Baaghi TV

Author: +9251

  • نیب کی ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کرائی جائیں:اپوزیشن کا مطالبہ آگیا

    نیب کی ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کرائی جائیں:اپوزیشن کا مطالبہ آگیا

    اسلام آباد: سلیم مانڈوی والا اور دیگر کی جانب سے چیئرمین سینیٹ خزانہ کمیٹی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے ریکور کی گئی ساری رقم قومی خزانے میں جمع نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی ریکوریز کے معاملے پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپوزیشن اور سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے ارکان سے مشاورت مکمل کر لی ہے، اپوزیشن نے نیب کی ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ارکان نے ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کے لیے چیئرمین سینیٹ خزانہ کمیٹی کو خط لکھ دیا، یہ خط سینیٹر سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک کی جانب سے لکھا گیا، مصدق ملک، سعدیہ عباسی، انوار الحق کاکڑ بھی خط لکھنے والوں میں شامل ہیں۔

    مذکورہ ارکان نے تحقیقات کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے 821 ارب سے زائد کی رقم ریکور کرنے کا دعویٰ کیا گیا، تاہم قومی خزانے میں ساری رقم جمع نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    سلیم مانڈوی والا نے کہا ہاٹ منی کی پاکستان منتقلی اور اس کے اثرات ایک اہم معاملہ ہے، نیب ریکوری اور ہاٹ منی دونوں اہم معاملے ہیں، اس لیے تحقیقات کے لیے سینیٹ خزانہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی قائم کی جائے۔

  • تاریخ شاہد ہےکہ ن لیگ نے ہمیشہ اداروں پرالزامات لگا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا:فوادچوہدری

    تاریخ شاہد ہےکہ ن لیگ نے ہمیشہ اداروں پرالزامات لگا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا:فوادچوہدری

    اسلام آباد:تاریخ شاہد ہےکہ ن لیگ نے ہمیشہ اداروں پرالزامات لگا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے پھر عدلیہ پر تنقید کی، اسلام آباد ہائیکورٹ خواجہ آصف اور شاہد خاقان کی گفتگو کا نوٹس لے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر حملہ کرنا، ججوں پر الزامات لگانا، ویڈیوز بنانا ن لیگ کی تاریخ رہی ہے، چیف جسٹس کے سوموٹو نوٹس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    انہوں نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے الزامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتنا مضحکہ خیز شگوفہ ہے چیف جسٹس آف پاکستان میرے پاس آئے، ہم چائے پی رہے تھے، اچانک چیف جسٹس کو خیال آیا انہوں نے فون اٹھایا کہ فلاں جج کو فون کردیں۔ بدقسمتی سے کسی جج کا نام لے کر اخبار نے اتنی بڑی ہیڈ لائن لگا کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

    وزیر اطلاعات نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سوموٹو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نے سوموٹو نوٹس لینے کے بعد پریس کانفرنس کی اور پھر عدالتوں کو سکینڈل بنانے کی کوشش کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کو ان دونوں حضرات کو بھی اپنے سوموٹو نوٹس میں بلانا چاہئے، جب جج صاحبان نے نوٹس لے لیا تھا تو ان کا کام نہیں بنتا کہ وہ اس پر پریس کانفرنس کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کی ملاقات ہوئی ہے، جی ڈی اے، ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کی قیادت ملاقات میں موجود تھی۔ اتحادیوں کے اعتراضات تفصیل سے سنے اور انہیں دور کیا گیا۔ تمام اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہوا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو دن دو بجے طلب کیا جائے گا، الیکٹورل ریفارمز کے بل اجلاس میں پیش کئے جائیں گے، تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • کوآپریٹو مارکیٹ کی آگ سے 500 دکانیں متاثر ہوئیں

    کوآپریٹو مارکیٹ کی آگ سے 500 دکانیں متاثر ہوئیں

    کراچی : کراچی میں صدر کی مشہور کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ سے متاثر ہونے والی دکانوں کی تعداد تاجروں نے 500 بتائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں نے دعویٰ کیا ہے کہ مارکیٹ میں جلنے والی دکانوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی ہے، فائر فائیٹرز چند مقامات پر مسلسل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔تاجروں نے بتایاکہ گودام بھی جلے ہیں، مارکیٹ 90 فیصد جل چکی ہے اب تاجر مارکیٹ سے اپنا بچا کھچا سامان نکال رہے ہیں۔

