Baaghi TV

Author: +9251

  • قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے:آرمی چیف

    قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے:آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دل و جان سے کام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو ) کا دورہ کیا ۔اس موقع پر شرکا کو سکیورٹی صورتحال سے متعلق درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

    دورہ کے موقع پر شرکا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جبکہ سپہ سالار نے قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی سالانہ تقریب ہے جس میں پارلیمنٹرینز سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے نمائندے شرکت کرتے ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اپنی قوم کی ترقی، خوشحالی کے لیے دل و جان سے کام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے جبکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ سے پرعزم اور مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ملکی سلامتی کو درپیش تمام خطرات کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے۔

  • کینیڈا میں پی آئی اے پائلٹ کی غفلت:طیارہ حادثے سے بچ گیا،تحقیقات کا حکم

    کینیڈا میں پی آئی اے پائلٹ کی غفلت:طیارہ حادثے سے بچ گیا،تحقیقات کا حکم

    کراچی: کینیڈا میں پی آئی اے پائلٹ کی غفلت:طیارہ حادثے سے بچ گیا،تحقیقات کا حکم ،اطلاعات کے مطابق کینیڈا میں پی آئی اے پائلٹ کی مبینہ غفلت کے معاملے پر کینیڈین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کی رپورٹ جاری کر دی۔

    کینیڈین سول ایو ایشن اتھارٹی کے مطابق ٹورنٹو میں پی آئی اے اور ائیر کینیڈا کے طیارے آمنے سامنے آگئے تھے، پی آئی اے کی پرواز پی کے 782 ٹورنٹو سے اسلام اباد آ رہی تھی، پائلٹ بغیر کلیرنس کے ہولڈ شاٹ لائن سے ٹیکسی وے پر چلا گیا، کپتان کی مبینہ غفلت کے باعث حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ایئر کینیڈا کا طیارہ بھی اسی رن وے پر لینڈنگ کے حتمی مرحلے پر آچکا تھا، پی آئی اے طیارہ ٹیکسی وے سے رن وے پروٹیکٹڈ ایریا میں رن وے 23 کیلئے چلاگیا تھا۔ پی آئی اے طیارہ کے باعث ائیر کینیڈا کے طیارے کو اے ٹی سی نے گو راونڈ کے لئے کہا۔

    یاد رہے ٹورنٹو ائیر پورٹ پر 17 اکتوبر کو پی آئی اے اور ائیر کینیڈا بوئنگ 777 سامنے آگئے تھے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی مبینہ غفلت پر ایئر لائن انتظامیہ پہلے ہی نوٹس لے چکی ہے۔

  • محکمہ جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن  جیل وارڈرز کی ترقیاں ،اہم اجلاس میں بڑے فیصلے

    محکمہ جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن جیل وارڈرز کی ترقیاں ،اہم اجلاس میں بڑے فیصلے

    راولپنڈی :محکمہ جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن جیل وارڈرز کی ترقیاں ،اہم اجلاس میں بڑے فیصلے،اطلاعات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن جیل وارڈرز کی ترقیوں کا معاملہ زیرغورآیا ، اس سلسلے میں اس اہم اجلاس میں بڑےفیصلے بھی کیئے گئے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پرموشن بورڈ کا اجلاس ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن ملک شوکت فیروز کی سربراہی میں منقعد ہوا

    ڈیپارٹمنٹل پرموشن بورڈ میں ممبران ڈیپٹی سیکرٹری داخلہ محکمہ جیل خانہ جات تسنیم علی، سپریٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل منڈی بہاؤالدین وحید احمد بھی شامل تھے ، ڈیپارٹمنٹل پرموشن بورڈ نے 13 جیل وارڈنز کو ہیڈوارڈر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی

    بورڈ کی منظوری کے بعد ترقی پانے والے ہیڈوارڈر کے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیئے گئے ملک شوکت فیروز ڈی آئی جی محکمہ جیل راولپنڈی ریجن شامل ہیں‌، ترقی پانے والوں میں منظور حسین، حاجی فاروق محمد ریاض وغیرہ شامل ہیں

