ہوجائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد کا مؤقف یہ ہے کہ وہ اپنے بیان حلفی پر اسٹینڈ کرتے ہیں۔

  • سرگودھا : نواحی گاٶں چک 54 شمالی میں خسرہ اور روبیلہ سے بچاٶ مہم کا آغاز

    سرگودھا : نواحی گاٶں چک 54 شمالی میں خسرہ اور روبیلہ سے بچاٶ مہم کا آغاز

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) حکومت پنجاب کی ہدایات اور سی ای او ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی کے احکامات پر ضلع بھر میں خسرہ اور روبیلہ سے بچاٶ مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ نواحی گاٶں چک 54 شمالی بھی محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں اپنے فراٸض ادا کرنے میں مصروف عمل ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں حکومت پنجاب کی ہدایات اور سی ای او ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی کے احکامات کے مطابق محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے ضلع بھر میں خسرہ اور روبیلہ سے بچاٶ مہم کا آغاز کر دیا ھے ۔ جس میں بچوں کو خسرہ اور روبیلہ سے بچاٶ کیلیٸے ویکسی نیٹ کیا جا رہا ھے ۔ اسی حوالہ سے نواحی گاٶں چک 54 شمالی میں بھی سی ڈی سی سپرواٸزر یوسی ایم او بطور ایم آر خالد کی زیر صدارت مسعود احمد ویکسی نیٹر بطور انجیکٹر پر مشتمل 13 رکنی ٹیم پورے گاٶں کے بچوں کو خسرہ اور روبیلہ سے بچاٶ مہم میں اہم کردار ادا کر رہی ھے ۔ اور بچوں کو خسرہ اور روبیلہ سے بچاٶ کے علاوہ پولیو کے قطرے بھی پلاٸے جا رھے ھیں ۔ سی ڈی سی سپرواٸزر خالد یوسی ایم او بطور ایم آر اور انکی ٹیم کی محنت اور خوش اخلاقی کی بدولت اھل علاقہ نے محکمہ ہیلتھ کی پوری ٹیم اور سی ای او ہیلتھ سرگودھا کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پورا دن سیشن مکمل ہونے کے بعد سی ڈی سی سپرواٸزر خالد کی سربراہی میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ جس میں آنے والے دنوں کے حوالہ سے اپنی خدمات کو مزید بہتر کرنے اور دیٸے گٸے ہدف کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا ۔ اس سے قبل بھی سی ای او ہیلتھ سرگودھا کے احکامات کے مطابق سی ڈی سی سپرواٸز خالد اپنی ٹیم کے ہمراہ صحت سے متعلق آگاہی و درپیش مساٸل حل کرنے میں پورے علاقہ میں اہم کردار ادا کر رھے ھیں ۔ جس کی وجہ سے انکی عوامی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ھے ۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا فاتح 2022 کا میزبان:ہوگیا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا فاتح 2022 کا میزبان:ہوگیا اعلان

    لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا فاتح 2022 کا میزبان:ہوگیا اعلان ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ورلڈ کپ 2021 کی فاتح ٹیم آسٹریلیا ایونٹ کی میزبانی کرے گی۔

    آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا کے 7 شہر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی میزبانی کریں گے۔ میگا ایونٹ کے میچز ایڈلیڈ، برسبن، سڈنی، جیلونگ، ہوبارٹ، میلبرن اور پرتھ میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹوٹل 45 میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔ ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراونڈ میں ہوگا۔ سیمی فائنلز 9 اور 10 نومبر کو سڈی اور ایڈلیڈ میں منعقد ہوں گے۔

    آئی سی سی کی طرف سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سپر 12 مرحلہ کھیلنے والی 12 ٹیموں میں سے 8 ٹیمیں آئندہ سال ہونے والے ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں اور انہیں اس مرحلے میں داخلے کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلنا پڑے گا۔ ان ٹیموں میں میزبان آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افغانستان اور بنگلادیش شامل ہیں۔

    آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو 2021 کا سپر 12 مرحلہ کھیلنے والی دیگر 2 ٹیموں اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے ساتھ راؤنڈ ون مرحلہ کھیلنا ہوگا جس میں کامیابی کے بعد ہی وہ سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرسکیں گی۔ کوالیفائنگ راونڈ کے لیے باقی چار ٹیموں کا انتخاب کوالیفائنگ پاتھ وے کے ذریعے کیا جائے گا۔ جس کا فیصلہ عمان اور زمبابوے میں ہونے والی ٹورنامنٹس کے بعد ہو گا۔

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کے باعث گزشتہ سال ملتوی ہونے والا ٹی 20 ورلڈکپ اب 2022 میں آسٹریلیا میں ہوگا۔جس کے لیے تیاریاں ابھی سے شروع ہوگئی ہیں‌

  • ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا

    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا

    ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے ان مشکل حالات میں والدین، اسکول مالکان اور اسکول انجمنوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سال 2022کی امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وبا کے باعث بحران کی وجہ سے والدین، طلبہ و طالبات ،بورڈ سے الحاق شدہ اسکول مالکان اور اسکول انجمنوں کی طرف سے یہ مطالبہ سامنے آرہا تھا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ سال 2022 کی امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان کرے تاکہ طلبہ و طالبات اور والدین کو کچھ حد تک ریلیف مل سکے۔

    یہ اس لیے کیا گیا ہے کہ طلبا وطالبات اور والدین آسانی کے ساتھ امتحانی فیسیں ادا کر سکیں اور انھیں تعلیمی اخراجات پورا کرنے کیلیے کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

    انھوں نے کہا کہ ان حالات میں اسکول مالکان بھی طلبہ و طالبات اور والدین کو آسانی فراہم کرنے کیلیے فیسوں میں کمی کرنے پر نظرثانی کریں یا طلبہ وطالبات کو کچھ حد تک ریلیف فراہم کریں تاکہ ان کا کسی بھی طرح کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔

  • منڈی بہاؤالدین پولیس کے سب سے بہادر ڈی ایس پی شبیر اعوان نے ڈی پی او ساجد کھوکھر کی ہدایت پر اندھا قتل ٹریس کر لیا

    منڈی بہاؤالدین پولیس کے سب سے بہادر ڈی ایس پی شبیر اعوان نے ڈی پی او ساجد کھوکھر کی ہدایت پر اندھا قتل ٹریس کر لیا

    نمائندہ خصوصی کاشف تنویر کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد کھوکھر کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک شبیر اعوان کی شاندار کاروائی
    کچھ روز پہلے ہوئے ایک اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیا.
    ڈی پی او منڈی بہاوالدین جناب ساجد کھوکھر صاحب کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل جناب ملک شبیر اعوان نے ملزمان کو واردات میں استعمال موٹرسائيکل اور آلہ قتل سمیت گرفتار کیا
    گرفتار ملزمان میں عمر فاروق لوہار اور عثمان احمد لوہار شامل،تعلق میانوال رانجھا سے ہے
    ملزمان نے 3 ہفتے قبل مقتول عاطف شہزاد کو فاٸرنگ کرکے قتل کیا تھا
    قاتلوں نے مقتول کو قتل کرکے نعش دھان کی فصل میں پھینک فرار ہوگئے تھے،
    قتل کی واردات رقم کے لین دین کا تنازعہ کے باعث پیش آئی
    پوليس تھانہ کٹھیالہ شیخاں نے 2 ملزمان کو میانوال رانجھا سے گرفتار کیا
    قتل کی واردات کا مقدمہ تھانہ کٹھیالہ شخاں میں آصف ضیا کی مدعیت میں درج،گرفتار ملزمان نے مقتول عاطف کو قتل کرنے اعتراف جرم کرلیا
    مزید تفصیلات دیکھئے اس ویڈیو رپورٹ میں

  • ٹیکنیکل غلطی سے پی ٹی آئی این اے 133 سے آوٹ:لاہور ہائیکورٹ نےبھی جمشید اقبال چیمہ کی اپیل کومسترد کردیا

    ٹیکنیکل غلطی سے پی ٹی آئی این اے 133 سے آوٹ:لاہور ہائیکورٹ نےبھی جمشید اقبال چیمہ کی اپیل کومسترد کردیا

    لاہور:ٹیکنیکل غلطی سے پی ٹی آئی این اے 133 سے آوٹ:لاہور ہائیکورٹ نےبھی جمشید اقبال چیمہ کی اپیل کو مسترد کر دیا،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلوں کو مسترد کر دیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے ریٹرننگ افسر اور ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن اور جسٹس مزمل اختر پر مشتمل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن اور ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی اور قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا جج ہوں، دوسرے صوبہ کی بجائے یہاں کی عوام کو جوابدہ ہوں، یہ تاثر نہ دیں کہ عدالتوں کی وجہ سے کیس میں تاخیر ہو رہی ہے، آپ دلائل دیں، ہم سن لیتے ہیں۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ووٹر سرٹیفیکیٹ پر حلقہ کا نمبر نہیں لکھا ہوتا، میڈیا سے علم ہوا ہمارا تجویز کنندہ اس حلقے سے نہیں، الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹیں ناقص ہیں، ایک حلقہ کے ووٹوں کو دوسرے حلقہ میں شامل کر لیا گیا، علم ہونے پر ریٹرننگ افسر کو متبادل پیش کرنے کی اجازت مانگی، یہ درخواست مقررہ وقت سے پہلے دی تھی۔

    جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلوں کو مسترد کر دیا۔