    ایک مقامی تاجر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑا نقصان ہوگیا،مگر کوئی پوچھنے نہیں آیا، عمارت کے اندر آگ بجھانے کا کام جاری ہے اور دھواں اب بھی موجود ہے۔تاجروں نے بتایا کہ 10 منٹ میں پوری مارکیٹ میں آگ لگنے کا امکان نہیں تھا، کیمیکل ڈال کر آگ لگائی گئی ہے۔کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں نے بتایا کہ بلڈر نے 1990 سے عمارت مکمل نہیں کی تھی، عمارت میں پارکنگ پر بھی تنازعہ تھا۔تاجروں نے نقصان کا تخمینہ 5 سے 10 ارب روپے کا بتایا ہے ۔

  • ڈینگی کیسز سے متاثر علاقوں میں فوری طور پر اسپرے کرایا جائے : حنید لاکھانی

    ڈینگی کیسز سے متاثر علاقوں میں فوری طور پر اسپرے کرایا جائے : حنید لاکھانی

    کراچی : ڈینگی کیسز سے متاثر علاقوں میں فوری طور پر اسپرے کرایا جائے ۔
    معروف سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن اضلاع میں ڈینگی کیسز زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں وہاں مچھر مار اسپرے ہر دوسرے روز ہنگامی بنیادوں پر کروایا جائے ایک رپورٹ کے مطابق ماہ رواں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 700سے بھی زیادہ ہوچکی ہے جبکہ رواں سال ڈینگی سے ایک درجن سے زائد لوگ جانبحق ہوچکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ ڈینگی بخار ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جس کے بروقت علاج سے سنگین صورتحال سے بچا جا سکتا ہے ڈینگی کی علامات میں تیز بخار، جسم درد اور بخار کا دو سے زائد دن تک رہنا شامل ہے کیونکہ اس وقت ڈینگی وائرس پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے اس لیئے بخار ہونے کی صورت میں ہر شہری اپنے معالج سے رابطہ کرے اور فوری طور پر ڈینگی کا ٹیسٹ کروائیں، بروقت تشخیص ہوجانے سے بیماری کا علاج کرنے میں آسانی ہوتی ہے اوراب تو ڈینگی سے نجات کے ادویات کے علاوہ دیسی طریقہ علاج بھی دریافت ہوچکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مریض کے لیئے پیرا سیٹا مول گولی نہایت اہم کا م کرتی ہے لیکن ہمارے ملک میں ایسی بدقسمتی ہے کہ اگر کو ئی وائرل مرض آجائے تو منافع خور اس سے بھی منافع اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر کہ ناجائز منافع خوری کرتے ہیں، جب تک حکومتیں ایسے معاملات سے نمٹنے کے لیئے موثر اورجامع حکمت عملی نہیں بنائیں گی تب یہ مسائل معاشرے میں جنم لیتے رہیں گے اور غریب لوگ لٹتے رہیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سے پیدا ہونے والی صورتحال میں عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں پورے آستینوں والی شرٹس پہنیں، کھلے برتن میں پانی نہ رکھیں اور اگر رکھنا مجبوری ہو تو اس کوکسی چیز سے ڈھانپ دیں اور مغرب کے وقت گھروں سے باہر جانے سے پرہیزکریں ۔

  • دھماکا خیز مواد سے نسلہ ٹاور کے انہدام کی لاگت 22 کروڑ روپے

    دھماکا خیز مواد سے نسلہ ٹاور کے انہدام کی لاگت 22 کروڑ روپے

    کراچی : دھماکا خیز مواد سے نسلہ ٹاور کے انہدام کی لاگت 22 کروڑ روپے ہے ۔

    نسلہ ٹاور کو دھماکا خیز مواد سے گرانے کے لیے ایک کمپنی نے 22 کروڑ روپے طلب کیے ہیں جبکہ دوسری کمپنی نے روایتی ذرائع سے توڑنے کے لیے مفت خدمات کی پیشکش کی ہے۔چنانچہ شہری انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے انہدام سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے ہدایات مانگ لی ہیں۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے عدالت عظمی میں ایک رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں دونوں شارٹ لسٹ کی گئی کمپنیوں کے مجوزہ طریقوں کے فائدے اور نقصانات بتائے گئے ہیں۔
    انہوں نے عدالت عظمی کو آگاہ کیاہے کہ کسی کمپنی یا تھارٹی کو شہری علاقے میں محدود دھماکے کے ذریعے عمارت گرانے کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف کمپنیوں کی جانب سے اظہارِ دلچسپی کا جائزہ لینے اور جانچنے کے لیے تکنیکی ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
    سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیاہے کہ کمیٹی نے ہائی ٹیک الیکٹرانکس اینڈ مشینری /ڈی جی ڈیمولیشن کی سفارش کی ہے جس نے تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ عمارت گرانے کی پیشکش کی تھی جبکہ انہدام اور اس کے بعد کے کام کے لیے 60 روز کا وقت مانگا ہے۔