  • پاکستان کے کپتان وزیر اعظم پاکستان کی دلچسپ ویڈیو:پی ڈی ایم کی ہمت جواب دےگئی

    پاکستان کے کپتان وزیر اعظم پاکستان کی دلچسپ ویڈیو:پی ڈی ایم کی ہمت جواب دےگئی

    اسلام آباد:پاکستان کے کپتان وزیر اعظم پاکستان کی دلچسپ ویڈیو:پی ڈی ایم کی ہمت جواب دےگئی،اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی ایک دل چسپ ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں عمران خان اوپر کی طرف دیکھ کر صحافیوں کے سوال کا جواب دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں ان کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی نمایاں ہیں، یہ ویڈیو وزیر اعظم کے آج اسلام آباد میں للہہ جہلم روڈ کیرج وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے موقع کی ہے۔

     

     

    وزیر اعظم عمران خان نے کل پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے متعلق صحافیوں کے سوالات پر دل چسپ جواب دیا۔

    جب وہ سیڑھیاں اتر کر ہال کی طرف جا رہے تھے تو پریس گیلری میں بیٹھے صحافیوں نے اوپر سے سوالات کرنا شروع کر دیے، ایک صحافی نے پوچھا، سر کل کے اجلاس سے متعلق آپ کتنے پُر امید ہیں، جب کہ ایک اور صحافی نے شکوے کے رنگ میں کہا کہ سر کبھی کبھی کمنٹ کر جایا کریں۔

    اس پر وزیر اعظم نے رک کر پریس گیلری کی طرف اوپر دیکھتے ہوئے جواب دیا، ”اسپورٹس مین جب گراؤنڈ میں قدم رکھتا ہے تو وہ ہمیشہ سمجھتا ہے کہ وہ جیتے گا۔“

  • قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب

    قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب

    اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا،اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔ مشترکہ اجلاس 17 نومبر بروز بدھ دوپہر 12 بجے منعقد ہو گا۔

    حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق پوچھے گئے سوال کا صحافی کو زبردست جواب دیدیا۔

    صحافی کی طرف سے عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کل کے مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے حوالے سے آپ کیا کہیں گے؟

    اس سوال کے جواب پر وزیراعظم نے کہا کہ جو سپورٹس مین ہوتا ہے وہ ہمیشہ جیت کے لیے میدان میں اترتا ہے۔

    دوسری طرف حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں چھوٹی پارٹیوں کو مشترکہ اجلاس میں جانے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ حکومت کو اکثریت حاصل نہیں، اتحادی ساتھ دینے کو تیار نہیں، نا اہل حکمران اقتدار کو طول دینے کے لیے ناجائز طریقے اپنا رہے ہیں۔

    مولانا نے کہا ہے کہ حکومت جعلی پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لیے تیار کر رہی ہے۔ مشترکہ اجلاس کو شکست کے خوف سے ملتوی کیا گیا ۔ لوگوں کو سیف ہاؤسز میں لےجایاگیا ہمیں رپورٹ ملی ہیں، حکومت کےپاس جبری اکثریت ہے۔ عدالت سےرجوع کیلئے قوانین کا جائزہ لیاجائےگا۔ 19 نومبر سے پہلے آخر جلدی کیوں ہے، یہ معاملے کو مشکوک بناتا ہے۔ سیاست میں ناجائز مداخلت ہو تو پھر شکایت ہمارا حق ہے۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت نے 11 نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے تحفظات پر اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔

  • قوم مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان:بڑی امید ہےکہ بہت جلد حالات بہترہوجائیں گے :وزیراعظم عمران خان