    کمشنر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے انہدام کے لیے 22 کروڑ روپے کی لاگت بتائی ہے جبکہ ملبے اور قیمتی سامان کے حقوق بھی مانگے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ عمارت کا ڈیزائن کمپنی کے ساتھ شیئر کیا گیا تا کہ وہ انہدام کا منصوبہ تیار کرسکے۔ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کمیٹی نے مشینوں اور مزدوروں کے ذریعے روایتی طریقے سے عمارت گرانے کے لیے ایک اور کمپنی اے این آئی انٹرپرائزز کی بھی سفارش کی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کو بتایا گیاہے کہ اس کمپنی نے عمارت کے انہدام اور مقام سے ملبہ صاف کرنے کی مفت پیشکش کی ہے اور قیمتی سامان سمیت ملبے پر دعوی کیا ہے لیکن ساتھ ہی ڈیڑھ کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروانے کی بھی پیشکش کی ہے۔علاوہ ازیں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو انہدام سے قبل کا کام جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جس میں کھڑکیاں نکالنا اور دیگر کام شامل ہیں اور روزانہ پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • ضلع شرقی کی 31 یوسیز سے گھر گھر سے کچرا اٹھایا جائے گا : مرتضیٰ وہاب

    ضلع شرقی کی 31 یوسیز سے گھر گھر سے کچرا اٹھایا جائے گا : مرتضیٰ وہاب

    کراچی : ضلع شرقی کی 31 یوسیزسے گھرگھر سے کچرا اٹھایاجائے گا اور کچرے سے بجلی پیدا کرکے جلد کراچی والوں کو تحفہ دیں گے،ایڈمنسٹریٹرکراچی کا تقریب سے خطاب

    ایڈ منسٹریٹر کراچی و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی چائنیز کمپنی چھانگی کانجی کے زیراہتمام ضلع شرقی کی 31 یوسیز میں گھر گھر سے کچرااٹھانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ شہر کی صفائی کے لئے اب روایتی طریقے سے کچرا اٹھانے کے سسٹم کا خاتمہ کرکے جدید طرز اور ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گا۔
    اس سلسلے میں کچرا کنڈیوں کا خاتمہ یقینی ہوگا اور ہر گھر سے سینیٹری عملہ کچرااٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس ڈبلیوں ایم بی اس ماہ کے آخرمیں ضلع کورنگی میں آپریشن کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔انہوں نے اس موقع پر ایم ڈی زبیر چنہ، چائنیز کمپنی چھانگی کانجی اور سینیٹری عملے کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حالات بہت بہتر ہوتے جا رہے ہیں ۔

    شہرکی صفائی ستھرائی میں سینیٹری ورکر ز کی خدمات بے مثال ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کابینہ نے کچرے سے بجلی بنانے کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے یہ کراچی کے شہریوں کے لئے تحفہ ہے۔انہوں نے گھر گھر سے کچرااٹھانے میں رکاوٹ ڈالنے والے مافیا (informal Sector)کے بارے میں کہا کہ ہمیں انکا بہادری سے مقابلہ کرنا ہے اس سلسلے میں شہری، میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تعاون کریں۔
    ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،زبیراحمد چنہ نے کہا کہ جن اضلاع میں سالڈ ویسٹ کام کررہا ہے وہاں سے بیک لوگ مکمل صاف کیا جاچکا ہے اور اب ہم اگلے مرحلے کی طرف بڑھ گئے ہیں جس میں گھر سے کچرا لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ کچرا باہر سڑکوں پر نہ پھیلے اس کے لئے ضروری ہے کہ گھر گھر سے کچرا اٹھایا جائے اس سلسلے میں چائنیز کمپنی نے 200 سے زائدٹیپرگھر سے کچرا اٹھانے کے لئے مخصوص کئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا عمل اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں سینیٹری عملہ پیش پیش ہیں لہذا ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے ہیں۔
    ایم ڈی زبیر چنہ نے تقریب میں اپنے خطاب میں ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہاہے کہ سینیٹری ورکرز ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپکی محنت کا ثمر ہے کہ صفائی کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔ آپ شہر صاف کرنے کا مشکل ترین کام کرتے ہیں آئندہ بھی ہمیں آپکا تعاون درکار رہے گا۔ تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرطارق نظامانی، ڈائریکٹر شرقی مشیر احمدچھانگی کانجی کے سی ای اومسٹر خوان،چانیز کمپنی کے ایڈمن آفیسر مسٹرعزیز،مس جوائنا، مس خدیجہ و دیگر افسران و ملازمین اور میڈیا نے شرکت کی۔