    قوم مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان:بڑی امید ہےکہ بہت جلد حالات بہترہوجائیں گے :وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:میری قوم مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہے:اللہ کے حضوربڑی امید ہےکہ بہت جلد حالات بہترہوجائیں گے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث مہنگائی صرف سردیوں تک ہے، تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے للہہ جہلم روڈ کیرج وے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے الیکشن کے بارے میں سوچنے سے ملک ترقی نہیں کرتا، چین کی ترقی کا راز طویل المدتی منصوبہ بندی ہے، دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے، پتہ نہیں اپوزیشن ٹیکنالوجی سے کیوں خوفزدہ ہے، حیران ہوں! اپوزیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیوں نہیں کرتی، اپوزیشن وونٹنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی کیوں مخالف ہے۔ موجودہ حکومت نے برے حالات میں ملک کو سنبھالا۔

    وزیراعظم عمران خان نے للہہ جہلم روڈ کیرج وے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر زرعی پیداوار بڑھانا ہو گی، ملک آگے تب بڑھتاہے جب آنے والی نسلوں کا سوچا جاتا ہے، موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ قرض واپس کیا، آبادی بڑھ رہی ہے ملک کو پانی کی ضرورت ہے۔ 50 سال بعد ملک میں تین بڑے ڈیم بن رہے ہیں، آئندہ دس سال میں مزید دس ڈیم بنائیں گے۔ ہمیں ملک میں لانگ ٹرم پالیسی کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ قرض واپس کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں غربت کم ہوئی ہے، پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے، لندن بیٹھا شخص دکھ کا اظہار کرتا ہے کہ پاکستان کے حالات برے ہیں، انشاء اللہ ہم لوگوں کو مہنگائی سے باہر نکالیں گے، کورونا کے باعث مہنگائی صرف سردیوں تک ہے، تیل سمیت باہر سے جو چیزیں لیتے ہیں وہ سب مہنگی ہو گئی ہیں۔، غربت وہاں ہوتی ہے جہاں پیسے چوری کر کے باہر جاتا ہے، آنے والےدنوں میں بہت بڑا پیکیج لیکر آ رہے ہیں، حکومت نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے۔ میٹرو پر اربوں روپے لگانے سے قوم ترقی نہیں کرتی۔

    ماحولیاتی آلودگی سے متعلق انہوں نے کہا کہ درخت کاٹنے سے لاہور میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ اڑھائی ارب درخت لگا چکے ہیں، دس ارب درخت لگانے کا ہدف ہے۔ جب ہم نے درخت لگانے کے منصوبے متعارف کرائے تو ہمارا مزاق اڑایا گیا، سابقہ حکومتوں میں جنگلات ختم کردیے گئے، نیشنل پارکس نہیں بنائے گئے، دنیا نے سابقہ حکومتوں کی تعریف نہیں کی۔ برطانوی وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلی کے سمٹ میں پاکستان کی مثال دیتا ہے، جس پر اپوزیشن مزاق اڑا رہی تھی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں 645 کلومیٹر جبکہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین برس میں 1750 کلومیٹر سڑکیں بنائیں گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور اقتدار میں سڑکیں تعمیر کرانے کے 2 ہزار ٹینڈرز ہوئے جبکہ ہمارے 3 سالہ دور میں 3 ہزار 238 کلو میٹر کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں۔

  • سرگودھا : 19 شہریوں پر حملہ آور ہو کر زخمی کرنیوالا کتا تاحال نہ پکڑا جا سکا ۔

    سرگودھا : 19 شہریوں پر حملہ آور ہو کر زخمی کرنیوالا کتا تاحال نہ پکڑا جا سکا ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) 19 شہریوں کو حملہ کر کے زخمی کرنے والا پاگل کتا تاحال نہ پکڑا جا سکا ۔ ہم نے پاگل کتا پکڑ لیا ھے ۔ مونسپل کارپوریشن عملہ کا دعویٰ ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی دس رکنی ٹیم کی 24 گھنٹے کی محنت رنگ لے آئی ۔ ذراٸع کے مطابق شہر میں 19 کے قریب شہریوں کو زخمی کرنے والا کتا تاحال پکڑا نھی گیا ۔ انتظامیہ کے شدید دباؤ اور شہریوں کے خوف و ہراس کے باعث کوئی اور آوارہ کتا پکڑ کے ملازمین فوٹو سیشن کرواتے رہے ۔ رات گئے پاگل کتے نے مزید تین شہریوں کو کاٹ لیا زخمی ھسپتال منتقل ۔ پاگل کتا پکڑنے والی ٹیم نے چیف آفیسر کارپوریشن سمیت شہریوں اور انتظامیہ کو ماموں بنا دیا ۔ میونسپل کارپوریشن کے تمام عملہ کو ہنگامی بنیادوں پہ اس کتے کو پکڑنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا ۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹی بی ہسپتال سے پکڑے جانے والا کتا پاگل نہیں تھا ۔ میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے ملازمین کی کتا پکڑنے کی ویڈیو اور سیلفیاں روزنامہ دستک نے حاصل کر لیں ۔

  • احسن اقبال شہبازگل کے چیلنج پر جواب گول مول کرگئے : دعوے کی تردید بھی نہ کرسکے

    احسن اقبال شہبازگل کے چیلنج پر جواب گول مول کرگئے : دعوے کی تردید بھی نہ کرسکے

    لاہور:احسن اقبال شہبازگل کے چیلنج پرجواب گول مول کرگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کے الزام کا جواب دے دیا۔

    احسن اقبال نے اپنے نانا کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے نانا چوہدری رانا عبدالرحمان رانا آف راہوں، جالندھر مشرقی پنجاب سے تھے اور پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے 1927 تا 1930، 1930 تا 1936 اور1937 تا 1945ممبر منتخب ہوئے۔

     

     

    ان کا کہنا تھاکہ میرے نانا کمزور مسلمانوں کی مضبوط آواز تھے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ شجروں پر بات نہ ہی کریں تو عافیت ہے۔

    احسن اقبال نے اپنے نانا چوہدری رانا عبدالرحمن کی قیام پاکستان اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مخالفت کی تردید نہ کرسکے ، ہاں انہوں نے شہاز گل کوایسی باتیں چھیڑنے سے سختی سے منع ضرور کردیا ہے

    خیال رہے کہ شہباز گِل نے الزام عائد کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے نانا چوہدری رانا عبدالرحمان پاکستان بننے کے خلاف تھے اور انہوں نے 1945 میں مسلم لیگ کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔

    یاد رہےکہ شہبازگل نے احسن اقبال کی طرف سے اداروں کے خلاف زبان درازیوں کے بعد یہ انکشاف کیا تھا کہ ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری احسن اقبال کے ننھیال کی قیام پاکستان کے خلاف جدوجہد کا ایک پرانا تاریخی واقعہ سامنے آنے پرپاکستانی حیران رہ گئے

     

    https://احسن اقبال کےنانا قیام پاکستان اوربانی پاکستان کےواقعی بہت مخالف تھے:اہم شخصیت نےحقیقت سے پردےہٹا دیئے

    احسن اقبال کےنانا قیام پاکستان اوربانی پاکستان کےواقعی بہت مخالف تھے:اہم شخصیت نےحقیقت سے پردےہٹا دیئے

    https://login.baaghitv.com/ahsan-iqbals-grandfather-was-against-the-establishment-of-pakistan-shahbaz/

    اس حوالے سے ویسے تو مورخین نے کئی بار ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال کے نانا چوہدری رانا عبدالرحمان کی پاکستان کے قیام کے خلاف جہدوجہد کو بے نقاب کیا تھا لیکن اب پھرسے قیام پاکستان کو قریب سے دیکھنے والوں کو پھر یہ مناظربے چین کرنے لگے ہیں اوراس بے چینی کی وجہ سے یہ حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے کہ واقعی ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری احسن اقبال کے نانا رانا عبدالرحمن نہ صرف قیام پاکستان کے شدید مخالف تھے بلکہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے بھی سیاسی دشمن تھے

     

     