  • ایئربس نے A350 جیٹ کے مال بردار ورژن کے لیے پہلی وابستگی حاصل کی۔

    ایئربس نے A350 جیٹ کے مال بردار ورژن کے لیے پہلی وابستگی حاصل کی۔

    براہ کرم مضامین کے اوپر یا سائیڈ پر شیئر بٹن کے ذریعے ملنے والے شیئرنگ ٹولز کا استعمال کریں۔ دوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے مضامین کو کاپی کرنا FT.com T&Cs اور کاپی رائٹ پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ اضافی حقوق خریدنے کے لیے licensing@ft.com پر ای میل کریں۔ سبسکرائبرز گفٹ آرٹیکل سروس کا استعمال کرتے ہوئے ہر ماہ 10 یا 20 مضامین کا اشتراک کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات https://www.ft.com/tour پر مل سکتی ہیں۔

    ایئربس نے اپنے مقبول A350 ہوائی جہاز کے نئے مال بردار ورژن کے لیے اپنی پہلی کمٹمنٹ حاصل کر لی ہے، کیونکہ یورپی طیارہ ساز کمپنی امریکی حریف بوئنگ کے عروج پر کارگو مارکیٹ پر غلبہ کو چیلنج کرنا چاہتی ہے۔

    پیر کو دبئی ایئر شو میں ایک معاہدے کی نقاب کشائی کے تحت، یو ایس لیزر ایئر لیز نے کہا کہ اس نے سات وسیع باڈی A350 مال بردار طیاروں کا ابتدائی آرڈر دیا ہے۔

    پیکج میں دیگر طیاروں کی ایک رینج کے لیے وعدے شامل ہیں، بشمول 55 سنگل آئل A321neos اور 20 طویل فاصلے کے A321XLR کے کیونکہ یورپی گروپ بوئنگ سے مقابلہ کرنا چاہتا ہے، جس نے طویل عرصے سے نئی تعمیر شدہ وسیع باڈی فریٹر مارکیٹ پر غلبہ حاصل کیا ہے۔ امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں 90 فیصد سے زیادہ مال بردار سامان فراہم کرتی ہے۔

    ایئربس آرڈر، اگرچہ ابتدائی ہے، کمپنی کے اپنے وسیع باڈی A350 کا ایک فریٹر ورژن لانچ کرنے کے منصوبوں کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا اعلان پہلی بار جولائی میں کیا گیا تھا۔

    بوئنگ، اس دوران، آنے والے مہینوں میں اپنے 777X جیٹ کا ایک مسابقتی فریٹر ورژن لانچ کرنے کی توقع ہے۔

    دونوں کمپنیاں وبائی امراض کے دوران کارگو ٹریفک میں اضافے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں کیونکہ صارفین آن لائن ہو گئے ہیں۔ مال بردار ٹریفک میں اضافہ ہوا کیونکہ مسافر طیارے جو عام طور پر 50 فیصد ہوائی سامان لے جاتے ہیں بحران کے دوران گراؤنڈ کر دیے گئے تھے۔

  • 28 ہزارسےزائد پاکستانیوں کی جنس تبدیلی کامعاملہ:   سینیٹ آف پاکستان میں بڑی دلچسپ گفتگو منظرعام پرآگئی

    28 ہزارسےزائد پاکستانیوں کی جنس تبدیلی کامعاملہ: سینیٹ آف پاکستان میں بڑی دلچسپ گفتگو منظرعام پرآگئی

    اسلام آباد:28 ہزارسے زائد پاکستانیوں کی جنس تبدیلی کا معاملہ:سینیٹ آف پاکستان میں بڑی دلچسپ گفتگو منظرعام پرآگئی ،اطلاعات کے مطابق 28 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی طرف سے جنس کی تبدیلی کی خبریں تو چند دن سے وائرل تھیں لیکن آج سینیٹ آف پاکستان میں اس حوالے بڑی دلچسپ گفتگو سامنے آئی ہے

    تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات و جوابات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 28 ہزار 723 افراد نے جنس تبدیل کی ہے۔

    سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے مخنث افراد (تحفظ حقوق) ایکٹ 2018 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا، انھوں نے کہا خواجہ سرا قانون کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔اس قانون کے تحت بہت بڑے مجرم افراد بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں

    ادھر اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی، انھوں نے کہا یہ ہمارا قانون نہیں گزشتہ حکومت کا ہے، ہم مخالفت کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا اس بل کو کمیٹی میں بحث کے لیے بھیج سکتے ہیں، بل منظور نہیں ہو رہا، صرف کمیٹی میں بات کی جائے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے کہا بل کمیٹی میں جائے گا، وہاں بات کر لیں پھر ایوان میں لائیں۔