    جہاں یہ بات مورخین اورتاریخ کے طالب علموں نے کئی بار دہرائی ہے اسی بات کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے پھر سے دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے نانا چوہدری رانا عبدالرحمان پاکستان بننے کے خلاف تھے اور انہوں نے 1945 میں مسلم لیگ کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔

    شہبازگِل نے کہا کہ انھوں نے ایک سال پہلے احسن اقبال سے یہ سوال پوچھا تھا مگر احسن اقبال نے اس کا جواب نہیں دیا۔اس سے پہلے احسن اقبال نے کہا تھا کہ اُن کا تعلق اُس تیسری نسل سے ہے جس نے قائداعظم کے خوابوں میں رنگ بھرنے کے لیے اپنی زندگی بسر کی۔

    شہباز گل کے بیان پر احسن اقبال کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ رانا عبدالرحمن واقعی قیام پاکستان اور بانی پاکستان کے سخت مخالف تھے اوراس مخالفت کوتاریخ نے محفوظ کرلیا ہے ،

  • قوم کے لیے بڑی خوشخبری آگئی :چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان ہوگا پاکستان

    قوم کے لیے بڑی خوشخبری آگئی :چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان ہوگا پاکستان

    لاہور:قوم کے لیے بڑی خوشخبری آگئی :چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میزبان ہوگا پاکستان ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کو اب تک کی بڑی خوشخبری مل گئی اورآئی سی سی چیمپٹنر ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کریگا۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اورچیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قوم کوخوشخبری دی

    اس حوالے سے خوشخبری دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے 2025کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر مبارکباد کی پوسٹ شیئر کی گئی۔

     

     

     

     

     

    دوسری طرف اسی خوشخبری کے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔

    پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یہ عظیم خبر یقیناً لاکھوں پاکستانی شائقین، غیر ملکیوں اور عالمی شائقین کو عظیم ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش کرے گی اور دنیا کو ہماری مہمان نوازی کا نمونہ پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

     

     

    خیال رہے کہ فروری 2025 میں پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا میزبان پاکستان اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا، ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے، یہ میچز تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستان نے آخری بار 1996 میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی، آئی سی سی 1996 ورلڈکپ میں پاکستان مشترکہ میزبان تھا ،ورلڈکپ 1996 کی میزبانی پاکستان، بھارت اور سری لنکا نے کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اس سے پہلے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہو گا ،فروری 2025 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی جبکہ ٹی 20 ورلڈکپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے،اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی 2029 کی میزبانی بھارت کو مل گئی ہے۔

    یادرہے کہ 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔فیصلہ کن معرکے میں فخر زمان کو مین آف دی میچ اور حسن علی کومین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا تھا

  • قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کیلئے عمرکی حد مقرر:حکومتی فیصلے نے دروازے بند کردیئے

    قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کیلئے عمرکی حد مقرر:حکومتی فیصلے نے دروازے بند کردیئے

    لاہور: قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کیلئے عمرکی حد مقرر:حکومتی فیصلے نے دروازے بند کردیئے،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں سرکاری ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے قانون میں تبدیلی کردی گئی۔

    محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری ملازمین اب 55 سال کی عمر سے پہلے قبل از وقت ریٹائرمنٹ نہیں لے سکیں گے۔

    اس سے قبل سرکاری ملازمین 25 سال کی ملازمت پوری ہونےکے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے سکتے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اب 55 سال عمر سے پہلے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ نہیں ملےگی، خواہ ملازمت 25 سال کی ہوگئی ہو۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سرکاری ملازمین 25 سال کی ملازمت پرریٹائرمنٹ لے کرجہاں قبل از وقت دہرے فوائد حاصل کرتے ہیں وہاں حکومت کوخالی پوسٹ پرفوری تعیناتی بھی کرنا پڑتی ہے جس سے خزانے پرایک ہی وقت میں تین گناہ بوجھ پڑجاتا ہے

    اس نقصان سے بچنے کے لیے حکومت نے سرکاری ملازموں‌ کے لیے ریٹائرمنٹ کی حد مقرر کردی ہے