    ایوان میں اینٹی ریپ تحقیقات اور مقدمہ بل 2021 بھی پیش کیا گیا، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بیریسٹر سینیٹر علی ظفر کے پیش کیے گئے بل کی اپوزیشن نے مخالفت کر دی۔

    اس موقع پر سینیٹر علی ظفر نے کہا ہمارے قوانین سارے ناکام ہو چکے، جنسی زیادتی کے واقعات کیوں ہوتے ہیں، اب ہمارا یہ قانون خواتین کو تحفظ دینے میں کافی حد تک کامیاب ہوگا، میری درخواست ہے کہ اس بل کو آج ہی منظور کر لیا جائے۔

    تاہم شیری رحمان نے کہا اس بل میں سقم ہے اس کو 90 روز میں منظور نہیں کرایا جا سکتا، اب یہ بل صرف مشترکہ اجلاس سے ہی پاس ہوگا۔ اعظم سواتی نے کہا تجویز ہے کہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔

    سینیٹر رضا ربانی نے کہا علی ظفر کا بل بہت اچھا ہے مگر اس کا غلط استعمال ہو سکتا ہے، میں آرٹیکل 70 کی طرف لے جاتا ہوں، دیکھیں وہ کیا کہتا ہے، ایوان سے بل 90 دن میں پاس نہیں ہوتا تو مشترکہ اجلاس میں جاتا ہے۔

    علی ظفر نے کہا بڑے ادب سے رضا ربانی کی پیش کردہ منطق مسترد کرتا ہوں، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ بل کو دوبارہ سینیٹ میں نہیں پیش کر سکتے، بل میں مزید ترامیم کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے بل مؤخر کر دیا۔

    ایوان میں آج صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون وضع کرنے کا بل بھی پیش کیا گیا، تحفظ صحافیان بل 2021 سلیم مانڈوی والا کی جانب سے پیش کیا گیا، تاہم حکومت کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی، وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے بل کی مخالفت کا اعلان کیا گیا۔

    سینیٹر شبلی فراز نے کہا پہلے سے ایسا ہی بل ایوان سے منظور کرایا جا چکا ہے، جو بل پہلے ہی پاس ہے اس کے بعد لانے کا فائدہ نہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا مشاورت کر لیں بل کو مؤخر کر لیتے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے بل پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا گیا، ارکان نے شور شرابا بھی کیا، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔

  • ڈاؤ یونیورسٹی یونٹ کی طرف سے ناصر حسین شاہ کی سالگرہ کیک کاٹا گیا

    ڈاؤ یونیورسٹی یونٹ کی طرف سے ناصر حسین شاہ کی سالگرہ کیک کاٹا گیا

    کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی یونٹ کی طرف سے ناصر حسین شاہ کی سالگرہ کیک کاٹا گیا ۔

    پاکستان پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف ڈاؤ یونیورسٹی یونٹ کے وفد نے وزیر بلدیات سیدناصر حسین شاہ سے علی ہاوس کلفٹن کراچی پر ملاقات کی وفد میں ڈاؤ یونٹ کے صدر راؤ قاسم، سینئر نائب صدر محمد مشتاق،نائب صدور ناصر حسین ، جہانگیر شاہ، محمداویس احمد،جنرل سکریٹری اختر بیگ،انفارمیشن سکریٹری تجمل حسین،انفارمیشن سیکرٹری محمد شعیب راجپوت شامل تھے۔

    ملاقات میں ناصر حسین شاہ سے ڈاؤ یونیورسٹی کے معاملا ت پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا گیا، جس پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، تنظیمی معاملات کے بعدڈاؤ یونیورسٹی یونٹ کی طرف سے ناصر حسین شاہ کی سالگرہ کیک کاٹا گیا ۔اس موقع پر بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل کے انچارج سردار نزاکت علی اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عزیر رستم صاحب بھی موجود تھے۔بعدازاں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ڈاؤ یونیورسٹی یونٹ کے تمام عہدیداروں اور خاص طور پر ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال یونٹ کے صدر راؤ قاسم اورسینئر نائب صدر محمد مشتاق کا شکریہ ادا کیا ۔

  • بلاول بھٹو زرداری سے سید ناصر شاہ کی ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری سے سید ناصر شاہ کی ملاقات

    کراچی : بلاول بھٹو زرداری سے سید ناصرشاہ کی ملاقات ،صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی ۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیر کو سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بلاول ہاس میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